2025-11-02@17:26:30 GMT
تلاش کی گنتی: 2002
«سی ٹی ڈی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔ وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔ مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل کر دیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو اور مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔ یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو بھی سیل کیا گیا۔ مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو...
راولپنڈی/ لاہور: مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر داتا دربار کے اطراف میں کینٹینر پہنچا دیے گئے جبکہ راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ لاہور میں تاحال سڑکوں کو کینٹینرز کی مدد سے بلاک نہیں کیا گیا ہے تاہم داتا دربار کے باہر اور سرکلر روڈ کی اطراف میں کینٹینرز موجود ہیں۔ دوسری جانب، راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ساڑے پانچ ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ مریدکے واقعات کے بعد پہلا جمعہ ہے جس کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں اور اضافی پولیسں نفری...
راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،، پانچ سو کلو بیمار اور مردہ مرغیوں کو موقع پر تلف کردیا،، ترجمان فوڈ اتھارتی کے مطابق کارروائیاں باغ سردراں اور چوا سیداں میں موجود گاڑی اور دوکان کیخلاف کی گئیں ،، گاڑی مالک کے خلاف مقدمہ درج، 1 شخص گرفتار کر لیا گیا،، چکن شاپ کو 50 ہزار کے جرمانے عائد کیا گیا۔
کراچی: شہر قائد میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت تین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو مختلف اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)، کراچی رینج میں تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی سید ذوالفقار حیدر جعفری کو ڈی ایس پی سیکیورٹی زون ون کراچی رینج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی اعجاز حسین کو ہائی کورٹ بلڈنگ کراچی کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ پی ٹی آئی کے پرچم کو دے دی۔ ایکس اکاو¿نٹ پر جاری بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کی تصویر کی جگہ عمران خان کی تصویر نے لے لی۔ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے اور شہدا کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت سے گریز کرتی ہے اور کے پی میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کی اجازت سے بھی انکاری ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی وزیراعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مطلوبہ ووٹ نہ مل سکے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 271ر ووٹ آئے ،جو مطلوبہ 289ووٹوں سے کم تھے۔ اگر اپوزیشن کو 289ووٹ مل جاتے تو حکومت کو مستعفی ہونا پڑتا۔ یہ ووٹنگ ایسیوقت میں ہوئی جب ملک میں حکومت کی مختلف پالیسیوں پر سخت تنقید ہو رہی ہے، اورسیاسی حالات کافی کشیدہ ہیں،لیکن وزیرِاعظم اور انکی کابینہ نیووٹ کیذریعے اپنی حکومت کو بچا لیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
اسلام آباد (نیٹ نیوز) وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے کمی کی منظوری دی گئی۔ پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 2 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے لٹر کمی کی منظوری دی گئی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 41 پیسے لٹر ہو گی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 26 پیسے لٹر کمی کے بعد 181 روپے 71 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 74 پیسے کمی کے بعد 162 روپے 76 پیسے لٹر مقرر کی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-21 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے برہم پتر پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت نے 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش کر دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ مطابق بھارت کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے2047 تک دریائے برہم پتر سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ بھارت کی سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.9 گیگاواٹ ممکنہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دریائے برہم پترا پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت نے 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے2047 تک دریائے برہم پترا سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔بھارت کی سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.9 گیگاواٹ ممکنہ صلاحیت اور پمپڈ سٹوریج پلانٹس سے اضافی...
سائنس کو عوام تک پہنچانے کی کوشش، گوئٹے انسٹی ٹیوٹ اور ٹی ڈی ایف کے اشتراک سے سائنس فلم فیسٹیول کا آغاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گوئٹے انسٹی ٹیوٹ پاکستان اور ٹی ڈی ایف کے میگنیفائی سائنس سینٹر کے اشتراک سے سائنس فلم فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور سائنس کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں شرکاء کو فلم کے ذریعے سائنس اور تخلیقی سوچ کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔تفصیلات کےمطابق اس سال کے فیسٹیول کا موضوع گرین جابز رکھا گیا ہے، جس کا مقصد ماحول دوست ٹیکنالوجی، پائیدار ترقی اور سبز معیشت سے وابستہ ماہرین کے خیالات اور تجربات کو اجاگر کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں فواد سومرو، چیف ایگزیکٹو آفیسر داؤد فاؤنڈیشن، ماہا جعفری (گوئٹے انسٹی ٹیوٹ پاکستان) اور جرمن قونصلیٹ کی نمائندہ آنیا کلوس نے شرکت کی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت...
جنوبی افریقی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرام کا کہنا ہے کہ مشکل کنڈیشنز میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی ہے۔ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرام کا کہنا تھا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ ایڈن مارکرام نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے مشکل تھی، پہلی اننگ اہمیت کی حامل تھی۔ پہلی اننگ میں امام الحق اور شان مسعود کے ساتھ ساتھ رضوان اور سلمان آغا کی پارٹنرشپس اہم تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کنڈیشنز میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی ہے۔ ہمیں توقع تھی کہ میچ کے پہلے روز گیند ٹرن کرنا شروع کرے گی۔ ایڈن مارکرام نے توقع ظاہر...
الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی پر بھارت کے خلاف چین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ڈبلیو ٹی او میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی کے بھارتی اقدامات کے خلاف چین کے مقدمے کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کے متعلقہ اقدامات درآمدی متبادل سبسڈی ہیں جو ڈبلیو ٹی او کی طرف سے واضح طور پر ممنوع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بھارت کی ملکی صنعتوں کو غیر منصفانہ مسابقتی برتری دیتے ہیں اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین چینی صنعتوں کے...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) فیصل کامران نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران فیصل کامران نے کہا کہ سعد رضوی کو ٹریس کرلیا گیا ہے کہ کہاں کہاں ٹھہرے اور کہاں کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ سعد رضوی پولیس کے پاس نہیں، کوشش ہے کہ جلد ٹریس کرکے سامنے لائیں، گولی لگی ہے تو ثبوت دکھائیں تاکہ اس کے مطابق کارروائی ہو۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ یہ ہر احتجاج میں اس طرح بڑھا چڑھا کر اعداد و شمار بتاتے ہیں، یہ ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا...
راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام سے کنٹینرز ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔مقامی انتظامیہ نے 6 روز سے بند فیض آباد کو کھولنے کےلیے مشینری پہنچادی ہے۔فیض آباد انٹرچینج کے مقام پر کنٹینر کے پیچھے سے مٹی ہٹانے کا کام جاری ہے ، جس کے بعد کرین کی مدد سے کنٹینرز ہٹائے جائیں گے۔انٹرچینج کے مقام پر ٹرانسپورٹ کے اڈے، ہوٹلز، ہاسٹلز اور دکانیں بھی کھول دی گئی ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس آج صبح راولپنڈی صدر سے کشمیر ہائی وے تک بحال کردی گئی تھی۔
---فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم ڈی کیٹ 2025ء کے پرچوں کے پری ہاک تجزیہ کو یقینی بنائیں۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان اتوار 26 اکتوبر 2025ء ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ کےلیے کُل ایک لاکھ 40 ہزار 125 درخواست دہندگان کو رجسٹر کیا گیا جو ملک بھر میں 35 مقامات پر منعقد کیا جائے گا جس میں ایک بین الاقوامی مرکز یعنی ریاض (سعودی عرب) بھی شامل ہے۔یہ ٹیسٹ یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا جن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ اور شہید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ کے لیے جامع حکمتِ عملی کے تحت متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہے، جن کا مقصد پاکستان کی روحانی و تہذیبی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور زائرین و سیاحوں کے لیے جدید اور محفوظ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے۔ پی ٹی ڈی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025کے آرگنائزر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے ہیں جس میں 24 سے 26 اکتوبر تک پاک چائنہ سینٹر میں منعقد ہونے والی اس ایگزیبیشن میں حج...
ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان دہلی ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔ دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کی۔ بھارت نے 134.2 اوورز کھیلے تاہم حیران کن طور پر اس دوران ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔ یہ اپنی نوعیت کا دوسرا موقع ہے جب 500 سے زائد رنز بنے ہوں اور ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن نہیں بنا۔ اس سے قبل 2018 میں بنگلادیش نے سری لنکا کے خلاف 513 رنز بنائے تھے جس میں ایک بھی ’بائے‘ یا ’لیگ بائے‘ کا رن شامل نہیں تھا۔ خیال رہے کہ اس میچ میں...
پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف پی ایم ڈی سی ودیگرکو نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست پرپی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست پر پی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ وکیل نے کہا کہ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب علیحدہ یونیورسٹی بن...
دہلی ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ 121 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ربھارت نے کھیل کے آخری روز 63 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر کھیل کا آغاز کیا۔ بھارت نے سائی سدھرسن (39) اور کپتان شبمان گل (13) کی وکٹیں گنوانے کے باوجود ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔ کے ایل راہول 58 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیز نے دو اور جومیل وریکن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز بھارت کے 518 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 248 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے دوسری...
راولپنڈی: تحرک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی سمیت مقامی قیادت و کارکنوں پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ روات پولیس نے پابندی کے باوجود شاہراہ عام بلاک کرنے اور پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنے سمیت مزاحمت کرکے ایمونیشن چھیننے پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعات، اقدام قتل، ڈکیتی اور سازش مجرمانہ و عوام کو اکسانے وغیرہ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں تحرک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سمیت قاری بلال وغیرہ 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد اور 35 نامعلوم رکھا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس مدعیت میں سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا...
راولپنڈی( خبرنگار خصوصی ) افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرخیبر پی کے اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور بلاجواز جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 23 جوان شہید ہوئے تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مادر وطن...
مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ قانون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
سٹی 42 : پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے، تاہم راولپنڈی کی بارانی زرعی یونیورسٹی اور لاہور کی یو ای ٹی اور پنجاب یونیورسٹی میں (کل) 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تمام سکول کل شیڈول کے مطابق کھلیں گے ۔ پنجاب یونیورسٹی کا اعلان سیمنٹ سستاہوگیا پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 14 اکتوبر کو کلاسز آن لائن ہوں گی ، کل یونیورسٹی معمول کی کلاسز کیلئے بند رہے گی ۔ یو ای ٹی میں آن لائن کلاسز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں کل کلاسز آن لائن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا۔ڈیرن سیمی اب ویسٹ انڈیز کے تینوں فارمیٹس میں کوچ بن گئے، وہ اس سے قبل ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے بھی کوچ تھے۔ بورڈ کے مطابق سیمی یکم اپریل 2025 سے ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ آندرے کولی کی جگہ لیں گے، جو سردست ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔بطور کھلاڑی انہوں نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 2 ٹی20 ورلڈ کپ (2012 اور 2016) جتوائے، یہ ویسٹ انڈیز کے لیے تاریخی کامیابیاں تھیں۔ ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر ڈیرن سیمی نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا میرے لیے ہمیشہ اعزاز رہا...
سٹی 42 : پنجاب کےتمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکی اپگریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے،تمام اضلاع میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکا سروےجلدمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی ہے۔ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔ شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیزکےدفاترکوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائےگا۔
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند رہی۔میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔(جاری ہے) دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا رہا۔انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔...
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے سیکیورٹی اداروں نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیاتاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراﺅں کو آج دوپہر کے بعد بند کردیا گیا.(جاری ہے) سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال...
کراچی: ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کردیا۔ اس تقرری کے بعد ڈیرن سیمی اب ویسٹ انڈیز کے تینوں فارمیٹس میں کوچ بن گئے، وہ اسے قبل ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے بھی کوچ تھے۔ بورڈ کے مطابق سیمی یکم اپریل 2025 سے ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، وہ آندرے کولی کی جگہ لیں گے، جو سردست ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کررہے ہیں۔ بطور کھلاڑی انہوں نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 2 ٹی20 ورلڈ کپ (2012 اور 2016) جتوائے، یہ ویسٹ انڈیز کے لیے تاریخی کامیابیاں تھیں۔ ٹیسٹ ٹیم کا کوچ مقرر ہونے پر ڈیرن سیمی نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرنا...
بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالیے۔ دہلی میں کھیلے جارہے میچ کے چوتھے روز کھانے کے وقفے تک ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 78 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز بنالئے۔ سائی ہوپ 92 اور روسٹن چیز 23 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 173 رنز دو وکٹوں کے نقصان کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا، جے ڈی کیمپبیل 87 اور سائی ہوپ 66 رنز کے ساتھ بیٹنگ کیلئے آئے۔ 212 رنز پر ویسٹ انڈیز کی تیسری وکٹ گری جب کیمپبیل 115 رنز بناکر جڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت...
راولپنڈی: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند ہے۔ میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔ دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔
علی امین کے استعفے کی منظوری اور نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، گورنر پختونخوا کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری کے لیے گورنرفیصل کریم کنڈی سے رابطہ کرلیا جس پرگورنرنے استعفے کی منظوری کے لیے آئین وقانون کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ان کی اسلام آباد رہائش گاہ پرملاقات کی۔ وفد میں اراکین قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،پارٹی صدرجنید اکبراورڈاکٹر امجد خان شامل تھے جبکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری...
علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی پاسداری کروں گا: گورنر کی پی ٹی آئی وفد کو یقین دہانی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی @fkkundi سے پی ٹی آئی @PTIofficial اراکین قومی و صوبائی اسیمبلی جن میں اسد قیصر اور جنید اکبر اور دیگر شخصیات شامل ہیں نے ملاقات کی ہے۔۔ ملاقات میں صوبے کے وزیر اعلی کے انتخاب...
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) شوکت عباس نے دہشتگردی سے متاثرہ پولیس ٹریننگ اسکول ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا۔اُن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان صاحبزادہ سجاد، ایس پی سی ٹی ڈی ڈیرہ افتخار علی شاہ اور ایس پی سی ٹی ڈی بنوں فضل واحد خان بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی نے مختلف حصوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور واقعے میں ملوث ممکنہ سہولتکاروں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی۔ تفتیشی ٹیمز نے اب تک ہونے والی پیشرفت پر ایڈیشنل آئی جی کو بریفنگ دی. جس پر اُنہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ایڈیشنل آئی جی شوکت عباس نے کہا کہ نہتے ریکروٹس پر حملہ کرنے والے خوارج کسی بھی...
دہلی ٹیسٹ میں ویسٹ انڈین ٹیم بھارت کے خلاف 270 رنز کے خسارے سے فالو آن کا شکار ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے پہلی اننگز میں 518 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 248 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ایلک اتھانازی 41، شائے ہوپ 36 اور ٹیگنارائن چندرپال 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ، رویندرا جدیجا نے تین جبکہ جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی تھی۔ یشسوی جیسوال نے 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست...
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد جواد طارق نے فیض آباد کا اچانک دورہ کیا اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی نے موقع پر موجود افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ ہر وقت الرٹ اور چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: تحریک لبیک کے احتجاج سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا محمد جواد طارق نے کہا کہ شہر میں امن و امان کا تسلسل ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، کسی بھی قسم کی شرپسندی یا قانون شکنی پر قانون فوراً حرکت...
پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ آصف آفریدی ڈیبیو نہیں کرسکے، ساجد خان وائرل فیور سے صحیتاب ہوکر ٹیم میں شامل ہوگئے۔ ساجد خان وائرل فیور کے باعث لاہور ٹیسٹ سے قبل ٹیم کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکے تھے اور ٹیم منیجمنٹ بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی کے ساتھ آصف آفریدی کو کھلانے پر آمادہ ہوگئی تھی۔ پاکستان ٹیم دو اسپیشلسٹ اسپنرز اور دو اسپیشلسٹ فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب جنوبی افریقی ٹیم کا بولنگ اٹیک تین اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ ایک اسپیشلسٹ فاسٹ بولر پر مشتمل ہوگا۔ پاکستان...
دبئی:متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلرز جنید صدیق اور محمد روہید نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کی پہلی پلیئرز نیلامی میں سب کو حیران کر دیا۔ جنید صدیق کو شارجہ واریئرز نے 1 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر میں اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ محمد روہید کو ایم آئی ایمیریٹس نے 1 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا۔ یہ دونوں کھلاڑی لیگ کی سب سے مہنگی خریداریوں میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔فاسٹ باؤلرز کے لیے مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں وسیم اکرم کو شارجہ واریئرز نے 55 ہزار ڈالر اور حیدر رضا کو گلف جائنٹس نے 50 ہزار ڈالر میں حاصل کیا۔ یہ پیش رفت خطے میں کرکٹ کے...
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے دوران لاہور پولیس کے 112 جوان زخمی ہوئے ہیں، یہ جماعت احتجاج کے نام پر انتشار چاہتی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب بھی ملک استحکام کی جانب بڑھتا ہے اور حالات اچھے موڈ کی جانب جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی گروہ خفیہ ایجنڈے کے پیچھے انتشار پیدا کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیتا ہے۔ فیصل کامران نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایک مذہبی جماعت اپنے ایک نام نہاد ایشو کے اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، ہم نے ہر ممکن طریقے سے اس سے بات...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اچھا آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس دفعہ پی سی بی نے ریڈ بال کرکٹ کے لیے کافی کام کیا ہے۔ ریڈ بال کے لیے کیمپ لگائے گئے، کھلاڑیوں نے کاؤنٹی کرکٹ کھیلی۔ شان مسعود کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا چیمپئن ٹیم ہے، ان کے خلاف بہترین کھیل کر اپنا مورال بہتر کریں گے۔ ٹیسٹ میچز جیتنے کے لیے 20 وکٹیں حاصل کرنی پڑتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سائیکل میں ہوم سیریز بہت اہم ہوتی ہے۔ پچھلی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں رزلٹ اچھے نہیں رہے لیکن کچھ مثبت چیزیں...
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 38 سالہ لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ طور پر سات بیٹرز، دو ریگولر فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آف اسپنر ساجد خان وائرل فیور کے سبب پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہوسکیں گے، ان کی جگہ آصف آفریدی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود بھی آصف آفریدی کی بولنگ سے متاثر ہیں اور ان کے ڈیبیو کے حق میں ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان...
ڈیرہ اسماعیل خان: دہشت گردوں نے ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ پر حملہ کردیا اور اندر داخل ہوگئے، سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور سینٹر کو گھیر لیا جس کے بعد دوطرفہ مقابلہ جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کے وقت زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جن سے گھروں کی دیواریں لرز اٹھیں، آوازیں دور دور تک سنی گئیں، پولیس جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئی۔ متعلقہ ایس ایچ او کے مطابق دہشت گردوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے دس کلومیٹر دور اور تھانہ صدر سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ کیا، تین راکٹ لانچر پولیس ٹریننگ اسکول پر داغے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ، ایس پی سی ٹی...
راولپنڈی اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا احتجاج، سیکیورٹی ہائی الرٹ، راستے اور موبائل انٹرنیٹ سروس بند
فائل فوٹوز راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکمِ ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔مری روڈ کی طرف آنے والی تمام رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ فیض آباد سے صدر تک جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، فیض آباد، سکستھ روڈ، چاندنی چوک اور لیاقت باغ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مختلف علاقوں میں راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کر دی ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے دفاتر جانے والے افراد اور مریضوں کو...
خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خالد نے2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 6میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
راولپنڈی: ٹی ایل پی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف راستوں پر کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہر میں کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد تا امریکن ایمبیسی یا اقصیٰ ملین مارچ کی کال دے رکھی ہے ،ا س حوالے سے راولپنڈی میں انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی اور ٹی ایل پی کے سرکردہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ شہر سے مجموعی طور پر 117 کارکنان کو تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اہم چوراہوں اور...
کراچی: معاشی مشکلات کے شکار این ای ڈی یونیورسٹی کے ایک طالبعلم نے فیس کی عدم ادائیگی کے باعث داخلہ منسوخی کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ طالبعلم کے والد گزشتہ برس کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہی خاندان کے واحد کفیل تھے۔ والد کے علاج کے بھاری اخراجات کے باعث طالبعلم شدید مالی مشکلات کا شکار رہا۔ وکیل نے بتایا کہ طالبعلم چار سمسٹرز کی فیس بروقت ادا کر چکا ہے تاہم حالیہ فیس جمع نہ ہونے پر یونیورسٹی نے اسے کلاسز لینے سے روک دیا اور بعد ازاں داخلہ منسوخ کر دیا۔ درخواست گزار نے انسانی بنیادوں پر تعلیم جاری رکھنے...
خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد خالد نے 2023ء میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کا خدشہ ہے، لہٰذا طلبا، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کے پیش نظر تدریسی سرگرمیاں آج معطل رہیں گی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب بیشتر اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ اچانک فیصلے نے والدین اور طلبا کو مشکل میں ڈال دیا، خاص طور پر وہ بچے جو اسکول پہنچ چکے...
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں دہشت گردوں سے محکمہ انسداد دہشت گردی کے مقابلے میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔(جاری ہے) سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں 4پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث ماسٹر مائنڈ بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد خالد نی2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکاروں پر متعدد حملے کیے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2کلاشنکوف، 6میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے چند ساتھی فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد پنڈی کے داخلی راستے بلاک، موبائل انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شہر میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ انتظامیہ نے اسلام آباد کے داخلی راستوں پرکنٹینرلگا دیےگئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں شدید مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دارالحکومت میں موبائل ڈیٹا سروس بھی متاثر ہے اور شہریوں کو موبائل پر انٹرنیٹ...
اپنے ایک مذمتی بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر سبطین خان و رفقاء کی شہادت پر تعزیت اور جوانوں کی جواں مردی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید میجر سبطین خان و رفقاء کی شہادت پر تعزیت اور جوانوں کی جواں مردی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
راولپنڈی: راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کو ایک بار پھر کنٹینر سٹی میں تبدیل کر دیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت 37 مقامات کو بلاکنگ پوائنٹس قرار دے کر کنٹینرز، ٹرالرز اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ مری روڈ، فیض آباد، موتی محل چوک، شمس آباد، ڈھوک کالا خان، آئی جے پی روڈ، پنڈورہ چونگی، کھنہ پل اور چک مدد سمیت درجنوں اہم شاہراہیں مکمل طور پر بند ہیں جب کہ اسلام آباد سے ملانے والے تمام راستوں پر بھی آمدورفت معطل ہے۔ جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا چوک، براہمہ انٹرچینج، فتح جنگ ٹول...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان اُس وقت کیا گیا جب بیشتر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج کی کال واپس ادھر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کہا گیا ہے کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لہٰذا کسی قسم...
پشاور: انسداد دہشتگردی فورس (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگرد راشدین سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت کے ذمہ دار حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ دونوں دہشتگرد پولیس پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین وارداتوں میں سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب تھے۔ آپریشن کے دوران چند...
ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے بتایا ہے کہ صحت مند بافتوں میں جینیاتی تغیر کی نشان دہی کے لیے سادہ چِیک سویب (منہ کے اندر گال سے خلیات لینا) کے استعمال سے کی جانے والی نئی تکنیک کینسر کی روک تھام کے لیے کارگر آلے کے طور پر سامنے لائی جا سکتی ہے۔ ویلکم سینگر انسٹیٹیوٹ کی سربراہی میں کام کرنے والی ایک ٹیم (جنہوں نے کنگز کالج لندن کی ٹوئنز یو کے تحقیق کے ساتھ اشتراک کیا) نے نینو ریٹ سیکوئنسنگ کو مزید بہتر بنایا ہے۔ یہ ایک ایسا طریقہ ہے جو سائنس دانوں کو جینیاتی تبدیلیوں کا اتنی درستگی کے ساتھ مطالعہ کرنے دیتا ہے جس کا ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ سومیٹک تغیرات نامی یہ...
سی ٹی ڈی کی بنوں میں کارروائی، چار اہلکاروں کی شہادت میں ملوث انتہائی مطلوب دہشت گرد ساتھی سمیت ہلاک
محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے ضلع بنوں میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن میں سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت کا ماسٹر مائنڈ بھی شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم (فتنہ الخوارج) سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد تھانہ ڈومیل کی حدود میں واقع کمپنی روڈ پر موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد ایک کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی (SWAT) ٹیم نے ضلعی پولیس کے ہمراہ فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ آپریشن ٹیم کو دیکھتے ہی دہشتگردوں نے فرار ہونے کی...
ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک اور میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے درابن کے علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ فتنۂ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیا. جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی. جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر جامِ شہادت نوش کر گئے، ان کی عمر 30 سال تھی اور انکا تعلق کوئٹہ سے تھا۔آپریشن کے دوران...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔(جاری ہے) گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے شہید میجر سبطین حیدر کی بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔گورنرسندھ نے کہا کہ شہید میجر سبطین حیدر نے وطن کی حفاظت میں اپنی جان نچھاور کی ۔ گورنر سندھ نے شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا
ایف آئی اے اور یو این او ڈی سی کے درمیان تعاون سے گجرات میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے موضوع پر کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی)کے تعاون سے گجرات میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے موضوع پر ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔اس سیشن میں نوجوانوں، مردوں، خواتین، واپس آنے والے افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی کے اراکین کو انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت جیسے جرائم سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ سیشن میں 104 شرکا نے شرکت کی جن میں ایف آئی اے گجرات سرکل کے افسران، تحفظ مرکز کے وکٹم سپورٹ افسران، سماجی بہبود، محنت، خواتین ترقی، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز، پنجاب پولیس اور مقامی تنظیموں کے نمائندے شامل...
پی ایچ اے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے پیڈل ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ طاہرہ اورنگزیب سمیت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے شرکت کی۔ تقریب میں معززین شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے پی ایچ اے کے اس منصوبے کو خوش آئند اور عوام کے لیے صحت مند مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک بہترین قدم قرار دیا ہے۔ ٹینس کورٹ کا ڈیزائن اور ٹرف اسٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر کیا گیا...
پی ایچ اے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی کوشاں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے پیڈل ٹینس کورٹ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ طاہرہ اورنگزیب سمیت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے شرکت کی۔قریب میں معززین شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی .شرکاء نے پی ایچ اے کے اس منصوبے کو خوش آئند اور عوام کے لیے صحت مند مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک بہترین قدم قرار دیا ہے۔ٹینس کورٹ کا ڈیزائن اور ٹرف اسٹیٹ آف دی آرٹ تعمیر کیا گیا ہے۔ اس میں...
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 7بھارتی پراکسی خوارج ہلاک، پاک فوج کے بہادر میجر شہید
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ”فتنۃ الخوارج“ کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 8 اکتوبر کی شب علاقے میں بھارتی پراکسی خوارج کی موجودگی کی تصدیق پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، تاہم پاکستانی جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی...
راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں 1562 غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1500 سینٹری پٹرول اور 62 ایٹمالوجسٹ کی بھرتیوں میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ مارچ 2024 میں بھرتی کے اشتہار کے باوجود پنجاب حکومت سے اجازت نہ ملی جس کے بعد مالی سال ختم ہونے کے بعد بھی پرانے اشتہار پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا۔ 30 جولائی 2024 کو بھرتی کمیٹی تشکیل دی گئی اور اگلے ہی روز 31 جولائی کو انٹرویوز کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ 4800 امیدواروں کے انٹرویوز صرف ایک دن میں کیے گئے اور حیران کن طور پر ایک ہی دن میں سلیکشن بھی مکمل کرلی گئی۔ 1500 سینٹری پٹرول اور 62 ایٹمالوجسٹ کو اسی روز اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کیے...
فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 بھارتی اسپانسرڈ خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر سبطین حیدر نے جامِ شہادت نوش کیا۔ وہ بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔ میجر سبطین حیدر بہادری سے اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر...
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، ایک افسر شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک افسر شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پرکارروائی میں بھارتی پراکسی “فتنۃ الخوارج” کے7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے میجرسبطین حیدر شہید ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ خوارج سکیورٹی فورسزسمیت معصوم شہریوں پرمتعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،...
ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید
8 اکتوبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی سے 7 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک ہوئے۔ ہلاک دہشتگرد بھارت کی پشت پناہی یافتہ تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھتے تھے اور سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر مختلف دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے۔ مزید پڑھیں: قلات: سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشتگرد ہلاک کردیے، کل تعداد 8 ہوگئی آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر سبطین حیدر (عمر 30 سال، ضلع کوئٹہ کے رہائشی) نے جامِ شہادت نوش کیا۔...
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر ایک کامیاب آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ”فتنۃ الخوارج“ کے سات دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن 8 اکتوبر کی شب علاقے میں بھارتی پراکسی خوارج کی موجودگی کی تصدیق پر کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی۔ اس دوران دہشت گردوں نے شدید فائرنگ کی، تاہم پاکستانی جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، آپریشن کے دوران کوئٹہ سے تعلق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک لبیک کے ممکنہ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تحریک لبیک نے کل 10 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیے ہیں اور شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مری روڈ اور فیض آباد کے اردگرد ہوٹلز کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان راستے فی الحال کھلے ہیں، تاہم حالات کے مطابق انہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔اس صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے سی پی او خالد ہمدانی کی زیر صدارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پرتھ ٹیسٹ سے باہر ہوگئے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کمر کی تکلیف میں مبتلا پیٹ کمنز کے حال ہی میں اسکینز کرائے گئے ہیں جس کی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں ۔میڈیا کے مطابق پیٹ کمنز کے ایشیز سیریز سے مکمل طور پر بھی باہر ہونے کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ پیٹ کمنز نے پہلے ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لئے امید کا اظہار کیا تھا مگر اب ان کی غیر موجودگی میں پرتھ ٹیسٹ میں اسٹیو اسمتھ قیادت کریں گے۔ایشیز سیریز کا پہلا میچ 21 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 4 دسمبر کو گابا میں ، تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر...
— فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی صفائی مہم پر مطمئن ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا پانی میری مرضی اور ہم ریاست کو بجلی دے رہے ہیں جیسی باتیں صوبائیت کو ہوا دے رہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مناسب فورم پر چاروں صوبوں کو بولنا چاہیے، بہت جلد بڑے بیٹھ جائیں گے، ایسا نہ ہو کہ پھر آنکھیں نہ ملا سکیں، ایمل ولی سے سیکیورٹی لے کر غلط کیا گیا، ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لینا ان کی چھوٹی ذہنیت کی عکاس ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ کیا آپ انتہا پسندوں کو دعوت دے رہے ہیں، دونوں صوبوں سے درخواست کرتا ہوں کہ سیکیورٹی...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا اورکزئی میں شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج عقیدت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع اورکزئی میں فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت سکیورٹی فورسز کے 11 کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی نے سکیورٹی فورسز کے شہید افسرا ن اور جوانوں کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے) گورنر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کےافسران اور جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں ملک و قوم کیلئے قربان کر دیں۔ بہادر سکیورٹی فورسز کے شہدا کی عظیم قربانی...
گوادر اور قریبی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کو کم کرنے کے لیے منگل کو حکام نے تربت کے میرانی ڈیم سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی ترسیل شروع کر دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت گوادر اور ساحلی ضلع کے دیگر علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے پرانے رہائشی علاقوں کو گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ذریعے پانی دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں جی پی اے کے چیئرمین نور الحق بلوچ، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی...
ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم، وزیر دفاع اور سروسز چیفس کے دھمکی آمیز بیانات ان کی جارحانہ ذہنیت اور پاکستان سے دشمنی ظاہر ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت کے اشتعال انگیز اورغیر ذمہ دارانہ جارحانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارتی قیادت کے جنگی جنون سے پورے جنوبی ایشیاء کے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی...
چیلنجز: اُمہ کو ایک ہونا پڑے گا، شہباز شریف: پاکستان،ملائیشیا کا دفاعی تعاون پر اطمینان: اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
کوالالمپور؍ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے قیام کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو متحرک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فائونڈر اور چیئر تھامس سا نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا، جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پہانگ (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ ملائیشیا کے دوران بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ وز یراعظم کا کہنا تھا قیادت و حکمرانی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنا میرے لیے اعزاز ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب ملائیشیا کی ریاست پہانگ میں منعقد ہوئی، جس میں پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے انہیں اعزازی ڈگری سے نوازا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بصیرت، نظم و ضبط اور ہمدردی سے قوم کی خدمت کی، انہوں نے...
کوالالمپور: وزیراعظم شہباز شریف کو بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری پیش کی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا، جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت اور مسلم دنیا کے درمیان...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دونوں برادر ملک نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، جن سے وہ انسانیت کی...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہبازشریف کا انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا میں تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم کو لیڈر شپ اینڈ گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا،وزیراعظم کو انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےڈگری دی گئی،ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی۔
ڈیرہ غازی خان میں دل کے سرکاری اسپتال میں سیکیورٹی گارڈ مریضوں کا علاج کرنے لگا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر حکام نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے سردار فتح محمد خان بزدار انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایمرجنسی وارڈ میں سینے میں تکلیف کی شکایت پر مریض کو لایا گیا تھا جہاں پر ایک سیکیورٹی گارڈ نے مریض کا چیک اپ کیا اور پھر ای سی جی بھی کی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان نے نوٹس لےکر ایڈیشنل ایم ایس کارڈیالوجی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، جس کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب ذمہ داران کے...
کوالا لمپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سےپی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی جانب سے اعزازی ڈگری کی تقریب ہوئی، وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازاگیا،وزیراعظم شہبازشریف کو پی ایچ ڈی (ڈاکٹریٹ)لیڈرشپ اینڈ گورننس کی ڈگری دی گئی،پہانگ کی ملکہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ سکندریہ نے اعزازی ڈگری دی۔ مزید :