2025-09-23@11:30:09 GMT
تلاش کی گنتی: 120745

«اور فضائی»:

(نئی خبر)
    سعید احمد:ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو بھی گرین لائن میں منتقل کیا جائے گا۔ریلوے شیڈول کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر ساڑھے 4 بجے کے بجائے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جب کہ گرین لائن اپنے مقررہ وقت رات 8 بج کر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔مزید برآں کراچی جانے والی...
    سعودی عرب کے ممتاز دینی رہنما، مفتی اعظم، سعودی سینیئرعلما کونسل کے صدراورمستقل کمیٹی برائے افتا کے سربراہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ آج خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کا رکن منتخب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ ایک بلند پایہ علمی و دینی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت اور وطن کی رہنمائی کے لیے وقف کی۔ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ کی وفات کی خبر سے دینی و علمی حلقوں میں گہرا صدمہ اوررنج پایا جاتا ہے۔ علما، طلبا اور چاہنے والوں نے ان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوے کہا کہ ان کا علمی ورثہ اور خدمات ہمیشہ یاد رکھی...
    مشہور بالی ووڈ پلے بیک سنگر کمار سانو کی ذاتی زندگی اکثر خبروں میں رہتی ہے۔ حال ہی میں گلوکار کی سابقہ اہلیہ ریتا بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کمار سانو اور ان کے خاندان نے اُن کے ساتھ حمل کے دوران بدسلوکی کی۔  ریتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ فلم عاشقی کی کامیابی کے بعد سانو کا رویہ اُن کے ساتھ مکمل طور پر بدل گیا تھا۔ کمار سانو بہت غیر محفوظ  شخصیت کے مالک تھے اور انہیں گھر دے باہر جانے کی اجازت بھی نہیں دیتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ویڈیو لیک: سلمان احمد نے راحت فتح علی خان کے علاوہ کتنے بالی وڈ سنگرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں؟  انہوں نے مزید بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے چلنے والے ٹرائل کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا ہے۔سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت ملزم کو شفاف ٹرائل فراہم کرنا لازمی ہے جب کہ واٹس ایپ یا کمزور ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی اس اصول کی سراسر خلاف ورزی ہے۔درخواست گزار کے مطابق جیل ٹرائل کے دوران ملزم، وکلا اور خاندان سب موجود ہوتے ہیں اور براہِ راست مشاورت بھی ممکن ہوتی ہے، لیکن موجودہ طریقہ کار ملزم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر تنازعات کا شکار ہو گئی۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دائر 2 اہم درخواستوں کو خارج کر دیا جس کے بعد وکلائے صفائی نے کارروائی کا دوبارہ بائیکاٹ کرتے ہوئے عدالت سے واک آؤٹ کیا۔اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے اپنے ریمارکس میں واضح کیا کہ ویڈیو لنک ٹرائل کو روکا نہیں جا سکتا اور نہ ہی عدالت ملزم کے وکلا سے طے شدہ پیٹرن کے برعکس بار بار ملاقات کی اجازت دے سکتی ہے۔عدالت نے وکلا کی جانب سے 19 ستمبر کی سماعت کا ٹرانسکرپٹ اور سی سی ٹی وی...
    کوئٹہ کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا تاکہ شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے اور اس کے پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ یاد رہے کہ بلوچستان ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ صرف ستمبر کے...
    مدینہ منورہ/لاہور، (نمائندہ نوائے وقت) سعودی عرب کے یوم الوطنی پر جاوید اقبال بٹ کا تہنیتی پیغام، پاک-سعودی دوستی کو لازوال قرار دے دیا۔ مدینہ منورہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے سعودی عرب کے 94ویں یوم الوطنی کے موقع پر برادر اسلامی ملک کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات محض سفارتی نہیں، بلکہ عقیدت، احترام اور بھائی چارے پر مبنی ہیں۔  انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ معاشی بحران ہو یا قدرتی آفات، سعودی قیادت نے پاکستانی قوم کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ جاوید اقبال بٹ نے حالیہ پاک-سعودی دفاعی...
    اغوا کیس سے خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر اس وقت خبر بنائی جب اس نے انکشاف کیا کہ انہیں دھمکیاں دی گئی ہیں اور ان کے گھر سے اغوا کی کوشش کی گئی، سامعہ حجاب نے میڈیا پر آکر اعلان کیا کہ وہ اس شخص کے خلاف کھڑی ہوں گی جو اسے ہراساں کرتا رہا اور اغوا کی کوشش میں ملوث ہے۔ بعد ازاں سامعہ حجاب نے کیس نمٹا دیا، مبینہ اغوا کار ان کا سابق منگیتر تھا اور دونوں نے معاملہ عدالت سے باہر طے کیا، اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے...
    اسحاق ڈار کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گلف کوآپریشن کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البُدایوی سے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان کے جی سی سی کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور رکن ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے...
    ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے مزدوروں کے لیے ایک انقلابی منصوبہ ’’ویلفیئر کارڈ‘‘ شروع کیا ہے، جس کا مقصد صوبے بھر کے رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو جامع سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام ڈیجیٹل رسائی کے ذریعے مختلف سہولتیں فراہم کرتا ہے، جن میں حادثاتی انشورنس، مالی امداد اور ملازمت سے متعلق سہولتیں شامل ہیں۔ رجسٹرڈ مزدوروں کے لیے فوائد متنازع ٹویٹ کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری مفت حادثاتی ہیلتھ انشورنس, سالانہ سات لاکھ روپے تک کا کوریج, ملک بھر میں 270 سے زائد اسپتالوں میں کیش لیس علاج کی سہولت, 24/7 ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی دونوں صورتوں میں کوریج, کوریج صرف حادثاتی مسائل پر لاگو ہوگی, ڈیجیٹل تصدیق کے...
    ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان T20 میچ کے لیے سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ حالانکہ پاکستان مجموعی طور پر سری لنکا پر سبقت رکھتا ہے، لیکن گزشتہ چھ سال کے دوران ’لائنز‘ یعنی سری لنکا نے T20 فارمیٹ میں غلبہ حاصل کیا ہوا ہے۔ Sri Lanka have won the previous five games against Pakistan, the last one being the Asia Cup final in 2022 ???? Read more ???? https://t.co/uMHMW6ktae pic.twitter.com/i62S8ySB35 — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 23, 2025 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 23 T20 میچز ہوئے ہیں، جن میں پاکستان نے 13 میچز میں کامیابی حاصل کی۔ مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان کی آخری فتح سری لنکا کے...
     حکومت سندھ کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران پنک اسکوٹیز خواتین کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں " پنک اسکوٹیز پروگرام" کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے جا رہی ہے۔ یہ سہولت خواتین کے لیے ایک انقلابی قدم ہے، خواتین کو روزانہ کی آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کی بچت، سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ خواتین کو...
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو تمام پہلوں پر تفتیش مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ دے کر بھیرہ کے اوباش نوجوان نعمان سلطان نے کراچی کے نوجوان صابر زمان عباسی کی 23سالہ بیوی(ایف)کو اسلام آباد بلوا لیا اور پھر فیض آباد سے پرائیویٹ گاڑی میں بھیرہ لا کر سات روز تک حبس بجا میں رکھ کر زبردستی زیادتی کا...
    راولپنڈی: نو مئی، جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کے ویڈیو لنک ٹرائل کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کی جانب سے ہوم ڈیپارٹمنٹ نوٹیفکیشن بھی ہائی کورٹ چیلنج کیا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ آئین آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل لازم قرار دیتا ہے، واٹس ایپ اور ویڈیو لنک ٹرائل میں وکلاء اپنے کلائنٹ سے مشاورت نہیں کر سکتے۔ استدعا کی گئی کہ ویڈیو لنک ٹرائل غیر قانونی و غیر آئینی ہے لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جائے جبکہ واٹس اِیپ لنک سے جو بھی کارروائی بیان ریکارڈ ہوئے وہ بھی کالعدم قرار دیے جائیں۔ درخواست گزار کے مطابق جیل ٹرائل میں ملزم، وکلاء...
    چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ  مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کو گریٹر اسرائیل اور اکھنڈ بھارت گٹھ  جوڑ سے چوکنا رہنا ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں اسلام آباد بھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے، لہٰذا غیر معمولی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی امن اور علاقائی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ  گریٹر اسرائیل اور  اکھنڈ بھارت کے گٹھ جوڑ سے ہے، کیونکہ دونوں فریق انفرادی طور پر اپنے عزائم میں ناکام ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا اقوام متحدہ میں...
    کراچی: لانڈھی کے علاقے سے اغوا کرکے قتل کیے جانے والے کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد مل گئے۔ تفصیلات کے مطبق لانڈھی تھانے کے علاقے 36 بی لعل مزار سے اغوا کر کے قتل کیے جانے والے سات سالہ کمسن بچے سعد علی کا پوسٹ مارٹم مکمل کر کے لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق کے مطابق پوسٹ مارٹم کے دوران مقتول کمسن بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچے کی موت سر پر وزنی چیز سے چوٹ لگنے کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس سرجن نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران مقتول بچے کے مختلف اعضا کے سیمپل لے کر کیمیکل ایگزامن کے لیے بھجوا...
     اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چھٹہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکلا کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ تاہم عدالت نے فی الفور وارنٹ منسوخی کی استدعا مسترد کردی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24...
    برطانیہ کے وزیراعظم کیر اسٹارمر نے عالمی ٹیلنٹ کو ملک میں لانے کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کے امکان پر غور شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد دنیا کے بہترین سائنسدانوں، اکیڈمیشنز اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی طرف راغب کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا چند ممالک پر ویزا پابندی لگانے پر غور، وجہ کیا ہے اور کون متاثر ہوگا؟ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ نے H-1B ویزا فیس 100,000 ڈالر تک بڑھا دی، جس کے بعد بین الاقوامی مہارت کی نقل و حرکت مہنگی ہو گئی ہے۔ اسٹارمر کی ’گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس‘ ایسے آئیڈیاز تیار کر رہی ہے تاکہ اعلیٰ ہنر رکھنے والے پیشہ ور افراد...
    دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا باضابطہ آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز بیجنگ :بحری جہاز “استنبول برج” نینگ بو ژو شان بندرگاہ کے بیلون ایریا سے روانہ ہو کر برطانیہ کی سب سے بڑی کنٹینر پورٹ ” فیلکسٹو ” کی جانب روانہ ہوا ۔ یہ دنیا کے پہلے چین-یورپ آرکٹک کنٹینر فاسٹ شپنگ روٹ کا آغاز ہے ۔ تفصیلات کے مطابق “استنبول برج” نامی بحری جہاز آرکٹک کے شمال مشرقی بحری راستے سے ہوتے ہوئے براہ راست یورپ پہنچے گا اور فیلکسٹو پورٹ تک یک طرفہ نقل و حمل کا دورانیہ صرف 18 دن کا ہوگا۔ 2024 کے آخر میں نینگ بو ژوشان بندرگاہ سے جرمنی کی ول ہیمز ہیون بندرگاہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 920.53پوائنٹ اضافے کے بعد ایک لاکھ 58ہزار475پوائنٹس تک پہنچ گیا جو نیا ریکارڈ ہے۔ دن ساڑھے بارہ بجے تک مارکیٹ میں مجموعی طور پر469کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،267کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،186کی قیمتوں میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکا م رہا۔(جاری ہے) مجموعی طور پر81کروڑ 71لاکھ 87ہزار757حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 27.17ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30انڈیکس 265.14پوائنٹس کے اضافے کے بعد 48ہزار299پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30انڈیکس1253.67پوائنٹ اضافے کے بعد دو لاکھ35ہزار369.42پوائنٹس تک پہنچ گیا۔فیوچر ٹریڈنگ...
    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے...
    اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے یکم اکتوبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کے بعد بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج ہوگا، ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بند کر دی جائے گی۔ یہ کارروائی بلاتفریق ہوگی اور شہری چاہے کوئی بھی ہو، انہیں کوئی رعایت نہیں...
    قیصر کھوکھر: پنجاب کے سیکرٹری داخلہ کے مطابق اب تک 10,000 سے زائد افراد سول ڈیفنس رضاکار کے طور پر رجسٹر ہو چکے ہیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین نے بھی اس کار خیر میں بھرپور شرکت کی ہے اور بڑی تعداد میں خود کو رجسٹر کروایا ہے۔ سیکرٹری داخلہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام دن رات جاری ہے اور اب تک لاکھوں افراد کو ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ محکمہ تعلیم کی انوکھی منطق، کالجز اور یونیورسٹیوں میں گداگری مخالف مہم کا آغاز یہ رضاکار ہر ہنگامی صورتحال میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے موجود...
    ایشیا کپ 2025 میں ہندوستان اور پاکستان کے میچ میں ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پربھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق بھارتی کپتان محمد اظہرالدین نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر شدید تنقید کی ہے۔ اظہر الدین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہاتھ ملانے میں کوئی حرج نہیں تھا۔ جب آپ میچ کھیل رہے ہوتے ہیں تو کھیل اخلاق و آداب کے مطابق ہونا چاہیے، مجھے معلوم نہیں کہ اس معاملے میں کیا مسئلہ تھا، میں واقعی سمجھ نہیں پا رہا کہ ہاتھ نہ ملانا کیوں ضروری سمجھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظرانداز: بھارتی ٹیم نے ایک بار پھر پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملایا انہوں نے مزید کہا کہ اگر ٹیم نے میچ کھیلنے...
    اٹلی کے مختلف شہروں میں پیر کے روز ہزاروں افراد نے فلسطینیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل کر مظاہرے کیے، جس دوران پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں اور کئی شاہراہیں بند رہیں۔ احتجاجی مظاہرے روم، میلان، بولونیا، تورین، فلورنس، جینوا اور لیورنو سمیت بڑے شہروں میں کیے گئے۔ یہ مظاہرے ملک گیر ہڑتال کا حصہ تھے جس کا انتظام مزدور یونینز نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور بڑی تعداد میں فلسطینی ہلاکتوں کے خلاف کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینی ریاست کا قیام ایک حق ہے، انعام نہیں، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں خطاب روم میں 20 ہزار سے زائد افراد مارچ میں شریک ہوئے جن میں اسکول کے طلبہ بھی شامل تھے جو فلسطینی...
    بھارت کے معروف گلوکار کمار سانو سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹاچاریہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے سبب سرخیوں کی زینت بن گئے۔ کمار سانو کی  ریٹا بھٹا چاریہ سے شادی اور علیحدگی  بھارتی میڈیا کے مطابق کمار سانو نے 1986 میں ریٹا بھٹاچاریہ سے شادی کی تھی،  اس جوڑے کے 3  بچے ہیں۔ تاہم 1994 میں اداکارہ کنیکا سدانند کے ساتھ کمار سانو کے تعلقات منظر عام پر  آنے کے بعد  جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی اور  بچوں کو ریٹا کی کسٹڈی میں   دیا گیا تھا۔ سابقہ اہلیہ کے الزامات علیحدگی کو  کئی دہائیاں گزرجانے کے باوجود حال ہی میں ریٹا بھٹا چاریہ نے  سابق شوہر پرالزامات کی بوچھاڑ کردی۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (منگل کو )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم دورہ نیویارک کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے علاوہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے) اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آسٹریا کے چانسلر کرسٹین سٹاکر، کویت کے ولی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرِ برائے قومی صحت سید مصطفٰی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلنے کے مریض مناسب علاج نہ ہونے کی وجہ سے جان گنوا بیٹھتے ہیں ،پرہیز علاج سے بہتر ہے،ہمیں احتیاطی تدابیر اور بیماریوں سے بچائو پر توجہ دینا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز)میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بیماری کا آغاز تو بچے کی ہیدائش سے شروع ہوتا ہے ،ہسپتالوں میں سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتوں کے باوجود ضرورتین پوری نہیں ہوتیں، احتیاط اور بچائو کی تدابیر ہی ہماری حکمت عملی ہونی چاہیے ۔ سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ...
    فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں ہنگامے پھوٹ پڑے، 60 اہلکار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز میلان: (آئی پی ایس) فلسطین کو ریاست تسلیم نہ کرنے پر اٹلی میں بڑے پیمانے پر ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں جس کے نتیجے میں 60 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ اٹلی کے مختلف شہروں میں دس ہزار سے زائد افراد نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے اور غزہ پر اسرائیلی حملے اور اٹلی کی دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیا، ان مظاہروں کا حصہ ایک ملک گیر ہڑتال ’’سب کچھ بند کردو‘‘ تھی جسے مزدور تنظیموں نے غزہ میں فلسطینیوں کے...
    پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا معاملہ بُھلا دیا۔ ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت سے معاملات طے کرنے کے دوران فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھول گئی، کھلاڑیوں کے انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے 5، 5 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ واجبات کی عدم ادائیگی اور فیڈریشن کی عدم دلچسپی سے کھلاڑی پریشان ہیں، قومی کھلاڑیوں نے نئی راہیں بھی تلاش کرنا شروع کر دیں۔ قومی ٹیم کے کئی کھلاڑی انٹرنیشنل لیگز اور ٹورنامنٹس کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کیا کریں، مستقبل کا پتہ نہیں، زندگی بھی گزارنا ہے، جس جس کھلاڑی کو کہیں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے وہ...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل آئیں گی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں 2022 کے ایشیا کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی۔ ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں سپر فور کے میچ اور فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور دونوں میچز میں سری لنکن ٹیم فاتح رہی تھی۔ اس سے قبل 2019 میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہوم سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ گزشتہ چھ برسوں میں مسلسل پانچ شکستوں کے برعکس یو اے ای کے میدانوں میں پاکستان کو سری لنکا پر برتری حاصل رہی رہے۔...
    کراچی میں میمن گوٹھ کے علاقے درمحمد گوٹھ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شہری جاں بحق اور دوسرا  شدید زخمی ہوگیا جب کہ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار نوجوان ون وہیلنگ کرتے ہوئے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔ شہرقائد میں ہیوی ٹریفک کے باعث خونی ٹریفک حادثات کا سلسلہ جاری ہے، منگل کی صبح میمن گوٹھ تھانےکے علاقے ملیر درمحمد گوٹھ کے قریب تیزرفتارڈمپر نے موٹر سائیکل سوارافراد کوکچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ایک شہری موقع پر جاں بحق اور دوسرا زخمی شدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیاجہاں جاں بحق شہری کی شناخت 25 سالہ شاہ نواز ولد مولا...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اپنی نئی ایکشن ڈرامہ فلم ’بیٹل آف گالوان‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا پہلا شیڈول لداخ میں مکمل کیا گیا، جو 45 دن پر محیط تھا۔ اس دوران سلمان خان تقریباً 15 دن تک سیٹ پر موجود رہے، جہاں شدید سرد موسم، کم آکسیجن اور دشوار گزار حالات میں اداکار نے ایکشن مناظر عکس بند کروائے۔ پروڈکشن ٹیم کے مطابق اداکار نے منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ میں شوٹنگ کے دوران چوٹ لگنے اور آکسیجن کی کمی کے باوجود کام جاری رکھا۔ زخمی ہونے کے بعد سلمان خان نے مختصر آرام کیا اور اب وہ فلم کے دوسرے شیڈول کے لیے ممبئی روانہ ہو چکے...
    اسلام آباد: ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ میں نہ آنے والے جیولرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد شہروں میں جیولرز کو نوٹسز بھجوا دیے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان کے جیولرز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، جن کے ذریعے جیولرز سے ان کے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: جیولرز کے کاروبار میں بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری؛ ایف بی آر  کا ملک گیر کریک ڈاؤن شروع یاد رہے کہ گزشتہ روز یہ انکشاف ہوا تھا کہ ملک بھر میں 60 ہزار سے زائد جیولرز کا ڈیٹا ایف بی آر نے جمع کر لیا ہے جن میں سے صرف...
    سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی مظہر اقبال کے انتقال پر اظہار تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینئر صحافی مظہر اقبال کی اندوہناک سڑک حادثے میں موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے مظہر اقبال کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ مظہر اقبال ایک باصلاحیت صحافی تھے، ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،سینئر صحافی مظہر اقبال کی وفات صحافت کے شعبے کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دکھ اور...
     اویس کیانی : وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل کے 80ویں اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے۔  وزیراعظم شہباز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد نیویارک پہنچے، وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے اہم ترین اجلاس میں شرکت کے علاوہ مسلم رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔  شہباز شریف کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے بعد دوبارہ لندن واپسی متوقع ہے جہاں وہ اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی  دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اپنے خطاب میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گلف کوآپریشن کونسل (GCC) کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البُدایوی سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:نیویارک: اسحاق ڈار کا او آئی سی اجلاس سے خطاب، سیرتِ نبویؐ امن و رواداری کی بنیاد قرار ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کے جی سی سی کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اجاگر کی اور رکن ممالک کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور ادارہ جاتی روابط کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ اسحاق...
    جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان کی فوٹیج دینے، ٹرائل روکنے کی درخواستیں خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دائر کی گئی دو درخواستیں خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت پیش ہوئے، سپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین منہاس ٹیم کے ساتھ حاضر ہوئے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو درخواستیں دائر کی گئیں، وکلاء نے درخواست کی کہ 19 ستمبر...
    سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔ سامعہ حجاب اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سوشل میڈیا پر یہ انکشاف کیا کہ انہیں دھمکیاں دی گئیں ہیں اور اپنے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تھی، سامعہ حجاب نے میڈیا پر آکر اعلان کیا تھا کہ وہ اس شخص کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوں گی جو انہیں ہراساں کرتا رہا اور اغوا کی کوشش میں ملوث تھا۔ بعد ازاں سامعہ حجاب نے اس کیس میں صلح کر لی، مبینہ اغوا کار ان کے سابق منگیتر تھے اور دونوں کے درمیان عدالت سے باہر معاملہ طے پا گیا، اس فیصلے پر انہیں شدید تنقید کا...
    اکشے کمار اور ارشد وارثی کی فلم جولی ایل ایل بی 3 نے ریلیز کے بعد شاندار آغاز کیا اور ویک اینڈ پر زبردست کمائی کی، تاہم پیر کے روز فلم کی رفتار کچھ کم ہوگئی۔ پیر کو فلم نے صرف 17.52کروڑ روپے کمائے جس کے بعد مجموعی آمدنی 187.96 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ اس سے قبل ویک اینڈ پر فلم نے 130.62کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ اوپننگ ڈے پر اس کی کمائی 39.82 کروڑ روپے رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ فلم کرنے کے لیے عامر خان نے شرط رکھ دی بکس آفس کے ماہرین کے مطابق فلم نے ویک اینڈ پر بہترین بزنس کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ...
    نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) نے ایک نیا جزیرہ دریافت کر لیا۔ ناسا کے سیٹلائٹ نے حال ہی میں امریکی ریاست الاسکا کے ساحل کی ایک تصویر جاری کی ہے۔ اس تصویر میں ساحل پر ایک جزیرہ دیکھا جاسکتا ہے جو وہاں طویل عرصے سے جمی برف پگھلنے سے تشکیل پایا ہے۔ یہ جزیرہ السیک جھیل کے اندر واقع ہے جہاں السیک گلیشیئر بتدریج پگھل رہا ہے اور علاقے کو پانی سے بھر رہا ہے۔ناسا نے السیک گلیشیئر دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک 5 جولائی 1984 کو لی گئی پرانی تصویر ہے اور دوسری 6 اگست 2025 کو لی گئی نئی تصویر ہے۔ امریکی خلائی ادارے نے دونوں تصاویر کا آپس میں موازنہ کرتے ہوئے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں آج بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رولز کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے، تاہم درخواست کے مطابق مناسب انتظامات کے تحت یہ ملاقات کروائی جائے۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے درخواست گزار سے دریافت کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں یا...
    نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: عمران خان واٹس ایپ لنک پر عدالت میں پیش، وکلا نے پھر بائیکاٹ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کو واٹس ایپ لنک پر عدالت پیش کردیا گیا۔ راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس سے متعلق عمران خان کی 2 درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے کہا کہ عمران خان نے درخواستیں دائر کی ہیں کہ 19ستمبر کی عدالتی کارروائی اورسی سی ٹی وی...
    سٹی42: ڈیفنس سی تھانہ کے حدود میں واقع سروس لین پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کار کی ٹکر سے دو نوجوانوں سہیل اور ذیشان جاں بحق ہو گئے جس کی کلوزسرکٹ فوٹیج منظع عام پر آگئی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان بائیکر لین پر کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ کار نے اچانک راستہ بدل لیا اور حادثہ ہو گیا۔ واقعے کی کلوز سرکٹ فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں نہایت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کار ایک چوک پر واقع سروس لین کی طرف مڑتی ہے اور تیز رفتاری کے باعث تصادم ہوتا ہے۔ معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے منگنی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
    سپریم کورٹ نے ایک طویل قانونی جنگ کے بعد قتل کیس کے نامزد ملزم مشتاق احمد کو بری کر دیا۔ عدالتِ عظمیٰ کے اس فیصلے نے ایک مرتبہ پھر اس سوال کو اجاگر کر دیا ہے کہ سنگین مقدمات میں انصاف کے تقاضے کیسے پورے کیے جائیں اور گواہوں کے بیانات کس حد تک فیصلہ کن ثابت ہوتے ہیں۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم مشتاق احمد کو سزائے موت سنائی تھی، جبکہ شریک ملزم اشفاق احمد کو عمر قید اور صدیق کو بری کر دیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بعد ازاں ہائی کورٹ نے مشتاق احمد کی سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا اور اشفاق احمد کی سزا چھ سال کر دی، جو وہ پوری کر چکا ہے۔...
    سابق وزیر نے کہا کہ بھارت نے نہ صرف کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو دبا رکھا ہے بلکہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کو فروغ دینے میں بھی پیش پیش ہے، بھارت ایک طرف خود کو دنیا میں جمہوریت کا علمبردار ظاہر کرتا ہے اور دوسری جانب کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبانِ وطن پاکستان کے مرکزی صدر اور سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز کے خلاف دشمن قوتیں ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہیں جو ملک میں بدامنی پھیلانے، پاک فوج کو بدنام کرنے اور عوام میں انتشار پیدا کرنے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں تاہم پوری قوم ان ناپاک...
    پاکستانی ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار ببرک شاہ نے معروف اداکارہ ریما کو ’اوور ریٹڈ‘ قرار دے دیا۔ اپنی جرات مندانہ اور بے باک رائے سے متعلق شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں اور فلموں میں اپنا لوہا منوایا ہے، وہ پشتو فلموں اور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں، ببرک شاہ اپنے کیرئیر کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی، بالخصوص اداکارہ وینا ملک کے ساتھ تعلقات کے باعث بھی خبروں میں رہے ہیں۔ حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے، جس میں انہوں نے اداکارہ ریما خان کی فنی صلاحیتوں پر بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریما جی اوور ریٹڈ تھیں، اگرچہ وہ بہت...
    جنگ بندی کے اطلاق سے قبل بھارتی افواج کی اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرنے کی کوشش ناکام رہی۔ سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں پاکستانی افواج نے اپنی برتری برقرار رکھی جبکہ پاک فضائیہ کی مدد سے دشمن کی حرکت کو بالکل محدود کر دیا۔ واہگہ اور اٹاری سیکٹر میں بھارتی افواج نے مایوسی کے عالم میں آخری مرتبہ دوبارہ حملہ کیا لیکن منہ کی کھائی۔ کھیم کرن سیکٹر میں بھارتی افواج نے دوبارہ ایک پورے ڈویژن سے حملہ کیا مگر اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ راجستھان سیکٹر میں پاکستانی افواج نے ڈالی پر قبضہ کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنایا، اس حملے میں پاکستانی افواج نے 97 بھارتی فوجیوں کو قیدی بنایا جس میں 5 آفیسرز...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن صرف دو ریاستی حل سے ہی ممکن ہے۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کو دو ریاستی حل کی حمایت کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔  
    کراچی: حکومتِ سندھ نے خواتین کے لیے  پنک اسکوٹیز پروگرام کے تحت مفت الیکٹرک اسکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس میں پروگرام کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ صوبائی حکومت رواں ہفتے خواتین اور طالبات کے لیے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سہولت فراہم کررہی ہے جس سے ان کی روزمرہ آمدورفت آسان ہو جائے گی۔ یہ اسکیم نہ صرف وقت اور اخراجات کی بچت کرے گی بلکہ خواتین کو ایک محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت بھی فراہم کرے گی۔...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین شکیل صدیقی نے بھارتی رئیلٹی شو ’بگ باس‘ میں شرکت سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کا خطرہ تھا۔ شکیل صدیقی، جو اس سے قبل بھارت کے مقبول کامیڈی شو ’دی کپل شرما شو‘ میں شرکت کر چکے ہیں، نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں بگ باس میں شرکت کی پیشکش ہوئی تھی تاہم انہوں نے یہ آفر ٹھکرا دی۔   View this post on Instagram   A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan) کامیڈین نے بتایا کہ بگ باس کی انتظامیہ نے انہیں مکمل آزادی دی کہ آپ سب کچھ...
    شارجہ: متحدہ عرب امارات کے معروف ثقافتی محقق سعید مصباح الکتبی نے شارجہ میں ہونے والے ایک ادبی فیسٹیول میں اپنی چار بیویوں اور 100 بچوں کے بارے میں بتا کر سب کو حیران کر دیا۔ ’گلف نیوز‘ کے مطابق سعید مصباح الکتبی کی تقریر کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جسے لاکھوں افراد دیکھ اور شیئر کر چکے ہیں۔ ویڈیو پر اماراتی صارفین نے ان کی صحت، خاندانی روایت اور ثقافتی ورثے سے جڑے رہنے کے عزم کو سراہا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد اپنی اولاد کو اماراتی اقدار ’السنع‘ سکھانا ہے، جن میں بڑوں کا احترام، مہمان نوازی، عاجزی، ایمانداری اور خاندانی ذمہ داری شامل ہیں۔ قولوا ما شاء الله...
    معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان کو شوبز کی دنیا میں متعارف کروایا تھا۔  پروڈیوسر وجاہت رؤف اپنی اہلیہ اور پروڈیوسر شازیہ وجاہت کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔  وجاہت رؤف نے بتایا کہ انہوں نے کئی برس قبل ایک ایونٹ میں ماہرہ خان کو ڈانس کرتے دیکھا اور ان کے انجوائے کرنے کے انداز نے انہیں بےحد متاثر کیا، جس کے بعد انہوں نے ٹھال لی کہ وہ ماہرہ کو ٹی وی پر لے کر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پھر انہوں نے ماہرہ سے رابطہ کیا اور انہیں ایک نجی ٹی وی پر بطور وی جے ہائر...
    فلسطین کو ریاست تسلیم کرنا حماس کے لیے انعام کی مانند ہے، وائٹ ہاؤس WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن(شاہ خالد )وائٹ ہاؤس کی ترجمان( Karoline Leavitt )کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے فلسطین کو ریاست کرنے کا عمل حماس کے لئے انعام کی مانند ہے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان( Karoline Leavitt )نے کہا کہ صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں ان اقدامات سے یرغمالیوں کی رہائی میں کوئی مدد نہیں ملے گی، اس سے جنگ کے خاتمے میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب( danny danon )کا کہنا ہے کہ دو ریاستی حل 7 اکتوبرحملوں کے بعد ایجنڈے سے ہٹ چکا ہے۔ اقوامِ متحدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے مغربی ممالک کے فیصلوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، پرتگال اور دیگر ممالک کے اس تاریخی اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ یہ تسلیمات خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کے حصول کی جانب ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق یہ اقدام فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی بین الاقوامی سطح پر توثیق ہے۔اسحاق ڈار نے فخر کے ساتھ یاد دلایا...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ مختلف اعلیٰ سطحی اجلاسوں اور ملاقاتوں میں بھی شریک ہوں گے۔ وزیراعظم آج جنرل اسمبلی کے باضابطہ افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے، اس موقع پر وہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں منعقد ہونے والے عرب و اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں خونریزی کو روکنا ہوگا، بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان جواب دےگا، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب مذکورہ خصوصی سربراہی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں قومی دن کا جشن ہے تو پاکستان بھی خوش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا محض دوست نہیں، ہر مسلمان کے لیے محبت اور عقیدت مقام ہے، پاکستان دفاعی معاہدے کے بعد محافظ الحرمین الشریفین کا درجہ حاصل کر چکا۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے پر سعودی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ امتِ مسلمہ کی ڈھال کے مترادف ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب میں امن، ترقی...
    ابوظہبی میں آج ایشیا کپ سپر4 کا اہم مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جو دونوں ٹیموں کے لیے بقا کی جنگ سے کم نہیں ہوگا۔ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں کی شکست ہوئی تھی جبکہ سری لنکا بھی اپنا پہلا سپر4 میچ بنگلہ دیش سے 4 وکٹوں سے ہار چکا ہے۔ آج کے میچ میں ناکامی سے دونوں ٹیموں کی قسمت دوسروں کے نتائج پر منحصر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے کیا کہا؟ سری لنکا اس وقت پاکستان کے مقابلے میں بہتر نیٹ رن ریٹ پر ہے کیونکہ انہیں بنگلہ دیش کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں معمولی فرق سے...
    چینی سائنسدانوں نے چاند پر زلزلوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈسلائیڈنگ کا انکشاف کیا ہے، سائنسدانوں کو چاند کی سطح کے سرکنے کے نئے شواہد ملے ہیں۔ یاد رہے کہ چین کا چاند کے جنوبی قطب میں 2035ء تک اپنا تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ ہے، یہی وجہ ہے کہ چاند کی زمین چین کے تحقیقی اسٹیشن قائم کرنے کی کوششوں کے دوران خاصی اہمیت کی حامل ہے۔ چینی ریسرچرز کے مطابق چاند پر 2009ء کے بعد سے اب تک 41 نئی لینڈ سلائیڈنگز کا پتہ چلا ہے جو چاند کے اندرونی زلزلوں (مونکویز) کے باعث رونما ہوئیں۔ یہ تحقیق سن یات سین یونیورسٹی، فوجو یونیورسٹی اور شنگھائی نارمل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے اور 11...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ روس کیجانب سے پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کیا جائے گا، کیونکہ نیٹو اتحادی روس کی ممکنہ اشتعال انگیزی کا سخت جواب چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ روس نے اگر پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کے ساتھ الجھا تو ہم انکا دفاع کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس کی جانب سے پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کیا جائے گا، کیونکہ نیٹو اتحادی روس کی ممکنہ اشتعال انگیزی کا سخت جواب چاہتے ہیں۔ امریکی صدر اپنے دوست اور انفلوئنسر چارلی کرک کی یاد میں ایریزونا میں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے...
    ویب ڈیسک: خیبر پختونخواہ کی تیرہ وادی میں زوردار دھماکے کےنتیجے میں کم سے کم 24 افراد کی جان لے لی، یہ واقعہ پاکستانی طالبان کے ایک ٹھکانے پر پیش آیا جہاں بم بنانے کا سامان ذخیرہ کیا گیا تھا۔ پولیس کے مقامی افسر ظفر خان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 14 عسکریت پسند اور 10 شہری, جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ہلاک ہوئے ہیں۔ کچھ گاؤں والوں اور قانون سازوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ فضائی حملے (ایئر اسٹریکس) کی وجہ سے ہوا جبکہ حکام کا موقف ہے کہ بم بنانے کی فیوری اور ذخیرہ شدہ مواد کے دھماکے نے یہ تباہی مچا دی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 58 ہزار پوائنٹس...
    اسلام آباد: ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے یکم اکتوبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کے بعد بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے پر مقدمہ درج ہوگا، ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بند کر دی جائے گی۔ یہ کارروائی بلاتفریق ہوگی اور شہری چاہے کوئی بھی ہو، انہیں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ چیف ٹریفک آفیسر نے مزید کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے فیض آباد ٹریفک آفس، ایف-6 سہولت مرکز اور...
    وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ہیلتھ سسٹم صرف علاج تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اسے بچاؤ پر مبنی ہونا چاہیے۔ وزیر صحت کے مطابق ملک میں 68 فیصد بیماریاں گندے پانی کی وجہ سے پھیلتی ہیں۔ اگر عوام کو صاف پینے کا پانی فراہم کر دیا جائے تو اسپتالوں پر بوجھ نمایاں حد تک کم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محلہ دوسرے کے گندے پانی سے متاثر ہو رہا ہے اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا فقدان عوامی صحت کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ اسپتال علاج تو کر سکتے ہیں مگر بیماری کی جڑ ختم کرنا سب کی مشترکہ ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 19 ستمبر کی واٹس ایپ ویڈیو ٹرائل میں دلائل کا ٹرانسکرپٹ دینے کی درخواست خارج کر دی۔ اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ بانی چیئرمین سے آپ وکلاء کا پیٹرن پہلے سے سیٹ ہے، دوبارہ ملاقات کا حکم نہیں دے سکتے اور ویڈیو لنک ٹرائل بھی میں نہیں روک سکتا۔ عدالت نے وکلاء کی عمران خان سے آج ملاقات کی درخواست بھی خارج کر دی، سماعت میں وقفہ کر دیا گیا۔ اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک اور سلمان اکرم راجہ عدالت میں موجود ہیں۔ اسپیشل پراسیکیوٹرز ظہیر شاہ اور اکرام امین منہاس ٹیم...
    ایشیا کپ 2025 میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کھیل کی روح کے منافی حرکت کو خود سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی افواہوں کے زیر گردش ایشیا کپ 2025 کا آغاز تو ہوگیا مگر امپائرنگ کے معیار اور بھارتی ٹیم کی گری ہوئی حرکت نے اسے متنازع بنادیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں دو میچز کھیلے جاچکے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم نے کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے کی روایت توڑتے ہوئے دونوں میچز میں ٹاس کے وقت اور  میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائے۔ سابق بھارتی کپتان  محمد اظہرالدین کی جانب...
    ویب ڈیسک:  حکومت سندھ کی جانب سے رواں ہفتے کے دوران خواتین کو پنک سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ’’پنک سکوٹیز پروگرام‘‘ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول بھٹو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ وفاقی حکومت کا حج رجسٹریشن کے دوران جمع رقوم کی واپسی کا فیصلہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت حالیہ ہفتے خواتین اور طالبات کیلئے مفت الیکٹرک سکوٹیز فراہم کرنے جا رہی ہے، یہ سہولت خواتین کیلئے ایک انقلابی قدم ہے، خواتین کو...
    پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کلب کے کھلاڑی عثمان ڈیمبیلے نے پیر کے روز دنیا کے سب سے بڑے انفرادی فٹبال اعزاز بیلن ڈی اور اپنے نام کر لیا اور اعزاز حاصل کرنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان بن گئے۔ یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ خواتین کا ایوارڈ اسپین کی اسٹار آئتانا بونماتی نے مسلسل تیسری بار جیتا۔ یہ بھی پڑھیے: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا 28 سالہ ڈیمبیلے نے بارسلونا کے نوجوان سینسیشن لامین یامال کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل 2024 میں یہ ٹرافی اسپین...
    بیلجیئم، لکسمبرگ، مالٹا سمیت مزید 5 ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس) فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا جیسے بڑے ممالک کے بعد بیلجیئم، لکسمبرگ اور مالٹا سمیت مزید 5 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ لکسمبرگ، بیلجیئم، موناکو، اینڈوورا اور مالٹا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ بیلجیئم کے وزیراعظم نے غزہ تک مکمل اور آزادانہ رسائی دینے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ غزہ کا بحران دو ریاستی حل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ وزیراعظم لکسمبرگ نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا...
    سٹی42: وفاقی حکومت نے حج رجسٹریشن کے دوران جمع کرائی گئی رقوم کی واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے ان افراد کے لیے جو میڈیکل سرٹیفکیٹ یا دیگر وجوہات کی بنا پر حج پر نہ جا سکے۔ وزارت مذہبی امور نے اس سلسلے میں سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے جس کے تحت متاثرہ عازمین رقوم کی واپسی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے کچھ شرائط بھی مقرر کی گئی ہیں۔ اسلام آباد؛ ڈرائیونگ لائسنس کی مہلت میں توسیع، خلاف ورزی پر مقدمہ اور گرفتاری ہوگی سرٹیفکیٹ میں درج شرائط کے مطابق درخواست گزار کا شناختی کارڈ لازمی ہوگا، بینک میں جمع کرائی گئی پہلی قسط کی رسید بھی درکار ہوگی اور اگر درخواست...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں سابق پاکستانی مستقل مندوب  منیر اکرم نے کہا ہےکہ بھارت اپنی ساکھ بچانے کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا ۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں طویل عرصے تک پاکستان کے مستقل مندوب رہنے والے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے پاکستان کو نشانہ بنانے کی کوشش ضرور کرے گا، ہمیں اس خطرے کے پیشِ نظر مکمل چوکس اور تیار رہنا ہوگا۔ دوسری جانب پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ  کے چیئرمین  مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسلام آباد بھی موساد کے ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتا ہے لہٰذا ہمیں نہایت محتاط رہنے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والے سناروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چوری کی ٹھیک اطلاع پر ڈیڑھ کروڑ تک کا اعلان کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق پنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد اور ملتان میں جیولرز کو نوٹس بھیج کر ان سے ٹیکس معاملات پر وضاحت طلب کی گئی ہے۔ گزشتہ روز یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ ایف بی آر نے 60 ہزار جیولرز کا ڈیٹا حاصل کیا ہے جن میں سے صرف 21 ہزار رجسٹرڈ ہیں اور ان میں بھی محض 10 ہزار 524 نے ٹیکس ریٹرن جمع کرائے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔ دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لاء نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔ جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس کرتے ہوئے 14 دن میں جواب طلب کر لیا۔ Post Views: 1
    سٹی42: ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے۔ مہر، ضلع دادو کے مقام پر دریا میں شدید طغیانی کے باعث 50 سے زائد دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔ مقامی آبادی کے گھروں، دکانوں اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے لوگوں کو بھاری مالی خسارے کا سامنا ہے۔ لاہور:انار رائیونڈ مدینہ مارکیٹ میں روئی پینجا کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی دوسری جانب سجاول کے کچہ علاقوں میں بھی سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے جہاں درجنوں دیہات پانی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ متاثرہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب اور مسلم رہنماؤں سے آج ملاقات شیڈول ہوگئی۔ امریکی میڈیانے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے بعد گورننس اور امن سے متعلق تجاویز پیش کریں گے، امریکا چاہتا ہے کہ عرب اور مسلم ممالک غزہ میں فوج بھیجنے پر آمادہ ہوں تاکہ اسرائیل انخلا کرسکے، عرب اور مسلم ممالک کو فلسطین میں اقتدار کی منتقلی اور فنڈنگ کیلئے بھی آمادہ کیا جائے گا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایک ایسے غزہ کی بات کی جائے گی جس میں حماس کی مداخلت نہیں ہو گی، ادھر ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے قطر، سعودی عرب، مصر، انڈونیشیا اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ...
    بھارتی میڈیا کے مطابق نمبول کے قریب 33 آسام رائفلز کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔  بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں سکیورٹی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے، جہاں مسلح افراد نے بھارتی فوج کے قافلے پر بڑا حملہ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نمبول کے قریب 33 آسام رائفلز کے قافلے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں آسام رائفلز کے متعدد اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ قافلہ پٹسوئی کمپنی آپریٹنگ بیس سے نمبول کی طرف جا رہا تھا کہ مسلح افراد نے ہائی وے پر اچانک حملہ کر دیا۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ علاقے...
    ایران اور روس نے ایک دہائی سے تعطل کے شکار ایٹمی تعاون کے منصوبے کو آگے بڑھاتے ہوئے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مجوزہ معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ میں 8 نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ ایران کے نائب صدر اور اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ محمد اسلامی پیر کو ماسکو پہنچے، جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ  معاہدے کی بات چیت مکمل ہو چکی ہے اور اس ہفتے دستخط کے ساتھ دونوں ممالک عملی اقدامات کے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے۔ ایرانی اور روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ معاہدہ تہران کے اُس ہدف کا حصہ ہے جس کے تحت وہ 2040 تک 20 گیگاواٹ...
    اسلام آباد: ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تنہائی میں ملاقات کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے شہری شاہد یعقوب کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے اور آئندہ ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل عاطف محمود عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ قواعد کے مطابق ایک سال میں کم از کم 3 بار اسپیشل میٹنگ ضروری ہے۔ اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کون ہے جس پر بتایا گیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے فالوور ہیں۔ عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ...
    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی انضباطی کارروائی سے روک دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو 2 ستمبر میں یہ نوٹس جاری کیا، الیکشن کمیشن نے الیکشن اخراجات سے متعلق نوٹس کیا ہے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کے بعد 90 دن کے اندر یہ نوٹس دے سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کسی ممبر کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا،...
    ایک حالیہ تحقیق نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ غربت اور سماجی محرومی کے شکار افراد میں دل کی ایک سنگین بیماری اینڈو کارڈائٹس زیادہ پیچیدہ صورت اختیار کر لیتی ہے۔ یہ بیماری اس وقت پیدا ہوتی ہے جب دل کے اندرونی حصے، خصوصاً والوز میں انفیکشن پھیل جائے۔ اگر بروقت تشخیص اور بہتر علاج نہ ہو تو یہ دل کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ انفیکشن عموماً اس وقت ہوتا ہے جب بیکٹیریا یا جراثیم خون میں داخل ہو کر دل تک پہنچ جائیں۔ اکثر یہ جراثیم دانتوں، جلد یا کسی زخم کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں اور پھر دل کے والو پر جم کر کلسٹر بنا لیتے ہیں،...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے 14 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار وزیراعلیٰ ہے اور ان کا نام پی سی ایل میں شامل کیا ہے، سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا رہا۔ جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے اپلائی نہیں کیا ہوگا؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اپلائی کیا ہے اور یاد دہانی خط بھی لکھا ہے اس کے باوجود سفارتی پاسپورت جاری...
    آریان خان کی ویب سیریز ’The Ba*ds of Bollywood‘ پر تنازع، اداکار رنبیر کپور اور پروڈیوسرز کے خلاف کارروائی کی درخواست دائر کر دی گئی۔  بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی تحریر کردہ اور ہدایتکاری میں بنائی گئی ویب سیریز ’The Ba*ds of Bollywood‘ حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی ہے، جس کو ناظرین اور ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ سات اقساط پر مشتمل اس میگا بجٹ سیریز کی پروڈکشن آریان کی والدہ اور فلمساز گوری خان اور والد شاہ رُخ خان نے کی ہے۔  سیریز میں کئی معروف بالی ووڈ ستاروں نے خصوصی شرکت کی، جن میں رنبیر کپور، رنویر سنگھ، سلمان خان، عامر خان، شاہ رخ خان،...
    ایک بین الاقوامی امدادی مہم، جسے گلوبل صمود فلوٹیلا کہا جاتا ہے، غزہ کی ناکہ بندی کو توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کے مقصد سے سمندر کے راستے روانہ ہوئی ہے۔  اسرائیل نے اس مشن کو روکنے اور اس کی بحری ناکہ بندی کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے اور پیشکش کی ہے کہ امدادی سامان عسقلان کی بندرگاہ پر اتارا جائے، جہاں سے اسرائیلی انتظامیہ اسے غزہ منتقل کرے گی۔  تاہم، فلوٹیلا کے منتظمین نے یہ پیشکش رد کر دی ہے، اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ عسقلان کی بندرگاہ پر امداد دینے کی تجویز قبول نہیں کریں گے بلکہ براہِ راست غزہ پہنچنا چاہتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ عسقلان پر اتارنا اسرائیلی ناکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں منعقدہ فلسطین کانفرنس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اہم مطالبے پیش کیے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا اعلان کرنے اور حماس سے ہتھیار ڈالنے کی اپیل کی ہے۔صدر عباس نے زور دے کر کہا کہ ’’ہم ہتھیاروں کے بغیر متحد فلسطینی ریاست چاہتے ہیں۔‘‘ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدد مغربی ممالک نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کے لیے قطر اور مصر کی ثالثی کو خوش آئند قرار دیا۔انہوں نے امن عمل کے حوالے سے ایک واضح روڈ میپ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جنگ...
    نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بلجیم اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنےکا خیرمقدم کیا ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کوتسلیم کریں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے لکھا کہ آج انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان دولتِ مشترکہ کے ’کنیکٹیوٹی ایجنڈا‘ بڑھانے میں سرفہرست رہے گا: اسحاق ڈار اسحاق ڈار نے...
    سینئر صحافی مظہر اقبال ٹریفک حادثے میں جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) انتہائی افسوسناک خبر یہ ہے کہ اے ٹی وی کے سابق سینئر رپورٹر مظہر اقبال اسلام آباد روات ٹی چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔ حادثہ پیر اور منگل کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب مرحوم اپنے گھر جا رہے تھے۔ راستے میں موٹر سائیکل سلپ ہو کر قریبی بیرئیر سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سر پر شدید چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ مرحوم مظہر اقبال ایک باصلاحیت، مخلص اور پروفیشنل صحافی کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی اچانک وفات سے صحافتی برادری اور قریبی احباب گہرے...
    مدینہ / لاہور (نمایندہ نوائے وقت  نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  کی صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت،  مستقبل میں مصنوعی ذہانت کا کردار نمایاں ہوگا. تسنیم منیر  آپریٹنگ تھیٹر ٹیکنالوجسٹ   مینجر   جو لاہور کے ایک بڑے   ہسپتال میں تعینات ہیں  اپنا خصوصی انٹرویو میں کہاکہ  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طب کہ شعبے میں انقلابی اقدام اور خدمات اور دلچسپی  پر خراج تحسین  پیش کرتے ھوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں صحت کے شعبے میں تیزی سے جدت اور جدید سہولیات کا اضافہ ہو رہا ہے۔ حالیہ دنوں میو اسپتال لاہور میں نصب کی جانے والی جدید ترین کینسر کوبالٹ مشین اس بات...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی تعاون معاہدے نے تاریخی تعلقات کو نئی جہت دی ہے، دفاعی، اقتصادی اور ثقافتی شراکت داری نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت، سعودی سفیر اور عوام کیلئے خیر سگالی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، ولی عہد محمد بن سلمان کی ولولہ انگیز قیادت میں سعودی عرب نے ترقی کے سنگ میل عبور کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب...
    حالیہ دنوں میں کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، پرتگال اور فرانس سمیت کئی بڑے ممالک نے باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیا ہے۔ اب دنیا کے 150 سے زائد ممالک فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر مانتے ہیں۔ ’ یہ اسرائیل کے لیے جھٹکا ہے‘، ادیل شادید ہیبرون کے قریب دورا کے محقق ادیل شادید کا کہنا ہے کہ برطانیہ کا فیصلہ ایک تاریخی اصلاح ہے کیونکہ برطانیہ نے ہی ایک صدی قبل بالفور ڈیکلریشن کے ذریعے اسرائیل کی بنیاد رکھی تھی۔ ادیل شادید ان کے مطابق یہ فیصلے اسرائیل کی سیاسی اور اخلاقی تنہائی میں اضافہ کرتے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ جب تک زمین اور عملی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، صرف کاغذ پر ریاست کو تسلیم...
    امریکی کالج آف اوبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹس نے نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاملہ خواتین کو بھنگ (کینابِس) کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے اور ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مریضوں سے حمل سے پہلے، دورانِ حمل اور بعد از حمل بھنگ کے استعمال کے بارے میں لازمی سوال کریں۔ یہ سفارشات ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب امریکا میں بھنگ کے استعمال میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جو اس کی بڑھتی ہوئی قانونی حیثیت اور سماجی قبولیت کا نتیجہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ ’بھنگ‘ کو کم خطرناک دوا قرار دینے کا سوچ رہے ہیں، اسٹاکس میں تیزی امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آن ڈرگ ابیوز کے مطابق 2019 میں 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد خواتین...
    ساف انڈر-17 فٹبال چیمپیئن شپ کے ایک سنسنی خیز گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی، تاہم میچ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گیا جب پاکستانی کھلاڑی محمد عبداللہ نے گول اسکور کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے بھارتی ٹیم کا مذاق اُڑایا۔ پاکستان کی جانب سے 43ویں منٹ میں پنالٹی کک پر برابری کا گول کرنے کے بعد محمد عبداللہ کارنر پر گئے اور ایسا اشارہ کیا جیسے وہ چائے پی رہے ہوں۔ ان کا یہ انداز بھارت کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے اس واقعے کی یاد دہانی تھا، جب وہ 2019 میں پاکستانی حدود میں گرفتار ہوئے تھے اور دورانِ حراست پاکستانی اہلکاروں کی جانب...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کو آج ان کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اعتماد، خلوص اور اخوت کی بنیاد پر قائم ہیں، سعودیہ میں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی موجودگی کی وجہ سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارا مضبوط روحانی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شراکت داری نہ صرف ہمارے باہمی اعتماد کی آئینہ دار ہے بلکہ خطے میں امن اور استحکام کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے خاتمے کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک خط کے ذریعے 60 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حماس نے اس جنگ بندی کے بدلے میں اسرائیلی یرغمالیوں کے تقریباً نصف حصے کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔یہ خط فی الحال قطر کے پاس موجود ہے، جو اس تنازع میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس خط کو رواں ہفتے کے آخر میں صدر ٹرمپ کو پیش کیا جائے گا۔ اگرچہ حماس نے ابھی تک اس خط پر باضابطہ دستخط نہیں کیے ہیں، لیکن آئندہ...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ ساجد نے کہا کہ آج کا کنونشن دراصل کشمیری عوام کی طرف سے دنیا کو یہ دوٹوک پیغام ہے کہ کشمیر کی منزل پاکستان ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن اور کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منعقدہ تاریخی و شاندار پاکستان زندہ باد کنونشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری اور وابستگی پر آج بھی اسی طرح قائم ہیں جس طرح ہمارے اسلاف نے 19 جولائی 1949ء کو قراردادِ الحاق پاکستان پیش کرتے وقت اس کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمعیہ ساجد نے کہا کہ آج کا کنونشن دراصل کشمیری عوام کی طرف سے دنیا کو یہ دوٹوک پیغام ہے کہ کشمیر کی منزل پاکستان ہے اور رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس خواتین ونگ کی مرکزی چیئرپرسن اور کشمیر ویمن الرٹ فورم (کواف) کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد نے کہا ہے کہ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں منعقدہ تاریخی و شاندار پاکستان زندہ باد کنونشن اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی وفاداری اور وابستگی پر آج بھی اسی طرح قائم ہیں جس طرح ہمارے اسلاف نے 19 جولائی 1949ء کو قراردادِ الحاق پاکستان پیش کرتے وقت اس کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو...