2025-10-05@04:00:56 GMT
تلاش کی گنتی: 207

«اس کی سب سے بڑی مثال»:

(نئی خبر)
    عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں بھی 16جنوری سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔پٹرولیم مصنوعات میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے،عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔خام تیل کی قیمتیں تین ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں ،برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ہفتے اضافہ ہوا ہے۔    
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف القادر کیس کا فیصلہ بڑی عدالتوں میں حکومت کی مرضی کے ججز کے آنے تک مؤخر رکھا جائےگا۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے آج قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا ہے، جوڈیشل کمیشن کے بننے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ایک آزاد جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو سب کو قابل قبول ہو، ہمارا دعویٰ ہے کہ 9 مئی انہوں نے کیا ہے، ہمارا دعویٰ ہے کہ 26 نومبر کو انہوں نے گولی چلائی، گولی کیوں چلائی، اس کی...
    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا بھی 1286 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے پر آ گیا ہے۔ عالمی منڈی میں بھی سونا 15 ڈالر کی کمی کے بعد 2675 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ کمی مقامی اور عالمی اقتصادی حالات کے باعث دیکھنے میں آئی ہے، جو سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کی اہم وجہ ہے۔
    ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 1500روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 279300 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے 239455 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 15 ڈالر سے کم ہو کر 2675 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جنوری 2025 کے دوسرے پندرہ دنوں کے دوران 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تبدیلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کی گئی ہے، جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزارتِ خزانہ کریں گے۔ برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمتیں 0.35...
    کراچی:  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی کو 38 سے 4 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، آئندہ وقت میں اشیا کی قیمتوں میں ٹھہراؤ آئے گا۔ زرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما مظفر شجرہ کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایٹمی طاقت ملک کی چابیاں ایسے شخص کو دی گئیں جس نے کبھی یونین کونسل بھی نہیں چلائی۔ انہوں نے کہا کہ بدانتظامی اور نااہلی کی بدولت ملک بدترین دلدل میں پھنس گیا، دو سال کی محنت کے بعد دنیا بھر میں معاشی بحالی کے چرچے ہیں، مہنگائی کو...