2025-06-10@07:34:47 GMT
تلاش کی گنتی: 6849
«ملائشیا میں»:
(نئی خبر)
سینیٹر عون عباس بپی کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی۔ حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی اضافی زمین پر انڈسٹریل زون بنا رہے ہیں، کراچی انڈسٹریل پارک 5 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہے، یہ اسٹیل ملز کے انڈسٹریل ایریا میں بنے گا۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان اسٹیل ملز کیلئے صرف 7 ہزار ایکڑ زمین چاہیے۔ حکام کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پہلے سبسڈی پر چلتے تھے، حکومت نے اس سال سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سال رمضان پیکیج بھی بی آئی ایس پی ڈیٹا...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت درخواست کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کرانے پر عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست کو کل سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس کی کاز لسٹ جاری کر دی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بنچ توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بنچ کا حصہ ہوں گے۔ نیاز اللہ نیازی نے 23 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل نا کرنے پر توہین عدالت درخواست دائر کی...
بھارت کے وفاقی وزیر برائے ہیوی انڈسٹریز ایچ ڈی کمارسوامی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی کمپنی ٹیسلا بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بات بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے والے اداروں کے لیے ایک نئی ترغیبی سکیم کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہی، جسے ابتدا میں ٹیسلا کے لیے ایک بڑی کامیابی سمجھا جا رہا تھا۔ کمارسوامی کے مطابق، ٹیسلا نے بھارت میں صرف دو شورومز کھولنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جبکہ گاڑیاں بنانے کی کوئی پیش رفت یا منصوبہ سامنے نہیں آیا۔ دی وائر کے مطابق، اس سکیم کے تحت وہ کمپنیاں جو بھارت میں کارخانہ لگانے کے لیے 4,150 کروڑ روپے (تقریباً 500 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری کریں گی،...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون 2025 تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور دیگر متعلقہ ادارے مذکورہ دنوں میں بند رہیں گے جبکہ ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ یہ فیصلہ عید کے دوران عوامی سہولت اور سرکاری ملازمین کو عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ملک بھر میں انہی تاریخوں میں تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔ مزیدپڑھیں:بجلی کے بلوں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی میں عمران خان کی قید کو ناحق قرار دے دیا۔ پشاور گرینڈ جرگہ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان نے جیل میں ناحق قید ہونے کے باوجود پوری قوم کو بھارتی جارحیت کے خلاف متحد کیا۔ یہ بھی پڑھیں بھارت کو سبق سکھا دیا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، وزیراعظم شہباز شریف انہوں نے کہاکہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عمران خان نے بزدل دشمن کے خلاف پوری قوم کو متحد کرکے ایک لیڈر ہونے کا ثبوت دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ...

وزیرریلوے کی ازبکستان کے سفیر کے درمیان ملاقات ،ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے اس منصوبے کو خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ دونوں فریقین نے تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی کے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔اس راہ داری سے افغانستان میں 647 کلومیٹر نئے ریلوے لائن کی تعمیر کی جائیگی،اس منصوبے کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور قرار دیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آندھی، جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا اور بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک الرٹ جاری کردیا، جس میں آندھی، گردآلودہوائیں اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، لاہورسمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سوات، دیر،ایبٹ آباد،کرم و دیگر شمالی اضلاع سمیت گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں جزوی ابر آلودی،چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر ، کوئٹہ، تربت، گوادر سمیت دیگرعلاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر نظر ثانی کے لیے پہلی میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے اگست میں پہلی میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پہلا نکتہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف وسائل کی فراہمی ہے، مختلف ادوار میں 700 ارب روپے خیبرپختونخوا کو دیے گئے، اور دہشتگردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہےگا۔ انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے...
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 80کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نے میکرو اکنامک حالات بہتر کرنے میں کافی پیشرفت کی ہے اور رقم کی منظوری مضبوط مالی پائیداری کے لیے دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یہ پروگرام مزید پالیسی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے حکومت کے عزم کی حمایت کرتا ہے، یہ پروگرام عوامی مالیات کو مضبوط اور پائیدار ترقی کو فروغ دے گا۔ اعلامیے کے مطابق پروگرام سے مالیاتی خسارے اور قرضوں میں کمی کا امکان ہے، ترقیاتی اور سماجی اخراجات کے لیے مزید مالی گنجائش پیدا ہوگی۔ اے ڈی بی نے مزید بتایا کہ پاکستان کو 1966 سے اب تک 52...
بیجنگ :یکم جون 2025 سے چین کی جانب سے برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق شروع ہوا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے، ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی ویزا فری پالیسی کو لاطینی امریکہ اور کیریبین کے ممالک تک بڑھایا گیا ہے اور یہ عالمی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے...
مخچکالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 جون 2025ء) روسی جمہوریہ داغستان کے چار روزہ بین الاقوامی میڈیا دورے کے دوران مختلف ممالک کے صحافیوں کے وفد نے داغستان کے سربراہ سرگئی میلیکوف سے اہم ملاقات کی۔ اس وفد میں پاکستان کی نمائندگی اشتیاق ہمدانی نے کی۔ ملاقات کے دوران اشتیاق ہمدانی نے روس اور پاکستان کے مابین ثقافت، تعلیم اور معیشت کے شعبوں میں ممکنہ تعاون سے متعلق سوال کیا، جس کے جواب میں سرگئی میلیکوف نے دوطرفہ تعلقات کو مثبت اور امید افزا قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ: "گزشتہ سال عید الاضحیٰ کے موقع پر روس میں مقیم مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں کو داغستان مدعو کیا گیا تھا، جہاں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کی شرکت...
وفاقی بجٹ 2025-26کی تیاریاں مکمل، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال 2025-26 کا وفاقی بجٹ پیش کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 جون کو طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ سینیٹ کا اجلاس بھی اسی روز رات 9 بجے ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر بلایا جا رہا ہے، اور اس کا نوٹیفکیشن صدر مملکت کی منظوری سے جلد جاری کر دیا جائے گا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا، جس میں ممکنہ طور...
راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات کی تفصیل بتادی۔ اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ بانی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے ان کے لیے سارے دروازے بند کیے گئے، جس کے بعد اب احتجاجی تحریک کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی کال دینے کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔ بانی نے مزید کہا کہ احتجاجی...
ترکیہ میں 5.8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے جنوب مغربی علاقے مارمارس میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ترکیہ میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر محفوظ پناہ ڈھونڈنے لگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ایک 14 سالہ لڑکی اور 70 کے قریب لوگ زخمی ہوئے۔ ترکیہ کے وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کچھ افراد نے اپنی زندگی بچانے کیلئے اونچائی سے چھانگ لگائی ہے جس وجہ سے بھی وہ زخمی ہوئے ہیں تاہم کسی بھی...
بیروت میں اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ملاقات میں لبنانی وزیر خارجہ نے تہران کیساتھ ہمہ جہت تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بیروت کے گہرے عزم کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جو اپنے علاقائی دورے میں مصر کے بعد لبنان میں موجود ہیں، نے آج صبح اپنے لبنانی ہم منصب یوسف رجی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات و اہم علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سید عباس عراقچی نے دونوں ممالک ایران و لبنان اور ان کی اقوام کے درمیان برادرانہ تعلقات کی دیرینہ و مثبت تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے مختلف سیاسی، اقتصادی و تجارتی جہات...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب سے آنے اور جانے والے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔نجی ٹی وی سما کے مطابق قومی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ایئر لائن کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔پاکستان سے دمام،ریاض ،القسیم کے ٹکٹس پر پچاس فیصد رعایت ہوگی،مسافر نو جون تک رعایت سے فائدہ ا±ٹھاسکیں گے،سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری طور پر عمل درآمد ہو گا۔ پنجاب کابینہ نے پاورکمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دیدی مزید :
— فائل فوٹو مشیر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا مصدق عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرپشن انڈیکس بہت بلند ہے، اینٹی کرپشن فورس کے قیام کے لیے نیا قانون لا رہے ہیں۔مصدق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل اور مردان سولر اسکیم میں کرپشن حقیقت ہے، مردان میں مساجد اور قبرستانوں کے سولر سسٹم کے پیسوں میں کرپشن کی گئی اور جن افسران نے بغیر کام کے ادائیگی کی وہ سزا سے نہیں بچ سکتے۔اُنہوں نے کہا کہ کوہستان کا کیس نیب کے پاس ہے، اس پر میں تبصرہ نہیں کروں گا ہم نے نیب کو بلایا ہے اور تین ہفتے کا وقت دیا ہے، کوہستان اسکینڈل میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو، پی ایچ اے اور...
اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی جواد طارق اور دیگر اعلیٰ افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کیس نہ صرف دارالحکومت بلکہ پورے ملک کے لیے ایک کڑا امتحان تھا، جسے حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گئے۔ آئی جی کے مطابق 17 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کو 2 جون کو شام 5 بجے ان کے گھر کے اندر گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ نوجوان ٹک ٹاکر کو 2 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ اس بہیمانہ واقعے پر ملک بھر میں غم و...
لاہور: ریلوے حکام نے لاہور میں اپنے ذیلی ادارے شعبہ پراکس کے دفاتر کو تالے لگا کر سیل کر دیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پراکس آفس برٹ ہال اور جی ٹی روڈ پر واقع بکنگ آفس کو تالے لگا دیے گئے۔ ڈویژنل انجینیئر ریلوے لاہور ڈویژن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آفس کو سیل کیا۔ دفاتر کی بندش پر افسران سمیت ملازمین میں پریشانی کی لہر پیدا ہوگئی کیونکہ 2 ماہ قبل پراکس کے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام نے شعبہ پراکس کو 2 ماہ قبل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔ دوسری جانب، پراکس حکام کا کہنا ہے کہ پراکس دفاتر سیل کرنے سے قبل...
ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمتوں سے برطرف کئے گئے کشمیریوں میں ایک پولیس کانسٹیبل، ایک سکول ٹیچر اور سرکاری میڈیکل کالج کا ایک جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ نے ایک پولیس کانسٹیبل سمیت تین مسلم سرکاری ملازمین کو آزادی پسند تنظیموں سے تعلق کا جواز بنا کر برطرف کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمتوں سے برطرف کئے گئے کشمیریوں میں ایک پولیس کانسٹیبل، ایک سکول ٹیچر اور سرکاری میڈیکل کالج کا ایک جونیئر اسسٹنٹ شامل ہیں۔ جنہیں قابض انتظامیہ نے "قومی سلامتی کے مفاد میں” برطرف کرنے کے بعد جیلوں میں قید کر دیا ہے۔ اگست 2019ء میں مودی حکومت کی طرف سے جموں و...

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب، امریکہ سےکیسے ’’ بات ‘‘ کی جائے ؟ مشورہ دیدیا
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب، امریکہ سےکیسے ’’ بات ‘‘ کی جائے ؟ مشورہ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں بھی کچھ لوگ پاکستان فوج کے خلاف باتیں کرتے رہے۔’’جنگ ‘‘ کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کو پھنسانے کی کوشش کی۔ پہلگام آپریشن کے بعد تمام سیاسی قیادت اکٹھی ہوئی اور پوری قوم یکجا ہوگئی، بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ 25 سال سے ہم ایسی جنگ لڑ رہے تھے جو ہماری جنگ تھی ہی...
گزشتہ اتوار سے منگل تک 3 دنوں کے دورانکراچی کے جنوب مشرقی علاقوں میں مختلف اوقات میں زلزلے کے مجموعی طور پر 18 مرتبہ جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ماہرین ارضیات کے مطابق کوئی نظیر نہیں ملتی۔ ارلی سونامی وارننگ سیل کراچی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ ریکٹر اسکیل پر 3.6 کی شدت کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم شدت کا زلزلہ 2.1 ریکارڈ ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی میں زلزلے کے دوران ملیر جیل میں ہنگامہ، 200 سے زائد قیدی فرار، ایک ہلاک ماہرین کے مطابق زلزلے کے 11 جھٹکے ضلع ملیر میں ریکارڈ ہوئے، جبکہ زلزلے کے دیگر جھٹکے کورنگی کے جنوب مغربی ...

بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد کی نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 ) بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پاکستانی وفد نے نیویارک میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے حکام سے ملاقات کی اور پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے تناظر میں پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا اعلیٰ سطح کے وفد میں سابق وزرائے خارجہ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حنا ربانی کھر، خرم دستگیر، سینیٹر شیری رحمٰن، مصدق ملک، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ، جلیل عباس جیلانی اور تہمینہ جنجوعہ شامل ہیں.(جاری ہے) پاکستان کا وفد واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کا بھی دورہ کرے گا پریس ریلیز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے ملزم کو 20گھنٹوں کے اندر گرفتار کیا، پولیس نے ملزم سے پستول اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد کیا،وزیر داخلہ کا مزید کہناتھا کہ ملزم نے ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔ مزید :
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے 08 محکمہ جات کی 24 مختف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے پی پی ایس سی نے 12 تحریری جبکہ 12 حتمی نتائج جاری کیے ہیں ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: پنجاب پولیس، ملتان ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 70 اسامیوں کے لیے 82 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ پنجاب پولیس، فیصل آباد ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 18 اسامیوں کے لیے 73 امیدوار تحریری امتحان میں...
اسلام آبادہائیکورٹ نے دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔ مارگلہ پہاڑیوں کے پرفضا مقام دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کی بے دخلی کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی ، جس میں ریڑھی بانوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا...
اسلام آباد:ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں دامنِ کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔ مارگلہ پہاڑیوں کے پرفضا مقام دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کی بے دخلی کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے دامن کوہ سے ریڑھی بانوں کو بے دخل کرنے سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی ، جس میں ریڑھی بانوں کی جانب سے بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے نے نجی ریسٹورنٹ کی بندش کے بعد ریڑھی بانوں کو بھی بے دخل کر دیا۔ عدالت کا فیصلہ مارگلہ کی پہاڑیوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے صدراسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ سمیت ریجنل اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کو فارغ کردیا۔ پی سی بی نے اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے جبکہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کا انتخاب بھی کالعدم قرار دے دیا۔ پی سی بی نے تمام منتخب عہدیداروں کو فوری دفاتر سے دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے۔ مارچ 2023 کو ہونے والے انتخابات کو غیر مؤثر قرار دے دیا گیا، فیصلہ 27 مئی کے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹر کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے زونل و ریجنل ایسوسی ایشنز اسلام آباد کے تمام امور فوری...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس, اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لئے درکار پانی کی فراہمی ، سیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ۔ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے جس کے لئے پانی کے سٹوریج بڑھانے اور پانی کے مؤثر استعمال کی ضرورت ہے ۔ وزیراعظم کی ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی دیامیر بھاشا ڈیم کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے، زراعت کے لئے درکار پانی کی فراہمی اورسیلاب کی روک تھام کے لئے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے ، توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا مؤثر نظام قائم کرنے کیلئے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ منگل کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت دیا میر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل کے امور پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر...
بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی آگئی۔ رپورٹ کے مطابق جنتا دل (سیکولر) کے رکن ممبر گوڑا کمارا سوامی نے مودی کی انتہا پسند پالیسیز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ٹیسلا بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی اور یہ منصوبہ ترک کر دیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے دی وائرز کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا کا بھارت میں مودی سرکار کی معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ دی ہندو نے کہا کہ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش ٹیرف اور پیچیدہ قانونی ضوابط کی وجہ سے ٹیسلا نے فیکٹری لگانے سے گریز کیا، بھارت...
ویب ڈیسک: پی آئی اے نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر15 فیصد رعایت کا اعلان کر دیا۔ قومی ائیر لائن نے لاہور پیرس کے پروازوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں کمی کی خوشخبری سنا دی ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے لاہور پیرس کے درمیان پروازوں پر 15 فیصد رعایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹس پر 15 فیصد رعایت فوری نافذ العمل ہوگی۔ قومی ائیر لائن کے ترجمان نے کہا ہے کہ پروازوں کی بکنگ 9 جون تک ہو گی، ترجمان کے مطابق رعایتی ٹکٹ پر سفر 18 جون تا 2 جولائی تک کیا جا سکتا ہے۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنز ہاکی کپ کی لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت عماد بٹ کرینگے، گرین شرٹس آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی پاکستان اسپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے بھی ٹرائلز دیکھے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل رانا مجاہد نے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوے بتایا کہ پاکستان ٹیم آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ نیشنز کپ سے قبل قومی ٹیم تین میچز کھیلے گی۔ قومی اسکواڈ میں منیب الرحمن، عبداللہ اشیاق، محمد عبداللہ، سفیان خان، عبدالمنان، حماد انجم، ارشد لیاقت، معین شکیل، ذکریا حیات، غضنفر...
لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اور سخت ہدایات پر ایف بی آر نے اپنے قانونی نظام میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے زیر التواء مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ وزیراعظم کی ہدایات پر، ایف بی آر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز کی بھرپور پیروی کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے معزز عدالت نے مجموعی طور پر 36.14 ارب روپے کے مقدمات نمٹا دیے۔کھربوں روپے کا ریونیو جو عرصہ دراز سے مختلف مقدمات میں پھنس کر رہ گیا تھا اور قومی محصولات کی وصولی میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا تھا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر قانونی کارروائیوں اور نمائندگی کے لیے...
بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب سے ملاقات کی ہے، جس میں بھارتی جارحیت کی مذمت اور خطے کی تازہ صورت حال پر پاکستانی مؤقف کو اجاگر کیا گیا۔ اقوام متحدہ میں امریکا کی قائم مقام مستقل مندوب، سفیر ڈوروتھی شیا سے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی، جس میں جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں سہولت کاری پر امریکی انتظامیہ، بالخصوص صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے 22 اپریل 2025 کو ہونے...

معرکہ حق تاریخی فتح : پاکستانکو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں ضرور کامیاب ہونگے ‘ دفاعی بجٹ میں اضافہ ضرورت وزیراعظم
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی تاریخ ساز فتح کے بعد ملکی اداروں میں پائیدار اصلاحات کے ذریعے ملک کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جد و جہد میں فتح یاب ہونے کے لیے حکومت پاکستان پر عزم ہے۔ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم بنانے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔ پرائم منسٹر آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے ایف بی آر میں جاری اقدامات و اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔ خیال رہےکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔
اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کی امن پالیسی اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد نے واشنگٹن، لندن اور برسلز میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستان کا اعلیٰ سطح کثیر الجماعتی وفد نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کے دورے پر ہے ۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔ دورہ کرنے والے پاکستانی وفد میں ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹر شیری رحمان اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ اور سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی و تہمینہ جنجوعہ...
اسلام ٹائمز: بین الاقوامی فورموں پر کشمیر پر بات کرنیوالا، پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کی حمایت کرنیوالا ملک ایران نظر آتا ہے۔ دنیا میں مظلوموں کی آزادی کی تحریکوں کی ایران سیاسی، مالی اور اخلاقی مدد کر رہا ہے۔ ایران سمجھتا ہے کہ عوام کے حقوق انکی خواہشات کے مطابق دیئے جائیں۔ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے مجھے اچھا لگا کہ اگر پاک انڈیا کشیدگی کے تناظر میں بھارتی میڈیا میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کئے تو ایران نے وزیراعظم شہباز شریف کو تہران دورے کی دعوت دی۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے ملاقات بھی کی اور ایران کے ایٹمی پروگرام...
ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں گھر میں خاتون کو قتل کیا گیا ہے، جاں بحق خاتون کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی ہے، ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا، اس نے ثنا یوسف کو 2 گولیاں ماریں۔واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری )چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اسلام آباد میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ثنا یوسف کو تھانہ سنبل کے علاقے سیکٹر جی تیرہ میں ان کے گھر میں نامعلوم ملزم نے گولیاں مار کر قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ثنا یوسف کو دو گولیاں ماری گئیں۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ مقتولہ کی ڈیڈ باڈی پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے Post Views: 4
پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کیلئے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب اراکین سے ملاقات کی۔سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرالیون اور سلووینیا کے نمائندوں کے سامنے پاکستانی مؤقف رکھا۔بلاول بھٹو زرداری نے بے بنیاد بھارتی الزامات کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب اراکین کے سامنے دلائل کے ساتھ مسترد کیا اور دنیا کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی تحقیق یا شواہد کے پاکستان پر الزام تراشی ناقابلِ قبول ہے۔بلاول بھٹو نے کہا عالمی برادری صرف تنازع کے بعد حل کی کوششوں تک محدود نہ...
درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 2012ء میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے، 2015ء میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے...
اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں نامعلوم افراد نے 17 سالہ ٹک ٹاکر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ ثنا یوسف کے نام سے ہوئی جس کا تعلق چترال سے تھا اور وہ ٹک ٹاکر تھی۔ پولیس نے واقعے کے بعد ثنا یوسف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے پمز اسپتال منتقل کردیا۔
خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں 8 ماہ کی حاملہ خاتون کو زندہ جلا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق نوشہرہ کےعلاقے میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، خاتون گزشتہ روز اپنے گھر سے پراسرار طور پر لاپتا ہو گئی تھی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کی نند ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بہانے اسے اپنے ہمراہ لے گئی تھی۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ کو گرفتار...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے جی 13 ون میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sana (@sana_yousuf_2.0) پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے گولی مار کر قتل کردیا، حملہ آور ٹک ٹاکر کو گولی مارنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثنا کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سمبل کی حدود میں واقع سیکٹر جی-13/1 میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر نشانہ بنایا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔ تھانہ سمبل پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے، جب کہ واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزیدپڑھیں:شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج
پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان کردیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے بعد صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔ تعطیلات کے دوران صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جنوبی افریقہ کے معروف کرکٹر اینرخ کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ اینرخ کلاسن نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں قومی کرکٹر عماد وسیم کا ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان وکٹ کیپر بیٹر اینرخ کلاسن نے لکھا کہ آج انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں، اور یہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینا میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا، اور مجھے اس سے متعلق فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگا کہ میرے مستقبل اور فیملی کے لیے بہتر کیا ہے۔ اینرخ کلاسن نے لکھا کہ بحیثیت کرکٹر جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی...
ملک کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحیٰ کے دوران میدانی علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نمی سے بھرپور ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 3 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 5 جون تک اثرانداز رہے گا۔چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، کرک، بنوں، لکی مروت اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔اسی طرح کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی،...
اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے ناظم اسفندیار عزت نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کے نوجوانوں کی معیاری تعلیم و تربیت میں پوشیدہ ہوتا ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارے عوامی نمائندگان کی توجہ صرف کرپشن اور اقربا پروری پر مرکوز ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ خیبر پختونخوا کے ناظم اسفندیار عزت نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کے نوجوانوں کی معیاری تعلیم و تربیت میں پوشیدہ ہوتا ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارے عوامی نمائندگان کی توجہ صرف کرپشن اور اقربا پروری پر مرکوز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ پشاور ڈویژن...
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آنے والے پاکستانی سفارت وفد سے ملاقات کی۔ پاکستان مشن نیویارک میں ہوئی اس ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں پربات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی کے دوران چین کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال سے چینی فریق کو آگاہ کیا اور بھارت کے جارحانہ رویے کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط طرز عمل کو اجاگر کیا۔...
آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، نظریں آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ پر جمالیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آل راونڈر گلین میکسویل نے آئندہ برس بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ پر فوکس کے لیے ون ڈے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی۔ ایک روزہ کرکٹ کوخیرآباد کرنے پر گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’کافی سوچ و بچار کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا، ون ڈے کرکٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز ہے، 2012 کے ڈیبیو سے2015 میں اپنے میدانوں میں ورلڈ کپ جیتنا اور 2023 کے ورلڈ کپ کی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ میں چینی مستقل مندوب سے ملاقات کی۔چین کے مستقل مندوب فو کونگ سے بلاول بھٹو سمیت 9 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور چین کے مستقل مندوب کے درمیان ملاقات میں بھارتی جارحیت اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی پر چین کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل سے چینی وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کیا۔وفد نے...
روس اور یوکرین کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے والے امن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کا اختتام ہوگیا، جس میں فریقین نے قیدیوں کے تبادلے، لاشوں کی حوالگی اور جنگ بندی سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا۔ مذاکرات کے بعد یوکرین کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے دوران 6 ہزار ہلاک ہونے والے فوجیوں کی لاشیں واپس کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پیوٹن سے متوقع ملاقات: ٹرمپ روس یوکرین جنگ رُکوانے کے لیے پُرعزم انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان 25 سال سے کم عمر کے شدید بیمار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر بھی اتفاق ہوگیا۔ یوکرینی وفد نے بتایا کہ مذاکرات میں ایک ماہ کے لیے...
بھارت کے شمال مشرقی علاقوں میں چار دنوں سے جاری شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 34 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سب سے زیادہ تباہی ہمالیائی ریاست سِکّم میں ہوئی جہاں پھنسے ہوئے ایک ہزار سے زائد سیاحوں کو نکالنے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں۔ اسی طرح ریاست میگھالیہ میں بھی بارشوں اور سیلاب میں پھنسے افراد کے لیے فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ ریاست آسام کے شہر سلچر میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور مکانات زیر آب آگئے جب کہ جگہ جگہ گرے ہوئے درخت دکھائی دے رہے ہیں۔ دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہدایت کی ہے شہری بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔...
آئی جی جیل خانہ جات کی طرف ساے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر اسیران سے ان کے لواحقین کی عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک خصوصی ملاقات کروائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کی انکے لواحقین سے خصوصی ملاقات کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپیشل ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر...
مقررین نے کہا کہ امام خمینیؒ کا پیش کردہ راستہ، عزت، استقامت اور اتحاد ہی پاکستان اور امت مسلمہ کے بحرانوں کا حل ہے، آج اگر ہم فلسطین، غزہ اور مسلم دنیا کو نجات دلانا چاہتے ہیں، تو اسی راستے پر چلنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمتِ مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینیؒ نے امت مسلمہ کو جو شعور، بیداری اور انقلابی راستہ دیا، آج اس کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے، امام خمینیؒ نے قرآن، انبیاء کرامؑ اور نبی اکرمﷺ کے راستے پر چلتے ہوئے امت کو بحرانوں...
کراچی(نیوز ڈیسک) یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی، بوئنگ طیاروں میں اکنامی اور بزنس کلاس کی نشستوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ بوئنگ طیاروں میں نیاان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، یورپ اور برطانیہ کے مسافروں کو قومی ایئرلائن کے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔ قومی ایئرلائن کو برطانیہ ،امریکا میں پروازوں کی...
حکومت بلوچستان نے صوبے میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تاریخوں سے مختلف دنوں میں چھٹییوں کا اعلان کیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں 5 جون بروز جمعرات سے 8 جون بروز اتوار تک عام تعطیل ہوگی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جعمہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا اور ملک میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز...
وزارت بحری امور نے پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کی زمینوں پر قبضے اور اراضی واگزار کروانے کیلیے جامع پالان اور خصوصی فورس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور، محمد جنید انوار چوہدری نے پیر کے روز پورٹ قاسم اتھارٹی اور کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جاری زمین اصلاحات کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا مقصد زمین پر قبضے اور غیر استعمال شدہ اراضی کے مسائل کو حل کرنا اور بندرگاہوں کی زمین کو محفوظ بنا کر اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے بندرگاہوں کی زمین کو غیر قانونی قبضے سے بچانے کے لیے دونوں پورٹس کے درمیان مشترکہ...
آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں پانچ مقامات پر کھیلا جائے گا، بھارت میں خواتین ورلڈ کپ کا انعقاد 12 سال بعد ہو رہا ہے۔ 50 اوورز پر مشتمل خواتین کے اس 13ویں ورلڈ کپ میں آٹھ ٹیموں کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلا دیش شامل ہیں۔ وینیوز میں بنگلورو کا ایم چناسوامی اسٹیڈیم، گوہاٹی کا اے سی اے اسٹیڈیم، اندور کا ہولکر اسٹیڈیم، وشاکھاپٹنم کا اے سی اے-وی ڈی سی اے اسٹیڈیم اور کولمبو کا آر. پریماداسا اسٹیڈیم شامل ہیں۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا تاہم بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں ملک کے میدانی میدانی برعکس دیر، سوات، چترال اور کوہستان میں بارش کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کے دوران کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق آج شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 3 اور 4 جون جون کے دوران جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ آج سے 5جون تک مری، کشمیر،گلگت بلتستان، چترال،...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) عیدالاضحیٰ پر 5 سے 8 جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ حکومت نے 6 سے 9 جون تک چھٹی کا اعلان کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبےمیں عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا اور نوٹی فیکشن جاری کردیا۔ جس میں کہا ہے کہ بلوچستان میں عید کی تعطیلات 5 سے 8 جون تک ہوں گی۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے عید قرباں کے موقع پر تعطیلات کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر 6 سے 9 جون تک چار دن کی تعطیلات ہوں گی، کابینہ ڈویژن کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الاضحیٰ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن کرکٹ کے میگا ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 30 ستمبر سے 2 نومبر کے دوران بھارت اور سری لنکا کے 5 وینیوز پر ہوگا۔ویمنز ورلڈ کپ کے میچز بنگلورو، اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور کولمبو میں ہوں گے، پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا جبکہ فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں ہوگا۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، پاکستانی ٹیم کے میچز سری لنکا میں ہوں گے، گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر میچ کولمبو میں ہوگا۔
لاہور میں وزیر اطلاعات پنجاب کا پریس کانفرنس کرتے ہوے کہنا تھا کہ 90 فیصد تو بانی کو تب ووٹ نہیں پڑے جب وہ الیکٹ ہوئے تھے، ان کو سوشل میڈیا پر جیتنے اور بڑھکیں مارنے کی عادت ہے، ان کی کال پر پنجاب سے ایک چڑیا باہر نہیں نکلتی لیکن خیبرپختونخوا سے سرکاری ملازم باہر نکل آتے ہیں، ان کو آج مکافات عمل بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عوام نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمت کی سیاست کو ووٹ دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سمبڑیال، پنجاب اور پورے پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کی خصوصی دلچسپی کی بدولت اور سخت ہدایات پر ایف بی آر نے اپنے قانونی نظام میں نمایاں بہتری لاتے ہوئے زیر التواء مقدمات میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔وزیراعظم کی ہدایات پر، ایف بی آر نے معزز اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا کیسز کی بھرپور پیروی کی، جس کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے ایف بی آر کے حق میں فیصلے دیتے ہوئے معزز عدالت نے مجموعی طور پر 36.14 ارب روپے مالیت کے مقدمات نمٹا دیے۔ کھربوں روپے کا ریونیو جو عرصہ دراز سے مختلف مقدمات میں پھنس کر رہ گیا تھا اور قومی محصولات کی وصولی میں بڑی رکاوٹ بنا ہوا تھا، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر قانونی کارروائیوں اور نمائندگی...
رحیم یار خان، عید کے کپڑے مانگنے پرباپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز رحیم یار خان (سب نیوز) عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے 3 بچوں کو زہردے کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق رکن پور کے علاقے سردار گڑھ بستی حاجی پیرمیں پیش آیا جہاں ایک محنت کش نے 2 معذور بیٹوں اوربیٹی سمیت زہریلی گولیاں کھالیں۔اس حوالے سے ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایاکہ زہریلی گولیاں کھانے سے 2 بیٹے اورباپ دم توڑگیا جبکہ بیٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری ٹریکٹر ٹرالی چلا کرمحنت مزدوری کرتا تھا مگر کام نہ ملنے کے باعث کافی روزسے پریشان تھا۔ روزانہ مستند...
وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا. جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے.عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 6 جون بروز جمعے سے 9 جون بروز پیر تک تعطیلات ہوں گی۔اس حوالے سے سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا. یکم ذوالحجہ 29 مئی کو تھی اور اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7...
وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعیطلات 6 جون سے 9 جون تک ہوں گی۔
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیسکو نےمتعلقہ حکام کوعید کےدنوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانےکی ہدایات کی ہے۔ عید کےدنوں میں لائن اسٹاف اورشکایت سینٹرز میں عملہ موجود رہے گا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہےکہ عید کے دنوں میں اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیزکا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے،ہیٹ ویو کی صورت میں بھی سٹاف اسٹینڈ بائی ہوگا۔ مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔ خیال رہےکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ Post Views: 4
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات (6 تا 9 جون) کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ مزیدپڑھیں:ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار
پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،اطلاق فوری ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)محکمہ ماحولیات نے پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد کردی،ڈی جی ماحولیات نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق معیاری تیل نہ استعمال کرنے والی گاڑیوں کا داخلہ سڑکوں پر بند کردیا گیا،کوئی پیٹرول پمپ اوگرا کے منظور شدہ اسٹینڈرڈ کے بغیر پیٹرول، ڈیزل فروخت نہیں کرسکے گا، پنجاب بھرمیں فیصلے کا اطلاق فوری ہوگا۔سیکرٹری ماحولیات کاکہنا ہے کہ غیرمعیاری پیٹرول اورڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی ہوگی،پنجاب بھر کے پیٹرول پمپس پرچیکنگ کا آغازکیاجائے گا،غیرمعیاری پیٹرول،ڈیزل فروخت کرنیوالوں کیخلاف ایکشن لیاجائیگا، غیرمعیاری پیٹرول، ڈیزل کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے۔ ...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2025ء ) عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گی، اس بار عید پر 4 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، رواں سال عید الاضحٰی پر ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف ایک اضافی تعطیل دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم وفاقی حکومت نے کل 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کی طرف سے عید الاضحی پر 4 سرکاری چھٹیوں کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت 6 جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک...
سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں دو طرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر موثر تعاون کے میکانزمز قائم کرنے اور ان...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے پلی بارگیننگ کی ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی کے لیے بحریہ ٹاؤن کی متعدد غیر منقولہ جائیدادوں کو نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیلامی 12 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد، اسلام آباد میں ہوگی۔ ترجمان نیب کے مطابق یہ اقدام قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33 (ای) کے تحت کیا جا رہا ہے، جس کے تحت ڈیفالٹرز کی جائیدادیں بحق سرکار نیلام کی جا سکتی ہیں تاکہ واجب الادا رقوم کی وصولی ممکن ہو سکے۔ مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف بڑی کارروائی، تمام کمرشل پراپرٹی منجمد نیلام کی جانے والی جائیدادوں میں بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس (پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، فیز 2، راولپنڈی)، بحریہ...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیس لیس اسسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس کراچی میں ہوا جس میں کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی نے شہر بھر میں جاری غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کے الیکٹرک پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق اجلاس کے دوران رکن اسمبلی (ایم پی اے) معاذ محبوب نے مونس علوی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا جا چکا ہے تو اس کے بعد بجلی کی بندش کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ معاذ محبوب نے زور دیا کہ غیرقانونی لوڈشیڈنگ پر...
سنگاپور:22ویں شنگریلا ڈائیلاگ کا اختتام، فریقین کی جانب سے مشترکہ چیلنجز کے لئے تعاون کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور...
اینٹی نارکوٹکس فورس کے مختلف آپریشنز میں 198.711 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی،7افراد گرفتار کر لئے گئے ۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف موثر کریک ڈائون کرتے ہوئے 8 کامیاب کارروائیوں میں مجموعی طور پر 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 198.711 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت ایک کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔اسلام آباد کے علاقے آبپارہ میں ایک کوریئر آفس پر کارروائی کے دوران قطر بھیجے جانے والے ایک پارسل کی تلاشی لی گئی جس میں کتابوں کے اندر جذب کی گئی 2.670 کلوگرام وزنی منشیات برآمد کی گئی۔ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں...
ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کی درست سمت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ ایف بی آر امور سے متعلق جائزہ اجلاس میں شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کی جدوجہد میں کامیاب ہونے کےلیے حکومت پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کی عدم موجودگی جیسی دیگر خامیوں کو دور کرنے کےلیے محنت کر رہے ہیں۔ حرا احمد کو فوٹو شوٹ کے دوران شادی کی پیشکش، اداکارہ نے ہاں کردی وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسسمنٹ سسٹم کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان...
کراچی میں زلزلہ فالٹ لائن فعال ہوگئی جس کے باعث آئندہ 2 روز کے دوران مزید زلزلے آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز کی شام سے اب تک مختلف اوقات میں متعدد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، زلزلے سے خوفزدہ مکینوں نے رات کھلے آسمان تلے گذاری، خواتین کی جانب سے قرآن پاک کی تلاوت کا سلسلہ جاری ہے۔ سربراہ نیشنل سونامی وارننگ سینٹر کراچی امیر حیدر لغاری نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لانڈھی کی فالٹ لائن گزشتہ روز سے فعال ہوئی ہے، فالٹ لائن میں انرجی...