2025-11-19@20:21:50 GMT
تلاش کی گنتی: 101436

«غزہ کا محاصرہ»:

(نئی خبر)
    بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقاتوں کا سرکاری دن جمعرات مقرر کردیا گیا ہے، اور اسی سلسلے میں کل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔ جیل حکام کے مطابق وزیراعلیٰ کے ساتھ 5 دیگر اہم شخصیات بھی ملاقات کریں گی، جن کی فہرست وکیل سلمان اکرم راجا نے انتظامیہ کو ارسال کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی بہنوں کا اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج ختم، پولیس کارروائی کے بعد بہنیں لاہور روانہ فہرست کے مطابق مینا خان آفریدی، شاہد خٹک، ریاض خان، خلیق الرحمان اور تاج محمد بھی عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ہیں اور کل ان سب کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی...
    کراچی:(نیوزڈیسک) پاک بحریہ نے انسداد منشیات کا بڑا آپریشن کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی منشیات ضبط کر لیں۔ پاک بحریہ سے جاری بیان کے مطابق انسداد منشیات آپریشن پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے دوران بحیرہ عرب میں کیا اور بھاری منشیات قبضے میں لے لیں۔ بیان میں کہا گیا کہ انسداد منشیات آپریشن سعودی عرب کی زیر قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 کی معاونت سے کیا گیا۔ کارروائی کے حوالے سے بتایا گیا کہ مشکوک ماہی گیر کشتی پر آپریشن کے دوران پی این ایس تبوک نے 2000 کلوگرام سے زائد میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کر لی ۔ پاک بحریہ کے مطابق یہ انسداد منشیات آپریشن گزشتہ...
    اپنے ایک بیان میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بیروت، اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر کاربند رہنے کے باوجود مورد مذمت و تنقید ٹہرا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ اسرائیلی دشمن، نہتے لبنانی شہریوں اور املاک کو مسلسل اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔ جس کی تازہ ترین مثال الطیری میں ہونے والا حملہ ہے۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ لبنان، اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر کاربند رہنے کے باوجود مورد مذمت و تنقید ٹہرا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضروری ہے کہ سلامتی کونسل میں لبنان، اسرائیل کے خلاف اپنی شکایات درج کرواتا رہے۔ انہوں نے صیہونی رژیم...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹائلز سیکٹر میں سالانہ 30 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہواہے ، ایف بی آرنے سترہ بڑے شعبوں میں پیداواری یونٹس پر اے آئی بیسڈ کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں فیکٹریز میں کیمروں کی تنصیب پر شدید بحث ہوئی ۔ اس سال شوگر سیکٹر سے 76 ارب،سیمنٹ سیکٹر سے 102 ارب اضافی ٹیکس آمدن متوقع ہے، ایک چینی کمپنی نے بڑی تعداد میں کیمروں کی تنصیب کی شدید مخالفت کر دی ، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ویڈیو کیمروں کی تعداد 16 سے کم کرکے 4 کر دی گئی ہے، چوری روکنے کیلئے ویڈیو انیٹیکل کیمروں کی تنصیب ضروری ہے۔ چینی...
    چیئر مین سی ڈی اے کی ہدایت پر اسلام آباد میں تجاوزات ، بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر اسلام آباد میں بلا اجازت تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ونگ، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کے تعاون سے بدھ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سی ڈی اے آرڈنینس 1960 اور بلڈنگ کنٹرول ریگولیشن 2020 کی...
    رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایک طرف ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حال ہی میں دو شیعہ جوانوں عادل اور محمد حیدر کو قتل کردیا گیا لیکن انکے قاتل ابھی تک نامعلوم ہیں لیکن دوسری طرف بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں، چادر و چار دیواری کے تقدس کو مجروح کرتے ہوئے شیعہ نوجوانوں کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام شیعہ تنظیمات اور عمائدین کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک بھر میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف تشدد اور منفی پراپیگنڈے میں بتدریج اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ الائنس کے سینئر نائب صدر (قائم مقام صدر) علامہ...
    پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں انسدادِ منشیات کی ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی یہ کارروائی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) کے دوران کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت سعودی عرب کی زیرِ قیادت ٹاسک فورس CTF-150 کی معاونت میں انجام دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک نے بحیرۂ عرب میں گشت کے دوران ایک مشکوک اور غیر رجسٹرڈ ماہی گیر کشتی کو روکا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان نیوی سے متعلق بیان پر انور مقصود نے...
    راولپنڈی:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت آتے ہی تو ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہیں ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں...
    نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے سوشل میڈیا  پر پروگرام میں  متنازع بیان دینے  و  کمنٹ کرنے  پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و کرکٹر راشد لطیف کے خلاف دو مخلتف شکایات پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ذرائع کے مطابق راشد لطیف کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر  مینجر لیگل  نے این سی سی آئی کو باقائدہ درخواست دی  اور  موقف اختیار کیا کہ ’انھوں نے سوشل میڈیا پر یوٹیوب  چینل کے ایک پروگرام کے دوران کرکٹر محمد رضوان  کے حوالے سے بیان دیا کہ اگر انھوں نے کسی ملک  کا جھنڈا اٹھا لیا تو اس کو کپتانی سے ہٹا دو گے کیا‘۔ اسی طرح دوسری درخواست میں الزام ہے کہ انھوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر...
    ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد  نے خاتون کی قابلِ اعتراض تصاویر کے کے پھیلاؤ کا الزام ثابت ہونے پر  ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے شخص کو تین سال کی قید کا حکم دے دیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا تھا، سنگین مقدمے میں تحقیقات مکمل کر کے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مجرم نے متاثرہ خاتون کی جنسی ناقابل اعتراض تصاویر اس کے شوہر اور بھائی کو متعدد واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے بھیجیں۔  ملزم نے یہ قابلِ اعتراض مواد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر بھی شئیر کیا، ملزم کو 09 مارچ 2023 کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے موبائل فون، سم کارڈز اور دیگر ڈیجیٹل شواہد برآمد کیے۔ فورینزک لیبارٹری کی ٹیکنیکل اینالیسس رپورٹس...
    مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کی نئی سیاسی قیادت نے باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جہاں 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں ہونے والی اس تقریب کی صدارت  قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کی، جنہوں نے نومنتخب وزرا سے منصب کا حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور، اعلیٰ سرکاری افسران، سیاسی رہنما اور معزز مہمان بھی موجود تھے۔ نئی کابینہ میں مجموعی طور پر 16 وزرا شامل کیے گئے ہیں جب کہ دو مشیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھا یا۔ مشیروں سے حلف وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے لیا۔
    پہلی بار بین الاقوامی تنظیم برائے بحری امور کے معیار کے مطابق ماحول دوست انتہائی کم سلفر فیول آئل (VLSFO) کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور باقاعدہ ترسیل کامیابی سے مکمل کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بحری و توانائی کے شعبوں میں تاریخی پیشرفت کرتے ہوئے پہلی بار بین الاقوامی تنظیم برائے بحری امور کے معیار کے مطابق ماحول دوست انتہائی کم سلفر فیول آئل (VLSFO) کی بڑے پیمانے پر پیداوار اور باقاعدہ ترسیل کامیابی سے مکمل کرلی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق کراچی پورٹ سے 8,722 میٹرک ٹن وزنی ویٹول کی سنگاپور کی بنکر بارج کے ذریعے ماحول دوست میرین فیول کی ترسیل عمل میں لائی گئی، جو پاکستان کی میری ٹائم انڈسٹری میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ حکام...
    ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نام نہاد سندھ سرکار نے کراچی کے شہریوں سے بدترین حالات میں جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، کراچی میں تباہ حال انفراسٹرکچر، رہزنی، ڈمپر مافیا کے بعد اب بھتہ خوری کا بازار بھی گرم کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے بہادرآباد مرکز سے جاری بیان کراچی میں بھتہ خوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خوری اور تاجروں پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور گذشتہ کئی ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں تاجروں کو دھمکیاں اور بھتہ طلبی کی شکایات موصول ہورہی ہیں، افسوسناک...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔ سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ لارجر بینچ نے ملاقات کا فیصلہ دیا، بانی سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔ پی ٹی آئی نے درخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر حکام کیخلاف کارروائی نہیں کی، عدالتی حکم کے باوجود بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ ہائیکورٹ کے حکم...
    اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کے باعث مالی سال 2023-24 کے دوران 30 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو کو انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ مالی سال 2023-24 کے دوران پیش آنے والے مہلک حادثات میں 30 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نیپرا نے تین بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الگ الگ فیصلوں میں لیسکو، گیپکو...
    امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ سندھ کے عوام محرومیوں کے ازالے، ڈاکو راج، بے امنی، بیروزگاری اور مہنگائی سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، 21 تا 23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور اجتماع عام میں کراچی تا کشمور عوام بھرپور شرکت کرکے بیداری کاثبوت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم 1973ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، نام نہاد فارم 47ء کی پیداوار جعلی حکومت نے عدلیہ کی رہی سہی آزادی ختم، صوبائی خودمختاری رول بیک، سویلین بالادستی کا اختتام اور جمہوریت کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور داماد نے ان کی میراث کو بوٹوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان کی یونیورسٹی آف اوساکا میٹروپولیٹن کے محققین نے ریڑھ کی ہڈی کے فریکچر، خاص طور پر آسٹیوپروسس کے مریضوں کے لیے ایک جدید اور غیر جراحی علاج دریافت کیا ہے، جو مستقبل میں روایتی سرجری کا متبادل بن سکتا ہے۔اس تحقیق کے مطابق مریض کی جسمانی چربی سے حاصل کردہ اسٹیم سیلز کو ہڈی بنانے والے خلیات میں تبدیل کیا جاتا ہے، اور انہیں چھوٹی تین بُعدی “خلیاتی گولیوں” کی شکل دی جاتی ہے جو اپنی ساخت اور کام کے لحاظ سے ہڈی جیسی خصوصیات اختیار کر لیتی ہیں۔ ان گولیوں کو بیٹا-ٹری کیلشیم فاسفیٹ کے ساتھ ملا کر فریکچر والے مقام پر انجیکشن کے ذریعے داخل کیا جاتا ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات میں اس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی کانگریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024 اور 2025 میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔ پاکستان سے تجارت...
    عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں،27 ویں آئینی ترمیم پڑھ کر آئیں، آئینی عدالت کے جج کا مکالمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی آئینی عدالت میں یوٹیلیٹی کارپوریشن ملازمین برطرفی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے یوٹیلیٹی اسٹور کے برطرف سیل مین مزمل رفیق کو تیاری کیلئے وقت دیدیا۔دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ وفاقی آئینی عدالت کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنائیں، لاہور ہائیکورٹ سے برطرفی کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل آپ نے واپس لیلی۔درخواست گزار مزمل رفیق نے مقف اپنایا کہ مجھے عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل واپس لینے کی ایڈوائس کی، 12 ہزار ملازم کو فارغ کردیا گیا۔ جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ 12 ہزار ملازم...
    تصویر بشکریہ، مریم نواز فیس بک وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کام محنت سے ہوتا ہے، جادو ٹونے سے نہیں۔ کچھ لوگوں نے سیاست میں کئی سال ضائع کیے، کام نہیں کیا، ان کا نام لو تو بدتمیزی کا خیال آتا ہے۔راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا خیال آتے ہی ذہن میں موٹر ویز اور ترقیاتی منصوبے آتے ہیں، مخالفین بھی ن لیگ کے کاموں کا اعتراف کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کو چھوٹے شہروں سے لانچ کیا ہے، میرے ذہن میں کوئی تفریق نہیں، پنجاب میں بسنے والا ہر شہری ان کے لیے برابر ہے۔ راولپنڈی میں ستھرا پنجاب کے ورکرز...
    —فائل فوٹو کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں موبائل فونز ہیک کر کے خواتین کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے ملزم سمیر خان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کراچی: خواتین کے موبائل ہیک کرکے زیادتی کرنے، ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالا ملزم پکڑا گیا ملزم ہیک موبائلز سے خواتین کے نمبرز نکال کر واٹس ایپ پر میسجز و کال کرتا تھا، ملزم فونز و سوشل میڈیا ہیک کرنے کے بعد خواتین کو بلا کر ویڈیوز بناتا تھا۔ دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا کریمنل رکارڈ چیک کرانا ہے، اس سے برآمد موبائل فونز کا فارنزک معائنہ کرانا ہے، اس...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے فرنچائز کو اپنے اگلے اقدامات خود عوام کے سامنے لانے پڑ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے ایکس پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پی ایس ایل مینجمنٹ کو متعدد ای میلز بھیجی گئیں جن میں ٹیم کی ویلیوایشن اور رینیوئل لیٹر...
    وزیر جامعات و تعلیمی بورڈ سندھ نے کہا کہ مصطفی کمال کو چاہیئے کہ وہ ذمہ دارانہ گفتگو کریں، کیونکہ اٹھارویں ترمیم نے نہ صرف صوبوں کو مضبوط کیا ہے بلکہ وفاقی ڈھانچے کوبھی مستحکم کیا ہے، ایم کیو ایم کی نفرت، تقسیم اور تصادم پر مبنی سیاست اسے مزید محدود کر دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر جامعات و تعلیمی بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، جو کسی صورت قبول نہیں ہوگا، صوبوں کو رکاوٹ قرار دینا حقائق کے منافی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ وفاقی وزیر مصطفی کمال کے بیان پر ردِعمل  دیتے ہوئے اسماعیل راہو نے کہا...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستانی ماہرین کا بڑا کارنامہ،میڈ اِن پاکستان سیکیور موبائل فون تیار کرلیاگیا،محفوظ موبائل فون سیٹ حکومتی شخصیات اور سرکاری افسران کیلئےتیارکیاگیا۔ موبائل فون کا سافٹ ویئر اورہارڈ ویئر دونوں پاکستان میں تیارکئےگئے ہیں،نئے آپریٹنگ سسٹم کے تحت تیار یہ موبائل فون انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہیں ہوگا،سیکیورموبائل فون میں کسی بھی پاکستانی ٹیلی کام آپریٹر کی سم استعمال ہوسکےگی،این ٹی سی کے پائیلٹ پروجیکٹ کے تحت تیار موبائل فون میں کوئی بیک اپ نہیں ہوگا۔ سیکیور موبائل فون میں موجود تمام ایپلی کیشنز بھی خصوصی طورپربنائی گئی ہیں،اس موبائل فون سےہونےوالی گفتگو کی مانیٹرنگ یا انٹرسیپٹنگ ممکن نہیں ہوگی،سیکیورموبائل فون سے کال صرف کسی دوسرےسیکیور موبائل فون پر ہی ہوگی۔ ایم ڈی این ٹی سی علی فرحان نےسیکیور...
    امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کے خلاف جنگ میں فوجی برتری حاصل کی جب کہ اس دوران چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ امریکی کانگریس کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024ء اور 2025ء میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون کو بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔ رپورٹ کے مطابق چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔...
    آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ایونٹ کی میزبانی زمبابوے اور نمیبیا 15 جنوری سے 6 فروری تک کریں گے، 16 ٹیمیں 41 میچوں میں حصہ لیں گی۔ ایونٹ کا افتتاحی میچ بھارت اور امریکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گروپ اے میں بھارت، بنگلا دیش، امریکا اور نیوزی لینڈ جبکہ گروپ بی میں زمبابوے، پاکستان، انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں شامل      ہیں۔ گروپ سی میں آسٹریلیا، آئرلینڈ، جاپان اور سری لنکا جبکہ گروپ ڈی میں تنزانیہ، ویسٹ انڈیز، افغانستان اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو الگ الگ گروپس میں رکھا گیا ہے۔   
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی ذہن میں آتی ہے۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس مںصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ آج ہمارے مخالفین بھی کہتے ہیں کہ ن لیگ کام کرتی ہے، نواز شریف کی حکومت آتے ہی تو ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہیں ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں بدتمیزی اور ماردھاڑ آتی ہے جبکہ شریف برادران کا نام ذہن میں آتے ہی ترقی...
    وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا۔وفاقی آئینی عدالت نے فل کورٹ اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئینی عدالت کے پریکٹس اینڈ پروسیجر کے لیے سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کیا جائے گا۔ فل کورٹ نے فیصلہ کیا کہ وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات کی سماعت کم سے کم دو رکنی بینچ کرے گا، دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف مقدمات کی سماعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لے لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تنازعات ختم کرنے میں اپنے کردار کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں متعدد بڑی جنگوں کو روکنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ انہوں نے آٹھ جنگیں روک کر دنیا کو بڑے بحرانوں سے بچایا۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کا بھی ذکر کیا اور دعویٰ کیا کہ اس تنازعے کو وہ ایک...
    اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل نے غزہ امن منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی، جس کے بعد یہ منصوبہ عالمی قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان نے اس پیش رفت کو نہایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن، جنگ بندی اور فلسطینی ریاست کی بحالی کے لیے یہ پیشرفت فیصلہ کن اہمیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ امن منصوبہ: حماس نے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کردیا رپورٹ کے مطابق 2 سالہ جنگ کے خاتمے، اسرائیلی انخلا اور انسانی امداد کی فوری فراہمی جیسے اقدامات اسی منصوبے کے ذریعے ممکن ہوں گے۔ امریکی کردار اور ذمہ داری امریکہ نہ صرف اس منصوبے کی منظوری کا حصہ بنا بلکہ اسے تشکیل...
    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی صورت برداشت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، درخواست گزار یو این ایچ سی آر کے پاس بطور مہاجر رجسٹرڈ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان فنکاروں نے پاکستان سے انخلاء کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، ایف آئی اے اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے، مؤقف اپنایا گیا کہ تین سو سے زائد فنکار درخواست گزار افغان گلوکار ہیں اور اس وقت پشاور میں بطور مہاجر مقیم ہیں، افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد بطور گلوکار وہاں رہنا انتہائی خطرناک ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ موجودہ طالبان حکومت نے موسیقی کو کسی...
    یپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپگریڈیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) اسلام آباد کے تمام سیکٹرز کی بحالی و اپ گریڈیشن کا فیصلہ، چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ممبر انجینئرنگ، ڈی جی ورکس سمیت انجینئرنگ ونگ کے متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے تمام سیکٹرز میں بلا تفریق سڑکوں کی تعمیر و مرمت، ازسر نو کار پیٹنگ اور پیچ ورک کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سیکٹرز کی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سہ ملکی کرکٹ سیریز میں حصہ لینے والی پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں وزیراعظم ہائوس میں ظہرانہ دیا  ہے۔ ظہرانے میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا ء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ دسمبر تک 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کی سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ راولپنڈی میں الیکٹرک بس پروجکیٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گزشتہ ڈیڑھ برس میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے اسکولوں کی تعمیر و آرائش پر بہت کام کیا ہے اور جلد ہی صوبے میں کوئی ایسا اسکول نہیں ہوگا جہاں بچوں کو باہر یا برآمدوں میں بیٹھ کر پڑھنا پڑے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
    انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا علان کر دیا جس میں فاسٹ بولر مارک ووڈ اور اسپنر شعیب بشیر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ مارک ووڈ الیون میں شامل ان پانچ کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں گے جن کے پاس آسٹریلیا میں ٹیسٹ کھیلنے کا پہلے سے تجربہ موجود ہے، دیگر میں بین اسٹوکز، جو روٹ، زیک کرالی اور اولی پوپ شامل ہیں۔ پینتیس سالہ ووڈ 2021-22 کے دورۂ آسٹریلیا میں بھی نمایاں تیز گیند باز تھے، جہاں انہوں نے 26.64 کی اوسط سے 17 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ مارک ووڈ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار تھے جو اب صحتیاب ہو چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ممکنہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلش اسپنر...
    ہمارا ایجنڈا واضح ،مخالفین بھی جانتے ہیں کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مخالفین بھی جانتے ہیں کہ کام کرنا صرف مسلم لیگ ن کو آتا ہے۔پنجاب کے شہر راولپنڈی میں الیکٹرک بسوں کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں صفائی ستھرائی نظام دیکھ کر خوشی ہوئی، راولپنڈی میں دن رات ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی آج بہت خوبصورت لگ رہا ہے، کام کرنا آتا ہے تو مسلم لیگ ن کو آتا ہے، مری میں جتنے کام بھی ہوئے شریف برادران...
    مئی 2025 میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کی تصدیق امریکی کانگرس نے اپنی رپورٹ میں کردی ہے، امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 4 روزہ جنگ میں بھارت کو شکست دی۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا پول کھول دیا امریکی کانگریس کے ایک تحقیقاتی کمیشن کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں ہونے والی 4 روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان نے بھارت پر عسکری برتری حاصل کی۔ یہ جھڑپ دونوں ایٹمی ریاستوں کے درمیان گزشتہ 25 سال میں سب سے بڑا فوجی تصادم قرار دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ لڑائی 7 سے 10 مئی تک جاری رہی۔ چین کا کردار اور جدید...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک): سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے اکثریتی فیصلے پر جزوی اپیلیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے 12 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں 41 مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کا حق قرار دے دیں، انہوں نے 39 نشستوں پر اپنا اصل فیصلہ برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ کے جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 41 نشستوں کے معاملے میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں۔ انہوں نے 41 نشستوں پر اکثریتی فیصلے کو ریویو میں تبدیل کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ 41 امیدواروں کو آزاد قرار دینے کا اختیار عدالت کے پاس نہیں تھا، 41 نشستوں سے متعلق فیصلہ آئین اور حقائق سے مطابقت...
    اسلام آباد میں منگل کے روز اپوزیشن اتحاد ’تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان‘ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپنی ملک گیر تحریک کے سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور احتجاج کیا اور 21 نومبر، جمعہ کو پورے ملک میں یومِ سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن اتحاد کا 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل، یوم سیاہ اور مارچ کا اعلان کردیا احتجاج میں تحریک کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت مختلف جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ مظاہرین نے ایسے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر آمریت مردہ باد، جمہوریت...
    امریکی کانگریس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2025 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے فوجی برتری حاصل کی، جس میں چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا۔ چار روزہ جھڑپ کے دوران پاکستان کی چینی ہتھیاروں کے ساتھ کارکردگی نمایاں رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین نے 2024 اور 2025 میں پاکستان کے ساتھ عسکری تعاون بڑھایا، جس میں مشترکہ مشقیں، انسدادِ دہشت گردی ڈرلز اور پاکستان کی کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں۔ امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کا چینی ہتھیاروں کی مدد سے بھارت کے فرانسیسی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانا، چینی اسلحے کی فروخت کے لیے ایک مؤثر دلیل بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے جنگ مسلط کرنیوالوں کو اسی...
    فائل فوٹو مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس جمال مندوخیل کا تفصیلی اختلافی فیصلہ جاری کر دیا گیا۔فیصلے میں جسٹس جمال مندوخیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ 41 آزاد امیدواروں نے آئین کے تحت سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کی تھی۔اختلافی فیصلے کے مطابق 41 امیدواروں کا معاملہ سپریم کورٹ میں کبھی زیر التوا نہیں تھا، عدالت کے پاس اختیار نہیں کہ کسی امیدوار کی حیثیت تبدیل کرے۔ آرمی ایکٹ کی اصل شکل میں بحالی، جسٹس مندوخیل و جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ جاریسپریم کورٹ آف پاکستان کے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرنے والے 2 ججز جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اختلافی...
    — فائل فوٹو  سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آئین میں مزید ترامیم کی کوشش اس کا تقدس مجروح کرے گی۔اپنے بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت کے نمائندے اور بعض سیاسی جماعتیں آئینی ترامیم پر گفتگو کر رہی ہیں، آئینی ترامیم پر گفتگو ایسے ہو رہی ہے جیسے اتوار بازار میں خریداری کر رہے ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سمیت 1973ء کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے، 18ویں ترمیم سمیت 1973ء کے آئین پر صوبوں اور پارلیمنٹ کی جماعتوں نے اتفاق کیا تھا۔رضا ربانی نے کہا کہ متفقہ دستاویز کو متنازع ترامیم سے غیر مستحکم کرنے کی کوشش وفاق کے لیے تباہ کن ہو گی، 1973ء کے آئین میں مزید ترامیم کی کوئی بھی...
    فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں نمائش پر گرین لائن ٹریک پر پنک بسوں کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں محکمہ ٹرانسپورٹ میں خوش خبریاں ملیں گی، ڈبل ڈیکر بسیں شارع فیصل پر چلیں گی۔ کراچی: پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے: شرجیل میمنسینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں عبداللّٰہ چوک سے نمائش چورنگی تک پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان دیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکٹرک بسوں میں بھی خواتین کے لیے بسیں رکھیں گے۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ محکمے میں مفت...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 54 ویں نیشنل ڈے کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کراعلان کردیا گیا ہے۔ دبئی حکومت کے محکمہ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق دبئی حکومت کے تمام سرکاری محکموں، اداروں اور اتھارٹیز میں کام یکم اور 2 دسمبر 2025 کو معطل رہے گا، جبکہ سرکاری امور 3 دسمبر 2025 سے معمول کے مطابق بحال ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے سال کی آمد: یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان سرکلر کے مطابق وہ ادارے اور محکمے جو شیڈولڈ شفٹس پر کام کرتے ہیں، عوام کو براہ راست خدمات فراہم کرتے ہیں یا اہم عوامی سہولیات چلاتے ہیں، اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ان اداروں کو...
    واشنگٹن (ویب ڈیسک)امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سیکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فتح میں چینی ہتیھاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔ پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا منصوبہ ختم کردیا۔ جبکہ رافیل طیاروں کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ تنازع مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں...
    آئی سی سی نے ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری کر دی جس میں پاکستان کے تجربہ کار بلے باز بابراعظم کو اپنی شاندار کارکردگی کا انعام مل گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق پاکستان کے بیٹر بابراعظم جبکہ بولرز میں ابرار احمد اور حارث رؤف کی درجہ بندی میں بھی بہتر آگئی۔ ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا۔ ون ڈے میں ڈیرل مچل نے بیٹنگ میں روہیت شرما سے پہلی پوزیشن چھین لی جبکہ افغانستان کے ابراہیم زدران ایک درجہ تنزلی کے بعد نمبر 3 پر پہنچ گئے۔ بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے۔ بولرز میں افغانستان کے راشد خان پہلے، انگلینڈ کے...
    اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سپریم کورٹ رولز 2025ء کو اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا۔ وفاقی آئینی عدالت نے فل کورٹ اجلاس میں اہم فیصلے کیے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  آئینی عدالت کے پریکٹس اینڈ پروسیجر کے لیے سپریم کورٹ رولز 2025ء کو اختیار کیا جائے گا۔ فل کورٹ نے فیصلہ کیا کہ وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات کی سماعت کم سے کم دو رکنی بینچ کرے گا، دو رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف مقدمات کی سماعت کم از کم تین رکنی بینچ کرے گا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ بتایا گیا کہ سپریم کورٹ...
    بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا۔ بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے ایک گروپ کی ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ غوطہ لگاتی رہیں اور ڈولفنز کا ایک بڑا گروپ مسلسل کشتی کے ساتھ نظر آرہا ہے۔   One of our members recorded the most fascinating sight of school of dolphins travelling with their boat near Gawadar in Arabian Sea. ???? Looks something like straight out of a fairytale movie right? ✨#Weatherwalay #Pakweather #Balochistan #Dolphins #disney #fairytale pic.twitter.com/zvAfsFtZGi — WeatherWalay (@weatherwalay) November 19, 2025 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز کا ایک بڑا اور منظم گروپ کشتی کے...
    نیویارک (ویب ڈیسک)گوگل نے اپنے جدید ترین اے آئی ماڈل جیمینائی تھری کے اجرا کا اعلان کر دیا۔خبرایجنسی کے مطابق کمپنی نے بیان میں کہا کہ جیمینائی 3 کثیرالنوع سمجھ بوجھ کے لیے دنیا کا بہترین ماڈل ہے اور یہ اب تک کا سب سے پاور فل ایجنٹک اور وائب کوڈنگ ماڈل ہے۔ گوگل نے بتایا کہ یہ ماڈل جدید تجزیاتی صلاحیتوں کی بنیاد پر بہتر بصری پیشکش اور گہرے تعاملات فراہم کرتا ہے، جو اہم اے آئی بنچ مارکس پر ظاہر ہوئی ہیں۔ گوگل اور الفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ جیمینائی 3 ہمارا سب سے ذہین ماڈل ہے، جو جیمینائی کی تمام صلاحیتوں کو یکجا کرتا ہے تاکہ آپ کسی بھی خیال کو حقیقت...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی، بلوم برگ کی پاکستان میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری پر رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطابق 2025 پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹس میں شامل رہی ۔ 40 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی۔ لکھا کہ سیاسی استحکام اوربہتر ریٹرنز نے سرمایہ کاروں کااعتماد بڑھا دیا۔ ری ٹیل سرمایہ کاروں کی بھرپور واپسی دیکھنے میں آئی ۔ پراپرٹی کی قیمتوں میں جمود کے باعث لوگ سرمایہ اسٹاک مارکیٹ میں لا رہے ہیں۔ بینک ڈیپازٹ ریٹس آدھے ہونے سے بھی عوام کا رجحان شیئرز کی طرف بڑھ گیا۔
    اگر مایہ ناز فرانسیسی ڈرامہ نگار، شاعر اور اداکار مولیئر اسٹیج پر اپنا ڈرامہ ’دی امیجِنری اِنویلڈ‘ ادا کرتے ہوئے گر کر جاں بحق نہ ہوتے تو اُن کا اگلا کھیل کیا ہوسکتا تھا؟ اسی سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے فرانسیسی ماہرین، فنکاروں اور ایک اے آئی کمپنی نے مشترکہ کوشش کی ہے۔ اس تحقیق کا نتیجہ ایک نئے مزاحیہ ڈرامے ’فالس اومین‘ یعنی جھوٹے شگون کی صورت میں سامنے آیا ہے جو اگلے برس پیلس آف ورسائی میں پیش کیا جائے گا—وہی محل جہاں صدیوں قبل مولیئر کے سرپرست بادشاہ لوئی چہار دہم دربار لگایا کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ہنگری کے مصنف لازلو کراسناہورکائی ادب کے نوبیل انعام کے حقدار قرار منصوبے سے وابستہ محقق ہیوگو کیسلیس-ڈوپرے...
    امریکی کانگریس کا بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی فتح کا اعتراف،اہم ترین رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا(آئی پی ایس ) امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی، پاکستان کی فتح میں چینی ہتھیاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے شائقین کو اعلیٰ درجے کا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےٹرائی نیشن سیریزمیں شریک ٹیموں کےاعزاز میں ظہرانہ دیا،پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑی ظہرانے میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نےکہا تینوں ٹیموں نےسیریز میں شرکت کرکےجس جذبےاورلگن مظاہرہ کیا،وہ قابلِ ستائش ہے،تمام کھلاڑی اپنے اپنے ملک کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں،کھلاڑی اسپورٹس مین اسپرٹ کی ایسی مثال قاائم کریں جو نوجوان نسل کیلئےمشعل راہ ہو۔ وزیراعظم نےمزیدکہا چیئرمین پی سی بی کی سربراہی میں بورڈ تمام میچزبہترین انتظامات کےساتھ کروا رہا ہے،پاکستان میں مسلسل بین الاقوامی کرکٹ ملک کے مثبت تشخص اورامن واستحکام کا ثبوت ہے، ٹرائی نیشن سیریز سے کرکٹ کے...
    گوادر(نیوزڈیسک) مغربی ساحل پر اسپنر ڈولفن کا بڑا جھُنڈ نمودار،ساحل کے قریب غیر معمولی آمد نے ماہی گیروں کو حیران کر دیا۔ گوادرکےپدی زرساحل کے قریب اسپنر ڈولفن کا بڑا جھنڈ مقامی ماہی گیروں نےدیکھا،جو غیر معمولی طور پر ساحل کے بہت قریب آگئی تھیں،ماہی گیروں نے نایاب مناظر ویڈیوز میں محفوظ کرلیے، جن میں ڈولفن کو کشتیوں کے ساتھ ساتھ تیرتے اور کرتب دکھاتے دیکھا جاسکتا ہے,ماہی گیر اس تجربے کو خوشگوار اور حیران کن قرار دیتے ہیں۔ میرین بایولوجسٹ اور جی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم بلوچ کے مطابق سرد موسم میں اسپنر ڈولفن گرم پانی اور غذائی ذخائر کے تعاقب میں مکران کوسٹ کے قریب آتی ہیں۔ اسپنر ڈولفن اپنی 360 ڈگری گھومنے والی چھلانگوں...
    ویب ڈیسک: سندھ کے وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے، اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسیں شروع کی جا رہی ہیں جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے پنک بسز چلائی جا رہی ہیں اور بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے الگ اسپیس مختص کی جائے گی۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم...
    پولیس کے مطابق دو مشکوک افراد کی قریبی نالے میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خشک نالے سے 2 مشکوک افراد کو گھیرے میں لیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی روپوش ہونے کی کوشش کی تاہم بھرپور حکمت عملی سے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشتگری خیبرپختونخوا نے ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  افغان خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت  گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سوات، ایلیٹ فورس کے جوان اور باجوڑ پولیس نے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر خشک نالے کے قریب کارروائی کی۔ پولیس...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہیے۔سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ 2022 سیلاب کا نقصان ملک کی 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر ہے، گزشتہ 3 سے 4 سیلابوں میں 4500 سے زائد لوگ مر چکے، 40 ملین لوگ بے گھر ہوئے۔ رواں سال سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ...
    فائل فوٹو وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چین کو ایم 6 اور ایم 10 کے موٹروے سیکشنز میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔انہوں نے مانسہرہ، ناران، کاغان، بابوسر اور چین کی سرحد تک کی شاہراہ پر بھی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔عبدالعلیم خان نے چین کے سرمایہ کاروں سے ملاقات میں کہا کہ کراچی سے سکھر موٹروے بندرگاہ سے منسلک ہوگی جو اہم ترین ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹرویز میں سرمایہ کاری چین کے لیے منافع بخش ہوگی۔
    پنجاب حکومت نےغیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراطلاعات پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا اور اُ ن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عُظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا ہے۔ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے درست معلومات حکومت کو فراہم کیں ہیں۔
    بھارت میں ایک لیمبورگینی ڈرائیور کی غیر معمولی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، جب اس نے قیمتی سپر کار کو ٹول پلازہ کے بیریئر کے نیچے سے گزار کر ٹول ٹیکس دیے بغیر ہی فرار ہوجانے کی کوشش کی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عام گاڑی ٹول پر رکی ہوئی ہے، اور اس کے عقب میں موجود لیمبورگینی جیسے ہی بیریئر کے قریب پہنچتی ہے، ڈرائیور نہایت مہارت یا شرارت سے گاڑی کی کم اونچائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیریئر کے نیچے سے کار گزار دیتا ہے اور بغیر فیس ادا کیے آگے نکل جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس منظر نے بحث چھیڑ دی۔ کئی صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگی گاڑی...
    اسلام آباد: عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم خود کو تیار کر لے اب وقت آگیا ہے آزادی یا موت کا۔ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی پریس کانفرنس نہیں کرتے تھے لیکن آج کرنا پڑ رہی ہے، ہم نے بڑے صبر سے کام لیا لیکن اب بات کرنا پڑے گی بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں ڈال دیا گیا ہم سڑک پر اپنا حق مانگ رہے تھے کیوں کہ ہمیں عدالت سے اجازت ملی ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ کبھی بھی ہمارے احتجاج سے کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا لیکن اس کے باوجود ہمیں ان...
    بھارت میں ایک لیمبورگینی ڈرائیور کی غیر معمولی حرکت نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی، جب اس نے قیمتی سپر کار کو ٹول پلازہ کے بیریئر کے نیچے سے گزار کر ٹول ٹیکس دیے بغیر ہی فرار ہوجانے کی کوشش کی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عام گاڑی ٹول پر رکی ہوئی ہے، اور اس کے عقب میں موجود لیمبورگینی جیسے ہی بیریئر کے قریب پہنچتی ہے، ڈرائیور نہایت مہارت یا شرارت سے گاڑی کی کم اونچائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیریئر کے نیچے سے کار گزار دیتا ہے اور بغیر فیس ادا کیے آگے نکل جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس منظر نے بحث چھیڑ دی۔ کئی صارفین نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ مہنگی...
    ( ویب ڈیسک ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ و سینیٹر محمد اسحاق ڈار یورپی یونین کے نمائندئے اعلیٰ برائے امور خارجہ کایا کالاس کی خصوصی دعوت پر 3 روزہ سرکاری دورے پر برسلز پہنچ گئے۔  برسلز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور سفارت خانہ پاکستان بیلجیئم کے افسران نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم  وزیر خارجہ دورہ کے دوران برسلز میں منعقدہ پاکستان-ای یو سٹریٹجک ڈائیلاگ کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، چوتھے ای یو انڈو پیسیفک وزارتی فورم میں...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلباء نے اُن کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ یونیورسٹی میں منعقدہ نشست میں ملکی سلامتی، داخلی صورتحال، دفاعی اُمور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا، مس انفارمیشن اور اس کے اصل حقائق سے آگاہ کیا اور مختلف سوالات کے مدلل جوابات دیے۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا“بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو...
    ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ صوبے میں غیر قانونی مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جبکہ غیر قانونی افغان شہریوں کی نشاندہی کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔  صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا، ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے حکومت کو درست معلومات فراہم کیں۔ پنجاب؛ آئمہ کرام کے وظیفے کی منظوری و نگرانی کا نیا نظام تیار انہوں نے کہا کہ ویسلز بلور کے تحت معلومات دینے والے شہریوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ 
    ٹریفک پولیس کراچی کا نیا جدید وخودکار فیس لیس ای چالان نظام ، گاڑیوں کی نمبرز پلیٹس اورریکارڈ میں گھن چکرہوگیا،جدید نظام کے تحت 2001 میں کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑی کا ای چالان کراچی کے نجی ہوٹل کو بھیج دیا گیا، ای چالان موصول ہونے پر ہوٹل انتظامیہ سر پکڑکربیٹھ گئی، نشاندہی ہونے پر ٹریفک پولیس نے نجی ہوٹل کی انتظامیہ کو جاری  کیا جانے والا ای چالان ختم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی  کا نیا جدید وخودکار فیس لیس ای چالان نظام ، گاڑیوں کی نمبرز پلیٹس اورریکارڈ میں گھن چکرہوگیا، جدید نظام کے تحت 2001 میں کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہونے والی گاڑی کا ای چالان کراچی کے نجی ہوٹل کو بھیج دیا گیا۔ ای...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آج چمکنے کا وقت ہے، آپ اپنی دنیا میں کچھ خاص حیثیت رکھتے ہیں۔ تاہم، کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایسا کیا ہے جو آپ کو پھنسنے اور دباؤ میں محسوس کرنے سے روکتا ہے؟ شروع کرنے سے پہلے ہی اپنے خیال کو تراشنا ہو۔ اپنی زندگی کو صاف کریں اور اپنے ذہن سے شروع کریں۔ ہر بار جب آپ مضبوطی سے محسوس کرتے ہیں کہ کچھ نیا تلاش کر رہے ہیں، اس سمت میں ایک چھوٹا سا قدم اٹھائیں اس سے پہلے کہ آپ کی ’’نہ‘‘ کہنے والی آواز آئے۔ آپ کو کسی اور کے علاوہ کوئی اور ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ لہٰذا اپنے جواہر کو روشنی کی طرح...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون مداح کے ساتھ ان کا دلچسپ مکالمہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ شاہد آفریدی ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں انہیں دیکھ کر مداحوں نے انہیں گھیر لیا وہ ان کے ساتھ تصاویر بنوانے لگے اور ان سے بات چیت کرنے لگے۔ اسی دوران ایک لڑکی نے کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ بہت پیارے ہیں‘۔   View this post on Instagram   A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) مداح کی یہ بات سن کر شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’یہ بات آپ ایک نانا کو...
    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ 2022 سیلاب کا نقصان ملک کی 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر ہے، گزشتہ 3 سے 4 سیلابوں میں 4500 سے زائد لوگ مر چکے، 40 ملین لوگ بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے، اگلے 200 دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے،...
    بھارتی ریاست منی پور کے شہر سورت میں رانجی ٹرافی پلیٹ لیگ میچ میں بلے باز لامابام اجے سنگھ کرکٹ کی تاریخ میں انوکھے طریقے سے آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے، وہ ’گیند کو دو بار مارنے‘ پر آؤٹ قرار دیے گئے۔ کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق بھارتی بلے باز لامابام اجے سنگھ نے باؤلر آرین بورا کی گیند کا دفاع کیا لیکن گیند ہلکی رفتار سے واپس اسٹمپ کی طرف جارہی تھی جسے بیٹر نے روکنے کی کوشش کرتے ہوئے بیٹ سے روکا۔ گراؤنڈ میں موجود عینی شاہدین کے مطابق گیند دوسری بار بیٹ سے لگنے کے وقت واقعی اسٹمپ کی طرف جا رہی تھی، اور ایسے میں وکٹ بچانے کے لیے دوسرا شاٹ قانون...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان واپس لوٹ آ یا، جہاں بدھ کوٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں تقریباً 1,700 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,696.40 پوائنٹس یعنی 1.05 فیصد اضافے کے ساتھ 162,631.53 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ کاروبار کے دوران آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ کمپنی، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ Market is up at midday ???? ⏳ KSE 100 is positive by +1091.89 points (+0.68%) at midday trading. Index is at 162,027.02...
    آزاد جموں و کشمیر کی 18 رکنی نئی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے اپنی کابینہ کے وزرا سے حلف لیا۔ اس تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فیصل ممتاز راٹھور سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر آزاد کشمیر حکومت کے دو مشیروں نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، جن سے حلف وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے لیا۔ مجموعی طور پر کابینہ میں 16 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں، جس کے ساتھ نئی حکومت کی ٹیم کی تشکیل کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔
    خاتونِ اوّل، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابو ظبی آرٹ 2025 کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ خاتون اوّل نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔   اس موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے۔   ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے۔ نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کیے جاتے ہیں۔
    گوگل نے اپنا سب سے طاقتور آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی 3 متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا اے آئی ماڈل صارفین کو جیمنائی ایپ اور اے آئی سرچ انجن انٹرفیس میں دستیاب ہے۔ خیال رہے کہ جیمنائی 2.5 کو 7 ماہ قبل ہی جاری کیا گیا تھا اور اب اس سے بھی زیادہ جدید اور طاقتور لارج لینگوئج ماڈل متعارف کرایا گیا ہے۔ گوگل کی جانب سے یہ نیا ماڈل اس وقت جاری کیا گیا جب گزشتہ دنوں اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 کو متعارف کرایا تھا۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جیمنائی 3 میں ہم نے منطقی سوچ یا استدلال سے لیس اے آئی ماڈل میں...
    اسلام آباد: ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے، جس کے تحت آنے والے مہینے میں بجلی کے بلوں میں کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  سی پی پی اے کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو بھیجی گئی درخواست  اگر منظور ہو جاتی ہے صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے نیپرا میں درخواست دی ہے، جس کے مطابق اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 65 پیسے کمی مانگی گئی ہے۔ یہ پیش رفت اس بات کا نتیجہ ہے کہ عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے،...
    کوئٹہ: قلعہ عبداللہ کے علاقے میں مسلح افراد نے اچانک لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس میں پوسٹ انچارج شہید ہو گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جرائم پیشہ عناصر کوئٹہ چمن شاہراہ پر شہریوں کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان کی کارروائی پر لیویز نے فوری ردعمل دیتے ہوئے وین چھیننے کی کوشش ناکام بنا دی۔ آپریشن کے وقت مسلح افراد نے براہِ راست لیویز پوسٹ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں پوسٹ انچارج جام شہادت نوش کر گئے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق ملزمان شاہراہ کے ساتھ مختلف مقامات پر وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے بارے میں شکایات بھی موصول ہوتی رہتی...
    کراچی: سینئر اداکارہ پروین اکبر نے اولڈ ایج ہوم کے اپنے حالیہ دورے کو انتہائی دردناک قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وہاں دیکھے گئے مناظر نے انہیں تین دن تک شدید ڈپریشن میں مبتلا رکھا۔ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے پروین اکبر نے کہا کہ کراچی کے ایک اولڈ ایج ہوم میں ماؤں کی بے بسی اور اولاد کی بے رخی دیکھ کر دل ٹوٹ گیا۔ پروین اکبر کے مطابق وہاں کئی خواتین اپنی اولاد کی ایک جھلک کو ترس رہی تھیں۔ ایک پڑھی لکھی خاتون نے بتایا کہ اس کے چار بچے ہیں مگر سب نے مل کر اسے اولڈ ایج ہوم میں چھوڑ دیا کیونکہ وہ شاید ان کے لیے بوجھ...
    ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 19 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ایف پی سی سی آئی اور سمیڈا کے زیر اہتمام انٹرنیشنل ویمن انٹرپنیورشپ ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت ہارون اختر خان، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ، سمیڈا حکام نے شرکت کی ،تقریب میں نائب صدر ایف پی سی سی آئی قراۃ العین، طارق جدون، چئیرمین کیپٹل آفس کریم عزیز ملک، چئیرمین کوآرڈینیشن و صدر حافظ آباد چیمبر ملک سہیل حسین و دیگر نے شرکت کی ۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے...
    ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ صوبے بنانے کے قانون میں بھی آئینی ترمیم ہوسکتی ہے۔  مصطفیٰ کمال نےکہا کہ وزیراعلیٰ کچرا اٹھانے کے ذمہ داربنے ہوئے ہیں، ککون سی صوبائی حکومت یہ کام کرتی ہے؟ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں جس میں سے کراچی کو 800 ارب روپے ملنے چاہیے تھے مگر 100 ارب بھی نہیں ملے، وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلی کو دے دیے، جائیں وزیراعلیٰ سے لیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نےکان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کاکہا تو زرداری صاحب نے پھر اعلان کیا۔ مصطفی کمال...
    بحیرہ عرب میں گوادر کے قریب ڈولفنز کا حسین نظارہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا گیا۔بلوچستان کے ماہی گیروں نے ڈولفنز کے ایک گروپ کی ویڈیو بنائی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈولفنز ماہی گیروں کی کشتی کے ساتھ غوطہ لگاتی رہیں اور ڈولفنز کا ایک بڑا گروپ مسلسل کشتی کے ساتھ نظر آرہا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ڈولفنز شرارتی اور انسان دوست ہوتی ہیں۔
    قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کے لیویز پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کوئٹہ چمن شاہراہ پر لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران وین چھیننے کی کوشش ناکام بنائی گئی تو ملزمان نے لیویزپوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیویز پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔ڈی سی نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان اپنی ایک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے کو مقامی لوگوں نے آگ لگادی۔ڈی پی او قلعہ عبداللہ کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد کی قریبی پہاڑوں میں واقع پناہ گاہ کا محاصرہ کرلیاگیا ہے، ان کے سرغنہ فقیر محمد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔ڈی پی او کے...
    وفاقی آئینی عدالت کو مقدمات منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ  سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو 22 ہزار سے زائد مقدمات منتقل کردیے گئے۔ ذرائع نے کہا کہ آرٹیکل 184/3 کے مقدمات اور نظرثانی درخواستیں آئینی عدالت کو منتقل کیا گیا،  اس کے علاوہ آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں بھی منتقل کردی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئینی عدالت کو منتقل ہونے والے مقدمات کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے، سپریم کورٹ میں اس وقت 56 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔
    یوکرین جنگ روکنے کے لیے امریکا کے ایک خفیہ  منصوبے کا انکشاف ہوا ہے، جس میں روس سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پس پردہ سفارتی کوششوں کے ذریعے روس کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے یوکرین جنگ کو ختم کرنے کا نیا منصوبہ بنا رہی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس خفیہ منصوبے کی قیادت خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کر رہے ہیں جو تنازع کے حل کے لیے متعدد اہم شخصیات سے رابطے کر چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی نے روسی سفیر کے ساتھ ساتھ یوکرینی صدر کے سکیورٹی ایڈوائزر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، جن میں جنگ بندی کے امکانات اور...
    عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 79ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 092ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث  ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7ہزار 900روپے کے اضافے سے 4لاکھ 31ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6ہزار 773روپے بڑھ کر 3لاکھ 69ہزار 994روپے کی سطح پر آگئی۔
    بنگلہ دیش کے امور داخلہ کے مشیر، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کو دی گئی موت کی سزا کے بعد مکمل سکون قائم ہے۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس جولائی کی عوامی بغاوت کے دوران معزول ہوئی تھیں اور بعد ازاں بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیکریٹریٹ میں آئندہ یوم فتح 2025 کی تقریبات کی تیاریوں کے حوالے سے بین الوزارتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ نے کہا کہ مذکورہ عدالتی فیصلے سے متعلق ملک کے کسی حصے میں ’کوئی غیر یقینی یا بدامنی نہیں‘ پائی جاتی۔ یوم فتح کی تقریبات معمول کے مطابق جاری رہیں گی مشیر نے زور...
    ویب ڈیسک :آزاد کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ صدرآزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی علالت کے باعث اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے،حلف اٹھانے والوں میں 16 وزیر اور 2 مشیر شامل ہیں۔ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فیصل راٹھورنے مشیروں سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ پنجاب حکومت کا مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ
    پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 7900 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 7900 روپے اضافے کے بعد 431,562 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 6773 روپے اضافے کے بعد 369,994  روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 339,173  روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 79 ڈالر اضافے کے بعد 4092 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 7000 کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 423,662 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10...
    آزاد جموں کشمیر کی 18 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے کابینہ سے حلف لیا جب کہ تقریب حلف برداری میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جن سے وزیراعظم راجہ فیصل نے حلف لیا۔حلف اٹھانے والوں میں 16 وزیر اور 2 مشیر شامل  ہیں۔
    پاکستان کی سینئر اداکارہ پروین اکبرنے کہا ہےکہ کچھ عرصہ قبل وہ اولڈ ایج ہوم گئی تو وہاں کی خواتین کے حالات دیکھ کر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئیں۔حال ہی میں سینئر اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کے حالات بتائے۔پروین اکبر نے کہا کہ جب میں وہاں سے آئی تو کئی دن تک میرے ذہن میں وہ عورتیں چھائی رہیں، وہ خواتین اپنی اولادوں کی منتظر تھیں، اولڈ ایج ہوم سے آکر دو تین دن غمزدہ رہی۔اداکارہ نے کہا میں نے وہاں کچھ خواتین ایسی بھی دیکھیں جن کی آنکھیں دروازے پر ہی ٹِکی ہوئی تھیں، وہ اپنی اولاد کی راہ تک رہی تھیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ...
     سعید احمد:ریلوے سسٹم میں ٹرین آپریشن کے لیے بوگیوں کی شدید قلت سامنے آئی ہے، جس کے باعث 409 بوگیوں کی کمی اور سالانہ مرمت نہ ہونے والی بوگیوں کے سبب حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ ریلوے سسٹم میں ٹرینوں کے آپریشن کے لیے 1,464 بوگیاں درکار ہیں، تاہم اس وقت صرف 1,055 بوگیاں موجود ہیں، جس کے باعث 409 بوگیوں کی شدید قلت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق موجود بوگیوں میں سے 118 بوگیاں سالانہ مرمت کیے بغیر چلائی جا رہی ہیں، جبکہ اوورڈیوپی او ایچ بوگیوں کی شمولیت سے ٹرین حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ پاکستانی کرکٹرز کو مختلف لیگز کے این او سی جاری  مزید براں، 506 بوگیاں ورکشاپ میں مرمت کی...