2025-07-25@21:00:48 GMT
تلاش کی گنتی: 8942
«پاکستان کو»:
(نئی خبر)
پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل ہونے والی خاتون کے والدین کی طرف سے آنے والے بیان کو قرآن و سنت اور پاکستان کے آئین اور قانون کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ قتل میں والدین کی مرضی شامل تھی۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، مولانا حافظ مقبول احمد ، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا محمد اشفا ق پتافی، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا مبشر رحیمی اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ریاست پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں،...

ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارتکاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کےلئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایسی دنیا جہاں تقسیم اور چیلنجز بڑھ رہے ہیں ہمیں تصادم کے بجائے تعاون اور طاقت کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دینی چاہیے، پاکستان ان مشترکہ اہداف پر پیش قدمی کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون کثیرالجہتی اور اقوام متحدہ کے ساتھ ہمارا مضبوط عہد ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج مقاصد اور اصول، خاص طور پر تنازعات کے پرامن حل اور طاقت کے استعمال یا دھمکی سے گریز، بین الاقوامی انصاف کے لیے ناگزیر ہیں، یہی رہنما اصول پاکستان کی صدارت...
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین کی صورتحال پر اپنی خاموشی سے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں، ابراہیم معاہدے کی طرف جانے کی کوششوں کی مزاحمت کریں گے۔ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ’’قومی مشاورت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ اور ملک کو درپیش حالات میں مضبوط و جاندار موقف اپنانے کی ضرورت ہے، مسئلہ فلسطین قبلہ اول کی آزادی کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین میں جو لوگ حق کے راستے میں قربانیاں دے رہے ہیں ان کے لیے آواز اٹھانی چاہیے۔...
ویب ڈیسک : عالمی بینک نے کہا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کئے گئے۔ عالمی بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن عثمان ڈیون نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی، جس میں کنٹری شراکت داری فریم ورک کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور افغانستان ریجن کے ساتھ شامل کرنا اچھا...
تصویر بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب عثمان جدون کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما کر مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت پاکستان اور خطے میں منظم دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ابن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں صرف کشمیر نہیں بلکہ بھارت کے دیگر حصوں میں بھی ہو رہی ہیں جن کی تصدیق بین الاقوامی رپورٹس سے ہوتی ہے۔پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عرصے سے تحریک کی باتیں کی جارہی تھیں، کہاگیا5اگست کو عروج ہو گا ہم بھی حیران تھے کہ کیسی تحریک ہے جس کا عروج 5 اگست کو ہو گا اب پتہ چلاپی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی ہے. ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا حماد اظہر کو اپنے والد کی نمازِجنازہ میں شرکت کرنی چاہیے اور انہیں آنے کی اجازت ہونی چاہیے راناثنااللہ نے کہا کہ مرحوم میاں اظہر ہمارے ساتھ نون لیگ کا حصہ رہے ہیں مرحوم میاں اظہر نوازشریف کے بھی قریبی رہے ہیں سیاست الگ چیزہے، اللہ مرحوم کے درجات بلند اور...
ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلا دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا اورتعلقات بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے ڈھاکہ میں بنگلا دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی، محسن نقوی کا وزارت داخلہ آمد پر بنگلا دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا، گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا،پاکستان اور بنگلا دیش کے وزراء داخلہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلا دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارتی نمائندے کے الزامات پر پاکستانی سفیر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا اور کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا اور بھارت کے چھ طیارے بھی تباہ کیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک مباحثے کے دوران اقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب نے پاکستان پر دہشت گردی اور پہلگام واقعے سمیت دیگر الزامات عائد کیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے بھارتی مندوب کو آئینہ دکھادیا اور پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات کو دلائل کے ساتھ یکسر مسترد کردیا۔ عثمان جدون نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت اسی سلامتی کونسل کی قرارداد کو تسلیم نہیں کرتا اور...
سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) کی انتظامیہ نے اپنے افسران کو اسلام آباد میں ایک زرعی پلاٹ کی غیر معمولی منتقلی کے لیے خلیجی ملک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے 3 افسران اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ کے ایک افسر نے سابق سفارت کار کی ملکیت 2.72 ایکڑ زمین کو خلیجی ملک کے ایک اور شہری کے نام منتقل کرنے کے لیے اس ملک کا دورہ کرنا تھا، تاہم انہیں اس سفر سے روک دیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعلان کیا کہ نادار افراد کو عدلیہ کے تمام درجوں پر ریاستی خرچ پر قانونی معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس کے تحت ریاست غریب شہریوں کے لیے وکلاء کی فیس ادا کرے گی، جو 50 ہزار روپے تک ہو سکتی ہے۔ کیا یہ نیا اقدام ہے؟ نظام عدل سے وابستہ ماہرین کے مطابق یہ کوئی نیا اقدام نہیں کیونکہ پاکستان میں فری لیگل ایڈ کا نظام پہلے سے موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ طویل عرصے سے اعلانات کے ذریعے توجہ تو حاصل کرتی آئی ہے لیکن عملی اقدامات کی کمی کی وجہ سے عام شہریوں، خواہ وہ صاحبِ حیثیت...
2025 کی دوسری ششماہی کے لیے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی رپورٹ کے مطابق ایشیا میں سنگاپور کا پاسپورٹ سب سے طاقتور قرار پایا ہے، جس سے 193 ممالک میں بغیر ویزا سفر ممکن ہے۔ دوسرے نمبر پر جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر ہیں جنہیں 190 ممالک کی ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ تیسرے نمبر پر یورپی ممالک جیسے ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس اور جرمنی کے پاسپورٹس ہیں، جن کے حاملین 189 ممالک میں ویزا کے بغیر جا سکتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، کتنے ممالک تک بغیر ویزا رسائی ممکن؟ امریکی پاسپورٹ اس فہرست میں 10ویں نمبر پر آ گیا ہے، اور کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ٹاپ 10 سے باہر ہو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے منگل کے روز پاکستان کے زیر اہتمام اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا، جس کا مقصد تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت نیویارک کے دورے پر ہیں اور انہیں کے زیر صدارت اجلاس کے دوران "تنازعات کے پرامن حل کے لیے میکانزم کو مضبوط بنانے" والی (قرارداد 2788) پیش کی گئی اور پھر کھلی بحث کے دوران منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں کیا ہے؟ اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے وہ تنازعات...
سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) سلامتی کونسل میں کھلے مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر عثمان جدون نے بھارت کا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منظم سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے۔ مباحثے کے دوران بھارتی مندوب کے ریمارکس پر پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی نمائندے نے آج اس اہم فورم کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے اور سلامتی کونسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جبکہ بھارتی نمائندے کے بیان کے برعکس حقائق بالکل واضح اور...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منعقدہ حالیہ کھلے مباحثے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹھوس اور دلائل سے بھرپور مؤقف اپناتے ہوئے اس کا حقیقی چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات پر بھرپور جواب دیا اور اسے فورم کے غلط استعمال کی کوشش قرار دیا۔ سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ...
ویب ڈیسک: سلامتی کونسل میں کھلے مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر عثمان جدون نے بھارت کا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ مباحثے کے دوران بھارتی مندوب کے ریمارکس پر پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے جواب دیتے ہوئے کہا بھارتی نمائندے نے آج اس اہم فورم کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے اور سلامتی کونسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارتی نمائندے کے بیان کے برعکس حقائق بالکل واضح اور ناقابلِ تردید ہیں، بھارت جموں و کشمیر کے متنازع علاقے پر غیرقانونی قابض ہے، بھارت نے جموں وکشمیر کے تنازع پر سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مسلسل خلاف ورزی کی اور کشمیری عوام...

عمران خان کو دس سال قید نہیں بلکہ آرٹیکل 6 کے تحت عمر قید یا سزائے موت ہو سکتی ہے: نجم ولی خان کا تجزیہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی نجم ولی خان نے کہاہے کہ 9 مئی میں عمران خان کو ہر گز دس دس سال سزا نہیں ہو گی بلکہ عمران خان کو فوج میں بغاوت اور حکومت ختم کرنے کی سازش کے الزام میں آرٹیکل چھ کے تحت سزا ہو گی جو کم از کم عمر قید اور پھانسی ہو سکتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجم ولی خان نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ ’’عمران خان کا 9 مئی کے منصوبہ ساز اور ماسٹر مائینڈ کے طور پر ٹرائل ہو گا، اسے ہرگز دس برس سزا نہیں ہو گی، دو سے دس برس سزائیں ان پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے ہیں جو محض استعمال ہوئے، گمراہ ہوئے،...

صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، صدرِ مملکت نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹرین سفیر کی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار...
پاکستان شاہینز نے پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو 5 وکٹوں سے مات دے دی۔کینٹ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا، 28 اوورز تک محدود کئے جانے والے ون ڈے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول سمیڈ نے 84 اور حمزہ شیخ نے 44رنز بنائے۔پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے 3 ، سعود شکیل اور فیصل اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ری وائزڈ ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹوں پر حاصل کرلیا، کپتان سعود شکیل نے 72 اور حیدر علی نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ شاہد عزیز 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا میچ 25 جولائی کو...
لاہور: ریلویز پولیس پشاور ڈویژن نے بذریعہ ٹرین پاکستانی جعلی کرنسی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن پشاور کینٹ پر 3 مختلف کارروائیوں میں ریلوے مسافروں کے قبضے سے 4 لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کرلی۔ لاہور کے رہائشی ملزمان شیخ محمد مصطفیٰ، سجاد انجم اور بلال محمود کو گرفتار کرکے تھانہ ریلویز پولیس پشاور کینٹ میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور سرگودھا میں انسداد دہشت گردی کی دو عدالتوں نے نو مئی 2023 کو ہونے والے پر تشدد واقعات کے خلاف درج ہونے والے مقدمات میں منگل کو تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو دس دس برس قید کی سزائیں سنائیں۔ واضح رہے کہ کرپشن سے متعلق ایک مقدمے میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو پر تشدد مظاہرے بھڑک اٹھے تھے اور پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں رات کے تقریباﹰ ساڑھے نو بجے پی ٹی آئی کے...
سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلیے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد 2788 (2025) متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ اقدام عالمی امن و سلامتی میں پاکستان کے مؤثر کردار کا مظہر ہے۔ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کا عنوان تھا ’ تنازعات کے پرامن حل کے لیے طریقہ کار کو مضبوط بنانا ‘، جسے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے عالمی فورم پر پیش کیا۔ قرارداد میں سفارتی کوششوں، ثالثی، اعتماد سازی اور عالمی و علاقائی مکالمے کو تنازعات کے پائیدار حل کا...
پی ٹی آئی لاہور کے صدر نے ڈ ی سی لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل جگہ پر اجازت دی جائے،شیخ امتیاز پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارٹی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی انتہائی غیر معمولی سفارتکاری کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازعات کے پُر امن حل سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تنازعات کے پرامن حل سے متعلق میکانزم مضبوط کرنے سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت منظور کی گئی۔ تمام رکن ممالک کو قرارداد کے مسودے پر متفق کرنے کے لیے وزیرخارجہ اسحاق ڈار پچھلے 2 روز سے سفارتی سطح پر انتہائی فعال تھے جس کانتیجہ یہ نکلا کہ سلامتی کونسل میں موجود تمام اراکین نے پاکستان کی قرارداد کا بھرپور ساتھ دیا۔ ...
اسلام آباد (وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں سینٹ الیکشن خوش اسلوبی کے ساتھ ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے اس میں سارے نام پہلے ہی فائنل کر لیے تھے، اس میں ایک نام بھی ایسا نہیں جو بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر ڈالا گیا ہو۔ مارچ 2024ء میں یہ سارا کچھ فائنل ہو گیا تھا، پھر مخصوص نشستوں کی وجہ سے اس میں بریک آگیا تھا، جب مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوا تو ہم سمجھے کہ ہمیں اتنی سیٹیں اب نہیں ملیں گی جتنی ہماری بنتی ہیں، ہم اتنے کی ہی توقع کر رہے تھے...
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ کشمیر پر ثالثی سے متعلق امور پر بات چیت جمعہ کو ایک پاکستانی رہنما سے ملاقات میں کی جائے گی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا جانتا ہے کہ اس معاملے میں آگے کیسے بڑھنا ہے، اور واشنگٹن اس اہم ملاقات کا منتظر ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 25 جولائی کو واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔ یہ اسحاق ڈار اور روبیو کے درمیان پہلی سرکاری ملاقات ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیملی بروس کے مطابق ملاقات کی تیاری مکمل ہے اور وہ خود دونوں جانب کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتبِ فکر کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیامِ امن سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اور ہمیں اختلافات سے بالاتر ہوکر امن کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔ علی امین گنڈاپور نے ملک میں جاری صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکالا جا چکا ہے،...
پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) کو کابینہ ڈویژن سے الگ کر دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی ڈی سی کو کابینہ ڈویژن کے بجائے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ماتحت کر دیا گیا، جس کا باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔ خیال رہے پی ٹی ڈی سی میں رولز آف بزنس 1973ء کے قاعدہ 3 (3) کے تحت وزارت کی تبدیلی کی گئی۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل میں " تنازعات کے پُرامن حل " سے متعلق پاکستان کی قرارداد میں ثالثی، سفارتی کوششوں کے فروغ کی اپیل کی گئی، علاقائی و عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی، قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں " تنازعات کے پُرامن حل " سے متعلق پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قرارداد نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں منظور ہوئی، قرارداد میں رکن ممالک پر پُرامن ذرائع سے تنازعات کے حل پر زور دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق قرارداد میں ثالثی، سفارتی کوششوں کے فروغ...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج صاحب نے عافیہ صدیقی کیس میں وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ میں اس حکم کو جیوڈیشل ایکٹیوازم کے تناظر میں دیکھتا ہوں، بہرحال یہ عدالتی اختیار اور دائرہ کار کا معاملہ ، اس پر جنھیں نوٹس ہوا ہے۔ ان کے وکلا ہی مقررہ تاریخ پیشی پر کوئی بات کریں گے ، البتہ دیگر پہلو پر بات ممکن ہے ، مثلاً عافیہ صدیقی کسی پاکستانی جیل میں قید نہیں ہیں۔ وہ امریکا کی جیل میں قید ہیں۔ امریکا کی عدالت نے انھیں 86سال قید کی سزا سنائی ہوئی ہے۔ وہاں پاکستان کا کوئی حکم نہیں چلتا۔البتہ سفارت کاری ہوسکتی ہے جو ہوتی بھی رہتی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے ملزمان کو ملزمان کو سزاؤں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع فیصلوں سے عوام کا عدالتوں سے اعتماد اٹھ گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا، بابر اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ عدلیہ کے متنازع فیصلوں میں آج ایک اور اضافہ ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سزائین قانون کے تقاضوں کو پورا کیے بغیر دی گئیں، آج کے فیصلے سے ظاہر ہورہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی ہے، ہمیں صفائی کا موقع ملنا چاہیے۔ یہ تیسرا کیس ہے جس میں ہمارے رہنماؤں کو...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق عدالت نے شیر پاؤ پل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو اس مقدمے میں بری کردیا گیا جب کہ نو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والوں میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔ دونوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ مزید :
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)کثیرالجہتی تنازعات کے حل سے متعلق نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثہ ہوا ہے جس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کی۔اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی جو منظور کر لی گئی۔ ’’ جنگ ‘‘ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر کہا کہ قرار داد کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے، عالمی تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔غزہ اور یوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوس ناک ہیں۔ مراد سعید کو 60...
اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، قرارداد 2788 (2005) میں تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے پرامن ذرائع استعمال کریں اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر موثر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ رکن ممالک...
دوسرا ٹی 20،بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(سب نیوز)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔میر پور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم 134 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 125 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عباس آفریدی 19، احمد دانیال 17، خوشدل شاہ 13، کپتان سلمان آغا 9، فخر زمان 8، صائم ایوب 1 جبکہ محمد حارث، محمد نواز اور حسن نواز کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔بنگلا دیش...
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونا عالمی برادری کا دہرا معیار ظاہر کرتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ تنازعات کے بجائے سفارت کاری کو ترجیح دی۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے، عالمی امن سے متعلق آج کا مباحثہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اسحق ڈار کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، بھارت کیخلاف چارج شیٹ پیشنائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اقوام متحدہ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سلامتی کونسل نے عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان مسئلہ کشمیر کو کس طرح سے اُجاگر کر سکتا ہے؟ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد ’تنازعات کے پرامن حل کے لیے طریقہ کار کو مضبوط بنانا‘ کے عنوان سے تھی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ یہ قرارداد عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے فعال کردار کی ایک نمایاں مثال ہے۔ یہ قرارداد اس اجلاس میں منظور کی گئی جس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی۔ قرارداد...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا جس میں تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا ۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اور ’ کثیرالجہتی اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ’ پر ہونے والی سلامتی کونسل کی کھلی بحث کا آغاز کیا۔ یہ جولائی کے مہینے میں پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران دو اہم تقریبات میں سے پہلی تقریب تھی۔ سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو منظور کیا جس میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت پورے ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی انتظامات سے متعلق اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کا دورہ چین، پاکستان اور چین کا سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سیف سٹی منصوبے اس بڑھتی ہوئی استعداد کی بہترین مثال ہیں اور پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ چین ہمارا دوست ملک ہے اور چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی...
پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاونٹر نارکوٹکس فورس(سی این ایف)قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کانٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی...
تحریک انصاف کا 5اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا۔صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دے دی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جلسہ کرنا چاہتی ہے، 4 سے لے کر 10 بجے تک 5 اگست کو پارٹی قیادت کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔درخواست میں کہا گیا کہ مینار پاکستان یا کسی اور متبادل جگہ پر جلسہ کی اجازت...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔ بنگلہ دیش کا پاکستان کو جیت کیلئے 134...
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات کا ہر قدم سائلین کی ضروریات اور توقعات کو پیش نظر رکھ کر اٹھایا جانا چاہیے تاکہ عوام کا عدلیہ پر اعتماد قائم رہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کا دورہ کوئٹہ، بارز اور لا کمیشن کے درمیان روابط بہتر بنانے پر زور سپریم کورٹ میں عدالتی اصلاحات پر 5 ویں انٹرایکٹو سیشن کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کی بروقت اور مؤثر فراہمی نہ صرف آئینی فریضہ ہے بلکہ ایک اخلاقی ذمے داری بھی ہے۔ اجلاس کا مقصد عوام دوست نظام انصاف کے وژن کے تحت جاری عدالتی اصلاحات کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ اس اجلاس میں سپریم کورٹ کے رجسٹرار...
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔ شیر بنگلا اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جاکر علی55 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ مہدی حسن 33، پرویز حسین ایمان 13، رشاد حسین 8، کپتان لٹن داس 8، تنظیم حسین ثاقب 7، محمد نعیم 3، شریف الاسلام 1، شمیم حسین 1 اور توحید ہردوئے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے سلمان مرزا، ڈیبیو کرنے والے احمد دانیال اور عباس آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نواز اور فہیم اشرف نے 1، 1...
اپنے بیان میں بلند خان جونیجو نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اگر واقعی عوامی خدمت کی دعوے دار ہے تو بتائے کہ اس نے اپنے ادوارِ حکومت میں شہری غریبوں کے لیے کیا کیا؟، تنقید برائے تنقید سے بہتر ہے کہ ان سچائیوں کو تسلیم کیا جائے جو عوام کے مفاد میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت بلند خان جونیجو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پر تنقید افسوسناک ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ یہ ایک شفاف اور غیر سیاسی فلاحی منصوبہ ہے جو 90 لاکھ سے زائد کمزور گھرانوں خصوصاً خواتین کی مدد کر رہا ہے، یہ محض ایک...
پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ 5 اگست کو 4 سے 10 بجے تک پارٹی قیادت کیساتھ صوبائی اسمبلی کے ممبران مینار پاکستان میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں، یہ جلسہ پرامن اور جمہوری تقاضوں کے مطابق ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست جمع کرا دی...
اسلام آباد: پاکستان میں بلیو اکانومی کے فروغ اور پائیدار سمندری ترقی کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے نہ صرف مقامی بلکہ غیر ملکی سرمایہ کاری بھی بلیو اکانومی منصوبوں کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ حکومت نے جدید ٹیکنالوجی، شراکت داری اور ماحولیاتی توازن کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں 10.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے ایکوا کلچر پارک قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ایکوا کلچر وہ عمل ہے جس کے ذریعے سمندری یا میٹھے پانی میں مچھلی، جھینگے اور دیگر آبی حیات کی افزائش کی جاتی ہے، جو پاکستان کے ساحلی پانیوں میں غذائی تحفظ اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیے 9 مئی کے بعد کوئی دن آسان نہیں۔جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں رہ کر مقدمہ لڑ رہے ہیں، بھاگے نہیں، تحریک انصاف نظریے کی قیمت چکا رہی ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ سوال کرنا کارکنان کا حق ہے، تحریک انصاف خاندانی پارٹی نہیں، بانی پی ٹی آئی ہی فیصلہ کریں گے، کارکنان اور رہنما فیصلہ تسلیم کریں گے۔پی ٹی آئی کی رہنما نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کو لے کر آیا جائے، تحریک انصاف خیبرپختونخوا سینیٹ...
اسلام آباد:سابق سینئر وائس چیئرمین آل پاکستان ہوٹلز ایسوسی اور صدر ہوٹل اینڈ موٹلز ایسوسی ایشن اسلام آباد، راولپنڈی اور شمالی علاقہ جات میاں اکرم فریدنےسردار یاسر الیاس خان کو وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کی اور پاکستان میں سیاحت کے فروغ کے لیے سردار یاسر الیاس خان کے دیرینہ عزم کو سراہتے ہوئے اس تقرری کو ایک “بروقت اور خوش آئند اقدام” قرار دیا ۔ میاں اکرم فرید نے کہا کہ سردار یاسر الیاس خان پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے لیے پرجوش وکیل ہیں ان کی قیادت، وژن، اور صنعت و تجارت کے بارے میں گہری سمجھ بوجھ انہیں اس اہم کردار کے لیے ایک مثالی انتخاب بناتی ہے۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے پانچ اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا. چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پانچ ارکان کو نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ انہیں پارٹی ڈسپلن کی خلاف وزری اور 26 ویں ترمیم کے لیے حکومت کو ووٹ دینے پر اراکین کو اسمبلی سے نکالا گیا۔ نکالے جانے والے اراکین قومی اسمبلی میں ظہور قریشی، عثمان علی، مبارک زیب، الیاس چوہدری اور اورنگزیب کچھی شامل ہیں۔ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:آج 13 جولائی کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام نے یومِ شہدائے کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، یہ دن 1931 میں سری نگر میں ڈوگرہ راج کے خلاف اذان کی تکمیل کے دوران شہید ہونے والے 22 کشمیریوں کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر مختلف ممالک میں کشمیریوں اور ان کے ہمدردوں کی جانب سے تقاریب، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا، جن میں ان عظیم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جدوجہدِ آزادی کشمیر کی بنیاد رکھی۔اس موقع پر صدرِ مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 13 جولائی 1931...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کی ممکنہ نااہلی کا معاملہ، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت کل حکومت اور اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس کیلئے حکومتی ٹیم فائنل کرلی گئی۔ حکومت اور اسکے اتحادیوں نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لئے 11 رکنی ٹیم تشکیل دے دی، اپوزیشن کی جانب سے ابھی تک اسمبلی سیکرٹریٹ کو اپنی مشاورتی ٹیم سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ حکومت اور اسکے اتحادیوں کی وزیر برائے پارلیمانی امور میاں مجتبی شجاع الرحمن اور وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق شامل ہیں۔ حکومتی ٹیم میں مسلم لیگ قاف سے تعلق رکھنے والے چوہدری شافع حسین، سمیع اللہ خان، رانا ارشد اور پاکستان پیپلز پارٹی...
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہاکہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔یاد رہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکا کے صدر ٹرمپ اور امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا تھا کہ جلد کئی ایسے ممالک اسرائیل کے...
سٹی 42 : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے وافر وسائل موجود ہیں۔تھر کا کوئلہ کئی دہائیوں تک پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے توانائی کے شعبے کی ترقی متاثر ہو رہی ہے، صوبے کو اختیار اور سہولیات فراہم کی جائیں تو توانائی کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز صوبے کے وسیع توانائی ذخائر اور پائیدار توانائی کے حل پر بات کریں، 6 برسوں کے دوران 30 ملین ٹن کوئلہ مختلف آزاد پاور پروڈیوسرز کو فراہم کیا گیا،...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ سیاست کرنا ریاستی اداروں کا کام نہیں، ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اورچلانے کا کردارادا کررہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90دن شروع ہوگئے ہیں، بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔ ایف بی آر سے کرپٹ ترین...
مودی سرکار نے پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکیاں دے کر خطے میں آبی جنگ کی بنیاد رکھی لیکن مودی کی جارحانہ آبی پالیسی نے چین کو بھی دریاؤں پر یکطرفہ اقدامات کا جواز فراہم کر دیا ہے۔ سندھ طاس کے حوالے سے معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار اُتم سنہا نے ٹائمز آف انڈیا میں پاکستان کے مؤقف کی تائید کر دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ اروناچل پردیش پیما کھانڈو نے چین کے 60 گیگاواٹ میگا ڈیم منصوبے کو شمال مشرقی بھارت کے لیے تباہ کن قرار دیا۔ وزیرِ اعلیٰ آسام ہمنتا سرما کے مطابق بھارت کا اصل آبی تنازع پاکستان نہیں بلکہ چین کے ساتھ ہے۔ چین 1997 کے واٹر کورسز کنونشن میں شامل نہیں اور...
اپنے بیان میں وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ یہ دن کشمیر کے مسلمانوں کی موروثی استقامت، سفاک قوتوں کے خلاف مزاحمت اور غیر متزلزل عزم کی یاد دہانی کراتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ یوم شہدائے کشمیر ہر سال 13جولائی 1931ء کے ان 22 کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے ڈوگرہ فورسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی...
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں، پاکستانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز ڈیلس(آئی پی ایس ) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔ تفصیلات کے مطابق امریکی شہر ڈیلس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نےکہاکہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔ روزانہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے 2 اہم محکموں پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ (ڈی پی پی) اور اینیمل کوارنٹائن ڈپارٹمنٹ (اے کیو ڈی) کو ضم کر کے نیشنل ایگری-ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی (نیفسا) قائم کر دی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے زرعی تجارتی ڈھانچے کو عالمی پودوں کے حفاظتی اور خوراکی تحفظ کے معیار کے مطابق جدید بنانا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈی پی پی کو بین الاقوامی پودوں کے تحفظ کے کنونشن کے تحت قائم کیا گیا تھا، جب کہ اے کیو ڈی کا مقصد غیر ملکی جانوروں کی بیماریوں کے داخلے کو روکنا تھا۔ان دونوں اداروں کو (این اے ایف ایس اے) میں ضم کرنے کا مقصد جدید، سائنسی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیری شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادی کی جدوجہد کے لیے ڈٹ جانے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی بہادری، عزم اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جو دہائیوں سے بھارتی تسلط کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہیں اور اپنی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، بھارت نے غیر قانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر کو ایک عسکری قید خانہ بنا دیا ہے جہاں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، سیاسی قید، آبادی کا...
امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔ ڈیلس میں ایک تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں، کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس بجلی وافر ہے۔ Post Views: 2
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے امریکا کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ یہ بھی پڑھیں:ہم نے امن کو ترجیح دی، مگر دفاع سے کبھی غافل نہیں ہوں گے، سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ڈیلس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے واضح کیا کہ اسرائیل سے متعلق پاکستان کی پالیسی بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کے نظریات کے عین مطابق ہے، اور اس میں کسی بیرونی دباؤ کی کوئی گنجائش نہیں۔ تقریب کے دوران سفیر رضوان سعید شیخ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بہتری کی جانب...
ویب ڈیسک:صدرِ مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے بھی یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنے پیغامات میں ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ 22 عظیم کشمیریوں نے ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کر کے تاریخ رقم کی، پاکستان ان کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یومِ شہداء کشمیر ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو کشمیری عوام نے حقِ خودارادیت کے لیے دی ہیں اور دے رہے ہیں، حکومت پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی ...
کوئٹہ میں ایک اکیڈمی نے اب کرپٹو کرنسی، آن لائن ٹریڈنگ اور بائننس جیسے پلیٹ فارمز پر تربیت دینے کے ساتھ ساتھ ٹریڈنگ کے لیے بوٹس اور دیگر ٹولز کرائے پر فراہم کرنا شروع کردیے ہیں۔ اس اکیڈمی کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنا اور انہیں کرپٹو ٹریڈنگ میں عملی تربیت دینا ہے۔ مقامی طلبہ اور سرمایہ کار اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے مارچ 2025 میں پاکستان کرپٹو کونسل قائم کی، جس کی سربراہی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کررہے ہیں، اور سی ای او کا عہدہ بلال بن ثاقب نے سنبھالا ہے۔ اس کونسل نے جون 2025 میں تکنیکی کمیٹی تشکیل دی جو ورچوئل اثاثوں کے لیے جامع قانونی فریم ورک تیار...
لاہور(نیٹ نیوز) وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پی ٹی آئی پتھر مار کر کریش کرناچاہتی ہے تاہم اب یہ اڑان اْن کے پتھروں کی پہنچ سے دور چلی گئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کا مقدر دیر پا ترقی ہے، تحریک انصاف کے پاس ایسا کوئی ہتھیار نہیں وہ پاکستان کی بلندی کی اڑان کو کریش کرسکے۔ پاکستان کے استحکام پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ریاست میں امن و استحکام اور اڑان کی پالیسی یکساں ہے، پی ٹی آئی نے اس میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹیں گے۔ انہوں نے مزید کہا تحریکِ انصاف سمیت کسی کو بھی اجازت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت) بانیان پاکستان نے ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کی اٹل ریاستی پالیسی کھل کر بیان کر دی تھی۔ تنظیم اسلامی کا اسرائیل کو کبھی تسلیم نہ کرنے کا مؤقف صرف سیاسی ہی نہیں بلکہ ایمان اور عدل پر مبنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصورِ پاکستان علامہ محمد اقبال نے 1919ء اور پھر 1937ء میں ارضِ مقدس میں صہیونیوں کی آبادکاری اور مجاہدین کی اس کے خلاف مزاحمت کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے اس بات کا واشگاف الفاظ میں اعلان کیا تھا کہ فلسطین کے مسلمانوں کے علاقوں پر یہود کا قبضہ کروا کر ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس پر اسرائیل کی درندگی اور امریکا کی سرپرستی میں ہونے والا ظلم پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکر ہے۔ امریکا اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے دنیا بھر میں دباؤ ڈال رہا ہے، لیکن غزہ میں 60 ہزار شہادتیں امت کو بیدار اور متحد کر رہی ہیں۔ اگر عالم اسلام اتحاد و یکجہتی سے کام لے تو یہ تعصبات اور مغربی سرمایہ دارانہ نظام بھی جلد دم توڑ دے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں صحافی برادری کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان...
نو مئی اور ایسے بہت سے واقعات جہاں سے بغاوت کی بو آرہی تھی، ان معاملات کو حل کرنے میں دو سال کا عرصہ لگا۔ ان بغاوتوں کے عنصر تمام اداروں میں نظر آئے یہاں تک کہ انسانی حقوق کی پاسداری کرتی عدالتوں سے بھی۔ ہندوستان اور پاکستان کی حالیہ جنگ جس میں پہلی بار پاکستان کا پلڑا بھاری رہا، اگر یہ جنگ نہ ہوتی تو پاکستان کی ساخت کے معاملات پہلے جیسے ہی رہتے۔ ایران میں چوالیس سال سے ملاؤوں کی حکومت ہے اور اندرونی طور پر اس حکومت کو مزاحمت کا سامنا تھا۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا۔لیکن اس جنگ نے ایرانی حکومت کو مضبوط بنایا۔ یہ کہنا بھی درست ہوگا کہ نہ ہی اسرائیل یہ جنگ...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیٹے پاکستان آئیں ہم انہیں ویلکم کریں گے، قاسم اور سلیمان پاکستان کے آئین کو ہاتھ میں لیں گے تو گرفتاری تو ہوگی۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک چلانا سب کا جمہوری حق ہے، احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پر امن احتجاج کرنا سب کا جمہوری حق ہے۔
پی ٹی آئی پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پتھر مار کر کریش کرنا چاہتی ہے، احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی کی اڑان کو پی ٹی آئی پتھر مار کر کریش کرناچاہتی ہے تاہم اب یہ اڑان ان کے پتھروں کی پہنچ سے دور چلی گئی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کا مقدر دیر پا ترقی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس ایسا کوئی ہتھیار نہیں کہ وہ پاکستان کی بلندی کی اڑان کو کریش کرسکے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا...
ریاض احمد کے وکیل نے دلیل دی کہ پوسٹ سے ملک کے وقار یا خودمختاری کو ٹھیس نہیں پہنچی، کیونکہ اس میں ہندوستانی جھنڈا، نہ ہی ملک کا نام یا کوئی ایسی تصویر ہے جس سے ہندوستان کی توہین ہوتی ہو۔ اسلام ٹائمز۔ ایک اہم فیصلے میں الہٰ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اگر کوئی شخص بھارت یا کسی خاص واقعہ کا ذکر کئے بغیر صرف پاکستان کی حمایت کرتا ہے، تو پہلی نظر میں یہ انڈین جسٹس کوڈ (بی این ایس) کی دفعہ 152 کے تحت جرم نہیں بنتا، یہ سیکشن ہندوستان کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے جرائم کی سزا دیتا ہے۔ جسٹس ارون کمار سنگھ دیشوال کی بنچ نے 18 سالہ ریاض...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کی مدد سے پاکستان میں بیماریوں کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور ہنگامی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے اقدامات سے گزشتہ سال لاکھوں بچوں کی صحت و زندگی کو تحفظ دیا گیا ہے۔2024 میں یونیسف نے پاکستان کی حکومت، عطیہ دہندگان اور اپنے شراکت داروں کے تعاون سے ملک بھر میں 565,000 بچوں کو سنگین درجے کی شدید غذائی قلت کا علاج فراہم کیا۔ ادارے کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 20 لاکھ نومولود اور دو سال سے کم عمر کے بچوں کو بعد از پیدائش لاحق ہونے والی بیماریوں سے تحفظ بھی دیا گیا۔یونیسف کے اشتراک سے گزشتہ سال طبی مراکز...
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کو نظام سے نکال باہر کیا تو صرف ایک شعبے کا ریونیو 12 ارب سے بڑھ کر 50 ارب روپے ہوگیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان سمر اسکالرز پروگرام میں منتخب طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل اقتصادی بحالی کے لیےدیرینہ اصلاحات، ساختی تبدیلیوں اور میرٹ پر مبنی نظام کو اپنی اولین ترجیح بنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ"ہم نے دیوالیہ پن کے خطرے کو دور کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کیں، معیشت کو مستحکم کیا اور اب شرح سود 22.5 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آ چکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دے دی۔میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں شرکت کی۔وزیر مملکت نے عالمی برادری بالخصوص چین کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سیاحت، تہذیبی تحقیق اور قومی ورثے کی بحالی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے اور شراکت داری کو فروغ دے۔حذیفہ رحمان نے چین میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی تہذیبی وراثت اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کیااور کہا کہ پاکستان تہذیبوں کی سر زمین ہے جہاں وادیٔ سندھ...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر نے کہا کہ اگر کسی حکمران نے غلطی سے بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا سوچا یا ڈونلڈ ٹرمپ ابراہیم اکارڈ منصونے کا حصہ بننے کی کوشش کی تو یہ غیرت مند قوم بلاتفریق رنگ و نسل مذہب ومسلک ان مذموم عزائم کے مقابل آہنی دیوار بن کر کھڑی ہوجائے گی اور پھر امریکہ اور اسرائیل کےغلام حکمرانوں کو کوئی جائے پناہ نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدرسید احسن عباس رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران اور حماس کے ہاتھوں بدترین اور ذلت آمیز شکست سے امریکہ اور اسرائیل کے تمام منصوبے خاک میں مل گئے ہیں، شہدائے راہ قدس نے...
وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں شرکت کی۔ فوٹو پی آئی ڈی پاکستان نے چین کو پاک چائنا ثقافتی کوریڈور کے قیام کی دعوت دے دی۔وزیر مملکت برائے ثقافت و قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے عالمی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس میں شرکت کی۔وزیر مملکت نے عالمی برادری بالخصوص چین کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سیاحت، تہذیبی تحقیق اور قومی ورثے کی بحالی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرے اور شراکت داری کو فروغ دے۔حذیفہ رحمان نے چین میں ہونے والی پہلی بین الاقوامی گلوبل سوِلائزیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی تہذیبی وراثت اور ثقافتی تنوع کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تہذیبوں کی سر زمین ہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان سمر سکالرز کے لیے منتخب طلبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اُڑان پاکستان ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے، ماہرین کی مشاورت سے اس پروگرام کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ لگے۔ جیونیوز کے مطابق وزیراعظم نے کہا کوئی تبدیلی ابھی ہوئی بھی نہیں ہوتی اور سفارشیں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ہم نے کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کیا، گریڈ 20 سے گریڈ 22 تک کے افسران کو گھر بھیجا جن کے حق میں ملک بھر سے سفارشیں آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سفارشوں اور ٹیلی فون کالز کے حوالے سے تیار تھے لیکن ہم نے میرٹ پر فیصلے کیے۔ اللہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے ثقافت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ انہوں نے بیجنگ میں منعقدہ عالمی سیولائزیشن کانفرنس 2025 میں پاک چین اقتصادی راہداری کے تسلسل میں ”پاک چین ثقافتی کوریڈور“کی تجویز دی ہے۔ڈیلی پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت حذیفہ رحمان نے کہا کہ بیجنگ میں منعقدہ عالمی سیولائزیشن کانفرنس 2025 میں پاکستان کی نمائندگی اور خطاب کا موقع ملا،یہ پہلا عالمی فورم تھا جہاں دنیا بھر کے وزرائے ثقافت، سابق صدور، وزرائے اعظم اور 140 ممالک کے مندوبین شریک ہوئے،کانفرنس کا مقصد عالمی تہذیبوں، ثقافتوں اور قومی ورثے کے باہمی احترام کو فروغ دینا تھا۔ پاکستانی طلباء ہائی نان میں بین الثقافتی تبادلے کے فروغ اور طبی خدمات کی...

ایک سو نوے ملین پا ئونڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت،غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا:ذرائع
ایک سو نوے ملین پا ئونڈ کرپشن کیس میں شہزاد اکبر کا مرکزی کردار ثابت،غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا:ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 190 ملین پانڈ کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایسٹ ریکوری یونٹ اور سابق مشیرِ احتساب مرزا شہزاد اکبر کا مرکزی کردار سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر نے ایک غیر قانونی سکیم کا ماسٹر مائنڈ بن کر پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا۔ذرائع کے مطابق 6 نومبر 2019 کو شہزاد اکبر نے ایک رازداری کے معاہدے (Deed of Confidentiality) پر دستخط کیے، جس کے بعد 190 ملین پانڈ کی رقم بحریہ ٹان کراچی کے ذمہ داری اکانٹ سے...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ایف بی آر میں کرپشن پر اعلیٰ افسران کو گھر بھیج دیا، پاکستان میں ایماندار بیوروکریٹس کی بھی کمی نہیں مگر انہیں موقع نہیں دیا جاتا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ‘اڑان پاکستان، سمر اسکالرز’ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس دورانیے میں مختلف محکموں کا جائزہ لیں اور آپ کی تجاویز اور مشورے ہمارے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ثنا میر پاکستان کا فخر ہیں، کھیلوں میں خواتین کو برابر مواقع دیں گے : وزیر اعظم ان کا کہنا تھا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، جون 2023 میں میں پیرس گیا ہوا...
کوالالمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے پاکستان کے خلاف گھسے پٹے الزامات دہرائے، تاہم پاکستانی وفد نے بروقت، مدلل اور سخت جواب دے کر بھارتی پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے...

حکومت کو تڑی لگانے کی بجائے جمائمہ سے رابطہ کر کے بچوں کے پاسپورٹ ویزے کیلئے مانگنے چاہیے تھے: نصرت جاوید
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نصرت جاوید نے کہاہے کہ جب یہ اطلاع پھیلی کہ قاسم اور سلیمان آ رہے ہیں تو حکومت کو اپنے سفیر کو حکم دینا چاہیے تھاکہ وہ جمائمہ سے رابطہ کرے اور پوچھے کہ بچے کب آنا چاہتے ہیں اور پاسپورٹ مانگ کر انہیں ویزا جاری کرتے ۔ تفصیلات کے مطابق نصرف جاوید نے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ان کا نام قاسم ہے ، محمد بن قاسم نہیں ہے ، میرا اپنا خیال ہے کہ حکومت بیوقوف ہے ، ان کو یہ اطلاع سنتے ہی اپنے سفیر کو حکم دینا چاہیے تھا، وہ فوری طور پر جمائمہ بی بی سے رابطہ کرتا اور کہتا...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )پاکستان کی بڑھتی ہوئی فری لانس معیشت ڈیجیٹل مہارت کی نشوونما، جدت طرازی، اور خواتین کی شرکت میں اضافہ، جامع اقتصادی ترقی اور تکنیکی ترقی کو فروغ دیتی ہے پاکستان اکنامک سروے 2024-25 کے مطابق، حکومت کا وژن جدت اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے معاشی ترقی کو فروغ دے کر ملک کو علم پر مبنی معیشت میں تبدیل کرنے پر مرکوز ہے. نیشنل انکیوبیشن سینٹرز نے اس تبدیلی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس نے 1,900 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کو انکیوبیشن کیا ہے، جن میں سے 960 سے زیادہ کامیابی سے شروع ہو چکے ہیں فری لانس سیکٹر کے عروج کا ایک بڑا حصہ ڈیجی سکل ٹریننگ پروگرام ہے اس...

ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )نیشنل جوڈیشل کمیٹی (این جے پی ایم سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا نیشنل جوڈیشل کمیٹی کا 53 واں اجلاس سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان شریک ہوئے، جبکہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان نے خصوصی دعوت پر شرکت کی.(جاری ہے) کمیٹی نے اہم پالیسی امور پر غور کیا اور عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے انضمام اور عوامی مفاد پر مبنی انصاف کی فراہمی کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اُس عدالتی حکم کو معطل کر دیا، جس کے تحت سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی مانے جانے والے اور حکومت پر تنقید کرنے والے دو درجن سے زائد یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس پیش رفت کو پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی کے حوالے سے اچھی خبر قرار دیا جا رہا ہے۔ یو ٹیوب چینلز پر پابندی لگانے کا یہ متنازعہ حکم چند روز قبل اسلام آباد کی ایک جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے جاری کیا تھا، جس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی...
چین-پاکستان زرعی تعاون دو طرفہ ترقی اور مشترکہ فوائد کو فروغ دے رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز گوئی یانگ(شِنہوا)2018 میں چین سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شہباز عطا تونگ نے اس سال پوسٹ ڈاک کے لئے چین واپس آنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی چین کی بہت یاد آتی ہے اور میں یہاں مختلف شعبوں میں زرعی تجربات سیکھنا چاہتا ہوں۔شہباز نے 2014 سے 2018 تک چین کے وسطی شہر ووہان میں واقع ہواژونگ زرعی یونیورسٹی میں فصلوں کے علوم کی تعلیم حاصل کی اور پھر پاکستان واپس جا کر پیر مہر علی شاہ زرعی بارانی یونیورسٹی کے شعبہ ایگرونومی میں اسسٹنٹ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لورالائی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر سوشل میڈیا پر ایک صارف نے سینئر صحافی احمد نورانی کو اس وقت آڑے ہاتھوں لے لیا جب احمد نورانی نے فواہد چوہدری کی جانب سے پنجاب حکومت کو لورالائی واقعہ پر سخت سوالات کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پنجاب حکومت خاموش رہ کر پنجابیوں کے قتلوں کی معاون بنی ہوئی ہے، مریم نواز اس قتل عام پر اپنی پوزیشن واضح کریں ، وہ کن کے ساتھ کھڑی ہیں، اس بے حسی پر شرم آنی چاہیے ۔‘‘ میرے خیال میں عمران خان کے...
کبھی کبھی سیاست کے صحرا میں جب دھوپ تیز ہو جائے منظر دھندلا جائے اور امیدیں سوکھنے لگیں تو کچھ آوازیں ابھرتی ہیں کچھ نعرے گونجنے لگتے ہیں۔ ایسے نعرے جو برسوں سے سننے کو ملتے رہے ہیں اور جن کا انجام کبھی سچائی تک نہیں پہنچا۔ ان ہی میں سے ایک نعرہ ہے قومی حکومت۔یہ نعرہ کچھ ایسا ہے جیسے ریت میں پانی کی جھلک جو دور سے سیرابی کا وعدہ کرے مگر قریب جا کر فقط سراب نکلے۔میں نے سیاست کو صرف اخباروں کے صفحات یا ٹی وی کی سکرین پر نہیں دیکھا۔ میں نے اسے اپنی آنکھوں کے سامنے پروان چڑھتے، بگڑتے، سنورتے اور پھر بکھرتے دیکھا ہے۔ ضیاالحق کے عہدِ اقتدار سے لے کر آج کے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہے کہ یہ واضح نہیں ہے کہ عمران خان کیا چاہتے ہیں، جو بھی جیل میں مل کر آتا ہے وہ مختلف بات کرتاہے ، میرا نہیں خیال کہ عمران خان کے بیٹے پاکستان آ کر تحریک کی قیادت کر سکیں گے اور اس سے کوئی فرق پڑے گا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کی تو ہر وقت ضرورت ہو تی ہے ، جو ہمارے ملک کے حالات ہیں جہاں کوئی نظام نہیں چل رہا، ملکی ترقی نہیں ہو رہی ، ہر پاکستانی ہر سال غریب ہوتا جارہاہے ، ہماری کوئی پالیسی اور ڈائریکشن نہیں...
آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر بھارت کو سفارتی محاذ پر اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے پاکستان کے خلاف گھسے پٹے الزامات دہرائے، تاہم پاکستانی وفد نے بروقت، مدلل اور سخت جواب دے کر بھارتی پراپیگنڈے کا پول کھول دیا۔ ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عمران احمد صدیقی نے بھارتی وفد کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیش کردہ کہانی آدھے سچ اور فلمی مظلومیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کی سرپرستی کرتا رہا ہے، جس کا زندہ ثبوت کلبھوشن یادیو ہے — ایک بھارتی نیوی افسر جو پاکستان میں ریاستی دہشت...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری ہلالِ امتیاز (ملٹری) نے مظفر آباد کا دورہ کیا اور آزاد جموں و کشمیر کی سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور سول سوسائٹی کے درمیان سوال و جواب کی جامع نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر حاضرین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور ہمیشہ رہے گی، پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔ کشمیری عوام نے پاک فوج سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کشمیری ثقافتی لباس پیش کیا۔ بھارتی جارحیت کا منہ...
سندھ حکومت اور ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے منچھر جھیل میں سیلاب اور خشک سالی سمیت دیگر ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بناتے ہوئے "ریچارج پاکستان" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس ضمن میں صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ریچارج پاکستان منصوبے کے وفد نے ملاقات کی، جس میں سینئر ڈائریکٹر فواد حیات، بریگیڈیئر (ر) محمد امجد آزاد اور دیگر ماہرین شامل تھے۔ ملاقات میں منچھر جھیل کی بحالی، ماحولیاتی خطرات کے تدارک اور مقامی آبادی کی زندگی میں بہتری لانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر ڈائریکٹر فواد حیات نے بتایا کہ "ریچارج پاکستان" منصوبہ 8 ملین ڈالر (تقریباً 2.25 ارب روپے) کی لاگت سے...