5 سال بعد مانچسٹر اور اسلام آباد کے درمیان فضائی رابطہ بحال
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
5 سال بعد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی عمل میں آ گئی۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی براہِ راست پرواز آج (ہفتے کو) مانچسٹر ایئرپورٹ پر اُترے گی۔
یہ اقدام جولائی میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر عائد پابندی کے خاتمے کے بعد ممکن ہوا ہے۔
ایئر لائن کے حکام نے اس پیش رفت کو ہزاروں مسافروں کے لیے زبردست فائدہ قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق اس فیصلے سے ناصرف پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفر مزید آسان ہوگا بلکہ خاندانی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو بھی تقویت ملے گی۔
پی آئی اے کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے، جو ہماری ہوابازی کی حفاظت کے لیے غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروازوں کی بحالی دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنائے گی اور پاکستانی کمیونٹی کے لیے سہولت پیدا کرے گی۔
مانچسٹر ایئر پورٹ انتظامیہ نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور کاروباری طبقے کو براہِ راست رابطے کا فائدہ حاصل ہو گا۔
یاد رہے کہ 2020ء میں یورپی سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی پروازوں پر عارضی پابندی عائد کی تھی جو اب ہٹا لی گئی ہے۔
پابندی کے دوران پاکستانی مسافروں کو متبادل ایئرلائنز کے ذریعے طویل سفر کرنا پڑتا تھا۔
پی آئی اے کے مطابق ابتدائی طور پر ہفتے میں متعدد براہِ راست پروازیں اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان چلائی جائیں گی، جنہیں مستقبل میں دیگر شہروں تک بھی توسیع دی جا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ا ئی اے کے درمیان کے لیے
پڑھیں:
اطالوی کمپنی بنگلہ دیش ایئر فورس کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی
بنگلہ دیش ایئر فورس (بی اے ایف) نے اپنے جنگی بیڑے کی جدید کاری کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اطالوی دفاعی و ایرو اسپیس کمپنی لیو نارڈو ایس پی اے کے ساتھ لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش نیول اکیڈمی میں شاندار ونٹر پریزیڈنشل پریڈ، پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو باضابطہ کمیشن دیا گیا
دستخط کی یہ تقریب ڈھاکا میں ایئر فورس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی جس میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل حسن محمود خان اور بنگلہ دیش میں اٹلی کے سفیر انتونیو الیساندرو نے شرکت کی۔
اس موقع پر بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے اعلیٰ حکام اور اطالوی نمائندے بھی موجود تھے۔
لیٹر آف انٹینٹ کے تحت توقع کی جا رہی ہے کہ اطالوی کمپنی بنگلہ دیش ایئر فورس کو یورو فائٹر ٹائفون ملٹی رول لڑاکا طیارے فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیے : چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش محمد یونس کی اسپتال جاکر خالدہ ضیا کی عیادت
دفاعی ماہرین کے مطابق یہ اقدام بی اے ایف کے طویل المدتی جدید کاری پروگرام میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا جس کا مقصد ایئر فورس کو جدید ترین، فرنٹ لائن ملٹی رول پلیٹ فارمز سے لیس کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش ملٹری اکیڈمی میں صدر کی کمانڈنگ پریڈ، 204 کیڈٹس نے کمیشن حاصل کیا
علاقائی دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ یورو فائٹر ٹائفون کی ممکنہ خریداری بنگلہ دیش کی فضائی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گی اور جنوبی ایشیا میں فضائی طاقت کے توازن پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اطالوی کمپنی لیونارڈو بنگلہ دیش ایئر فورس بنگلہ دیش کو لڑاکا طیاروں کی فراہمی