2025-09-23@11:36:57 GMT
تلاش کی گنتی: 120745
«اور فضائی»:
(نئی خبر)
کراچی: آئی ٹی سی این ایشیا 2025 کی تین روزہ نمائش کا آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا، وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ٹیک ڈیسٹی نیشن پاکستان کے تحت نمائش میں کثیر الملکی سرمایہ کار شرکت کر رہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی کی آئی ٹی سیکٹر میں جدت اور تکنیکی استعداد بڑھانے کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں۔ نمائش میں برطانیہ، ترکیہ، آذربائیجان، سعودی عرب، چین، امریکا سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہوں گے۔ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے تحت آئی ٹی سیکٹر نوجوانوں کے روزگار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے۔ نمائش میں اہم معاہدوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ایونٹ عالمی سطح...
بھارت نواز فتنۃ الخوارج کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہونے لگے، جو شہری آبادی کو ڈھال بنا کر تباہی کا کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا نے تیراہ واقعے کی اصل حقیقت شواہد کے ساتھ بیان کی ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق وادی تیراہ میں فتنۃ الخوارج کے کمپاؤنڈ میں دھماکے سے 14 دہشگرد ہلاک ہوئے جبکہ واقعہ بارودی مواد پھٹنے کے باعث پیش آیا جس میں 10 معصوم شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشتگرد وادی تیراہ میں ایک گھر میں بارودی مواد اور خودکش جیکٹس ذخیرہ کیے ہوئے تھے۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق یہ گھر طالبان کمانڈر امان گل اور مسعود خان بطور بم فیکٹری...
وسیم احمد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر کے 391 اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور کے کریسنٹ ماڈل ہائیر اسکول میں اس پروگرام کا افتتاح کیا,افتتاحی تقریب میں ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی رونمائی کی گئی اور اسکول ٹیموں کو پی سی بی کٹ بیگز بھی دیے گئے,کریسنٹ ماڈل سکول اور کریسنٹ گرائمرسکول کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایاگیا،اس پروگرام میں 175 سرکاری اور 218 نجی اسکولز شامل ہیں۔ ایشیا کپ : اگر مگر کے کھیل سے بچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو آج سری لنکا سے جیتنا ہوگا محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو رہا...
نیویارک (ویب ڈیسک) فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے بڑے ممالک کے بعد بیلجیئم، لکسمبرگ اور مالٹا سمیت مزید 5 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو، اینڈوورا اور مالٹا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بیلجیئم کے وزیراعظم نے غزہ تک مکمل اور آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ غزہ کا بحران دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ وزیراعظم لکسمبرگ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل ہی امن کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ مالٹا کے وزیر اعظم نے کہا کہ فلسطین کو تسلیم کرنا...
گلوبل صمود فلوٹیلا نے عسقلان جانے کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، غزہ جانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز ایک بین الاقوامی امدادی مہم، جسے گلوبل صمود فلوٹیلا کہا جاتا ہے، غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کے مقصد سے سمندر کے راستے روانہ ہوئی ہے۔ اسرائیل نے اس مشن کو روکنے اور اس کی بحری ناکہ بندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور پیشکش کی ہے کہ امدادی سامان عسقلان کی بندرگاہ پر اتارا جائے، جہاں سے اسرائیلی انتظامیہ اسے غزہ منتقل کرے گی۔ تاہم، فلوٹیلا کے منتظمین نے یہ پیشکش رد کر دی ہے، اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ عسقلان کی بندرگاہ پر امداد...
عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات فروری کے پہلے نصف میں منعقد ہوں گے اور یہ انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور پرامن ہوں گے۔ چیف ایڈوائزر نے یہ بات پیر کو نیویارک میں امریکی خصوصی ایلچی برائے جنوبی و وسطیٰ ایشیا اور بھارت کے نامزد سفیر سرجیو گور سے ملاقات کے دوران کہی۔ US Special Envoy on South Asia Calls on Chief Adviser New York, September 22: Chief Adviser Professor Muhammad Yunus on Monday said the Interim Government is making comprehensive preparations to ensure a free, fair, and peaceful general election in the first half of February.… pic.twitter.com/pwhlxpJDPv — Chief Adviser of the Government of Bangladesh (@ChiefAdviserGoB) September 23, 2025...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم آفس کو دی گئی ایک بریفنگ میں اعتراف کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں 3.6 کھرب روپے کے سیلز ٹیکس خسارے کو پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ ریٹیل سیکٹر کی غیر رسمی نوعیت اور اس میں موجود شدید تقسیم ہے، جس کی وجہ سے اس شعبے کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کرنا مشکل ہو رہا ہے۔بریفنگ کے مطابق صرف ریٹیل سیکٹر میں سیلز ٹیکس کا خسارہ 310 ارب روپے ہے، جو مجموعی خسارے کا تقریباً دسواں حصہ بنتا ہے۔ ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ مالی سال...
کیلیفورنیا کے گوگل ہیڈکوارٹرز کے باہر ایم بی اے چائے والا کے بانی پرافُل بِلورے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ حال ہی میں بلورے نے ایک تصویر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا، ’ہیلو فرام گوگل ہیڈکوارٹرز گوگل پلیکس، ماؤنٹین ویو، کیلیفورنیا، یونائیٹڈ اسٹیٹس۔‘ تصویر سامنے آتے ہی صارفین نے اسے امریکی حکومت کی اچانک نئی پالیسی سے جوڑ دیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں ایچ-1 بی ویزا کے لیے ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 82 لاکھ پاکستانی روپے) کی بھاری فیس کا اعلان کیا، جس کے بعد انٹرنیٹ پر مذاقاً یہ دعویٰ کیا جانے لگا کہ اس فیصلے کے پیچھے ’وجہ‘ پرافُل بِلورے ہی ہیں۔ کچھ صارفین نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک تازہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزمرہ استعمال ہونے والے ڈسپوزیبل پلاسٹک کے برتنوں سے نکلنے والے مائیکرو پلاسٹک ذرات انسانی دماغ تک پہنچ کر الزائمر جیسی مہلک بیماری کا باعث بن سکتے ہیں۔یہ تحقیق ماحولیاتی تحقیق سے متعلق جریدے میں شائع ہوئی ہے، جس میں پلاسٹک کے انتہائی باریک ذرات کے دماغی صحت پر پڑنے والے تباہ کن اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔تحقیق کے مطابق مائیکرو اور نینو پلاسٹک کے ذرات ہمارے ماحول میں ہر جگہ موجود ہیں، جو خوراک، پانی اور ہوا کے ذریعے مسلسل انسانی جسم میں داخل ہو رہے ہیں۔ یہ ذرات جسم کے تمام نظاموں میں پائے جاتے ہیں، حتیٰ کہ دماغ تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔سائنسدانوں...
برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے بعد فرانس کا بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز برطانیہ، کینیڈا ،آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا۔ فرانس کے صدر میکرون نے اقوام متحدہ کانفرنس میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں امن قائم کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن قائم نہ کرنے کی اجتماعی ذمہ داری پوری عالمی برادری پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ دہائیوں سے ادھورا ہے۔ انہوں نے عالمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی سائنسدانوں نے ایک ایسی انقلابی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو عام شیشے کی کھڑکیوں کو بجلی پیدا کرنے والے شمسی پینلز میں تبدیل کر سکتی ہے۔نینجنگ یونیورسٹی کے محققین کی اس ایجاد کو توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔یہ نیا نظام Diffractive-type Solar Concentrator (CUSC) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ سورج کی روشنی کو شیشے کے اندر جذب کرنے کے بجائے اس کے کناروں پر مرکوز کرتا ہے۔ یہاں پر لگے ہوئے خصوصی سیلز اس روشنی کو برقی توانائی میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ اس طریقہ کار کی وجہ سے شیشے کی شفافیت برقرار رہتی ہے اور یہ عام کھڑکیوں جیسا ہی نظر آتا ہے۔تحقیقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی میں آج ہونے والا ایشیا کپ سپر فور کا میچ پاکستانی کرکٹ ٹیم کےلیے بڑی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔بھارت کے خلاف حالیہ شکست کے بعد گرین شرٹس پر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح حاصل کرنا ہوگی، ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑے گا۔پاکستانی ٹیم اس وقت سخت دباؤ کا شکار ہے، جہاں نہ صرف جیت کی ضرورت ہے بلکہ رن ریٹ کو بہتر بنانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ بھارت سے ہار کے بعد ٹیم مائنس کے رن ریٹ کے ساتھ گروپ میں آخری پوزیشن پر ہے۔ٹورنامنٹ میں اب تک کی کارکردگی کے مطابق پاکستان نے چار میچز کھیلے ہیں، جن میں دونوں شکستیں بھارت کے خلاف آئی...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں فلسطین اور کشمیر میں جاری ناانصافیاں اور بڑھتی ہوئی اسلاموفوبیا کی لہر امن کے لیے سنگین چیلنج ہیں۔ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ او آئی سی کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ موقع سیرتِ طیبہ کی اُن لازوال تعلیمات پر غور کا ہے جو امن، عدل، شفقت اور رواداری پر مبنی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈین ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق یہ خصوصی اجلاس حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے ڈیڑھ ہزار سال مکمل ہونے کے موقع...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولائن کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل دن میں پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔ پریس سیکریٹری نے بتایا کہ صدر ٹرمپ قطر، سعودی عرب، انڈونیشیا، ترکی، مصر اور اردن کی قیادت سے بھی ملیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے...
پاکستانی فلم اور ٹیلی وژن کے معروف اداکار ببرک شاہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں ماضی کی مشہور فلمی اداکارہ ریما خان کے فن سے متعلق کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے، جس کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ یوٹیوب چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ببرک شاہ نے کہا کہ ریما خان کو ہمیشہ ان کی خوبصورتی اور رقص کی وجہ سے سراہا گیا، لیکن فنکار کے طور پر وہ اتنا مضبوط مقام حاصل نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا ریما جی کو اوورریٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بلاشبہ بہت خوبصورت تھیں اور بہترین ڈانسر تھیں، لیکن اداکاری میں انہوں نے خود کو اس طرح نہیں منوایا۔ اگرچہ انہوں نے...
نیویارک اسلام آباد(صغیر چوہدری )اقوام متحدہ اجلاس سے قبل بڑی سفارتی سرگرمی،ٹرمپ کی میزبانی میں طاقتور اسلامی ممالک کے سربراہان کی اہم ملاقات، فلسطین اور اسرائیلی حملے پر غور،اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایک بڑی اور غیر معمولی سفارتی میٹنگ ہونے جارہی ہے جس کی میزبانی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اس ملاقات میں دنیا کے طاقتور اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے جن میں سعودی عرب، ترکیہ، قطر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، مصر اور پاکستان شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک کے رہنماؤں نے ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ اپنے تحفظات براہِ راست اُن کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں تاکہ معاملات کسی نتیجے تک پہنچ سکیں۔ یہ ملاقات ایک گروپ...
سینیگال کے صدر نے ہمنگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی اور نسلی تطہیر پر خاموشی اختیار کرنا جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینیگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی درندگی اور نسلی تطہیر پر خاموشی اختیار کرنا جرائم میں شریک ہونے کے مترادف ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، صدر بسیرو دیوما فائے نے کہا کہ غزہ کی صورتحال تمام حدوں کو عبور کر چکی ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ہم غزہ میں ایک ناقابل بیان المیہ دیکھ رہے ہیں۔ اس علاقے میں نسلی صفائی...
الجزیرہ کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے کہا کہ میں اسرائیل سے درخواست کرتا ہوں کہ فوری طور پر خونریزی بند کرے اور جامع امن کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے۔ ہم غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس کے لیے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد انتخابات کرانے کے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، محمود عباس نے کہا کہ ہم مستقل جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی رسائی کے حامی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں وضاحت کی...
اردن کے بادشاہ نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، عبداللہ دوم بادشاہ اردن نے کہا کہ غزہ میں جنگ روکنی چاہیے اور غزہ کی پٹی میں امدادی کارروائیوں کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ الجزیرہ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی منصفانہ اور جامع امن حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ غربی کنارے میں تمام یک...
برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ فارس نیوز کے مطابق، لوئیس اناسیو لولا ڈسلوا صدر برازیل نے پیر کی شب کہا کہ ویٹو کا استبداد اقوامِ متحدہ کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے اور جرائم کی سزا...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یکم اکتوبر تک ڈرائیونگ لائسنس بنوالیں، بصورت دیگر سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف نہ صرف مقدمات درج ہوں گے، بلکہ گرفتاریاں بھی ہوں گی اور گاڑیاں ضبط بھی کی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر اب ایف آئی آر درج ہوگی، بڑا فیصلہ کرلیا گیا ان کا کہنا تھا کہ کارروائی بلا امتیاز ہوگی، شہری کسی بھی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس یکم اکتوبر تک شہریوں کو ہر ممکن...
برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایویٹ کوپر نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تاریخی فیصلے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا حق ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا بہتر مستقبل کے حصول کا راستہ ہے۔ نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق، کوپر نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے اور نیتن یاہو کی کابینہ...
مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے بھی کہا کہ ہم فلسطین کی ریاست کو دو ریاستی حل کے لیے اپنے عزم کی علامت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لکسمبرگ اور مالٹا کے وزرائے اعظم نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کے کانفرنس میں کہا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، لکسمبرگ کے وزیر اعظم لوک فریڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل واحد راستہ ہے جو پائیدار امن کی ضمانت دیتا ہے۔ لکسمبرگ فلسطین کی سرکاری طور پر تسلیم کرتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، فریڈن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اقدام دو ریاستی حل کے مذاکرات میں امید کی نئی روشنی پیدا کرے گا۔...
نئی دہلی: بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں سیکیورٹی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نمبول کے قریب 33 آسام رائفلز کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں آسام رائفلز کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ قافلہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کی طرف جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ہائی وے پر اچانک حملہ کر دیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور بھارتی فورسز حملہ آوروں کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔...
دنیا کے عظیم سائنسدان اور تھیوریٹیکل فزسسٹ البرٹ آئن اسٹائن کا دماغ 1955 میں ان کی وفات کے بعد محفوظ کرلیا گیا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کے بارے میں کئی طرح کی افواہیں اور سائنسی تجسس جنم لیتا رہا ہے۔ اب ایک بار پھر یہ سوال سر اُٹھا رہا ہے کہ کیا جدید سائنس اس پراسرار دماغ کی گتھیاں سلجھا سکے گی؟ چینی سائنسدانوں نے حال ہی میں ایک ایسی انقلابی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو پرانے حیاتیاتی نمونوں کے مطالعے میں مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ اس طریقۂ کار کو استعمال کرتے ہوئے ماہرین نے ایسے کینسر کے خلیوں کا تجزیہ کیا جو تقریباً ایک دہائی تک غیر موزوں حالات میں محفوظ تھے، اور حیران کن طور پر...
لندن: برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر دنیا کے صف اول کے سائنس دانوں، ماہرینِ تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو ملک میں لانے کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے نئی ’ایچ ون بی‘ ویزا درخواستوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے اعلیٰ دماغ برطانیہ کا رخ کریں تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق تجویز یہ ہے کہ وہ افراد جو دنیا کی پانچ بہترین جامعات سے تعلیم یافتہ ہیں یا عالمی سطح کے انعامات...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کے لیے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ...
شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے اے نبی! کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو اور ان پر سختی کرو ان کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بہت بری جگہ ہے o اﷲ تعالیٰ نے کافروں کیلئے نوح (علیہما السلام) کی بیوی اور لوط (علیہما السلام) کی بیوی کی مثال بیان فرمائی ۔ یہ دونوں ہمارے بندوں میں سے دو (شائستہ اور ) نیک بندوں کے گھر میں تھیں‘ پھر ان کی انہوں نے خیانت کی … (جاری)سورۃ التحریم (آیت: 9تا10 )
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی معیشت ترقی کی راہ پر دوڑنا شروع ہو گئی ہے، جس کا اظہار زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، برآمدات میں بہتری، بین الاقوامی مالیاتی انضمام اور ہمسایہ ممالک سے تجارتی تعلقات کے فروغ سے ہوتا ہے۔ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ستمبر 2025 تک بڑھ کر 19.73 ارب ڈالر کی شاندار سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ بڑھ کر 14.36 ارب ڈالر ہو گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 34 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ 5.38 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ پیش رفت مالی نظم...
اسلام آباد (نیٹ نیوز+خبر نگار) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور عالمی و علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا گیا، جبکہ تجارت، تعلیم، دفاع اور پارلیمانی تعاون سمیت مختلف شعبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ یوسف رضا گیلانی نے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات 1948ء سے قائم ہیں اور وقت کے ساتھ مزید وسعت اختیار کر گئے ہیں، دونوں ممالک جمہوری اقدار، دو ایوانی...
گزشتہ روز دنیا بھر میں ایک انوکھا اور دلکش فلکیاتی مظہر دیکھنے کو ملا جب دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہو گیا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سورج خطِ استوا کے عین اوپر تھا، اور اس لمحے کو اعتدالِ خریف (Autumnal Equinox) کہا جاتا ہے۔ یہ واقعہ ہر سال صرف دو مرتبہ پیش آتا ہے، اور کل کے ساتھ شمالی نصف کرے میں خزاں کی باضابطہ آمد ہو گئی ہے۔ اب رفتہ رفتہ دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونے لگیں گی، یہاں تک کہ دسمبر میں سب سے لمبی رات اپنے جوبن پر ہوگی۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ خزاں کے رنگ بکھرنے اور سردیوں کی ہلکی آہٹیں اب فضا میں گھلنے لگی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:یورپی...
پشاور (بیورو رپورٹ) کوہستان میگا سکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو داسو کوہستان کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے پلی بارگین کیلئے احتساب عدالت میں درخواست جمع کرا دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے بینک اکاؤنٹس اور اربوں روپے کے اثاثوں کا ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم دل، پھیپھڑوں اور کینسر کے عارضے میں مبتلا ہے اور اس وقت ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج ہے۔ ملزم نے شدید بیماری کے باعث پلی بارگین کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق قیصر اقبال نے واجب الادا تمام رقم ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ اس کے 10 ارب...
لاہور (خاور عباس سندھو) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا۔پاکستان اور چین کی دوستی اسی طرح چلتی رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ ہم بھی مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں قونصل جنرل ژائو شیریں نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا۔ تقریب میں ایران ، برطانیہ ، ترکیہ سمیت متعدد سفارتکاروں، سیاسی رہنمائوں، کاروباری شخصیات ، میڈیا پرسنز ، بیورکریٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی جن میں نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ...
شکرگڑھ (نامہ نگار) کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 486 ویں برسی کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سکھ یاتری تین روزہ قیام کے بعد واپس لوٹ گئے۔ یاتریوں نے نگر کیرتن، اکھنڈ پاٹ، نشان صاحب کی تبدیلی کی تقریبات میں شرکت کی اور مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھوں کے روحانی پیشوابابا گورونانک کی برسی کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کے لیے کرتار پور پہنچنے والے ہزاروں یاتری اختتامی تقریب کے بعد واپس روانہ ہو گئے۔ یاتریوں کو میڈیکل، رہائشں، سکیورٹی اور لنگر کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ لنگر ہال میں یاتریوں کی تواضع حلوہ پوری، پکوڑوں، سویاں، پلاؤ، چنے روٹی، چائے شربت اور دیگر لذیذ پکوانوں سے کی گئی۔...
اسلام آباد +پشاور(نوائے وقت رپورٹ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کے جلسے میں پوری قوم نکلے، یہ جلسہ قوم کی آزادی کے لیے ہے، بانی نے پارٹی کو ہدایت کی ہے جلسے کو کامیاب بنائیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 4 پیغامات بھیجے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے معاہدہ کی بہت اہمیت ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر رابطے تیز اور بحال رکھنے چاہییں، بانی نے کہا حرمین شریفین کی حفاظت ہمارے لئے سعادت ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں ایک گواہ جھوٹا ثابت ہوا ہے، جھوٹی...
معروف کامیڈین اور اداکارہ روبی انعم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب اُنہیں وی لاگنگ چھوڑ کر آرام کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ انصاری کی عمر اب ایسی نہیں کہ وہ یہ سب کرتی رہیں وہ ہماری ماؤں سے بھی بڑی ہیں اور اب بڑھاپے کی عمر میں داخل ہو چکی ہیں۔ تاہم میڈیا انڈسٹری کے سینئر افراد کی سرزنش کے بعد انہوں نے بشریٰ انصاری سے معذرت کر لی۔ حال ہی میں روبی انعم نے یوٹیوب چینل ’ڈرامے بازیاں‘ کو ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بشریٰ انصاری سے متعلق مزید باتیں کیں اور اس تنازعے کا اختتام کیا۔ یہ بھی پڑھیں: روبی...
امریکی خلائی ادارے ناسا نے پیر کے روز 10 نئے خلاباز امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جنہیں 8 ہزار سے زائد درخواست گزاروں میں سے سخت جانچ پڑتال کے بعد منتخب کیا گیا ہے۔ ان امیدواروں کو 2 سالہ تربیت مکمل کرنے کے بعد خلائی مشنوں میں شمولیت کی اجازت ملے گی، جن میں زمین کے قریب مدار، چاند اور مریخ پر سائنسی و تحقیقی مہمات شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیوسٹن میں واقع جانسن اسپیس سینٹر میں منعقدہ تقریب کے دوران اس نئے بیچ کا خیرمقدم کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام ناسا ایڈمنسٹریٹر شان ڈفی نے کہا کہ وہ اس نئی نسل کے امریکی خلائی مہم جوؤں کو خوش آمدید کہتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں۔...
اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں سب سے زیادہ 562 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ باغ میں 80، میرپور میں 166، جہلم ویلی میں 10، نیلم ویلی میں 11، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 5، پونچھ میں 26، ضلع کوٹلی میں 5 اور بھمبر میں 8 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی وائرس کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈینگی کنٹرول روم کی جانب سے حالیہ رپورٹ کے مطابق مزید 44 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 876 تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق مظفرآباد میں سب سے زیادہ 562 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس...
اسلام آباد+لندن (خبر نگار خصوصی +آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورزم اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جن میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے، تمام اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے قابل عمل منصوبوں پر کام کیا جائے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت لندن سے زوم پر پاکستان میں سرمایہ کاری کے حجم، اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کہا کہ زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورزم اور قابل تجدید توانائی اہم شعبے ہیں جن میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے، سرمایہ کاری کے ساتھ تجارت کو...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے سے متعلق ایوان کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارلیمانی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے، اجلاس 29 ستمبر کی شام 5 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت قومی اسمبلی کو پاک-سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اعتماد میں لے گی جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف اس حوالے سے پالیسی بیان دیں...
اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد, کہا سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کے لیے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ترقی پاکستان کے لیے فخر اور حوصلے کا باعث ہے، پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے دفاعی،...
کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف ) اور مقامی اداروں نے پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لئے بڑ ے پیمانے پر مہم کا آغاز کر دیا۔یہ مہم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور حکومت بلوچستان کی براہِ راست ہدایات کے تحت شروع کی گئی، اس مہم کا مقصد بلوچستان کو منشیات سے پاک کرنا اور اس ناسور کا مستقل طور پر خاتمہ کرنا ہے۔اس مہم میں منظم کارروائیوں کے دوران کئی علاقوں میں پوست کی فصلوں کو تلف کیا گیا ہے، منشیات کی پیداوار اور ترسیل میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔منشیات کے نیٹ ورکس اور دہشتگردوں کے گٹھ جوڑ کو مکمل ناکام کرنے کیلئے متبادل...
لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے عوام کے 3 ہزار 360 ارب روپے کا حساب دے، مرتضیٰ وہاب کے چہرے کے پیچھے جاگیردارانہ سیاست کار فرما ہے۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتیں بلدیاتی نظام کو یرغمال بنا کر بیٹھی ہیں اور عوامی مسائل حل نہیں ہونے دیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ میں شکست کی ذمہ داری قومی ٹیم پر نہیں بلکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ناقص حکمت عملی پر عائد ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی خود ایڈہاک بنیادوں پر کام...
گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ، واٹس ایپ اور فیس بک پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں اسکول یونیفارم پہنی لڑکیاں اسپتال کے بستر پر دکھائی دیتی ہیں۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ مناظر ایچ پی وی ویکسین لگنے کے بعد طالبات کی طبیعت بگڑنے کے ہیں۔ فیکٹ چیک ٹیم کی تحقیق نے اس دعوے کی حقیقت آشکار کردی۔ جانچ پڑتال کے بعد واضح ہوا کہ وڈیو کا ویکسی نیشن مہم سے کوئی تعلق نہیں، بلکہ یہ مئی 2024 میں آزاد جموں و کشمیر کے علاقے ڈھیڈیال میں پولیس کی آنسو گیس شیلنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی ہے۔ یہ غلط دعویٰ اس وقت زور پکڑا جب...
کراچی: مون سون کے اختتام کے بعد ملک میں جہاں موسم خزاں کی آمد ہے، وہیں کراچی کے حوالے سے بھی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی ہے۔ شہر کراچی میں آج صبح سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بوندا باندی اور پھوار کا سلسلہ 25 ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے تاہم رواں ماہ کے اختتام پر درجہ حرارت میں اضافہ اور گرمی کی شدت بتدریج بڑھ سکتی ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ مجموعی طور پر گرم رہے گا، تاہم ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں سندھ...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے پر دن رات کام کر رہی ہے، منصوبے کے ڈیپوز اور دیگر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل میمن نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر مرحوم کے نام سے منسوب برج اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ یہ پل ایک ہفتے کے اندر مکمل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جدید سفری سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ اسی ہفتے خواتین کے...
ویب ڈیسک: اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے امن، علاقائی استحکام، خواتین کو بااختیار بنانے اور کثیرالجہتی تعاون کے عزم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے مختلف اہم فورمز سے خطاب کیا، جہاں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں پیش کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے خواتین سے متعلق چوتھی عالمی کانفرنس کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بیجنگ میں 1995 میں کیے گئے عالمی وعدوں کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہمیں جرات مندانہ اور قابلِ پیمائش اقدامات کی یاد دہانی کراتا ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون...
کئی برسوں تک امریکا کی جانب سے ٹک ٹاک کی مجبوری فروخت کے مطالبے کو ’ڈاکوؤں کی منطق‘ قرار دینے والا چین اب اسی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم کو امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایک ممکنہ سودے کا حصہ بنانے پر آمادہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک معاہدہ، بائٹ ڈانس کو امریکی آپریشنز میں بورڈ سیٹ مل گئی ٹک ٹاک کی چینی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) کے امریکی آپریشنز پر امریکا طویل عرصے سے اعتراض کرتا آیا ہے۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ یہ پلیٹ فارم بیجنگ کے اثر و رسوخ اور صارفین کی پرائیویسی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ تاہم اب چینی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل...

نوشہروفیروز وسیلابی ریلے سے متعدد گھر ‘ دکا نیں ِ،فصلیں زیرآب : پانی کی سطح کم ہورہی ہے پی ڈی ایم اے
کراچی + نوشہرو فیروز (آئی این پی) دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا۔کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہا ئوبڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہو گیا۔فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہائو میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں، گڈو بیراج پر بہا ئو2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کا بہا ئو3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا گزرا جس کے باعث کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں متعدد گھر اور دکانیں زیرِ آب...
راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ماتحت سینیٹری پٹرول ورکرز نے سیکڑوں ملازمین کی برطرفی کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے بڑے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ قائدین نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے اور برطرف ملازمین کو فی الفور بحال نہ کیا گیا تو نہ صرف احتجاج کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا جبکہ احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کر دیا جائے گا جو غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب، ملازمین کی برطرفی اور احتجاج کے باعث عالمی ادارہ صحت کی سرویکل کینسر کے خلاف مہم سمیت ڈینگی، پولیو، خسرہ اور ستھرا پنجاب مہم ختم ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیا۔ اس ضمن میں پیر کے روز راولپنڈی آل اتحاد سینٹری پٹرول ضلع...
حریت ترجمان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نام نہاد جمہوری بھارت کے بدصورت چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے جو اب ہندوتوا نظریے کی حامل ایک فرقہ پرست ریاست میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لیے فوری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس نے 1947ء...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) مقامی عدالت نے ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ میڈیا کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکلاء کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ تاہم عدالت نے فی الفور وارنٹ منسوخی کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
انڈے ناشتے کی ایک لازمی غذا سمجھے جاتے ہیں جو کھانوں کو مزیدار اور توانائی بخش بنا دیتے ہیں۔ لیکن اکثر لوگ اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ انہیں بالکل درست طریقے سے کیسے ابالا جائے تاکہ نہ تو وہ کچے رہیں اور نہ ہی زیادہ اُبالنے سے زردی خشک اور سفیدی ربڑ جیسی ہوجائے۔ خوش قسمتی سے ایک آسان طریقہ ہے جو آپ کو ہر بار بہترین نتیجہ دے سکتا ہے، چاہے آپ نرم، درمیانی یا مکمل اُبلے ہوئے انڈے پسند کرتے ہوں۔ انڈہ اُبالنے کا وقت کیوں اہم ہے؟ اُبالنے کا وقت انڈے کے ذائقے اور ساخت پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔ کم وقت میں سفیدی نیم کچی اور زردی بالکل ڈھیلی رہ جاتی ہے،...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی کے امیر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سعودی سفیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کے علاوہ چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدآل خان ناصر، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی شرکت کی۔ فضل الرحمن نے کہاکہ اسلامی بلاک روز اول سے ہمارے منشور کا حصہ ہے اور پاک سعودی معاہدہ اسلامی دنیا کی وحدت کے لئے نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔ جے یوآئی کی جانب سے مملکت سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی معاہدے پر محترم سفیر کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی میں اضافہ...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ ) صوبہ خیبر پی کے کی وادی تیراہ کے علاقہ مترے درہ میں خوارج کی جانب سے گھر میں بڑی مقدار میں چھپایا گیا بارودی مواد پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب جانے سے خواتین بچوں سمیت 10شہری شہید ‘ 14خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے کچے مکان گر گئے اور بہت سے لوگ اس میں دب گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق خوارج کے مکان کے گردونواح میں عام لوگوں کے مکان بھی تھے جو اس دھماکے کے بعد تباہہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد پھٹنے سے خوارج جہنم واصل ہوئے گئے جبکہ ارد گرد کے مکانوں میں موجود خواتین اور بچوں...
اٹلی میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف مزدوروں اور ٹریڈ یونینز نے بڑے پیمانے پر احتجاج اور ہڑتال کی۔ اس دوران کئی بندرگاہوں کے داخلی دروازے بند کر دیے گئے، ریلوے اسٹیشنز پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور اسکولوں کی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔ اطالوی مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ اٹلی کو اسرائیل کے لیے اسلحہ اور سامان کی ترسیل کا مرکز بنایا جائے۔ میلان، نیپلز، جینووا اور ٹریئسٹ سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، بعض مقامات پر پولیس نے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔ یاد رہے کہ اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کی دائیں بازو کی حکومت یورپ میں اسرائیل کی اہم حامی سمجھی...
ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کا فلم پریمیئر پر بریک اپ کے بعد آمنا سامنا، سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ ممبئی میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہوم باؤنڈ‘ کے پریمیئر کے موقع پر سابقہ مشہور جوڑی ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا کے درمیان ایک سرد اور غیر متوقع ملاقات کا اتفاق ہوا جس نے تقریب کی دیگر سرگرمیوں سے توجہ ہٹا دی۔ اس فلم میں تو ایشان کھتر، جھانوی کپور اور وِشال جیتھوا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں پریمیئر پر ساری توجہ ارجن اور ملائیکہ کے اس ایک دوسرے کو ان دیکھا کرنے والے لمحے نے سمیٹ لی۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجن کپور نیہا دھوپیا سے ملاقات کر رہے ہیں اور باتیں کر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران سائنسی شواہد کے بغیر ٹائلینول دوائی اور ویکسینز کو بچوں میں آٹزم کے عارضے کا ذمہ دار قرار دیا جس پر ماہرین سخت تنقید کررہے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ خواتین کو پوری حمل کے دوران ٹائلینول استعمال نہیں کرنا چاہیے اور دعویٰ کیا کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈاکٹروں کو اس کے خطرات سے آگاہ کرے گی۔ تاہم انہوں نے اپنے دعوے کا کوئی طبی یا تحقیقی ثبوت فراہم نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیے: آٹزم پیدا ہونے کی وجہ اور اس کا جینیاتی راز کیا ہے؟ صدر ٹرمپ نے ویکسینز کے باعث آٹزم میں اضافے کے خدشات بھی دہرائے جبکہ بیماریوں پر قابو پانے...
لاہور + ساہیوال (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ + نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ مریم نواز نے ساہیوال میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور اہم اعلانات کیے۔ مریم نواز نے ساہیوال ڈویژن کے لئے 62 اور ساہیوال شہر کو 30 الیکٹرک بسیں دینے کا اعلان کیا۔ خواتین، طلبہ، بزرگوں اور سپیشل افراد کے لئے مفت سفر، ساہیوال میں انٹروینشنل کارڈیک سرجری کے آغاز کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے خطاب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ساہیوال میں کیتھ لیب، انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کا پروسیجر شروع ہورہا ہے۔ ساہیوال میں موجود دل کے مریضوں کو علاج کے لئے اب کہیں باہر نہیں جانا پڑے گا۔ نواز شریف اور عوام کا رشتہ اٹوٹ ہے اور دن بدن...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسلام اباد بلیو ایریا تجارتی مرکز
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدرِ پاکستان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پیغام میں کہا کہ میں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ال سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عرب کے برادر عوام کو قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ دن ہمیں اس بات کی یاد دلاتا ہے کہ سعودی عرب نے قلیل عرصے میں اپنی قیادت کی بصیرت اور عزم کے ساتھ ترقی و استحکام کی نئی مثالیں قائم کی ہیں۔پاکستان اور سعودی عرب کا باہمی رشتہ اعتماد، عقیدت اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہے۔ اسلام کے دو مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور روضہ رسول کا اس سرزمین پر...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے حکومت اور پارلیمان کو آزادانہ اپیل کیلئے 45 دن میں قانون سازی کا حکم دیا ہے۔ فیصلہ میں کہا گیا کہ آرمی ایکٹ میں بنیادی ضابطہ موجود ہے مگر عام شہریوں کیلئے اپیل کے مناسب فورم کا فقدان ہے۔ جسٹس امین الدین خان نے 68 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں جسٹس محمد علی مظہر نے 47 صفحات کا اضافی نوٹ لکھا جس سے جسٹس امین، جسٹس حسن رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شاہد بلال نے اتفاق کیا ہے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے ملٹری کورٹ کے سزا یافتہ ملزموں کو اپیل کا حق دینے...
افغانستان کے صوبہ قندوز سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایران جانے کا خواہشمند تھا، اتوار کی صبح وہ چپکے سے کابل ایئرپورٹ میں داخل ہوا۔ مسافروں کے ایک گروہ کے پیچھے چلتے ہوئے ایک جہاز کے پچھلے پہیے کے خانے یعنی لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں جا چھپا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کے پاس صرف ایک چھوٹا سرخ اسپیکر تھا۔ تاہم، یہ طیارہ تہران کے بجائے نئی دہلی جا رہا تھا۔ 90 منٹ سے زائد وہ لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں پرواز کرتا رہا اور معجزانہ طور پر بغیر کسی نقصان کے دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُترگیا۔ ایئرپورٹ کے عملے نے اسے گھومتے ہوئے دیکھا اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی، شام...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائیکورٹ ججز کی کارکردگی جانچنے کیلئے رولز بنانے کے سلسلے میں مشاورت کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اجلاس میں رولز بنانے کیلئے مشاورت ہوگی، جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں کمیٹی کا گزشتہ اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں اکثریت سے فیصلہ ہوا کہ رولز بنانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بھی معاملے کو دیکھ سکتا ہے۔
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ، استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی۔اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے وکلا ارشد تبریز، ظہیر عباس اور بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔استغاثہ نے کیس کے آخری دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔ گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے۔ تفتیشی افسران پر وکیل صفائی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر پاکستان نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات دین اسلام، اعتماد اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں اور ہمیشہ قائم رہیں گے۔ وزیراعظم کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاض کے حالیہ دورے کے دوران انہیں اور پاکستانی وفد کو ملنے والا والہانہ استقبال اور محبت سے بھرپور مہمان نوازی ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آٹھ سینئر افسروں کو نظرانداز کر کے ایک افسر کی غیر معمولی ترقی اور لیبر افسر کے عہدے پر تعیناتی کے خلاف کیس میں چیف کمشنر اسلام آباد سے وضاحت طلب کر لی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ چیف کمشنر صاحب کو لگتا ہے چیئرمین سی ڈی اے کی کرسی زیادہ پسند ہے۔ چیف کمشنر ایک دن چیئرمین سی ڈی اے کی سیٹ چھوڑ کر اپنی کرسی پر بیٹھیں اور دیکھیں کہ ان کے نیچے کیا ہو رہا ہے، پوسٹیں خالی کیوں پڑی ہیں؟ اسلام آباد میں لیبر انسپکٹرز کی چار پوسٹیں تاحال خالی ہیں اور لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں مگر تعیناتیاں نہیں کی جاتیں۔ انہوں...
ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے کل 24 ستمبر 2025 بروز بدھ صوبے کے 14 اضلاع میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ ان اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی ضمنی انتخابات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت ان اضلاع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، نیم سرکاری ادارے اور دیگر متعلقہ دفاتر بند رہیں گے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے عام تعطیل کا اطلاق جن اضلاع پر ہو گا ان میں گھوٹکی، سکھر، خیرپور، میرپورخاص، عمرکوٹ، مٹیاری، حیدرآباد، جامشورو، دادو، بدین، ٹھٹھہ، کراچی ویسٹ،...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔ پاکستان کا مؤقف اجاگر کریں گے وزیراعظم جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی امن، ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی سمیت اہم امور پر بھی پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف لندن سے نیویارک روانہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اعلیٰ سطحی تقریبات میں شرکت وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران کئی اہم تقریبات میں شریک ہوں گے، جن میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، گلوبل ڈویلپمنٹ...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، اور اس حق سے انکار انتہاپسندوں کو تقویت دینے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی صورتحال اخلاقی، سیاسی اور قانونی طور پر ناقابلِ برداشت ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ پیر کو اقوام متحدہ میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے آغاز پر فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ توقع ہے کہ مزید ممالک بھی اس اقدام کی پیروی کریں گے۔ اس سے قبل گزشتہ روز برطانیہ، پرتگال، کینیڈا اور...
ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کو آج ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں، سعودیہ میں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی موجودگی کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مضبوط روحانی تعلق ہے۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہ صرف...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
تل ابیب: اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ غزہ جانے والے امدادی بیڑے کو اپنی بحری ناکہ بندی توڑنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق کوئی بھی جہاز جنگی علاقے میں داخل نہیں ہو سکے گا، تاہم امداد کو اسرائیل کی بندرگاہ عسقلان پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دی جائے گی جہاں سے یہ سامان غزہ منتقل کیا جا سکتا ہے۔ بیان میں مزید الزام لگایا گیا کہ یہ فلوٹیلا دراصل حماس کے مقاصد پورے کرنے کے لیے منظم کیا گیا ہے۔ اسرائیل نے کہا کہ اگر شرکاء کا مقصد صرف انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانا ہے تو انہیں عسقلان پہنچ کر سامان اتار دینا چاہیے تاکہ امداد فوری طور پر غزہ بھیجی جا سکے۔...
ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عرب اور مسلم رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ عرب اور مسلم ممالک کے رہنماؤں کو غزہ میں جنگ کے بعد کی گورننس اور امن سے متعلق تجویز پیش کریں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے۔ امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک فلسطین میں اقتدار کی منتقلی کے عمل اور بحالی کے کاموں کےلیے رقوم بھی دیں۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے ساتھ آج ہونے والی ملاقات میں پاکستان،...
مریم نواز کو جاننے کے کئی طریقے ہیں۔ آپ ان کو نواز شریف کی بیٹی کی حیثیت سے بھی جانتے ہیں۔ یہ اس خاندان کی فرد ہیں جہاں والد وزیر اعظم، چچا وزیر اعلیٰ اکثر دیکھے گئے۔ پورے ملک کی سیاسی قیادت ان کے گھر عموماً آتی رہی۔ دنیا بھر کےسربراہان مملکت کے ان کے خاندان سے رابطے رہے۔ کتنے ہی وزرا اعظم خود چل کر ان کے گھر آئے۔ کتنے غیر ملکی وفود سے بچپن میں ہی ان کی ملاقات رہی۔ کتنی ہی سیاسی تحریکوں نے ان کے گھر سے جنم لیا۔ کتنے ہی سیاسی مدوجزر انہوں نے بچپن میں دیکھ لیے ۔ مریم نواز کو جاننے کا ایک طریقہ یہ ہے آپ مریم نواز کو ان کے دادا...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان محمد اسحاق ڈار نے آج فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل اور دو ریاستی فارمولے کے نفاذ کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں نیویارک میں منعقد ہوا۔ کانفرنس اس لحاظ سے اہم تھی کہ کئی ممالک نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا جس نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور ریاستی حیثیت پر عالمی اتفاق رائے کو مزید مضبوط کیا۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ اجلاس: ٹرمپ مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے، ایجنڈے پر غزہ بحران سرفہرست وزیر خارجہ نے فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، پرتگال اور دیگر ممالک کی...
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے قبل ایک اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں فرانس، اینڈورا، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا اور موناکو نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا نے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دیدیا، اسرائیلی وزیراعظم بھی برہم اس موقع پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ آج میں اعلان کرتا ہوں کہ فرانس فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرتا ہے۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دو ریاستی حل کے امکانات کو محفوظ رکھیں۔ سربراہی اجلاس اور عالمی رہنماؤں کی شرکت یہ اعلان فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا...
ویب ڈیسک: باجوڑ کی تحصیل خار کے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے نائب صدر ملک میر اعظم خان کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خزانہ موڑ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اتوار کے روز اُس وقت پیش آیا جب ملک میر اعظم خان گھر کی جانب جا رہے تھے۔ پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات معلوم کیے جا سکیں۔ گرین ٹاؤن ؛ سسرالیوں کا خاتون پر تشدد ؛بھوئیں اور سرکے بال مونڈ دیے عوامی نیشنل پارٹی نے اس قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت...
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے لیے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور انڈسٹری کو سہولتیں دی جائیں گی۔ وہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ٹیک انشیٹیو فار پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی مسلسل ہدایت ہے کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کیونکہ پاکستان نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر ہی ترقی کر سکتا ہے۔ شزہ فاطمہ نے بتایا کہ 25 ارب ڈالر کے مجموعی ہدف میں 15 ارب ڈالر آئی ٹی ایکسپورٹ اور 10 ارب ڈالر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے حاصل کیے جائیں گے۔ اس مقصد کے...
اگر قانونی اور ریگولیٹری رکاوٹیں دور ہو گئیں تو اس سال دسمبر میں پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو جائے گا جس سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پاکستان میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی ٹائم لائن کا اعلان ہوگیا پاکستان میں آئے روز سیکیورٹی کو درپیش مسائل کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جاتی ہے جس کے باعث روزمرہ امور کی انجام دہی تعطل کا شکار ہوجاتی ہے تاہم عام حالات میں بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ متاثر کن نہیں۔ موبائل فون جو بظاہر 4 جی انٹرنیٹ شو کرتا ہے لیکن اکثر اوقات اس کی رفتار...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور اقتصادی و تجارتی روابط مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان خواتین کے شانہ بشانہ ترقی کے عزم پر قائم ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب اس سے قبل اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تحت منعقدہ ’عورتوں کی چوتھی عالمی کانفرنس‘ کی 30ویں سالگرہ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کیا۔ انہوں نے تاریخی بیجنگ اعلامیے...
لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان کی نادہندہ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’وی سسٹرز‘: خواتین کے لیے ویمن رائیڈ سروس تحفظ اور خود مختاری کا عملی مظاہرہ چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق اس وقت 129 موٹر سائیکلیں ٹریفک پولیس کی تحویل میں ہیں جن پر ایک لاکھ روپے سے زائد ای چالان ہو چکے ہیں۔ ڈاکٹر اطہر نے کہا کہ کم سے کم چالان ایک لاکھ 3 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ چالان پونے 4 لاکھ روپے تک ہے۔ رواں سال مئی میں ’ٹاپ 100 ڈیفالٹرز کریک ڈاؤن‘ مہم میں سرکاری گاڑیوں سمیت ایک ہزار ڈیفالٹرز کو نوٹس بھیجے گئے۔ جون میں ’ریکارڈ بریکنگ ریکوری‘ مہم سے...
اگر قانونی اور ریگولیٹری رکاوٹیں دور ہو گئیں تو اس سال دسمبر میں پاکستان میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل ہو جائے گا جس سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم، پاکستان میں 5جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی ٹائم لائن کا اعلان ہوگیا پاکستان میں آئے روز سیکیورٹی کو درپیش مسائل کے پیش نظر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جاتی ہے جس کے باعث روزمرہ امور کی انجام دہی تعطل کا شکار ہوجاتی ہے تاہم عام حالات میں بھی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار زیادہ متاثر کن نہیں۔ موبائل فون جو بظاہر 4 جی انٹرنیٹ شو کرتا ہے لیکن اکثر اوقات اس کی رفتار...
پرتگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کو بطور آزاد ملک تسلیم کرنا دراصل امن کو تسلیم کرنا اور دو ریاستی حل کے تحفظ میں مدد دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پرتگال کے صدر نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کو بطور آزاد ملک تسلیم کرنا دراصل امن کو تسلیم کرنا اور دو ریاستی حل کے تحفظ میں مدد دینا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، پرتگال کے صدر مارسیلو ریبلو دی سوسا نے کہا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ ہم فلسطین کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کرتے...
انگلینڈ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انگلینڈ کی وزیر خارجہ نے بدھ کی صبح دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا جائز حق ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایویٹ کوپر نے کہا کہ ہم برطانیہ کے تاریخی فیصلے کی تصدیق کرتے ہیں جس کے تحت فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا حق ہے۔ فلسطین کو تسلیم کرنا بہتر مستقبل کے حصول کا راستہ ہے۔ نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق، کوپر نے کہا کہ غزہ میں انسانی المیہ بڑھ رہا ہے اور نیتن یاہو کی کابینہ...
مالٹا کے وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے بھی کہا کہ ہم فلسطین کی ریاست کو دو ریاستی حل کے لیے اپنے عزم کی علامت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لکسمبرگ اور مالٹا کے وزرائے اعظم نے منگل کی صبح دو ریاستی حل کے کانفرنس میں کہا کہ وہ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، لکسمبرگ کے وزیر اعظم لوک فریڈن نے کہا کہ دو ریاستی حل واحد راستہ ہے جو پائیدار امن کی ضمانت دیتا ہے۔ لکسمبرگ فلسطین کی سرکاری طور پر تسلیم کرتا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق، فریڈن نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اقدام دو ریاستی حل کے مذاکرات میں امید کی نئی روشنی پیدا کرے گا۔...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ کسی بھی قسم کی اجتماعی سزا یا نسلی صفایا فلسطینی عوام کے لیے جائز نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ کسی بھی قسم کی اجتماعی سزا یا نسلی صفایا فلسطینی عوام کے لیے جائز نہیں ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، انتونیو گوترش نے کہا کہ میں فرانس اور سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ گوترش نے کانفرنس میں وضاحت کی کہ میں نیویارک سے فلسطینی وفد کی عدم موجودگی پر اپنی مایوسی کا...
ترکی کے صدر نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کو کچھ ممالک کی جانب سے تسلیم کرنا ایک تاریخی اور غیر معمولی قدم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی کے صدر نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ فلسطین کو کچھ ممالک کی جانب سے تسلیم کرنا ایک تاریخی اور غیر معمولی قدم ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، رجب طیب اردگان صدر ترکیہ نے پیر کی شب کہا کہ میں ان ممالک کو مبارکباد دیتا ہوں جنہوں نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہوں نے انصاف اور انسانی ضمیر کی آواز کا احترام کیا۔ اردگان نے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ...
رواں ماہ ستمبر 17 کو پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مشترکہ دفاع کا معاہدہ ہوا ہے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک میں سے ایک پر حملہ دوسرے پر بھی حملہ تصور ہوگا۔ اس حوالے سے پہلا سوال یہی پیدا ہوتا ہے کہ کیا مشترکہ دفاع کا خیال کوئی تازہ تصور ہے جس نے سعودی عرب یا پاکستان میں جنم لیا، اور پھر اس پر دونوں ممالک کے مابین بات چیت ہوئی جو معاہدے تک پہنچی ؟ نہیں، دونوں مملک کے مابین یہ معاہدہ سات پردوں میں مستور 70 کی دہائی کے آخری ایام سے موجود تھا۔ بنیاد اس کی یوں پڑی تھی کہ جب پاکستان اپنا ایٹمی پروگرام شروع کرنے جا رہا تھا تو اس کا خرچہ اٹھانا پاکستان...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان زندگی اور دولت کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا، ایف بی آر بڑی کارروائی کے لیے تیار واضح رہے کہ ایف بی آر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی پرتعیش گاڑیوں، بنگلوں، زیورات اور دیگر مہنگی اشیا کی نمائش کرنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کر رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس چوری کو روکنا اور آمدن کے ذرائع کی تصدیق کرنا ہے۔ کریک ڈاؤن کا دائرہ کار کیا ہے؟ ایف بی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں ایک لاکھ امیر افراد کا آڈٹ...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے پیر کی شام دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک آزاد اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ ایک آزاد اور مستحکم فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق، آنالنا بائربوک نے کہا کہ غزہ کے بچوں کے لیے حقیقت صرف جنگ اور تباہی ہے۔ بہت سے افراد مارے جا چکے ہیں بغیر اس کے کہ دنیا نے ان کے نام جانے ہوں۔ انہوں نے کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ دنیا نے غزہ کے بچوں کے حق میں کوتاہی کی ہے۔ مشرق وسطیٰ کے تمام بچوں...
اردن کے بادشاہ نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اردن کے بادشاہ نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس میں کہا کہ دو ریاستی حل مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و سلامتی کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، عبداللہ دوم بادشاہ اردن نے کہا کہ غزہ میں جنگ روکنی چاہیے اور غزہ کی پٹی میں امدادی کارروائیوں کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ الجزیرہ کے مطابق، انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی منصفانہ اور جامع امن حاصل کرنے کا واحد راستہ ہے۔ غربی کنارے میں تمام یک...
برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ برازیل کے صدر نے پیر کی شب کانفرنس برائے دو ریاستی حل میں کہا کہ بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے اور غزہ میں بے گناہ اور بھوکے شہریوں کو نشانہ بنانے کو کسی صورت جواز نہیں بخشا جا سکتا۔ فارس نیوز کے مطابق، لوئیس اناسیو لولا ڈا سلوا صدر برازیل نے پیر کی شب کہا کہ ویٹو کا استبداد اقوامِ متحدہ کی بنیادوں کو کمزور کر رہا ہے اور جرائم کی...
الجزیرہ کے مطابق، فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے کہا کہ میں اسرائیل سے درخواست کرتا ہوں کہ فوری طور پر خونریزی بند کرے اور جامع امن کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے۔ ہم غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اتھارٹی کے صدر نے پیر کی شب دو ریاستی حل کانفرنس کے لیے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد انتخابات کرانے کے اپنے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، محمود عباس نے کہا کہ ہم مستقل جنگ بندی اور غزہ میں امداد کی رسائی کے حامی ہیں۔ انہوں نے ویڈیو پیغام میں وضاحت کی...