2025-12-10@23:32:17 GMT
تلاش کی گنتی: 1088
«سیلاب کے باوجود»:
(نئی خبر)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف سماجی شخصیت شاہد خان آفریدی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقدہ پریس کانفرنس میں ’وژن پاکستان 2030‘ منصوبے کو ملک کے نوجوانوں اور سیلاب متاثرین کے لیے امید کی کرن قرار دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے لیکن اگر حکومت، نجی شعبہ اور عوام ایک ٹیم کی طرح متحد ہو جائیں تو ترقی کی نئی راہیں کھولی جا سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں: ’مرد کا بچہ ہے تو آمنے سامنے بات کرے‘ شاہد آفریدی کا عرفان پٹھان کو کرارا جواب ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کرکٹ میں ایک ٹیم بن کر کھیلتے ہیں تو دنیا کی مضبوط ترین ٹیموں کو بھی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کی پیپلز پارٹی نے ایسی حالت بنادی ہے کہ وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔ عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟ ایک طرف آپ کہہ رہے گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر معین وٹو نے مستقبل میں سیلاب کے خطرات سے نٹمنے کے لیے ڈیمز کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی نقصانات کم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک کی آبی ذخیرہ صلاحیت بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر معین وٹو نے کی، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین واپڈا نے اجلاس میں شرکت کی۔ معین وٹو نے کہا کہ مستقبل کے سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید ڈیمز کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے، آئندہ سیلاب سے نقصانات روکنے کے لیے پیشگی اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی...
اسلام ٹائمز: خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ انجمن محبان رسول (ص) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی (ص) پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ معروف عالمِ دین علامہ عبدالجبار...
عمران خان کا موقف ہے کے پی میں امن کیلئے افغان حکومت اور افغان عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے، سلمان راجا
راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا موقف ہے خیبر پختونخوا میں اور خطے میں امن تب ہی ہوگا جب سارے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف جاری عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے، بانی پی ٹی آئی نے واٹس ایپ لنک پر پیشی کا کل بھی بائیکاٹ کیا۔ انہوں ںے کہا کہ میں نے چکری جانا ہے 27 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے میٹنگ رکھی ہے، بانی نے کمرہ عدالت میں میڈیا سے بات کی ہے، جس طرح جرح میں شہادتیں ہوئی ہیں...
مقررین نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت تمام مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور اتحاد و یکجہتی کے لیے ہمیں سیرت النبی ﷺ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، نعت خواں حضرات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں نعت خوانی اور ذکرِ رسول ﷺ کی پرکیف محافل سجیں جبکہ علمائے کرام نے سیرتِ...
سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اسی وقت محفوظ ہوسکتا ہے جب قلیل مدتی مالیاتی استحکام کو دیرپا اور پائیدار ترقی میں بدلا جائے، جس کے لیے حکومت، بزنس کمیونٹی اور عالمی شراکت داروں کو مل کر عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، ایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور سابق صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت غیر معمولی چیلنجز اور تضادات کے دور سے گزر رہی ہے، ایک طرف پاکستان کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے کردار اور اثر...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے درخواست کی ہے کہ وہ حالیہ سیلاب کے معیشت پر اثرات کو اپنے جائزے میں شامل کرے اور کہا ہے کہ پائیدار اصلاحات کی بدولت پاکستان کی معیشت استحکام کے مثبت آثار نظر آ رہے ہیں، پاکستان کی معیشت تیزی سے بحالی کی طرف بڑھ رہی ہے.(جاری ہے) وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 ) مقبوضہ کشمیر میں بارشوں اور بادل پھٹنے سے آئی طغیانی سے بڑے پیمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا ہے سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے متعلق ایک سرکاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جموں کے کئی اضلاع اور وادی کے جنوبی اضلاع میں سیلابی ریلوں سے 150 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 33 افراد اب بھی لاپتہ ہیں.(جاری ہے) حکام کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر جموں اور کشمیر میں 13 ہزار 600 رہائشی مکان تباہ ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق اڑھائی لاکھ کنال زرعی اراضی سیلاب کی زد میں آئی اور ان پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں متاثرین کئی ہفتوں سے انڈین حکومت سے وفاقی امدادی پیکیج...
راؤ دلشاد : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طالب علموں کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دیتے ہوئے ایک سمسٹر کی فیس معاف کر دی ۔سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے بی ایس فرسٹ ایئر کے طلباء کی داخلہ فیس معاف کر دی گئی ہے،سیلاب سےمتاثرہ مظفرگڑھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، چنیوٹ اور قصور کے طلباء کی سال اوّل کی فیس معاف کی گئی ہے۔اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرہ ان اضلاع میں واقع تمام یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں بھی 20 دن اورہونہار اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ پی ٹی آئی کارکن فلک جاوید کو گرفتار کر لیا...
کراچی: رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں انہوں ںے کہا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ریاست کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اُن تک رسائی کی صلاحیت ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے بینظیر...
آصفہ بھٹو زرداری نے حکومت سے سیلاب متاثرین کی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے کرنے کی اپیل کی ہے۔ رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے 40 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بند ہونا چاہیے‘، رانا ثنا اللہ نے ایسا کیوں کہا؟ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کی فراہمی کا سب سے تیز اور مؤثر ذریعہ ہے، یہ پروگرام ریاست کے پاس ایک ایسا ادارہ ہے جس کے پاس متاثرہ افراد کا ڈیٹا اور اُن تک رسائی کی صلاحیت...
حالیہ مون سون بارشوں اور 3 بڑے دریاؤں میں سیلاب سے صوبہ پنجاب کے 28 اضلاع شدید متاثر ہوئے، اس حالیہ تباہی سے لاکھوں ایکڑ فصلیں تباہ، ہزاروں گھر منہدم اور مویشیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ اس صورتحال کے پیشِ نظر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریباً 500 ارب روپے کا ایک جامع ریلیف پیکج کا اعلان کیا، جو مکمل طور پر صوبائی وسائل سے فنڈ کیا جائے گا یعنی اس پیکج میں کسی بیرونی امداد پر انحصار نہیں کیا گیا ہے۔ ریلیف پیکج پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو فی ایکڑ 20,000 روپے معاوضہ دیا جائے گا تاکہ فصلوں کے نقصان کی تلافی ہو سکے، مزید برآں، کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت خصوصی رعایتیں دی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو فنڈ کے جاری معاشی جائزے میں شامل کیا جائے۔ یہ مطالبہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کے دوران کیا۔ملاقات میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہتے ہوئے فنڈ کی بروقت معاونت کا اعتراف کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پروگرام کے مختلف اہداف اور وعدے پورے کرنے میں پیشرفت کر رہا ہے تاہم سیلاب سے معیشت پر پڑنے والے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد...
وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ اور تعمیری شراکت داری کو سراہا اور مختلف اقدامات سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف بھی کیا۔ ویراعظم نے...
جن علاقوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے ان میں شہر سلطان، علی پور، لتی، اوچشریف شامل ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی سیال، سید زعیم زیدی، شاکر کاظمی، رضوان کاظمی، تصور بلوچ اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام مخیرین کے تعاون سے ضلع مظفرگڑھ اور بہاولپور کے سیلاب متاثرین میں 350سے زائد خشک راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے، جن علاقوں میں راشن اور کپڑے تقسیم کیے گئے ان میں شہر سلطان، علی پور، لتی، اوچشریف شامل ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی، انجینئر سخاوت علی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے واضح کردیا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے نہیں بلکہ صوبائی وسائل سے فراہم کی جائے گی۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہی نہیں، انہیں اس پروگرام کے تحت امداد دینا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اپنا ریلیف پیکج تیار کیا ہے اور اس مقصد کے لیے بیرونی امداد کی ضرورت نہیں، سیلاب متاثرین کے لیے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا ریلیف کارڈ بنے گا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ حالیہ سیلاب میں مجموعی طور پر 47 لاکھ...
سعید احمد:ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی تین ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ قراقرم اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو بھی گرین لائن میں منتقل کیا جائے گا۔ریلوے شیڈول کے مطابق پاک بزنس ایکسپریس سہ پہر ساڑھے 4 بجے کے بجائے شام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، جب کہ گرین لائن اپنے مقررہ وقت رات 8 بج کر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔مزید برآں کراچی جانے والی...
سٹی42: ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب نے ہزاروں افراد کو متاثر کیا ہے۔ مہر، ضلع دادو کے مقام پر دریا میں شدید طغیانی کے باعث 50 سے زائد دیہات زیرِ آب آ چکے ہیں۔ مقامی آبادی کے گھروں، دکانوں اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جس سے لوگوں کو بھاری مالی خسارے کا سامنا ہے۔ لاہور:انار رائیونڈ مدینہ مارکیٹ میں روئی پینجا کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی دوسری جانب سجاول کے کچہ علاقوں میں بھی سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے جہاں درجنوں دیہات پانی کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔ متاثرہ افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں حالیہ بدترین سیلاب کی وجہ سے لاکھوں لوگ بے گھر اور بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پر قوم کا ہر فرد دکھی ہے،جماعت اسلامی اور الخدمت کے رضاکار اور کارکن پہلے دن سے فیلڈ میں موجود ہیں اور ریلیف کے کاموں میں مکمل تعاون کررہے ہیں، ا س وقت خصوصاًپنجاب،خیبر پختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جماعت اسلامی بلاکسی رنگ اور نسل بلاتفریق قوم کی خدمت کررہی ہے جبکہ حکمران محض فوٹوسیشن اور بیانات دینے میں مصروف عمل ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام نگرچوک شریف آباد بہاولپور میں ’’الخدمت خیمہ بستی‘‘ کا...
رحیم یارخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے خیمہ بستی، متاثرین کیلئے کھانے کا اہتمام
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ترجمان کے مطابق المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، ملتان کے بعد ضلع مظفرگڑھ اور ضلع رحیم یارخان میں خیمہ بستیاں بسائی گئی ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین میں کھانا، ادویات، روزہ مرہ کی ضروریات کا سامان اور راشن دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ضلع رحیم یارخان میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ترجمان کے مطابق المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، ملتان کے...
ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مخیر حضرات کے تعاون سے کھانا تقسیم کیا جا رہا ہے، علاوہ ازیں ملتان سٹی، شجاع آباد اور جلالپور میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے شیر شاہ، مظفرآباد، والوٹ موڑ، بستی خلیفہ، جہان پور میں سیلاب سے متاثرہ ایک ہزار افراد میں کھانا تقسیم کیا گیا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام مخیر حضرات کے تعاون سے...
نوشہرو فیروز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا ہے کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہا ﺅبڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہو گیا فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاﺅ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں، گڈو بیراج پر بہا ﺅ2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کا بہا ﺅ3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی.(جاری ہے) دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا گزرا جس کے باعث کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل ہوگیا سیلابی ریلے کے نتیجے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 )پاکستان کئی برس بعد رواں سال ربیع کے سیزن کا آغاز ایک کروڑ 30لاکھ ملین ایکڑ فٹ پانی کے وافر ذخیرے کے ساتھ کرے گا، جس کے نتیجے میں سیلاب کے باعث ہونے والے زرعی نقصانات کو جزوی طور پر پورا کرنے میں مدد مل سکے گی.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری اہلکار نے کہا کہ ہمیں کئی سال بعد ربیع کے سیزن میں پانی کی صورتحال معمول کے مطابق رہنے کی امید ہے، کمی اگر ہوئی تو وہ نہ صرف کم بلکہ قابلِ برداشت اور سنبھالنے کے قابل ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم کئی برس بعد اگلے خریف سیزن میں بھی مناسب ذخیرہ منتقل ہونے کے بارے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ سیلاب سے پنجاب بھر میں 88ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے جس میں سب سے زیادہ نقصان غر یب عوام کے گھروں کو پہنچا ہے، حکومت ایک ایک شخص کے نقصان کا ازالہ کرے۔ 33 ارب کی فصلیں برباد اور 60کروڑ روپے مالیت کے مویشی سیلابی پانی کی نذر ہو گئے ہیں۔ 47سو سے زائد موضع جات اور 47لاکھ 55ہزار افراد براہ راست متاثر ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور اور جھنگ میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے سیلاب کی آڑ میں گران فروشوں نے اشیا خورونوش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) ملک میں آنے والی حالیہ بارشوں کے سبب صوبہ پنجاب صوبہ بلوچستان اور صوبہ کے پی کے میں سیلاب آنے کے سبب متاثر ہونے والے مختلف شہروں میں سیلاب کی تباہ کاری کے سبب متاثرین کی فوری مدد کے لیے مرکزی مسلم لیگ نے امداد سر گرمیاں شروع کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا سامان متاثرہ علاقوں مین ارسال کرچکے اس سلسلے میں مرکزی مسلم لیگ ٹنڈوالہیار کی جانب سے بھی تین راشن بیگ سمیت ادویات اور دیگر سامان ارسال کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار مر کزی مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد سلیم کشمیری اور ایم ایس ایف کے ضلعی صدر محمد رضوان کشمیری نے سیلاب متاثرین کے لیے مر کز البدر سے...
جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے متاثرہ عوام کی مدد میں قابل قدر کردار ادا کیا اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر فوری بحالی کے اقدامات شروع کیے، سیلاب سے ٹوٹنے والے راستے اور بہہ جانے والے پل ازسرِنو تعمیر کر کے آمد و رفت بحال کر دی گئی۔ مقامی کمانڈر نے قبائلی عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کیا اور ان کے مسائل سنے۔متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کیے گئے جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خوردونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔ عوام نے ایف سی ساؤتھ کی بروقت امداد اور...
جنوبی وزیرستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ایف سی ساؤتھ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز تقسیم کئے گئے جن میں بستر، کپڑے، اشیائے خورد و نوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر قابو پانے کیلئے فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) اور سول انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ سرواکئی قرار دیا گیا ہے، جہاں انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، ایف سی ساؤتھ نے متاثرہ علاقوں میں نہ صرف فوری امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے...
فلپائن میں سیلاب سے بچاؤ کے منصوبوں میں بدعنوانی کے خلاف عوام کا صبر جواب دے گیا۔ ہزاروں افراد دارالحکومت منیلا کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے کرپشن میں ملوث اعلیٰ حکام، ارکانِ اسمبلی اور بااثر کاروباری شخصیات کے فوری احتساب کا مطالبہ کیا۔ یہ احتجاج ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب ملک شدید موسمی تبدیلیوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے نبرد آزما ہے، اور اسی دوران انکشاف ہوا کہ اربوں ڈالر کے منصوبے یا تو مکمل نہیں ہوئے یا شدید ناقص انداز میں بنائے گئے۔ احتجاج کی فضا، نعرے اور عوامی غصہ مظاہرین فلپائن کا قومی پرچم لہراتے اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لکھا تھا کہ بس بہت ہو گیا، ان سب...
پاکستان کے مستقبل سے متعلق ایک نئی سائنسی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی پوسٹیک یونیورسٹی (Pohang University of Science and Technology) کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان آئندہ برسوں میں باقاعدگی سے “سپر فلڈز” یعنی شدید سیلاب اور سنگین خشک سالی کا سامنا کرے گا — اور یہ سلسلہ تقریباً ہر 15 سال بعد دہرایا جا سکتا ہے۔ یہ تحقیق معروف بین الاقوامی سائنسی جریدے Environmental Research Letters میں شائع ہوئی ہے، جس کی قیادت پروفیسر جونگہُن کام کر رہے ہیں۔ ان کے ساتھ اس تحقیق میں پاکستانی پی ایچ ڈی طالب علم حسن رضا، اور چین کی سن یات سین یونیورسٹی کے پروفیسر داگانگ وانگ اور ان کی ٹیم...
سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5کئی مقامات سے متاثر، مزید 5پوائنٹس متاثر ہونیکا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز) سیلاب کے باعث موٹر وے ایم 5 پر اب تک 13 مقامات سے متاثر ہو چکی ہے،ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 پر مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ہے،موٹر وے پولیس کے ترجمان کا بتانا ہے کہ موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے، اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا...
پنجاب کے وزیر برائے آب پاشی کاظم پیر زادہ نے کہا ہے کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں، اور جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خود جلالپور شہر اور متعلقہ علاقے کی ہر گھنٹے کے بعد رپورٹ لے رہی ہیں۔ کاظم پیر زادہ نے بتایا کہ اریگیشن ڈیپارٹمنٹ مختلف مقامات پر پانی کی ولاسٹی اور پھیلاؤ کو گیج کے ذریعے مسلسل مانیٹر کررہا ہے۔ ٹیکنیکل کمیٹی نے نوراجہ اور بھٹہ بند کو دوبارہ مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں اطراف سے کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں، وزیراعلیٰ...
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 ستمبر 2025ء ) صوبہ پنجاب میں سیلاب کے باعث موٹروے ایم 5 کئی مقامات سے متاثر ہوئی ہے جہاں تمام 6 لین نئے شگاف میں بہہ گئیں، مزید 4 سے 5 پوائنٹس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 5 سیلاب کی وجہ سے تا حال بند ہے، ملتان سے سکھر متبادل راستے سے سفر کیا جاسکتا ہے، شاہ شمس انٹرچینج سے قومی شاہراہ کی طرف ٹریفک جا سکتی ہے، اوچ شریف کے راستے انٹرچینج سے دوبارہ موٹر وے ایم 5 پر سفر کیا جا سکتا ہے، سکھر سے ملتان ایم 5 اوچ شریف انٹر چینج قومی شاہراہ پر سفر کیا جا سکتا ہے...
جنوبی وزیرستان کا علاقہ سرواکئی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا ساؤتھ نے قابل قدر کردار ادا کیا۔ ایف سی ساؤتھ اور سول انتظامیہ نے مشترکہ اقدامات سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل شروع کیا۔ ٹوٹے راستے اور بہہ جانے والے پل ازسرنو تعمیر کر کے آمد و رفت بحال کی گئی۔ مقامی کمانڈر نے عمائدین اور مشران کے ساتھ جرگہ منعقد کر کے مسائل سنے۔ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں ریلیف پیکجز بھی تقسیم کیے گئے۔ پیکجز میں بستر، کپڑے، اشیائے خورونوش، پھل اور دیگر ضروری سامان شامل تھے۔ عوام نے ایف سی ساؤتھ کی بروقت امداد اور خدمات پر اطمینان اور شکریہ ادا کیا۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ پاکستان عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے مقرر کردہ ساتوں مقداری کارکردگی کے معیار (کیو پی سی) پر پورا اترے گا، جو کہ ملک کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے دوسرے ششماہی جائزے سے قبل ایک مثبت پیشرفت ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا، تاکہ 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف معاہدے کے تحت ملک کی کارکردگی کا جائزہ لے، جو 2025 کی پہلی ششماہی کا احاطہ کرتا ہے، اس جائزے میں مارچ تا جون سہ ماہی کے دوران اہم معاشی اہداف پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ،نوشہرہ فیروز (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب سے متاثرہ دیہات کی تعداد 50 ہوگئی جبکہ دادو کی تحصیل میہڑ سے آنے والا سیلابی ریلا لاڑکانہ کے سیہون بچاؤ بند سے ٹکرا گیا۔سیلابی ریلا ٹکرانے سے 3 دیہات اور رابطہ سڑکیں زیرِ آب گئیں، کچے کے علاقے نئوں گوٹھ میں پانی داخل ہوگیا۔ بنیادی صحت مرکز بھی پانی میں ڈوب گیا۔نوشہرو فیروز میں بھی لوپ بند میں شگاف پڑ گیا جس کے باعث بکھری کے قریبی گاؤں زیر آب آگئے جبکہ اس حوالے سے سندھ کے وزیر آب پاشی جام خان شورو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں بکھری کے قریب بند مکمل طور پر محفوظ ہے ، کہیں شگاف نہیں پڑ ا۔سندھ کے سینئر وزیر...
اسلام ٹائمز: وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ جس طرح سیلاب کے باعث لوگ متاثر ہوئے ہیں، حکومت اس حوالے سے فعال نظر نہیں آرہی۔ یہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے، اس میں ایم ڈبلیو ایم اور دیگر تنظیمیں میدان عمل میں ہیں، تاہم حکومت کی کوششیں آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ اپنے اس دورے کے موقع پر وہ انتہائی دشوار گزار علاقوں سے گزرتے ہوئے سلاب متاثرین تک پہنچے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں جلال پور پیر والا ضلع ملتان اور علی پور پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین سیلاب سے ملاقاتیں، ان کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) سیلاب کی لپیٹ میں پنجاب کے گاؤں جزیروں سے کم دکھائی نہیں دی رہے۔ ایسی صورتحال میں وفاقی حکومت نے سیلاب سے پیدا شدہ مسائل کی طرف سے اپنا مُنہ پھیر لیا۔ تقریباً ایک ماہ تک حکومت کی طرف سے خوراک، ادویات اور کشتیوں کے زریعے بنیادی امدد بھی فراہَم نہیں کی گئی۔ صوبے کو خود اپنے وسائل کو بروئے کار لانے اور امدادی کاموں کے لیے انتظامات کرنے کے لیے تنہا چھوڑ دیا گیا۔ پنجاب بی جے پی کی طرف سے حمایت یافتہ ہندوتوا کی شدید مخالفت کرتا آیا ہے۔ مودی کی پنجاب سے نفرت کوئی نئی بات نہیں۔ پنجابیوں کو لگتا ہے کہ انہیں مودی کے کسان قانون...
جنوبی پنجاب میں لوگوں کے وارننگ سنجیدہ نہ لینے پر زیادہ نقصان ہوا: سربراہ پی ڈی ایم اے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے حالیہ سیلاب کو 1956 کے بعد سب سے بڑا سیلاب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران تمام اداروں نے مل کر کام کیا تاہم جنوبی پنجاب میں زیادہ نقصان اس لیے ہوا کہ وہاں لوگوں نے انتظامیہ کی وارننگ کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ایک انٹرویو میں پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ اس سال 1956 کے بعد سب سے بڑا سیلاب آیا ہے، پنجاب...
حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کےلئے آخری وقت تک ان کے ساتھ ہیں،قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کےلئے آخری وقت تک سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ملتان میں متاثرین کو خوراک اور بنیادی ضروریات کی اشیا کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ اس موقعے پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی ،چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی کامران مڑل سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معزین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت پورے ملک...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ایک سنگ میل ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور آرمی چیف کو مبارکباد دیتا ہوں، دفاعی معاہدے نے پاکستان اور سعودی عرب کو ایک ضابطے کا پابند کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کیلئے ریڈ لائن ہے، معاہدہ کسی کیخلاف نہیں بلکہ خطے کے ممالک کی سلامتی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک مضبوط اقتصادی و معاشی تعاون کی بنیاد بھی بنے گا۔ انہوں نے...
خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالجبار نقشبندی نے کہا کہ رسول اکرم (ص) کی سیرت انسانیت کے لیے کامل نمونہ ہے، حضور (ص) نے اخوت، محبت، انصاف اور خدمتِ خلق کی تعلیمات دے کر دنیا کو حقیقی امن کا پیغام دیا، آج امت مسلمہ کے اتحاد اور نجات کی واحد راہ یہی ہے کہ ہم اپنی انفرادی و اجتماعی زندگی کو تعلیماتِ نبوی (ص) کے مطابق ڈھالیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن محبان رسول (ص) جامعہ کراچی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد النبی (ص) پارکنگ گراؤنڈ (بالمقابل آرٹس لابی) میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت جامعہ کراچی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی، جبکہ معروف عالمِ دین علامہ عبدالجبار نقشبندی نے خصوصی...
جشن میلاد النبی کے بابرکت مہینےکی مناسبت سےپاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے سفارت خانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔حسبِ روایت محفل کا انعقاد امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی زوجہ محترمہ لبنی رضوان کی جانب سے کیا گیا۔ درودو سلام اور شانِ نبی ﷺ میں نعیتہ کلام پر مبنی اس بابرکت محفل میں امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز میں محترمہ لبنیٰ رضوان نے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس و بابرکت موقع ہمیں ہمارے پیارے نبی، حضرت محمد ﷺکی ولادت باسعادت کی یاد دلاتا ہےجن کی زندگی رحمت،...
کراچی: سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گڈو بیراج پر پانی میں کمی کا رجحان برقرار رہنے سے آمد 385055 کیوسک اور اخراج 356834 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج پر پانی کی آمد 499850 کیوسک اور اخراج 446470 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 326942 کیوسک اور اخراج 306887 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت دریائے سندھ کے بیراجوں پر پانی کی آمد و اخراج پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ Tagsپاکستان
دریائے سندھ میں کوٹری اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب ہے۔کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 28 ہزار اور سکھر بیراج پر 4 لاکھ 82 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ گڈو بیراج پر سیلاب نچلے درجے میں تبدیل ہوگیا، بہاؤ کم ہوکر 3 لا کھ 76 ہزار کیوسک رہ گیا۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر بدستور درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاک،سعودیہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم کومبارکباد دیتا ہوں۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت کرے گی، اب کہنا تھا کہ اُمید ہے وزیراعظم کراچی میں منصوبوں کی اسپیڈ سےمتعلق...
مقررین میں شامل مولانا نعیم الحسن، علامہ سجاد شبیر رضوی، ناصر الحسینی اور دیگر علما نے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ صادقینؑ کی سیرت کو مشعلِ راہ بنائیں، دنیا بھر کے مظلومین خصوصاً فلسطین، غزہ، یمن، عراق اور لبنان کے ساتھ کھڑے ہوں اور وقت کے یزیدی نظام کے خلاف ڈٹ جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹریٹ کی دعا کمیٹی کے زیرِ اہتمام شاہ خراسان روڈ پر سالانہ محفلِ صادقین جشن ولادت باسعادت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید اور حدیثِ کساء سے ہوا، جس کی سعادت ناصر الحسینی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )پاکستان کی کپاس کی پیداوار میں سال بہ سال 40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو رواں ماہ15ستمبر تک 20 لاکھ 4 ہزار گانٹھوں تک پہنچ گئی یہ بات پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتائی گئی ہے پی سی جی اے کی رپورٹ کے مطابق اس مدت کے دوران پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں 6 لاکھ 90 ہزار گانٹھیں پہنچیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ سندھ میں 47 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جہاں 13 لاکھ 14 ہزار گانٹھیں جننگ فیکٹریوں تک پہنچیں، مجموعی پیداوار کپاس کے شعبے میں ابتدائی بحالی کی طرف اشارہ کرتی...
ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ سیلابی صورتحال کے باوجود مہنگائی میں مزید کمی ہوئی ہے، ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 1.34فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسلام آباد سے جاری ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح کم ہوکر 4.17 فیصد پر آگئی ہے۔ مہنگائی میں کمی کے باوجود 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ڈیزل 1.06 فیصد مہنگا ہوا، انڈے0.91 اور بیف کی قیمت میں 0.42 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے سگریٹ، لکڑی اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے ٹماٹر 23.11 اور چکن 12.74 فیصد سستا ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق کیلے5.07 فیصد، آٹا 2.60 اور...
عالمی پانی کا نظام غیر مستحکم ہوگیا ، سیلاب اور خشک سالی کے خطرات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے . عالمی موسمیاتی ادارہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کہا ہے کہ دنیا کے پانی کا نظام غیر مستحکم ہو گیا ہے اور سیلاب اور خشک سالی کے خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں رپورٹ کے مطابق عالمی موسمیاتی ادارے نے بتایا ہے کہ پانی کا نظام اب تیزی سے غیر مستحکم اور شدید ہوگیا ہے، جس کے باعث پانی کے بہاﺅ میں اتار چڑھا ﺅآرہا ہے اور کبھی سیلاب، کبھی خشک سالی دیکھنے کو مل رہی ہے.(جاری ہے) ڈبلیو ایم او کی رپورٹ میں زیادہ یا کم پانی کے لوگوں کی زندگی اور معیشت پر پڑنے والے اثرات کو بیان کیا گیا ہے 2024 میں دنیا کے صرف ایک تہائی دریاﺅں کے علاقے عام...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،اسد عمر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے،پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں،بھارت اور اسرائیل ملکر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ لاہور میں انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے،آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے،موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں،کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے ساتھ بات کئے...
لاہور ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے نقصان کے ازالے اور بحالی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں قائم کرنے اور متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ متاثرین کے لیے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ بنایا جائے گا جس کی نگرانی وہ خود کریں گی۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 27 اضلاع اور 64 تحصیلوں کے 3775 موضع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کے باعث 63 ہزار 200 پکے جبکہ 3 لاکھ...
کراچی: مسلسل بارشوں اور سیلاب کے باوجود پاکستان میں کپاس کی مجموعی پیداوار میں غیر متوقع اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں 15 ستمبر2025تک کپاس کی پیداوار گذشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 40فیصد کا اضافہ ہواجس سے رواں سال روئی اور خوردنی تیل کے درآمدی بل میں بھی کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ کپاس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافے کی بڑی وجہ پنجاب میں زیادہ اگتی کاشت، بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے ٹینڈوں کے جلد کھلنے جبکہ سندھ میں کپاس کی پیداوار میں 47 فیصد اضافہ ہے۔ پی سی جی اے کی...
اسلام ٹائمز: یہ سامان اپنی نوعیت کے حوالے سے اس لیے خاص تھا کہ ضلع بونیر میں شیعہ آبادی نہیں ہے اور شیعہ تنظیموں کی جانب سے مصیبت میں گھرے اپنے اہلسنت بہن، بھائیوں کے لیے یہ صرف امدادی سامان ہی نہیں بلکہ اخوت اور بھائی چارگی کی ایک روشن مثال تھا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث متاثرہ افراد کے لیے شیعہ تنظیموں مجلس وحدت مسلمین، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور امامیہ علماء کونسل کی جانب سے امدادی سامان ضلع بونیر پہنچا دیا گیا۔ یہ سامان اپنی نوعیت کے حوالے سے اس لیے خاص تھا کہ ضلع بونیر میں شیعہ آبادی نہیں ہے اور شیعہ تنظیموں کی جانب سے مصیبت میں گھرے اپنے...
گزشتہ شب ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں گرم چشمہ تا چترال روڈ کے مختلف مقامات بالخصوص بھلپوک سے شالی تک سیلابی ریلوں کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں گرم چشمہ تا چترال روڈ کے مختلف مقامات بالخصوص بھلپوک سے شالی تک سیلابی ریلوں کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ ریسکیو 1122 اور متعلقہ ادارے صورت حال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور متاثرہ راستوں کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں، ریسکیو کی ٹیمیں مکمل طور پر...
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے بعد سندھ کے دریا میں بھی پانی کے بہاؤ میں اضافے کے سبب سکھر بیراج پر اونچے اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق سکھر بیراج پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کے ساتھ 5 لاکھ 71 کیوسک کا بہاؤ موجود ہے، جبکہ کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا بہاؤ موجود البتہ ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ گڈو بیراج پر 5 لاکھ کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا بہاؤ موجود ہے۔ این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے صورتحال...
ونڈسر کیسل میں ایک رسمی ریاستی استقبالیہ تقریب کے دوران برطانوی بادشاہ چارلس سوم کی بیگم ملکہ کمیلا اور برطانوی ولی عہد کی اہلیہ شہزادی کیٹ کے درمیان ایک لمحہ ایسا بھی آیا جسے شاہی خاندان کے مداحوں نے ’کچھ عجیب‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ لمحہ اس وقت پیش آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر بدھ کو شاہی خاندان سے ملاقات کے لیے پہنچے۔ مستقبل کے ممکنہ بادشاہ ولیم اور مستقبل کی ملکہ کیٹ نے ونڈسر کیسل کے میدان میں صدر ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا خیرمقدم کیا۔ بعد...
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال شدید انسانی بحران کی شکل اختیار کرچکی ہے عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لئے امداد فراہم کرے.(جاری ہے) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) کے سربراہ کالوس گیہا نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے...
دریائے چناب میں سیلاب سے بندبوسن کے حالات سنگین، کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 18 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )دریائے چناب میں خزان پور کے مقام پر بندبوسن میں سیلاب سے بدستور شدید زمینی کٹا جاری ہے جس کے باعث لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔زمینی کٹا سے درجنوں مکانات ملیامیٹ ہوگئے، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت مکانوں سے ملبہ نکال رہے ہیں جبکہ لاکھوں کا نقصان ہوچکا۔زرعی زمینیں اور آم کے باغات دریا برد ہونے لگے جبکہ اروی اور تلی کی فصلیں دریا کی نذر ہوگئیں۔سیلاب کے باعث بستی کھوکھر اور بستی کھیڑا صفحہ ہستی سے مٹ گئیں جبکہ شدید زمینی کٹا سے بجلی کے پول دریائے چناب کی نذر ہو...
سکھر/لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )دریائے سندھ پر سکھر بیراج میں تاحال اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ گڈو بیراج میں پانی کی سطح کم ہو کر درمیانے درجے پر آگئی ہے، دریائے چناب میں پانی کی سطح کم ہورہی ہے، تاہم دریائے ستلج میں ایک بڑا سیلابی ریلہ جلالپور کی طرف بڑھ رہا ہے جو لودھراں اور بہاولپور کے قریبی دیہات کے لیے خطرہ بن سکتا ہے.(جاری ہے) فلڈ فورکاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ (ایف ایف ڈی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ پر سکھر بیراج میں تاحال اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے جبکہ گڈو بیراج میں پانی کی سطح کم ہو کر درمیانے درجے پر آگئی ہے سکھر بیراج پر اخراج تقریباً 5...
لاہور/ سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )پنجاب کے کئی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے لگا ہے لیکن کچھ علاقوں اب تک کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جبکہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباﺅ بڑھنے لگا ہے، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب چکا ہے، کئی دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اترنا شروع ہو گیا ہے، لوگ واپس اپنے گھروں کو جانے لگے جبکہ متاثرین نقصانات کے ازالے کے لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں. سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعطیلات میں مزید 3 دن کی توسیع کر دی گئی ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ فیصلہ سیلاب ایمرجنسی اور بحالی کے...
ویب ڈیسک: پنجاب کے کئی سیلاب متاثرہ علاقوں میں پانی اترنے لگا ہے لیکن کچھ علاقوں اب تک کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جبکہ سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا ہے، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب چکا ہے، کئی دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اُترنا شروع ہو گیا ہے، لوگ واپس اپنے گھروں کو جانے لگے جبکہ متاثرین نقصانات کے ازالے کے لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولوں کی تعطیلات میں مزید 3 دن کی توسیع...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ?سندھ کے...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلے، ن لیگ قومی جماعت ہے اس لیے قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جس کو آپ ناتجربہ کار ٹیم کہہ رہے اسی ٹیم نے ڈیڑھ سال میں پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے 17 سالوں میں جو کراچی اور سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً فوقتاً روتے رہتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سندھ کے پچھلے سیلاب میں بیرونی امداد...
سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالا تو سنگین مسائل کو سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، کسانوں کی امداد کیلئے ایک پیکج کا خاکہ تیار کیا ہے تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی، سیلاب کے آغاز پر سندھ حکومت نے تیاری شروع کردی تھی،سکھر بیراج پر پیک پر ہے ،مرادعلی شاہ کی میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالنا ضروری ہے ورنہ فوڈ سکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالنا ضروری ہے بصورت دیگر ملک میں فوڈ سکیورٹی کے سنگین...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث 47 سو سے زائد دیہات متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 47 لاکھ 23 ہزار افراد اس آفت سے متاثر ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل ان میں سے 26 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے لیکن امدادی کارروائیوں میں عوامی نمائندوں کی غیرفعالیت نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو شدید برہم کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جب دریائے چناب میں طغیانی آئی تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور چیف سیکریٹری پنجاب زاہد زمان نے ملتان، مظفر گڑھ اور بہاولپور کی انتظامیہ...
وزیرآباد+ گکھڑ منڈی+ گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ گکھڑ منڈی بس سٹاپ سے ای بس پر سوار ہوئیں۔ الیکٹرک بس کے روٹ پر عوام کا بہت بڑا ہجوم اُمڈ آیا۔ الیکٹرک بس کے تمام راستے میں عوام پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔ عوام وزیراعلیٰ کی تصاویر لے کر راستے میں کھڑے تھے۔ ٰ مریم نواز نے الیکٹرک بس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو وزیرآباد الیکٹرک بس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔ وزیرآباد میں 15ماحول دوست الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی۔ الیکٹرک بس میں مسافروں کے لئے وائی فائی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) قائم مقام صدرِ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں حالیہ بارشوں اور جنوبی پنجاب میں آنے والے شدید سیلاب کے باعث متاثرہ عوام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مقامی و بین الاقوامی فلاحی اداروں پر زور دیا کہ وہ متاثرین کی فوری بحالی اور بروقت امداد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔قائم مقام صدر نے کہا کہ سیلابی پانی سے متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث فوری طبی امداد، ادویات اور ساز و سامان مہیا کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250918-08-5 لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ۔ متا ثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں ۔ آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی ۔ وزیر آباد کے لوگوں کے لیے الیکٹرک بسوں کا تحفہ لائی ہوں ،انہوں نے مکمل گھر بہہ جانے والے سیلاب متاثرین کے لیے دس لاکھ اور جزوی گھروں کو نقصان پہنچنے والے متاثرین کے لئے پانچ پانچ لاکھ فی خاندان دینے کا بھی اعلان کیا ۔ وزیر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا وزیر آباد میں ا ی بسیں چلانے کا اعلان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:پاکستان میں جاری مون سون اور سیلابی پانی کے باعث ریلوے انتظامیہ نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر لاہور سے روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کی روانگی منسوخ کر دی ہے جبکہ دیگر بڑی ٹرینوں کے روٹس میں تبدیلیاں کی گئیں اور بعض ٹرینیں متبادل راستے سے کراچی کے لیے روانہ ہوئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ خانویؐل-فیسل آباد سیکشن اور روی ندی (Ravi) کے اطراف میں سیلابی پانی سے حفاظتی خدشات پیدا ہو گئے ہیں، اس لیے بعض ریل سیکشنز بند یا محدود ٹریفک کے لیے غیر محفوظ قرار دیے گئے، اسی وجہ سے کچھ ٹرینوں کو منسوخ یا ری رُوٹ کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا ہے کہ...
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث60 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوچکے ہیں،سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال’ شدید انسانی بحران’ کی شکل اختیار کرچکی ہے ،عالمی برادری اس بحران سے نمٹنے کے لیے امداد فراہم کرے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے ) کے سربراہ کالوس گیہا نے ا پنی حالیہ رپورٹ میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ریکارڈ مون سون بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 25 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے عمرہ ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے اپنی تصویر شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شعیب اختر نے بیت اللّٰہ کے سامنے تصویر شیئر کرتے ہوئے عمرہ ادائیگی سے متعلق بتایا۔انہوں نے لکھا کہ الحمداللہ عمرہ ادا کر لیا ہے، اس موقع پر پاکستان اور خاص طور پر سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعائیں کی ہیں۔ Alhamdolillah performed Umrah. Prayed for our country and for all the people who have been affected by flood. pic.twitter.com/TpkUwRVJvq — Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) September 17, 2025 آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی...
پاکستان میں جاری تباہ کن مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچا دی ہے جہاں 1000 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 25 لاکھ سے زیادہ افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ جان سے جانے والوں میں بچوں کی تعداد ایک چوتھائی کے قریب ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل اقوام متحدہ کے مطابق جون کے اواخر سے شروع ہونے والی شدید بارشوں نے ملک کے مختلف حصوں میں زمین کھسکنے، سیلاب اور گلیشیئر جھیلوں کے پھٹنے جیسے حالات پیدا کیے جن سے مجموعی طور پر 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر...
ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو روایتی سالگرہ کی بجائے سیلاب زدگان کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی پارٹی کے کارکن اور جیالے 21 ستمبر 2025 کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے موقع پر روایتی انداز میں کسی قسم کی کیک کاٹنے یا جشن منانے کی تقریب منعقد نہیں کریں گے بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے دن کو خدمتِ خلق اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے وقف کیا جائے گا، ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 21 ستمبر 2025 کو خوشی منانے کا حقیقی انداز عوام کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250917-01-9 لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ الحمدللہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کی ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے اور وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی بھرپور مدد کر رہی ہے اور ان کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گڈو پر پانی کی سطح کم ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ سکھر اور کوٹڑی بیراج پر بھی پانی کے بہاؤ کو سنبھالنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن سیلاب سے پہلے شروع کیا گیا تھا اور امن و امان کی بحالی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کو اقوام متحدہ سے سیلاب زدگان کی امداد کی اپیل کرنی چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ نے کورنگی میں معذور افراد...
حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث عارضی طور پر بند کیے گئے دربار صاحب کرتارپور مکمل صفائی اور بحالی کے بعد دوبارہ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا۔ دربار صاحب کرتارپور میں یاتریوں کی آمد کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو چکا ہے، اور مختلف ممالک سے عقیدت مند سکھ زائرین یہاں پہنچ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حکام کی جانب سے دربار اور راہداری کی صفائی، پانی کی نکاسی اور دیگر بحالی کے کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے گئے، جس پر سکھ یاتریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اسی سلسلے میں برطانیہ سے آئے ہوئے 10 رکنی سکھ وفد نے کرتارپور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور مقدس مقام کے درشن...
ملک بھر میں مون سون بارشوں کے بعد 26 جون سے اب تک آنے والے سیلاب نے بڑی تباہی مچائی ہے۔ اب تک 998 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، پنجاب میں 5 لاکھ ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوئی ہے۔ اسی طرح فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جبکہ گھر اور سڑکیں بھی شدید متاثر ہوئے ہیں، مجموعی نقصان کا تخمینہ 409 ارب روپے یعنی تقریباً 1.4 ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔ اس سب کے باوجود حکومت نے تاحال بین الاقوامی اداروں اور دوست ممالک سے امداد کی اپیل نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے لیے وفاق کو فوری فلیش اپیل کرنی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سیلاب کی پیک گڈو بیراج سے گزر چکی ہے اور اب اس میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، جب کہ اس وقت سکھر بیراج پر پیک موجود ہے اور امید ہے کہ آج وہاں بھی صورتحال بہتر ہونا شروع ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالنا ضروری ہے ورنہ فوڈ سیکیورٹی خطرے میں پڑ جائے گی۔ کراچی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے کسانوں کو پہنچنے والے نقصان کا فوری حل نکالنا ضروری ہے، بصورت دیگر ملک میں فوڈ سیکیورٹی...
مخیرحضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیمیں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے امداد فراہم کریں،قائم مقام صدرسید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز بالخصوص جنوبی پنجاب میں امداد فراہم کریں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قائم مقام صدر مملکت سے سابق وفاقی وزیر اور سینئر سیاستدان سینیٹر رانا ثناءاللہ خان نے بدھ کو ایوان صدر میں ملاقات کی۔(جاری ہے) سینیٹر بننے کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی۔ ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے بروقت مدد کی اہمیت پر زور دیا تاکہ یہ یقینی بنایا...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی بعض مقامات پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی آنے کے باوجود اوچ شریف، تحصیل خیرپورٹامیوالی، تحصیل صدربہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیرآب ہیں قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں 5 فٹ پانی بھرا ہوا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے کھانے کی فراہمی جاری ہے.(جاری ہے) دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی...
قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ فلاحی اور بین الاقوامی ادارے پاکستان کے سیلاب متاثریں کو فوری امداد فراہم کریں۔ قائم مقام صدرِ مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے فلاحی اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب متاثرین، بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد فراہم کریں۔ صدر نے کہا کہ متاثرین کو بروقت امداد پہنچانا نہایت ضروری ہے تاکہ ان کی مشکلات کم کی جا سکیں۔ رانا ثناء اللہ کی ایوانِ صدر آمد سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ...
دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور ان کی سطح مستحکم ہے۔ فیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے چناب میں پنجند پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور سطح مزید کم ہو رہی ہے۔ وفاقی وزیر معین وٹو نے بتایا کہ تربیلا ڈیم 27 اگست سے 100 فیصد بھرا ہوا ہے جبکہ منگلا ڈیم 96 فیصد بھرا ہوا، مزید 4 فٹ کی گنجائش باقی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ نقصانات کے جائزے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، ترجمان پی ڈی ایم اے...
سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کی چیئر پرسن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہو چکے ہیں،سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے رقم کی فراہمی کرنی چاہئے، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس بدھ کو یہاں کمیٹی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان کی صدارت میں ہوا۔ اس موقع پر چیئرپرسن نے بتایا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کمیٹی...
نامور پاکستانی گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ وہ نہ صرف متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کر رہی ہیں بلکہ بے گھر افراد کو ابتدائی طبی امداد اور ضروری سامان کی فراہمی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ حدیقہ کیانی اپنی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو باقاعدگی سے آگاہ رکھتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ عوام کی جانب سے بھیجے گئے چند کپڑوں کو دکھاتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتی نظر آئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بعض افراد نے ایسے پرانے اور خراب...
دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی مگر اب بھی بعض مقامات پر کئی کئی فٹ پانی موجود ہے۔ دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی آنے کے باوجود اوچ شریف، تحصیل خیرپورٹامیوالی، تحصیل صدربہاولپور میں درجنوں بستیاں بستور زیرآب ہیں ۔ قادر آباد کے علاقے میں سرکاری اسکول کی عمارت میں 5 فٹ پانی بھرا ہوا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں سے سیکڑوں افراد کو ریلیف کیمپ منتقل کردیا گیا ہے، سیلاب میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعےکھانے کی فراہمی جاری ہے۔ دوسری جانب دریائے ستلج کے سیلاب میں کمی کے بعد بہاولپور کی دریائی تحصیلوں میں پانی کی سطح کم ہونے لگی ہے۔ واضح رہے کہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب کے دریائوں میں پانی کا بہاو نارمل ہو رہا ہے اور دریائے سندھ ،جہلم، راوی اور دریائے چناب میں مرالہ خانکی قادر آباد اور تریموں کے مقام پر پانی کا بہائو نارمل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجند کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اورپنجند میں پانی کا بہائو کم ہو کر ایک لاکھ 94 ہزار ہو چکا ہے۔دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔سلیمانکی اور اسلام ہیڈ ورکس پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں کا بہائو بھی نارمل ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کو ہرممکن مدد فراہم کر رہی ہے وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔ مریم نواز نے تمام وسائل اور حکومتی...