2025-11-10@18:13:27 GMT
تلاش کی گنتی: 15320
«کہانی کے»:
(نئی خبر)
کرپشن اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، امیر جماعت اسلامی بنگلہ دیش ڈاکٹر شفیق الرحمان کا عزم
بنگلہ دیش جماعتِ اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور جماعتِ اسلامی ایک منصفانہ، کرپشن سے پاک اور انصاف پر مبنی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ وہ سلہٹ میں امان اللہ کنونشن ہال میں جماعتِ اسلامی سلہٹ میٹروپولیٹن کے زیرِ اہتمام ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ ہم سب مل کر نیا بنگلہ دیش بنانا چاہتے ہیں، بعض سیاسی جماعتیں کہتی ہیں وہ سب کے ساتھ چلیں گی مگر جماعتِ اسلامی کے ساتھ نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلامی اندولن بنگلہ دیش کا عام انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ، پہلے ریفرنڈم پر اصرار ’۔۔۔لیکن ہم کہتے ہیں اگر اللہ نے ہمیں...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کے قوانین بنادیے ہیں اب کسی کی پگڑی نہیں اچھلے گی۔ ایون فیلڈ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ڈیڑھ برس میں وہ کام ہوئے جنہیں اب گلوبل اسٹیج پر لے کر جارہے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح نیچے آئی ہے اور خواتین خود کو محفوظ تصور کررہی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ 51 فیصد خواتین اگر اپنا حصہ نہیں ڈالیں گی تو پاکستان ترقی کیسے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی میں شہباز شریف کا ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ میں ان کی ایکسٹینشن ہوں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی...
ذراائع کے مطابق دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈیولپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ ایک سیمینار میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دھیر کوٹ آزاد کشمیر میں انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاگ، ڈیولپمنٹ اینڈ ڈپلومیٹک اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ ایک سیمینار میں شہدائے جموں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ولید رسول سمیت سیمینار کے مقررین نے کہا کہ سانحہ جموں کشمیر کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جب نومبر 1947ء میں بھارتی فوجیوں، ڈوگرہ مہاراجہ کی فوج اور ہندو انتہا پسندوں نے ڈھائی لاکھ سے زائد جموں کے مسلمانوں کا قتل عام کیا جو پاکستان ہجرت کر رہے تھے۔ مقررین نے کہا کہ...
قازقستان نے اسرائیل کے ساتھ ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، ٹرمپ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ قازقستان نے باضابطہ طور پر معاہدہ ابراہیمی (Abraham Accords) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں قازقستان کے صدر بھی شریک تھے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ قازقستان ان کی دوسری مدتِ صدارت میں معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہونے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ٹرمپ نے قازقستان کو “شاندار ملک” اور “باصلاحیت قیادت رکھنے والی قوم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ...
تین ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 45پیسے اضافے کا امکان ہے جب کہ نیپرا میں ڈسکوز اور کے ای کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں45 پیسے اضافے کی درخواست کر رکھی ہے، چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی سربراہی میں اتھارٹی نے سماعت کی۔ ڈسکوز نے پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 8ارب 41کروڑ روپے مانگے ہیں۔ صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے تین ماہ کے لیے بجلی کی قمیت 7روپے 41پیسے کم کی ہے، ابھی گردشی قرض میں بھی اضافہ ہورہا ہے، گردشی قرض بڑھ رہا ہے ابھی زرعی اور صنعتی صارفین کے پیکیچ کا اعلان ہوا۔ صارفین کے مطابق کیا صنعتی اور زرعی پیکیج یکم...
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات اور نبی کریم ﷺکی سنت پر عمل کرنیوالے جید علماء کرام امت مسلمہ کا فخر ہیں اور ہم رہنمائی کیلئے علماء کرام سے رجوع کرتے رہیں گے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ معزز علماء کرام ہمیشہ امن کے فروغ اور تشدد کے خاتمے کا درس دیتے ہیں۔ معزز علما و آئمہ کرام کے تمام مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خا ں نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی منظور کردہ قرارداد کو آئندہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں شامل کر کے مقامی حکومتوں کو آئینی تحفظ دیا جانا چاہیے تاکہ اختیارات حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک منتقل ہوں اور زیادہ سے زیادہ لوگ گورننس کے عمل میں شریک ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وفاق مالیاتی دباؤ محسوس کرتا ہے تو صوبوں کے ساتھ مشاورت کے ذریعے قابلِ عمل فارمولہ طے کیا جانا چاہیے۔ پندرہ سو پبلک آفیسرز پچیس کروڑ لوگوں کی گورننس کا نظام نہیں چلا سکتے، اس لیے بلدیاتی ڈھانچا مضبوط بنانا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار سپیکر ملک محمد احمد خاں نے لاہور میں...
ستائیس ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر گفتگو کے لیے ایم کیو ایم کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ایم کیو ایم کے وفد میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار، خواجہ اظہار الحسن، ارشد وہرہ اور دیگر شامل تھے۔ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال نے جے یو آئی کے رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان کے پاس آیا اور آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کیا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے ایک نکاتی ایجنڈے پر حکومت سے اتحاد کیا تھا، وفاق اور صوبوں کے نظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) کے چیئرمین صنعان خان قریشی نے 27ویں آئینی ترمیم اور نئے صوبوں کے قیام کی مجوزہ تجویز کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حوالے سے جلد رتودیری میں جسقم کا مرکزی اجلاس طلب کیا جائے گا تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کیا جا سکے۔ ٹھٹھہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صنعان خان قریشی نے کہا کہ سندھ کی وحدت کے خلاف کسی بھی سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسقم ان تمام فیصلوں کی سخت مخالفت کرتی ہے جو سندھ دشمنی پر مبنی ہیں، اور اس کے خلاف بھرپور مزاحمتی تحریک چلائی جائے گی۔ ان کا کہنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعرات کے روز ’’اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ اینڈ ریڈریس سسٹم‘‘ (ایس اے ایم آر ایس) کا افتتاح کیا جسے انہوں نے ’’ایک انقلابی تبدیلی لانے والا اور قومی سطح پر قابلِ تقلید ماڈل‘‘ قرار دیا جو تعلیم میں اصلاحات کے مرکز میں ٹیکنالوجی اور شواہد پر مبنی منصوبہ بندی کو رکھتا ہے۔ مقامی ہوٹل میں صوبائی سطح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ ایس اے ایم آر ایس پہلی مرتبہ سندھ یا پاکستان کے کسی بھی صوبے میں متعارف کرایا گیا ایسا جامع ڈیجیٹل نظام ہے جو طلبہ کی حاضری، اسکول کے بنیادی ڈھانچے، اساتذہ کی کارکردگی اور تعلیمی نتائج کو باہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام عوام کے اندر سے مایوسی کا خاتمہ کرکے گا اور اس کرپٹ نظام کو تبدیل کرنے کا زریعہ بنے گا۔ انہوں نے یہ بات کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا تمام کارکنان اجتماع عام میں عوام کی شرکت کے لیے رات دن محنت کر کے اسے پیغام کو ہر گلی محلے اور بازاروں تک پہنچائیں اس وقت عوام حکمرانوں کے ظلم وستم اور نا اہلی سے تنگ آ چکی ہے اور مایوسی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا اب عوام کی سمجھ میں آرہا ہے کہ جماعت اسلامی کو اسٹیبلشمنٹ نے اسمبلیوں سے دور کیوں رکھا تھا کیونکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یورپی کمیشن نے سوڈان کے شہر الفاشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے ہاتھوں عام شہریوں پر ڈھائے گئے مظالم کی شدید مذمت کی ہے اور تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی و انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کریں۔برسلز میں یورپی کمیشن کے ترجمان انور الانونی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ یورپی یونین نے بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے تازہ بیان کا نوٹس لیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ الفاشر میں کیے گئے حملے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین ان مظالم اور عام شہریوں و بنیادی ڈھانچے پر ہونے والے تمام حملوں کی سختی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد:۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازت قابل بحث معاملہ نہیں، 27ویں آئینی ترمیم کے بعد 28 ویں بھی آئے گی، بوقت ضرورت تبدیلی ہوتی ہے اور ہونی چاہیے۔سینیٹر فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بھارت کو مار کر خود کو منوا لیا ہے، جنگ ہم نہیں ہماری افواج لڑتی ہیں، دفاعی لائن کوبڑھانے کے لیے جو کرناہو کرنا چاہیے، عسکری اداروں کو مضبوط کرنا چاہیے، آرمی چیف کی مدت ملازمت سے متعلق قانون موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ روٹی، کپڑا اور مکان میں روڈ بھی شامل ہو گیا، ای چالان کا اقدام مثبت اقدام ہے، ای چالان پوری دنیامیں ہے، جو اچھا اقدام ہے...
اسلام آباد: ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی تعاون کے معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کو نیٹو کی طرز پر مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیے تاکہ امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس دفاعی معاہدے میں شامل ہونا چاہتا ہے کیونکہ یہ خطے کے امن اور مسلم ممالک کے اتحاد کے لیے ضروری قدم ہے، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کو نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج بنانی چاہیے تاکہ فلسطینیوں کا بھرپور دفاع...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے اپنا کردار ادا کروں گا، آنے والے دنوں میں اچھی اور مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تلخی اور تقسیم اپنے عروج پر ہے، ایسے میں تمام سیاسی قوتوں کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا۔ پنجاب بھون میں ناشتے سے لطف اندوز ہوئے، تمام مراعات ارکان اسمبلی اور مہمانوں کیلیے ہیں،شرٹ کی جیب...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق اسپیکر مشتاق غنی نے کہنا ہےکہ27 ویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں انکا نام مٹ جائے گا۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر کے پی کے مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے جوں ہی ہم پنجاب میں داخل ہوتے ہیں تو پنجاب میں سلوک ہوتا دیکھ لیں ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز آپ بھی ایک صوبے کی وزیر اعلیٰ ہیں اور سہیل آفریدی بھی کے پی کے کا وزیر اعلیٰ ہیں، خدا نہ کرے کے برا وقت آئے کے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی : فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے احتجاج میں ہم تھے، لیکن جو ہوا غلط ہوا، جس نے پریس کانفرنس کی اس کے سارے گناہ معاف ہوئے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ میرا نام بطور وزیر اعلیٰ نامزد ہوا، وفاقی وزراء نے پریس کانفرنسز شروع کردیں، انہیں مجھ پر لگائے گئے الزامات پر معافی مانگنی چاہیے، میرا جو بیان 24 نومبر احتجاج سے متعلق چل رہا ہے وہ پچھلے سال کا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا: اختیار ولیاختیار ولی نے کہا کہ سہیل آفریدی کی ویڈیوز...
خیبرپختونخوا حکومت نے 12 نومبر کو امن جرگہ بلانے کا اعلان کرتے ہوئے ایک دفعہ پھر واضح کیا ہے کہ صوبے میں کسی بھی عسکری کاروائی کی اجازت نہیں دینگے۔تیسری بار حکومت میں آئے ہیں۔جو فیصلہ ہوگا وہ بھی ہماری مرضی سے ہوگا، صوبے کے امن و امان کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ شامل ہیں۔ ان باتوں کا اظہار گزشتہ روز اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے معان خصوصی اطلاعات شفیع جان، صوبائی سیکرٹری علی اصغر،جنرل سیکرٹری پشاور ریجن شیر علی،عرفان سلیم اور کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں امن وامان پر دو ماہ تک تفصیلی بحث ہوئی۔صوبے میں امن و امان...
فائل فوٹو سینیٹر قراۃ العین مری کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کے اجلاس میں کمیٹی نے دو وفاقی وزراء کے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں منصوبوں کو مسترد کر دیا۔قائمہ کمیٹی نے شيخوپورہ میں بین الاقوامی ادارے نے سینٹر آف ایکسیلنس بنانے پر اظہار تشویش کیا۔ چیئر پرسن کمیٹی نے کہا کہ ادارہ فنڈز بھی نہیں دے رہا اور سینٹر آف ایکسیلنس بنایا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کےفنڈز وہاں استعمال کرنےکا پلان ہے جہاں دو زرعی تحقیقی ادارے ہیں۔کمیٹی نے نارووال کے ان دو منصوبوں کے لیے فنڈز نہ دینے کی ہدایت کر دی۔ کمیٹی رکن سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ ہمارے دو ریسرچ ادارے موجود ہیں نئے ادارے کی ضرورت...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے نائب صدر ہان ژنگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات دوحہ میں جاری سماجی ترقی سے متعلق دوسری عالمی کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین آہنی بھائی اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔ انہوں نے چین کی جانب سے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ صدر زرداری نے سی پیک کے کامیاب نفاذ میں چین کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ چین کے نائب...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کے کیسز سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے پر تحریک انصاف رہنماؤں اور کارکنوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر احتجاج کیا، وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ تین ججز نے فیصلہ دیا پھر بھی عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جارہی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مظاہرین میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی بھی پہنچ گئے اور بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے، انہوں ںے عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے عدالت میں بائیو میٹرک کرالیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ چیف جسٹس ہائیکورٹ کے سیکریٹری کے آفس پہنچے۔...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی منتقلی کے کیس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے انکشاف کیا کہ چڑیا گھر میں ویٹنری ڈاکٹر کا کمرہ اسٹور کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، ایکسرے مشین خراب ہے، آپریشن تھیٹر ناقابلِ استعمال ہے، جبکہ جانوروں کو بے ہوش کرنے یا خون کے نمونے لینے کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے۔عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جانوروں کی صحت اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں بتدریج چڑیا گھر ختم کر کے قدرتی ماحول میں نیشنل پارک بنائیں۔ اس طرح کا چڑیا گھر نہیں چل سکتا،...
فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پر اغوا خاتون کو زندہ یا مردہ برآمد کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کاہنہ سے مبینہ اغوا خاتون کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حیرت ہے آپ سے ایک خاتون ریکور نہیں ہورہی، فوزیہ کا سراغ اس کے گھر سے ملے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ انہیں چاروں صوبوں اور گینگز کو چیک کرنے کی مہلت دیں، فوزیہ بی بی جاتے ہوئے خود سامان پیک کر کے لے گئی تھی۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ فوزیہ کو جن اٹھا کر لے گئے۔ آئی جی نے کہا کہ 109 فون نمبرز کی سی ڈی آر لے کر...
ٹریفک پولیس حکام کے مطابق شہری سے رابطہ ہوگیا ہے اسے سہولت سینٹر جانے کا کہا گیا ہے، یہ چالان ری ویو ہو جائیں گے اور چونکہ ان کا پہلا چالان تھا اس لیے وہ بھی معاف ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے 3چالان ایک ہی مقام پر اور 2 دوسرے مقام پر ہوئے۔ شہری نے بتایا کہ پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر ہوا جب کہ تمام...
—فائل فوٹو بجلی کے بل کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ڈسکوز نے جولائی تا ستمبر 2025 کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی تھی، جس میں بجلی صارفین کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کا اضافہ مسترد کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔بجلی صارفین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں ایک بار پھر کیپسٹی پیمنٹس میں اضافہ ہوا ہے، جولائی تا ستمبر بجلی کا گردشی قرضہ پھر بڑھ گیا ہے، بجلی صارفین بلوں میں تین روپے کا سرچارج ادا کر رہے ہیں، ایسا لگ رہا ہے کہ گردشی قرض بڑھتا ہی جائے گا۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ حکومتی پیکج کے بارے میں ہمارے پاس تحریری طور پر ابھی تک کچھ...
ویب ڈیسک: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہو گئے، سمیع اللہ وزیر نے ہادی علی چٹھہ کی جانب سے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔ عدالت نے ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ مجھے وکیل کرنے کیلئے وقت دیا جائے، جج افضل مجوکا نے کہا کہ ہفتے کے روز اپنے وکیل کی پاور آف اٹارنی جمع کروا دیں۔ ایمان...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ آج بھی اہلِ کشمیر کے حقوق سلب کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے چشم پوشی نہ کرے،بھارت طویل عرصے سے بنیادی انسانی حقوق،حقِ خودارادیت اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے یومِ شہدائے جموں کے موقع پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں صدرزرداری نے کہا کہ 6 نومبر1947 کا سانحہ برصغیر کی تاریخ کا بدترین قتلِ عام تھا۔ ڈوگرہ فوج،آر ایس ایس اور مسلح جتھوں نے جموں میں 2 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ نصف ملین سے زیادہ مسلمان جموں کے قتلِ عام کے بعد ہجرت پر مجبور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیویارک سٹی نے انتخابات کے بعد اپنی خودمختاری کھو دی ہے اور اب میامی اُن شہریوں کے لیے ’پناہ گاہ‘ بن چکا ہے جو کمیونزم سے فرار چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بیان امریکا بزنس فورم میں دیا، جہاں انہوں نے 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ ظہران ممدانی کے نیویارک کے نئے میئر منتخب ہونے پر تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس اتنے انتہا پسند ہو چکے ہیں کہ اب لوگ نیویارک کے کمیونزم سے بچنے کے لیے میامی کا رخ کریں گے۔ ممدانی نے اپنی مہم میں مفت ٹرانسپورٹ، کم لاگت مکانات، اور امیروں پر بھاری ٹیکس جیسے وعدے کیے تھے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے...
بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح
بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی اور ریٹائرڈ فوجی افسران کے تعاون سے جدید کلینک کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 6 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بحریہ انکلیو میں معروف کالم نگار خالد منصور ایرانی، بریگیڈیئر (ر) ابوبکر، بریگیڈیئر (ر) بدر، کرنل (ر) ڈاکٹر رشید اور ای ایف اے کے اراکین کی جانب سے نئے کلینک کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر خالد منصور ایرانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس کلینک کا مقصد عوام کو معیاری، جدید اور سستی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ بریگیڈیئر (ر) ابوبکر اور بریگیڈیئر (ر) بدر نے کہا کہ کلینک میں انتہائی...
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیفا کے سینئر نائب صدر شیخ سلمان نے کہا کہ مجھے پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے، 2017 کے بعد یہ میرا پہلا دورہ ہے۔ شیخ سلمان نے کہا کہ میں اچھے وقت میں آیا ہوں کیونکہ اب یہاں فٹبال کی منتخب باڈی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمارے سامنے ایک واضح روڈ میپ ہے، ہم فیفا اور اے ایف سی کے تعاون سے اس خوبصورت ملک میں فٹبال ٹیم کو ترقی دیں گے۔ فیفا کے سینئر...
انصار اللہ کے رہنما نے کہا کہ ہم صیہونی رجیم کے ساتھ براہِ راست تصادم کو ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ اس نوعِ کی نبرد داخلی جنگوں کی نسبت کم خرچ ثابت ہوتی ہے اور اسلامی امت کی اتحاد کو مضبوط کرنے میں مدد کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی تحریکِ انصاراللّٰہ کے ایک سینئر رکن محمد البخیتی نے کہا: صیہونی رژیم کا کوئی بھی حملہ یمن پر فوری اور زبردست جواب پائے گا۔ خبررساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی سیکشن کے مطابق، محمد البخیتی نے منحرف بیانات کے جواب میں واضح کیا ہے کہ کسی جارحیت کی صورت اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینگے، جو صیہونی ریاست کے انہدام کی جانب ایک قدم ہوگا۔ واضح رہے کہ بنیامین نتن یاہو نے تحریکِ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازع بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ نیویارک کے نو منتخب میئر زہران ممدانی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد شہری بڑی تعداد میں شہر چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہو جائیں گے۔ میامی میں منعقدہ ایک بزنس فورم سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ “نیویارک سٹی نے الیکشن کے دن اپنی خودمختاری کھو دی، اب دیکھتے ہیں زہران ممدانی اس شہر کو کس طرح چلاتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، لیکن ان کے لیے یہ آسان نہیں ہوگا۔” ٹرمپ نے مزید کہا کہ “میامی جلد ہی نیویارک سٹی کے ان شہریوں کے لیے نئی پناہ گاہ بن جائے گا جو ممدانی کے بقول ‘کمیونسٹ نظریات’ سے بچنا چاہتے ہیں۔”...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر تمام اراکین نے اُن کا پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور 27ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر سیاسی و تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ قومی اسمبلی کے فورم پر اٹھانے اور قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران آٹھ طیارے مار گرائے گئے تھے۔ امریکی صدر نے دنیا بھر میں اپنے تجارتی اور سفارتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت و پاکستان کے درمیان جاری تنازعے کو ختم کرنے میں کامیاب رہے۔ ایک بزنس فورم میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاتھ میں ایک معاہدے کی دستاویز تھی، جب انہیں خبریں موصول ہوئیں کہ “سات یا آٹھ طیارے مار گرائے گئے”۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس معاہدے کو اس لیے رک گئے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس دوران دونوں پڑوسی ملک جنگ کی راہ اختیار کریں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ظہران ممدانی کے نیویارک سٹی کا میئر بننے کے بعد شہری اب بڑی تعداد میں شہر چھوڑ کر فلوریڈا منتقل ہوں گے۔میامی میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “نیویارک سٹی نے الیکشن کے دن اپنی خودمختاری کھو دی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ ظہران ممدانی شہر میں کیسا کام کرتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ نیویارک کامیاب ہو، اور اگر ممکن ہوا تو ہم ان کی کچھ مدد بھی کریں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی میامی نیویارک سے آنے والے ان افراد کے لیے نیا مسکن بن جائے گا جو ممدانی کے بقول “کمیونسٹ نظریات” سے بچنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے اپنی...
لاہور؍ننکانہ صاحب (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات ننکانہ صاحب میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ تمام مذاہب قابل احترام اور امن کا درس دیتے ہیں۔ مذہب اپنا اپنا لیکن انسانیت سانجھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں نے یاتریوں کی بہترین مہمان نوازی کے لیے خصوصی طور پر انتظامات کیے۔ بھارت سے آئے اکال تخت کے گیانی کلدیب سنگھ گڑگج نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی دھرتی سے عشق ہے۔ ہم یہاں آزادی سے گھوم رہے ہیں ہمیں کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں۔ سکھ قوم حکومت پاکستان کی شکر گزار ہیں۔ پاکستان...
عالمی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ وہ جلد فٹ بال سے ریٹائر ہو جائیں گے، اور اس فیصلے کا سبب فیملی کے ساتھ مزید وقت گزارنا ہے۔ دنیا بھر میں کرسٹیانو رونالڈ کے مداح ان کے اس فیصلے پر نہایت افسردہ ہیں۔ 40 سالہ رونالڈو نے اعتراف کیا کہ اپنے شاندار کیریئر کا اختتام کرنا ان کے لیے بہت مشکل ہوگا لیکن انہوں نے اس فیصلے کی تیاری پچھلے کئی سالوں سے کی تھی۔ ال نصر کے اسٹرائیکر اور فٹ بال کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کے بارے میں سنجیدہ ہیں اور اس پر کئی سالوں سے سوچ رہے ہیں۔...
بالی ووڈ کے اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے کہا ہے کہ میرے شوہر کے ایک پنڈت ہیں جو ہمارے گھر میں پوجا پاٹ کرانے کے 2 لاکھ روپے لیتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیتا آہوجا نے یہ انکشاف ایک پوڈ کاسٹ میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں گووندا سے کہتی ہوں کہ آپ خود دعا کرائیں وہ قبول بھی ہوں گی۔ سنیتا آہوجا نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے، بندہ اپنے لیے جو دعا مانگ سکتا ہے وہ کوئی اور نہیں کرسکتا اور جو دعا آپ خود مانگیں گے تو وہ قبول ہوتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر میں کوئی عطیہ کرتی ہوں یا کوئی اچھا کام کرتی ہوں تو میں اسے اپنے ہاتھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن / صباح نیوز) 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے اہم معاملے کے پیش نظر وزیراعظم نے تمام وفاقی وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے غیر ملکی دورے فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ تمام وزرا اور پارلیمانی ارکان اسلام آباد میں موجود رہیں تاکہ ترمیم کے حوالے سے اجلاس اور مشاورتی عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد 27 ویں ترمیم کے قانونی اور آئینی پہلوؤں پر مکمل توجہ دینا اور ملکی مفاد میں فوری اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت ترمیم کی منظوری کے لیے اعلیٰ سطحی مشاورت اور حکمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک /واشنگٹن /یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک/ آن لائن) امریکا میں34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت لیا اور نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ظہران ممدانی نے 486,741 جبکہ ان کے مدمقابل نیویارک کے سابق گورنر، آزاد امیدوار نیڈریو کومونے 396,177 ووٹ لیے، ری پبلکن کے کرٹس سلوا صرف79,281 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ نیویارک میئر کے الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی جہاں2001ء کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود رہی، 17 لاکھ سے زاید ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) شکارپور کے تاریخی قبرستان میں منشیات کے اڈے پر کارروائی کروائی تھی، گزشتہ 18 سالوں سے محرومی اور پسماندگی کا سلسلہ جاری ہے۔ نہ صرف شکارپور بلکہ پورا سندھ پیچھے رہ گیا ہے، عمر سومرو۔تفصیلات کے مطابق سابق نگران صوبائی وزیر بیرسٹر محمد عمر سومرو شکارپور پریس کلب پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مخصوص مقصد کے تحت یہاں آئے ہیں، کیونکہ انہیں سندھ اور اپنی دھرتی سے بے پناہ محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ‘‘عمر سومرو کون ہے؟ میں نہیں جانتا’’ ایسے الفاظ بولنے والوں کو یا تو اقتدار کا نشہ ہے یا پھر انہیں کوئی اور مسئلہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کسی خاص پیغام کے ساتھ نہیں آئے تھے، 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ دیکھنے کے بعد ہی اس کے نکات پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ فیصل واوڈا سے ملاقات معمول کی سیاسی نوعیت کی تھی، ایسی ملاقاتیں سیاست میں معمول کا حصہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے شاید کوئی مسودہ جاری کیا ہے، مگر اس کی درستگی یا صداقت کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ 27ویں آئینی ترمیم کا اصل مسودہ سامنے آنے کے بعد ہی...
اے این پی رہنما ایمل ولی—فائل فوٹو بلوچستان ہائی کورٹ نے اے این پی رہنما ایمل ولی کے بطور سینیٹر انتخاب کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایمل ولی خان کی سینیٹ الیکشن میں کامیابی مکمل طور پر آئینی و قانونی ہے۔جسٹس محمد کامران ملا خیل اور جسٹس گل حسن ترین پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد؛ سینیٹر ایمل ولی کو حراست میں لے لیا گیا عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ایمل ولی خان کی نامزدگی اور انتخاب آئینی و قانونی تقاضوں کے مطابق ہوا، ان کا شناختی کارڈ بلوچستان کے پتے پر جاری ہوا، ان کا نام کوئٹہ کے...
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم 27 ویں ترمیم کو رد کرتے ہیں ،کوئی بھی آئینی ترمیم فارم 47 والی اسمبلی نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو کی ٹویٹ کے ذریعے جو باتیں سامنے آئی ہیں انتہائی خوفناک ہیں، پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد ترمیم پر ردعمل دیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت بل لے کر آئی ہے کسی نے خدوخال نہیں دیکھا، کبھی بھی این ایف سی ایوارڈ کو نہیں چھیڑا گیا، صوبوں کی مشاورت کے بغیر کچھ نہ کیا جائے۔ ادھر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم 27 ویں ترمیم کو...
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے برآمدات میں اضافہ اور سرمایہ کاری کا فروغ ناگزیر ہے۔کراچی میں "دی فیوچر سمٹ” کے نویں ایڈیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، اور حکومت نوجوانوں کو باصلاحیت اور کارآمد شہری بنانے کے لیے ان پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔مصدق ملک نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے لیے سازگار ماحول، معیاری تعلیم اور بہتر صحت کا نظام فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اشتہار
مقبوضہ جموں و کشمیر کی مذہبی تنظیموں کے اتحاد متحدہ مجلس علما (ایم ایم یو) نے حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے اسکولوں میں وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ منانے کے حکم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کے قبضے کا ماڈل دہرا رہا ہے، آل پارٹیز حریت کانفرنس ایم ایم یو نے اسے ثقافتی تقاریب کے نام پر مسلمانوں پر آر ایس ایس نظریہ مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ تنظیموں کے اس اتحاد کی قیادت میرواعظ عمر فاروق کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ ہدایت نامہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کر رہا ہے اور حکومت پر زور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی میں حکومت کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم وفاق کی وحدت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے کیونکہ ترمیم کا حق صرف ان اراکین کو حاصل ہے جو عوامی مینڈیٹ کے ساتھ ایوان میں آئے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ پورے ملک میں یہ تاثر پیدا ہو چکا ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہے، جبکہ موجودہ حکومت محض 16 نشستوں کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم ایک نہایت سنجیدہ اور حساس معاملہ ہے، بھارت کے آئین میں اب تک...
پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر تمام اراکین نے اُن کا پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور 27ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر سیاسی و تنظیمی امور پر گفتگو...
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے اور ترمیم کا حق صرف ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، موجودہ حکومت نے 16 نشستوں کے ساتھ حکومت سنبھالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم ایک سنجیدہ معاملہ ہے، بھارت کے آئین میں اب تک 106 ترامیم ہوئی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم کی ضرورت کے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کو خبردارکرتے ہوئے کہا ہے کہ 27ویں ترمیم وفاق کے لیے خطرہ ہے اور ترمیم کا حق صرف ان اراکین اسمبلی کو حاصل ہے جو مینڈیٹ لے کر آئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ پورے ملک میں ہلچل ہے کہ وفاق صوبوں پر حملہ آور ہو رہا ہے، موجودہ حکومت نے 16 نشستوں کے ساتھ حکومت سنبھالی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں ترمیم ایک سنجیدہ معاملہ ہے، بھارت کے آئین میں اب تک 106 ترامیم ہوئی ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم کی ضرورت کے...
کراچی (نیوز ڈیسک)اداکارہ اور اینکر مشی خان نے کراچی میں ہونے والی ہالووین پارٹیوں کے حوالے سے ایسے انکشافات کیے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ مشی خان سماجی اور اخلاقی موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں، انھوں نے اپنے تازہ ویڈیو بیان میں ان پارٹیوں کو ’’کھلی فحاشی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریبات قانونی اور اخلاقی لحاظ سے قابلِ تشویش ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں کراچی میں ایک مخصوص ہالووین پارٹی منعقد ہوئی جس میں مبینہ طور پر ہم جنس پرست افراد کو ان کے ساتھیوں سمیت مدعو کیا گیا۔ مشی خان کے مطابق ’’مجھے اطلاع ملی ہے کہ یہ تقریب...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ کے پی کی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر پارلیمنٹ میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی زیر صدارت اسلام آباد پارلیمنٹ ہاؤس میں پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی آمد پر تمام اراکین نے اُن کا پرتپاک استقبال اور خیر مقدم کیا، ملاقات میں سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات اور 27ویں آئینی ترمیم سمیت دیگر سیاسی و تنظیمی امور پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کا معاملہ قومی اسمبلی کے فورم پر اٹھانے اور قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ کیا جس...
راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی(این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے فیک نیوز پھیلانے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق جھوٹی خبروں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی آر نمبر 186/2025 پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کے تحت درج مقدمے میں ملزمان پر آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ مذکورہ کارروائی این سی سی آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر راولپنڈی نے کی، جس کے تفتیشی افسر انسپکٹر محمد توصیف ہیں۔ این سی سی آئی اے نے بتایا کہ...
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی۔فوٹو: فائل چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے وقت ایم کیو ایم نے ایک مطالبہ رکھا تھا، ہم نے کہا تھا کہ ایسی جمہوریت چاہیے جس کے ثمرات عوام تک پہنچیں۔چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر خود حکومت سے رابطہ کیا، ہمارے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات سے یہی اندازہ ہوا کہ ترمیم گُڈ گورننس اور صوبوں میں بہترین ہم آہنگی کیلئے لائی جا رہی ہے۔ آئینی ترمیم پر حیرانی و پریشانی نہیں ہونی چاہیے: فاروق ستارایم...
غاصب صیہونی رژیم کے صدر اسحاق ہرزوگ نے اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہ اسرائیل اس وقت گذشتہ تیس برس کے دوران بدترین حالات کا شکار ہے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل تباہی کے دہانے پر آن کھڑا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی دائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے امریکی صدر کے منصوبے پر شدید تنقید اور غزہ پر جاری حملوں نے جنگ بندی کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ ایسے میں صیہونی رژیم کے سربراہ اسحاق ہرزوگ کا خیال ہے کہ موجودہ چیلنجنگ صورتحال سے نکلنے کے لیے اسرائیل کو "بدنام انتہاپسندی" کو ایک طرف رکھ کر ٹرمپ کی شرائط کو قبول کر لینا چاہیے۔ اس نے خبردار کیا ہے کہ اندرونی انتشار نے اسرائیل...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاكرات میں امریکہ نے ہمیشہ میزائل پروگرام اور علاقائی مسائل اٹھائے، جن پر ہمارا موقف كسی سے ڈھكا چھپا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی مذاکرات سے گریز نہیں کیا۔ ہمارے پاس منطق اور دلیل ہے۔ اگر مقابل فریق نا معقول اور غیر منطقی مطالبے نہ کرے تو ہم، باہمی مفادات كے حصول كے لئے ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ تاہم ہمیں امریکہ میں یہ سنجیدگی نظر نہیں آتی۔ اب اگر امریکہ سے مذاکرات ہوئے تو وہ صرف جوہری پروگرام پر ہی ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار...
ہریانہ انتخابات: برازیلی ماڈل کے متعدد ووٹس، راہول گاندھی نے مودی حکومت کی دھاندلی کا پردہ فاش کردیا
بھارتی لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’مودی ٹرمپ اور امریکا سے خوفزدہ ہیں ‘، راہول گاندھی کی بھارتی وزیرِاعظم پر تنقید این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ ہریانہ ریاست میں تقریباً 25 لاکھ جعلی ووٹ ڈالے گئے جو کہ کل 2 کروڑ ووٹروں کا تقریباً 12.5 فیصد بنتا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ کئی کانگریس امیدواروں نے انتخابات کے بعد شکایت کی کہ ووٹنگ میں گڑبڑ ہوئی ہے۔ ان کے مطابق تمام ایگزٹ پولز نے کانگریس کی جیت کی پیشگوئی کی تھی مگر نتیجہ بی جے پی کے حق...
---فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمیں جب پتہ ہوگا کہ کیا ترمیم ہو رہی ہے تو اس کے لحاظ سے بات چیت کریں گے، 27ویں ترمیم کے معاملے پر اب تک حکومت نے بات چیت نہیں کی۔فاروق ستار نے جیو نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ جتنا جَلدی حکومت اپنے اتحادیوں کو اعتماد میں لے گی اتنا اچھا ہے، بلدیاتی آئینی ترمیم پر وزیرِاعظم، وزیرِ قانون سمیت وفاقی وزراء کا ایم کیو ایم سے وعدہ ہے، 27ویں آئینی ترمیم کے ساتھ مجوزہ بلدیاتی آئینی ترمیمی بل کو بھی منظور ہونا چاہیے۔فاروق ستار نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم میں گورننس، انتظامی معاملات کے ساتھ کراچی کا مسئلہ...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مخصوص شعبوں کو مراعات دیں تو اشرافیہ ہی غالب ہوتی ہے، پروٹیکشن اور ٹیرف میں پیسہ بن رہا ہو تو ایکسپورٹ کیسے بڑھے گی؟، لوکل ٹریڈ میں پروٹیکشن اور ٹیرف رعایت ملے گی تو دنیا سے کون مسابقت کرے گا، رئیل اسٹیٹ آج کل مندی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے لیے اشرافیہ کے غلبے کو توڑنا ضروری ہے۔ مقامی ہوٹل میں دی فیوچر سمٹ کے نویں ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ اپنی سمت درست کرنے سے پہلے منزل کا تعین بہت ضروری ہے، نوجوانوں کی منزل کوئی پیچیدہ نہیں ہے، نوجوان...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ پوٹینشل موجود ہے، جسے درست سمت میں استعمال کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ کراچی میں منعقدہ فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے، جہاں توانائی، معدنیات، سیاحت اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت اور محفوظ سرمایہ کاری کا ماحول فراہم کرے گی۔ تقریب سے دیگر مقررین اور ماہرینِ معیشت نے بھی خطاب کیا اور حکومت کی معاشی...
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکسٹائل ہماری ایکسپورٹس کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہے، آئی ٹی سروسز میں ستمبر میں ریکارڈ ایکسپورٹ ہوئی، فرماسیوٹیکل کی انڈسٹری کی کارکردگی بہترین رہی ہے اور اس میں مزید بہتری کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ریکوڈک سے پہلے سال 2 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ہوگی، اس منصوبے میں بھرپور کام جاری ہے، پہلی بار آٹو انڈسٹری میں بھی بدآمدات ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: حکومت بلیو اکانومی کے وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے پرعزم ہیں: وزیر خزانہ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات کے لیے تاجروں سے مشاورت جاری رکھیں گے، مشاورتی گروپوں میں...
اسلام آباد ہائیکورٹ :سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے تنازعہ کیس کی سماعت ‘ پولیس پر شدید برہمی، فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ :سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے تنازعہ کیس کی سماعت ‘ پولیس پر شدید برہمی، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف ایگزیکٹو پی آئی اے مشرف رسول اور وقاص احمد کے درمیان لین دین کے تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وقاص احمد کی جانب سے اپنے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر دلائل دیے گئے۔ سماعت کے دوران وقاص احمد کی اہلیہ اور تین بچیوں کی لاہور سے مبینہ طور پر خلافِ ضابطہ گرفتاری سے متعلق انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، جس پر عدالت نے...
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین گزشتہ مذاکرات کے دور میں جن معاملات پر ڈیڈلاک تھا وہ ڈیڈلاک برقرار ہے اور مذاکرات شروع ہونے سے قبل جو ماحول ہونا چاہییے تھا وہ ماحول نہیں جو مذاکرات کی کامیابی کے لیے اچھا شگون نہیں تاہم اگر جنگ بندی پر ہی دونوں ممالک اتفاق کر لیتے ہیں تو یہ چیز بھی ایک اہم قدم کے طور پر شمار کی جا سکتی ہے۔ 25 سے 30 اکتوبر پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ترکیہ اور قطر کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات ایک لحاظ سے ناکام ہوئے کہ ان میں دہشتگردی کی مانیٹرنگ کے حوالے سے میکنزم طے نہیں ہو پایا لیکن ان مذاکرات میں سیز فائر کو 6 نومبر تک...
وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی نہ صرف سکھ مت کے بانی اور اکابرین میں سے ہیں بلکہ وہ امن، برابری، رواداری اور انسانیت کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بابا گرو نانک کا پیغام جو محبت، بے لوث خدمت، اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی ہے، نسلوں کو اتحاد اور امن کا درس دیتا ہے اور ایک انصاف پسند دنیا کے قیام کے لیے مشعلِ...
رانو ریچھ کو سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر سی ون30 جہاز میں کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ ریہیبلیٹیشن مرکز کے ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد وائلڈ لائف حکام نے رانو کی مرکز آمد پر اسے خوش آمدید کہا اور بتایا کہ منتقلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریچھ ’رانو‘ کی حالت تشویشناک، مشاہداتی رپورٹ میں مبینہ غفلت کا انکشاف ریچھ رانو کی ٹریننگ، جسمانی اور ذہنی فٹنس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جا سکے، دوسرے مرحلے میں رانو کو گلگت بلتستان کے جنگلات میں اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کیا جائے گا۔ محکمۂ...
اسکرین گریب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیویارک نے نیا نوجوان میئر چنا ہے، کراچی نے بھی نوجوان میئر چنا، کراچی کی تبدیلی نیویارک تک پہنچ گئی ہے۔مراد علی شاہ نے فیوچر سمٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشب کو فروغ دے رہی ہے، کاروباری سرگرمیوں کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، رابطوں میں اضافے سے ہی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں۔اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کراچی میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 24 سرکاری ادارے بیچنے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کی نجکاری اس سال سے...
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری نے عدالت کے گزشتہ حکم نامے کو بے بنیاد قرار دیا اور مؤقف اپنایا کہ گزشتہ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ مجھے فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی، مجھے چارج پڑھ کر نہیں سنایا گیا عدالت میں موجود کیمروں کی ریکارڈنگ دیکھ لیں، مجھے نہیں معلوم کہ مجھ پر کیا الزام ہے۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ آپ کے وکیل کو الزامات بتائے گئے تھے، ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ عدالت آج چارج پڑھ کر سنا دے اور سمجھا دے۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ اپنے وکیل کو بلائیں انھیں چارج بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانگی سے عین قبل روک دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق وہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ چکے تھے، مگر امیگریشن حکام نے انہیں لاہور ہائی کورٹ کے احکامات دکھانے کے باوجود سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ سے ہی اپنے وکیل اور قریبی ساتھیوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے انہیں واضح اجازت دی تھی کہ وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں تک بھی پہنچا دی گئی تھی، تاہم امیگریشن افسران نے ہائی کورٹ کے فیصلے...
پاکستان درست سمت میں گامزن، پائیدار ترقی کے لیے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن ناگزیر، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب
وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کراچی میں 2 روزہ ’دی فیوچر سمٹ‘ کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی اس معاشی بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے، اور پاکستان کو برآمدات کا مرکز بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پیداواری بنیاد پر مبنی ترقی ہی معیشت کے استحکام کا پائیدار راستہ ہے، جبکہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو تمام سرکاری اداروں میں مربوط انداز میں نافذ کیا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگنے کی بات درست...
نیویارک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے، زہران ممدانی کا میئر الیکشن جیتنے کے بعد پہلا خطاب
نیویارک سے موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا، مستقبل اب عوام کے ہاتھ میں ہے، زہران ممدانی کا میئر الیکشن جیتنے کے بعد پہلا خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 November, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس) امریکی شہر نیویارک میں میئر کا الیکشن جیتنے والے زہران ممدانی نے کہا ہے کہ عوام نے ثابت کردیا کہ طاقت ان کے ہاتھ میں ہے اور نیویارک میں موروثی سیاست کا خاتمہ ہوگیا۔ وہ یکم جنوری کو میئر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ میئر منتخب ہونے کے بعد اپنے خطاب میں زہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کے محنت کش طبقے نے تمام رکاوٹوں کے باوجود تبدیلی ممکن بنادی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے ثابت کردیا کہ مستقبل اب عوام کے...
کراچی: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معیشت کی ترقی کے لیے اشرافیہ کے غلبے کو توڑنا ضروری ہے۔ فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اپنی سمت درست کرنے سے پہلے منزل کا تعین بہت ضروری ہے ۔ نوجوانوں کی منزل کوئی پیچیدہ نہیں ہے ۔ نوجوان تبدیلی پر یقین رکھتے ہیں ان کی خواہشات سادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو لاہور کی اسموگ کا اندازہ نہیں ہے۔ اسموگ سے زندگی کے 7 سے 8 سال عمر کم ہو جاتی ہے ۔ میرے والد کھ آخری دنوں میں میری خواہش تھی کہ وہ چند گھنٹوں کے لیے ہوش میں آئیں اور میں ان کا...
فائل فوٹو کراچی میں اسکیم 33 کی نجی سوسائٹی کے 650 متاثرین کو پلاٹس نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہے کہ متاثرین کا کیس سات سالوں سے زیرِ التواء ہے، 2020 میں کہا گیا تھا کہ متاثرین کو پلاٹس فراہم کیے جائیں گے، لیکن پانچ سال گزر جانے کے باوجود وہ اب تک اپنے پلاٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ متاثرین میں عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جو چاہتے ہیں کہ ان کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو۔سندھ ہائیکورٹ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت تک متاثرین کو پلاٹس کا قبضہ نہ...
پارٹی رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی سربراہ محمد یاسین ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر بھارتی حکومت کے خلاف اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی درخواست کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں پارٹی ترجمان محمد رفیق ڈار، وائس چیئرمین سلیم ہارون، یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک، برطانیہ میں قائم بین الاقوامی لاء فرم ”میڈ-عرب-انٹرنیشنل”...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک میں تاریخ ساز الیکشن کے نتیجے میں ظہران ممدانی پہلی بار ایک مسلم میئر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ خوف پر امید کی فتح ہوئی ہے اور نیویارک میں اب اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر عوام کا ہے اور مستقبل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ظہران ممدانی نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی زندہ ہے اور عوام نے مورثی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے تبدیلی پر یقین ظاہر کیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز،...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے بابا گرونانک کے 556 ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آج بابا گرو نانک دیو جی کے 556 یوم ولادت پر میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو پرخلوص اور دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ بابا گرو نانک دیو جی کا شمار نہ صرف سکھوں کے اکابرین میں ہوتا ہے بلکہ وہ ایک ایسے نظریاتی آدمی تھے جنہوں نےساری انسانیت کے لیے امن و برابری اور تحمل و برداشت کو فروغ دینےکا درس دیا۔ آئی سی سی سہ ماہی اجلاس کا آغاز آج سے دبئی میں ہو گا انہوں نے کہا کہ...
ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر کے طور پر تاریخ رقم، پہلے خطاب میں اسلاموفوبیا کے خاتمے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک میں تاریخ ساز الیکشن کے نتیجے میں ظہران ممدانی پہلی بار ایک مسلم میئر کی حیثیت سے سامنے آئے ہیں۔اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ خوف پر امید کی فتح ہوئی ہے اور نیویارک میں اب اسلاموفوبیا کی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ شہر عوام کا ہے اور مستقبل بھی عوام کے ہاتھ میں ہے۔ظہران ممدانی نے کامیابی کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ آج کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی زندہ ہے اور عوام نے مورثی سیاست کو رد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک کے عوام نے تبدیلی پر یقین ظاہر کیا ہے، ٹیکسی ڈرائیورز،...
نیویارک سٹی کے نو منتخب اور پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے اپنی کامیابی کے بعد پرجوش خطاب میں اپنے حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔ خود کو ڈیموکریٹ سوشلسٹ کہنے والے 34 سالہ ظہران ممدانی نے کہا کہ مستقبل ہمارے ہاتھ میں ہے۔ ہم نے ایک سیاسی بادشاہت اُلٹ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کی تمام تر دھونس دھمکیاں ناکام، ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب انہوں نے اپنے حریف اینڈریو کومو کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں نجی زندگی میں بہترین تمنائیں دیتے ہیں، تاہم مزید کہا کہ لیکن آج رات ان کا نام میں آخری بار لے رہا ہوں، کیونکہ ہم ایسی سیاست کو خیرباد کہہ رہے ہیں جو...
ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کوئٹہ کے میڈیکل کالج میں زیرِ تعلیم کشمیری طلباء سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری طلباء اپنی مظلوم قوم کے نمائندے ہیں جن کے کندھوں پر ایک عظیم قومی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے اپنی آزادی، عزت اور شناخت کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جنہیں دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے کوئٹہ کے میڈیکل کالج میں زیرِ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ صیہونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان نے ایک فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے، اور ایران کے عوام پاکستان کی دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھیں گے۔اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئے اور مضبوط مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کے کردار اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بڑھتا ہوا اشتراک خوش آئند ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چند...
لاہور (کامرس رپورٹر + نیوز رپورٹر) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کو اوائل اکتوبر سے ہی مختلف خطوط اور پریس ریلیزز کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا تھا اور انڈسٹری نے مخالفت کی تھی کہ غیرضروری درآمدی چینی مت منگوائی جائے اور FBR کے پورٹلز کو کھلا رکھا جائے تاکہ مارکیٹ میں چینی کی سپلائی متواتر رہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکومت کو پہلا انتباہی خط 4 اکتوبر کو لکھا گیا جبکہ دوسرے اور تیسرے خطوط بالترتیب 9 اکتوبر اور 15 اکتوبر لکھے گئے۔ مگر غیر معیاری درآمدی چینی کو بیچنے کی خاطر پورٹلز کو بند کیا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں سے چینی کی کمی اور قیمتیں بڑھنا شروع ہو گئیں جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت نے نیپرا اور پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین پر فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) اور فیول کاسٹ کمپوننٹ (FCC) کی مالی سال 24-2023 کے لیے دوبارہ وصولی کے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے صارفین اور صنعتوں پر ایک اور غیر منصفانہ بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جوکسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے اپنے فیصلے کے مطابق، اس اقدام کے ذریعے کراچی کے صارفین سے تقریباً 28 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، جبکہ کورونا کے دور کے 33 ارب روپے کے انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج کی ادائیگی آج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کھیلوں میں سیاست کے بڑھتے ہوئے اثرات پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا ضروری ہے تاکہ کھیل کی روح برقرار رہ سکے۔وسیم اکرم نے وِزڈن کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مجھے کرکٹ میں سیاست بالکل پسند نہیں معاف کیجیے، لیکن سیدھی بات یہی ہے کہ کھیل کو سیاست سے دور ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج کرکٹ تقسیم کا شکار ہوتی جا رہی ہے اور اس صورتحال میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور قومی بورڈز کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کے کھلاڑیوں کو کھیلنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) 27ویں آئینی ترمیم سندھ کے وجود پر حملہ ہے۔ مجوزہ آئینی ترمیم کے ذریعے وفاق کو صوبے بنانے کا اختیار دینا، ملک میں شامل تاریخی قوموں کے وجود، ثقافت، زبان، اور تہذیب کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی تحریک کے مرکزی رابطہ سیکریٹری لال جروار، امیر بخش جروار، اور خیر محمد چانڈیو نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں دولت موڑ، ابراہیم چانڈیو، اور گاؤں چا?ر چانڈیو میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نہوں نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پاکستان کے بانی صوبے سندھ اور سندھی قوم کی تاریخ، تہذیب، زبان اور شناخت کو مٹانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری محکمہ اطلاعات و کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے نذرت کالج حیدرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نئے شروع ہونے والے بی ایس انگلش لٹریچر پروگرام کے نئے سیکشن کا افتتاح کیا۔سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ ندیم الرحمن میمن نے انگلش، کیمسٹری، بائیولاجی، فزکس لیبس، لائبریری، اور کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا، اساتذہ و طالبات سے ملاقات کی اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے علامہ اقبال ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 2022کے سیلاب سے تعلیمی اداروں کے انفرااسٹرکچر کو کافی نقصان پہنچا، تاہم حکومت سندھ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا...
کراچی: پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل راجا رب نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی مشقوں اور اطراف کے تمام حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کراچی کے دورے پر وائس ایڈمرل نے کہا کہ صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہےہیں، کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیےمکمل تیار ی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا اور جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ کراچی میں منگل کو ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور موٹر سائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے مسلح گارڈز کی ہجوم پر ہوائی فائرنگ کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ مشتعل ہجوم نے ڈمپر کو آگ لگادی ۔جس کے بعد ڈی آئی جی پی ٹریفک کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ٹریفک کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈی آئی جی پی ٹریفک نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ فیلڈ میں موجود تمام ٹریفک اہلکار اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی سرکاری و نجی گاڑیوں پر واضح نمونہ دار نمبر پلیٹس آویزاں ہوں اور ٹریفک قوانین پر...