2025-12-04@14:30:21 GMT
تلاش کی گنتی: 253

«کے درمیان مختلف شعبوں میں»:

(نئی خبر)
    لاہور(اوصاف نیوز)محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 162 آپریشن کر کے 20 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، خانیوال، بہاولنگر، راولپنڈی اور چنیوٹ میں کی گئیں۔ ان کے علاوہ میانوالی، ساہیوال، شیخو پورہ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں بھی کارروائی کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سے فتنہ الخوارج کے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر...
    محکمہ انسداددہشتگردی نے مختلف کارروائیوں کے دوران  20 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف شہروں میںکارروائیاں کیں ،یہ کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد ، خانیوال، بہاول نگر ، راولپنڈی ، چنیوٹ، میانوالی ، ساہیوال ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، بہاولپور اور حافظ آباد میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں لاہور سے 2 جبکہ راولپنڈی سے خطرناک دہشت گرد منموہن سنگھ کو گرفتار کیا گیا، منموہن سنگھ کا تعلق رحیم یار خان سے ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 آئی ای ڈی بم ، 23 ڈیٹونیٹرز ،61 فٹ حفاظتی...
    اسلام آباد:  وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم روس کے ساتھ سفارتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید  بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم نے روسی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا۔  روس کے اول نائب وزیر برائے توانائی پاول سوروکن نے 6 رکنی وفد کے ہمراہ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،  ہم روس کے ساتھ سفارتی،  تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ اہوں نے کہا کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن سے آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات نہایت مفید رہی، وزیراعظم...
    پاکستان اور  متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتیں اور معاہدے طے پاگئے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو نشان پاکستان عطا کردیا یہ معاہدے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان  کے پاکستان کے مختصر دورے کے موقعے پر کیے گئے جس کے لیے تقریب وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کو پاکستان آنے والے شیخ خالد بن محمد بن زاید انہیان  اپنا دورہ مکمل کرکے شام کو ہی واپس لوٹ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو رخصت کیا۔ https://twitter.com/GovtofPakistan/status/1895118589633474782 پاکستان اور امارات کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا۔...
    سٹی 42:  ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ  خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کا مختصر دورہ کرکے واپس روانہ ہوگئے، دورے کے دوران پاکستان اور  یو اے ای کے درمیان مفاہمتی  یادداشتوں اور  معاہدوں پر دستخط ہوئے، صدر مملکت نے ابوظبی کے ولی عہد کو نشانِ پاکستان کا اعزاز  بھی عطا کیا۔ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکارے دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں نور خان ائیربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ولی عہد شیخ خالد بن...
    اسلام آباد: ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان کا مختصر دورہ کرکے واپس روانہ ہوگئے، دورے کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے، صدر مملکت نے ابوظبی کے ولی عہد کو نشانِ پاکستان کا اعزاز بھی عطا ءکیا۔ ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان سرکارے دورے پر پاکستان پہنچے، جہاں نور خان ائیربیس پر وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ ابو ظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ ولی عہد شیخ خالد...
    تاشقند:وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد کے دورہ تاشقند کے دوران پاکستان اور ازبکستان میں مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کی تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ملک کے درمیان معلومات کے تبادلے، کھیلوں، سائنس و ٹیکنالوجی اور نوجوانوں کے امور پر مفاہمی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایوف نے بھی شرکت کی، اس موقع پر تاشقند اور لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان معلومات کے تبادلے، نوجوانوں کے امور، سفارتی پاسپورٹس اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اورازبکستان کےصدرشوکت میرضیایوف نےمشترکہ اعلامیے...
    ویب ڈیسک: پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے  سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں بارش اور  پہاڑی علاقوں پارا چنار، مالم جبہ، دیر بالا اور چترال میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ۔دیر کے شہری علاقوں میں رات گئے سے بارش اور بالائی علاقوں پر برف باری  جاری ہے۔ برفباری سے جاتی سردی لوٹ آئی۔   سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025 دیرلوئر، لواری ٹنل ،وادی کمراٹ جہاز بانڈہ، عشیرئی درہ ،کلپانی ،شاہی...
    باکو: پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کی خرید و فروخت کے ترمیمی معاہدے سمیت متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب کا انعقاد باکو میں ہوا، وزیراعظم شہباز شریف اور آذری صدر الہام علیوف نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ایل این جی کی خریدوفروخت کے فریم ورک معاہدے میں ترمیمی معاہدے، اسٹیٹ آئل کمپنی آذربائیجان اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق آذر بائیجان کے شہر نخ چیوان اور پاکستان کے شہر لاہور کے درمیان مفاہمتی یادداشت، پی ایس او ایل اور ایس او سی اے آر...
    BEIRUT: لبنان کے دارالحکومت میں مسلح مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور ان کے نائب کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی جہاں اسرائیلی فوجی طیاروں نے نچلی پروازیں کی اور اس دوران اسرائیل کی جانب سے مختلف علاقوں میں بمباری جاری رہی۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے باوجود لبنان کے مختلف علاقوں میں اسرائیل کی فضائی جارحیت جاری رہی اور جنوبی لبنان کے علاقوں قلیلہ، انصار، جناتہ، بارش اور معروب میں فضائی کارروائی کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں نے حلوسیا اور زیراریہ کے درمیانی علاقے پر بھی حملہ کیا تاہم جانی نقصان یا زخمیوں کے حوالے سے...
    عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق دو صوبوں بابل اور المثنیٰ کے گورنروں نے اتوار کو سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ عوام سہولت کیساتھ شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے علامتی جنازے کی تقریبات کیوجہ سے عراق کے مختلف صوبوں میں تعطیل کر دی گی ہے۔ عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق دو صوبوں بابل اور المثنیٰ کے گورنروں نے اتوار کو سرکاری دفاتر بند کر دیے ہیں تاکہ عوام سہولت کیساتھ شہید سید حسن نصر اللہ کے علامتی جنازہ میں شرکت کر سکیں۔ بابل گورنریٹ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بابل میں 2/23/2025 بروز اتوار کو سرکاری کام...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات واقعات کے دوران خاتون سمیت2افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک اسٹار CNG پمپ کے قریب رکشہ اچانک الٹ گیا ھس کے باعث ایک شخص جابحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی ۔لیاقت آباد 4 نمبر سرکاری اسکول نذد فرقانیہ مسجد کے قریب چھت سے گرکر 35 سالہ نازش زوجہ ندیم کو نیم مردہ حالت میں عباسی شہید ااسپتال منتقل کی ا گیا جہاں مضروب خاتون نے دوران علاج دم توڑ دیا ۔ دوسری جانب ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزما ن کی فائرنگ سے...
    اوکلاہوما کے ایک 87 سالہ شخص کو دنیا کا سب سے بڑا اینٹوں کا ذخیرے جمع کرنے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔ کلیم رینکیمیئر  نے 8,882 مختلف اینٹوں کو ایک لائبریری میں سجا رکھا ہے جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پر چوہوں کو بے وفا محبوب کا نام دینے کا ٹرینڈ، ماجرا کیا ہے؟ مزے کی بات یہ ہے کہ رینکیمیئر کو پتا نہیں تھا کہ ان کا اینٹوں کا ذخیرہ کرنا کسی مقابلے میں شامل کروادیا گیا ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ وہ شہر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ ان کی بیٹی سیلیا اور داماد ڈین بسیٹ نے دوستوں کی مدد سے اینٹوں کو گن کر ڈاکیومینٹ کیا اور...
    ریاض : وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ کے ساتھ اعلیٰ سطحی گروپ ڈسکشن میں مصروف ہیں
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور گردونواح میں موسم سرداور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ صبح کے وقت دھندہوگی۔ جمعرات کے روز میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت26.2 اورکم سے کم 10.3 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب 71فیصد اور شام پانچ بجے37فیصدتھا۔آج جمعہ کے روز طلو ع آفتاب صبح چھ بجکر54منٹ پر اور غروب آفتاب شام 6بجکر03منٹ پر ہوگا۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 13 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، جس کے دوران سرکردہ خوارج شاہ گل عرف روحانی سمیت 5 خارجی مارے گئے۔ شمالی وزیرستان میں دوسالی اور ٹپی میں جھڑپوں کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔ لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 2 اور ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کے دورن ایک خوارج مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک خوارج...
    شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
    قیصر کھوکھر:  پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے 4 محکموں میں مختلف اسامیوں کے لیے بھرتی کا عمل مکمل کر لیا ہے اور نتائج کا اعلان کر دیا ۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کل 35 امیدوار مختلف اسامیوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ ان میں سے 15 امیدوار انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ریجن کے لیے کامیاب ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں دانیال حیدر، فرزانہ بتول، ارسلان ثاقب، مگین اختر، حالیمہ سعدیہ، اُمِ حبیبہ، محمد شاہ رخ خان، عاقب سلیم، بشری ساجد، احمد رحمان، محمد احتشام، حلیمہ سعدیہ، صادیہ بتول اور ماہ نور ساجد شامل ہیں۔ قدیم اور جدید ترین ٹیکنالوجی...
    کوئٹہ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
    کندھکوٹ،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما احتجاج کررہے ہیں
    ٹنڈوالہ یار: حیسکو کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کیاجارہا ہے
    واشنگٹن: امریکہ کے مختلف شہروں میں امدادی ادارے یو ایس ایڈ کی بندش اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ احکامات بشمول امیگریشن، ٹرانسجینڈر کے حقوق اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے خلاف مظاہرے ہوئے۔ فلاڈیلفیا، کیلیفورنیا، مشیگن، ٹیکساس، وسکانسن، انڈیانا سمیت دیگر ریاستوں میں بھی مظاہرین نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ریلی نکالی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر امیر ترین شخص ایلون مسک اور ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے تیار کردہ سیاسی تجاویز پر مشتمل پراجیکٹ 2025‘ کی مخالفت میں الفاظ درج تھے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں، ڈیموکریٹک قانون سازوں اور سینکڑوں دیگر افراد نے کیپیٹل ہل کے باہر امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ کو بند کرنے کے احکامات کے خلاف احتجاج...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کر دی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، بالائی خیبر پختونحوا کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد رہے گا، مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد ی کی شدت برقرار ہے، چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بارش اور برفباری کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق...
    ویب ڈیسک : پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔  بیجنگ میں پاکستان اور چین میں قابل تجدید توانائی، کھاد اور تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، جس میں ٹھٹھہ سمینٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے درمیان ایم اویوپردستخط ہوئے۔  ایم اویو کے تحت پاکستان میں سمینٹ کی پیداوار میں پانچ ٹن یومیہ اضافے کیلئے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ سندھ کے محکمہ توانائی اورچین کی منگ یانگ توانائی کمپنی کے درمیان بھی ایم اویوپردستخط ہوئے، جس کے تحت چینی کمپنی پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پرتعاون کرے گی۔ پاکستان...
    لاہور (نیوزڈیسک)240 اساتذہ کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا، محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے خلاف مختلف کیسز کا فیصلہ سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر ایک سال میں 881 اساتذہ کے خلاف کیسز قائم ہوئے تھے، 23 کیسز کے حوالے سے درخواستیں مسترد کر دی گئیں، 11 اساتذہ اور افسران کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں 6 اساتذہ کو نکال دیا گیا اور 6 کی نوکری میں سال ضبط کر لیا گیا، 36 اساتذہ سے بنیادی تنخواہوں کی ریکوری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ 24 اساتذہ کا سالانہ انکریمنٹ روک لیا گیا۔مزید برآں 201 اساتذہ کو مختلف جرمانے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور 228 اساتذہ کو الزامات سے بری...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے پاکستان کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بالائی خیبر پختونخوا کے کچھ علاقے بارش سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔   اسلام آباد اور اس کے اطراف میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقے سرد رہیں گے۔ مری، گلیات اور ان کے آس پاس کی جگہوں پر سردی کی شدت برقرار رہے گی، اور چترال، دیر، سوات، کوہستان میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔   لاہور میں کم سے کم درجہ...
    حیدرآباد: مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں
    پاکستان اور چین کے مابین مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب عظیم عوامی ایوان میں منعقد ہوئی۔ چینی صدر شی جن پنگ اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے تقریب میں شرکت کی۔ چین کے عظیم عوامی ایوان میں تقریب کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون، صنعتی شعبہ، تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں چینی صدر سے صدر مملکت آصف زرداری کی ملاقات، سی پیک منصوبوں میں تیزی پر تبادلہ خیال پاکستان اور چین کے درمیان شعبہ صحت اور تکنیکی تعاون، میڈیا، توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پر بھی دستخط ہوئے ہیں۔ دریں اثنا صدر مملکت آصف علی...
    لاہور : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں سرد موسم کی توقع ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقے بھی سرد اور خشک رہیں گے۔   کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، اور ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، لیکن مری، گلیات اور ان کے ارد گرد بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں جزوی طور پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک/تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ۔ مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دُھند پڑ نے کی بھی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شد ید سرد رہا۔ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، استور، گوپس، زیارت منفی 06، کالام، قلات منفی 05، بگروٹ، اسکردو ،گلگت منفی 04، پاراچنار اور...
    کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا میں شیروں کے اعضا بیچنے والے اسمگلروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ملک میں شیر وں کی ایک نایاب نسل تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہے، جس کی وجہ بڑے پیمانے پر شکار ہے۔ شکاری شیروں کے مختلف اعضا کو دوسرے ممالک میں اسمگل کر دیتے ہیں۔ پابندیوں اور پکڑے جانے کے خطرے سے بچنے کے لیے شکاریوں نے اسمگلنگ کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کر لیا ہے۔ وہ اس مقصد کے لیے ماہی گیروں کی کشتیاں استعمال کرتے ہیں اور مختلف سمندری راستوں سے ہوتے ہوئے اپنی منزل ویت نام پر پہنچ جاتے ہیں۔
     اسلام آباد(آئی این پی )  ریلوے حکام نے قومی اسمبلی کی  ذیلی قائمہ کمیٹی  انکشاف کیا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات اتنے ہیں کہ رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، بلوچستان کے لیے ریلوے کو بہت زیادہ انوسٹمنٹ درکار ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ کوئٹہ کے ٹریک پر فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ چاہیے، روس سے پاکستان ریلوے کی کوئٹہ ٹریک پر بات چیت ہوئی ہے، روس کا کوئٹہ ریلوے ٹریک سے ماسکو تک ٹرین چلانے کا منصوبہ ہے، پاکستان اور روس اس معاملہ پر بات کر رہے ہیں۔   رمیش لال کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی سب قائمہ کمیٹی کا اجلاس  منعقد ہوا، جس میں ممبر کمیٹی احمد سلیم نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
    فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے عام انتخابات میں خواتین کے ووٹ ڈالنے کے رجحانات پر رپورٹ جاری کردی ہے۔فافن رپورٹ کے مطابق عام انتخابات میں 18 فیصد کمیونیٹیز میں خواتین کا ووٹ مردوں سے مختلف رہا جبکہ 82 فیصد مرد و خواتین نے ایک ہی امیدوار کو ووٹ دیا۔رپورٹ کے مطابق مرد اور خواتین ووٹرز نے اپنے پولنگ اسٹیشنز سے مختلف امیدواروں کو کامیاب کروایا، دیہی کے مقابلے میں شہری علاقوں کی کمیونیٹیز میں مردوں و خواتین کے انتخاب میں زیادہ اختلاف نظر آیا۔فافن رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ فیصد کمیونٹیز کے مرد و خواتین پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مختلف تھے جبکہ بلوچستان دوسرے نمبر پر رہا، جہاں 32 فیصد کمیونیٹرز میں مختلف...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی سمیت گلگت بلتستان کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، پی پی پی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈووکیٹ اور سیکرٹری اطلاعات سعدیہ دانش بھی موجود تھیں، پی پی پی رہنما غفار خان، انجینئر اسماعیل، شہزاد آغا، بشیر احمد خان، محمد ایوب شاہ، نیاز علی صیام اور وزیر وقار بھی موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے گلگت بلتستان اسمبلی کے سابق...
    اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سینیٹ کو بتایا گیا کہ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے حوالے سے کام ہورہاہے جلد اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی،سعودی عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں...
    نارووال: گورنمنٹ چودھری محمد شفیع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر نارووال میں محکمہ صحت کی جانب سے معذور بچوں میں آنکھ،ناک اور کان سمیت مختلف امراض کے بنیادی ٹیسٹ کرنے کیلئے سکریننگ کیمپ لگایا گیا۔ زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا نے کیمپ کا معائنہ کیااس موقع پر کیمپ پر موجود ڈاکٹروں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کو سکریننگ کیمپ پر پرفارم کیے جانے والے بنیادی ٹیسٹ اور کیمپ کے آپریشنل ورک بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جن بچوں میں مذکورہ بنیادی امراض کی تشخیص ہو ایسے تمام بچوں کا مکمل علاج و معالجہ بھی کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نارووال کا کہنا تھا کہ سپیشل بچے ہماری سب سے...
      بیجنگ : بلغراد میں چینی ثقافتی مرکز نے “ہیپی چائنیز نیو ایئر پریس کانفرنس” اور “گلوبل اسپرنگ فیسٹیول گالا” دیکھنے کی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ سربیا کی حکومت، پوسٹل ڈیپارٹمنٹ، سربیا کے “بیلٹ اینڈ روڈ” ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، سربیا میں سفارت خانے اور ثقافتی حلقوں کے 100 سے زائد نمائندوں نے اس ثقافتی تقریب میں شرکت کی ۔اس موقع پر سی ایم جی کے 2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو اور “چینی غیر مادی ثقافتی ورثے” کی پروموشنل ویڈیو پیش کی گئی جس میں سربیا کے میڈیا نے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔ اسی روز کلچرل سینٹر کی بیرونی جانب اسپرنگ فیسٹیول گالا کا ایک بڑا پوسٹر بھی آویزاں کیا گیا جو بلغراد کی سڑکوں پر ایک...
    چین اور موناکو کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد کو مسلسل فروغ ملا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ اور موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ جمعرات کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور موناکو کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 30 سالوں میں فریقین کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد اور روایتی دوستی کو مسلسل فروغ ملا ہے اور تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین موناکو تعلقات مختلف پیمانے، مختلف تاریخ، ثقافت نیز مختلف سماجی نظاموں کےحامل ممالک کے درمیان دوستانہ...
    محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 200 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 23 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے آپریشنز لاہور، جہلم، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد میں کیے۔ ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کے مطابق لاہور سے فتنہ الخوارج کے 7 خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ، باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا، شر پسندوں سے لاہور کے اہم تعلیمی ادارے کے نقشے بھی برآمد کیے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، 4ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ بھی برآمد کیے گئے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گرد مختلف مقامات پرکارروائی کر کے عوام...
    عابد چوہدری:  لاہور میں پولیس کے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔  ان نئے تقرر و تبادلوں کے مطابق مختلف سب انسپکٹرز کو اہم تھانوں میں ایس ایچ اوز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق سب انسپکٹر احسن اقبال  ایس ایچ او مزنگ تعینات ،ایس ایچ او مزنگ رائے آصف جبار کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم ،سب انسپکٹر حسین زبیر کو ایس ایچ او سرور روڈ تعینات کیا گیا، ایس ایچ او گجرپورہ انسپکٹر آصف ادریس کو پولیس لائنز کلوز کر دیا گیا، سب انسپکٹر محمد ذکاء کو ایس ایچ او گجر پورہ تعینات کیا گیا۔ ایس ایچ او شادمان انسپکٹر خرم شہزاد کو پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا...
    ملک کے بیشترعلاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 1 کو  رشکئی سے صوابی اورموٹروے 3  درکھانہ سے سمندری تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ موٹروے ایم 4 کو ملتان سے عبد الحکیم جبکہ موٹروے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک دھند کے باعث ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ۔حد نگاہ کم ہونے کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔موٹرویزکوعوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتا ہے، شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات سفر کریں، معلومات اورمدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔ترجمان...
    لاہور : ملک کے کئی علاقوں میں شدید دھند کی وجہ سے مختلف موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق، ایم 1 رشکئی سے صوابی، ایم 3 درکھانہ سے سمندری، ایم 4 ملتان سے عبدالحکیم، اور ایم 5 ملتان سے روہڑی تک دھند کی شدت کی وجہ سے بند کر دی گئی ہیں۔   موٹروے پولیس نے بتایا کہ یہ اقدامات عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے وقت سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں۔   ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے گریز کرنے، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے...
    ریاض : سعودی  دارالحکومت ریاض سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد سردی میں مزید شدت آ گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے نہ صرف شہری علاقے بلکہ صحرائی وادیاں بھی سیراب ہو گئی ہیں، جس سے قدرتی مناظر اور ماحول میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔   مقامی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو روز تک موسم غیر یقینی رہ سکتا ہے اور مزید بارشوں کا امکان ہے۔ ریاض میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جس سے سردی کا احساس مزید بڑھ گیا ہے۔ محکمہ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال...
    لاہور : ملک کے مختلف حصوں میں شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی آئی ہے، جس کے باعث کئی مقامات پر موٹرویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق، پنجاب میں دھند کے باعث موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک، ایم 5 کو روہڑی سے شیرشاہ ملتان تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کیا گیا ہے۔   موٹروے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ مزید یہ کہ ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے بچنے، مناسب فاصلہ رکھنے اور فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ سفر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ کشمیر،مری ،گلیات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ صبح/رات کے اوقات میں پنجاب کے میدانی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے چند مشرقی اور وسطی اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ تاہم میرپور خاص میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،...
    اسلام آباد: چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نئے سال کی تقریب کے حوالے منعقدہ نمائش میںمختلف اسٹالز کا دورہ کررہے ہیں
    میرپورخاص: مختلف اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے میرپورخاص (نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف مختلف جماعتوں کی جانب سے حیدرآباد سے میرپورخاص تک بیداری مارچ اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ احتجاج میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی، مسلم لیگ فنگشنل، جی ڈی اے میں شامل جماعتیں، پی ٹی آئی، قومی عوامی تحریک، جماعت اسلامی، وکلاء، تاجروں و دیگر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کے فیصلے کے خلاف حیدرآباد سے میرپورخاص پریس کلب تک بیداری مارچ نکالا گیا اور پریس کلب کے سامنے احتجاج اور...