2025-12-12@08:38:42 GMT
تلاش کی گنتی: 167634

«علما اور»:

(نئی خبر)
    امریکا کے بعد اب میکسیکو نے بھی بھارت اور دیگر ایشیائی ممالک سے درآمد کیے جانے والے مخصوص سامان پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو ان ملکوں کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے نافذ کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینباؤم کی حکومت پر واشنگٹن کی جانب سے چین کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے، جبکہ مقامی کاروباری حلقے خبردار کر رہے ہیں کہ بلند ٹیرف کے باعث لاگت میں اضافہ ہوگا۔ نئے ٹیرف آٹو پارٹس، ہلکی گاڑیوں، کھلونوں، کپڑوں، ٹیکسٹائل، پلاسٹک، فرنیچر، جوتوں، اسٹیل، گھریلو آلات، لیدر مصنوعات، ایلومینیم، کاغذ، ٹریلرز، شیشہ،...
    آئی ایم ایف نے اگلی قسط کے لیے درجنوں نئی شرائط رکھ دی ہیں جن کے مطابق کھاد، زرعی ادویات، شوگر اور سرجری آئٹمز پر ٹیکس لگے گا، حکومت نے عملدرآمد کی یقین دہانی کرا دی۔آئی ایم ایف کی کنٹری رپورٹ کے مطابق ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے مشن کے تحت اگلی قسط کیلئے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز میں درجنوں نئی شرائط سامنے آگئی ہیں اور حکومت آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کو کھاد، زرعی ادویات، شوگراور سرجری آئٹمز پر ٹیکس کی یقین دہانی کرا دی، ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے کھاد اور زرعی ادویات پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جائے گی،...
    ویب ڈیسک:برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، زائرین کی سہولت، سکیورٹی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔  ملاقات میں محسن نقوی نے واضح کیا کہ عراق جانے والے زائرین کے لیے مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے ادارے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔  کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی  عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور...
    پاکستان طویل عرصے سے دنیا کے سامنے یہ مقدمہ رکھ رہا تھا کہ افغانستان سے مسلسل دہشتگردی کے واقعات ہورہے اور وہاں موجود طالبان حکومت ان دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے، تاہم جب تمام تر کوششوں کے باوجود حالات قابو میں نہ آئے تو پاکستان نے اپنے دفاع میں کارروائی شروع کی جس کے بعد افغانستان مذاکرات کرنے پر مجبور ہوا اور اب اس صورتحال میں گزشتہ روز ایک مثبت پیشرفت یہ ہوئی ایک ہزار علما پر مشتمل جرگے نے اعلان کیا کہ افغانستان سے کسی دوسرے ملک پر حملہ کرنے والے باغی تصور ہوں گے اور چند ہی گھنٹوں بعد طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر...
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی صحت انتہائی تشویشناک ہو گئی ہے اور وہ ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال میں سنگین پیچیدگیوں کے باعث وینٹی لیٹر پر زیرِ علاج ہیں۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق ان کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں اور انہیں باقاعدہ ڈائیلاسز کی ضرورت ہے، جبکہ متعدد دیگر طبی مسائل بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش میں عام انتخابات سے قبل سیاسی تشدد میں خطرناک اضافہ میڈیکل بورڈ کے نمائندہ پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ خالدہ ضیا کو سانس کی شدید قلت، خون میں آکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی...
    بنگلہ دیش کے شائقین جو 13 دسمبر کو ڈھاکا میں ہونے والے عاطف اسلم کے کنسرٹ کے لیے بے حد پرجوش تھے ٹکٹوں کی فروخت کے باوجود اس تقریب کے اچانک منسوخ ہونے پر شدید مایوسی کا شکار ہوگئے۔ عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں تصدیق کی کہ وہ مقررہ تاریخ کو ڈھاکا میں پرفارم نہیں کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ ہم 13 دسمبر 2025 کو ڈھاکا میں ہونے والے کنسرٹ میں پرفارم نہیں کر رہے‘۔ گلوکار کے مطابق کنسرٹ کے منتظمین اور مینجمنٹ مقامی حکام سے ضروری اجازت نامے، سیکیورٹی کلیئرنس اور لاجسٹکس کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام رہے جس...
    پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 2022 میں آرمی چیف کی تعیناتی کے وقت ان کی جماعت میں کوئی بھی جنرل عاصم منیر کو ذاتی طور پر نہیں جانتا تھا۔ حکومت میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے فیصلہ سازی کر رہی تھی۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا کہ فوج کے نئے سربراہ کی تعیناتی کے دوران اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ نے 8 سے 9 روز تک مزاحمت کی اور یہاں تک دھمکی دی کہ اگر انہیں توسیع نہ دی گئی تو وہ ’ٹیک اوور‘ کر لیں گے۔ ان کے مطابق اس دوران جنرل باجوہ...
    وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، انکا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورتحال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی بڑھنے لگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کا عندیہ دیدیا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں اب صورت حال جلد ہی زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ وینزویلا سے ہونے والی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برسلز میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور کے درمیان پیشرفت قابل غور ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان تارکین وطن سے متعلق نمایاں پیش رفت پر خوشی ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کی ہماری کوششوں کو برسلز اور لندن میں سراہا گیا ہے۔ برسلز: محسن نقوی کی یورپی کمشنر برائے داخلہ سے ملاقات، غیر قانونی امیگریشن پر گفتگووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلہ امور ومائیگریشن سے برسلز میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام سے متعلق گفت گو ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا...
    برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، زائرین کی سہولت، سیکیورٹی تعاون اور انسدادِ دہشت گردی سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے اس تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں محسن نقوی نے واضح کیا کہ عراق جانے والے زائرین کے لیے مقررہ مدت سے زیادہ قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی اور اس حوالے سے دونوں ممالک کے ادارے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہا...
    جدہ گورنری میں 9 دسمبر کو 135 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو حالیہ برسوں میں ہونے والی بارشوں میں دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔ سعودی اخبار’ سعودی گزٹ‘ نے قومی مرکزِ موسمیات (NCM) کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے قبل شہر میں سب سے زیادہ بارش 24 نومبر 2022 کو ہوئی تھی، جب صبح 8 بجے سے دوپہر 2 بجے کے دوران جدہ کے جنوبی حصے میں 179 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔ 2022 کی بارش نے 2009 میں ہونے والی 90 ملی میٹر اور 2011 میں ریکارڈ 111 ملی میٹر بارش کا بھی ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی عرب کے 6 علاقوں میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کا الرٹ حالیہ...
    وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ یوکرین کے لوگ اس معاہدے کے تصور کو پسند کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین روس جنگ بندی کے روشن امکانات کی صورت میں اپنا نمائندہ جنگ بندی مذاکرات میں بھیج سکتے ہیں۔ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی امن معاہدے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ یوکرین کے لوگ اس معاہدے کے تصور...
    کابل میں علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے واضح کیا ہے کہ افغان شہریوں کو افغانستان سے باہر کسی بھی قسم کی عسکری سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں، اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نظام کا تحفظ صرف سکیورٹی اداروں نہیں بلکہ تمام افغانوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بیرونِ ملک عسکری سرگرمیوں کی واضح ممانعت یاد رہے کہ کابل میں بدھ کے روز ہونے والے علما کے اجتماع میں جاری کردہ فیصلوں اور فتوؤں کی بنیاد پر امیر خان متقی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں...
    صحافیوں سے گفتگو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی امن منصوبے سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ جب تک اس بات کی ضمانت نہ دی جائے کہ روسی فوجی یوکرینی انخلا کے بعد اس علاقے پر قبضہ نہیں کریں گے، تب تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ امریکا نے ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ یوکرین اس علاقے سے دستبردار ہو جائے۔ زیلنسکی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ امریکی امن منصوبے سے متعلق غیر یقینی کی صورتحال ہے۔ جب تک اس بات کی ضمانت نہ دی جائے کہ روسی فوجی یوکرینی انخلا کے بعد اس...
    ’جدہ پڑھتا ہے‘ کے عنوان کے ساتھ جدہ سپر ڈوم میں جدہ بک فیئر 2025 کا افتتاح ہو گیا۔ امسال 24 ممالک سے ایک ہزار سے زائد پبلشنگ ہاؤسز کی شرکت نے اسے شہر کا سب سے بڑا ثقافتی اجتماع بنا دیا ہے۔ جدہ میں گزشتہ روز کو ادب، اشاعت اور ترجمہ کمیشن نے ’جدہ پڑھتا ہے‘ کے عنوان کے ساتھ جدہ بک فیئر 2025 کا افتتاح کیا، جو شہر کے نمایاں سالانہ ثقافتی میلوں میں سے ایک ہے۔ میلے میں 24 ممالک سے ایک ہزار سے زائد مقامی و بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز اور ایجنسیاں 400 سے زیادہ اسٹالز کے ساتھ شریک ہیں، جس سے یہ علاقائی سطح پر تخلیقی تبادلے اور علمی سرگرمیوں کا بڑا مرکز ثابت ہو...
    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنیں گے۔سینیٹر فیصل واوڈا نےایک  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلنا خارج از امکان نہیں۔فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ فیض حمید نو مئی کے خلاف گواہی اور ثبوت دیں گے اور یہ مقدمہ اب بانی پی ٹی آئی کی طرف جائے گا، شواہد آگئے تو بانی پی ٹی آئی کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمہ چل سکتا ہے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے فیض حمید کی سزا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ 9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور میں اسی چیز...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جیسے جاری تنازعات دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اگر یوکرین اور روس کے درمیان جنگ بندی کی حقیقی امید پیدا ہو تو کیف اپنی نمائندگی مذاکرات کی میز پر بھیج سکتا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی امن معاہدے سے متعلق بتایا کہ اس میں 4 سے 5 اہم حصے شامل ہیں، جنہیں زمین کی تقسیم کے حساس معاملے کی وجہ سے کافی پیچیدہ بنایا گیا ہے۔ ان کے مطابق یوکرین کے عوام اس معاہدے کے تصور کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں، تاہم صدر ولادیمیر زیلنسکی اس بارے میں محتاط ہیں۔ ڈونباس میں آزاد...
    آسٹریا نے 14 سال سے کم عمر اسکول جانے والی بچیوں کے لیے اسکارف پہننے پر پابندی کی منظوری دے دی ہے، حالانکہ ماہرین اور مذہبی تنظیموں نے اسے آئین سے متصادم اور مسلمانوں کے خلاف تعصب کو بڑھانے والا قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران: بے حجاب خواتین کی شرکت کا الزام، میراتھن ایونٹ کے 2 منتظمین گرفتار آسٹریا کی پارلیمنٹ نے ایک متنازع قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت 14 سال سے کم عمر بچیوں پر سرکاری اور نجی دونوں طرح کے اسکولوں میں روایتی اسلامی اسکارف (حجاب اور برقع وغیرہ)و پہننے پر پابندی ہوگی۔ یہ قانون قدامت پسندوں کی قیادت میں قائم 3 اعتدال پسند جماعتو کے اتحاد نے پیش کیا، جسے وہ صنفی مساوات...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد الزامات ثابت ہونے پر 14 برس قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز ہوا، جو 15 ماہ تک جاری رہا ملزم پر چار الزامات عائد  کئے گئے ان الزامات میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں جو ریاست کی سلامتی اور مفادات کے لئے نقصان دہ ہیں، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط...
    سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ہے۔ حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار ، ایم تھری شرق پور سے فیض پور ، ایم فور شیر شاہ انٹرچینج سے شام کوٹ انٹرچینج، ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ اور روہڑی سے پنو عاقل تک بند ہے۔علاوہ ازیں پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بدستور برقرار، کچھ دیر پہلے لاہور 500 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر تھا۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 429، رحیم یار خان کا 371 اور فیصل آباد کا 337 ریکارڈ کیا گیا۔عالمی ماحولیاتی ویب...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹرسے )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور ترکمانستان کے مابین تجارتی اور اقتصادی روابط سمیت دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم اور زمینی اور سمندری راستوں کے ذریعے روابط بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے ترکمانستان کو کراچی اور گوادر کی بندر گاہوں کے ذریعے اپنی رسائی کو بڑھانے کی پیشکش کی ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعرات کو وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اشک آباد آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ان کی   ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے ترکمانستان کی مستقل غیرجانبداری کی 30 ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کی...
    اسلام آباد‘ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) فیض حمید کی سزا کے متعلق مختلف وفاقی وزراء نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ وزیر دفاع  خواجہ  آصف  کا کہنا ہے  سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم  منیر کی تعیناتی رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا اور ٹیک اوور کی دھمکیاں دیں۔ جنرل باجوہ  نے پہلے فیض حمید کو  چیف بنوانے کی کوشش کی بعد میں دیگر نام لائے۔ توسیع بھی مانگی تھی،  نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ماضی میں کبھی آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج  نہیں کیا گیا تھا۔ 9 مئی کے واقعات جنرل فیض حمید اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس میں ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان کی تفصیلات اور تصویری جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے بیوٹیفکیشن پلان فیز ون کی تکمیل کے لئے فروری سے مئی تک کاہدف مقرر کر دیا۔ اجلاس میں ہر ضلع، ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 39اضلاع میں 132بیوٹیفکیشن سکیمیں 16ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی۔ 97 بیوٹیفکیشن سکیموں کے ورک آڈر جاری،88 بیوٹیفکیشن پراجیکٹ شروع ہوگے۔ لاہور میں بیوٹیفکیشن کے 18، سرگودھا میں 6، بہاولپور میں 16، گوجرانوالہ میں 12 پراجیکٹ شروع کیے جائیں گے۔ راولپنڈی کے 17، فیصل آباد کے 13، ملتان...
    چنیوٹ +لاہور+اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ +نامہ نگار+لیڈی رپورٹر +نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پی کے میں گورنر راج سے متعلق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ہم حسن مرتضیٰ سے تعزیت کرنے آئے ہیں۔ فیض حمید کے بارے میں فیصلہ تاریخی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات ڈالیں۔ آج مکافات عمل سے گزر رہے ہیں۔ وہ طاقت کے نشے میں دھمکایں دیتے تھے۔ انہیں اسی زندگی میں اپنے جرائم کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور جنرل فیض اپنے دور کے فرعون تھے۔ فیصلہ واضح پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پاکستان آرمی اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی 28 نومبر سے 14 دسمبر 2025ء تک مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق Warrior-IX کر رہے ہیں۔ اس دو ہفتے کی مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا اور ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ روز کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سنٹر (NCTC) پبی میں معزز مہمانوں کے دن (DVD) کی تقریب منعقد ہوئی۔ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شرکت کی۔ ان کے ساتھ چین کے سینئر معززین بھی موجود تھے۔ پاک فوج کے چیف آف جنرل سٹاف نے تقریب میں بطور مہمان...
    برطانیہ کے شہر برسٹل میں واقع میوزیم سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات کی بڑی چوری نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جن میں برصغیر کے دورِ استعمار کی متعدد بھارتی اشیا بھی شامل ہیں۔ پولیس نے 2 ماہ بعد واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کرتے ہوئے عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ Indian Artefacts Among 600 "High Value" Items Stolen From UK Museumhttps://t.co/66kbJRtsH1 pic.twitter.com/ab3nzgFMap — NDTV WORLD (@NDTVWORLD) December 12, 2025 برطانیہ کے شہر برسٹل میں واقع برٹش ایمپائر اینڈ کامن ویلتھ کلیکشن سے 600 سے زائد قیمتی نوادرات چوری کر لیے گئے جن میں بھارت سے تعلق رکھنے والی اہم تاریخی اشیا بھی شامل ہیں۔ ایون اینڈ سمرسیٹ پولیس کے مطابق...
        اسلام آباد (عترت جعفری) آئی ایم ایف نے قرض کی قسط کے اجراء کے ساتھ پاکستان کے متعلق اپنی جائزہ رپورٹ اور لیٹر اف انٹنٹ کی تفصیلات بھی جاری کر دی  ہیں ،پاکستانی حکام نے ائی ایم ایف کو یقین دلایا ہے کہ اگر دسمبر میں بھی ریونیو کا شارٹ فال جاری رہا تو مزید ریونیو اقدامات کیے جائیں گے۔ اخراجات میں کمی کر دی جائے گی یا انہیں مکمل روک دیا جائے گا،بجلی کے سالانہ ٹیرف کی ری بیسنگ جون کی بجائے اب جنوری 26 میں کی جائے گی اس وقت چونکہ بجلی کی طلب کم ہوتی ہے اس لیے ٹیرف میں اضافہ کا اثر صارفین کو اسان محسوس ہوگا،،دسمبر میں اعلی بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات...
    بالی ووڈ فلم دھریندر کے ایک منظر نے سوشل میڈیا پر بھونچال برپا کر رکھا ہے۔ فلم میں رحمان ڈکیت کا کردار ادا کرنے والے اکشے کھنہ جب گاڑی سے اُتر کر ہاتھ ہلانے کے بعد اچانک روایتی رقص شروع کرتے ہیں تو ناظرین حیران رہ گئے۔ کسی اسکرپٹ یا پلان کے بغیر شوٹ ہونے والا یہ لمحہ اتنی تیزی سے وائرل ہوا کہ ہر پلیٹ فارم پر صرف اسی کی بات ہو رہی ہے۔ لیکن کہانی یہاں ختم نہیں ہوتی۔ اکشے کے رقص کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی، ان کے والد اور لیجنڈری اداکار ونود کھنہ کی ایک پرانی ویڈیو بھی دوبارہ منظر عام پر آگئی۔ یہ ویڈیو 1989 کے ایک چیریٹی کنسرٹ کی ہے، جہاں ونود کھنہ،...
    معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی دوران حراست تفتیش کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں انفلوئنسر ڈاکٹر عفان کی موجودگی میں اُن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ سعد الرحمان عرف ڈکی کو تقریبا تین ماہ قبل جوا ایپ کی تشہیر کے کیس میں بیرون ملک روانگی کے وقت لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہوں نے تقریبا 100 دن جیل میں گزارے اور پھر لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد وہ باہر آگئے ہیں۔ ڈکی بھائی نے اپنی 100 دن کی حراست کے دوران پیش آنے والے واقعات کے حوالے سے ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری اور...
    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا سحر آج بھی برقرار ہے جس کی زندہ مثال اور حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں دو ارب 10 کروڑ درہم کی مالیت سے شاہ رخ خان کے نام پر زیر تعمیر کمرشل ٹاؤر لانچ کے روز ہی فروخت ہوگیا۔ پاکستانی روپے کے حساب سے یہ قیمت 1 کھرب 60 ارب 28 کروڑ 72 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ اس پلازہ کو دانوبے پراپرٹیز نے تیار کیا اور شاہ رخ خان کے نام کی دنیا بھر میں یہ پہلی عمارت تھی جس کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا۔ رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ اسکوائر فٹ پر بنے ہوئے اس پروجیکٹ کے فی فلیٹ کی قیمت 20 لاکھ...
    پاکستان میں بجلی کے مسلسل بڑھتے ہوئے نرخ اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام کی بڑی تعداد متبادل ذرائع توانائی، خصوصاً سولر سسٹمز، کی طرف تیزی سے رجوع کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا درجہ حرارت میں کمی سولر پینلز کی قیمتیں نیچے لے آئی؟ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں سولر انرجی سسٹمز کی مانگ میں گزشتہ چند برسوں کے دوران غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گھریلو صارفین سے لے کر تجارتی شعبے تک، زیادہ سے زیادہ لوگ نسبتاً کم لاگت اور طویل مدتی فائدہ دینے والی شمسی توانائی کی طرف تیزی سے رجوع کر رہے ہیں۔ مارکیٹ میں دستیاب سولر پینلز کی اقسام مقامی مارکیٹ میں اس وقت مختلف ملکی و غیر ملکی کمپنیوں...
    پی سی ڈھابہ، لاہور کی پنجاب یونیورسٹی (نیو کیمپس) میں واقع ایک انتہائی معروف اور محبوب کھانے پینے کی جگہ ہے۔ روایتی، سادہ مگر بے حد لذیذ کھانے اس ڈھابے کی پہچان ہیں۔ یہاں چائے، پراٹھے، دال چاول، چکن کڑاہی اور دیگر دیسی پکوان نہایت مناسب قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور کا ڈھابہ نما چھوٹا پی سی ہوٹل، لوگ دور دراز سے یہاں کیوں آتے ہیں؟ یہ جگہ صرف کھانے پینے کا مقام نہیں، بلکہ پنجاب یونیورسٹی کے کلچر کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہاں علمی گفتگو، دوستوں کی محفلیں، گپ شپ اور یادوں کی نشستیں اکثر جمتی رہتی ہیں۔ صبح کے ناشتے سے لے کر رات گئے تک یہاں کا ماحول ہمیشہ دوستانہ، آرام دہ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر )حیدر آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کی جانب سے پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے ساتھ تاجروں اور صنعتکاروں کے لیے امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کی تمام دستاویزاتی ضروریات ایک پلیٹ فارم سے رسائی کے لیے آگاہی سیمینار کاچیمبر سیکرٹریٹ میں انعقاد کیا گیا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے رضوان صمد ڈپٹی مینیجر چینج مینجمنٹ اور پاکستان سنگل ونڈو نے بتایا کہ پی ایس ڈبلیو پاکستان میں تجارتی عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنے والا ایک جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو امپورٹ، ایکسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے تمام مراحل کو ایک ہی پورٹل پر یکجا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تاجر اپنے تمام امپورٹ اور ایکسپورٹ سے متعلقہ امور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے یو این او ڈی سی کے تعاون سے منعقد کی گئی کانفرنس سے خطاب میں کہاہے کہ منظم جرائم ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں،منظم جرائم سے نمٹنے کےلیے بین الاقوامی تعاون اور مضبوط قانون نافذ کرنے والے ادارے ضروری ہیں،انھوں نے عدالتوں کی کمی، تفتیشی افسران کی محدود صلاحیت اور فنڈز کی کمی پر اظہارِ تشویش بھی کیا،اور کہاکہ منظم جرائم کے مقدمات نمٹانے کےلیے اضافی عدالتوں کا قیام ناگزیر ہے،فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی تمام اسٹیک ہولڈرز کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کا اہم پلیٹ فارم ہے،سائبر کرائم، فرانزک، مالیاتی فراڈ اور جدید انویسٹی گیشن میں خصوصی تربیت ضروری ہے۔ خبر ایجنسی
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے رہنما¶ں نے حیدرآباد کے معروف تاجر رہنما اور معزز شہری محمود راجپوت سے سرکٹ ہا¶س کھلی کچہری میں ہونے والے ناروا سلوک اور ان پر حملے کی کوشش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ضلعی وفد نے حیدرآباد کے معروف تاجر رہنما اور معزز شہری محمود راجپوت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر نائب امیر عبدالقیوم شیخ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ سفیان ناصر اور یوسی124کے چیئرمین آفاق نصر بھی موجود تھے۔حافظ طاہر مجید نے پیپلز پارٹی کی جانب سے سرکٹ ہا¶س میں کھلی کچہری میں ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں خاتون پولیس افسراپنے ہی دفتر میں غیر محفوظ ہوگئی۔غیر قانونی طورپر تعینات جونئیر کلرک خاتون ماریہ ساریو کا لیڈی اے ایس آئی پر تشدد۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے وومین تھانے میں تعینات لیڈی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عائشہ نے اپنا ویڈیو بیان سوشل میڈیا وائرل کرکے ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کو تحریری درخواست دی ہے کہ جونئیر کلرک ماریہ ساریو جوکہ غیرقانونی پر ایس ایس پی آفس میں انسپکٹر کی پوسٹ پر تعینات ہیں اور ہیومن رائٹس سیل کی انچارج ہیں۔ماریہ نے مجھے فون کرکے بلایا اور دو خاتون پولیس اہلکاروں سے میرے ہاتھ پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ میں نے تحریری درخواست بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پہاڑ ہمارے سیارے کے توازن اور خوبصورتی کے ضامن ہیں، لہٰذا ان کا تحفظ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لیے سیاحوں میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ماحولیات کو نقصان پہنچائے بغیر سیاحت کو فروغ مل سکے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ عالمی سطح پر ہر سال لاکھوں سیاح پہاڑی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، جو کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ پاکستان بھی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ حسین پہاڑی نعمتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد( اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن اینڈ ٹریڈ انڈسٹری کے چیئرمین وسابق ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت نے سندھ حکومت کی جانب سے منعقد کی جانے والی نام نہاد ”کھلی کچہری“ میں صنعتکاروں اور تاجر برادری کے نمائندوں کے ساتھ اختیار کیے گئے توہین آمیز رویے پر سخت غصے کا اظہار کیا ہے۔عبدالرحمن راجپوت نے کہا کہ ہمیں حکومت سے یہ امید تھی کہ وہ حیدرآباد کی ٹریڈ اور انڈسٹری اور شہر کے اصل مسائل سنے گی اور ان کا حل نکالے گی، لیکن اس کے برعکس اس کچہری کو صرف ایک نمائشی شو بنا دیا گیا اور ہمیں زبردستی نظرانداز کیا گیا۔عبدالرحمٰن راجپوت نے واضح کیا کہ کھلی کچہری میں ہماری ایسوسی ایشن کے سینئر رکن، اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فا¶نڈیشن ضلع حیدرآباد نے سندھ ریجن کے تعاون سے ریسکیو 1122 کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے 2 ریسکیو بوٹس سمیت المنظر جامشورو میں واقع ریسکیو پوائنٹ کو جوائن کیا ہے اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الخدمت فا¶نڈیشن ضلع حیدرآباد نے ریسکیو 1122 کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے 2 ریسکیو بوٹس بمہ ساز و سامان ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن اور کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کی نگرانی میں ریسکیو 1122 سینٹر کو جوائنٹ کیا اور مشترکہ کام کرنے کا عزم کا اظہار کیا ریسکیو 1122 حیدرآباد اور الخدمت فا¶نڈیشن حیدرآبادکے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد ہنگامی حالات، قدرتی آفات اور حادثات کی صورت میں باہمی...
    وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے دیرینہ اور قابلِ اعتماد ساتھی سمجھے جانے والے اور عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی تحریک چلانے والے علی امین گنڈاپور نہ صرف پارٹی رہنماؤں سے دور ہیں بلکہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہونے والے احتجاج اور جلسوں میں بھی نظر نہیں آ رہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اندرونی اختلافات کا شکار، علی امین گنڈاپور کا پارٹی سے قطع تعلق، معاملہ کیا ہے؟ پارٹی جلسوں اور سیاسی منظرنامے سے مسلسل غائب رہنے کے باعث یہ خیال کیا جارہا ہے کہ علی امین گنڈاپور ممکنہ طور پر پارٹی چھوڑنے پر غور کررہے ہیں۔ کچھ اطلاعات کے مطابق وہ پی...
    سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی عدالت سے سنائی گئی 14 سال قید بامشقت کی سزا نے ملکی سیاست، عسکری نظم و ضبط اور 9 مئی واقعات کے مستقبل پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ نہ صرف فوجی احتساب کے عمل میں ایک بڑی پیشرفت ہے بلکہ آنے والے دنوں میں سیاسی منظرنامے پر بھی اس کے دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ 9 مئی میں ملوث پورا نیٹ ورک بے نقاب ہوگا، فیصل واوڈا سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل فیض حمید کی سزا دراصل 9 مئی کیس...
    VENEZUELA: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی نئی حدوں کو چھونے لگی واشنگٹن نے وینزویلا کے ساحل سے آئل ٹینکر قبضے میں لینے کے ایک ہی دن بعد مزید چھ جہازوں پر سخت پابندیاں لگا دیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد وینزویلا کے خلاف یہ اب تک کی سب سے جارحانہ کارروائی قرار دی جا رہی ہے۔ واشنگٹن کے مطابق ضبط کیا جانے والا ٹینکر اسکیپر غیر قانونی آئل شپمنٹ میں ملوث تھا اور اب اسے امریکی بندرگاہ منتقل کیا جائے گا۔ ادھر کاراکاس نے اس اقدام کو سیدھا بین الاقوامی سمندری ڈکیتی قرار دیتے ہوئے شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی پابندیوں کی زد میں اس بار صرف آئل ٹینکرز ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق جاری سیاسی مباحث کو مسترد کرتے ہوئے اسے قومی استحکام کے لیے خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ منصوبہ قرار دیا ہے۔ ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آئین کو بار بار سیاسی مفاد کے لیے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مو¿قف پہلے دن سے واضح ہے کہ پارلیمنٹ کو جنوبی پنجاب پر موجود اتفاقِ رائے کو عملی شکل دینی چاہیے، تاہم نئے صوبوں کی بنیاد تقسیم، ٹکراو¿ یا سیاسی پوائنٹ اسکورنگ پر نہیں رکھی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول زرداری بھی واضح کر چکے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)آٹو بان روڈ پر شراب خانہ کھولنے کے خلاف سول سوسائٹی اور اہلِ علاقہ کا بھرپور احتجاجی واک سول سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے آٹو بان روڈ پر مجوزہ شراب خانہ کھولنے کے خلاف ایک بڑی احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلائ، ڈاکٹرز، علما، مشائخ، تاجر برادری اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاءنے واضح کیا کہ ہمارے بچوں کو تعلیم، صحت، روزگار، گرا¶نڈ ،لائبریریوں کی ضرورت ہے، شراب خانوں کی نہیں، احتجاجی مظاہرے کی قیادت چیرمین آئی اون حیدرآباد عمران سہروردی ساجد خان شعیب ملک شفیق مئیو نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں، مساجد، مدارس اور تجارتی مراکز کے درمیان شراب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایف بی آر حکام کی کسمز کلئیرنس اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ درآمدات اور برآمدات کی کلیئرنس مزید تیز اور شفاف بنائی جائے۔معیشت کے تمام شعبوں میں ٹیکس انفورسمنٹ یقینی بنایا جائے اور ٹیکس نیٹ کو مزید وسعت دی جائے ۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور سے متعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹیکس وصولیوں میں بہتری، ٹیکس نیٹ کی توسیع اور محصولات بڑھانے کے حکومتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 11 فیصد کے ہدف تک پہنچانے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے سوشل میڈیا پیٹ فارمز سے اپنے دفاتر پاکستان میں بنانے کا مطالبہ کیا جبکہ تعاون نہ کرنے پر ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے اس حوالے سے ملکی و غیر ملکی میڈیا سے منسلک صحافیوں کو بریفنگ دی۔طلال چودھری نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے خلاف ایکشن ہوگا، 24 جولائی کو سوشل میڈیا ریگولیشن سے متعلق باقاعدہ انتباہ جاری کیا تھا جس میں ان کو پاکستان میں دفاتر قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ انتباہ میں واضح کیا تھا کہ دہشتگرد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ وہ افغانستان کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا، نہ افغان عوام کے لیے کوئی نقصان دہ سوچ رکھتا ہے اور نہ ہی کابل کے اندرونی معاملات میں کسی تبدیلی کی خواہش رکھتا ہے۔ پاکستان کا واحد تقاضا اور بنیادی ترجیح صرف ایک ہے: سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کی عسکری قیادت نے حالیہ پریس کانفرنس میں ایک غیر معمولی طور پر واضح جملہ کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے مقابلے کے لیے کسی بھی قابل ِ عمل اور قابل ِ تصدیق بارڈر میکنزم پر ’’اوپن ٹو سجیشن‘‘ ہے۔ اس جملے کو معمولی سفارتی بیان سمجھنا غلط ہوگا۔ دراصل یہی وہ نقطہ ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج کوئی فرد ایسا نہ ہوگا جس کے آس پاس آگے پیچھے جاننے والوں میں ایسے نوجوان نہ ہوں جو ڈگری حاصل کرنے کے باوجود بے روزگار ہوں اور آج کا دور یہ ہے کہ ڈگری کا مطلب نوکری نہیں۔۔۔ کہ ڈگری تو حاصل کر لی ہے لیکن نوکری کا کوئی آسرہ نہیں۔ 2023 کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے مطابق پاکستان میں بے روزگاری کی شرح 22 فی صد تک پہنچ چکی ہے، یہ تقریباً 15 سے 24 سال کی عمر کے دو کروڑ نوجوان افراد ہیں جو بے روزگار ہیں ان کے علاوہ لاکھوں نوجوان دنیا کے مختلف ممالک میں جا چکے ہیں وہ جن کے والدین ان کی کچھ مدد کرنے کی پوزیشن میں تھے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-5 اقبال کا مشہورِ زمانہ شعر ہے ہند کے شاعر و صورت گر و افسانہ نویس ہائے بیچاروں کے اعصاب پہ عورت ہے سوارڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کی حالیہ پریس کانفرنس سننے کے بعد ہم نے عرض کیا ہے۔ملک کے فوجی اہلکار ہوں یا آلِ شریف ہائے بیچاروں کے اعصاب پہ ’’بانی‘‘ ہے سواراس اجمال کی تفصیل ڈی جی آئی ایس پی آر کی اخبارات میں شائع ہونے والی پریس کانفرنس ہے۔ اس کانفرنس میں احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان خود پسند، ذہنی مریض اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ شخص‘‘ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ بھی نہیں، ’’تمہارا باپ‘‘ بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-4 پاکستان اور انڈونیشیا کے تعلقات ہمیشہ سے باہمی احترام، مشترکہ مذہبی و تہذیبی رشتوں اور علاقائی ہم آہنگی کی بنیادوں پر استوار رہے ہیں۔ دونوں ممالک مسلم دنیا کی بڑی آبادی رکھنے والے، جغرافیائی طور پر اسٹرٹیجک اہمیت کے حامل اور ترقی کے سفر میں اہم کردار ادا کرنے والے ملک ہیں۔ اگرچہ دونوں ریاستیں مختلف خطوں میں واقع ہیں، لیکن ان کے درمیان تعاون کے مواقع ہمیشہ وسیع رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے دورۂ پاکستان نے ان تعلقات میں ایک نئی روح پھونک دی ہے، جس کے اثرات نہ صرف دونوں ممالک کی دوطرفہ شراکت داری بلکہ پورے خطے کی سیاسی و معاشی صورت حال پر بھی مرتب ہوں گے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-3 کراچی کے تعلیمی مستقبل کے ساتھ یہ مسلسل ناانصافی کب ختم ہوگی؟ یہ شہر جو پورے ملک کی معاشی ریڑھ کی ہڈی ہے، جہاں کے بچے روزانہ ہزاروں مشکلات، ٹریفک، شور، اکیڈمک پریشر، مہنگی کوچنگ، اور محدود تعلیمی سہولتوں کے باوجود شب و روز محنت کرتے ہیں، انہیں ہر سال صرف اس لیے دھکیل دیا جاتا ہے کہ ان کے پاس نہ طاقت ہے نہ سفارش۔ کراچی کے تعلیمی ادارے برسوں سے زبوں حالی کا شکار ہیں، سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، لیب اور لائبریری کا فقدان، اور امتحانی سسٹم کی سختی کے باوجود یہاں کے طلبہ بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر بدقسمتی یہ ہے کہ جب بات سب سے اہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-03-2 وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کامیابی محنت سے ملتی ہے جادو ٹونے سے نہیں، ملک قومی یکجہتی کی فضا قائم ہوئے بغیر ترقی نہیں کر سکتا فوج کا دفاع کرنا سب کی ذمے داری ہے، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقدہ قومی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یاد دلایا کہ معرکہ ٔ حق میں علماء اور قوم کی دعائوں سے پاکستان کو اہم کامیابی ملی، مسلح افواج کی جرأت سے بھارت کو شرمناک شکست ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ شہباز شریف نے کہا پاکستان کو معاشی ترقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ای چلان کی وجہ سے عوام میں بے چینی لوگوں نے حیدرآباد کا سفر کم کردیا موٹر سائیکل اور گاڑیاں فروخت کرنے والوں کی بھاگ دوڑ بھاری بھرکم چلانوں کی وجہ کاروباری سرگرمیاں ای چلان کے نام پر عوام سے انتقام لیا جارہا ہے چلان کے نام پر عوام پر ٹرمپ کا ٹیرف کاروبار کو تباہ کرنے کے لیے لگا دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ای چلان لاگو ہونے کے ساتھ وہ گاڑیاں جو لوگوں نے فروخت کر دیں تھیں اور پھر جنھیں فروخت کی گئی تھی انھوں نے بھی فروخت کر دی اس خرید وٖفرخت کی وجہ سے لوگ اپنا کا م کاج چھوڑ کر فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی تلاش میں ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد و جامشورو کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید ارشاد حسین کاظمی نے کہا ہے اسپتال میں آنے والے مریضوں اور اُن کے تیماداروں کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے اے ایم ایس کی زیر نگرانی سینئر ڈاکٹر ز پر مشتمل اسپتال کے مرکزی دروازے پر ’’شکایت اور سہولت مرکز‘‘ قائم کر دیا گیا ہے ،جہاں مریض اور اُن کے تیمارداروں کی علاج و معالجہ کے حوالے سے کسی بھی طرح کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گاجبکہ اسپتال میں مریضوں کے علاج و معالجہ اور خوراک کو عالمی ادارہ صحت(WHO) کے اصولوں کے مطابق بہم پہنچانے میں ہم اسی وقت کامیاب ہوسکیں گے جب پروفیسرز، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیل اسٹاف میرے ساتھ مل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت ) لعل مشائخ قبرستان، کی حدبندی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیت عبدالقیوم قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کے مورخہ، 28 نومبر 2019 کو معزز اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل سکھر کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے کی نقل متعلقہ دفتر میں جمع کروائی گئی، جس میں لعل مشائخ قبرستان کی باقاعدہ حدبندی کروانے اور ممکنہ تجاوزات کے خاتمے سے متعلق واضح ہدایات دی گئی تھیں۔بعد ازاں معزز ہائی کورٹ آف سندھ، بینچ سکھر نے مورخہ 26 ،2021 کو آئینی درخواست نمبر D-99/2020 اور D-1294/2016 میں قبرستانوں کے لیے یکساں نوعیت کے احکامات صادر کیے تھے کہ تمام قبرستانوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کی جانب سے ضلع حیدرآباد کی مختلف یوسیز پہ انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،مدمقابل امیدوار زیادہ سے زیادہ ووٹوں کے حصول کیلئے کارکنان کے دروازوں پر پہنچ چکے ہیں، جیسے جیسے پولنگ کا دن قریب آرہا ہے ویسے ویسے منتخب امیدوار رابطہ مہم، کارنر میٹنگ اور برادریوں کے سربراہوں سے ملاقاتوں کے ذریعے انتخابی مہم میں دن رات مصروف ہوگئے ہیں، ووٹوں کے حصول کے لیے یوسیز کے منتخب امیدواران نے سرگرم کارکنان کے گھروں اور بیٹھکوں میں ڈیرے جما دیئے، گھر گھر، گلی گلی کارکنان اپنے امیدواران کو جتوانے کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں، گلیوں، محلوں میں جوش و خروش کے ساتھ انتخابی مہم جاری۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جے یو آئی کے سربراہ، ممتاز اسکالر، اور معروف سیاستدان مولانا فضل الرحمان 21 ڈسمبر سے سندھ کا 4 روزہ دورہ کرینگے، جے یو آئی سندھ کے قائد، علامہ راشد محمود سومرو انکے ساتھ ہونگے۔تفصیلات کے مطابق، جمعیت علماء اسلام سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے سربراہ ممتاز سیاسی، اور مذہبی اسکالر مولانا فضل الرحمان 21 ڈسمبر کو لیاری کراچی میں ایک تاریخی اور اہم ختم بخاری کے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں بڑی تعداد میں علما، مشائخ، اور عوام شریک ہوں گے، جہاں مولانا فضل الرحمان اپنے مخصوص انداز میں خطبہ دیں گے اور اہم دینی مسائل پر روشنی ڈالیں گے۔23...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات، ماحولیاتی تبدیلی، ساحلی ترقی دوست محمد راہموں کی کھلی کچہری میں عوام کی عدم دلچسپی، سرکاری ملازمین سے کرسیاں بھرنے کی کوشش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،سندھ میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جاہزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدائیت پر علی احمد پارک نوشہرو فیروز میں منعقد کھلی کچہری ناکام ثابت ہوئی، حالانکہ رکن صوبائی اسمبلی ممتاز علی چانڈیو، سید سرفرار علی شاہ، سید حسن علی شاہ، ڈپٹی کمشنر محمد ارسلان سلیم، ایس ایس پی روحل خان کھوسو، چیئرمین ضلع کونسل سہیل اختر عباسی، ضلع کے سرکاری محکموں کے افسران اس میں شریک تھے، ذرائع کے مطابق کھلی کچہری میں عوام کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251212-2-18 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایپکا سندہ امن گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہد سومرو۔ غلام نبی سولنگی۔ ساجن انصاری۔ شمشیر پالاری نے شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ایگریکلچر کے ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل ڈاریکٹر ایکسٹیشن محکمہ زراعت کا ضلع حیدرآباد کا دفتر کافی عرصی سے مکمل طور پر زبوں حالی کا شکار بنا ہوا ہے لیکن سرکاری ملازمین اس بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے والے اس دفتر میں اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر سرکاری امور چلانے میں مصروف ہیں دفتر کیکئی کمروں کا پلستر جھڑ کر گرنے کے بعد ان کمروں کو عملے نے تالے ڈال کر بند کردیا ہے۔ حالیہ بارشوں میں اس دفتر کی چھتوں سے کمروں میں پانی داخل ہونے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت)فائرنگ کے واقع میں قتل ہونے والے معروف زمیندار اور معزیز شخصیت رئیس منظور احمد پتافی کے لواحقین سے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور حسنین مرزا کا اظہار تعزیت اور فاتحہ۔چند روز قبل ٹنڈوباگو کے علاقہ ملکانی شریف کے قریب زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقع میں قتل ہونے والے معروف زمیندار اور معزیز شخصیت رئیس منظور احمد پتافی کے انتقال پر سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سابق رکن صوبائی اسمبلی حسنین مرزا ، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے مرکزی نائب صدر ایڈوکیٹ امیر آزاد پھنور کے ہمراہ پتافی گوٹھ پہنچ کر مرحوم کے بیٹے اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ کی ، اس موقع پر جی ڈی اے مرزا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور(جسارت نیوز ) خیرپور کالج آف ایگریکلچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز میں سندھ کلچرل ڈے نہایت شاندار، باوقار اور ثقافتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بھرپور شرکت نے پروگرام کو ایک منفرد اور یادگار ثقافتی جشن میں تبدیل کر دیا، جس میں سندھ کی تاریخ، روایت، ادب اور تہذیبی اقدار کو خوبصورتی سے اْجاگر کیا گیا تقریب کا آغاز طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے رنگا رنگ ٹیبلوز سے ہوا، جن میں سندھ کی روایتی پوشاک، لوک ورثہ، مہمان نوازی، معاشرتی اقدار اور صدیوں پر محیط تہذیبی جمالیات کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا۔ ان ٹیبلوز نے حاضرین سے زبردست داد حاصل کی اور سندھ کی ثقافتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفٰی لغاری کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں جدید ای ٹکٹنگ اور ای چالان سسٹم کے نفاذ کا آغاز کر دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ نیا نظام شفافیت، قانون پر عملدرآمد اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا جا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں اب جرمانے ڈیجیٹل طریقے سے جاری ہوں گے، جس سے نہ صرف محکمہ جاتی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ کرپشن اور بے ضابطگی کے امکانات میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔ شہریوں کو چالان کی کاپی، جرمانے کی تفصیلات اور ادائیگی کے طریقہ کار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآبد(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سردیوں کے آتے ہی ایک مرتبہ پھر حیدرآباد سمیت دیگر شہرو میں سوئی گیس کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم پریشر نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ خاص طورپر حیدرآباد کے صنعتی علاقے سائٹ ایریا میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے صنعتیں ، مل کارخانے، فیکٹریاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔ ایک طرف تو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے تو دوسری جانب گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سے شہری براہ راست متاثر ہورہے ہیں۔ کاروباری سرگرمیوں پر اس کا اثر پڑرہا ہے اس لئے وفاقی حکومت اس مسئلے کا فوری طورپر سدباب کرے کیونکہ مہنگائی کے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)حضرت مخدوم سرور نوح کے سالانہ عرس کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران عرس کے موقع پر سیکورٹی، بجلی کی فراہمی، صفائی، میڈیکل کیمپس، ٹریفک پلان، زائرین کی سہولیات اور ایمرجنسی انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مٹیاری محمد یوسف شیخ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ عرس کے انتظامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔اجلاس میں تمام اداروں نے اپنے پلان پیش کیے۔ نمائندہ جسارت سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی/اسلام آباد/چنیوٹ (خبرایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک) سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، ریاست کے تحفظ اور مفاد کے لیے نقصان دہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور لوگوں کو غلط طریقے سے نقصان پہنچانے سے متعلق  4الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ طویل قانونی کارروائی کے بعد ملزم کو تمام الزامات میں قصوروار پایا گیا، عدالت نے 14 سال قید کی سزا 11 دسمبر 2025ء کو سنائی گئی۔ ترجمان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے عیسوٹری میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مدرسے کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے شہید جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق متاثرہ بچے مدرسے میں کھیل رہے تھے کہ اچانک خوارج کا چھوڑا ہوا بارودی مواد پھٹ گیا، جس کے باعث دھماکا ہوا۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل  کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق مقامی طبی اداروں سے رابطہ کر کے ہنگامی صورتحال پر بچوں کا علاج کرایا جا رہا ہے ، وار آن ٹیرر کے دوران خیبرپختونخوا میں خوارج نے دہشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان روایتی معنوں میں جنگ بندی نہیں، ابھی بھی صورتحال ایسی نہیں کہ ہم کہیں جنگ بندی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، ہمیں افغان قیادت  سے تحریری ضمانتیں  چاہئیں۔  ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ افغانستان میں منظور ہونے والی قرارداد کا مسودہ نہیں دیکھا، افغانستان کا ان کے اپنے شہری کی جانب سے کسی قسم کی دہشت گردی کو ماننا مثبت ہے، ہم اس قرارداد کے مسودے کا انتظار کر رہے ہیں، اس کے باوجود ہمیں افغان قیادت سے تحریری ضمانتیں چاہئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان بھیجا جانے والا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (امریکا ) کی حیثیت سے نامزد سفیر کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی کوششوں سے پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے درمیان تبادلے میں مزید استحکام آئے گا۔ نامزد سفیر لگن اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کیلئے خدمات جاری رکھیں گی۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یورپی یونین کمشنر برائے داخلی امور و مائیگریشن میگنس برنر سے اہم ملاقات کی جس میں غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام، انسانی سمگلنگ کے خلاف اقدامات اور باہمی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔یورپی یونین کے کمشنر برائے داخلی امور میگنس برنر نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان سے یورپ کے لیے غیر قانونی راستوں کے ذریعے جانے کی کوششوں میں 47 فیصد کمی آئی ہے جو حکومت پاکستان کے مؤثر اقدامات کا مظہر ہے۔انہوں نے پاکستان حکومت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس پیش رفت کو مثالی قرار دیا اور جلد پاکستان کے دورے کا بھی اعلان کیا۔وفاقی وزیر محسن...
    کراچی: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ساؤتھ زون کراچی کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث موٹروے ایم نائن پر نوری آباد سے کراچی آنے والا ٹریک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق نوری آباد کے قریب نامعلوم گاڑی سے آئل گرنے کے نتیجے میں سڑک پر شدید پھسلن پیدا ہوئی تھی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ موٹروے پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، ٹریفک کو ریگولیٹ کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پایا اور کسی بڑے حادثے کو ہونے سے بچا لیا۔ اہلکاروں نے سڑک پر پھیلے آئل پر مٹی ڈال کر اسے خشک کیا اور ٹریک کو دوبارہ محفوظ بنایا۔ ترجمان موٹروے...
    کراچی (سٹاف رپورٹر) کشمیری رہنما مشعال ملک نے ریاست پاکستان سے بھارت میں قید یاسین ملک کی رہائی کے لیے مقدمہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ بھارت ہر صورت کشمیری لیڈر کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر سولی پر چڑھانا چاہتا ہے۔ کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری و سماجی رہنما مشعال ملک نے کہا پاکستان سمیت پوری قوم و دوست ممالک کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری رہنما یاسین ملک کے لیے اپنی آواز بلند کرے۔ ان کی رہائی کے لیے میں عالمی سطح پر مہم کا آغاز کر رہی ہوں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا پاکستان میں مختلف مذاہب کے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) ہیڈکوارٹرز میں پاکستان سویٹ ہومز کے بچوں کے لئے ایک خصوصی تعارفی اور معلوماتی نشست کا انعقاد کیا گیا یہ بچے نیب راولپنڈی کی جانب سے منعقدہ انسدادِ بدعنوانی آگاہی واک میں بھرپور شریک ہوئے تھے۔ تقریب میں ڈپٹی چیئرمین نیب،سہیل ناصر، پراسیکیوٹر جنرل نیب سید احتشام قادرشاہ، نیب ہیڈکوارٹرز کے ڈی جیز اور سینئر افسران بھی شریک تھے جنہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور نیب کی نوجوانوں سے متعلق آگاہی مہم کو سراہا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان (ہلال امتیاز) نے بھی تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کے جذبے، نظم و ضبط...
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں منظم جرائم سے کانفرنس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے خطاب میں منظم جرائم کو ملک کی بدنامی کا باعث قرار دیا۔ جسٹس حسن اورنگزیب نے واضح کیا کہ اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی تعاون اور مضبوط اداروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے منظم جرائم کے مقدمات نمٹانے کیلئے اضافی عدالتوں کے قیام کو بھی ناگزیر قرار دیا۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں منظم جرائم کے خلاف قومی حکمت عملی کی تیاری کے حوالے سے کانفرنس یو این او ڈی سی کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں نیب، اینٹی منی لانڈرنگ، نیشنل پولیس بیورو اور یو این او ڈی سی کے ماہرین نے خصوصی خطابات کیے اور...
    اسلام آباد(خبرنگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعرات کو پارلیمنٹ لاجز کا دورہ کیا ، وزیر مملکت برائے داخلہ و انسدادِ منشیات طلال چوہدری بھی ان کے ساتھ تھے، سردار ایاز صادق نے104 اضافی فیملی سوئٹس کے تعمیراتی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور زیر تعمیر ماڈل پراجیکٹ کا معائنہ کیا،یہ منصوبہ 2011 ء میں شروع اور 2013 ء میں مکمل ہونا تھا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی درخواست پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے فنڈز کے اجرا کے احکامات جاری کئے اوران کی انتھک کاوشوں کی بدولت گزشتہ دہائی سے رکا ہوا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوا۔
    اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ قرآن و سنت کی واضح تعلیمات کے مطابق ماں کا دودھ پلانا ایک دینی حکم اور قومی ذمہ داری ہے اور اسی بنیاد پر حکومت ایک ملک گیر تحریک شروع کرے گی تاکہ فارمولا دودھ کے غیر ضروری استعمال اور اس سے جڑی قابل تدارک نومولود اموات کا خاتمہ کیا جا سکے، وفاقی وزارت مذہبی امور اور یونیسیف کے تعاون سے منعقدہ قومی مشاورتی اجلاس قرآنی تعلیمات اور ارشادات نبوی کی روشنی میں ماں کے دودھ کی اہمیت سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ایسے ہزاروں بچے اسہال، نمونیا اور غذائی قلت کے باعث جان سے جاتے ہیں کیونکہ انہیں بغیر...
    چنیوٹ (نمائندہ نوائے وقت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے  رجوعہ سادات کا دورہ اور سابق صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔ گورنر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔ فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سردار سلیم حیدر نے کہا کہ  پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار ہے اور تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے ،جمہوریت کا راستہ بات چیت سے ہی نکلتا ہے، یہ نہیں ہوتا کہ سڑکوں پر آکر لاٹھیاں ماری جائیں، سیاسی جماعتیں اور رہنما اپنی کارکردگی سے عوام میں جگہ...
    راولپنڈی‘ پشاور (جنرل رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ فیض حمید ایک ادارے کا ملازم ہے اگر کسی معاملے پر انہیں سزا ہوئی ہے یہ ان کا اندرونی معاملہ ہے۔ اڈیالہ جیل جاتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے داہگل ناکے پر روکے جانے پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ اپنے ہی ملک کے شہریوں کے لیے آپ بارڈر لگا رہے ہیں، آپ لوگ کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں خواتین کے ساتھ آپ نے غیر انسانی رویہ اختیار کیا، عمران خان کی بہنیں غیر سیاسی خواتین ہیں، آپ لوگوں کو یہ آرڈرز کون دیتا ہے؟ سہیل آفریدی کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایوی ایشن، دفاعی مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ سرکاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیر تجارت جام کمال خان سے ترکیہ کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں ایوی ایشن، ڈیفنس مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون کے مختلف امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ کے وفد نے پاکستان میں جوائنٹ وینچرز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں مینوفیکچرنگ صلاحیتیں قائم کرنے کی خواہش مند ہیں۔ جام کمال خان نے دوطرفہ صنعتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا اور ایرو سپیس، دفاعی پیداوار اور معدنیات...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بسنت کے حوالے سے دو پروگرامز کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ میڈیا کے کچھ حصوں میں ایک فروری اور ایک مارچ کے پروگرامز کی خبریں چلیں جو بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں۔ بسنت صرف 6، 7 اور 8 فروری کو منائی جائے گی۔ ان تاریخوں کے علاوہ کسی بھی دن پتنگ بازی کی اجازت ہرگز نہیں ہوگی۔ بسنت صرف قواعد و ضوابط کے تحت منائی جائے گی، استعمال ہونے والی ہر پتنگ اور ڈور باقاعدہ رجسٹرڈ ہوگی۔ پتنگوں پر کیو آر کوڈ ہوگا جبکہ ڈور بنانے والے، پتنگ بنانے والے اور فروخت کرنے والے بھی لائسنس کے تحت رجسٹر ہوں گے۔ جس شخص...
    محمد آصف انسانی تاریخ کے ہر دور میں آزادیِ اظہار کی جدوجہد دراصل وقار، شناخت اور طاقت کی جدوجہد رہی ہے ، مگر شاید کسی دور میں یہ جدوجہد اتنی پیچیدہ، خاموش اور خطرناک نہیں رہی جتنی آج ہے ۔ جدید دنیا، جو بظاہر حقوق، جمہوریت اور ڈیجیٹل آزادی کے نعروں سے سجی ہوئی ہے ، درحقیقت آزادیِ اظہار کے خلاف ایک غیر اعلانیہ جنگ کی گواہ بن چکی ہے ۔ایسی جنگ جو بظاہر عوامی تحفظ، ملکی مفاد، سماجی ہم آہنگی یا اخلاقی تحفظ کے نام پر لڑی جاتی ہے ، مگر اس کا اصل نتیجہ انسانی زبان، ذہن اور سوچ کو محدود کرنا ہے ۔ اس جنگ میں نہ جیلیں ہمیشہ نظر آتی ہیں نہ بندوقیں؛ بلکہ یہ جنگ...
    اونچ نیچ ۔۔۔۔۔۔۔ آفتاب احمد خانزادہ انتھونی ہاپکنز نے ایک بار کہا تھا: دوسرے میرے بارے میں کیا سوچتے ہیں یا کہتے ہیں اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں ہے۔ میں صداقت کے ساتھ جیتا ہوں، اس بات کی بنیاد پر کہ میں کون ہوں اور میری کیا قدر ہے۔ میں توثیق کا پیچھا نہیں کرتا یا دوسروں کی رائے سے چمٹا نہیں رہتا، کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ حقیقی سکون زندگی کی نعمتوں اور اس کے چیلنجوں کو کھلے بازوؤں سے قبول کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔ توقعات کو چھوڑ کر اور تمام تجربات کا خیرمقدم کرتے ہوئے، مجھے ایک قسم کی آزادی ملتی ہے جو ہر دن کو ہلکا اور زیادہ پورا کرنے والا بناتی ہے۔ہم ایک ایسے...
    ریاض احمدچودھری بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو توا انتظامیہ نے لاؤڈ سپیکروں کے خلاف مہم تیز کرتے ہوئے مختلف مساجد سے 55 سپیکر نکال دیے ہیں۔ پولیس نے ریاست کے ضلع مظفر نگر کے سول لائز ، کوتوالی اور کھلہ پور تھانوںکی حدود میں واقع مساجد سے لاوڈ سپیکر اتار دیے ہیں۔ سرکل افسر (سٹی) سدھار تھ ناتھ مشرا نے لاؤڈ سپیکر نکالنے کا جواز فراہم کرنے کیلئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے آواز دھیمی رکھنے کو جو ہدایت دی تھی اسکی خلاف ورزی ہور رہی تھی۔مودی کے بھارت میں ہندو انتہا پسندی اس حد تک عروج پر ہے کہ عدالتیں بھی انتہا پسندوں کا حکم ماننے کو مجبور ہیں۔ پنجاب اور ہریانہ ہائیکورٹ نے بھی اذان کیلئے...
    کراچی: شپر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جس کے دوران پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان ایس آئی یو کے مطابق دونوں واقعات میں دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پہلا مقابلہ تھانہ کلا کوٹ کے علاقے میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایس آئی یو نے ملزم عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسرا واقعہ تھانہ بریگیڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور بھتہ خوروں کے...
    اسلام آباد: ٹیکس مشینری نے جمعرات کے روز وزیراعظم کو بتایا کہ اگر اٹارنی جنرل کے دفتر کی مدد نہ ملی تو رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا کم کیا گیا ہدف بھی 560 ارب روپے سے پورا نہیں ہو سکے گا۔ جبکہ وزارت خزانہ نے بڑے شارٹ فال کے اخراجات پر اثرات سے خبردار کیا ہے،مالیاتی امور پر یہ اجلاس ایک ایسے دن کے بعد منعقد ہوا جب آئی ایم ایف  کے ریزیڈنٹ نمائندے ماہر بینیچی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرکے ایگزیکٹو بورڈ کا پیغام پہنچایا۔ اس ملاقات پر کوئی سرکاری بیان جاری نہیں ہوا، تاہم ایک سرکاری ذریعے کا کہنا تھا کہ ماہر بینیچی کو محض چائے پر مدعو کیا گیا تھا۔...