2025-10-27@15:37:16 GMT
تلاش کی گنتی: 26814

«نگران حکومت کی مدت میں»:

(نئی خبر)
    سٹی 42:  : وفاقی حکومت نے آزادکشمیرکےلیے14ارب روپےکے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری دے دی گئی ۔  یہ منظوری جولائی تاستمبراوراکتوبرتا دسمبر 2025کی 2 سہ مائیوں کےلیےدی گئی۔فنڈزکےلئےوزارت منصوبہ بندی نےاپ فرنٹ ون لائنراتھارایزیشن دی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈزکاآزادکشمیرمیں موجودہ سیاسی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں ہے۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزادکشمیرکے لیےکل45ارب روپےمختص ہیں۔وفاقی ترقیاتی فنڈزکی منظوری صرف آزادکشمیر تک محدود نہیں ہے۔وفاقی وزارتوں، ڈویژنزسمیت دیگرکے لیےفنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ مالی سال کی پہلی2 سہ مائیوں میں کل 335ارب 43کروڑکےاجراء کی منظوری دی گئی۔رواں مالی سال...
    سٹی 42ؒ:پاکستان پیپلزپارٹی کےزیراہتمام بلدیاتی انتخابات کی تیاری کےحوالےسےاجلاس رہنماپیپلزپارٹی فیصل میرکی صدارت میں ہوا۔بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسلزکی تعداد،حلقہ بندی اورحدبندی بارےاظہارخیال کیا گیا ۔ فیصل میر نے کہا لاہورکی تمام یونین کونسلزسےپیپلزپارٹی اپنےامیدوارکھڑےکریگی،جوہرٹاؤن کےمرکزی دفترسےہرچیزمانیٹرکریں گے۔مجیدغوری آفس کےانچارج ہونگےاورورکرزکےمسائل دیکھیں گے۔بلدیاتی الیکشن کے حوالے دفاتر کھول رہے ہیں۔بلدیات کے الیکشن کے بعدسسٹم میں بہتری آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کروڑوں روپے کے اشتہارات کا سہارا لیا ہوا ہے پھر بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی انتخابات کیوں کروائے جا رہے ہیں،آج کے کنونشن میں الیکشن بھرپور طریقہ سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔امید کرتے ہے ہمارے جینتنے والے امیدواروں کو چھانگا مانگا کی سیاست کی نظر نہیں کیا جائیگا. ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے...
    بھارت کو پاکستان کیخلاف افغان طالبان رجیم کی حمایت مہنگی پڑ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خطے میں عدم استحکام کے لیے افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی حمایت پر بھارت کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور طالبان نواز پالیسیوں پر ہزیمت کا سامنا، افغانستان کی مسلح تنظیم نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے بھارت کو طالبان کی حمایت پر سخت انتباہ جاری کر دیا۔ افغانستان کی نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے کہا کہ ہندوستان کو دوسری بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ افغانستان میں طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کرے۔این ایم ایف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں معصوم لوگوں کے قاتل طالبان...
    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 نومبر کو مینار پاکستان سے نظام تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایف نائن پارک اسلام آباد میں "بنو قابل" انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے تو ڈنڈے کا استعمال کرسکتی ہے مگر شہریوں کو ایک جیسی تعلیم اور روزگار دینے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے کیوں کچھ نہیں کرسکتی۔  انہوں نے کہا کہ ریاست کسی فیلڈ مارشل، نواز شریف، زرداری، عمران خان یا حافظ نعیم کا نام نہیں بلکہ پچیس کروڑ عوام کا نام ہے۔ چند لوگوں نے ملک پر اپنی اجارہ داری قائم کر...
    —تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پردراندازی کی 2 بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کو 2 بڑے دہشت گرد گروہوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع کرم میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہداء میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہجہاں اور سپاہی علی اصغر نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے...
    نیویارک کی میئرشپ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ نفرت کے بجائے اتحاد، انصاف اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں۔ برونکس کی ایک مسجد کے باہر اپنے جذباتی خطاب میں ظہران ممدانی اس وقت آب دیدہ ہوگئے جب انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے لیے بدلتے حالات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد ان کی خالہ، جو ہمیشہ حجاب پہنتی تھیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں، اور یہ احساس کئی امریکی مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ درد بن گیا۔ انہوں نے...
    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں فتنۃ الخوارج کی سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق  خوارج کے 2  بڑے گروہوں نے24-25 اکتوبرکو گھکی کرم اور اسپن وام کے علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی، اسپن وام میں فورسز کی مئوثر کارروائی کے دوران 4 خود کش بمباروں سمیت 15 خوارج ہلاک کردیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 درانداز خوارج مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں گھکی کرم اور اسپن وام میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ پاک فوج کے 5 جوان مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کی درمیانی شب فتنۃ الخوارج کے دو بڑے گروہوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسپن وام کے علاقے میں 4 خود کش حملہ آوروں سمیت 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 دہشت گرد مارے...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی سرحد دراندازی کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب خیبر پختونخوا کے دو اضلاع کرم اور شمالی وزیرستان کے علاقوں میں دو بڑے گروہوں کی مشتبہ نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جو سرحد عبور کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ان گروہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، اور انتہائی درست اور مہارت سے کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کے اسپین وام کے علاقے میں خوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن میں...
    پاکستانی کھلاڑیوں کو این او سی کی غیر یقینی صورتحال ختم ہونے کے بعد بگ بیش لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی ہے۔ ستمبر کے آخر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیع احمد سید نے کھلاڑیوں اور ایجنٹس کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ بورڈ نے غیر ملکی ٹی 20 لیگز میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہفتے کے روز کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرینبرگ نے تصدیق کی کہ پاکستانی کھلاڑی طے شدہ شیڈول کے مطابق بی بی ایل میں شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: بگ بیش وومنز لیگ کا منفرد آغاز، کرکٹرز ٹرافی لے کر سڈنی کی بلند ترین عمارت پر پہنچ گئیں ٹوڈ گرینبرگ نے کہا...
    آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے میں تعاون کی درخواست کی۔ اس پر وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی حمایت یا عدم حمایت کے معاملے کو احسن اقبال کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کے ذریعے دیکھا جائے۔ کمیٹی کا کام یہ ہوگا کہ وہ پیپلز پارٹی کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کرے اور ممکنہ حکومتی اتحاد کے حوالے سے سفارشات پیش کرے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی پہلے ہی اعلان کر...
    اسلام آباد: آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت کمیٹی تشکیل دے دی۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے کے لیے وزیراعظم سے تعاون مانگا۔ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کی حمایت کرنے یا نہ کرنے سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی۔ مسلم لیگ ن کی کمیٹی پیپلز پارٹی کی کمیٹی سے مذاکرات کرے گی۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی پہلے ہی اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان کر چکی ہے۔ پیپلز پارٹی مسلم لیگ...
    پاکستان کی معروف سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال قبل ابتدائی درجے کے کینسر (لمفوما) میں مبتلا ہوئیں، لیکن دعاؤں، قرآن پاک کی تلاوت اور روحانی عبادات کے ذریعے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئیں۔ ونیزہ احمد نے یہ بات ندا یاسر کے مارننگ شو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ فیشن کیریئر کے عروج کے دوران مسلسل بیرون ملک سفر کی وجہ سے انہیں شدید سر درد رہنے لگا۔ ابتدا میں ڈاکٹروں نے انہیںمیننجائٹس کا خدشہ بتایا، لیکن بعد میں ٹیسٹ میںلمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی۔ اداکارہ کے مطابق،مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے کینسر ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا یہ ابتدائی مرحلے میں ہے، لیکن میں خوفزدہ...
    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے رواں سال کے لیے گندم خریداری کا جامع منصوبہ تیار کرتے ہوئے عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدیں گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گندم کی عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی،  پالیسی کے تحت وفاق کی جانب سے 1.5 ملین ٹن، پنجاب 2.5 ملین ٹن، سندھ ایک ملین ٹن، خیبر پختونخوا 7.5 لاکھ ٹن جبکہ بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔ ذرائع وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کے مطابق اس بار وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہِ راست خریداری نہیں کریں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ارب پتی صنعت کار گوتم اڈانی کے گروپ کو خفیہ طور پر 3.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی گئی، جو سرکاری انشورنس کارپوریشن کے ذریعے منتقل ہوئی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی حکومت کے بااثر سرکاری افسران نے اس پورے منصوبے کی براہِ راست نگرانی کی اور اڈانی گروپ کو سہارا دینے کے لیے حکومتی سطح پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد اڈانی گروپ کی گرتی ہوئی مارکیٹ ساکھ کو بحال کرنا تھا، جو گزشتہ برس امریکی تحقیقات کے بعد شدید دباؤ میں آ گیا...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے معاملے میں صدر زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا، جس پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے امور کی کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ آئین ساز اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 ارکان کی حمایت درکار ہے، لیکن اس وقت پارٹی کے پاس صرف 17 ارکان ہیں۔ دیگر جماعتوں کی موجودہ صورتِ حال کچھ یوں ہے: مسلم لیگ ن: 9...
    لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی ہی نہیں پائیدار تعلقات خطے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری مذاکرات کے موقع پر جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر جانبدارانہ عمل نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست کو پی پی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے شرمناک بنادیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا کسان روڈ کارواں پُرامن ہوگا، جماعتِ اسلامی کسانوں کی ترجمان ہے۔
    فائل فوٹو  بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا میں ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی۔ یہ درخواست رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیپرا سے صارفین پر 8 ارب 41 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی سفارش کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیپیسٹی چارجز کی مد میں 21 ارب 70 کروڑ روپے کی وصولی کرنی ہے، تاہم آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 3 ارب 98 کروڑ روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح یوز آف سسٹم چارجز میں 6 ارب 43 کروڑ روپے اور ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 88 کروڑ روپے کی کمی رپورٹ کی...
    نیو یارک کے میئر کے امیدوار، ظُہران ممدانی نے کہا ہے کہ کچھ مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ نفرت کے بجائے اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر کھڑے ہیں۔ برونکس کی ایک مسجد کے باہر ابتدائی ووٹنگ کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے ظُہران ممدانی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی کی یاد دلائی اور بتایا کہ ان کی خالہ بھی اس واقعے کے بعد حجاب پہن کر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔ ظُہران ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخالفین کی کوشش کے باوجود وہ نفرت کے بجائے سب کو ساتھ لے کر چلنے...
    مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف نئی دہلی: امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور معروف بزنس مین گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو منتقل کر کے کرپشن کو فروغ دیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) کی سرمایہ کاری لائف انشورنس کارپوریشن...
    ن لیگ کو وزیراعظم آزادکشمیر انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سواکچھ حاصل نہیں ہوا، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ مسلم لیگ ن کو موجودہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا اس لیے حمایت ترک کر دی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اب انہیں خود سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و...
    محبوبہ مفتی نے کہا کہ زیر سماعت قیدیوں کے ساتھ مجرموں سے مختلف سلوک کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ زیر سماعت قیدیوں کو دور دراز کی جیلوں میں منتقل کرنے سے ان کے بنیادی حقوق سلب ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بھارتی جیلوں میں نظربند تمام کشمیری قیدیوں کو فوری طور پر مقامی جیلوں میں منتقل کرنے کی ہدایت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ زیر سماعت قیدیوں کو اس وقت تک مقبوضہ جموں و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ کو بھی رات بھر پرسکون نیند لینے کے باوجود دن کے وقت مسلسل نیند آنے کی شکایت رہتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو ممکن ہے کہ آپ ایک نایاب نیند کی بیماری ایڈیوپیتھک ہائپرسومنیا (Idiopathic Hypersomnia) میں مبتلا ہوں۔یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں متاثرہ شخص کو غیر معمولی حد تک نیند کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ زیادہ نیند لینے کے باوجود بھی ایسے افراد خود کو تر و تازہ محسوس نہیں کرتے بلکہ دن بھر تھکن، سستی اور الجھن کا شکار رہتے ہیں۔برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے ہائپر سومنولینس یو کے کے مطابق برطانیہ میں 25 ہزار میں سے ایک سے بھی کم شخص اس بیماری میں مبتلا ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چونکہ...
    پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ استنبول میں مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے 2...
    —فائل فوٹو کراچی پولیس نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر فائق، کارکن اسماعیل اور ساجد کے قتل میں مطلوب تھے۔ملزمان گلشن اقبال شانتی نگر کے سابق کونسلر کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے مفرور 3 ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
    بھارت کے صاف ستھرے اور محفوظ ترین شہر کہلانے والے اندور میں آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم کی 2 کھلاڑیوں سے نازیبا سلوک اور تعاقب کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد واقعے کے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ واقعہ جمعرات کی صبح اس وقت پیش آیا جب دونوں کھلاڑی ہوٹل ریڈیسن بلو سے ایک کیفے کی جانب جا رہی تھیں۔ راستے میں ایک موٹرسائیکل سوار شخص نے ان کا پیچھا کیا اور ایک کھلاڑی کو چھونے کی کوشش کی، بعد میں دوسری کے ساتھ بھی نازیبا حرکت کی اور فرار ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ نازیبا حرکت کا مرتکب شخص گرفتار ٹیم کے سیکیورٹی منیجر ڈینی سیمونز کے مطابق...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران نوآموز فاسٹ بولر ہرشِت رانا پر ان کے سخت رویے نے سلیکشن پر پہلے سے جاری بحث کو مزید منفی موڑ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گمبھیر نے ہرشِت کو دو ٹوک انداز میں کہا کہ ’پرفارم کر، ورنہ باہر بٹھا دوں گا‘۔ یہ جملہ نہ صرف ڈریسنگ روم کے ماحول کی جھلک دکھاتا ہے بلکہ یہ تاثر بھی ابھر رہا ہے کہ ٹیم انڈیا کے اندر دباؤ اور عدم اعتماد بڑھتا جا رہا ہے۔...
    وزیرآباد+قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ کا یہ کام نہیں کہ سڑکوں پر بیٹھا رہے، یا کسی کی چپل کا ناپ دے یا کسی کی تصویر کو صاف کرے بلکہ اسکا کام عوامی و فلاحی منصوبے لانا ہے۔ عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے احمد نگر چٹھہ میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت حسین کے بہنوئی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ہم زلف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے چچا چوہدری جاوید چٹھہ کے انتقال کے موقع پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف نے قاہرہ میں اتحادیہ صدارتی محل میں جمہوریہ مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان طویل دوستی کا اعادہ کیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے خطے کے امن و استحکام کیلئے مصری قیادت کے کلیدی رول کو سراہا جبکہ صدر السیسی نے دنیا اور مسلم امہ کیلئے پاکستان کی مثبت اور فعال کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے سٹریٹیجک مفادات، عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کی...
    امریکی فوج نے غزہ پٹی کے اوپر نگرانی کے لیے ڈرون پروازیں شروع کر دی ہیں تاکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کی جا سکے۔ نیویارک ٹائم کی رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی اس بڑے منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد دونوں فریقوں کو جنگ بندی کی شرائط پر کاربند رکھنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ میں ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، مارکو روبیو امریکی حکام کے مطابق یہ ڈرون پروازیں اسرائیل کی اجازت سے کی جا رہی ہیں اور ان کا مقصد زمینی سرگرمیوں کی نگرانی ہے۔ 2 اسرائیلی فوجی عہدیداروں اور ایک امریکی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ یہ پروازیں جنوبی...
    کراچی: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شرح ایک بار پھر خطرناک حدوں کو چھونے لگی۔ ہفتہ کے روز جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق شیخوپورہ 257 اے کیو آئی کے ساتھ صوبے کا سب سے آلودہ شہر بن گیا، فیصل آباد 253 اور لاہور 241 کی سطح کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ گوجرانوالہ میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 208 ریکارڈ کیا گیا، ڈیرہ غازی خان میں 167، سرگودھا میں 151، بہاولپور میں 143، سیالکوٹ میں 139، ملتان میں 132 اور راولپنڈی میں 110 رہا۔ ماہرین کے مطابق 200 سے زائد اے کیو آئی کی سطح انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تصور کی جاتی...
    معروف اینکر اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک بار پھر اپنے بے باک تبصروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ جانے مانے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر اور فروغ کے کیس میں جیل اور بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔ نادیہ خان نے اپنے شو میں اس کیس پر کہا کہ ڈکی بھائی نے خود ہی بدنامی کمائی ہے۔ جب پیسہ حرام کا ہو تو سکون کہاں سے آئے گا؟ انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب آج کل کے نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے۔ بغیر محنت کے آسانی کے ساتھ کمایا جانے والا پیسہ ہمیشہ آسانی سے چلا جاتا ہے۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ ہم ماؤں کو خوشی ہے کہ اب ہمارے بچے سیکھیں گے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں (ن) لیگ کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ترقیاتی پروگرام کے فیصلے بند کمروں میں کیے جائیں تو یہ غلط ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان اگر اسمبلی میں نہ جائیں تو اْن کا کورم بھی پورا نہیں ہوسکتا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کی خواہش لے کر پیپلز پارٹی کے پاس آئے تو کچھ باتیں طے ہوئی تھیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مجلس منتظمہ کے اجلاس میں ارکان نے حکومت کے خلاف تحفظات کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے مالیت کی کرسٹل آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی مصدقہ اطلاع پر اسسٹنٹ کلکٹر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی نے اپنے عملے کو تافتان سے کوئٹہ کی جانب آنے والے ایک ہینو 6 وہیلر ٹرک کو روکنے کی ہدایت کی۔ گاڑی کی تفصیلی تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے حصے کے نیچے نصب ایک تبدیل شدہ فیول ٹینک برآمد ہوا، جس کی مکمل جانچ پڑتال پر 300 کلوگرام منشیات کرسٹل / آئس، میتھ ایمفیٹامین برآمد ہوئی۔ جس کی مالیت کا تخمینہ 18 ارب 65 کروڑ 30 لاکھ روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تبلیسی (انٹرنیشنل ڈیسک) جارجیا کی داخلی سیکورٹی سروس نے دارالحکومت تبلیسی میں3 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر 2کلو یورینیم غیر قانونی طور پر خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق سیکورٹی سروس کے نائب سربراہ نے بتایا کہ گرفتار افراد نے یورینیم کو 4 لاکھ ڈالر میں خرید کر روس کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزمان پر عائد کردہ الزامات کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ سوویت یونین کے 1991 ء میں خاتمے کے بعد جارجیا میں موجود تابکار مواد کی سیکورٹی ایک اہم مسئلہ بنی رہی ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک )سعودی حکام نے مجرمانہ نیٹ ورکس کے خاتمے کے سلسلے میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا۔ وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئرطلال بن عبدالمحسن نے بتایا کہ سیکورٹی نگرانی کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ۔ وزارت کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف نارکاٹکس کنٹرول کی جانب سے فراہم کردہ مصدقہ معلومات کی بنیاد پر ملائیشیا کے محکمہ کسٹمز اینڈ نارکاٹکس نے کامیاب کارروائی کرتے 25 کلو گرام کوکین کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ نشہ آور خطرناک پائوڈرکوکین کو طبی آلات کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو نے امریکا پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایک نئی جنگ چھیڑرہا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے بحیرہ کیریبین کے خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھاتے ہوئے وہاں ایک طیارہ بردار جہاز بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ مادورو نے سرکاری ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں کہاکہ امریکا ایک طویل جنگ چھیڑرہا ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ دوبارہ کسی جنگ میں ملوث نہیں ہوں گے اور اب وہی ایک ایسی جنگ گھڑ رہے ہیں جسے ہم روکیں گے۔ اس سے قبل پینٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ اس نے لاطینی امریکا میں منشیات اسمگل کرنے والے گروہوں سے نمٹنے کے لیے طیارہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشکار پور میں من پسند افراد کو کنٹریکٹ دیے جانے الزامات کے خلاف نیب ریفرنس میں بریت کے خلاف درخواست ،سابق ایم پی اے اللہ ڈنو بھییو کے خلاف نیب کی بریت کے خلاف اپیل مسترد کردی ۔عدالت کا اپنے حکم میں کہناتھا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب قانونی نقائص کی نشاندہی میں ناکام رہا ،متن میں قانونی یا شواہد کی کوئی غلطی نہیں ہے، عدالت کو سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے، ہائیکورٹ کو احتساب عدالت کے فیصلے میں کوئی خامی نظر نہیں آئی، احتساب عدالت کے فیصلے کو ترمیم یا معطلی کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
     اسلام آباد :۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آزادکشمیر میں عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسین کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت بنانے سے متعلق حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں ان ہاﺅس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔ صدر آصف زرداری نے آزادکشمیر میں...
    درِ پاکستان آصف علی زرداری نے پولینڈ کے کاروباری اداروں کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی ہے۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسلاف سیکورسکی سے ملاقات کے دوران کہی، جو ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ طویل عرصے سے قائم باہمی احترام اور تعاون پر مبنی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت  ایوانِ صدر میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران صدرِ پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی اور تحریکِ عدم اعتماد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے خطے میں اپنی حکومت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے،  ایوانِ صدر میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چوہدری یاسین، لطیف اکبر، سردار یعقوب سمیت آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کے دیگر پارلیمانی رہنما شریک ہوئے۔اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت بلاول زرداری نے کی جبکہ دوسرا سیشن صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ہوا، جس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد  کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پراسرار اور سنسنی خیز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں پشاور کے 22 سالہ نوجوان فیض یاب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ڈیجیٹل والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا USDT (کرپٹو کرنسی) مبینہ طور پر ٹرانسفر کر لیا گیا۔فیض یاب کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی پرواز کے انتظار میں تھا۔ اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اچانک اپنے Binance اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نوٹیفکیشن موصول ہوا، اور چند ہی منٹوں میں اُس کا اکاؤنٹ، جی میل، اور ریکوری ای میل تینوں ہیک کر کے بلاک کر دیے گئے۔نوجوان کے مطابق...
    پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن  نے لوکَم ہائرنگ ایکٹ 2025 متفقہ طور منظور کر لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیڈنگ کمیٹی کی منظوری کے بعد پنجاب میں اسپیشلسٹ عملے کی عارضی  بنیادوں پر بھرتی کیلئے نیا قانون بن گیا۔ لوکَم ہائرنگ ایکٹ 2025 کی رواں پنجاب اسمبلی اجلاس سے منظوری لی جائے گی، بل کے تحت ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی اسپتالوں میں نئی بھرتیاں کی جائیں گِی۔ بل کے تحت حکومت پنجاب نے لوکَم کی تعریف طے کر دی، عارضی یا قلیل مدتی بھرتی تصور ہوگی، اسپتالوں میں صحت خدمات کا تسلسل برقرار رکھنے پنجاب میں نئی بھرتیاں کی جائے گی۔ بل کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ایکٹ کے تحت "لوکَم پالیسی کمیٹی" تشکیل دی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب  مریم نواز  نے  پنجاب کی ائیرلائن ائیر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنےکا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ائیرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ کو  ائیر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں لاہور  سے اسلام آباد ائیرپنجاب کے فلائٹ روٹ  پر اتفاق کیا گیا۔مریم نواز  نے ائیر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز  پر حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سلمان خان بچوں سے موٹرسائیکل پر لفٹ لے کر شوٹنگ پر پہنچ گئے مزید :
    ویب ڈیسک : صدر آصف زرداری نے  آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کی منظوری دے دی ہے، پیپلز پارٹی نے  آزادکشمیر  میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ رہنما  پیپلز پارٹی آزادکشمیر  چوہدری یاسین کے مطابق  پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نےکی،  دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے اور نئی حکومت...
    انسداد کسٹم جرائم کی خصوصی عدالت نے 3 کروڑ 14 لاکھ روپے مالیت کے 60 آئی فون اسمگل کرنے کے کیس میں ملزم ظہور کو جرم ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا سنا دی۔ جج شبانہ رسالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا جبکہ قبضے میں لیے گئے 60 پیک بند آئی فون بھی بحق سرکار ضبط کا حکم دیا۔ ملزم دبئی سے یہ قیمتی آئی فون پاکستان اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہوا، ملزم ظہور کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔ سزا کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ ...
    فوٹو: سوشل میڈیا۔پی پی پی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری لطیف...
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں موجود تمام ہلاک شدہ یرغمالیوں کی لاشیں واپس اسرائیل لانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ اپنے دورہ اسرائیل کے دوران یرغمال بنائے گئے 2 امریکی نژاد اسرائیلی شہریوں کے اہلخانہ سے ملاقات کے بعد روبیو نے کہا کہ ہم حماس کی قید میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کو نہیں بھولیں گے اور ان کی باقیات کی واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کئی ممالک غزہ فورس میں شامل ہونے کو تیار، مگر اسرائیل کی منظوری لازمی، مارکو روبیو انہوں نے کہا کہ امریکی شہری ایتائے چین اور اومر نیوٹرا کے خاندانوں سے ملاقات کر کے ان کے دکھ کو محسوس کیا، اور...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں تحریکِ عدم اعتماد لانے اور حکومت بنانے کی منظوری دے دی۔جیو نیوز کے مطابق صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔پیپلز پارٹی رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی اپنی حکومت بنانے جا رہی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیر کے روز حکومت سازی کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ وزیراعظم کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز...
    پیپلز پارٹی آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنائیگی، صدر زرداری نے عدم اعتماد لانے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) صدر آصف زرداری نے آزاد کشمیر میں عدم اعتماد لانے کی منظوری دیدی ہے، پیپلز پارٹی نے آزادکشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔صدر آصف زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔رہنما پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسین کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے تمام ارکان اجلاس میں شریک تھے، اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی ، دوسرا سیشن آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر انوارالحق کو عہدے سے ہٹانے...
    وزیر اعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ کو رابطوں کا ذریعہ قرار دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو آپس میں جوڑنے کا سبب بھی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے دورہِ پاکستان پر موجود مہمان جنوبی افریقہ اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا، اس دوران انہوں نے شریک کھلاڑیوں سے فردا فردا مصافحہ بھی کیا۔وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق شہباز شریف نے مہمان ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مختلف سطحوں پر شاندار تعلقات ہیں، کرکٹ ان میں...
    اایف بی آر کے مطابق 3 سو کلو گرام کرسٹل، آئس میتھا مفیٹامائن (Crystal/Ice Methamphetamine) کی مالیت کا تخمینہ 18 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ سمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کی مالیت کا تخمینہ 80 لاکھ روپے لگایا گیا ہے، دونوں ضبط شدہ اشیا کی مالیت 18.67 ارب روپے بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے اربوں روپے مالیت کی کرسٹل آئس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق 3 سو کلو گرام منشیات تافتان سے کوئٹہ آنے والے ٹرک کے تبدیل شدہ فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھیں۔ کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ کی اطلاع پر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ نوشکی...
    ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ—فائل فوٹو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع بیان کے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے ضمنی چالان کے خلاف ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے اعتراضات کو مسترد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی اڈیالہ جیل سے رہا پراسکیوشن کی جانب سے دائر وائس میچنگ کے لیے متفرق درخواست بھی مسترد کر دی۔ایمان مزاری اور ہادی علی پر 29 اکتوبرکو فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
    سٹی 42: وکلاء کی گرفتاریوں اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات کے اندراج کے معاملے پر پنجاب بار کونسل  کی 27 اکتوبر کو  لاہور سمیت صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال  کی کال  دے دی ۔ پنجاب بار کونسل کی وکلاء پر جھوٹے مقدمات، غیر قانونی چھاپوں اور گرفتاریوں کی مذمت کی ۔ پنجاب بار کونسل نے مطالبہ کیا کہ تمام مقدمات فی الفور واپس لیے جائیں۔ گرفتار وکلاء کی فوری رہائی اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی  کی جائے   اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج وکلاء کے خلاف ایف آئی آرز میں نامزدگی کو سراسر ناانصافی قرار دےدیا ۔ پنجاب بار کونسل...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عوام دوست عدالتی اصلاحات پر جاری پیش رفت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہیز سے متعلق لا ریفارمز کی جا رہی ہیں جبکہ نئی اصلاحات کے تحت 24 ہزار 98 تصدیق شدہ فیصلے جاری کیے گئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے ٹیکنالوجی پر مبنی عوام دوست عدالتی اصلاحات پر تازہ پیش رفت رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد عدالتی نظام میں شفافیت، کارکردگی اور انصاف تک عوامی رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اہم اصلاحات میں مقدمات کا ڈیجیٹل نظام، ای فائلنگ، آن لائن کاز لسٹ اور مقدمات کی حقیقی وقت میں ٹریکنگ شامل ہے، ٹیکنالوجی کی مدد سے انصاف تک رسائی کے...
    سپریم کورٹ نے عوام دوست عدالتی اصلاحات پر تازہ پیش رفت رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جہیز سے متعلق فیملی قوانین میں اصلاحات کی جا رہی ہیں اور نئی اصلاحات کے تحت 24 ہزار 98 تصدیق شدہ فیصلے جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد عدالتی نظام میں شفافیت، کارکردگی اور عوامی رسائی کو بہتر بنانا ہے۔ اہم اقدامات میں مقدمات کا ڈیجیٹل نظام، ای فائلنگ، آن لائن کاز لسٹ، اور حقیقی وقت میں مقدمات کی ٹریکنگ شامل ہیں، جس سے عوام کو انصاف تک آسان رسائی ممکن ہو رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عدالتی اصلاحات کے ثمرات ، سپریم کورٹ میں زیرِ التوا مقدمات میں نمایاں کمی نئی اصلاحات کے تحت...
    ہندوستانی محکمہ آثار قدیمہ کے سپرنٹنڈنگ سرویئر تشار ویشیہ نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کو خط لکھ کر گزٹ نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے تاریخی اور روایتی مقامات اور شہروں کے نام بدلنے کی سیاست پر کافی تنقید کے بعد حالانکہ یہ سلسلہ رک گیا تھا مگر ایسا لگتا ہے کہ ایک بار پھر نام بدلنے کا ہنگامہ شروع کر کے کچھ لوگ اپنا ووٹ بینک ٹھیک کرنے میں مصروف ہوگئے ہیں۔ کچھ اسی طرح کا ایک معاملہ مہاراشٹر ریاست میں سامنے آیا ہے، جہاں کے سانگلی ضلع کے "اسلام پور" گاؤں کا نام اب سرکاری طور پر تبدیل کر کے "ایشور پور" کر دیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی محکمہ آثار...
    سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلے میں کہا ہے کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت نکاح ختم نہیں کر سکتی۔ جسٹس عائشہ ملک نے 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عورت کا نکاح ختم کرنے کے حق سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا، 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں ظلم، خلع اور عورت کے حقوق سے متعلق اہم نکات بیان کیے گئے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ نفسیاتی اذیت بھی جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، اور عدالتوں کو خواتین سے متعلق فیصلوں میں محتاط زبان استعمال کرنی چاہیے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ظلم صرف جسمانی تشدد تک محدود نہیں...
    بلوچستان میں ن لیگ کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، شازیہ مری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں (ن)لیگ کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ترقیاتی پروگرام کے فیصلے بند کمروں میں کیے جائیں تو یہ غلط ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان اگر اسمبلی میں نہ جائیں تو ان کا کورم بھی پورا نہیں ہوسکتا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کی خواہش لے کر پیپلز پارٹی کے...
    سپریم کورٹ کی ٹیکنالوجی پر مبنی عوام دوست عدالتی اصلاحات پر پیش رفت رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے ٹیکنالوجی پر مبنی عوام دوست عدالتی اصلاحات پر تازہ پیش رفت رپورٹ جاری کر دی۔عدالت عظمی کے جاری اعلامیہ کے مطابق اصلاحات کا مقصد عدالتی نظام میں شفافیت، کارکردگی اور انصاف تک عوامی رسائی کو بہتر بنانا ہے، اہم اصلاحات میں مقدمات کا ڈیجیٹل نظام، ای فائلنگ، آن لائن کاز لسٹ اور مقدمات کی حقیقی وقت میں ٹریکنگ شامل ہے۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ٹیکنالوجی کی مدد سے انصاف تک رسائی کے تحت چار ایریاز میں اصلاحات کی گئیں، عدالتی اصلاحات کے تحت ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ، شفافیت میں بہتری،...
    امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے استعمال ہونے والی ایم آر این اے (mRNA) ویکسینز کینسر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ تحقیق کے مطابق کورونا کی ایم آر این اے ویکسینز کینسر کی بیماری کو کم یا ختم نہیں کرتی بلکہ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر اسے ٹیومر اور کینسر سے لڑنے کے لیے طاقت فراہم کرتی ہے۔ محققین کے مطابق یہ ویکسینز مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر جدید کینسر علاج کو مزید مؤثر بنا دیتی ہیں، جس سے مریضوں کی زندگی کی مدت میں اضافہ ہوتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے ’سی...
    ٹرمپ کا شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں شمالی کوریا کے حکمراں سے ملاقات کے لیے تیار ہوں اگر آپ پیغام دینا چاہیں تو دے دیں۔ میری کم جونگ ان کے ساتھ ایک بہترین تعلق رہا ہے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان...
    علی پور چٹھہ: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مؤثر اور فوری اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد معاوضہ اور امداد فراہم کی جا سکے۔ عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کا کیس ہے، اور اس کا جواب ریاستِ مدینہ کے نعرے نہیں ہو سکتے۔ “سوال یہ ہے کہ ملک ریاض کو اتنی بڑی رعایت کیوں دی گئی، یہ قوم کا پیسہ تھا،” انہوں نے کہا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تصویروں کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ختم ہو گیا۔ اجلاس کے بعد رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی صدرِ مملکت سے مشاورت کرے گی، اور فائنل میٹنگ کے بعد میڈیا کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن میں بیٹھنے کے فیصلے سے پیپلز پارٹی کو تاحال آفیشلی طور پر آگاہ نہیں کیا۔ “سنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں (ن) لیگ کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرکاری ترقیاتی پروگرام کے فیصلے بند کمروں میں کیے جائیں تو یہ غلط ہے، پیپلز پارٹی کے ارکان اگر اسمبلی میں نہ جائیں تو اُن کا کورم بھی پورا نہیں ہوسکتا اور اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے۔شازیہ مری نے کہاکہ شہباز شریف وزیراعظم بننے کی خواہش لے کر پیپلز پارٹی کے پاس آئے تو کچھ باتیں طے ہوئی تھیں۔ شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مجلس منتظمہ کے اجلاس میں ارکان نے حکومت کے خلاف تحفظات...
    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کو موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کی حمایت سے بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موجودہ وزیراعظم آزاد کشمیر کی حمایت ترک کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب انوارالحق کو خود ہی سوچ لینا چاہیے، ن لیگ نے آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ موجودہ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق باتیں بہت کرتے ہیں مگر کارکردگی صفر ہے اب وقت آگیا ہے کہ وہ فیصلہ کر لیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا عندیہ دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیا۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں شمالی کوریا کے حکمراں سے ملاقات کے لیے تیار ہوں اگر آپ پیغام دینا چاہیں تو دے دیں۔ میری کم جونگ اُن کے ساتھ ایک بہترین تعلق رہا ہے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کے درمیان آخری ملاقات 2019 میں غیر فوجی زون میں ہوئی تھی اور یوں صدر ٹرمپ شمالی کوریا کی سرزمین پر قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بنے تھے۔ خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے ملائیشیا اور...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں دوبارہ فوجی آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں، لیکن اب ہم کسی آپریشن کو نہیں مانتے، اگر کسی بے گناہ شہری کی جان جائے گی تو اس کا حساب ہوگا۔ خیبر میں امن جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1947 سے لے کر نائن الیون تک پاکستانی سرحدوں کی حفاظت قبائل نے کی، لیکن بند کمروں کے اندر پرائی جنگ میں کودنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ قبائل کو قربانی کا بکرا بنا کر جنگ مسلط کی گئی، اور ہم پر ڈرون حملے کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں قبائل کو کہا گیا کہ اب سب کلیئر ہو چکا ہے، اور پھر...
    جارجیا کی داخلی سیکیورٹی سروس نے دارالحکومت تبلیسی میں3 چینی شہریوں کو گرفتار کر لیا، جو مبینہ طور پر دو کلوگرام تابکار مادہ، یعنی یورینیم، غیر قانونی طور پر خریدنے کی کوشش کر رہے تھے۔ برطانیہ کے خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ریاستی سیکیورٹی سروس کے نائب سربراہ نے بتایا کہ گرفتار افراد نے یورینیم کو 4 لاکھ ڈالر میں خرید کر روس کے راستے چین منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ تابکار مادہ تھا، تاہم اس خریداری کے مقصد کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے یہ بھی کہا کہ ملزمان پر ایسے الزامات عائد کیے گئے ہیں جن کے تحت انہیں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے فنکار اپنی حقیقت پسندانہ اداکاری اور سوشل میڈیا پر سنجیدہ تاثر قائم رکھنے کے باعث عوام میں بے حد مقبول ہیں، تاہم بعض اوقات وہ ایسے بیانات بھی دیتے ہیں جو تنازعات کو جنم دیتے ہیں۔ چار شادیوں کا موضوع انہی میں سے ایک ہے جس پر کئی مشہور شخصیات نے حیران کن اور متنازع آراء پیش کی ہیں۔ پاکستانی قانون کے مطابق کوئی مرد پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کرسکتا، تاہم اسلام میں چار شادیوں کی اجازت دی گئی ہے۔ یہی تضاد بحث اور ریٹنگ بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔ حال ہی میں متعدد پاکستانی اسٹارز نے اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جو خاصی توجہ کا مرکز بن...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے، جس میں دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر سے ملاقات مصری دارالحکومت قاہرہ میں کوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام میں مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا، جب کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے عالمی اور مسلم امہ کے اہم معاملات میں...
    تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرا لونگکورن کی والدہ اور سابق ملکہ سرکِت جو 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ ملکہ سرکت اپنے زمانے میں فیشن اور وقار کی علامت سمجھی جاتی تھیں۔ اسی زمانے میں وہ بین الاقوامی طور پر "بہترین لباس" زیب تن کرنے والوں کی فہرستوں میں شامل رہتی تھیں۔ انہیں قوم کی ماں کے طور پر جانا جاتا تھا یہی وجہ ہے کہ ان کی سالگرہ 12 اگست کو تھائی لینڈ میں ’مدرز ڈے‘ کے طور پر منائی جاتی ہے۔ ملکہ سرکِت کو 2012 میں فالج کا حملہ ہوا تھا جس کے بعد وہ شاذونادر ہی عوامی تقریبات میں نظر آئیں۔ تھائی شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ سرکِت بینکاک کے ایک اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑا۔...
    مرحوم جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے والد کے ساتھ گزرے آخری لمحات مداحوں سے شیئر کیے ہیں۔سیف اللہ جنید حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے والد کے مختلف واقعات اور ان کے ساتھ گزرے لمحات سے پردہ اٹھایا۔والد کے انتقال پر گفتگو کرتے ہوئے سیف اللہ جنید نے بتایا کہ’ ابا کا انتقال جس وقت ہوا اس وقت میری عمر 14 سال تھی، چترال جانے سے پہلے اتوار کے روز میری ان سے ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات میں انہوں نے مجھے جو بات کہی وہ میرے لیے ابا کا آخری پیغام بن گئی، انہوں نے مجھے کہا تھا کہ ‘ میری خواہش یہ نہیں کہ تم ایک بزنس مین بنو،...
    بھارت کی افغان طالبان کے ساتھ مل کر پانی روکنے کی کوشش، پاکستان نے دفاعی منصوبہ تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز پاکستان نے بھارت اور افغان طالبان کے ممکنہ آبی گٹھ جوڑ کے پیش نظر اپنی آبی سلامتی کے دفاع کے لیے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اب افغانستان کے ذریعے آبی جارحیت کو بطور نیا ہتھیار استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔افغان طالبان رجیم اور بھارت کے بڑھتے ہوئے تعلقات اس امر کو ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے پاکستان مخالف عزائم مضبوط ہو رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا، خصوصاً ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ کی 24 اکتوبر 2025 کی رپورٹ...
    سنگاپور میں ایک بھارتی نژاد نرس ایلیپ شیوا ناگو نے اسپتال میں مریض کے ساتھ آنے والے نوجوان تیماردار کو جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ 18 جون 2025 کو رافلز اسپتال (Raffles Hospital) میں پیش آیا تھا۔ جہاں 34 سالہ نرس نے جراثیم کُش اسپرے کے بہانے واش رو میں مریض کے نوجوان تیماردار کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھی۔ جس پر نوجوان سکتے میں آگیا اور اپنے مریض دادا کو اطلاع دی جنھوں نے اسپتال انتظامیہ کو شکایت کی اور معاملہ پولیس تک پہنچا۔ پولیس نے نرس کو دو روز بعد گرفتار کر لیا جب کہ اسپتال انتطامیہ نے نرس کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ عدالت میں پراسیکیوشن نے دلائل دیئے کہ اس جرم نے نہ صرف متاثرہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت 4 نومبر کو ہوگئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس حوالے سے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر 4 نومبر کو کیس کی سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اور جیل سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزار غلام مرتضیٰ نے اپنے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کے ذریعے درخواست دائر کی۔ درخواست میں پی ٹی آئی کے بانی کے غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹویٹس کو ہٹانے اور بلاک...
    —فائل فوٹو کراچی میں آن لائن رائیڈ سروس کے ڈرائیور کے خلاف مسافر خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں خاتون نے کنزیومر کورٹ میں کمپنی پر ایک کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔عدالت نے کمپنی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔خاتون کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈرائیور کے مجرمانہ رویے پر مجھے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگانا پڑی تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے شکایت کے باوجود ڈرائیور کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ڈی ایم اے نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ ترجمان کے مطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق  50 فیصد سے زیادہ متاثر ہونے والے موضع جات کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔ آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں فوری بحالی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اس...
    راؤ دلشاد:بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں، اور 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ سکھ یاتری 10 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، اس دوران وہ جنم استھان ننکانہ صاحب، حسن ابدال پنجہ صاحب، کرتارپور صاحب اور لاہور میں واقع ڈیرہ صاحب پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا، یورپ، آسٹریلیا، نیوزی...
    سعودی حکام کی پیشگی اور موثر نگرانی کی بدولت ایک بڑی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے) کے مطابق وزارتِ داخلہ کے ترجمان بریگیڈیئر طلال بن عبدالمحسن الشلھوب نے بتایا کہ مجرمانہ نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے کی گئی پیشگی سکیورٹی نگرانی کے نتیجے میں یہ کارروائی ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف نارکاٹکس کنٹرول کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ملائیشیا کے محکمہ کسٹمز اینڈ نارکاٹکس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 25 کلو گرام کوکین کی سمگلنگ کو ناکام بنایا۔ یہ نشہ آور پاوڈر طبی آلات کی کھیپ میں چھپایا گیا تھا، لیکن قبل از وقت نشاندہی سے اس کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ بریگیڈیئر الشلھوب نے ملائیشیا...
    حافظ آباد روڈ پر نوکھر کے قریب قلعہ دیوان سنگھ کے مقام پر المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ نسرین، 45 سالہ رخسانہ، 13 سالہ بچہ اذان، 60 سالہ امجد پرویز اور 25 سالہ جبران شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں انجم، آمنہ، مجیداں بی بی اور شبنم شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔