2025-09-22@01:58:36 GMT
تلاش کی گنتی: 2134
«گرین ٹورازم»:
(نئی خبر)
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں منتظمین نے شائقین کی دلچسپی کم دیکھتے ہوئے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں کم کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر عام ٹکٹ کی قیمت 475 درہم رکھی گئی تھی لیکن اسے اب کم کرکے 350 درہم کردیا گیا۔ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہورہے ہیں، میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں تاحال خالی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یواے ای کے خلاف ریکارڈ ساز فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے...
ایشیا کپ میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف میچ سے کرے گا۔ گرین شرٹس نوآموز حریف کو تختہ مشق بنانے کو تیار ہیں، بھارت کے خلاف اہم مقابلے سے قبل دبئی میں ’وارم اپ‘ ہونے کا موقع میسر آئے گا۔ جدوجہد کے شکار اوپنر صاحبزادہ فرحان کیلیے اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کا اہم موقع ہوگا، اسپنرز اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پاکستان روٹیشن پالیسی اپنانے کے بجائے اپنے تمام اہم ہتھیاروں کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے۔ دوسری جانب پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ کا حصہ بننے والی عمانی ٹیم کو اپنے آدھے سے زیادہ پرانے کھلاڑیوں کا ساتھ میسر نہیں ہے۔ عمان ٹیم آخری بار فروری میں کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے غزہ پر جاری قیامت خیز مظالم، قطر پر حملہ، ہولناک سیلاب اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جوانوں کی شہادت پر کوئی بیان نہیں دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر خواجہ آصف نے لکھا کہ پاکستان اور ھمارے خطے میں سمیت دنیا میں کئی واقعات عمران خان کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ غزہ پہ قیامت خیز مظالم ، پاک بھارت جنگ میں ہماری تاریخی فتح، وطن عزیز میں ہولناک سیلاب، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ چند نہایت اہم واقعات ہیں اور اب قطر نے اسرائیل پر حملہ کیا۔ خواجہ آصف نے لکھا کہ ان تمام واقعات کے دوران یا بعد میں آپ نے عمران...

پارلیمانی سیکریٹری اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو کا بھٹائی آباد میں ایک خاندان کے تین افراد کے قتل پر دکھ کا اظہار
پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو نے بھٹائی آباد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے بہیمانہ قتل اور دو معصوم بچیوں سمیت خواتین کے زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا اور بزدلانہ واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پوری اقلیتی برادری اور انسانیت کے لیے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ اقلیتی امور اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے یقین دلایا کہ...
اداکارہ نعیمہ بٹ کی نماز سے متعلق انسٹا اسٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقیہد کا نشانہ بنا ڈالا۔ اداکارہ نعیمہ بٹ کی نماز سے متعلق حالیہ انسٹاگرام اسٹوری سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ نماز ادا کرنے کے بعد حجاب میں دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اس تصویر کیساتھ کیپشن میں لکھا، ’بے شک، نماز پوری کائنات میں سب سے محفوظ جگہ ہے، شب بخیر۔‘ نعیمہ کی یہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔ بعض صارفین نے اداکارہ کی اس پوسٹ کو سراہا، جبکہ دیگر نے تصویر میں موجود اداکارہ کے میک اپ...
قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وقاص مقصود نے پاکستان کے لیے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ نومبر 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ 37 سالہ وقاص مقصود مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80ویں کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اپنے واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 21 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد میں پیدا ہونے والے وقاص مقصود نے 2011 سے 2023 کے درمیان 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی بھی نمائندگی کی۔
لاہور(اسپورٹس ڈیسک) بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 37 سالہ وقاص مقصود نے اپنے کیریئر کا واحد ٹی ٹوئنٹی نومبر 2018 میں دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے 1.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے 80 ویں ٹی ٹوئنٹی کرکٹر بنے۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے وقاص مقصود نے 2011 سے 2023 تک ڈومیسٹک سطح پر 81 فرسٹ کلاس، 56 لسٹ اے اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کا بھی حصہ رہے۔ Post Views:...
کیپ ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک) بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 14 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور پروٹیز اننگز صرف 7.5 اوورز تک محدود رہی۔ جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ South Africa hold their nerve...
بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو مزید متاثر کرتے ہوئے صرف 7.5 اوورز تک محدود کردیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم 7.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناچکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ...
ایشیا کپ 2025 کے تیسرے میچ میں آج بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ آمنے سامنے آئیں گے۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ ہانگ کانگ کو اپنے پہلے گروپ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں 94 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر ایونٹ میں آئی ہے۔ یاد رہے کہ 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش کو ہانگ کانگ کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے تاہم اس ٹیم کے صرف دو ممبران ہی ہانگ کانگ کی موجودہ ٹیم میں شامل ہیں۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر
یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری ،منظور شدہ مالی پیکج کی تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے تمام ملازمین کو یکم ستمبر 2025 سے فارغ کرنے کا باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے جبکہ فیصلے کے تحت کارپوریشن کے 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کی جانب سے منظور شدہ مالی پیکج دیا جائے گا۔مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مجموعی طور پر 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپے کا پیکج فراہم کیا جائے گا۔سرکاری اعلامیے کے مطابق 2 سال یا کم سروس پر مستقل ملازمین کو باقی مہینوں کی مکمل تنخواہ دی جائے گی جبکہ...
غزہ میں مزید 41 فلسطینی شہیدغزہ پر اسرائیلی فو ج کے حملے جاری ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 41 افراد کی لاشیں غزہ کے اسپتالوں میں لائی گئیں۔ اس کے علاوہ مزید 184 افراد زخمی ہوئے۔ ان اعداد و شمار کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 ہزار 656 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک...
شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک گھر کے 70 فٹ گہرے کنوئیں میں گرنے والے شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کو ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 18 عمر مسجد کے قریب گھر کے 70 فٹ گہرے کنویں میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو کو موصول ہوئی۔ ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 واٹر ریسکیو وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔ ویل ریسکیو آپریشن کے ذریعے 50 سالہ متاثرہ شخص منیب کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد کو زندہ سلامت نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اُس کی حالت خطرے...
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام 11 ہزار 406 ملازمین کو حکومت کا منظور شدہ پیکیج دیا جائے گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو 19 ارب 50 کروڑ 40 لاکھ روپےکا پیکیج ملے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے لیے پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کے تمام 11ہزار 406 ملازمین یکم ستمبر 2025 سے فارغ کردیےگئے ہیں، جنہیں حکومت کامنظور شدہ پیکج دیاجائےگا۔ کارپوریشن کے مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو 19ارب50کروڑ40لاکھ روپےکا پیکیج ملے گا۔ ایسے مستقل ملازمین جن کی ملازمت کے 2 سال یاکم معیاد رہتی ہے، انہیں باقی مہینوں کی مکمل...
مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 ممکنہ طور پر 7 فروری سے 8 مارچ تک منعقد ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ مشترکہ طور پر بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا نے اس سے قبل 2012 اور بھارت نے 2016 میں میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض انجام دیے تھے۔ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ مقابلے بھارت کے پانچ اور سری لنکا کے دو وینیوز پر ہوں گے۔ فائنل بھارتی شہر احمدآباد میں کھیلا جائے گا تاہم پاکستان کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے شیڈول فائنل کر لیا ہے اور شریک ممالک کو اس...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منگل کی شب واشنگٹن ڈی سی میں کھانے کے دوران احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کرنے والے لڑکے، لڑکیاں تھیں جو فلسطین کے حق میں اور امریکا میں شہری آزادیوں پر پابندی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ٹرمپ جو’ز سی فوڈ، پرائم اسٹییک اینڈ اسٹون کرب ریستوران (وائٹ ہاؤس کے قریب) میں داخل ہوئے تو وہاں موجود ایک گروہ نے نعرے بازی شروع کر دی۔ مظاہرین ’فری ڈی سی‘ اور ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگا رہے تھے اور ٹرمپ کو ’وقت کا ہٹلر‘ قرار دے رہے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو باہر نکال دیا۔ Trump stares down “Free Palestine” nuts inside of a DC restaurant. Legendary. pic.twitter.com/F0bTo5NmO6 — Townhall.com (@townhallcom)...
اسلام آباد: اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں چائنہ انٹرنیشنل ایکسپو کے حوالے سے پروموشنل ایونٹ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب سے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے معاشی اور تجارتی میدان میں شاندار تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو پاکستان کی ایکسپورٹ اور امپورٹ میں نمایاں اضافہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کی مثال ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کی چین کو امپورٹس اب بہتر ویلیو ایڈڈ اشیاء کی طرف منتقل ہو رہی ہیں، جبکہ چائنا انٹرنیشنل ایکسپو تجارت اور باہمی کاروباری تعاون بڑھانے کا...
کراچی (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں بڑھتے پانی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں بتایا کہ کراچی میں بارشوں کے بعد صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے، تاہم ڈیم بھرنے اور شدید بارشوں کے باعث لیاری اور ملیر ندی میں طغیانی آئی۔ سمندر میں اونچی لہروں کے سبب بارش کے پانی کے اخراج میں تاخیر ہوئی، جس سے نشیبی علاقوں کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں بارش کا نیا اسپیل متوقع ہے، حکومت سندھ مکمل الرٹ ہے اور مزید بارشیں نہ ہوئیں تو صورتحال...
کراچی: مینز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا سفر بدھ سے شروع ہوگا، بلو شرٹس کا ابتدائی ٹاکرا یو اے ای سے دبئی میں شیڈول ہے۔ مقامی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 7 بجے شب کھیلا جائے گا، بھارت طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر رہا ہے، بطور ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپیئن بھارت ایونٹ میں فیورٹ ہوگا۔ شبمن گل ٹی ٹوئنٹی میں بطور نائب کپتان واپسی کر رہے ہیں، حالیہ سیزن میں انہوں نے آئی پی ایل میں 650 رنز 155.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنا رکھے ہیں اور ایشین کپ میں بھی ان سے بہترین پرفارمنس کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، یو اے ای کے کوچ بھارتی نژاد...
پاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسیز سے کیسے مختلف ہوگی؟ پاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسیز سے کیسے مختلف ہوگی؟ پاکستان میں آن لائن جوا: خطرات، قوانین اور روک تھام کیسے ممکن ہے؟ پاکستان میں آن لائن جوا: خطرات، قوانین اور روک تھام کیسے ممکن ہے؟ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آج کل کیا کر رہے ہیں؟ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف آج کل کیا کر رہے ہیں؟ سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟ سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟ چینی وزیرِ خارجہ کا دورہ پاکستان کیوں اہم...
راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں مقدمے میں3 گواہوں کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی گئی۔ سماعت کے دوران کسٹم اپریزر رابعہ صمد،ثنا سعید،اے ڈی سی عبداللہ خان کے بیان پر جرح کی گئی ۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا تھا۔ سماعت کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے کراچی میں ہونے والے گروپ بی کے تیسرے راؤنڈ کے میچز بھی ایک یوم کے لیے موخر کر دیے۔ شہر میں جاری بارشوں کے سلسلے کے سبب بدھ کو منعقد ہونے والے میچز اب جمعرات سے شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم برسات کے باعث میچز کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ قبل ازیں پی سی بی نے جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کی وجہ سے گروپ اے کے میچز ایک دن کے لیے موخر کر دیے تھے۔ 11سے 14 ستمبرحیدرآباد کا کوئٹہ سے عباسی اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان، لاہور بلوز کا آزاد جموں و کشمیر سے ڈرنگ اسٹیڈیم، بہاولپور اور کراچی وائٹس کا...
کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے مزدور اقبال مسیح کی قربانی پورے مزدور طبقے کے لیے ایک پیغام ہے کہ ان کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن منارٹیز وِنگ کے صدر جناب مشتاق مٹو بھی موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے مرتضیٰ چورنگی میں پیش آیا، جہاں صفائی کے دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث مزدور اقبال مسیح جان کی بازی ہار گئے۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ یہ مزدور طبقے کے ساتھ سنگین ناانصافی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل...
غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے قتل و غارت گری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے بےگھر فلسطینیوں کے اسکولوں، اسپتالوں، کیمپوں، خیموں اور خوراک تقسیم کرنے والے مرکز پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت کم از کم 67 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے غزہ میں خوراک کی تلاش میں نکلنے والے نہتے شہریوں پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری اور فائرنگ کے نتیجے میں خوراک کے حصول کے لیے باہر نکلنے والے مزید 14 فلسطینی شہید اور 85...
ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں آج افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ It’s game day! ⚔️ Afghanistan take on a spirit Hong Kong, China side to get the #DPWorldAsiaCup2025 rolling! ???????? #ACC pic.twitter.com/rsBmBoR1Oe — AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) September 9, 2025 دونوں ٹیمیں اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں پانچ مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے تین میں افغانستان اور دو میں ہانگ کانگ کو فتح حاصل ہوئی۔ ابوظہبی کا میدان افغانستان کے لیے خوش نصیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے جہاں اس نے 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 11 میں فتح...
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ 32 سالہ عثمان شنواری نے اپنے کیریئر میں ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ 2018 کے ایشیا کپ اسکواڈ کا بھی حصہ تھے۔ شنواری نے ون ڈے فارمیٹ میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میچز میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ اگرچہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں صرف ایک موقع ملا، تاہم وہ اپنی جارحانہ بولنگ اور ابتدائی اوورز میں بریک تھرو دلانے کی صلاحیت کے باعث نمایاں رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ان کی ریٹائرمنٹ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عثمان شنواری نے پاکستان کرکٹ...

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال ابھی تک غیر معمولی ہے لیکن حکومت سندھ نے بروقت اقدامات کر رکھے ہیں۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ریلیف کے تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، حکومت سندھ کے لیے عوام کی جان و مال سے بڑھ کر کچھ نہیں، عوام اور ان کے املاک کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کچہ کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور لیفٹ آرم فاسٹ بولر عثمان شنواری نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 31 سالہ بولر عثمان خان شنواری نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ Thank you for all your performances and contributions to Pakistan cricket ???? Read more: https://t.co/kMWXYOAfZf pic.twitter.com/5boJCZcROc — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 9, 2025 وہ 2018 میں اے سی سی مینز ون ڈے ایشیا کپ میں بھی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ عثمان شنواری نے ون ڈے میں 34 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں ون ڈے میں دو مرتبہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال ضلع راولپنڈی میں 6342 مریضوں کی اسکریننگ مکمل کی گئی جس میں ڈینگی کے 244 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ اسپتالوں میں ڈینگی کے 60 مریض داخل ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 36 ہوگئی، ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 1290 ٹیموں کی ڈینگی سرویلنس سرگرمیاں جاری ہیں، اب تک 46 لاکھ 97 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ کی گئی، 1 لاکھ 10 ہزار 159 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت راولپنڈی اب تک 1 لاکھ 25 ہزار 879 ڈینگی لاروا تلف کرچکا ہے جبکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی...
کرکٹ کی جائے پیدائش ویسے تو انگلینڈ ہے لیکن انگریزوں کے دورحکومت میں یہ کھیل برصغیر ایشیا میں بھی متعارف ہوا ،پھر وقت کے ساتھ مقبول ہوتا گیا ، پاکستان اور بھارت کا قومی کھیل گوکہ ہاکی ہے لیکن کرکٹ میں ان دونوں کی غیرمعمولی کارکردگی نے خطے میں کھیل کو بلندیوں پر پہنچا دیا۔ بعدازاں بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی وارد ہوئے اور اب وہ بھی ایشیا کی مستند ٹیموں میں شمار ہوتے ہیں، حالیہ برسوں میں افغانستان نے بھی دنیائے کرکٹ میں اپنی اہمیت منوالی ہے ، آنے والے دنوں میں اس سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ ایشیا کپ کی تاریخ پرانی ہے،پاکستان اب تک 2 بار 2000 ، 2012 میں چیمپئین بن چکا اور...
دبئی، :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر اینڈریو رسل نے کہا ہے کہ آئی ایل ٹی20 ایونٹ اب گھریلو کرکٹ کا سب سے بڑا اور معتبر مقابلہ بن چکا ہے۔ ’’فرنچائزز کی مکمل شمولیت نے اس ٹورنامنٹ کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ یہ کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں دکھا کر فرنچائز ٹیموں میں جگہ بنا سکیں۔انہوں نے کہاکہ اس پلیٹ فارم سے کئی کھلاڑی فرنچائز کرکٹ اور یو اے ای نیشنل ٹیم تک پہنچے ہیں۔ خزیمہ تنویر اور صغیر خان جیسے کھلاڑیوں نے اسی ٹورنامنٹ سے اپنی پہچان بنائی اور اب بین الاقوامی سطح پر کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں ڈومیسٹک...
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے، پہلے سے سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث میرپورخاص، شہید بینظیر آباد، تھرپارکر، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، حیدرآباد، دادو اور کراچی کے نشیبی اور ساحلی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب: پنجاب میں چاول کی فصل کس قدر متاثر ہوئی؟ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے پہلے سے سیلاب زدہ علاقوں میں نئی...
عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی۔بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں مقدمے میں3 گواہوں کے بیانات پر جرح بھی مکمل کی گئی۔سماعت کے دوران کسٹم اپریزر رابعہ صمد،ثنا سعید،اے ڈی سی عبداللہ خان کے بیان پر جرح کی گئی ۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران...
کراچی: آئی سی سی نے اگست 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر منیبہ علی بھی شارٹ لسٹ تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔ اوپنر منیبہ علی نے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 68 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جن میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ انکی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری تھی جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی پاکستانی بیٹر کی دوسری سنچری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منیبہ علی نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران کیس کے 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔ سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔ جرح کے دوران کسٹم اپریزر رابعہ صمد، ثنا سعید اور اے ڈی سی عبداللہ خان کے بیانات پر تفصیلی سوالات کیے گئے۔ اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جبکہ بانی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی مہر النسا احمد بھی عدالت...
امریکا میں ایک بھارتی خاتون کے شاپ لفٹنگ (چوری) کے واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں ’ٹارگٹ‘ اسٹور سے سامان چرا کر لے جاتے ہوئے پکڑا گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پولیس کی موجودگی میں زور زور سے روتی، ہانپتی اور سانس لینے میں دشواری کا شکار ہیں جبکہ اہلکار انہیں پرسکون ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔ ایک پولیس افسر نے کہا ’ گہری سانس لیجیے، آپ کو ہائپر وینٹیلیٹ نہیں کرنا چاہیے، مجھے آپ سے بات کرنی ہے اور اس حالت میں ایسا ممکن نہیں۔‘ اہلکاروں نے خاتون سے انگریزی زبان بولنے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے جواب دیا ’زیادہ اچھی نہیں۔‘ Another Indian woman has been caught red-handed stealing...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ ایک نئی اور باصلاحیت ٹیم ہے جو بلا خوف اور جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیل رہی ہے۔ ان کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی قیادت میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے 14 میں سے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، اس لیے کھلاڑیوں اور سلیکٹرز پر مکمل اعتماد رکھنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس جیت نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا ہے اور امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی ٹیم اسی طرح شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ ان کے مطابق...
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل...

متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ادارے اور عوام الرٹ رہیں، رومہ مشتاق مٹو
کراچی: سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور، رومہ مشتاق مٹو نے صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری کی ہدایات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ادارے اور عوام الرٹ رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً نشیبی اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔مقامی انتظامیہ کو چاہیے کہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے انتظامات مکمل رکھے اور ریلیف مشینری ہمہ وقت مستعد ہو۔ میڈیا اور ضلعی ادارے عوامی آگاہی مہم میں اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ کوئی بھی شخص بے خبر یا لاپرواہ نہ رہے۔ رومہ مشتاق مٹو نے کہا کہ...
اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی، پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل پیر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔ Post Views: 7
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو موجودہ ٹیم کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے، کیونکہ مضبوط حریف کے خلاف یہی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے سب سے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کافی مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتے گے وہ بولرز نے ہی جتوانے ہیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیتھ اوورز میں پاکستانی بولرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی مرحلہ میچ...
پنجاب کے مختلف اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید اور طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا، پنجاب میں اونچے کے درجے کے سیلاب کا خدشہ، جلال پور پیر والا میں فوج طلب پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مون سون بارشوں کا دسواں سلسلہ 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ادارے نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت اگلے 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ بھی بارشوں کی لپیٹ میں...
آسٹریلوی بلے باز مارنس لبوشین نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے اپنی ٹیم کو فائنل جتوادیا۔ تفصیلات کے مطابق مارنس لبوشین نے ٹی ٹوئنٹی میکس فائنل میں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوادی۔ مارنس لبوشین 10 گیندوں پر صرف 16 رنز بناسکے تاہم انہوں نے اپنی بولنگ سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ لبوشین نے 15ویں اوور کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کی۔ پھر اس کے بعد اٹھارہویں اوور کی ابتدائی دو گیندوں پر دو وکٹیں حاصل کرکے ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ Marnus Labuschagne hat trick? Marnus Labuschagne hat trick! He finished the game off in the KFC T20 Max Final to give Redlands the win over Valleys. Watch...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ نومبر میں افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ Pakistan to host maiden T20I tri-series involving Afghanistan and Sri Lanka Details here ➡️ https://t.co/FYgMuWN76x#PAKvSL | #PAKvAFG — PCB Media (@TheRealPCBMedia) September 7, 2025 یہ پہلی بار ہوگا کہ پاکستان اس نوعیت کی ٹرائی سیریز کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی کے مطابق سیریز کا آغاز 17 نومبر کو ہوگا جب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ سہ ملکی ایونٹ کے دوران ہر ٹیم چار، چار میچز...
پاکستان نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کرانے کا منصوبہ بنالیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز کو نومبر میں لاہور اور راولپنڈی میں میچز کھیلنےکی پیش کش کی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس مجوزہ سیریز کو یقینی بنانے کے لیے افغانستان اور سری لنکن بورڈ حکام سے رابطے میں ہے۔ دونوں بورڈز کی جانب سےابھی اس پیشکش کو قبول نہیں کیا گیا ہے تاہم بورڈ حکام کو یقین ہےکہ افغانستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈ جلد اس سیریز پر رضامندی ظاہر کردیں گے۔ مجوزہ شیڈول کے مطابق یہ سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہورمیں کھیلی جاسکتی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی بگڑتی صحت کے خدشات کی وجہ سے وسیع دوروں اور اسٹیج سے ’وقفہ‘ لے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ذاکر خان نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ’دی ہیلتھ اپ ڈیٹ‘ لکھ کر مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کیا ہے۔ 38 سالہ کامیڈین نے اپنے سخت شیڈول کے صحت پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں ایک سال سے بیمار محسوس کر رہا تھا البتہ مجبوری کے تحت کام جاری رکھے ہوئے تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 10 سال سے ٹور پر ہوں، حالانکہ یہ بہت بڑی نعمت ہے کہ مجھے آپ سب کی...
کچھ ضخیم اور بڑے ناول محض اپنے اختتام تک محدود نہیں رہتے۔ ان کی اصل زندگی اس وقت شروع ہوتی ہے جب قاری آخری ورق پلٹنے کے بعد بھی ان کے سحر سے آزاد نہیں ہو پاتا۔ کتاب بند ہو جانے کے بعد بھی الفاظ کی بازگشت دل و دماغ میں گونجتی رہتی ہے، تحریر کے جادو کی رمق دیر تک قاری کو اپنی گرفت میں لیے رکھتی ہے اور دل میں یہ خواہش جاگتی ہے کہ کاش یہ داستان ذرا اور طول پکڑتی اور ایک بار پھر ازسرِنو پڑھنے کی پیاس جاگ اٹھتی ہے۔ یہی وہ لمحہ ہے جب کوئی فن پارہ اپنے کمال کی معراج کو چھو لیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اگلے جنم بھی موہے بٹیا ہی...
واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 10 جدید ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبین جزیرے پورٹو ریکو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ڈرگ کارٹلز کے خلاف جاری بحری آپریشن کا حصہ ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ وینزویلا کے صدر خود ایک بڑے منشیات کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں۔ وینزویلا کے صدر نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دراصل وینزویلا کے تیل پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ حالیہ کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مطابق اس کشتی میں اسمگلرز امریکا کے...
واشنگٹن: امریکا نے وینزویلا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر 10 جدید ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا طیارے کیریبین جزیرے پورٹو ریکو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ طیارے ڈرگ کارٹلز کے خلاف امریکی بحری آپریشن کا حصہ ہوں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وینزویلا کے صدر خود منشیات کے ایک بڑے کارٹل کی قیادت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا دراصل وینزویلا کا تیل ہتھیانا چاہتا ہے۔ کشیدگی اس وقت بڑھی جب امریکی فورسز نے وینزویلا کی ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔ امریکا کا کہنا ہے کہ کشتی میں اسمگلرز امریکا کے لیے منشیات لے جا رہے تھے، حملے...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 907 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ایک ہزار 44 شہری زخمی ہوئے، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 223 ہوئی جبکہ 654 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 502 شہری جاں بحق اور 218 زخمی جبکہ سندھ میں 58 جاں بحق، 78 زخمی اور بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 41 افراد جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوئے،...
انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اہم آل راؤنڈر کو ٹیم میں واپس بلالیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیاں کی ہیں۔ آل راؤنڈر سیم کرن کو اوپنر بین ڈکٹ کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بین ڈکٹ کو آرام دیا گیا ہے۔ England welcome back all-rounder for the first time in nearly a year ahead of the T20Is against South Africa and Ireland ????https://t.co/pUajKC4LRd — ICC (@ICC) September 6, 2025 سیم کرن 2025 میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے اپنا آخری وائٹ بال میچ نومبر 2024 میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے...
کینیڈا کے ایک ریسٹورینٹ نے 81 فٹ لمبا بیف کباب بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ کینیڈین صوبے اونٹاریو کے ایک شہر ونڈسر میں واقع اسموکیز بی بی کیو نامی ریسٹورینٹ نے بدھ کے روز پِسے ہوئے بیف کا کباب ریپ بنانے کا چیلنج اٹھایا اور 81 فٹ لمبا ریپ بنا ڈالا۔ View this post on Instagram A post shared by Smokies BBQ (@s.mokies) اسموکیز کی جانب سے ریکارڈ کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز شواہد جمع کرا دیے گئے ہیں اور منظوری کی صورت میں ریسٹورینٹ یہ ریکارڈ رکھنے پہلا ریکارڈ ہولڈر ہوگا۔ اسموکیز کے مالک ٹائگرن کیدفچین کا میڈیا...
بھارت میں منعقد ہونے والی یو پی ٹی 20 لیگ پر عائد ہونے والے میچ فکسنگ کے الزامات نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ میں شامل ایک ٹیم کاشی ردراز کے ٹیم منیجر ارجن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ان کو ایک بُکی نے اپنا مطالبہ ماننے پر ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ الزامات کے مطابق ایک شخص (جس نے خود کو لکھنؤ میں بطور بُکی متعارف کرایا تھا) نے منیجر سے رابطہ کر کے ایک کھلاڑی کی خراب پرفارمنس کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق الزامات کی بنیاد پر لکھنؤ کے سشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ درج کی...
پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 56 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1181 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارش کے باعث بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، صرف اگست میں صوبے بھر سے 1115 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مئی میں 8، جون میں 12 اور جولائی میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح اگست میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز چارسدہ میں 714 رپورٹ ہوئے، ہری پور 93، مانسہرہ 67، صوابی 43، پشاور 30، کوہاٹ 35، نوشہرہ 22، ایبٹ اباد 21، بونیر17 اور سوات میں 15کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ...
ایشیا کپ سے قبل بھارت کو میچ پریکٹس کا فقدان پریشان کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل سے یو اے ای میں ہورہا ہے، دفاعی چیمپئن بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا چکا ہے۔ بھارتی ٹیم ریکارڈ آٹھ مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے مگر اس بار میچ پریکٹس کا فقدان پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے، بھارت نے آخری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچ فروری میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد بھارتی کھلاڑی مختلف فارمیٹس میں مصروف رہے مگر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لیا۔ ایشیا کپ کیلیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ میں سے صرف سنجو سیمسن، رنکو سنگھ، سوریاکمار یادیو، شیوام دوبے اور ہرشت رانا نے مختلف ملکی لیگز میں حصہ لیا...
حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کو فوقیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مچل اسٹارک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق کوچ، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز کو آگاہ کیا تاہم ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مچل مارش کو بتانا بھول گئے۔ انہوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ مجھے مچل مارش کو فون کرنا چاہیئے تھا۔ مچل اسٹارک نے کہا کہ مارش نے مجھے میسج کیا کہ اسے انسٹاگرام کے ذریعے میری ریٹائرمنٹ کا پتہ چلا جس پر مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔ Informed the coach, Josh & Pat...but missed the captain ???? pic.twitter.com/xHxEA9dNZ3...
شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تاج اپنے نام کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز دبئی :شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2025 کا تیسرا ایڈیشن جیت لیا۔ فائنل میں شارجہ واریئرز نے ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی۔ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں واریئرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنا کر 19.2 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ یاسر کلیم 33 اور محیت کلیان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وائپرز کی جانب سے سنجے پہل، خزامہ تنویر، مطیع اللہ خان اور حافظ الماس ایوب نے...
پاکستان اور چین کا سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے بیجنگ میں چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور عوامی جمہوریہ چین کے پریمیئر لی چیانگ کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے بعد چینی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں ایک پروقار ظہرانہ بھی دیا گیا۔ دونوں رہنماں نے پاک چین تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا...

چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب
چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔یہ بات انہوں ںے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس میں متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے اور ایم او یوز سائن کیے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، یہ کانفرنس پاک چین دوستی کی عکاس ہے، پاک چین...
ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے سکندر رضا کی ٹیم میں شمولت کا عندیہ دے دیا۔ سکندر رضا کے نمبر ون ون ڈے آل راؤنڈر بننے سے متعلق ایک ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے علی خان ترین نے صرف اتنا لکھا کہ ’جلد سلطان‘۔ Sultan soon ???? https://t.co/51Ki629XUx — Ali Khan Tareen (@aliktareen) September 4, 2025 تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید کوئی بات نہیں کہی جس سے شائقین کرکٹ شش و پنج میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے نمبر ون آل راؤنڈر سکندر رضا پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ سیزن میں لاہور قلندر کو چیمپئن بنوانے میں...
ہرارے: سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور اوپنر **برائن بینیٹ** نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ کپتان **سکندر رضا** 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ مقررہ 20 اوورز میں زمبابوے نے سات وکٹوں پر **175 رنز** اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے **دشمانتھا چمیرا** نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تھشارا، تھیکشانا اور ہیمانتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز **پتھم نسانکا (55)** اور **کوشال مینڈس (38)** نے 96...
سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سنسی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر زمبابوبے کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ زمبابوے نے اوپنر برائن بینیٹ (81) کی جارحانہ اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔ کپتان سکندر رضا 28 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ سری لنکا کی جانب سے دشمانتھا چمیرا نے تین جبکہ نوان تھشارا، مہیش تھیکشانا اور دشن ہیمانتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز پتھم نسانکا (55) اور کوشال مینڈس (38) نے 96 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا۔ تاہم...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال سے نقاب پوش خواتین کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوزائیدہ بچہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور 500 سے زائد نجی سی سی ٹی وی فوٹیجز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ کاہنہ کی رہائشی خاتون نے تقریباً 10 برس بعد بیٹے کو جنم دیا تھا، لیکن پیدائش کے فوراً بعد لیبر روم سے بچے کے اغوا کی اطلاع ملنے پر وہ شدید صدمے سے دوچار ہوگئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کمران نے فوری طور پر ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ایچ او کوٹ لکھپت اور دیگر تفتیشی افسران کو متحرک کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ خواتین نے ہسپتال کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے پاکستان سے سفارتی سطح پر 24 گھنٹوں میں دوسرا رابطہ کیا ہے۔ وزارتِ آبی وسائل کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ دریائے ستلج میں ہر یک اور فیروز پور کے مقامات پر 4 ستمبر کو پانی کی سطح بلند ہونے اور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ وزارت نے اس صورتحال پر 28 اہم محکموں کو انتباہی خط جاری کر دیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔ واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ روز بھی دریائے ستلج کی سیلابی صورتحال سے پاکستان کو آگاہ کیا تھا، جس پر وزارتِ آبی...
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم چار سال سے زائد عرصے بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ تمام فارمیٹس کی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، 20 سے 24 اکتوبر تک دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔ راولپنڈی میں ہی 28 اکتوبر کو ون ڈے سیریز کا آغاز ہوگا، دیگر دو میچز بالترتیب 31 اکتوبر اور دو نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہوں گے۔ شیڈول کی منظوری ملنے پر اس شہر میں طویل عرصے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز پانچ نومبر کو ملتان میں ہوگا ، بقیہ دو میچز آٹھ اور نو...
پی سی بی کے تحت چار روزہ حنیف محمد ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا راؤنڈ آج سے شروع ہوگا۔ نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے گروپ اے میں فیصل آباد ریجن کا آزاد جموں و کشمیر ریجن سے ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور، حیدرآباد کا لاہور بلوز سے ملتان اسٹیڈیم اور کوئٹہ کا کراچی وائٹس سے عباسیہ اسپورٹس کمپلیکس، رحیم یار خان پر مقابلہ ہوگا۔ گروپ بی میں یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس، کراچی پر کراچی بلوز کا فاٹا،نیشنل بینک اسٹیڈیم پر ڈیرہ مراد جمالی کا ملتان اور اسٹیٹ بینک اسپورٹس کمپلیکس پر راولپنڈی کا لاڑکانہ ریجن سے ٹکراؤ طے ہے۔ پہلے راؤنڈ میں لاڑکانہ ریجن نے زاہد محمود کی قیادت میں ڈیرا مراد جمالی کو 274 رنز سے شکست دے کر 25 پوائنٹس حاصل کیے تھے،دیگر...
امریکا کی ایک غیر منافع بخش تنظیم نے 52 گھنٹوں تک لگاتار کک بال کھیل کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ امریکی ریاست جورجیا میں جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کام کرنے والے ادارے کے 27 مرد اور 13 خواتین نے جمعے کی صبح آٹھ بجے کک بال کھیلنی شروع کی جو کہ لگاتار 52 گھنٹوں تک جاری رہی۔ ادارے کے چیف ایگزیکٹیو بروس ڈیل کا کہنا تھا کہ ریکارڈ کی کوشش سے دو لاکھ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کی گئی۔ بروس ڈیل کے مطابق ٹیم کا مقصد جنسی استحصال کے لیے انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے آگہی پھیلانا ہے۔
سری لنکا نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے 176 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ سری لنکا کی جانب سے اوپنر پتھوم نسانکا 55 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 38، نوانیڈو فرنینڈو 7، داسن شناکا 6، کوشل پریرا 4 اور کپتان چرتھ اسالانکا 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کمنڈو مینڈس اور دُوشن ہیمانتا بالترتیب 41 اور 14 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ زمبابوے کی جانب سے رچرڈ نگاروا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سکندر رضا، بریڈ ایونز، ٹینوٹینڈا ماپوسا اور بلیسنگ مزرابانی نے 1، 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔ اس سے قبل...
راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)راولپنڈی اور مری میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 7 نئے کیسزجبکہ مری میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان دونوں علاقوں میں ایک دن میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی سے ڈینگی وائرس کے کل 159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مری سے 81 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الرٹ...
اگلے 24سے 48گھنٹوں میں مزید بارش، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے کہا ہے کہ مون سون کا نواں سپیل اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران ملک کے بالائی علاقوں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سپیل کے زیر اثر 6 ستمبر سے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں شدید بارشوں کا امکان ہے ۔اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ناروال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور میں پچھلے 24گھنٹوں میں شدید بارشیں ہوئی۔اس سپیل کے زیر...
اسلام آباد: مون سون کا نواں اسپیل اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کا امکان ہے جس میں ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ این ڈی ایم اے کے مطابق نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں ہوئیں، اس اسپیل کے زیر اثر 6 ستمبر سے ملک کے جنوبی علاقوں بشمول جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔ اس اسپیل میں ملک کے ساحلی علاقے بشمول بدین، سجاول اور تھرپاکر میں شدید بارشوں کا امکان ہے، ملک میں غیر معمولی بارشوں اور دریاؤں میں پانی کی آمد کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 4 سے 5 ستمبر کے...
نجی ٹی وی کی ڈراما سیریل میں منٹو نہیں ہوں ان دنوں موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ ڈرامے کے تمام کردار شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں اور ہر قسط کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ اگرچہ اداکاروں کی پرفارمنس کو پسند کیا جارہا ہے، لیکن کہانی میں دکھائے گئے مبینہ استاد اور شاگردہ کے رومانوی پہلو پر کافی تنقید سامنے آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: علم ہی نہیں تھا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پرفارم کرنا ہے، ہمایوں سعید نے یادگار واقعہ سنا دیا ڈرامے میں منٹو اور مہمل کے درمیان عمر کے بڑے فرق کے باوجود پروان چڑھتی کشش پر ناظرین نے اعتراض کیا ہے۔ اسی حوالے سے اداکار ہمایوں سعید نے...
زمبابوے کے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر سکندر رضا ون ڈے کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ سکندر رضا کو سری لنکا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔ انہوں نے افغانستان کے محمد نبی سے آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔ سکندر رضا ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نو درجے ترقی پاکر 22ویں اور بولنگ میں ایک درجے ترقی سے 38ویں نمبر پر آگئے۔ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے 26ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ فخر زمان ایک درجہ...
ٹويوٹا نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ چیک ریپبلک میں واقع اپنی فیکٹری میں اپنی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی تیار کرے گا۔ یہ کمپنی کی یورپ میں بننے والی پہلی مکمل الیکٹرک وہیکل ہوگی، اسی پلانٹ میں ایک نئی بیٹری اسمبلی فیسلٹی کے لیے بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ٹويوٹا نے ماڈل یا پروڈکشن کے وقت کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن بتایا کہ کولن پلانٹ کی توسیع پر تقریباً 680 ملین یورو خرچ ہوں گے، چیک حکومت بھی بیٹری فیسلٹی کے لیے 64 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیک وزیراعظم پیٹر فیالا نے کہا کہ آٹو انڈسٹری خام ملکی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد ہے اور ٹويوٹا کا یہ فیصلہ ہمارے...
بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
زغرب: کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانے کھانے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو (تقریباً 11 ہزار 700 ڈالر) خرچ کیے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے۔ تاہم، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر کے پوری رقم واپس کر دی۔ گبریئیلا زالچ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار سنگ میل عبور کر لیا۔ افغانستان کے خلاف شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے میچ میں شرکت کے بعد فخر زمان پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ پاکستان کے لیے 100 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے دیگر کھلاڑیوں میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔ Post Views: 6
بھارتی اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنے ریسٹورنٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شلپا شیٹی کا ریسٹورنٹ ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع تھا، جسے انہوں نے بند کرنے کا فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر راج کندرا 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے کیونکہ ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک “بستیاں باندرا” کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ یہ جگہ ہمیں ناقابل فراموش یادیں، خوبصورت لمحات اور شہر کی نائٹ لائف کو ایک نئی شکل دینے کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر بلے باز فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے چھٹے کرکٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ افغانستان کے خلاف شارجہ میں سہ فریقی سیریز کے میچ میں شرکت کی بدولت انجام دیا۔ یاد رہے کہ فخر زمان نے 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے 100 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے والوں میں بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان اور محمد رضوان بھی شامل ہیں۔
آزاد کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی ایم اے) نے آزاد جموں کشمیر میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے 12 تا 24 گھنٹوں میں کشمیر کے علاقوں بشمول میرپور، ڈھڈیال، وادی نیلم، باغ، کوٹلی، راولاکوٹ، مظفرآباد، شاردہ، حویلی اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں متوقع ہیں۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث سیلابی صورتحال اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے لہذا شہری اور بالخصوص سیاح محتاط رہیں۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...
لاہور: چوتھا چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، فائنل 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں شرکت کے حوالے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام ملحقہ یونٹس کو لیٹر جاری کردیا ہے لیٹر میں تمام یونٹس / ڈیپارٹمنٹس کو 15 ستمبر تک اپنی کنفرمیشن بمع دستاویزات ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں کے مطابق اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چوتھا ایڈیشن چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کو کامیاب ایونٹ بنائیں گے۔ امید ہے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تمام آفیشلز و کھلاڑی ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں شرکت...
شارجہ: آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کا میدان سج گیا دبئی : ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ اپنے اہم مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ آج منگل کو ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل میچ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا سیمی فائنل شام 5 بجے شارجہ واریئرز اور گلف جائنٹس کے درمیان ہوگا، جبکہ دوسرا سیمی فائنل رات 9 بجے ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ چاروں ٹیموں نے لیگ اسٹیج میں 6،6 پوائنٹس حاصل کیے، تاہم نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ اتوار اور پیر کو کھیلے گئے چار میچز کے ساتھ گروپ مرحلہ...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔ راشد خان نے یہ اعزاز 98 میچز میں 165 وکٹیں حاصل کرکے اپنے نام کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی کے پاس تھا، جنہوں نے 126 میچز میں 164 وکٹیں لی تھیں۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے یو اے ای کو 38 رنز سے شکست دے کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی۔ افغانستان...
شارجہ (اسپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد وسیم نے بھارتی بیٹر اور سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان روہت شرما کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ سہ ملکی سیریز میں افغانستان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں وسیم نے کپتان کی حیثیت سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ 189 رنز کے تعاقب میں وسیم نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 37 گیندوں پر 67 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 6 شاندار چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی انہوں نے صرف 54 اننگز میں 110 چھکے جڑ کر روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا، جو 62 اننگز میں 105 چھکے لگا پائے...
سی پیک فیز ٹو سے پاکستان اور چین کا تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز تیانجن (آئی پی ایس) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان چین تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کیلئے تیانجن کا دورہ کیا اور ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے بندرگاہوں، قابلِ تجدید توانائی اور لائیو سٹاک سیکٹر کی مضبوطی کے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہوان شینگ پلانٹ چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خود کار منصوبہ ہے، پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ احسن...