باجوڑ سے افغان خودکش بمبار اور سہولت کار گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
پولیس کے مطابق دو مشکوک افراد کی قریبی نالے میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خشک نالے سے 2 مشکوک افراد کو گھیرے میں لیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی روپوش ہونے کی کوشش کی تاہم بھرپور حکمت عملی سے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشتگری خیبرپختونخوا نے ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے افغان خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سوات، ایلیٹ فورس کے جوان اور باجوڑ پولیس نے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر خشک نالے کے قریب کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق دو مشکوک افراد کی قریبی نالے میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خشک نالے سے 2 مشکوک افراد کو گھیرے میں لیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی روپوش ہونے کی کوشش کی تاہم بھرپور حکمت عملی سے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ابتدائی تفتیش پر معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان دہشتگردی کی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامے آئی کہ افغانستان کے صوبے بلخ سے تعلق رکھنے والا قیس خودکش حملے کی غرض سے پاکستان آیا اور وہ اپنے سہولت کار دہشت گرد رفیع اللہ کے ساتھ موجود تھا۔ پولیس کے مطابق دونوں دہشتگردوں کے قبضہ سے 3 عدد دستی بم جبکہ خودکش بمبار کے پاس سے نیلے تھیلے میں لپٹی دیسی آئی ای ڈی، فیوز اور بارود برآمد ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مشکوک افراد پولیس کے کے مطابق
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔