2026-06-02@20:52:02 GMT
تلاش کی گنتی: 668
«رواں سال کی دوسری بڑی مندی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی ایک اور بڑی شرط پوری کردی ہے، اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 237 کی ذیلی دفعہ (1) کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے شیئرنگ آف ڈیکلیریشن آف ایسیٹس آف سول سرونٹس رولز 2023 میں اہم ترامیم متعارف کرا دی ہیں۔ مذکورہ ترامیم اس سے قبل 7 اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن 1912(I)/2025 کے تحت شائع کی گئی تھیں جنہیں قانون کے مطابق عوامی رائے کے بعد حتمی شکل دی گئی ہے۔ ایف...
اسکرین گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ یا وزارتِ اعلیٰ سے بڑی کوئی ذمہ داری نہیں، عوام کے علاج، صفائی، صحت اور سڑکوں کی فکر ہے، روٹی اور سبزیوں کی کیا قیمت ہے اس کی فکر ہے، مجھے پنجاب کے ہر بچے بڑے کی فکر ہے۔مریم نواز نے خصوصی طلبہ کے لیے کھانے کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران نام لیے بغیر مخالفین پر طنز کرتے ہوئے کہا جو وزرائے اعلیٰ یا حکومتی عہدیداران کہتے ہیں جلسہ کرو، گھیراؤ کرو، دنگا فساد کرو، نہ جانے ان کے پاس اتنا ٹائم کہا سے آتا ہے، ان کی تھوڑی سی توجہ سے کتنے لوگوں کی زندگیاں بدل سکتی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے...
پاکستان کسٹمز گڈانی نے منشیات اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 188 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ ایف بی آر کے مطابق چرس ایک گاڑی میں موجود پرانے ٹائروں کے اندر انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی، تاہم کسٹمز اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات پکڑ لی۔ مزید پڑھیں: پاکستان کسٹمز نے 2 کروڑ 5 لاکھ روپے مالیت کے 20 ہزار کلو چائنا نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی ترجمان ایف بی آر کے مطابق برآمد شدہ چرس اور اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی کی مجموعی مالیت 55 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ کارروائی کے بعد کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت چرس اور گاڑی ضبط کرلی گئی۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ...
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے میں ملوث 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے 4 ملزمان گوجرانوالہ کے، 2 فیصل آباد اور حافظ آباد کے، 5 لوئر دیر کے، جبکہ دیگر 3 صوابی، مردان اور مالاکنڈ کے مختلف علاقوں سے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ کی روک تھام: ایف آئی اے کی اے آئی ایپ تیار، اسلام آباد ایئرپورٹ پر آزمائشی آغاز ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق وہ ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ایف...
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد ضلع کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں صدر تھانہ کی حدود میں ریلوے ٹریک کے قریب سے سکیورٹی فورسز نے ساڑھے تین کلوگرام سے زائد بارودی مواد برآمد کر لیا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ پولیس اور ریلوے حکام کے مطابق بروقت کارروائی سے مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس سمیت کئی انسانی جانیں اور قیمتی املاک ایک بڑے سانحے سے بچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق رواں صبح ریلوے ٹریک کے قریب مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملتے ہی صدر پولیس اور ریلوے پولیس کی مشترکہ ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ تلاشی کے دوران...
ضلع بنوں میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے مضبوط گروہ کو نشانہ بنایا، جس میں 22 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ کارروائی 24 نومبر کو اس وقت شروع ہوئی جب حساس اداروں کی خفیہ اطلاعات پر پتا چلا کہ علاقے میں ایسے عناصر چھپے بیٹھے ہیں جو نہ صرف مقامی امن کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں بلکہ بیرونی ایجنسیوں، خصوصاً بھارتی خفیہ نیٹ ورک کی پشت پناہی سے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیاں منظم کر رہے ہیں۔ آپریشن کے آغاز پر فورسز نے انتہائی منصوبہ بندی کے ساتھ دہشت گردوں کے ٹھکانے کا گھیراؤ کیا، جس کے...
ہائی کورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل سپریم کورٹ واپسی بھیجی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ججز ٹرانسفر کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق ہائی کورٹ کے ججز نے درخواست سے متعلق نیا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی کورٹ ججز نے وفاقی آئینی عدالت میں اپیل مقرر کرنے کے خلاف نئی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل سپریم کورٹ واپسی بھیجی جائے۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کے 5 ججز وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کریں گے۔ کیس کے حوالے سے وفاقی آئینی عدالت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251121-01-7 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے محنت کشوں کی بڑی تعداد کراچی ، حیدرآباد ، ٹنڈو محمد خان، نوابشاہ ، سکھر ، میر پور ماتھیلو، گھوٹکی ، ڈھرکی سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی دعوت پر اجتماع عام لاہور میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن کے عہدیداران نے شرکاء سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس اجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تنظیموں سے وابستہ قائدین شرکت کریں گے اور ان کے خطابات سے محنت کشوں میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا ہوگا۔ امیر کارواں امیر جماعت اسلامی حافظ طاہر مجید ، قیم حنیف شیخ کی قیادت میں یہ قافلہ اسپیشل ٹرین کے ذریعے روانہ ہوگیا...
سندھ کے وزیر برائےایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے صوبہ بھر میں جاری روڈ چیکنگ مہم کے اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کےترجمان کے مطابق مہم کا آغاز 27 اکتوبر سے ہوا، جس کے دوران مجموعی طور پر 26 ہزار 716 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانوں اور موٹر وہیکل رجسٹریشن ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 57 لاکھ 57 ہزار 997 روپے وصول کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع اعداد و شمار کے مطابق کراچی ڈویژن میں 9 ہزار 146 گاڑیاں چیک کی گئیں اور...
کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی موجودگی...
راولپنڈی: کرم ضلع میں سیکورٹی فورسز نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنۃ الخوارج کے 23 مسلح دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں کارروائیاں اس وقت کی گئیں جب انٹیلی جنس رپورٹس میں علاقے میں دہشت گرد عناصر کی غیر معمولی نقل و حرکت کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد فورسز نے مربوط اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی منصوبہ بندی کرکے علاقے کا گھیراؤ کیا۔ پہلا آپریشن دشمن کے ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد کیا گیا جہاں مسلح خوارج نے سیکورٹی فورسز کی پیش قدمی کے خلاف شدید مزاحمت دکھائی، تاہم فورسز نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشت گرد گروہ کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نیوی نے بحیرۂ عرب میں ایک اہم انسدادِ منشیات آپریشن کے دوران 130 ملین ڈالر مالیت کی بھاری مقدار میں منشیات ضبط کر لی۔یہ کارروائی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پیٹرول کے دوران سرانجام دی، جس میں سعودی عرب کی زیرِ قیادت کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی ٹاسک فورس 150 نے معاونت فراہم کی۔آپریشن کے نتیجے میں ایک مشکوک ماہی گیر کشتی سے 2 ہزار کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی۔ یہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف تیسری کامیاب کارروائی ہے۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ سمندر میں غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام، قومی بحری مفادات کے تحفظ اور عالمی...
پاک بحریہ نے بحیرۂ عرب میں انسدادِ منشیات کی ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 130 ملین ڈالر مالیت کی میتھم فیٹامائن (آئس) ضبط کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:نیویارک میئر کی تنخواہ کتنی؟ ظہران ممدانی کی آمدنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی یہ کارروائی پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول (RMSP) کے دوران کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت سعودی عرب کی زیرِ قیادت ٹاسک فورس CTF-150 کی معاونت میں انجام دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس تبوک نے بحیرۂ عرب میں گشت کے دوران ایک مشکوک اور غیر رجسٹرڈ ماہی گیر کشتی کو روکا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان نیوی سے متعلق بیان پر انور مقصود نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر ضلع جماعت اسلامی حیدرآباد انجینئر حافظ طاہر مجید نے کہا ہے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام پورے ضلع سے لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی ملک میں جتنی سیاسی جماعتیں ہیں انھوں نے صرف اپنے مفادات کی سیاست کی ہے عوام کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے جماعت اسلامی نے صرف عوام کے لیے جدوجہد کی ہے اور کر رہی ہے یہ بات انھوں نے اجتماع عام کے سلسلے میں جماعت اسلامی ٹنڈوجام کا جائزہ لیتے ہوئے اراکین جماعت اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی بحران موجود ہے حکمران عوام کے لیے کام کرنے کے بجائے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم...
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنۂ الخوارج کے 15 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 15 اور 16 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کیں، ڈی آئی خان میں آپریشن کے نتیجے میں 10 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا جس میں ان کا سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔ ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی ڈی آئی خان میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن...
فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے،ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا ، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز لندن(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی نئی تقرری بڑی اچھی ہے، ان سے بہتر اورکون ہوسکتا تھا۔ برطانیہ سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی قیادت پاک بھارت جنگ میں دکھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر سے زیادہ اس کا حقدار اور کوئی نہیں ہوسکتا تھا۔ ججز کے استعفوں کے معاملے پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ ضمیرپہلے کیوں نہیں جاگے جب نوازشریف، مجھے...
جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس شہرام سرور پیر کو سماعت کریں گے، جسٹس فاروق حیدر نے کیس سننے سے معذرت کرلی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی رشوت کیس: این سی سی آئی کے گرفتار 7 افسران مستعفی درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ کے پروموشن کے مقدمے میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کو بیرون جاتے ہوئے این سی سی آئی اے نے ائیرپورٹ سے گرفتار کیا، این سی سی آئی اے نے کبھی نوٹس بھجوا کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور کے سافٹ ویئر انجینئر محمد عثمان بشیر نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں وقت اور سرمایہ دونوں کی بچت کرے گا۔اس سافٹ ویئر کے ذریعے کم لاگت اور کم قیمت والا مکالماتی ایجنٹ فراہم کیا جاتا ہے، جسے رئیل ٹائم کمیونیکیشن کیپبلٹیز (WebRTC) کے ساتھ ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔محمد عثمان بشیر کو اس جدت اور کامیابی پر دبئی میں ہونے والے ٹیک نیکسٹ سمٹ میں ویب آر ٹی سی ایکسیلینس ایوارڈ آف ایشیا سے نوازا گیا۔ اس ایوارڈ کے لیے بھارت، چین اور ایشیا کے دیگر ممالک سے مجموعی طور پر 80 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، لیکن ان کی تخلیق کو سب...
تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.18 کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 66.9 ملین روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے کسٹمز حکام نے انٹرنیشنل میل آفس، کراچی کے ذریعے چاندی کی پاکستان میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ بین الاقوامی پارسلز کی تفصیلی جانچ کے دوران، کسٹمز ٹیم نے تین مختلف کھیپوں میں چھپائی گئی 79.18 کلوگرام چاندی کی جیولری برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 66.9 ملین روپے ہے۔ پارسلز کو زیورات/فیشن زیورات ظاہر کیا گیا تھا، جو ہانگ کانگ سے راولپنڈی کے ایک وصول کنندہ کے نام پر بھیجے گئے تھے۔ کراچی میں انٹرنیشنل میل آفس میں سخت نگرانی کے باعث اسمگل شدہ سامان کو ان کی مطلوبہ منزل تک پہنچنے...
راولپنڈی:اے این ایف نے پشاور اور چاغی میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا اور 3 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 209.83 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رنگ روڈ پشاور پر یونیورسٹی کے قریب ایک کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 230 گرام وزنی 350 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار شخص نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ دیگر کارروائیوں میں...
قصور: ڈی پی او محمد عیسیٰ خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او بی ڈویژن محمد اسلم بھٹی کی سربراہی میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان سمیت مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کی وائیٹ کرسٹل ہیروئن، 50 لاکھ روپے مالیت کا جدید ڈرون، اور 28 لاکھ روپے مالیت کی 14 بیٹریاں برآمد کی گئیں۔ کارروائی کے دوران رمضان عرف جانی، عرفان سکنہ روہیوال اور ایاز سکنہ ماڈل ٹاؤن لاہور کو منشیات سمیت بائی پاس کے قریب خصوصی ناکہ بندی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان بدنام زمانہ اسمگلر ہیں جو...
لندن میں دو قیدیوں کو غلطی سے جیل سے رہا کر دیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، الجزائر سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ ابراہیم قدور شریف اور 35 سالہ ولیم اسمتھ لندن کی مشہور ایچ ایم پی ونزورتھ جیل سے بالترتیب 29 اکتوبر اور 3 نومبر کو غلطی سے رہا کیے گئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند روز قبل ہی ایک اور جنسی جرائم میں ملوث قیدی ہڈش کیباٹو کو بھی غلطی سے رہا کر دیا گیا تھا۔ ان متواتر واقعات کے بعد برطانوی وزیرِ انصاف ڈیوڈ لَمی شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد: کسٹمز انفورسمنٹ رکھنی نے غیرملکی سگریٹس کی ایک بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رکھنی کے قریب ایک ہینو ٹرک کو روکا گیا جس میں بظاہر کوئلہ لدا ہوا تھا۔ تفصیلی تلاشی کے دوران غیرملکی سگریٹس کے 188 کارٹن برآمد ہوئے۔ ضبط شدہ سگریٹس کی مالیت کا تخمینہ تقریباً 2 کروڑ 35 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ ضبط کی گئی اشیا اور ٹرک کی کل مالیت تین کروڑ پچاسی لاکھ روپے بنتی ہے۔ ضبط شدہ اشیا اور گاڑی کو کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز گودام منتقل کر دیا...
ویب ڈیسک : ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کے لیے پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کا نیا آن لائن نظام متعارف کرا دیا۔ نئے نظام کے تحت اب شہری ایک منٹ میں فیس جمع کرا سکیں گے اور نیشنل بینک آف پاکستان کی طویل قطاروں میں کھڑا ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ اب درخواست گزار "Passport Fee Asaan” موبائل ایپ یا Paymaster.com.pk ویب پورٹل کے ذریعے کسی بھی وقت اور کہیں سے بھی پاسپورٹ فیس ادا کر سکتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی اس اقدام کا مقصد عوام کے لیے پاسپورٹ کے اجرا کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانا...
پشاور (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی۔ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران فورس نے پتھریلے علاقے شاکس میں چھپائی گئی 144 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات رات کی تاریکی میں ملک کے مختلف حصوں میں اسمگل کی جانی تھی۔ یہ منشیات باڑہ کے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کی ملکیت بتائی جا رہی ہے، جس کے روابط علاقے تیرہ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار پروپلین بیگز برآمد کیے، جن میں 120 پیکٹ چرس موجود...
پشاور: افغانستان سے خیبر پختونخواہ میں منشیات کی بڑی اسمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبر پختونخوا اور وادی تیراہ میں اسمگل کی جا رہی ہیں، جہاں ڈرگ مافیا اور دہشت گرد گروہ (خوارج) مل کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی تیراہ اور خیبر کے مختلف علاقوں میں تقریباً 12 ہزار ایکڑ رقبے پر منشیات کی کاشت کی جا رہی ہے، جس سے 18 سے 25 لاکھ ڈالر تک کا غیر قانونی منافع حاصل کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق، اس منافع کا ایک بڑا حصہ خوارج کو دیا جاتا ہے، جو اسے دہشت گردی کی مالی معاونت اور غیر قانونی دھندوں کے...
اسلام آباد: پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں کا بھی معائنہ کریں گے جو مستقبل میں پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں میں...
ملتان: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد اشیا برآمد کرلی۔ ایف بی آرکے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نےانسداد سمگلنگ کی فوری اور مربوط کارروائی کرتے ہوئےکوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات کے قریب ایک بیڈفورڈ ٹرک سے اسمگل شدہ قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز حکام نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا کو ریت کی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ ان کی نشان دہی نہ ہو سکے تاہم تفصیلی معائنے کے دوران انفورسمنٹ...
ملتان:(نامہ نگار)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت کسٹمز انفورسمنٹ ٹیم ملتان نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی اور متعدد اشیا برآمد کرلی۔ایف بی آرکے مطابق کلیکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ ملتان نےانسداد سمگلنگ کی فوری اور مربوط کارروائی کرتے ہوئےکوٹ ادو روڈ قصبہ گجرات کے قریب ایک بیڈفورڈ ٹرک سے اسمگل شدہ قیمتی سامان برآمد کر لیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ کسٹمز حکام نے ایک کروڑ 55 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی اشیا برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف بی آر نے بتایا کہ اسمگل شدہ اشیا کو ریت کی تہہ کے نیچے چھپایا گیا تھا تاکہ ان کی نشان دہی نہ ہو سکے تاہم تفصیلی معائنے کے دوران انفورسمنٹ ٹیم نے بھاری مقدار...
پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں بڑی پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم جنوری میں ایک اور آڈٹ کے لیے پاکستان پہنچے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)نے تمام متعلقہ شعبوں کے سربراہان کو امریکی آڈٹ کی تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت کردی ہے۔امریکی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اور ملکی ایئر لائنز کے طیاروں کی مینٹیننس، فلائٹ سیفٹی اور آپریشنل معیار کا تفصیلی جائزہ لے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے دوران امریکی ماہرین ان طیاروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی اسلام آباد کی طرف سے ترامڑی چوک اسپتال کی تعمیر کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے کہاہے کہ ترامڑی چوک اسپتال کی تعمیر فوری شروع کی جائے ،یہ اسپتال یہاں رہنے والے اسلام آباد کے ایک چوتھائی آبادی کاحق ہے ،اگر عوام کوان کا حق نہیں دیاگیا تو ایوانوںسمیت ہر جگہ احتجاج کرکے حق لیں گے حکمرانوں کویہ حق دیناپڑے گا، بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیح عوام کو سہولت دینا نہیں بلکہ مشکلات کا شکار کرنا ہے ،اسلام آباد لاہور جتنا ٹیکس ادا کرتا ہے مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جمعہ کو جماعت اسلامی اسلام آباد نے امیر جماعت اسلامی اسلام آباد کی قیادت میں...
پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے سمری تیار کرلی ہے، جو 31 اکتوبر کو وزیرِ خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی حتمی منظوری کے بعد وزیرِ خزانہ نئی قیمتیں یکم نومبر سے 15 نومبر تک نافذ کرنے کا اعلان کریں گے۔ فی الحال ملک میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 263.02 روپے ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 275.42 روپے میں دستیاب ہے۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 159.76 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کا تیل (کیرواسین) 176.81 روپے فی لیٹر ہے۔ متوقع نئی قیمتیں: رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2.35 روپے کا اضافہ ہوسکتا...
یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کر لیا واسا لاہور نے ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جس میں یورپی یونین اور گلوبل واٹر آپریٹر الائنس نے واسا لاہور کو بین الاقوامی سطح پر بطور ٹرینر منتخب کیا ہے۔ جرمنی کے شہر بون میں گلوبل واٹر آپریٹر پارٹنرشپ کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کانفرنس میں ڈائریکٹر مدثر جاوید نے واسا لاہور کا کامیاب ماڈل پیش کیا، جسے بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا۔ واسا لاہور کو باقاعدہ طور پر بطور مینٹور یوٹیلیٹی گلوبل واٹر آپریٹرز پارٹنرشپ پروگرام ، یو این ہیبیٹیٹ اور یورپی یونین کے فنڈڈ پروگرام میں رجسٹرڈ کیا گیا۔...
کسٹمز حکام نے تافتان بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے خطرناک نشہ آور دوامیتھاڈون کی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق، ایک کنٹینر میں موجود620 کارٹنوں سے تقریباً1 کروڑ 11 لاکھ 60 ہزار گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت44 کروڑ 60 لاکھ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ ممنوعہ دوا تافتان کے ایک درآمدکنندہ کی ملکیت ہے جو پہلے بھیغلط بیانی اور کسٹمز فراڈ کے مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ حکام کے مطابق، اس کھیپ کو ایکنجی گاڑی میں منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔ ایف بی آر کے ترجمان نے واضح کیا کہ میتھاڈون جیسی...
ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ عدالت کی جانب سے ہادی علی چٹھہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔
تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن اسامہ لیاقت کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 قیمتی لیپ ٹاپ اور مہنگے موبائل فونز برآمد کیے گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں اس نے متعدد چوریوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزم کو قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید...
مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کیخلاف یوم سیاہ کے موقع پر روندو انتظامیہ کی جانب سے کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی۔ ریلی کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر آفس روندو سے ہوا جو مین بازار ڈمبوداس تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روندو نے کی، جبکہ ایڈیشنل ایس پی روندو، اسسٹنٹ کمشنر روندو، تحصیلدار روندو سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران، علمائے کرام، میڈیا نمائندگان، سول سوسائٹی، انجمنِ تاجران، انجمنِ غازیان اور عوام...
—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پردراندازی کی 2 بڑی کوششیں ناکام بنا دیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کو 2 بڑے دہشت گرد گروہوں نے پاک افغان سرحد عبور کرنے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ ضلع کرم میں مزید 10 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہداء میں حوالدار منظور حسین، سپاہی نعمان الیاس کیانی، سپاہی محمد عدیل، سپاہی شاہجہاں اور سپاہی علی اصغر نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے...
پاک فوج کی شمالی وزیرستان اور کرم میں بڑی کارروائی ، "فتنہ الخوارج" کے 25 دہشت گرد ہلاک، 5 جوان شہید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، 24 اور 25 اکتوبر 2025 کو ضلع کرم کے علاقے غکی اور ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام کے بالمقابل پاک۔افغان سرحد پر دو بڑے گروہوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی جو پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان خوارج کے گروہوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔نتیجتاً، سپین وام (شمالی وزیرستان) میں 15 دہشت گرد، جن میں چار خودکش بمبار بھی شامل تھے اور جو بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتے تھے، جہنم واصل کر دیے گئے۔اسی طرح، غکی (کرم ضلع) میں 10 مزید درانداز خوارج مارے گئے۔مارے...
لکی مروت میں سیکورٹی فورسز نے ایک بھرپور اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے مضبوط ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی 24 اکتوبر کی شب خفیہ معلومات کی بنیاد پر لکی مروت کے نواحی علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کی گئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو خوارج کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی جو علاقے میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اس اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور انتہائی عسکری مہارت کے ساتھ کارروائی انجام دی۔ اس دوران خوارج کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل...
بلوچستان کے ضلع دُکی میں پوست کی غیرقانونی کاشت کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ داخلہ بلوچستان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 75 زمینداروں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کر دیے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، زمینداروں کے نام ڈپٹی کمشنر دُکی کی سفارش پر فورتھ شیڈول میں ڈالے گئے۔ اس اقدام کا مقصد پوست کی کاشت کی روک تھام اور انسدادِ منشیات کے قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: طالبان کی پابندی کے باوجود افغانستان میں پوست کی کاشت میں کئی گنا اضافہ محکمہ داخلہ بلوچستان نے وضاحت کی ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمی یا تنظیم میں ملوث نہ ہونے کی ضمانت دیں گے۔ یہ ضمانت 5 لاکھ...
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپور خاص کی بڑی کارروائی، بی آئی ایس پی فنڈز میں خردبرد کرنے والا گروہ گرفتار
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے فنڈز میں خردبرد میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ کارروائی کے دوران 21 ملزمان کو حراست میں لیا گیا جن میں بی آئی ایس پی کے 3 اہلکار بھی شامل ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار سرکاری اہلکاروں میں شاہنواز، سہیل ایوب اور اشفاق حسین شامل ہیں، جبکہ دیگر ملزمان میں احسن علی، امر سنگھ، شہزاد علی، نعیم، گیان، خمیسو، امان اللہ، سفیر انور، کنور، جاوید علی، نارائن، جعفر علی، محمد بخش، جمن، عبدالحمید، رجب اور کاشف علی شامل ہیں۔ کارروائی میرپورخاص کے ناگوری ہال میں واقع بی آئی ایس پی سینٹر پر کی گئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ وکلاء پینل کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کے حالیہ انتخابات میں بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں پارٹی کو صرف قومی سطح پر ہی نہیں بلکہ خیبر پختونخوا (کے پی کے) کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر شکست ہوئی۔ یہ وہ صوبہ ہے جسے عموماً پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی چیئرمین عمران خان کو تاحال اس شکست (خصوصاً کے پی کے میں شکست) کی شدت سے آگاہ نہیں کیا گیا، حالانکہ پی ٹی آئی کی صفِ اول کی کئی شخصیات وکلاء برادری سے تعلق رکھتی ہیں۔ سینیٹر حامد خان کی قیادت میں پی ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اوباڑو سرکل کی ٹیم نے اے ای ٹی او حسن علی دشتی کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے سندھ پنجاب بارڈر کموں شہید چیک پوسٹ کے قریب آئل ٹینکر سے 47 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔مکیش چاولہ نے کامیاب کارروائی پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں پر خفیہ نیٹ ورک مزید فعال کیا جائے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کے لیے انصاف تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پبلک فیس لیٹیشن پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس سے شہری اب کیسز کی تفصیلات ، درخواستوں کی صورتحال دیکھ سکیں گے اورشکایات درج کروا سکیں گے جو پہلے عدالت کے چکر لگانے سے ہی ممکن ہو تا تھا۔پورٹل کے ذریعے جلد سماعت کی درخواستوں،مقدمات کے التوا اور ویڈیو لنک پٹیشنز بھی مانیٹر کی جاسکتی ہیں۔ہر درخواست کے جمع ہونے سے لے کر فیصلے تک کے تمام مراحل آن لائن دیکھے جاسکتے ہیں۔عوام نے سپریم کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت کو سراہا ہے۔
ملزمان نے بیرون ملک جانے کیلئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 3 جعلی پاسپورٹس برآمد کر لئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاسپورٹس پر میڈیکل کروانے کی کوشش ناکام بنا دی، 2 ملزمان گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان میں محمد احمد اور ابتہہ رانا شامل ہیں، ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لئے جعلی پاسپورٹ پر میڈیکل کروانے کی کوشش کی، ملزمان کو فاطمہ ڈائیگناسٹک سینٹر ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کو میڈیکل چیک اپ کرواتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، ملزمان...
سبی میں انسدادِ دہشت گردی فورس (CTD) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا تخریبی منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، مصدقہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والےپانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشتگردوں کا ٹھکانہ کلیئر کر لیا گیا۔*موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور حساس نوعیت کی دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ماضی میںسیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ حکام کے مطابق، مزید شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان میں صارفین کی دو کروڑ چون لاکھ سے زائد ویڈیوز کو پلیٹ فارم سے ڈیلیٹ کیا گیا۔ کمپنی کے مطابق یہ ویڈیوز کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ہٹائی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل سے جون 2025 کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 18 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ویڈیوز حذف کی گئیں، جو اس عرصے میں اپ لوڈ ہونے والی ویڈیوز کا تقریباً 0.7 فیصد بنتی ہیں۔ ان میں سے 16 کروڑ 39 لاکھ ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے شناخت کی گئیں جبکہ 74 لاکھ سے زائد کو مزید جائزے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تحت کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف ایک اہم کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف بی آر کے مطابق، چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کسٹمز ٹیموں نے اسمگلنگ کے خلاف مربوط اور منظم مہم شروع کی، جس کے نتیجے میں رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی کے دوران ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو غیر ملکی سگریٹس ضبط کی گئیں۔ ان سگریٹس کی مالیت تقریباً 15 کروڑ 49 لاکھ روپے بنتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال اسی عرصے کے دوران کسٹمز نے ایک کروڑ 41 لاکھ...
ویب ڈیسک :موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ سے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور ری نیو کروانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے پہلے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نے منصوبے کے مختلف حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور اسٹاف سے ملاقات بھی کی۔ موبائل پولیس اسٹیشن میں شہریوں کے لیے ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور تجدید سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار اس جدید یونٹ میں لرنر، ریگولر، انٹرنیشنل اور ویمن لائسنسنگ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم...
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈینگی، ملیریا اور سی بی سی ٹیسٹس کے نرخوں میں نمایاں کمی کردی ہے۔ سی ای او سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر احسن قوی کے مطابق آئی سی ٹی ملیریا ٹیسٹ کی قیمت 3050 روپے سے کم کر کے 600 روپے کر دی گئی ہے۔ ڈینگی این ایس 1 ٹیسٹ کی قیمت 4550 روپے سے کم کر کے 1100 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈینگی آئی جی ایم کومبو ٹیسٹ 4150 روپے سے کم کر کے 1500 روپے کا کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سی بی سی ود اسمئیر (فالو اپ سمیت) کی قیمت 1250 روپے سے کم کر کے 500 روپے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ معاہدے میں افغان طالبان رجیم نے 3بنیادی اور اہم نکات پر اتفاق کیا، 25اکتوبر کو تمام تفصیلات سامنے آئیں گی اس سے پہلےصرف باتیں ہی ہیں ، افغان طالبان رجیم نے معاہدے میں ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ معاہدے میں افغان طالبان رجیم نے جنگ بندی برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا، قطر اور ترکیہ چاہتے ہیں کہ پاکستان میں امن قائم ہو۔ جو معاہدہ دستخط کیا وہ خفیہ ہی رہے گا ، معاہدے میں افغان مہاجرین کی واپسی بھی شامل ہے، جنگ بندی معاہدے کی بڑی شرط ہےکہ ٹی ٹی پی کی سرپرستی نہ ہو، دوبارہ دراندازی ہوتی ہے تو جنگ...
ریلویز پولیس نے لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی بریگیڈیئر کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ملزم بہادر علی سرکاری دفاتر میں فون کرکے خود کو آرمی کا بریگیڈیئر بتا کر فراڈ کرتا تھا۔ ملزم نے فروری میں ایس پی ورکشاپس دفتر کال کرکے خود کو حاضر سروس بریگیڈیئر ظاہر کیا، ملزم نے بذریعہ کال مغلپورہ کے صوفی شوکت قادری سے رابطہ کروانے کی درخواست کی، رابطہ کروانے پر ملزم نے شوکت قادری کو دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر ایک لاکھ روپے بھتہ مانگا۔ ملزم نے مدرسے کے وضو خانے کے قریب دہشت گردی سے منسوب موبائل سمز موجود ہونے کا انکشاف کیا۔ تصدیق کرنے پر ملزم نے جعلی بریگیڈیئر بن کر فرضی...
کراچی: شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گھیراؤ کرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اور سندھ رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران سہراب گوٹھ میں اسمگل شدہ اشیاکے بڑے ذخیرے کا سراغ لگاتے ہوئے 3 کروڑ 26 لاکھ روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا۔ خفیہ اطلاع پر ال آصف اسکوائر کے قریب گوداموں پر چھاپے مارے گئے جہاں غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ بھارتی گٹکا، نسوار، سگریٹس اور ایرانی خوردنی تیل برآمد ہوا۔ حکام کے مطابق سامان بلوچستان کے راستے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور مقامی مارکیٹ میں فروخت کیا جانا تھا۔ کسٹمز نے سامان ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ سہولت کاروں اور گودام مالکان کے نیٹ ورک کی تلاش کے لیے تفتیش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں مزید چھاپوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ماہرینِ ذیابیطس نے خبردار کیا ہے کہ معاشی دباؤ، دو دو نوکریاں، غیر صحت مند غذا اور جسمانی سرگرمیوں میں کمی کے باعث 20 سے 30 سال تک کے نوجوان بڑی تعداد میں ذیابیطس کا شکار ہو رہے ہیں اور انہیں اپنی بیماری کا علم اُس وقت تک نہیں ہوتا جب تک وہ دل کی شریانیں بند ہونے اور ہائی بلڈ پریشر جیسی پیچیدگیوں کے باعث اسپتال نہ پہنچ جائیں۔ ڈسکورنگ ڈائبٹیز کی پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ بڑے سرکاری و نجی اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں ایسے نوجوانوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جو انجیوگرافی کے دوران یہ جان کر حیران رہ جاتے ہیں کہ وہ عرصہ دراز سے ٹائپ ٹو ذیابیطس اور...
لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کامیاب آپریشن کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ یہ کارروائی 16 اکتوبر کو کی گئی، جو دہشت گردی کے خلاف جاری قومی کوششوں میں ایک بڑی پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن اس وقت کیا گیا جب انٹیلیجنس رپورٹس میں افغان طالبان کی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی نشاندہی ہوئی۔ خوارج کی نقل و حرکت کا سراغ ملنے پر فورسز نے سلطان خیل اور طوفان والا کے علاقوں میں فضائی و زمینی نگرانی کا دائرہ بڑھایا اور فوری ایکشن لیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی موثر اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت لاہور ڈویژن میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی گزشتہ روز صبح 5بج کر 30منٹ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پنجاب سی این ایف کی ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے منسلک سمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ کارروائی کے دوران 1.32کلوگرام ہیروئن، 3عدد ڈرونز، 2عدد ایس ایم جیز بمعہ 60رائونڈز، 1عدد پسٹل اور 2عدد بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلیں...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے افغان، بھارتی گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں اور 4 روز کے دوران 130 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے، قبائلی عوام نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج...
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی حالیہ سرحدی جارحیت کے بعد مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے قندھار، کرم، سپن بولدک اور چمن میں اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں طالبان کی ”بٹالین نمبر 4“ اور ”بارڈر بریگیڈ نمبر 6“ سمیت متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے.جس میں درجنوں افغان اور خارجی شدت پسند ہلاک ہوئے۔اسی طرح کرم سیکٹر میں 8 پوسٹیں اور 6 ٹینک تباہ ہوئے، جبکہ چمن اور سپن بولدک میں تقریباً 15 سے 20 دہشتگرد مارے گئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے دیہات اور معصوم شہریوں کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کیا اور پاک افغان دوستی گیٹ کو نقصان پہنچایا، تاہم پاک فوج کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں مذہبی جماعت کے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاہور سے مریدکے تک ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موبائل فارنزک کے ذریعے توڑ پھوڑ میں ملوث مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار افراد کے...
چمن اور کرم سیکٹر میں پاک فوج کی بڑی کامیابی ، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام، درجنوں دہشتگرد مارے گئے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے ایک ساتھ کیے گئے حملوں کو بھرپور جوابی کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے صبح سویرے تین مختلف مقامات پر پاک فوج کی چوکیوں پر حملے کیے جن کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے حملے پسپا کر دیے گئے اور افغان طالبان کے 15 سے 20 دہشتگرد مارے گئے۔ جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے جبکہ وہ اپنے مارے گئے ساتھیوں کو چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251014-08-4 حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد کے علاقے سِٹیزن کالونی میں 6 مسلح ڈاکو غلام رسول شیخ کے گھر میں گھس گئے اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں نے گھر میں موجود خواتین کو یرغمال بنا کر تقریباً 20 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق، گھر میں کام کرنے والی ملازمہ گیٹ بند کرنا بھول گئی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 6 مسلح افراد گھر میں داخل ہوگئے ذرائع کے مطابق غلام رسول شیخ اوقاف محکمہ میں سافٹ ویئر انجینئر ہیں, پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ سیف...
پنجاب بھر میں نوجوانوں میں وطن سے محبت اور خدمتِ خلق کا جذبہ روز بروز فروغ پارہا ہے، جس کا ثبوت سول ڈیفنس میں بطور رضاکار رجسٹریشن کرانے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، اب تک ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد شہری سول ڈیفنس کے رضاکار بن چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 85 ہزار 910 مردوں اور 57 ہزار 78 خواتین نے بطور سول ڈیفنس رضاکار رجسٹریشن کروائی ہے۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی بڑھ چڑھ کر اس قومی خدمت میں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کا یوٹیوب...
رات گئے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر کے مختلف علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے جواب میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پاکستانی فورسز نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ افغانستان کے خلاف جوابی کارروائی میں متعدد چیک پوسٹس کو تباہ کر دیا، ذرائع کے مطابق متعدد خارجی اور افغان فورسز کے فوجی ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ باقی لاشیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کو کارروائی کے دوران بڑی کامیابی حاصل ہوئی اور فتنہ الخوارج کا مرکز مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ کھرچر فورٹ نامی یہ مرکز فتنہ الخوارج کی مرکزی آماجگاہ تھی جہاں سے وہ پاکستان کے خلاف...
چوہدری شفقت محمود کی ہوٹل اور بیکری کے خلاف بڑی کارروائی۔ مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی پر ڈھوکڑی ہوٹل سیل
چوہدری شفقت محمود کی ہوٹل اور بیکری کے خلاف بڑی کارروائی۔ مضر صحت کھانے کی فروخت اور ناقص صفائی پر ڈھوکڑی ہوٹل سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز فتح جنگ (نمائند ہ خصوصی) کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اٹک اوراسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کے احکامات پر تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے کاروائی جاری ڈھوکڑی ہوٹل کو مضر صحت کھانے کے فروخت اور ناقص صفائی کی بنیاد پر سیل کردیا دو لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور بیک وے بیکری کو ناقص صفائی کی بنیاد پر 30 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا تفصیلات کے مطابق تحصیلدار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے روزمرہ کی چیکنگ کے دوران دبنگ...
کراچی: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی میں حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے 9 اکتوبر 2025ء کو ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دیگر خفیہ اداروں کے اشتراک سے کی گئی، جس میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان پاکستان کی حساس تنصیبات سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، کمپیوٹرز اور مالی لین دین کے شواہد بھی...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی کے میرین انفورسمنٹ یونٹ نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے اور تین لکڑی کی لانچیں قبضے میں لے لی۔ ایف بی آر کے مطابق میرین انفورسمنٹ یونٹ کی یہ کارروائی 9 اور 10 اکتوبر 2025 کی درمیانی شب خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے مطابق ایرانی ڈیزل کی بڑی کھیپ سمندری راستے سے پاکستان لائی جا رہی تھی۔ ایف بی آر نے بتایا کہ پریوینٹیو افسران ایاز علی اور سلیم یوسف پر مشتمل کسٹمز کی میرین انفورسمنٹ ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے گہرے سمندر میں...
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے معاملے پر سیاست کی گئی اور قوم کو الجھایا گیا۔ دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت...
پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.5 کلوگرام چرس، 25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ تمام منشیات قبضے میں لے کر متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 136.528 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات سمیت ہر قسم کی غیر قانونی اشیا کی...
ساہیوال: ساہیوال کے نواحی علاقے 51 بارہ ایل سٹاپ پر پولیس نے منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس ترجمان کے مطابق اوکانوالہ بنگلہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید جٹ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی جسے شہر میں سپلائی کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔ پولیس نے موقع پر ہی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور ممکنہ نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔ ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے ، ایف بی آر نے گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ڈکلیئر کرنے سے متعلق سول سرونٹس رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ترمیمی قانون کا اطلاق وفاقی، صوبائی حکومتوں، خود مختار اداروں اور کارپوریشنز کے ملازمین پر ہوگا۔ اس کا مقصد زیادہ شفافیت اور انتظامی امور میں بہتری لانا ہے۔ ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا، آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیئے جائیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی ہے جس کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنےکے لیے قواعد میں ترمیم کی جائےگی۔ ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران پر مشتمل ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں، خودمختار اداروں اور کارپوریشنز کے افسران بھی شامل ہیں۔ تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت...
آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری،گریڈ17سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئرکیے جائینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی ہے جس کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنیکے لیے قواعد میں ترمیم کی جائیگی۔ایف بی آر نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے قواعد میں ترمیم کا مسودہ جاری کر دیا ہے۔آئی ایم ایف شرائط کے تحت گریڈ 17 سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئر کیے جائیں گے۔ایف بی آر کے مطابق پبلک سرونٹ کی نئی تعریف گریڈ 17 اور اس سے بالا افسران پر مشتمل ہوگی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں، خودمختار...
پشاور پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور پولیس پر حملوں سمیت 13 سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک مجرم آدم عرف آدمے کو تین ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی گزشتہ شب پنڈی واہ کے علاقے کوہستان کالونی میں کی گئی، جہاں ملزم طویل عرصے سے روپوش تھا۔ ترجمان پشاور پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے تین گھنٹے تک جاری رہنے والے مقابلے میں انتہائی خطرناک گروہ کو انجام تک پہنچایا۔ ہلاک ہونے والا ملزم آدم عرف آدمے نہ صرف متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا بلکہ اس نے سوشل میڈیا پر بھی پولیس افسران کو کھلے عام چیلنج کیا تھا۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم کے خلاف درج مقدمات...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ لوہی بھیر کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گھریلو چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم افغان گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، 4 لیپ ٹاپس اور ایک آئی پیڈ برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، عثمان اللہ اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے خلاف متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق ملزمان کے خلاف تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ انہیں قرارِ واقعی سزا دلائی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع شیرانی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن یکم اکتوبر 2025 کو فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا. فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا. فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا. ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی...
کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں اور سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس میں جدید ہتھیار اور بارودی مواد شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایک بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت خفیہ اطلاع پر...
پاکستان میں غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری میں خام مال ایسیٹیٹ ٹو میٹیریل کی سمگلنگ کے حوالے سے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ بین الاقوامی ادارے الواریز اینڈ مرسل (AM) کی ایک تحقیق کے مطابق ایسیٹیٹ ٹو (Acetate Tow) کی درآمد اور اصل سگریٹ پیداوار میں واضح فرق سامنے آیا ہے، جس سے حکومت کو سالانہ اربوں روپے کے ریونیو کا نقصان ہورہا ہے۔ یہ رپورٹ برٹش امریکن ٹوبیکو (BAT) کے عالمی سربراہ برائے انسداد غیر قانونی تجارت نک ہڈز مین نے میڈیا کو پیش کی۔ تحقیق کے مطابق 2023 میں اتنی ایسیٹیٹ ٹو درآمد کی گئی جس سے 60 سے 80 ارب سگریٹ تیار ہو سکتے تھے۔ اس میں سے صرف 39 ارب سگریٹ قانونی مینوفیکچررز نے تیار کیے،...
متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے کئی نئی اقسام کے ویزے متعارف کرائے ہیں۔ اعلان کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ جاری کیا جائے گا، جب کہ مختلف ایونٹس، فیسٹیولز، نمائشوں، کانفرنسز اور کھیلوں میں شرکت کے لیے نیا “ایونٹ ویزہ” متعارف کرایا گیا ہے۔ کروز یا تفریحی جہاز کے ذریعے آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔ اماراتی حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بغیر اسپانسر ایک سالہ رہائشی پرمٹ فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح بیوہ اور مطلقہ خواتین بھی بغیر اسپانسر رہائش حاصل کرسکیں گی۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزے کے...