سٹی42:  سریاب سے  گرفتار کی گئی  بی ایل اے کی "پر امن سرمچار" مہرنگ بلوچ کو کوئٹہ جیل منتقل کردیا گیا۔ اس مرتبہ معاملہ تین افراد کے قتل کا ہے لیکن مہرنگ کو سر دست تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا ہے۔  جعفر ایکسپریس کے ہائی جیکروں کو مسنگ پرسن بنانے کی کوشش میں تین لاشیں گرانے والی  والی مہرنگ بلوچ گرفتار

ماہ رنگ بلوچ  11 مارچ کو جعفر ایکسپریس کو  ہائی جیک کر کے عورتوں، بچوں اور سکیورٹی فورسز کے چھٹی پر گھروں کو جا رہے  نہتے اہلکاروں کو یرغمال بنانے والے بی ایل اے کے  دہشتگردوں کو  ریسکیو آپریشن میں مارے جانے کے بعد ان کی لاشوں کو "گمشدہ افراد کی لاشیں" قرار دے کر کوئٹہ کے ہسپتال کے مردہ خانہ سے کچھ لاشیں زبردستی چھین کر لے جانے  کی کوشش اور اس کے بعد آج  کوئٹہ کے علاقہ سریاب میں ان لاشوں پر شر پسندی کرنے میں پیش پیش رہی۔

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

  آج اس نے نام نہاد "بلوچ یک جہتی کمیٹی" کے کارکنوں کو اکتھا کر کے سریاب روڈ پر دھرنا دیا اور  اور  ریاست کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا  کیاجسے نیوز آؤٹ لیٹس کے رپورٹروں اور کیمروں نے بھی رپورٹ کیا اور سوشل میڈیا پر پاکستان سے باہر موجود دہشتگردوں اور ان کے ساتھیوں نے بھی پھیلایا۔  مہرنگ بلوچ کا جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنا کر قتل و غارت کرنے والے دہشتگردوں کی لاشوں کو لے کر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کو انڈیا کے میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور سوشل پلیٹ فارمز پر پاکستان کے دشمن شر پسندوں اور دہشتگردوں نے اس پروپیگنڈا کو اپنی  لگائی ہوئی آگ کو مزید بھڑکانے کے لئے ایندھن کی طرح استعمال کیا ہے۔

 پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے

ماہ رنگ بلوچ نے جعفر ایکسپریس سانحہ کے بعد پاکستانی ریاست کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے اس ہائی جیکنگ میں ملوث دہشتگردوں کو مارنے کی سزا دی اور ان دہشتگردوں کی لاشوں کو متنازعہ بنانے کی پوری کوشش کی۔ اس کی اس کوشش کو لے کر غیر ملکی میڈیا نے  دہشتردوں کے نیریٹیو کو بڑھاوا دیا اور پاکستان کی ریاست کا مزید مذاق اڑایا۔  اس پر ہی بس نہین ہوا بلکہ ماہ رکنگ کے محافظوں نے نام نہاد احتجاج کے دوران  فائرنگ کر کے تین افراد کو بھی قتل کر دیا۔

لاہور میں 279 ٹریفک حادثات، 340 افراد زخمی

ماہ رنگ بلوچ اور دیگر 4 خواتین کو تین ایم پی او کے تحت ایک ماہ کیلئے جیل بھیجا گیا ہے۔ 

 مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) آرڈیننس، 1960 کی سیکشن 3، حکومت کو ایسے افراد کو گرفتار کرنے اور حراست میں لینے کے اختیارات دیتی ہے جنہیں عوامی تحفظ یا  پبلک آرڈر کے لیے خطرہ سمجھا جاتا ہے، اس قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ  چھ ماہ تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی جاتی ہے۔

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کے ہلاک دہشت گردوں کے حق میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران  تشدد  پر اترنے والے اشر پسند افراد  نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی تھی۔

پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا ساتواں حملہ ناکام

 کمشنر حمزہ شفقات نے ہفتہ کے روز اپنے سرکاری اعلامیہ میں بتایا کہ "بلوچ یکجہتی کمیٹی" کے  لیڈروں کے ساتھ موجود مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 مزدور اور ایک افغان شہری ہلاک ہوئے۔

حکومت بلوچستان کے ترجمان  شاہد رند نے ایک نیوز آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ سول اسپتال کوئٹہ پر حملے کے بعد بلوچ یکجہتی کونسل کی قیادت کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ بی وائی سی کے نام نہاد احتجاج میں مسلح افراد شامل تھے۔ 

پنجاب؛ سرکاری گندم کا نرخ 2900 روپے فی من مقرر

شاہد رند نے بتایا کہ خصوصی صورتِحال ہوں تو خصوصی قوانین کی ضرورت ہوتی ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی مارے گئے دہشت گردوں کی لاشوں کے لیے احتجاج کررہی تھی، پولیس نے  ان شر پسندوں  کو واٹر کینن کے ذریعے کم سے کم بے ضرر طاقت کے استعمال سے منتشر کرنے کی کوشش کی تھی۔

ماہ رنگ بلوچ کی "پر امن دہشت گردی"

ماہ رنگ جسے بی ایل او کی "ڈیفینڈر"  اور  "پر امن لڑائی لڑنے والی دہشتگرد" کہا جاتا ہے، اس نے اپنے کارکنوں اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو کل (آج)  بلوچستان میں "شٹر ڈاؤن ہڑتال" کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس ہڑتال کی وجہ یہ بتائی ہے کہ  قانون نافذ کرنے والے ادارے  11  مارچ کو جعفر ایکسپریس  پر  حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنانے والے دہشتگردوں کی لاشیں  اس کے حوالے کیوں نہیں کر رہی۔

ماہ رنگ بلوچ کون ہے

مہرنگ بلوچ کا باپ غفار بلوچ  بی ایل اے کا نطریاتی کارکن تھا۔ اس  کے متعلق مہرنگ بلوچ  اور اس کے ساتھیوں کا دعویٰ ہے کہ اسے ریاستی اداروں نے اپنی تحویل مینرکھا اور اس کی لاش بعد میں مل گئی۔  2011 سے اب تک مہرنگ بلوچ پاکستان کی ریاست کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا میں مصروف ہے۔ "مسنگ پرسن" کا فنامنا اس کے پروپیگنڈا کا مرکزی میدان ہے۔ اب بھی وہ جعفر ایکسپریس کو بولان کے ویرانے میں روک کر  نہتے مسافروں کو یرغمال بنانے والے بے رحم دہشتگردوں کے مارے جانے کے بعد ان کی لاشوں کو  "دراصل مسنگ پرسنز کی لاشیں" قرار دے کر پاکستانیوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے اور مسافر ٹرین کے نہتے مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کی اذیت جھیل چکی ریاست کو  حتیٰ کہ اس واقعہ میں بھی مجرم قرار دینے کے درپے ہے۔ 


کوئٹہ کے کمشنر کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کو ’سول ہسپتال پر حملے اور عوام کو پُرتشدد احتجاج پر اکسانے سمیت دیگر دفعات کے تحت‘ مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا گیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے صوبے بھر میں آج شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ کوئٹہ میں انٹرنیٹ کے بعد موبائل فون سروس کو بھی معطل کردیا گیا۔
یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کئے جائیں : مریم نواز : وزیراعلی ، چیف سیکرڑی ی ‘ آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کرنے کا مطالبہ 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکرٹری آفس اور آئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پنجاب کے فوکل پرسن، بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معاملات اور مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمشن پنجاب کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دیا اور تمام سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کی مسائل جلد حل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ایم ڈی افضال بھٹی نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ افضال بھٹی نے او پی ایف ہاؤسنگ سوسائٹی اور سکول کے معاملات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل بلا تاخیر حل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کو مبارکباد دی۔ افضال بھٹی نے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیوں نے بھارت کے خلاف جنگ میں شاندار فتح پر جشن منایا۔

متعلقہ مضامین

  • فیصل آباد میں نقلی پستول دکھا کر خاتون کو لوٹنے کی کوشش، 2 خواتین گرفتار
  • مالاکنڈ ؛ 4 افراد نہر میں ڈوب گئے
  • بھارت نے جنگ میں شکست کے بعد سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی، وزیراعظم شہباز شریف
  • 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • کم کیلوریز والی غذائیں ذہنی دباؤ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں انکشاف
  • آئی پی ایل؛ رائل چیلنجرز کی فتح کے جشن میں بھگدڑ؛ 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی
  • غزہ میں امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی حملے، عورتوں اور بچوں سمیت 58 فلسطینی شہید
  • ’’نیا  معمول بنانے کی کوشش‘‘، بھارتی اقدام کے ایٹمی خطے میں سنگین اثرات ہونگے: بلاول
  • لاہور؛ اغوا ہونے والی 4سالہ بچی بازیاب، خاتون ملزمہ گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جلد حل کئے جائیں : مریم نواز : وزیراعلی ، چیف سیکرڑی ی ‘ آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کرنے کا مطالبہ