مری روڈ سے منسلک مصروف ترین رہائشی اور کاروباری مرکز بھابڑا بازار خوفناک حادثے کا منتظر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
مری روڈ سے منسلک مصروف ترین رہائشی اور کاروباری مرکز بھابڑا بازار خوفناک حادثے کا منتظر موٹر سائیکل شاپس والوں نے چھتوں پر کیمیکل سپرے کے کارخانے قائم کرلیے۔
کیمیکل سے تیار پینٹ سے موٹر سائیکل کی ٹینکیاں ٹاپے پینٹ کیے جاتے ہیں، کیمیکل کی تیاری کے دوران آگ کے بلند شعلے علاقے میں خطرناک آلودگی پھیلانے لگے۔
آگ کے بلند شعلے گیس سلنڈرز کا استعمال بڑے دھماکے کا سبب بن سکتا ہے، چھتوں پر آگ جلا کر کیمیکل کی تیاری سے سانس اور الرجی کی بیماریاں پھیل سکتی ہیں، آگ جلا کر کیمیکل کی تیاری اور سپرے کا سلسلہ دن رات جاری رہتا ہے۔
پینٹ اڑ کر گھروں گاڑیوں اور فروٹ گوشت سبزی کی دکانوں کو متاثر کرنے لگا علاقے میں دو گرلز اسکول کی طالبات اور اسٹاف کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
فوٹیج میں بلڈنگز کی چھتوں پر آگ کے بلند ہوتے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔
سابق کونسلر ملک فہیم قیصر کا کہنا ہے کہ پولیس انتظامیہ سمیت ہر فورم پر شکایت کرچکے، شنوائی نہیں ہورہی، ہمارا مطالبہ ہے کہ بھابڑا بازار بلڈنگز کی چھتوں سے غیر قانونی کارخانے منتقل کیے جائیں تاکہ علاقہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہ سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
قائداعظم کی پڑ پوتی ایلا واڈیا پیرس کے ’لے بال‘ ایونٹ میں مرکز نگاہ بن گئیں
پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی نسل سے تعلق رکھنے والی ایلا واڈیا نے اس ہفتے پیرس میں ہونے والے دنیا کے معروف ترین ڈیبیوٹانٹ بال Le Bal des Débutantes میں شرکت کر کے عالمی توجہ حاصل کر لی۔ ایلا صنعتی شعبے کی ممتاز شخصیت جہانگیر واڈیا اور ڈیزائنر سیلینا واڈیا کی صاحبزادی ہیں۔
پیرس کے تاریخی محل میں ہونے والی اس سالانہ تقریب میں دنیا بھر کے بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والی 20 منتخب نوجوان خواتین کو مدعو کیا جاتا ہے۔ انہیں اعلیٰ فیشن ہاؤسز کے خصوصی تیار کردہ گاؤنز پہن کر رقص اور سماجی سرگرمیوں کے ذریعے عالمی سماجی منظرنامے میں قدم رکھنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ ایلا واڈیا نے اس موقع پر ایلی صعب کا خصوصی تیار کردہ سجیلا گاؤن زیبِ تن کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ کا وژن چھوٹا ہوگا تو آپ کی زندگی بھی چھوٹی رہے گی‘، سوشل میڈیا پر ’اے آئی قائداعظم‘ کا انٹرویو وائرل
ایلا واڈیا کا تعلق بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کی نسل سے ہے جنہوں نے نیول وڈیا سے شادی کی تھی۔ ان کے بیٹے نُسلی وڈیا بھارت کی صنعت اور کاروباری دنیا کا ایک نمایاں نام ہیں، جو واڈیا گروپ کی سربراہی کرتے رہے ہیں۔ ایلا، جہانگیر واڈیا اور فیشن ڈیزائنر سیلینا واڈیا کی بیٹی ہیں۔
ایلا واڈیا کا تعلق بانی پاکستان محمد علی جناح کی بیٹی دینا واڈیا کی نسل سے ہے جنہوں نے نیول واڈیا سے شادی کی تھی۔ ایلا واڈیا کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ محمد علی جناح کی بیٹی کی پوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’قائداعظم محمد علی جناح بانی پی ٹی آئی ہیں‘، سہیل آفریدی کی زبان پھسل گئی
1958 میں قائم ہونے والا ’لے بال‘ اب دنیا کے سب سے معزز سماجی ایونٹس میں شمار ہوتا ہے جسے بعض حلقے نوعمروں کا ’میٹ گالا‘ بھی قرار دیتے ہیں۔ تقریب میں نوجوان خواتین نہ صرف معروف فیشن برانڈز کی نمائندگی کرتی ہیں بلکہ عالمی میڈیا، سماجی حلقوں اور فیشن انڈسٹری کی توجہ کا مرکز بھی بنتی ہیں۔
اس سال کے شرکاء میں مختلف شاہی خاندانوں، کاروباری گھرانوں اور ہالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی نوجوان خواتین شامل تھیں۔ ایونٹ کی آرگنائزر اوفیلی رینوآر کے مطابق ’لے بال‘ کا مقصد روایتی ڈیبیوٹانٹ بالز کے برعکس نوجوان خواتین کی انفرادی صلاحیتوں، انداز اور اعتماد کو نمایاں کرنا ہے۔
ایلا واڈیا کی شرکت نے نہ صرف بھارتی اور پاکستانی نژاد قارئین کی دلچسپی بڑھائی بلکہ جناح خاندان کی نئی نسل کا عالمی سماجی منظرنامے پر منفرد تعارف بھی کرایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایلا واڈیا بانی پاکستان پیرس قائداعظم لے بال ایونٹ