2025-06-09@18:03:35 GMT
تلاش کی گنتی: 125
«ماہ رنگ بلوچ کو»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی صدرزرداری اورپارٹی چیئرمین بلاول سے ملاقات متوقع وزیر زراعت علی حسن زہری سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر اراکین کی فریال تالپور سے ملاقات پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے بلوچستان حکومت میں سیاسی اختلافات کے حل کے لیے وزیر اعلیٰ کو اسلام آباد طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی اور رکن قومی اسمبلی ملک شاہ گورگیج کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے سرفراز بگٹی کو مرکزی قیادت کا پیغام دیا اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور ایم این اے ملک شاہ گورگیج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے ، وزیراعلیٰ اور ملک شاہ گورگیج کی اسلام آباد میں...
بلوچستان گڈز اینڈ ٹرک ایسوسی ایشن کی اپیل پر بلوچستان سے دیگر صوبوں کو پھلوں، سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی ترسیل بند کردی گئی ہے۔ منگل کے روز مظاہرین نے ٹرکوں کو بلوچستان کے داخلی اور خارجی راستوں پر احتجاجا روک دیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ٹرک ڈرائیوروں کے ساتھ غیرمنصفانہ سلوک کیا جاتا ہے اور ٹریفک قوانین کے نام پر بھاری جرمانے اور رشوت وصول کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال جاری، مگر کیوں؟ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں میں داخل ہوتے ہی بلوچستان کے ٹرکوں کو روک لیا جاتا ہے اور پھر مختلف بہانوں سے ان سے رشوت کی مد میں پیسے وصول کیے...
اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں تجارت کے فروغ کے لیے اہم منصوبہ ہے اور بہت عرصے پہلےگوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا تھا۔ اسلام آباد میں بین الاقوامی رابطوں کی عالمی کانفرنس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سی پیک خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، بہت عرصے پہلے گوادر کی اہمیت کو دنیا کے سامنے اجاگرکیا تھا اور اب دنیا...
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) اور حکومت بلوچستان (جی او بی) نے سوئی ڈویلپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز (ڈی اینڈ پی ایل) کے لئے پٹرولیم رعایتی معاہدے (پی سی اے) پر عمل درآمد کی جانب ایک اہم قدم ، مفاہمت کی یادداشت (ایم او اے) پر دستخط کرکے ایک سنگ میل عبور کرلیا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب ضلع ڈیرہ بگٹی ,سوئی میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی مہمان خصوصی تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال ، سینیٹر شاہ زیب درانی،سینیٹردنیش کمار، سینئر سرکاری حکام، معززین اور اہم شراکت داروں نے شرکت کی۔پی پی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو ا?فیسرعمران عباسی اور سیکریٹری انرجی...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کے سفر میں حکومت کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیگی۔ بلوچستان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ واقعے کے بعد بعض عناصر کی جانب سے حکومت بلوچستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ حکومت بلوچستان اور پی پی ایل کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا ہے۔ بلوچستان حکومت کہیں اور سے نہیں بلکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ سے ہی چلائی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ...
سیکریٹری عباس بلوچ کو غیرقانونی ایم بی اے کی ڈگری دینے کی سہولت کاری کا انعام یونیورسٹی کیمپس مینجمنٹ سسٹم نے سیکریٹری کی اعلیٰ نمبرز کے ساتھ کامیابی کا بھانڈا پھوڑ دیا (رپورٹ:شبیر احمد) سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ کو ان کے ماتحت سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی جانب سے خلاف قانون اعلیٰ ڈگری دینے کے سہولت کار پروفیسر زاھد چنڑ کو لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا چیئرمین بنانے کی تیاری مکمل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ پروفیسر زاھد چنڑ کو سیکریٹری عباس بلوچ کو بغیر کلاس میں حاضر ہوئے غیرقانونی ایم بی اے کی ڈگری دینے کی سہولت کاری کے انعام میں چیئرمین لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا عہدہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) خون بہنے کی بیماری ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری۔ پاکستان میں حکومت سندھ ایک بار پھر سب سے آگے۔ ملک میں پہلی بار حکومت سندھ کی جانب سے ہیموفیلیا کے 22 مریضوں کے علاج کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے محکمہ صحت کے ذریعے ہیموفیلیا جیسی مہنگی بیماری کے 22 مریضوں کے لیے چھ ماہ کی ہملیبرا تھراپی کی امداد فراہم کر دی ہے۔ اس تھراپی کی پہلی خوراک ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کراچی کے سینٹر میں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ کی موجودگی میں دی گئی۔ قبل ازیں سیکریٹری صحت سندھ ریحان بلوچ ہیموفیلیا ویلفیئر سوسائٹی کے سینٹر ناظم آباد پہنچے۔ سیکریٹری سندھ...
وزیر اعلیٰ سر فراز بگٹی کی زیر صدارت گزشتہ روز بلو چستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال سے متعلق اراکین اسمبلی پر مشتمل خصوصی ان کیمرہ اجلاس میں حکومتی وزرا اور اہلکاروں سمیت قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری اور مولانا ہدایت الرحمن بھی شریک ہوئے۔ بلو چستان اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر تین بجے شروع ہوا جس کے آدھے گھنٹے بعد وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے قواعد و ضوابط 1974کے قائدہ نمبر 170Dکے تحت اسمبلی ہال کو کل ایوان کی مجلس قرار دینے کی تحریک پیش کی جسے منظورکرلیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان خون کے ذریعے آزاد نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی ان کیمرہ بریفنگ سے قبل وزرا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )مہر گڑھ کو ایک اہم سیاحتی مقام بنانے کے لیے کوششوں کی اشد ضرورت ہے بلوچستان میں واقع مہر گڑھ کی باقیات قومی اور بین الاقوامی سیاحوں کے لیے نسبتاً نامعلوم ہیں اس قدیم اثاثے کو مسلسل تحفظ کی کوششوں کی اشد ضرورت ہے ڈائریکٹر ثقافت اور محکمہ سیاحت، بلوچستان کے فوکل پرسن داود ترین نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہر گڑھ کو ایک مقبول سیاحتی مقام بنانے کے لیے مقامی لوگوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز میں آگاہی ضروری ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقام کو فروغ دینے کے لیے مناسب انفراسٹرکچر کا قیام، سیاحتی سہولتی مراکز کا قیام، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلاتی ذرائع...
— فائل فوٹو بلوچستان بار کونسل کی جانب سے صوبے کی تمام عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ جاری ہے۔ خضدار: خاتون کے مبینہ اغواء کیخلاف آج بھی دھرنا، قومی شاہراہ بلاکخضدار میں آج تیسرے روز بھی مظاہرین کا دھرنا جاری ہے اور قومی شاہراہ بلاک ہے۔ وکلاء خضدار سے اغواء ہونے والی لڑکی کی عدم بازیابی کے خلاف عدالتوں کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔بلوچستان بار کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ با اثر مسلح افراد کی جانب سے اغواء کی گئی لڑکی کی عدم بازیابی حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ فوری طور پر لڑکی کو بازیاب کروائیں اور واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔
ویڈیو گریب۔ فرانس میں پاکستان کی سفیر محترمہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ فرانس کے ساتھ اچھے تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا فرانس دنیا کا اہم ملک، اقوام متحدہ کا بنیادی رکن اور یورپی یونین کا اہم حصہ ہے، سفارتخانہ پاکستان، فرانس کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انھوں نے کہا کہ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری اہم شعبے ہیں اس کے علاوہ ہماری کوآپریشن سیاسی اور تعلیمی معاملات میں بھی رہے گی۔ انھوں نے کہا دفاعی لحاظ سے فرانس اور پاکستان کے درمیان پرانے تعلقات ہیں ان کو بھی آگے بڑھانے میں سفارت خانہ اپنا کردار ادا کرے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع سوراب کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر نغاڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث 3 کار یں بے قابو ہوکر آپس میں ٹکرا گئیں۔لیویز حکام نے بتایا کہ حادثے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال سوراب منتقل کردیا گیا۔ لیویز حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جارہا ہے۔ پاکستان26 ویں ترمیم ووٹ کیلئے مجھے 75 کروڑ کی پیشکش کی گئی: جنید اکبر کا دعویٰ
کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان کے حالات روزبروزخراب ہورہے ہیں شاہراہیں محفوظ ہیں نہ عوام ،سکول کے بچے محفوظ ہیں نہ تاجر ہرطرف پریشانی اورمشکل وخوف کا دوردورہ ہے مقتدر قوتیں اورحکمران غافل اورناکام ہیں بلوچستان کے عوام کو حقوق عزت واحترام دیکر زیادتیاں ناانصافیوں کا خاتمہ کیا جائے بلوچستان کے بلوچ پشتون سمیت سب پریشان ہیں وسائل پر دسترس ہیں نہ وسائل پرقابض قوتوں کو عوامی مسائل مشکلات کا کوئی فکرہے بلوچستان کی اپنی روایات وثقافت اورقبائلی رسم ورواج اور سنہری تاریخ ہے بلوچستان کے سلگتے قومی اجتماعی مسائل کے حل میں ہمیشہ سے یہاں کے مخلص قوتوں نے بہترین کردار اداکیاہے بدقسمتی سے عوامی حمایت یافتہ لوگوں...
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کل کوئٹہ میں بلوچستان کی امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد ہوگا، جس میں اہم فیصلے ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کل کیا جائے گا۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت متوقع ہے۔ صوبائی حکومت کے ذرائع نے بتایا کہ صوبے کی بگڑتی صورتحال سے متعلق حکومت کی جانب سے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ جس میں وفاقی و صوبائی حکومتیں اور عسکری قیادت شرکت کریں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اہم شخصیت کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم بلوچستان کی امن و امان...
فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے آج پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں یونیسکو کےلیے پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کو پیش کیں۔ بعدازاں ممتاز زہرا بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل ازولے اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں تعلیم، ثقافت اور سائنس کے شعبے میں یونیسکو کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر گفتگو کی گئی۔سفیر پاکستان نے یونیسکو کے پروگراموں اور پالیسیوں کو سراہا اور ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئر کی حیثیت سے یونیسکو کے مشن کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کےلیے تعاون کا اعلان کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ازولے نے یونیسکو میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کا خیرمقدم کیا اور یونیسکو کےلیے پاکستان...

اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں
اسلام آباد:سابق ترجمان بلوچستان حکومت اور چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک فرح عظیم شاہ نیشنل پریس کلب کے باہر ریلی کی قیادت کررہی ہیں

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)پاکستان کوسٹ گارڈز کی گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے علاقے جیوانی، پسنی اور اوتھل میں منشیات اور ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، اعلی کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی ۔ پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی انٹیلی جنس کی بنیاد پر گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران جنوبی بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 9لاکھ 15ہزار 4سو 40لیٹر ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔اس کے علاوہ اوتھل اور جیوانی سے 34.505کلوگرام چرس کی اندرون بیرون ملک اسمگلنگ کو بھی ناکام بنایا۔مذکورہ منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 0.57ملین ڈالر کے لگ...
ایم ایس سول ہسپتال کوئٹہ ہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں انتظامات کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر ہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی، صفائی کی صورتحال بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ہسپتال میں ٹریفک کے گھمبیر مسئلے کے حل کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر ہسپتال کو نو پارکنگ زون قرار دیا جائے گا، تاکہ ایمرجنسی میں آنے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی، صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ اور سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کی قیادت میں عوام کو فوری علاج و معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے...
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے راستے بند ہیں اور وہ گزشتہ چار ماہ سے محصور ہو چکے ہیں۔ حکومت اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاراچنار کے راستے کھول دیئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کا اہم اجلاس مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسین میثمی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ محمد یعقوب اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء مولانا سید عقیل انجم قادری و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے...
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )کاشتکاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی بنیادی اناج کی فصل گندم کی پیداوار میں پانی کی کمی اور تھرمل دباﺅکے نتیجے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر اہم زرعی اجناس جیسے چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اوور ٹائم میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے نہ صرف خوراک کی حفاظت متاثر ہوئی ہے بلکہ متعدد کسانوں کی مالی حالت بھی نازک ہے نصیر آباد ضلع کے کاشتکار ندیم جمالی نے کہا کہ صوبے کو اپنے زرعی منظر نامے کو...

ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی ملاقات
ملاقات میں موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقا بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خصوصی ملاقات، دوران ملاقات موجودہ ملکی بین الاقوامی بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر...
لاہو ر(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی، صدر قائمہ کمیٹی سیاسی قومی امور لیاقت بلوچ نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، کھاریاں (گجرات) میں گھریلو صنعتوں کے مالکان اور انتظامی منیجرز سے ملاقات میں کہا کہ گھریلو صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے حوصلہ افزائی حکومت کی ترجیح اول بنائی جائے۔ برآمدات میں اضافہ کے لیے غیرضروری درآمدات کا خاتمہ کیا جائے اور کاٹیج انڈسٹری کو بھرپور اعتماد دیا جائے۔ اس سے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت گھریلو صنعتوں کے لیے ہر طرح کی سرپرستی دے۔ نیز غیرترقیاتی اخراجات میں 30 فیصد کمی اور آئی پی پیز، شرح سود میں ہونے والی کمی سے ہونے والی بچت کا عام آدمی کو ریلیف کا ثمر ملنا چاہیے۔ 17 جنوری کو ملک...
— فائل فوٹو بلوچستان بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال ڈیڑھ ماہ سے جاری ہے۔ہڑتال کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بلوچستان: اسپتالوں کی او پی ڈیز میں علامتی ہڑتال کو 4 ہفتے مکملبلوچستان کے اسپتالوں کی او پی ڈیز میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی علامتی ہڑتال 4 ہفتوں سے جاری ہے۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس نے اس ضمن میں مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت چلانے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔گرینڈ ہیلتھ الائنس کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم کیے جانے تک اوپی ڈیز میں علامتی ہڑتال جاری رہےگی۔