2025-07-26@18:19:01 GMT
تلاش کی گنتی: 117
«ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر»:
(نئی خبر)
قنبرعلی خان ، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کے قتل کیخلاف ورثا لاش کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں
قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) قنبر شہر میںدن دہاڑے بروہی محلہ کے رہائشی 21 سالہ نوجوان ذیشان ولد عبدالرشید بروہی جو اپنے گھر سے نکل کر اپنی آرا مشین شاپ پر جارہے تھا کہ تین مسلح ڈاکوؤں نے ان کو قنبر شہر میں گرڈ اسٹیشن کے نزدیک روک کر اسکوٹر، موبائل فونز اور نقد رقم چھین لی اور نوجوان ذیشان بروہی کی طرف سے مزاحمت کرنے پراندھا دھند فائر کرکے موت کی نیند سلادیا اور فرار ہوگئے، واقعے کے بعد قنبر سٹی پولیس نے پہنچ کر ذیشان بروہی کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال قنبر منتقل کی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کیا تو ورثا نے پی ٹی آئی ضلع قنبر شہدادکوٹ...
لاہور میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نوجوان کو مبینہ طور پر گولی لگنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، اور خود کو گولی مار کر 15 پر کال کردی۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل کا منفرد اعزاز، آئی جی پنجاب بھی ملاقات پر مجبور ترجمان کے مطابق گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ڈکیتی کی واردات کے دوران گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوگیا ہے، جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر 24 گھنٹے میں تحقیقات کا حکم دیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں اسپیشل...
محراب پور(جسارت نیوز) نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود عباسی ٹاؤن میں ایس ایچ او نیو جتوئی پولیس تھانہ رفیق بوھیو اور آفیسر محکمہ صحت حاکم جوکیو کے گھروں میں6مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی لوٹ مار کی ہے ذرائع کے مطابق پولیس آفیسر کے گھر سے15لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، بندوق، پستول جبکہ محکمہ صحت کے آفیسر کے گھر سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دوسرا قیمتی سامان لوٹ کے ڈاکو باآسانی فرار ہوگئے، پولیس آفیسر کے گھر ڈکیتی کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے پولیس کے مطابق وہ ڈکیتی واردات کی تحقیقات کر رہی ہے۔
لاہور میں ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کو گولی لگنے کے ڈرامہ کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ نوجوان نے شادی سے بچنے کے لیے ڈکیٹی کا ڈرامہ رچایا، نوجوان علی حیدرنے خود کو گولی مار کر دکیٹی کی جھوٹی 15 کال کی، گزشتہ روز ڈکیٹی کی واردات میں نوجوان کے زخمی ہونے کی خبر نشر ہوئی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا، تحقیقات کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا، ایس ایس پی آپریشنز کی سربراہی میں سپیشل ٹیم نے تحقیقات شروع کیں،24 گھنٹے کے اندر ہی پولیس حقائق تک پہنچ گئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ زخمی نوجوان علی حیدر نے...
پتوکی : پتوکی تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ زرائع کے مطابق چند ماہ سے تھانہ صدر پتوکی کے علاقوںمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ـ الرحمن سٹی میں نامعلوم چور مسجد کے باہر سے شہری آصف افتخار کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئےـ دریں اثناء حبیب آباد میں سرکاری ویٹرنری ہسپتال سے نامعلوم چور واٹر پمپ، ہیٹر اور پائپ چوری کرکے لے گئے ـ ادھر جھیڈو چک نمبر36کے قریب واقع شمس ٹاون پراپرٹی دفتر سے نامعلوم چور موٹر پمپ، سیمنٹ ، بیٹری سمیت دیگر سامان لے اڑے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی الگ الگ تحریری درخواستوں پر...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سیف علی خان کے گھر میں چوری کی واردات کی کوشش کی گئی ہے جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیف علی خان زخمی ہوئے جن پر 6 مرتبہ چاقو سے وار کئے گئے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے باندرا میں ان کے گھر پر پیش آیا جہاں چور گھر میں گھسنے میں تو کامیاب ہوگیا تاہم اس کا سامنا سیف علی خان سے ہوا۔ A post common by Viral Bhayani (@viralbhayani) رپورٹس کے مطابق ایک نامعلوم شخص چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوا، چور گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا، لیکن سیف علی خان نے مزاحمت کی، جس کے...
ممبئی :بالی ووڈ کے سپر اسٹار اداکار سیف علی خان کو ممبئی میں ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص نے گھس کرچھ بار چاقو سےوار کر کے زخمی کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح تقریباً 2:30 بجے پیش آیا۔ سیف علی خان کو فوری طور پرممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ اسپتال کے عملے نے تصدیق کی ہے کہ اداکار اب خطرے سے باہر ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسپتال کے سی او او کے مطابق سیف علی خان کی نیورو سرجری مکمل ہو چکی ہے، جبکہ پلاسٹک سرجری ابھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گھنٹے میں مزید رپورٹ فراہم کی جائے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میںعائشہ منزل کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا مقدمہ,عدالت نے ملزم عمران سومرو کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔مدعی مقدمہ کی جانب سے ملزم کی بریت کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم نے 2016ء میں اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران شہری عبید غنی کو قتل کیا تھا، ملزم عزیز آباد تھانے میں پولیس مقابلے کے مقدمے میں گرفتار ہوا تھا، ملزم کو عینی شاہد نے شناخت بھی کیا تھا، ٹرائل کورٹ نے اہم شواہد نظر انداز کرتے ہوئے ملزم کو بری کیا۔
—فائل فوٹو کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا۔ کراچی: نئے سال کے چوتھے روز 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتلکراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں...
فائل فوٹو شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ جیل کے حکیم عبدالرؤف کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقعے کے خلاف تھانا سٹی میں درخواست جمع کرادی گئی ہے ، درکواست کے متن کے مطابق 3 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے، اہلخانہ کو کمرے میں بند کردیا۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو گھر سے 50 لاکھ روپے مالیت کا جہیز کا سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔مدعی کا کہنا ہے کہ ڈاکو زیورات، رقم، کپڑے اور دیگر اشیاء اپنی گاڑیوں میں لاد کر لے گئے۔درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان کو ٹریس کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی چھوڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق 9 کروڑ سے زاید کی کرپٹو کرنسی ڈکیتی کے مقدمے میں بعض پولیس اہلکاروں پر ہیرا پھیری میں ملوث مرکزی ملزم علی رضا کو ابتدا میں ہی شناخت کے بعد اے وی سی سی پولیس نے حراست میں لے لیا تھا ،ملزم کی نشاندہی پر ہی ایک ایک کر کے دیگر ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ملزم علی رضا کو بارگینگ کے بعد پر اسرار طور پر چھوڑ دیا گیا ملزم حراست سے نکلنے کے بعد سے روپوش ہے ۔ ایس ایس پی اینٹی...
لاہور :لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ایک نجی کمپنی کے مینیجر کو ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا، جبکہ 9 لاکھ روپے کی رقم بھی ڈاکووں نے چھین لی۔ ایف آئی آر کے مطابق، مقتول مینیجر ندیم 9 لاکھ روپے کی رقم لے کر جا رہا تھا، کہ تین موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے اس سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے ندیم پر گولی چلائی۔ اس دوران ڈاکووں میں سے ایک زخمی ہو گیا اور وہ اپنے ساتھی کو اٹھانے کی کوشش کرتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد، دونوں ڈاکو اپنے زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ مقتول ندیم بہاولنگر کا رہائشی تھا اور لاہور...
فوٹو: فائل لاہور میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے سندر میں واقع ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر ایک میں ہوئی، متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی، ملزمان کی سی سی ٹی وی جیونیوز نے حاصل کرلی۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ڈاکو عقبی سائیڈ سےگھر میں داخل ہوتے ہیں، ڈاکوؤں نے گھر کے چوکیدار اور دو خانساماؤں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کیا، ملزمان نے چوکیدار سے بندوق اور خانساماؤں سے موبائل فون چھین لیے۔ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے...
لاہور میں واقع نجی ہاؤس سوسائٹی میں واقع آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی ہوئی اور مسلح افراد ملازمین سے موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ پولیس نے ایمرجنسی کال پر فوری ایکشن بھی لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے، جہاں واردات صبح ساڑھے 5 بجے ہوئی۔ ڈاکو عقبی راستے سے گھر میں داخل ہوئے اور چوکیدار و 2 خانساموں کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بند کر کے موبائل و نقدی چھین لیے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو ایک خانساماں کو دوسرے کمرے میں لے کر...