2025-11-04@05:50:46 GMT
تلاش کی گنتی: 284

«امریکا میں رہنے والے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: عافیہ صدیقی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کردیا۔   ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر  کی گئی، جس پر عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب  کرلیا۔ دورانِ سماعت پاکستان کے ہاتھوں گرفتار داعش کمانڈر شریف اللہ کی امریکا حوالگی کا تذکرہ بھی ہوا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ایڈیشنل...
    امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند ہوسکتا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ مختلف ملکوں میں سیکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرِ ثانی کے نتیجے میں مختلف ملکوں سے آنے والوں کا امریکا میں داخلہ بند ہوسکتا ہے۔ امریکی صدر کی طرف سے 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں امریکی سلامتی کو خطرات کی نشاندہی کے لیے امریکا آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کو ضروری قرار دیا گیا۔ٹرمپ نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی تھی کہ کمزور اور ناقص جانچ پڑتال والے ممالک کی فہرست فراہم کی...
    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پروزیر اعظم نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام دیا، علاقائی امن و استحکام کیلئے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا. شریف اللہ کو کس قانون کے تحت امریکا کے حوالے کیا یہ وزارت قانون بہتر بتا سکتی ہے. مجھے اس...
    کابل میں 2021 ایبی گیٹ حملے کے مبینہ دہشتگرد شریف اللہ کو کس ایکسٹراڈیشن قانون کے تحت امریکا کے حوالے کیا گیا؟ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان اس بارے میں لاعلم رہے تاہم صحافیوں کی جانب سے متعدد سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تفصیلات کے لیے وزارت داخلہ سے رابطہ کریں۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ پاک امریکا سیکیورٹی تعاون اور انٹیلیجنس شیئرنگ میں کبھی تعطل نہیں آیا اور شریف اللہ کی گرفتاری و حوالگی کوئی الگ واقعہ نہیں۔ شریف اللہ کو کہاں سے گرفتار کیا گیا؟ اس سوال کے جواب میں ترجمان دفتر...
    ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع نہیں کی تھی، مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کی تھی، امریکا نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، ہم دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا...
    اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت افغان دہشتگرد کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان نے واضح کیا ہے کہ وہ علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکا کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھےگا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت شریف اللہ کو گرفتار اور امریکا کے حوالے کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گرد کمانڈر شریف اللہ کی گرفتاری پر وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیا تھا، ہم علاقائی امن و استحکام کے لیے امریکہ کے ساتھ قریبی شراکت داری جاری رکھیں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع نہیں کی تھی، مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کی تھی، امریکا نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، ہم دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا، دہشتگردی کے خلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑرہا ہے،  افغانستان میں امریکا نے ہائی ٹیک اسلحہ چھوڑا، امریکا کہہ رہا ہے کہ اسلحہ واپس لے رہا ہے تو اچھی بات ہے، امریکی اسلحے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کے دہشت گرد شریف اللّٰہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔نجی چینل کے مطابق شریف اللّٰہ کو عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کیا گیا، تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔گرفتار دہشت گرد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کے لیے مترجم کی خدمات لیں۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللّٰہ نے کابل حملے اور حملہ آور کے فرار میں مدد دینے کا اعتراف کرنے کے علاوہ مارچ 2024 میں ماسکو کے سٹی ہال میں حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ امریکی عدالت میں پیشی پر داعش دہشت گرد شریف اللّٰہ نے جج سے بات کے لیے...
    WASHINGTON: امریکا کے وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکا کے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے بیان میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سرغنہ شریف اللہ عرف جعفر کے پکڑے جانے پر پاکستان کا شکریہ ادا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کابل ائیر پورٹ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو پکڑنے کے لیے امریکا اور پاکستان نے مل کر کام کیا۔ امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلیجینس ایجنسی نے معلومات فراہم کیں اور پاکستان نے دہشت گرد سرغنہ کو پکڑا، جس کے لیے ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں۔
    ڈونلڈ ٹرمپ کاامریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن (شاہ خالد) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے تعلیمی اداروں کے فنڈز بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہروں پر طلباء کو ملک بدر کرنے کا عہد کیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں احتجاج کی اجازت دینے والے کالج، اسکولوں یا یونیورسٹیوں کے تمام وفاقی فنڈز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیرقانونی احتجاج کرنے والے طلبا کو قید کی سزا دی جائے گی یا ان کے ملک مستقل واپس بھیج دیا جائے گا۔ امریکی صدر...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کردی۔ روہت شرما دنیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے تمام چار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔  روہت نے بھارت کو جون 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور اب مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچایا ہے۔ روہت شرما سے قبل مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کو 2007 اور 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا تھا لیکن وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا موقع...
    ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ انتخاب کے بعد برطانیہ میں شہریت کے لیے درخواست دینے والے امریکیوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ غیر یورپی یونین کے شہریوں کی بڑی تعداد برطانیہ میں طویل المدتی قیام کے لیے تیزی کے ساتھ آرہی ہے، خاص طور پر 2024 کی آخری سہ ماہی میں یہ شرح تیزی کے ساتھ بڑھی ہے۔ مجموعی طور پر برطانیہ کی شہریت کے لیے درخواستیں گزشتہ سال 6 فیصد بڑھ کر 2 لاکھ 51 ہزار تک پہنچ گئی ہیں جو ایک بلند ریکارڈ ہے۔ برطانیہ کی شہریت کے لیے اہل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ پانچ سال تک برطانیہ میں رہے یا برطانوی شہریت کے حامل والدین ہوں۔ کوئی بھی شخص جس کی شادی...
    حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے اسلام آباد کے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک بڑا سا گڑھا بنا ہوا ہے جسے بھرا جا رہا ہے۔ https://Twitter.com/khurram143/status/1896788690426593514 ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی، ایک صارف نے لکھا کہ ایسے تو اس ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔ https://Twitter.com/Khan93977940/status/1896792651225296907 خان نامی صارف نے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک بارش کے باعث بیٹھ جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ٹھیکیدار کو پکڑو‘۔ https://Twitter.com/khankhan315434/status/1896794021592461314 خاور اظہر نے طنزاً لکھا کہ بھائی اگر کام...
    پروپیگنڈا اس تھیوری کے تحت تخلیق ہوا تھا کہ اگر ایک ہی جھوٹ بہت سے لوگ بولیں اور بکثرت بولیں تو وہ سچ مان لیا جاتا ہے۔ تھیوری نے پریکٹیکل کا مرحلہ سر کرنا شروع کیا تو تھیوری درست ثابت ہوتی چلی گئی۔ مگر بات اتنی سادہ رہی نہیں جتنی تھیوری میں نظر آئی تھی۔ پروپیگنڈے کا ایک نتیجہ اور بھی نکلا جسے پہلے سے بھانپا نہ جاسکا تھا۔ اور یہ دوسرا نتیجہ ہی یورپ کے لیے فی الحال سزا بنا ہوا ہے۔ کوئی بھی نہ بھانپ پایا تھا کہ اگر جھوٹ ’بکثرت‘ سے بھی زیادہ بولا جائے تو خود بولنے والا اس پر یقین کر بیٹھتا ہے اور اسے سچ مان لیتا ہے۔ ہماری داخلی سیاست میں جناب عمران...
    ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ جن افراد کو مقدمات میں بری کیا جائے گا، ان کا نام اب کریکٹر سرٹیفکیٹ پر ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بری ہونے والے افراد کا ریکارڈ اپنے پاس رکھے، لیکن اس کا ذکر کریکٹر سرٹیفکیٹ میں نہ کرے۔ یہ فیصلہ جسٹس فاروق حیدر نے شہری نعمان بٹ کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔ شہری نے اپنے مقدمے میں بریت کے باوجود کریکٹر سرٹیفکیٹ میں مقدمے کا ذکر کیے جانے کو چیلنج کیا تھا۔ پولیس حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس کا آئی ٹی سسٹم اور فارمیٹ اپ ڈیٹ کیا جا چکا ہے تاکہ کریکٹر سرٹیفکیٹ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حکام مستقبل کے لائحہ عمل پر سوچ وبچار میں مصروف ہیں ۔ماضی کے ریکارڈز پر مسلسل کھیلنے والے سینئرز کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے۔ بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف جیسے سینئرز کیلئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہورہی ہے ۔ مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہرکا مستقبل بھی شدید خطرات سے دوچار ہے۔ماہرین سوال اٹھارہے ہیں کہ گزشتہ تین سالوں میں4چیئرمین ،8کوچز اور 26 سلیکٹرز تبدیل ہوچکے ہیں۔ تو پھر سینئر کرکٹرز ناکام ہونے کے باوجود ٹیم کا حصہ کیوں ہیں۔ بورڈ حکام اور چیئرمین محسن نقوی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ٹیم میں مخصوص گروپ...
    پاکستان نے امریکا منتقلی کے منتظر افغان پناہ گزینوں کو واشنگٹن نہ لے جانے کی صورت میں ملک بدر کرنے کا عندیہ دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان افغان پناہ گزینوں کی امریکا منتقلی کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں افغانستان سے غیرملکی اسلحے کی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام اسحاق ڈار نے کہاکہ امریکا کی جانب سے جن پناہ گزینوں کو قبول نہیں کیا جائےگا ہم انہیں ملک بدر کردیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ جن پناہ گزینوں کو کوئی ملک منتقل کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے، اور باضابطہ وعدہ کرلیا جاتا ہے تو ان کے...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔ انتہائی اہمیت کے حامل میچ میں بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی بھی ایک روزہ فامیٹ میں 14 ہزار رنز اسکور مکمل کر کے یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے  کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ واضح رہے دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں ویرات کوہلی کو یہ سنگِ میل عبور کرنےکے لیے 15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔ اسٹار بیٹر اگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسڑیلیا کو جیت کے لئے 352 رنز کا ہدف دیا، انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں انفرادی اننگز کا 21 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 143 گیندوں پر 165 رنز بنانے والے انگلینڈ کے بین ڈکٹ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے نیتھن ایسٹل نے 2004 میں امریکہ کے خلاف 145 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔ مزیدپڑھیں:ٹینس اسٹار کو گھورنا تماشائی کو مہنگا پڑگیا
    اس وقت دنیا ایک بحرانی دور سے گزر رہی ہے جہاں سماجی، معاشی اور معاشرتی بحران آج سے کچھ سال پہلے مستحکم سمجھنے جانے والے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ اِس وقت دنیا کو امن و امان کا مسئلہ پہلے سے زیادہ درپیش ہے۔ جنگی جنون لاکھوں انسانوں کی زندگیاں نگل چُکا ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور اس کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ملک بنتا جا رہا ہے۔ دنیا سعودی عرب کے اِس کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب معاشی اور سیاسی اعتبار سے عالمی اہمیت...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ فامیٹ میں 14 ہزار رنز اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنتے بنتے رہ گئے۔ ویرات کوہلی نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کرنےکے لیے 15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔ اسٹار بیٹراگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بھی بن جاتے۔ واضح رہے اب صرف دو کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں جن میں سچن ٹینڈولکر (350 میچز) اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا (378 میچز) شامل ہیں۔ مزیدپڑھیں:تاجکستان کا خواتین کے لباس کے...
    امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ گر کر زمین بوس ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360، رن وے سے اُڑان بھرتے ہی فضا میں ٹکرا گئے تھے۔ تصادم کے بعد ایک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ زمین بوس ہونے والے طیارے میں 2 پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ بحفاظت اترنے والے دوسرے طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کے بعد...
    لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے نجی شراکت داری کیلیے پرانی اتھارٹی کو ختم کرکے ایک نئی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2019ء والے ایکٹ کو ختم کردیا جائے گا تاہم ختم کرنے کا اطلاق فوری نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی کے مطابق جاری منصوبوں پر 2019ء والے ایکٹ کے تحت کام مکمل کیا جائے گایا اسے نئے ایکٹ میں منتقل کردیا جائیگا۔
    امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز امرتسر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز امرتسر(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ایئر فورس کے طیارے سی 17 گلوب ماسٹر نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب امرتسر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر لینڈنگ کی۔ اس پر سوار افراد میں 13 کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ 44 ہریانہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی طرح گجرات کے 33، اترپردیش کے دو اور ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کا ایک ایک فرد سوار تھا، جن کو...
    حال ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا ہے۔ امرتسر میں اتوار کی شب لینڈ کرنے والے اس جہاز میں غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم 112 بھارتی تارکین وطن سوار تھے۔ واضح رہے کہ یہ گزشتہ 10 دنوں کے اندر بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت آنے والی تیسری پرواز تھی۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا نے ہتھکڑی لگا کر مزید بھارتی ڈی پورٹ کردیے یاد رہے کہ امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی تارکین وطن کے خلاف قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور لاکھوں...
    امریکا سے نکالے جانے والے بھارتی باشندوں کو لے کر ایک اور طیارہ ہفتے کو امرتسر پہنچ رہا ہے۔ امریکا میں غیر قانونی تارکینِ وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں بھارتی باشندے بڑے پیمانے پر نشانہ بن رہے ہیں۔ امریکی حکام نے اُن تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے جنہیں ہر قیمت پر نکال باہر کرنا ہے۔ اس وقت امریکا میں سوا سات لاکھ بھارتی غیر قانونی تارکینِ وطن موجود ہیں۔ میکسیکو اور السلواڈور کے بعد یہ بھارت والے تارکینِ وطن کا سب سے بڑا گروپ ہیں۔ پنجاب کابینہ کے ایک رکن نے سوال اٹھایا ہے کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کو لے کر آنے والی پروازوں میں اکثریت گجرات، اتر پردیش اور ہریانہ کے لوگوں...
    ایک باصلاحیت جاپانی کتے نے اسکیٹ بورڈ پر سوار ہو کر انسانوں کی ٹانگوں کے نیچے سے گزرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔ جاپان کی معروف کتے کی تربیت کار ساتومی آسانو کے اسپینیئل نسل کے کتے  کوڈا نے ایک شاندار کارنامہ سرانجام دیا ہے، کوڈا نے اطالوی ٹی وی سیریز لو شو دی ریکارڈ کے سیٹ پر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس شاندار ریکارڈ میں 40 افراد نے اپنی ٹانگیں پھیلا کر ایک انسانی سرنگ بنائی، جس سے گزر کر کوڈا نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔  اس سے قبل 2017 میں جاپانی کتے ڈائی چُن نے 33 افراد کی سرنگ عبور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ پیشہ ور کتے کی تربیت کار ساتومی آسانو کا...
    پشاور: امریکا سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی کے 34 رکنی وفد نے پشاور اور ضلع خیبر کا تاریخی دورہ کیا۔ وفد نے جمرود فورٹ اور گردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور کا دورہ کیا اور ان تاریخی مقامات کی اہمیت کا جائزہ لیا۔  وفد نے پشاور اور ضلع خیبر آمد پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور دورے کے انعقاد پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جمرود فورٹ کی تاریخ اور اس کی اہمیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، خاص طور پر ہری سنگھ نلوا کے دور حکومت میں اس فورٹ کی حکومتی اہمیت پر تفصیل سے بات کی گئی۔ جمرود فورٹ میں سکھ دور کی یادگاروں کا دورہ کرنے...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے پراسیکیوٹر کریم خان امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد اقتصادی اور سفری پابندیوں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے۔مغربی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ برٹش پاکستانی کریم خان اقتصادی اور سفری پابندیاں کا شکار ہونے والے پہلے عہدیدار ہوں گے، ان کا نام ابھی عوامی سطح پر جاری نہیں کیا گیا تاہم صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کا ان پر اثر پڑے گا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق پابندی کا شکار افراد کے امریکا میں اثاثے منجمد کیے جائیں گے، انہیں اور ان کے اہل خانہ کے امریکا میں داخلے پر پابندی ہوگی ادھر آئی سی سی نے امریکا کی...
      اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کی ریاست بنانے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھمکی حقیقت پر مبنی ہے اور کینیڈا کو اسے سنجیدہ طور پر لینا چاہیے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ٹرمپ کا مقصد کینیڈا کے قیمتی معدنی وسائل پر قبضہ کرنا ہے اور وہ کینیڈا کو امریکا کے ساتھ ضم کرنے کے حق میں ہیں۔ ان کے مطابق، ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ کینیڈا کے وسائل پر قابو پانا امریکا کے لیے فائدہ مند ہو گا اور اس مقصد کے لیے انہوں نے کینیڈا کو 51 ویں ریاست بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ٹروڈو نے مزید...
    اسلام آباد:ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی قید سے رہا کرانے اور انہیں وطن واپس لانے کے حوالے سے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو تفصیلی طریقہ کار سے آگاہ کر دیا۔ عدالت نے اس معاملے پر وفاقی حکومت سے 21 فروری تک جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے عدالت میں ایک نیا ڈیکلیریشن پیش کیا، جس میں بتایا گیا کہ اگر پاکستان شکیل آفریدی کو امریکا کے حوالے کرے تو اس کے بدلے میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن واپس بھیجا...
    غزہ کے حوالے سے پیش کردہ تجویز میںامریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہ ہو گی* صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے ان کی پیش کردہ تجویز میںامریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہ ہو گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چند دن قبل انہوں نے یہ اعلان کیا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پرقبضہ کر سکتا اور اسیاپنی ملکیت میں لے سکتا ہے۔ امریکہ کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں ہو گی! خطے میں استحکام آئے گا،انہوں نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر صبح سویرے ایک پوسٹ میں کہا۔ ٹرمپ جنہوں نے پہلے غزہ میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا امکان ظاہر کیا تھا، اب اپنے تبصروں میں انہوں نے اپنے منصوبوں کی وضاحت کر دی...
    واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کو جنگ کے بعد امریکا کے حوالے کرے گا۔ ٹرمپ نے وضاحت دی کہ غزہ کی سرزمین پر امریکی فوجی اتارنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ لڑائی کے بعد اسرائیل علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کرانے میں کامیاب ہو جائے گا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ٹرمپ کے منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ اس تجویز نے کچھ ریپبلکنز ارکان کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان کی دنیا بھر میں مذمت کے ایک دن بعد کہ وہ غزہ کی پٹی کو مشرق وسطیٰ کا ریویرا بنانا چاہتے ہیں، اسرائیل نے اپنی فوج کو غزہ کے رہائشیوں کے رضاکارانہ انخلا...
    واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکاکے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے۔ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہاہے کہ پاناما کی حکومت نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ پاناما کینال سے گزرنے والے امریکی سرکاری جہازوں پر آئندہ فیس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس اقدام سے امریکا کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔دوسری جانب اس آبی گزر گاہ کا انتظام سنبھالنے والی ’پاناما کینال اتھارٹی‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اتھارٹی نے امریکا کو ایسی کوئی رعایت دینے پر تاحال اتفاق نہیں کیا ہے۔اتھارٹی کے مطابق وہ امریکی حکام سے اس...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہےکہ جنگ ختم ہونے کے بعد غزہ کی پٹی اسرائیل کے ذریعے امریکا کے حوالے کردی جائے گی، اس وقت تک فلسطینی اس خطے میں نئے اور جدید گھروں کے ساتھ کہیں زیادہ محفوظ دوبارہ آباد ہو چکے ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا کے بہترین ترقیاتی اداروں کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیرِ نو کرے گا، جس سے یہ خطہ ایک شاندار ترقیاتی ماڈل بن جائے گا، اس عمل میں امریکا کو کسی فوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی اور اس سے خطے میں استحکام آئے گا۔ خیال رہےکہ امریکی صدر کے غزہ پر قبضے کا متنازعہ بیان پر عالمی سطح پر سخت ردعمل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ کے اختتام پر غزہ کی پٹی امریکا کے حوالے کر دی جائے گی، امریکا کے اس خیال کا مطلب فلسطینیوں کو دوبارہ آباد کرنا ہوگا، اس کے لیے کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ جمعرات کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل پریئر بریک فاسٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری انتظامیہ امریکا کو ایک بار پھر عظیم ملک بنائے گی، امریکی ہمیشہ ایک قوم بن کر رہے ہیں اور اس قوم کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ غزہ میں انسانی انخلا سے متعلق اپنے منصوبے کا دفاع کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمارا مقصد غزہ کی پٹی کی تعمیر نو ہے اور...
    فوج کی ضرورت نہیں، اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کریگا،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل غزہ کو امریکا کے حوالے کردے گا۔غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے اور اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد فلسطینی اراضی کو امریکا کے حوالے کرے گا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل محصور علاقے میں لڑائی ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کر دے گا اور اس عمل...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) امریکا نے پاناما کینال سے گزرنے والے اپنے سرکاری بحری جہازوں کی فیس کی ادائیگی بند کردینے کا اعلان کیا ہے جس سے امریکی حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی جبکہ پاناما کینال اتھارٹی نے کہا ہے کہ امریکی بحری جہازوں کو ایسی رعایت دینے پر کوئی اتفاق نہیں ہوا۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے بدھ کی شب اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سرکاری بحری جہاز اب پاناما کینال سے کسی بھی قسم کی فیس ادا کیے بغیر گزر سکیں گے جس سے امریکی حکومت کو کروڑوں ڈالر کی بچت ہو گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاناما...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو، کینیڈا اور چین کے خلاف ٹیرف کے اعلان کے چند روز بعد ہی نیا حکم نامہ سامنے آیا ہے جس کے تحت چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام پارسل امریکی پوسٹل سروس نے معطل کردیے ہیں۔ اس اقدام کو تجارتی جنگ میں ایک بڑے حملے کے روپ میں دیکھا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہتے ہوئے مزید خرابی پیدا کردی ہے کہ ٹیرف اور دیگر متنازع امور پر انہیں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفت و شنید کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ یو ایس پوسٹل سروس نے تاحکمِ ثانی چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام پارسل روک دیے ہیں۔ امریکی حکام نے چین پر...
    امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ ساز نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ امریکی ریاست ایڈاہو سے تعلق رکھنے والے اور مسلسل عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے ڈیوڈ رش نے 30 سیکنڈ میں 47 بار منہ سے ٹیبل ٹینس بال دیوار پر مار کر اپنے ہی ریکارڈ کو توڑ دیا۔ ڈیوڈ رش نے یہ باؤنسنگ چیلنج لندن میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں انجام دیا۔ اس سے قبل ڈیوڈ رش نے 43 بار گیند دیوار پر مار کر 34 کا ریکارڈ توڑا تھا اور اب انہوں نے 47 بار گیند مار کر اپنے ہی ریکارڈ میں مزید بہتری لائے ہیں۔ ڈیوڈ رش بیک وقت سب سے...
    امریکا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے والے سیکڑوں بھارتیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 205 بھارتیوں کو امریکا سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے، ان تمام افراد کے بھارتی شہری ہونے کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔ امریکا سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے حوالے سے کی گئی کارروائی کے تمام مرحلے میں بھارت بھی شامل رہا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان 205 بھارتیوں کو لے کر امریکی فوجی طیارہ امریکی ریاست ٹیکساس سے آج روانہ ہوا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر ایسی کئی پروازوں میں سے پہلی پرواز ہے جو امریکا میں غیر قانونی ہندوستانی تارکینِ وطن کو واپس لے جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر میں تصادم کے بعد ہلاک ہونے والے 67 افراد میں سے 55 کی باقیات دریائے پوٹومک سے نکال لی گئیں۔ غوطہ خور دریائے پوٹومک میں دیگر 12 افراد کی باقیات کی تلاش کر رہے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں فوج بھی معاونت کر رہی ہے۔ تباہ ہونے والے طیارے کو ہوائی اڈے پر مختص ہنگر میں منتقل کیا جائے گا ۔
    برطانیہ کے راک بینڈ کولڈ بلے کے بھارت میں ہونے والے کنسرٹس میں ایک کروڑ تین لاکھ لوگوں نے شرکت کر کے عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کولڈ پلے کو بھارت میں حالیہ دورے کے دوران کنسرٹ میں سب سے زیادہ شرکا کی حاضری لگانے کا نیا اعزاز ملا جس کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے کنسرٹ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ برطانوی راک بینڈ کے کنسرٹس کے مجموعی طور پر 1 کروڑ 3 لاکھ ٹکسٹس فروخت ہوئے اور اتنے ہی لوگوں نے میوزیکل پروگرام میں شرکت کی۔ عالمی ریکارڈ کا اندراج کرنے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس سے قبل مارچ 2022 میں کوسٹاریکا میں ہونے والے کنسرٹ میں سب سے زیادہ لوگوں...
    امریکی اور ڈچ حکام نے ایک مشترکہ کارروائی کے ذریعے پاکستان سے چلنے والے ایک گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔  یہ ویب سائٹس ہیکنگ ٹولز کی فروخت اور مالی فراڈ میں ملوث تھیں، جو دنیا بھر میں پھیل کر غیر قانونی سرگرمیاں کر رہی تھیں۔ امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ان ویب سائٹس کے سرورز کو بند کر دیا گیا ہے، جو کہ ہیکنگ اور مالیاتی دھوکے کے بین الاقوامی گروپوں کو ویب ٹولز فراہم کر رہی تھیں۔  ان ویب سائٹس کو چلانے والا گروہ جسے “صائم رضا گروپ” یا “ہارٹ سینڈر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے آن لائن مارکیٹ پلیسز کے ذریعے ان ٹولز کو فروخت...
    وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا نے ٹیرف لگایا تو کینیڈا فوری اور زبردست جواب دے گا۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے، لیکن ایسے اقدام کا فوری جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت نے میکسیکو، کینیڈا اور چین پر ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم فروری سے بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عائد کر دیں گے۔...
    فائل فوٹو۔ پاکستان سے آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ آذربائیجان ٹورازم بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے کہا ہے کہ پاکستان سے آذربائیجان جانے والے سیاحوں کی تعداد میں 50 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہنگامی طور پر کراچی سے فلائٹس کا دوبارہ آغاز کرنا چاہتے ہیں۔آذربائیجان ٹورازم بورڈ کے سی ای او نے مزید کہا کہ کراچی سے ہفتہ وار دو پروازیں چلوانا چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ 2023 میں 55 ہزار اور 2024 میں 80 ہزار سے زائد پاکستانی سیاحت کےلیے آذربائیجان آئے۔
    سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والا شخص عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قرآن کی بےحرمتی کرنے والا کون، سویڈن میں بار بار ایسا کیوں ہوتا ہے؟ پولیس کے مطابق، سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر بدھ کی رات سویڈن کے شہر سودرتلجے میں اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے تاحال اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کے قتل کی اصل وجوہات اب تک سامنے آسکی ہیں۔ یاد رہے کہ ملعون سلوان صباح مومیکا...
    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس سے ہمدردی رکھنے والے غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارےکے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سام دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کریں گے، جس کے تحت فلسطینیوں کے حامی مظاہروں میں حصہ لینے والے غیر ملکی کالج کے طلبہ اور دیگر غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا جائے گا۔ اس آرڈر میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ محکمہ انصاف کو حکم دیں کہ امریکی یہودیوں کے خلاف دہشت گردانہ دھمکی، توڑ پھوڑ اور تشدد پر جارحانہ بنیادوں پر کارروائی کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا فیکٹ شیٹ میں کہنا تھا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہودیوں کی مخالفت سے نمٹنے سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کرنے والے غیر ملکی افراد بشمول طلبہ کو امریکا سے نکال دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ’لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا‘، مصر بھی اہل غزہ کی بیدخلی کے خلاف عرب میڈیا کے مطابق تمام غیر ملکی رہائشیوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے جو جہاد حامی مظاہروں میں شامل ہوا انہیں تلاش کرکے امریکا سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔ حکمنامے کے کچھ مندرجات کے مطابق ’حماس کے تمام ہمدردوں‘ کے اسٹوڈنٹ ویزے بھی فوری طور پر منسوخ کردیے جائیں گے۔ دریں اثنا مئی میں...
    کراچی: امریکا سے پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون کو ائرپورٹ حکام کس کے حوالے کرنے پر غور کررہے ہیں؟ اس حوالے سے ذرائع نے تفصیلات بتا دیں۔   امریکی ریاست نیویارک سے کراچی پہنچنے والی خاتون ، جو نوجوان کی محبت میں اپنے شوہر سے طلاق لے کر اور 2 بچوں کو چھوڑ کر پاکستان پہنچی تھی، گارڈن ویسٹ میں  اپنی محبت سے ملنے کے بعد پریشانیوں کا شکار ہو گئی۔ نوجوان نے اسے شادی سے انکار کرتے ہوئے بتایا کہ میرے والدین راضی نہیں ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور بعد ازاں خاتون ویزے کی میعاد ختم ہونے کی...
    لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فلسطینیوں کے لئے الگ جگہ رہائشی منصوبے کے حوالے سے دیا جانے والا بیان قابل مذمت ہے بلی تھیلے سے باہر ا ٓچکی ہے۔ اسرائیل اور امریکا غزہ پر مستقل قبضہ چاہتے ہیں، امت مسلمہ کو اپنا شدید ردعمل دینے کی ضرورت ہے۔اسرائیل نے امریکا کی پشت پناہی سے غزہ میں 45ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد کو زخمی کیا۔دنیاکا امن تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے امریکن صدر کے آنے سے بھی پاکستان کے حوالے سے پینٹاگون کی پالیسی میں کوئی واضح تبدیلی ہوتی ہوئی...
    ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان دنوں چین کی ایک کمپنی کے بنائے گئے ’ڈیپ سیک‘ نامی چیٹ بوٹ کی دھوم مچی ہے جس نے اپنی لانچنگ کے پہلے 10 دنوں میں ہی امریکا سمیت دنیا کے 50 سے زائد ممالک میں سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔ مگر ڈیپ سیک کے بانی کون ہے اور کیسے انہوں نے چیٹ جی پی ٹی جیسے بڑے چیٹ بوٹس کا متبادل ماڈل تیار کیا؟ ڈیپ سیک کے بانی لیانگ وین فینگ ایک چینی انٹرپرینیور اور تاجر  ہیں۔ وہ ایک انویسٹمنٹ گروپ ’ہائی فلائیر‘ کے شریک بانی ہیں اور ’ڈیپ سیک‘ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔ لیانگ وین فینگ 1985 میں چین کے ژانگ جیانگ شہر...
    نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی پر واپس نائیجیریا میں ہنگامی لینڈنگ کروادی گئی۔ ذرائع کے مطابق دوران پرواز اچانک نیچے جانے پر طیارے میں شدید جھٹکوں سے 40 مسافر زخمی ہوئے جن میں سے 6 کی حالت شدید تشویشناک ہے۔ دوران پرواز طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی چیخ پکار کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ امریکی میدیا کے مطابق نائیجیریا سے امریکا جانے والے طیارے میں 245 مسافروں سمیت عملے کے گیارہ افراد سوار تھے۔
    ابوجا : نائیجیریا سے امریکا جانے والا طیارہ دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث واپس نائیجیریا میں ہنگامی طور پر لینڈ کر گیا۔ ذرائع کے مطابق، طیارے میں اچانک جھٹکے آنے سے 40 مسافر زخمی ہو گئے، جن میں سے 6 کی حالت نازک ہے۔   اس دوران طیارے کے ہچکولے کھانے اور مسافروں کی پریشانی کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، طیارے میں 245 مسافر اور 11 رکنی عملہ سوار تھا۔ یہ حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر واپس نائیجیریا میں لینڈ کرایا گیا تاکہ زخمیوں کو مدد فراہم کی جا سکے۔
    ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری 20 جنوری 2025 کو ایک تاریخی لمحہ تھا، جس میں کئی عالمی رہنما، سیاستدان اور کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب میں شرکت کرنے والی اہم عالمی شخصیات میں ارجنٹینا کے صدر خاویر، ایکواڈور کے صدر اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر شامل تھے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کے خصوصی مندوب کے طور پر موجود تھے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنا نمائندہ تقریب کے لیے واشنگٹن روانہ کیا۔ پاکستان کی نمائندگی سفیرِ پاکستان رضوان سعید شیخ نے کی۔ تقریب میں سابق امریکی صدور جیسے بل کلنٹن، جارج بش اور بارک اوباما بھی موجود تھے، جو امریکی سیاسی تسلسل کی علامت تھے۔ کاروباری شخصیات میں ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زکربرگ، ٹم...
    ہیوسٹن(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ دورہ امریکا کے دوران ہیوسٹن میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین کا شکریہ ادا کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین...
    واشنگٹن:امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ غزہ  میں بہتری کے لیے مصر اور اردن سے اپیل کرتے ہیں کہ ساحلی علاقے کے پناہ گزینوں کو قبول کریں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پٹی کے پناہ گزینوں کی رہائشگاہ مستقل یا عارضی بھی ہوسکتی ہے، اس حوالے کچھ واضح نہیں کہہ سکتا، اسرائیل کو ہم نے کافی بم دیے ہیں ، جو اس نے خریدے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنگ بندی کے حوالے واضح نہیں کہ کب تک جنگ بندی رہتی ہے، اسرائیل امریکا سے ہتھیار خریدنے میں دلچسپی رکھتا ہے، میں غزہ کے پناہ گزینوں کے حوالے سے مصر کے صدر عبدل فتح السیسی سے بات کرونگا’۔ خیال رہے کہ اسرائیلی...
    جرمنی کے ایک ایروسپیس انجینیئر نے 120 دن تک پاناما کے ساحل پر ایک زیرِآب کیپسول میں رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:گائے کی سہیلیاں، OMG کتنا پرانا؟ جانیے دلچسپ و عجیب حقائق بین الاقوامی میڈیا کے مطابق 59 سالہ روڈیگر کُوچ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں سمندر کے نیچے اپنے 30 مربع میٹر کے گھر سے نکلے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج نے تصدیق کی کہ کُوچ نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں زیرِآب لاج میں 100 دن گزارنے والے امریکی جوزف ڈٹوری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس حوالے سے روڈیگر کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا ایڈونچر تھا اور جو یہ ختم ہو گیا ہے۔ میں...
    چینی سائنس دانوں نے 18 منٹ تک پلازما کا درجہ حرارت 10 کروڑ ڈگری سیلسیئس تک برقرار رکھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ سائنس دانوں نے یہ کارنامہ ’مصنوعی سورج‘ کہلائے جانے والے نیوکلیئر فیوژن ری ایکٹر ’ایکسپیریمنٹل ایڈوانسڈ سپر کنڈکٹنگ ٹوکامیک (ای اے ایس ٹی)‘ کو استعمال کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس تجربے میں ہائیڈروجن اور ڈیوٹیریم کا بطور ایندھن استعمال کیا گیا، جس سے سائنس دانوں نے سورج پر ہونے والے عمل کی نقل کی۔ ’مصنوعی سورج‘ کا یہ تجربہ نیوکلیئر فیوژن کو توانائی کا ایک عملی ذریعہ بنانے کی جانب قدم ہے۔ منصوبے کے ڈائریکٹر سونگ یُنٹاؤ کے مطابق خود انحصار پلازما کا حصول ایک اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیوژن ڈیوائسز...
    امریکا نے تمام غیر ملکی امدادی پروگراموں کی نئی فنڈنگ روک دی۔ امریکی وزارت خارجہ نے دنیا بھرمیں تقریباً تمام امدادی پروگراموں کے لیے نئے فنڈز معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی میڈیا  کے مطابق وزیرخارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری کیے گئے حکم میں خوراک سے متعلق ہنگامی پروگراموں اور اسرائیل کے علاوہ مصر کو فوجی امداد کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔ امریکا کے اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکی امداد سے چلنے والے ہونے والے اربوں ڈالر کے صحت، تعلیم، جاب ٹریننگ، انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی سے متعلق منصوبوں کے لیے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ عالمی سطح پر امریکا سب سے زیادہ امدادی فنڈز جاری کرتا ہے اور 2023 کے دوران یہ فنڈز 60...
    امریکا کے ایک فیڈرل جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیدائشی حق شہریت کی ازسر نو تعریف کرنے والے ایگزیکٹو آرڈر کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ جمعرات کو امریکی فیڈرل جج کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں ٹرمپ انتظامیہ کو 14 دن کے لیے ایگزیکٹو آرڈر پر عمل درآمد کے لیے کسی قسم کے اقدامات کرنے سے بھی روکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ حکم نامہ، پاکستان سے امریکا جانے کے منتظر ہزاروں افغانوں کا مستقبل خطرے میں پڑگیا اس دوران فریقین صدر ٹرمپ کے پیدائشی حق شہریت سے متعلق حکم کے درست ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں مزید دلائل پیش کریں گے۔جج نے 6 فروری کو کیس کی سماعت...
    واشنگٹن: دو روز قبل امریکا کے 47 ویں صدر کا حلف اٹھانے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے قانون کو رد کرتے ہوئے خواجہ سراؤں کے فوج میں ملازمت کرنے پر پابندی عائد کر دی۔ واضح رہے کہ امریکا کی بحری، بری اور فضائی افواج میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 14 ہزار کے قریب خواجہ سرا اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ خواجہ سراؤں کے لیے یہ حکمنامہ نئے صدر کی پہلی تقریر کے بعد سامنے آیا جس میں ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا میں صرف دو جنس ہوں گی ایک مرد اور ایک عورت۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے 70 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز کے بعد نئی انتظامیہ نے امریکی سفارتخانوں...
    ڈیرہ اسماعیل خان ( مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔انہوں...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور  نے  کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ اس دشمن سے ہے جس نے سپر پاور امریکا کو شکست دی، ہمارے دشمنو ں کا موازنہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان  میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔  وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں نو قائم شدہ پولیس ٹریننگ سکول کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ  نے پولیس ٹریننگ سکول ڈی آئی خان میں فائرنگ رینج کی تعمیر کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے ’ میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکا کا 47واں صدر بننے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں ان کے ساتھ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہوں۔‘ ان کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے امریکا اور پاکستان نے اپنے لوگوں کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خطے میں اور اس سے باہر ایک ساتھ کام کیا ہے اور ہم ایسا  مستقبل میں بھی کرتے رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیے:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے دن کونسے بڑے فیصلے کیے؟ وزیر اعظم نے دوسری...
    دبئی (اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر کیرون پولارڈ ٹی20 کرکٹ کیرئیر میں 900 چھکے لگانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 16 جنوری کو آئی ایل ٹی20 لیگ میں ایم آئی ایمریٹس اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان میچ میں پولارڈ نے اپنے کیریئر میں 900 چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔پولارڈ 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر ٹی20 کرکٹ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بھی بن گئے۔ان کے علاوہ ہم وطن کرس گیل 1 ہزار 56 چھکوں کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، جنہوں نے یہ کارنامہ محض 455 اننگز میں انجام دیا تھا۔پولارڈ نے دنیا بھر میں ٹی 20 لیگز میں ٹائٹل جیتے ہیں...
    وزیراعظم کاکمزور یا غلط بنیادوں پرکیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانیکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں،...
    عدالت کو ملٹری ٹرائل والے کیسز کا ریکارڈ دینے سے انکار کیا گیا، جسٹس حسن اظہر رضوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے ۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سیکشن 2 (1) ڈی ون اگر درست قرار پاتا ہے تو نتیجہ کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے سیکشنز درست پائے جائیں تو ٹرائل کے خلاف درخواستیں نا قابل سماعت ہوتی ہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ ملٹری ٹرائل میں پورا پروسیجر فالو کیا جاتا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی...
    ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے خراب کارکردگی رکھنے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اندرونی میمو میں مارک زکر برگ نے اپنے اسٹاف کو بتایا کہ انہوں نے خراب کارکردگی والے ملازمین کو فارغ کر کے پرفارمنس کا معیار بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میمو میں مزید بتایا گیا کہ زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی ان لوگوں کو جن کی کارکردگی ایک برس کے دورانیے میں توقعات پر پورا نہیں اترتی عموماً مینیج آؤٹ کرتی ہے (یعنی ایسے کام کرنے کے لیے دیتی جو اگر نہ ہوں تو نوکری سے فارغ کر...
    پیانگ یانگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل فائر کرکے چند دنوں بعد امریکی صدر کے عہدے کا حلف اْٹھانے والے ٹرمپ کو پیغام دیدیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے سمندر میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل فائر کیے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکی نو منتخب ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔بیلسٹک میزائل کا یہ تجربہ اس وقت ہوا جب جاپانی وزیرخارجہ تاکیشی ایویا جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔جنوبی کوریا اور امریکا کے انٹیلی جنس حکام نے شمالی کوریا کی میزائل لانچنگ کی تیاریوں کا پہلے سے پتا...
    جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے سمندر میں کم فاصلے تک مار کرنے والے متعدد بیلسٹک میزائل داغے، جن کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آنے والی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہو سکتا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جاپانی وزیر خارجہ تاکیشی ایوایا جنوبی کوریا کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ سیئول کی فوج نے بحیرہ جاپان کے نام سے مشہور پانی کے ذخائر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا کی فوج نے مشرقی سمندر میں داغے جانے والے کم فاصلے...
    سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں نے سیاست میں نہیں آنا لیکن خدمت کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں ہونے والے فیصلے پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں،فیصلے تحریک انصاف کے حق میں ہوں یا خلاف، یہیں ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی واضح کہہ چکے وہ امریکا کی طرف نہیں دیکھ رہے۔
    روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی میں قید ایرانی تاجر محمد عابدینی کو رہا کر دیا گیا۔ اطالوی وزیرِ انصاف کارلو نارڈیو کا کہنا تھا کہ ایرانی تاجر کو قانونی طور پر امریکا کے حوالے نہیں کر سکتے۔ خبررساں اداروںکے مطابق ایرانی تاجر کو دسمبر میں امریکا کی جانب سے جاری کردہ وارنٹ پر اٹلی کے شہر میلان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی محکمہ انصاف نے 38 سالہ محمد عابدینی اور 42 سالہ مہدی محمد پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے امریکا سے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی دینے کی سازش کی تھی۔ وزیرِ انصاف کا کہنا ہے کہ اٹلی سے عابدینی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ موجودہ قانون کا صرف سزا یافتہ شخص پر...
    امریکا میں ایک پادری جس نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی پیش گوئی کی تھی، اس نے ملک کے حوالے سے ایک اور خوفناک پیشین گوئی کردی ہے۔ ریاست اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والے پادری برینڈن ڈیل بگس نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدان قتل کی پیش گوئی کے بعد اب ایک ہولناک زلزلے سے امریکا کی بڑی پیمانے پر تباہی کی پیش گوئی کی ہے۔ برینڈن نے کہا کہ خدا نے انہیں 10 شدت کے زلزلے کا خواب دکھایا ہے جس سے امریکا بھر میں ہزاروں افراد ہلاک ہوجائیں گے۔ پادری نے دعویٰ کیا ہے کہ زلزلہ نیو میڈرڈ کی فالٹ لائن سے شروع ہوگا جو مسوری، آرکنساس، ٹینیسی، کینٹکی اور الینوائے تک پھیلے گا۔ انہوں...
    میری لینڈ کی رہائشی امریکی خاتون نے حال ہی میں پِک 5 ڈرا میں 42 لاکھ بھارتی روپوں کی جیت لی اور جارج کاؤنٹی کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کی جیت کا باعث بننے والے  نمبر اس کے خواب میں نظر آئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خوش قسمت فاتح نے نے بتایا کہ اس نے جیتنے والے نمبرخواب میں دیکھنے کے ایک ہفتے بعد ایک ٹکٹ خریدا، خاتون نے لاٹری حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے خواب میں ہندسوں کی ایک مخصوص ترتیب نمودار ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے خواب پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے ایک ٹکٹ خریدا، چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنے کے بعد انہوں نے ایک پارٹی...
    وینزویلا کے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیسری مدت کے لیے منتخب ہونے والے نکولس مادورو نے تیسری مدت کے لیے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ مادورو 2013 میں پہلی بار وینزویلا کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ اپوزیشن نے جولائی میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا۔ دوسری جانب امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 25 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وینزویلا کے وزیر داخلہ اور وزیردفاع کی گرفتاری پر بھی 15، 15 ملین ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔ وینزویلا کے صدر پر امریکا میں کوکین اسمگل کرنے کا...