2025-07-26@06:07:09 GMT
تلاش کی گنتی: 121
«علی جہانگیر صدیقی»:
(نئی خبر)
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے پہلی بار اپنے چھوٹے بھائی ارباز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ ملائیکہ اروڑا کی طلاق پر کھل کر بات کی ہے۔ حال ہی میں سلمان خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ ارباز کے بیٹے ارہان خان کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ دورانِ انٹرویو، سلمان نے ارہان کو والدین کی علیحدگی کے بعد پیش آنے والے چیلنجز، زندگی کے نشیب و فراز اور ان سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں مفید مشورے دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Arhaan Khan (@iamarhaankhan) ارباز خان...
بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان عرف سلو بھائی نے پہلی بار چھوٹے بھائی، ہدایت کار و پروڈیوسر ارباز خان کی ان کی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ملائیکہ اروڑا سے طلاق کے بارے میں بات کی ہے۔ سلمان خان نے حال ہی میں اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ میں انٹرویو دیا۔ پوڈ کاسٹ کے دوران ناصرف سلمان خان نے دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی بلکہ بھتیجے کو والدین میں علیحدگی کے بعد بچوں پر پڑنے والے اثرات، زندگی کے اتاڑ چڑھاؤ اور ان سے نمٹنے سے متعلق مشورے بھی دیے۔ سلمان خان نے ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا کی علیحدگی کے حوالے سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارہان خان ابھی زندگی کے اتار چڑھاؤ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن کی سائوتھ ایسٹ ایشیا ریجنز کی دو روزہ مشترکہ پارلیمانی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد پنجاب اسمبلی میں ہوا۔ مہمان خصوصی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق تھے۔ سی پی اے کانفرنس میں سری لنکا، مالدیپ، برطانیہ، زیمبیا، ملائیشیا اور پاکستان سمیت 20 اسمبلیوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء میں 13 سپیکرز، 4 ڈپٹی سپیکرز اور ایک چیئرمین شامل تھے۔ برانچ سیکرٹریٹ کی میٹنگ میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب اور سی پی اے ریجنل سیکرٹری مسز کشانی انوشا نے کانفرنس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی ۔ سی پی اے کانفرنس کا ایجنڈا پارلیمانی جمہوریت، شفاف قانون سازی اور احتساب پر مبنی ہے۔ کانفرنس میں...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنمائوں نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجا، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا،محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں؟ ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی رہنمائوں...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور پر ایک بار پھر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز اورکنول شوذب شامل تھے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو نیا آئی جی تسلیم نہیں کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی سے علی امین اور ہمارے ساتھی کیسے ملاقات کرسکتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کے ذریعے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کو پیغام بھجوادیا ہے۔ یاد رہےکہ چند روز قبل عمران خان...
بنگلا دیشی عوام کا شیخ مجیب کی یادگار اور رہائش گاہ پر دھاوا، توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگادی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بنگلا دیش میں مظاہرین نے بنگلا آرائی کرتے ہوئے شیخ مجیب کی یادگار اور معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی تاریخی رہائش گاہ میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور آگ لگادی۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ہزاروں افراد نے دارالحکومت ڈھاکا ایک ریلی نکالی اور مارچ کیا جسے بلڈوزر پروسیشن کا نام دیا گیا۔اس جلوس کا مقصد شیخ حسینہ کے مرحوم والد اور بنگلا دیش کی علیحدگی کی تحریک کے رہنما شیخ مجیب الرحمان کے گھر کو گرانا تھا جنہوں نے 1971 میں...
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں...
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت پنجاب حکومت عالمی معیار کا ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد کرنے جارہی ہے۔ ہارس اینڈ کیٹل شوکا انعقاد پنجاب کی شاندار روایات، ثقافت کے فروغ اور کسانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایک اور بڑا قدم ہے۔ وزیراعلیٰ 9 فروری کو ’’ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کا افتتاح کریں گی۔ ’’ہارس اینڈ کیٹل شو2025‘‘ کا عنوان ’’اتحاد، ترقی اور ثقافت کی بحالی‘‘ ہے۔ مریم نواز کی ہدایت پر تین روزہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو لاہور 10 فروری سے شروع ہوگا جس میں 30 سال بعد پہلی بار 70 بین الاقوامی ٹیمیں بھی شو کا...
پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی کراچی آمد پر جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر ایک پُروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب آپریشن، 8 ماہی گیروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئرایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔ آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیا گیا۔ ’پی این ایس یمامہ‘ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی...
حافظ نعیم کی اپیل پر مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف راولپنڈی میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے
احتجاجی مظاہرے شاہراہ فیصل اسٹار گیٹ، کالا پل، کورنگی ڈی سی آفس، داؤد چورنگی، نورانی کباب ہاؤس شاہراہ قائدین، مین سپر ہائے وے، پاور ہاؤس چورنگی، ڈالمین شاپنگ مال حیدری، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر چورنگی، بنارس چوک، واٹر پمپ چورنگی شاہراہ پاکستان، قاضی چوک (9 نمبر) بلدیہ ٹاؤن اور جوہر موڑ پر کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حاظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کے باعث ہونے والی 1100 ارب روپے کی بچت کا فائدہ عوام کو منتقل اور بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف جمعہ 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج اور دھرنو ں کے سلسلے میں کراچی میں بھی 13 مقامات پر بیک وقت احتجاجی مظاہرے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کھیلتا پنجاب گیمز 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو دیکھ کر خوشی محسوس ہورہی ہے. پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھیلتا پنجاب گیمز پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہے. پنجاب میں تعلیم کے بعد بچوں کو کھیلتا، آگے بڑھتا دیکھنا چاہتی ہوں. پنجاب میں کھیل کے میدان کئی سال سے ویران تھے۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، 30 ہزار بچوں کو میرٹ پر وظائف دیے، پنجاب کی مٹی بہت زرخیز ہے. ہمارے نوجوان ہونہار...
سہون (نمائندہ جسارت) پیکا آرڈیننس آمریتی سوچ کی عکاسی کرتا ہے میڈیا پر کالا قانون تھوپ کر عوامی حقوق غضب کرنے کی مذموم حرکت ہے صحافی برادری صحافت پر قد غن لگنے نہیںدے گی۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب سہون کے صدر ذوالفقار علی سولنگی نے صحافیون کی طرف سے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی صحافتی تنظیمون کی طرف سے پیکا آرڈیننس کے خلاف مقامی صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئی۔ نیشنل پریس کلب سہون کے صحافیوں نے پریس کلب سے دھمال چوک تک احتجاجی ریلی نکالی، جس میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا کر صحافی دشمن کالے قانون کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ریلی کی قیادت نیشنل پریس...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ درِفشاں سلیم نے سفید آؤٹ فٹ میں کروایا گیا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا کی زینت بنا کر سب سے تعریف کے ٹوکرے سمیٹ لیے۔درِ فشاں سلیم کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اور انہوں نے یہ مقام بہت ہی کم عرصے میں حاصل کیا ہے۔در فشاں سلیم ایک ایسی اداکار ہیں جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں بے انتہا شہرت حاصل کی ہے جن کی وجۂ شہرت اداکاری کے ساتھ ساتھ انکی خوبصورتی بھی ہے۔ درِفشاں سلیم کے نام سے جُڑی دلچسپ کہانی کیا؟ در فشاں سلیم نے ڈرامہ دلربا سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا لیکن انہیں سب سے پہلے شہرت بخشنے والا ڈرامہ کیسی تیری خودغرضی ثابت ہوا۔یوں توپردیس اوربھڑاس...
اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران موجود نا ہونے پر اسپیکر ایاز صادق وزارت داخلہ افسران پر برہم ہوگئے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈرپر بولنے کی درخواست پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں طےہواتھا کہ نکتہ اعتراض وقفہ سوالات کےدوران نہیں ہوگا، اور میں وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا۔ اسپیکر کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج شروع کردیا، ڈیسک بجائے اور ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑدیں۔ وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جبری گمشدگی کی پالیسی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ۔ عدالت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواستوں پروفاقی حکومت اور دیگرفریقین سے 2 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقانعباسی کی 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔ عدالت کاکہنا تھا کہ ایسی ہی درخواست پہلے سے زیر سماعت ہے، عدالت نے 26 ویں ترمیم کے خلاف زیر سماعت دیگر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت غیر معینہ مدت کیلیے ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ...
اسلام آباد: بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے پاک ایئرفورس کے سربراہ سے ملاقات کی اور جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سمیت دیگر جدید جنگی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن، پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن، بنگلہ دیش نے کی۔ ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں ممالک کی ایئر فورسز کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فضائیہ کے سربراہ...
شان علی مرتضیٰؑ کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ حضرت علی ؑ عظیم سپہ سالار، جرات و شجاعت کے پیکر، علم و حکمت کا بحر بیکراں، خلیفۃ المسلمین تھے، حضرت علیؑ کی پوری زندگی صبر و استقامت کا مظہر تھی، مولا علی ؑ کے افکار اور عمل کو اپنانے سے معاشرہ امن و سکون کا گہوارہ بن سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن علماء کونسل لاہور کے زیراہتمام یوم ولادت سیدنا علی المرتضیٰ وجہہ الکریم کی مناسبت سے’’ شان علی المرتضیٰ ؑ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کی صدارت مرکزی صدر منہاج القرآن علماء کونسل مفتی غلام اصغر صدیقی نے کی۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری سمیت منہاج القرآن علماء...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر منہ پر ہاتھ پھیر کر کہوں کہ تمہارا ہیٹر اتاروں گی تو عوام کی خدمت کیسے ہوگی؟ بہاولپور میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوئی پاسبان کسی کے بہکاوے میں آکر ملک پر حملہ نہیں کر سکتا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تضحیک نہیں کر سکتا، آپ کی ریڈ لائن پاکستان ہونی چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیانیے وہ بناتے ہیں جنہوں نے کوئی کام نہ کیا ہو، کوئی ماں آپ کو یہ نہیں کہے گی کہ دلوں میں نفرت پالو۔مریم نواز نے کہا کہ رانا سکندر کو شاباش...
CHIANG RAI: تھائی لینڈ میں گزشتہ برس سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی عکاسی اور متاثرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منفرد انداز اپنایا گیا اور چاول کے کھیتوں کو سرخ اژدہا، بلی دیوی، کتے اور بلیوں کے عکاسی کرتے فن میں تبدیل کردیا گیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق شمالی تھائی لینڈ کے علاقے تانیپونگ جائکھام میں ستمبر میں سیلاب سے محصور ہونے والے ہزاروں افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چاول کے پودوں کے ذریعے ایک سرخ اژدہا، ایک بلی دیوی اور کتوں اور بلیوں بنا کر رنگین فن سے چاول کے کھیتوں کو ڈھانپ دیا گیا۔ تانیپونگ اور ان کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے 5 ایکڑ...