صدر زیلنسکی یوکرین میں 90 دن کے اندر مشروط انتخابات کرانے پر رضامند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز

روم (آئی پی ایس) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ملک آئندہ 60 سے 90 دن کے اندر عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ مغربی اتحادی انتخابی عمل کے لیے مکمل سکیورٹی کی ضمانت فراہم کریں۔

اٹلی کے دورے کے بعد اپنے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ وہ انتخابات سے متعلق کسی بھی تاخیر کے حامی نہیں تاہم سکیورٹی کی صورتحال بنیادی رکاوٹ ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہا کہ میں انتخابات کے لیے تیار ہوں اور میں کھلے عام امریکہ اور یورپی اتحادیوں سے درخواست کر رہا ہوں کہ وہ انتخابی عمل کی سکیورٹی یقینی بنانے میں مدد کریں۔

ان کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یوکرین کی قیادت جنگ کو انتخابات نہ کرانے کا بہانہ بنا رہی ہے اور اب ملک انتخابات ہونے چاہیے۔

زیلنسکی نے اس تاثر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے خواہاں نہیں بلکہ ملک کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل میزائل حملوں کے دوران فوجی اور شہری کس طرح ووٹ ڈال سکتے ہیں؟

صدر نے بتایا کہ انہوں نے یوکرینی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ مارشل لا کی حالت میں انتخابات کرانے کے لیے ضروری قانون سازی تیار کی جائے۔

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ اپنے شراکت داروں کا احترام کرتے ہوئے کہوں گا کہ میں انتخابات کے لیے تیار ہوں، مگر یہ فیصلہ یوکرین کے عوام کا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، ڈیلرز کے مارجن میں اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کیلئے 88پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا نواز شریف نے سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرکی تقرری کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا،رانا ثنااللہ اور سینیٹر پرویز رشیدکے نام شارٹ لسٹ جج کے چیمبر سے 2سیب اور ایک ہینڈ واش چوری، مقدمہ درج حکومت نیب کے ذریعے کسی سیاسی انتقام، کارروائی پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: انتخابات کرانے

پڑھیں:

اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف جماعت اسلامی سراپا احتجاج‘ تحریک کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251208-08-21
اسلام آباد( نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات کا اعلان نہیں کیا جاتا تو ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کا گھیراؤ کریں گے الیکشن کمیشن بھی بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ اسلام آباد کے عوام کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں،اسلام آبادکے عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کے حقوق پرکس نے ڈاکا ڈالا ہے۔ اتوار کو جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں اسلام آباد کے شہریوں نے شرکت کی مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرنے کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر شدید نعرے بازی کی۔ سیکرٹری جنرل زبیر صفدر، صدر انجمن تاجران کاشف چودھری، سیاسی امور کے صدر ہما ایوب سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی اسلام آباد انجینئر نصراللہ رندھاوا نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد میں پینے کے پانی کا کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، اسلام آباد کے شہریوں کو پانی میسر نہیں ہے، پانی کی کمی کے ذمہ دار سی ڈی اے، وفاقی حکومت اور یہاں کی انتظامیہ ہے، ایک فرد کو میئر، چیئرمین سی ڈی اے اور کمشنر کے اختیارات دییگئے ہیں،اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام۔نہیں ہو رہا، انجینئر نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ تمام غیر قانونی آبادیوں کو رشوت لے کربسایاجا تاہے، اسلام آباد کے شہریوں سے ملک بھر کے شہریوں سے زیادہ ٹیکس لیا جا تا ہے،آئین کے تحت اسلام آبادکی صوبائی حکومت ہو نی چاہیئے،اسلام آباد کے عوام کے حقوق غصب کیے جا رہے ہیں کوئی سننے والا نہیں اسلام کے عوام سمجھ چکے ہیں کہ ان کے حقوق ہر کس نے ڈاکہ ڈالا ہے، انجنیئر نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ آئین کے تحت اسلام آباد میں ہر 5 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات ہو نا لازمی ہے، اسلام میں جون 2021 کو بلدیاتی الیکشن ہو نا چاییئے تھا، عدلتوں کے کہنے پر الیکشن کا فیصلہ ہوالیکن اسے ملتوی کردیا گیا،الیکشن کمیشن بھی ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے جدو جہد کریں گے، اپنے مطالبے کے لیے الیکشن کمیشن، سی ڈی اے کا گھیراؤ کریں گے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر صفدرنے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد کو بیوروکریسی سے نجات دلائی جائے،اسلام آبادکو منتخب قیادت کے حوالے کیا جائے، اسلام آباد میں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں،اسلام آباد کو ایک غیر منتخب بیوروکریٹ اوروزیرداخلہ چلاتا ہے،اسلام آباد میں بیوروکریسی اورافسر شاہی کی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • امریکا یوکرین کیلئے حقیقی سیکیورٹی گارنٹی چاہتا ہے، یوکرین
  • امریکا سکیورٹی کی ضمانت دے تو انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں، ولادیمیر زیلنسکی
  • یوکرین میں جلد انتخابات ہونے چاہئیں، ٹرمپ نے زیلنسکی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • امریکا سکیورٹی کی ضمانت دے تو انتخابات کرانے کیلئے تیار ہیں: صدر یوکرین
  • امریکی صدر کا یوکرین کو انتخابات کرانے کا مشورہ، زیلنسکی نے مشروط ہامی بھر لی
  • یوکرین اپنا بہت سا حصہ کھو چکا، ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ میں روس کی برتری کا اعتراف
  • یوکرین انتخابات کروائے، روس بہتر مذاکراتی پوزیشن میں ہے، ٹرمپ
  • پاکستان کو پانی کے بحران کا سامنا، ایشیائی بنک: اپوزیشن مشاورت کر لے، کشیدگی کم کرانے پر تیار، سپیکر
  • اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف جماعت اسلامی سراپا احتجاج‘ تحریک کا آغاز