2025-05-12@19:24:20 GMT
تلاش کی گنتی: 63360

«اور ہمیں»:

(نئی خبر)
    پاکستان اور بھارت کے درمیان فائر بندی دونوں ممالک کے طویل مدتی مفادات کےمطابق ہے ، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نےیومیہ پریس کانفرنس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فائر بندی پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے بنیادی اور طویل مدتی مفادات کے مطابق ہے، علاقائی امن و استحکام کے لئے فائدہ مند ہے اور بین الاقوامی برادری کی عام توقعات کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اس کی حمایت اور خیرمقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے آغاز ہی سے چین نے متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا اور دونوں ممالک سے...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہونے کے باوجود 24بھارتی ائیرپورٹس تاحال بند ہیں رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں جنگ بندی کے باوجود24 ائیرپورٹ کا فلائٹ آپریشن پیر کو بھی غیر فعال رہا اورتمام طیارے بھی ہٹا لیے گئے جبکہ444 پروازیں منسوخ کردی گئیں.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق امرتسر، سرینگر، جموں، لداخ، دھرم شالا،شملہ، آدم پور، چندی گڑھ سمیت مختلف شہروں میں تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 7 روز سے بند سری نگر ائیرپورٹ سے روزانہ کی 65 پروازیں منسوخ کردی گئیں، لداخ کے لیح کوشک ائیرپورٹ کی بھی تمام 30 پروازیں منسوخ ہیں جبکہ جموں ائیر پورٹ کی 30 پروازیں بھی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے. پوٹھو ہار،وسطی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواﺅں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.(جاری ہے) اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو نے کا امکان ہے...
    چین اور امریکا کے ما بین تجارتی مذاکرات اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں...
    چین ترقی اور سلامتی کو ہم آہنگ کرنے پر بہت توجہ دیتا ہے ، وائٹ پیپر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے ” نئے عہد میں چین کی قومی سلامتی ” پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا، جو مقدمے اور اختتامی کلمات کے علاوہ چھ حصوں پر مشتمل ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ نئے عہد میں چین کی قومی سلامتی کا عمل چینی خصوصیات کی حامل قومی سلامتی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ایک جامع، نظاماتی اور نسبتاً بڑی سلامتی ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین ترقی اور سلامتی کو ہم آہنگ کرنے پر بہت توجہ دیتا ہے ، اعلیٰ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) ماہرین نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی مستقل پالیسیوں اور بہتر انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے صنعت کے ماہرین کے ساتھ ویلتھ پاک کی حالیہ بات چیت کی روشنی میں، یہ واضح ہے کہ صنعت حکومت کی مسلسل حمایت میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن مزید مربوط اور مستقل کارروائی کی ضرورت ہے ہائبرڈ گاڑیوں کا شعبہ سیاسی اور معاشی بے یقینی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود احتیاط سے پھیل رہا ہے اس نمو کو سٹریٹجک ترغیبات کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے جس نے افرادی قوت میں تبدیلی کی ہے، مقامی پیداوار کو تیز کیا ہے، اور ٹھوس سپلائی چینز قائم...
    سی جی ٹی این اور تین لاطینی امریکی تھنک ٹینکس کی جانب سے مشترکہ سروے کے نتائج کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے پیرو کی سان مارٹن یونیورسٹی، لاطینی امریکہ چینی سیاست اور معیشت کے تحقیقی مرکز، اور چلی کی سینٹیاگو یونیورسٹی کے ساتھ مل کر 10 لاطینی امریکی ممالک کے 2500 جواب دہندگان پر مبنی ایک سروے کا نتیجہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق جواب دہندگان چین اور لاطینی امریکہ کے تعاون کی کامیابیوں اور مستقبل کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں اور چین و لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرےکو لاطینی امریکہ کے زیادہ تر عوا م کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔...
    سیمینار سے خطاب میں علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ آپریشن کا نام ’’بنیان مرصوص‘‘ غزوہ احد میں جب کفار و مشرکین نے رسول اللہ ﷺ کو شہید کرنا چاہا اور شیر خدا علی علیہ السلام نے اپنی ذوالفقار حیدری کے ذریعے مسلمانوں کی عارضی شکست کو فتح میں بدل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ادارہ منہاج الحسینؑ جوہر ٹاون لاہور کے زیراہتمام دفاع پاکستان اور تحفظ مملکت خداداد پاکستان کیلئے افواج پاکستان کی کارکردگی کو سراہنے اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کی جبکہ علامہ غلام مصطفی نیئر علوی، علامہ حسن رضا باقر، علامہ محمد سبطین اکبر، علامہ سجاد حسین جوادی سمیت دیگر نے خطاب...
    چین پاک انسداد آفات سرگرمیوں نے جنوب- جنوب تعاون کے لیے “چین پاک حل” پیش کیا ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :مارچ 2009 میں، چینی حکومت نے 12 مئی کو قومی آفات کی روک تھام اور تدارک کا دن قرار دیا، تاکہ 12 مئی 2008 کو سیچوان کے ونچوان زلزلے میں جانوں کے ضیاع کی گہری یاد تازہ کی جاسکے اور عوامی بیداری کو بڑھاتے ہوئے آفات کی روک تھام اور تدارک کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جاسکے۔ بین الاقوامی تعاون چین کی آفات کی روک تھام اور تدارک کے کام کا ایک اہم حصہ ہے، جس میں چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کثیر الجہتی اور کثیر الثنائی ڈھانچے کی شکل اختیار...
    آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے، الحمدللہ!۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ اور بالخصوص فضائی جھڑپ میں کامیابی کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر بخاری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کی جارحیت پر ایسا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کی گونج نہ صرف سرحد پار سنی گئی بلکہ پوری دنیا نے پاکستان کی عسکری صلاحیت، عزم اور قربانی کو تسلیم کیا۔ ’’آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی طاقت، قومی وحدت اور عزم...
    ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں جمہوریت عظیم قربانیوں کے بعد ملی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا، بلکہ وہ آج ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت بن چکا ہے۔ انہونے کہا کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جس روز انسانی جان کی حرمت پامال اور جمہوری اقدار کو دن دہاڑے روندا گیا، یہ...
    بیجنگ کی بلند و بالا عمارات سے میں کام کرنے والے بستے ہیں اور مجھے گمان ہوتا ہے کہ یہ شہر کام، کام اور بہت سارا کام کرتا ہے، ہفتے میں چھٹی کے دنوں میں بھی یہاں کے لوگ یہیں رہ جاتے ہیں، کبھی پارکوں میں رقص کی محفلیں جمتی ہیں تو کبھی کھانے کی میزوں پر دوست یار مل بیٹھتے ہیں کچھ کھاتے پیتے ہیں اور واپس کنکریٹ کی عمارتوں میں اپنے کمروں کی دھیمی روشنی اور موبائل کی دنیا میں گم رہتے ہیں۔ یہ احساس مجھے گوانشی جا کر ہوا کہ میں بھی ایسا ہی ہو گیا ہوں۔ کام، کاج کے بعد کمرے تک محدود کرلیا تھا خود کو، پاکستان کے دوست کہتے تھے چین میں گھومو پھرو،...
    چین عالمی معیشت کی حکمرانی میں ڈبلیو ٹی او کے مزید فعال کردار کی حمایت کرتا ہے، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو  ایویلا سے ملاقات کی۔پیر کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والا کثیرالجہتی تجارتی نظام بین الاقوامی تجارت کی بنیاد ہے اور عالمی معاشی انتظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمام فریقوں کو عالمی تجارتی تنظیم کے فریم ورک میں مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہیے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے، اور عالمی...
    چین امریکہ مذاکرات میں عملی پیشرفت اور اہم اتفاق رائے طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین اور امریکہ کے درمیان اعلی سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوئے۔ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے چینی سربراہ اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے  چینی وفد کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی اعلی سطحی مذاکرات کھلے، گہرے اور تعمیری تھے، جن میں اہم اتفاق رائے  اور عملی پیشرفت حاصل ہوئی۔  فریقین نے چین- امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کا میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔حہ  لی فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ...
    چین اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات کے بڑے مواقع موجود ہیں، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین اور امریکہ کے اعلیٰ سطحی اقتصادی اور تجارتی مذاکرات سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوئے۔چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم حہ لی فنگ نے کی جبکہ امریکی وفد کی قیادت وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمسن گریئر نے کی۔ فریقین  نے 17 جنوری کو چین امریکہ  صدور کی  بات چیت میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لیے پرخلوص اور تعمیری  گفتگو کی، جس میں کئی اہم اتفاق طے پائے اور مذاکرات میں ٹھوس پیش رفت ہوئی۔ حہ لی فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان وسیع...
    میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں امریکی صدر کے نمائںدے کا کہنا تھا کہ میں ڈونلڈ ٹرامپ و صیہونی وزیراعظم کے درمیان ملاقاتوں میں شریک رہا ہوں، ان کے درمیان کافی دوستانہ ماحول ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ وہ دونوں اچھے دوست ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرامپ کے نمائندہ برائے امور مغربی ایشیاء "اسٹیو ویٹکاف" نے کہا کہ امریکی صدر اور صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے درمیان اختلافات سے متعلق، میڈیا رپورٹس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اس طرح کی خبروں کو بعض صحافیوں کی دست کاری قرار دیا۔ NBC کے مطابق، بعض ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور غزہ کی صورت حال پر امریکی حکمت عملی کے باعث ڈونلڈ...
    رپورٹ کے مطابق اس فضائی مقابلے نے دنیا بھر کی افواج کو جدید ہتھیاروں، پائلٹ مہارت اور فضائی حکمت عملیوں کے حوالے سے بہت کچھ سکھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ پاک بھارت فضائی جھڑپ نے نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کی توجہ حاصل کی ہے۔ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی 4 روزہ اس جھڑپ میں پاکستانی فضائیہ نے چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیارے استعمال کرتے ہوئے بھارت کے 5 جنگی طیارے مار گرائے، جن میں 3 جدید فرانسیسی رافیل بھی شامل تھے۔ اس کامیاب دفاعی کارروائی کے بعد عالمی سطح پر چینی جنگی جہازوں، خاص طور پر J-10C کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے، اور ان کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے دہشت گردی، کشمیر اور پانی کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نسبتاً نیا مسئلہ ہے لیکن باقی دوسرے مسائل بہت پرانے مسائل ہیں، ان پر بحث ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ماضی میں افغان جنگوں میں ہمارے کردار کو لے کر بھارت ہم پر الزام لگائے کیوں کہ دنیا میں ہم دہشت گردی کا سب سے بڑا نشانہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی طیارے گرانا جنگی تاریخ میں سنگ میل ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کا جو داغ امریکا اور  مغرب کی وجہ سے ہم پر...
    چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ دونوں ممالک نے باہمی ٹیرف میں بڑی کمی پر اتفاق کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں جاری تجارتی مزاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ حکام کے مطابق مذاکرات میں امریکی نائب صدر، 2 وزراء اور سفیر شریک ہوئے جب کہ امریکی صدر کو مذاکرات کے نتائج سے آگاہ کر دیا گیا۔ اس حوالے سے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ چین کے ساتھ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور تجارتی معاہدے کی تفصیلات کل صبح جاری کی جائیں گی۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریز کا کہنا...
    اسلام آباد: پاک بھارت جنگ کے بعد فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع ہوگیا اور پاکستان کے تمام ایئرپورٹ پر معمول کے مطابق آپریشن بحال ہے۔ ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کی شیڈول کے مطابق روانگی اور آمد ہو رہی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے فلائٹس نے بھی پاکستان کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا جبکہ سعودی ایئرلائن کے پاکستان کے لیے آپریشن کل سے بحالی متوقع ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام آپریشنز معمول کے مطابق ہیں تاہم فلائٹ آپریشن کی عارضی بندش سے کچھ پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے۔ مسافر ایئرپورٹ پر آنے سے قبل ایئرلائنز کی ہیلپ لائن سے اپنا وقت کنفرم کریں۔
    امریکی وزیرخارجہ  مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور  بھارت کے درمیان حل طلب تنازعات کے حوالے سے دونوں ممالک کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان خیالات کے اظہار امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے برطانوی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا۔ رپورٹ کے مطابق بات چیت کے دوران امریکی وزیرخارجہ اور ان کے برطانوی ہم منصب نے پاک بھارک جنگ بندی برقراررکھنے پر زور دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکوروببو نے کہا کہ دونوں ممالک دوطرفہ رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے بتایا کہ مارکو روبیو کا مزید کہنا تھا کہ امریکا پاک بھارت براہ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
    انتہائی دائیں بازو کے روس نواز اکاؤنٹس کی جانب سے اس دعوے کے ساتھ ایک تصویر گردش میں لانے کے بعد کہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون دیگر یورپی رہنماؤں کے ہمراہ کوکین سونگھ رہے ہیں، فرانس نے وضاحت کی ہے کہ ویڈیو میں موجود سفید ٹشو ناک صاف کرنے کے لیے تھا، کوکین کی پڑیا نہیں۔ یوکرین کی حمایت میں یورپی اتحاد کے مظاہرے میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر، نئے جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے ہفتے کے روز یوکرین کے دارالحکومت کیف کا دورہ کیا اور صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات چیت کی۔ ????DEVELOPING: Macron, Starmer, and Merz caught on video on their return from...
    پاک بھارت کشیدگی میں شدت کے دوران، معروف امریکی وی لاگر ڈریو بِنسکی کو پاکستانی عوام کے بے خوف اور مہمان نواز رویے نے حیران کردیا۔ وی لاگر ڈریو نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ پاکستان میں ہے، لیکن نہ صرف محفوظ ہے بلکہ یہاں کے لوگوں، مناظر اور مہمان نوازی سے خاصا متاثر ہے۔ ڈریو بنسکی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران بنائی گئی اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں یوٹیوبر نے شمالی پاکستان میں کشمیر کے قریب موجود ہونے کی تصدیق کی۔ یوٹیوبر کے مطابق وہ دراصل اسلام آباد سے امریکا واپسی کا ارادہ رکھتا تھا، مگر بھارت کی جانب سے جنگی جنون اور اشتعال انگیزی کے بعد پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ 36 سالہ کوہلی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا ہے جب بھارت کا انگلینڈ کا دورہ محض ایک ماہ دور ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کوہلی نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں ‘بیگی بلیو’ پہن کر میدان میں اُترے آج 14 برس بیت گئے۔ سچ کہوں تو کبھی سوچا نہ تھا کہ یہ سفر مجھے کہاں تک لے جائے گا۔ اس فارمیٹ نے مجھے آزمایا، نکھارا، اور وہ سبق دیے جو ساری زندگی میرے ساتھ رہیں گے۔ مزید پڑھیں: روہت شرما ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائر، اگلا کپتان کون ہوگا؟ نہوں نے مزید لکھا کہ سفید لباس میں کھیلنے کا ایک...
    پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں پر گفتگو کی گئی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں میں دونوں ممالک اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنیان مَرصُوص:سعودی عرب کا پاکستان اور بھارتی وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ اس سے قبل سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر  نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو فون کرکے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں، بی جے پی کے ارکان نے مبینہ طور پر حیدرآباد دکن میں قائم کراچی بیکری کی ایک شاخ میں توڑ پھوڑ کی اور مالکان سے اس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تلنگانہ پولیس پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے شمس آباد میں واقع کراچی بیکری کی شاخ پر احتجاج کے دوران پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں آر جی آئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کے بالاراجو نے کے مطابق بیکری کے کسی ملازم کو نقصان نہیں پہنچا۔ ’کوئی شدید نقصان نہیں ہوا، ہم واقعے کے چند منٹ...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش علاقے پارک ویو سٹی میں رہائشیوں نے اچانک عائد کیے گئے بھاری ‘ہیڈن چارجز’ کے خلاف احتجاج کیا، جس پر مبینہ طور پر پارک ویو انتظامیہ نے اپنے مبینہ غنڈوں کے ذریعے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا۔ ذرائع کے مطابق رہائشیوں کو غیر اعلانیہ طور پر ہزاروں روپے کے اضافی چارجز کے نوٹس جاری کیے گئے تھے، جس پر علاقہ مکین سراپا احتجاج ہو گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان چارجز کی کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، اور نہ ہی ان کے متعلقہ معاہدے میں کوئی ذکر موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کیا بحریہ ٹاؤن کےلیے زمینوں پر قبضہ میں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن نے ملک ریاض کا ساتھ...
    بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان کی افواج نے بھارت کے اندر گھس کر ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جس کے بعد پاک فضائیہ کے ائیروائس مارشل اورنگزیب احمد سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی بہادری کی تعریف کر رہے ہیں وہیں وہ لڑکیوں اور خواتین کا نیا کرش قرار دیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد ان کے حق میں بیان دیتے نظر آتی ہے تو کئی خواتین ان کی انسٹاگرام اور...
    پشاور انتظامیہ نے شہر میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پر مکمل پابندی عائر کرکے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، عوامی تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کے لیے اہم فیصلے اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق سیکشن 144 CrPC کے تحت فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ  نے کہا ہے کہ پشاور میں یہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہوگی اور شہریوں...
    بھارت کی جانب سے بولاری ایئر بیس پر 4 میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے 3 کو جنوبی ایئر اسپیس میں مکمل کنٹرول کے باعث انٹرسیپٹ کر لیا گیا، لیکن ایک میزائل ہینگر ایریا میں جا کر لگا۔ شہید اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف نے اپنی جان کی قربانی دی۔ الارم بجنے کے بعد، وہ اپنے اسٹاف کے ساتھ باہر موجود تھے اور ایک جہاز کو اندر لے جانے کے لیے کوشش کر رہے تھے۔ جب تک وہ اپنی ٹیم کو محفوظ کرنے کے لیے باہر موجود تھے، دشمن کے حملے سے جہاز کو بچا لیا۔ یہ واقعہ اس بات کا غماز ہے کہ پاکستانی افسران اور جوان اپنی زندگیوں کو قربان کرتے ہیں تاکہ ملک کی عزت محفوظ رہ...
    پاکستان کے ساتھ سیز فائر کے اعلان کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کیخلاف دھمکیوں میں شدت آگئی اور سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ذاتی حملوں کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہزیمت آمیز شکست کے بعد مذاکرات پر آمادہ بھارت جنگ بندی شرائط سے پیچھے ہٹنے لگا بھارتی روزنامہ دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق، وکرم مسری کے اہلِ خانہ کو بھی دائیں بازو کے ٹرولز نے نشانہ بنایا، جنہوں نے سیز فائر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’غدار‘ تک قرار دیا۔ ٹرولز نے نہ صرف سیکریٹری خارجہ کی پرانی سوشل میڈیا پوسٹس کھود نکالیں بلکہ ان کی بیٹی کو بھی نشانہ بنایا، جس نے بیرونِ ملک...
    ایک کمرہ، نیم تاریک، دیوار پر مدھم عکس، اور ایک چراغ ۔ ۔ ۔ وہ چراغ جس کی روشنی صدیوں سے انسانیت کی پیشانی پر جلتی چلی آ رہی ہے۔ ہاتھوں میں سادہ سا دِیا، ماتھے پر وقار، آنکھوں میں درد کی نمی، قدموں میں شفقت کی چاپ، اور دل میں ایک ناقابلِ شکست ارادہ ۔ ۔ ۔ وہ فلورنس نائٹ انگیل تھیں۔ شاید انسانیت کی تاریخ میں ایسے چراغ کم ہی جلے ہوں جن کی روشنی نے صرف مریضوں کی علالت ہی کو نہیں، پورے نظامِ طب کو بدل کر رکھ دیا ہو۔ وہ نہ صرف ایک نرس تھیں بلکہ ایک عہد، ایک تحریک، ایک خواب اور ایک نظریہ تھیں۔ خدمتِ خلق کا ایسا مظہر جس نے دنیا کے...
    ---فائل فوٹو سرگودھا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اجنالہ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں قتل کی واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ نواب شاہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے بیوی، بہن اور نوجوان کو قتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے قتل ہونے والے دونوں بھائیوں احسان اور فیصل اور ایک زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہے۔
    مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کےلیے میکانزم قائم کریں گے، تجارتی بات چیت چین اور امریکا یا کسی تیسرے ملک میں بالترتیب ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین اور امریکا نے مشترکہ بیان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن ایک دوسرے پر عائد ٹیرف کا کچھ حصہ 90 دن کےلیے معطل کر رہے ہیں۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ چین امریکا اقتصادی اور تجارتی تعلقات سے متعلق بات چیت کےلیے میکانزم قائم کریں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تجارتی بات چیت چین اور امریکا یا کسی تیسرے ملک میں بالترتیب ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جنیوا میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ...
    7 مئی کو بھارت کے ’آپریشن سندور‘ اور اس کے جواب میں 10 مئی کو پاک فوج کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ہوگئی لیکن بھارت کی بی ایس ایف کے اہلکار کی اہلیہ نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ اس کا سندور کہاں ہے؟ اور وہ کب واپس آئے گا، آئے گا بھی یا نہیں؟ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بی ایس ایف اہلکار کو گزشتہ ماہ پاکستان نے گرفتار کیا تھا، 34 سالہ پرنام ساؤ نے امید ظاہر کی کہ سفارتی کوششیں ان کی واپسی میں مددگار ثابت ہوں گی۔ پرنام ساؤ پنجاب کے فیروز پور میں بی ایس ایف کی 24ویں بٹالین کا اہلکار ہے، 23 اپریل کو...
    کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن سے رابطے کی اپیل کی ہے۔
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن ہوا۔  وفاقی وزیر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے پوری دنیا کو کہا کہ آؤ پہلگام واقعے کی انکوائری کریں، وزیراعظم نے کھل کر کہا کہ واقعے کی تحقیقات کریں۔ انہوں کہا کہ پاکستان کے بھارت کے خلاف اقدامات سے سب کو پتہ چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے، پوری قوم افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے نکلی، سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے  امیر مقام نے کہا کہ بھارت نے جھوٹے الزامات لگائے اور ایف...
    دلشاد راؤ:وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جمعیت اہلحدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔  وزیراعظم شہباز شریف امیر جمعیتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی رہائش گاہ سیالکوٹ پہنچے، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساجد میر پاکستان...
    لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا آغاز شرکاء کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد سے کیا گیا مریم نواز نے کہا کہ اس آپریشن کی کامیابی نے قوم کو نیا اعتماد دیا اور قومی جذبے میں نئی روح پھونکی انہوں نے اس موقع پر کہا کہ محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اور دنیا میں ملک کا وقار بڑھایا اجلاس میں مریضوں کے لیے عالمی معیار کے مطابق بلڈ کی فراہمی کا پلان طلب کیا گیا جبکہ ہر ڈویژن میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی اصولی منظوری دی گئی مزید برآں اکیس اضلاع اور پندرہ تحصیل ہیڈکوارٹر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ،پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے،دشمن کیخلاف عظیم فتح کے بعد عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دی،دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل ففٹین میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔بین الاقوانی جریدے کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔ رافیل...
    پریس کانفرنس میں موجود ائروائس مارشل اورنگزیب نے فضائی محاذ پر ہونے والے کامیاب آپریشنز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی، دشمن کے ڈرون سسٹمز کو جام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح الفاظ میں کہا کہ ہم نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، سیز فائر کیلئے بھارت نے امریکہ سے رابطہ کیا، ہماری جوابی کارروائی کے بعد ہی بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار اور پیشہ ورانہ فوج رکھتا ہے، جو وعدوں کی پاسداری کرتی ہے، لیکن اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی تو ہم...
    کوٹلی میں پیپلز پارٹی کی پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تاریخی ریلی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز کوٹلی (سب نیوز)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے نکالی گئی عظیم الشان ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، سماجی و انتظامی شخصیات کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی میں وزراء حکومت جاوید اقبال بڈھانوی، چوہدری اخلاق، ملک ظفر اقبال، عامر یٰسین چوہدری، ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف، سابق وزیر حکومت ملک محمد نواز، امیدواران اسمبلی ملک محمد یوسف ایڈوکیٹ، سردار آفتاب انجم، سردار ہارون بشیر، چیئرمین ضلع کونسل چوہدری جاوید غفور، پیپلز پارٹی کی ضلعی و...
    ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ  حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش  ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے...
    پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے اسٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہوں گے، جن میں نہ صرف موجودہ معاشی صورتحال بلکہ سپر ٹیکس میں کمی جیسے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت سپر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کرے گی۔ یاد رہے کہ 2022 میں...
    پاک فوج نے چینی اسلحے کو چین سے بہتر استعمال کیا: بھارتی سابق جنرل کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی مسلح افواج کے بھرپور اور مؤثر ردعمل نے دنیا بھر میں عسکری ماہرین کو متاثر کیا ہے۔ معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار اور سابق لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستانی افواج نے چینی جنگی ساز و سامان کا اتنا مؤثر اور شاندار استعمال کیا ہے کہ شاید چین خود بھی ایسا نہ کر پاتا۔ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کا کہنا تھا، “میں پاکستان کی اس مہارت کے پیش نظر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا۔” ان کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس، جسے امریکہ سمیت کئی ممالک نے ایک دہشت گرد گروہ قرار دے رکھا ہے، نے اتوار کے روز کہا کہ اس نے دوحہ میں امریکی نمائندوں کے ساتھ غیر معمولی براہ راست بات چیت کی ہے، کیونکہ وہ جنگ بندی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے پانچ سالہ جنگ بندی، حماس کی پیشکش کئی خبر رساں اداروں کی رپورٹوں کے مطابق حماس کے سینیئر عہدیداروں نے کہا کہ ایڈن الیگزینڈر کی رہائی 48 گھنٹوں کے اندر (منگل تک) متوقع ہے۔ اکیس سالہ الیگزینڈرکے اہل خانہ نے کہا کہ انہیں اطلاع دی گئی ہے کہ ایڈن کو ''آئندہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) شطرنج طالبان کی طرف سے پابندی کا شکار ہونے والے کھیلوں میں سے تازہ ترین کھیل ہے جب کہ خواتین کو بنیادی طور پر کھیلوں میں حصہ لینے سے بالکل روک دیا گیا ہے۔ کابل میں طالبان حکومت کے اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان اطل مشوانی نے اتوار کے روز اس پابندی کی وجہ یہ بتائی کہ شطرنج جوئے کا ذریعہ بن سکتی ہے، جو حکومت کے متعارف کردہ اخلاقی قوانین کے تحت غیر قانونی ہے۔ کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم انہوں نے کہا کہ ’امر بالمعروف و نہی عن المنکر‘ قانون کے تحت یہ کھیل ممنوع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کھیل...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت پاکستانی فضائیہ کے ساتھ ٹکراو میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ایئرفورس نے پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے امریکی ملٹری جریدے نیشنل انٹریسٹ کے حوالے سے بتایا کہ جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں، بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے مگر پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارت کو نیوکلیئر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا مگر پاکستان فوج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بھارت کے پاس یورپی اور...
    صدر وفاق المدارس الشیعہ نے لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کی خواہش ہے آپریشن کی کامیابی کا کم از کم نتیجہ کشمیر کی آزادی ہونا چاہیے، پاکستانی فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،جنگ بند ی کا اعلان خوش آئند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں علماء سے گفتگو کرتے صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان حافظ سید ریاض حسین نجفی نے پاکستانی فوج، حکومت اور قوم کو بنیان مرصوص آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کا غرور خاک میں مل گیا، اللہ تعالیٰ کی مدد سے ہم سرخرو ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی کارروائیوں سے ثابت ہوگیا کہ اللہ، رسول...
    واہگہ بارڈر پر اس دوران بھارتی سائیڈ پر مکمل سناٹا چھایا رہا، دشمن کا اسٹیڈیم خالی رہا، بی ایس ایف انڈیا کے جوان پریڈ میں شریک نہیں ہوئے، صرف خاموشی سے ترنگا اتارا گیا، یہ منظر خود گواہ تھا کہ بھارتی فوج اور قیادت خوفزدہ ہے اور عوام کو بھی پریڈ میں شرکت سے روک دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کو ایک تاریخی اورعبرتناک شکست دے کر نہ صرف دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیئے بلکہ قوم کے حوصلے اور اتحاد کی نئی مثال قائم کر دی۔ اس عظیم کامیابی کا جشن منانے کیلئے گزشتہ شام ہزاروں پاکستانی شہری واہگہ بارڈر پہنچے جہاں فضا "اللہ اکبر"، "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان پائندہ باد" کے فلک شگاف...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ افواج پاکستان بھارت کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہو گئیں۔ اور بھارت اس وقت اپنے زخم سہلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے مذاکرات کی صورت میں صرف 3 نکات پر بات ہو گی۔ دہشت گردی 30 سال سے ہو رہی ہے اور دہشت گردی سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ دہشت گردی کے شکار ملک پر دہشت گردی کا الزام لگانا ستم ظریفی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اور امریکی صدر کی مسئلہ...
    نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء) پاکستان سے جنگ بندی کا اعلان کرنے پر انتہاپسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ کو غدار قرار دے دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے جنگ بندی کرنے کا اعلان کرنے پر جنگ کے حمایتی انتہا پسندوں نے بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مسری کو غدار قرار دے دیا۔(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جنگ بندی اعلان کے بعد وکرم مسری اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں موصول ہورہی ہیں جس کے بعد وکرم مسری نے اپنا سوشل میڈیا اکائونٹ بھی لاک کر دیا ہے۔دوسری جانب بھارتی سیاستدانوں، غیرملکی سفارت کاروں اور بھارتی ایڈمنسٹریٹو سروس ایسوسی ایشن نے وکرم مِسری سے اظہار یکجہتی کیا اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے والے سول...
    بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت پہلگام حملےکے بعد آپریشن سندور اور جنگ بندی سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم مودی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ اپوزیشن کی درخواست ہے کہ وزیراعظم پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائیں۔ انہوں نے لکھا کہ عوام کے نمائندوں کا پہلگام حملے، آپریشن سندور اور ٹرمپ کی اعلان کردہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال کرنا بہت ضروری ہے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ آنے والے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہم سب کے مشترکہ عزم کے اظہارکا ایک موقع...
    بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ کچھ دیر کے لیے ملتوی ہو گیا ہے۔ تاہم باقاعدہ رابطہ شام کو ہو گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی رابطہ کریں گے۔ جس کے بعد بحریہ اور فضائیہ کے ڈی جی ایم اوز مشترکہ میڈیا بریفنگ بھی دیں گے. پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2 مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔ تاہم ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو ہے۔ جس میں آئندہ مذاکرات کے حوالے سے لائحہ عمل اور جنگ بندی کے فیصلے کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1417روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.47فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1423روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اس کے برعکس 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1424روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.34فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت1420روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق 8مئی کوختم ہونے والے ہفتے اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1402روپے، راولپنڈی1386روپے، گوجرانوالہ1450روپے، سیالکوٹ1420، لاہور1461روپے۔ فیصل آباد1400روپے،...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ کچھ دیر کے لیے ملتوی ہو گیا ہے۔ تاہم باقاعدہ رابطہ شام کو ہو گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی رابطہ کریں گے۔ جس کے بعد بحریہ اور فضائیہ کے ڈی جی ایم اوز مشترکہ میڈیا بریفنگ بھی دیں گے۔ پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران ڈی جی ایم اوز کے درمیان 2 مرتبہ رابطہ ہوا تھا۔ تاہم ہفتے کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد یہ ان کی پہلی گفتگو ہے۔ جس میں آئندہ مذاکرات کے حوالے سے لائحہ عمل اور جنگ بندی کے فیصلے کی تفصیلات پر...
    سی ڈی اے کے ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کے تحریری احکامات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے )نے 10 افسران کے تبادلے اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے مطابق یہ تمام افسران حال ہی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (BPS-17) کے عہدے پر ترقی پانے والے ہیں، جنہیں مختلف شعبوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، کلثوم بی بی کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ (ایڈمن سیکشن)، حنا ابرار کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ای ایم-II)، جبکہ عبدالغفور اور لیاقت حیات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ڈی ایم اے )مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں، بی جے پی کے ارکان نے مبینہ طور پر حیدرآباد دکن میں قائم کراچی بیکری کی ایک شاخ میں توڑ پھوڑ کی اور مالکان سے اس کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تلنگانہ پولیس پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے شمس آباد میں واقع کراچی بیکری کی شاخ پر احتجاج کے دوران پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں:سیز فائر کا اعلان کیوں کیا؟ سیکریٹری خارجہ وکرم مسری کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیاں آر جی آئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کے بالاراجو نے کے مطابق بیکری کے کسی ملازم کو نقصان نہیں پہنچا۔ ’کوئی شدید نقصان نہیں ہوا، ہم واقعے کے چند منٹ...
    سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس، میلوڈی اور بلیو ایریا میں فوڈ اسٹریٹس کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، ڈی جی ورکس، ڈی جی ریسورس، ڈی جی اربن پلاننگ، ڈی جی ای اینڈ ایم، ڈی جی سروسز، چیف آفیسر آئی سی ٹی، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور مختلف نئے منصوبوں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی2025ء) عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون کمپنی ویوو نے پاکستان میں نوجوان صارفین کے لیے نیا اسمارٹ فون ویوو Y29 کو متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اسمارٹ فون شاندار ڈیزائن، پائیدار کوالٹی اور بہترین بیٹری لائف جیسے نمایاں فیچرز، انتہائی مناسب دام میں فراہم کرتا ہے۔ ویوو Y29 دو خوبصورت رنگوں  Noble Brown اور Elegant White میں دستیاب ہے، جن کے ساتھ ایک دلکش میٹلک ہائی- گلوس فریم ہے۔ فون کا تھری ڈی ڈیزائن ہلکے سے خم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے، جو نہ صرف جدت فراہم کرتا ہے، بلکہ گرفت کو بھی آرام دہ بناتا ہے۔فون کی پشت پر کیمرہ کے ساتھ ڈائنامک لائٹ کا استعمال کیا گیا ہے، جو نہ صرف...
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاکستان کی تاریخی عسکری فتح پر نہ صرف ملک بھر میں خوشی کا سماں ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستانی افواج سے اظہار یکجہتی اور جشن کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق آذربائیجان میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر افواجِ پاکستان کی کامیابی پر جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ آذربائیجانی شہریوں نے پاکستانی پرچم تھامے افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اسی طرح لندن کی سڑکوں پر بھی پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ریلی نکالی گئی، جس میں لوگ پاکستانی پرچم اٹھائے ’پاکستان زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ شرکاء نے بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں پاکستان کی فتح کو دشمن کے غرور کا خاتمہ قرار...
    — فائل فوٹو  واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) نے ملک میں دریاؤں میں پانی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔واپڈا کے ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 18 ہزار 900 اور اخراج 82 ہزار کیوسک جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 700 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے۔واپڈا کے ترجمان نے بتایا کہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 1 لاکھ 38 ہزار 900 اور اخراج ایک لاکھ 14 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 29 ہزار 400، اخراج 10 ہزار کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کارکنان کے خلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ کے کیسز کی سماعت 16جون تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کیسز پر سماعت کی۔بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی۔ بانی پی ٹی آئی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بریڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کو تھانہ کھنہ میں درج لانگ مارچ توڑ پھوڑ کے دو مقدمات میں بری کر دیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا دیگر کیسز کی طرح اس میں بھی وہی...
    فوٹو: فائل کراچی میں ناردرن بائی پاس پر ڈمپر کی کار کو ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت سلیمان، اسامہ اور فراز کے ناموں سے ہوئی، سلیمان اور اسامہ باپ بیٹے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے بعد  ڈرائیور ڈمپر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کے کزن عبدالرحیم نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جاں بحق افراد ناردرن بائی پاس سے گلشن معمار کےلیے جارہے تھے۔ کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر کی 3 گاڑیوں کو ٹکرکراچی میں لیاری...
    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیے گئے جواب کی گونج نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں سنی گئی، پاکستان نے آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص“ کے ذریعے بھارت کو منہ توڑجواب دیا، الحمدللہ! افواج پاکستان نے جو کہا، وہ کرکے دکھایا۔پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھے، آرمی چیف نے اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ الحمدللہ آپریشن”بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص قوم سے کیے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے۔آرمی چیف نے قرآن کریم...
    ویب ڈیسک: ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت لگائی۔ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے Ansa Awais Content Writer
    ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر بھارت سے مذاکرات ہوئے تو کشمیر، پانی اور دہشتگردی پر بات ہوگی جبکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں ممالک کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔  وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر، دہشتگردی اور پانی یہ تین ایسے معاملات ہیں جو پچھلے 76 سال سے ان کی تاریخ ہے، ان تینوں معاملات پر بحث ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کر کے ایک اور پیشرفت کی ہے، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔ مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے انہوں نے مزید...
    میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے کہا ہے کہ مستقبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے مستقبل کے بارے میں بہت حیران کن پیشگوئی کی ہے۔ مارک زکربرگ نے ایسے ڈیجیٹل مستقبل کا تصور پیش کیا جس میں اے آئی دوستوں کی تعداد حقیقی انسانوں کو پیچھے چھوڑ دے گی۔ جبکہ اے آئی چیٹ بوٹ تھراپسٹ، اشتہاری ایجنسیوں اور کوڈرز کو متبادل ثابت ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی ٹیکنالوجی دوستوں، بزنس ایجنٹس، تھراپسٹ اور دیگر کی جگہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جائے گی۔...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد اورراولپنڈی میں تیز ہواوں کےساتھ بارش ہوئی جبکہ مختلف مقامات پردرخت گرگئے۔لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر رہی، مری میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کھوئی رٹہ اورنواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ "کراچی میں موت کا ننگا ناچ" بھارتی میڈیا کا مذاق اڑاتے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے منشیات کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اشیاء کی براہ راست ڈلیوری پر پابندی کا حکم دے دیا ہے یہ حکم تعلیمی نصاب میں منشیات سے متعلق آگاہی شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کے دوران دیا گیا جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ منشیات زیادہ تر کوریئر اور ڈلیوری سروسز کے ذریعے اسکولوں اور کالجوں تک پہنچتی ہیں اور کئی بار طلبہ کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ منشیات بھی منگوا لیتے ہیں اس صورتحال کو روکنے کے لیے براہ راست ڈلیوری کا نظام بند کرنا ہوگا عدالت نے ہدایت دی کہ جو تعلیمی ادارے اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرتے ان کے خلاف فوری کارروائی...
    خواجہ آصف کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کر کے ایک اور پیشرفت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہوئے تو تین اہم نکات پر بات چیت ہو گی۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے کشمیر، دہشت گردی اور پانی سے متعلق بات چیت ہو گی، دہشت گردی گزشتہ 20 یا 30 سال سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ...
    عالمی سطح پر پاک فوج نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کر دیبین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے، پاک فضائیہ نے جے 10 سی طیاروں اور پی ایل۔15 میزائلوں کی مدد سے بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان پہنچایا۔رافیل جیسے جدید بھارتی جنگی طیارے تباہ ہونا بھارت کے لیے ناقابلِ تلافی دھچکا ہے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی طاقت اور عسکری حکمت عملی نے بھارت کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دشمن کو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہوتا ہے تو تین اہم نکات زیر بحث آئیں گے جن میں مسئلہ کشمیر، دہشتگردی اور پانی کے معاملات شامل ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی گزشتہ دو سے تین دہائیوں سے جاری ہے اور پاکستان اس کا سب سے بڑا شکار رہا ہے ایسے میں افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دہشتگردی کے متاثرہ ملک پر ہی الٹا الزامات لگا کر حملے کیے گئے خواجہ آصف نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دونوں ممالک کے پاس اس وقت ایک سنہری موقع موجود ہے جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان گزشتہ دو سے تین دہائیوں سے دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشمیر، پانی اور دہشتگردی جیسے اہم مسائل پر بامعنی مذاکرات کیے جائیں۔ خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ مذاکرات ہوتے ہیں تو تین نکات، کشمیر، پانی اور دہشتگردی ترجیحی بنیادوں پر ایجنڈے میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے، اور اس کا حل اجتماعی سوچ اور تعاون میں ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کشمیر کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر ، دہشتگردی اور پانی سے متعلق بات ہوگی جب کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے۔ نجی چینلسے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تین میجر پوائنٹس ہیں، کشمیر، دہشتگردی اور پانی، یہ تین ایسے معاملات ہیں جو پچھلے 76 سال سے ان کی تاریخ ہے، ان تینوں معاملات پر بحث ہونی چاہیے، پاکستان دہشتگردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشتگردی کا مسئلہ حل کریں، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے لیے یہ سنہری موقع ہے، ٹرمپ نے...
    نئی دہلی(اوصاف نیوز)بھارتی جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں۔پی آر شنکر کا کہنا تا کہ چینی جنگی میدان میں اپنے ہتھیار مؤثر طریقے سے نہیں چلا سکتے اور میں چینیوں کے مقابلے پاکستانیوں سے لڑنے سے گریز کروں گا۔ بھارتی جنرل نے دوٹوک اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جنگ میں واقعی ماہر ہیں۔پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کرتے ہوئے دشمن بھی مان گیا کہ پاکستان سے لڑنا آسان نہیں ہیں۔ بھارتی جنرل پی آر شنکر نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اب پتہ چل گیا ہے کہ ہمارے پاس کیا ہے اور کیا کمزوریاں ہیں۔ جنگ ایک دو طرفہ عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے چینی ہتھیاروں...
    اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشتگردی پر بات ہوگی:وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے کشمیر ، دہشتگردی اور پانی سے متعلق بات ہوگی جب کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دونوں ممالک کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر بات ہوگی، پاکستان دہشتگردی کا شکار سب سے بڑا ملک ہے، یہ ایک سنہری موقع ہے کہ دونوں ملک دہشتگردی کا مسئلہ حل کریں، بھارت سے کشمیر، پانی اور دہشت گردی پر بات چیت ہونی چاہیے،...
    پاکستان سپر لیگ کا دسویں ایڈیشن ایک بار پھر میدان سجانے کو تیار ہے، پی سی بی نے ٹورنامنٹ کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مشاورتی عمل تیز کر دیا ہے اور پیر کو اس حوالے سے اہم اجلاس متوقع ہے ملتان سلطانز نے اپنے باقی ماندہ واحد میچ میں صرف مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے کہ وہ غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس مدعو نہیں کرے گی کیونکہ ٹیم پہلے ہی پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 کا ایڈیشن بھارتی جارحیت کے باعث اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب راولپنڈی میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ہوئے تو تین اہم نکات پر بات چیت ہوگی۔ اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت سے کشمیر، دہشتگردی اور پانی سے متعلق بات چیت ہوگی، دہشتگردی گزشتہ 20 یا 30 سال سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے پاس یہ سنہری موقع ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کرکے ایک اور پیشرفت کی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کا معاملہ بھی زیر بحث آنا چاہیے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا...
    لاہور: شکاگو میں جاری پی ایس اے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی عاصم خان اور نور زمان کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ہی ختم ہوگیا۔ چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں نور زمان کو سابق ورلڈ چیمپئن مصر کے کریم گواڈ نے تین صفر سے ہرایا۔ عاصم خان بھی اسی مارجن سے ناکام رہے، عاصم خان کے خلاف نمبر دس سیڈ ملائیشیا کے این یونگ نے برتری ثابت کی۔
    چند ہفتے قبل، ہندوستانی سنیما نے فلم ’’اسٹیٹ آف ایمرجنسی‘‘ پیش کی، جو بھارت کی آنجہانی وزیراعظم اندرا گاندھی کی زندگی اور ان کے سیاسی کیریئر میں ان کی ذاتی اور خاندانی زندگی کا ایک پہلو بیان کرتی ہے۔ فلم میں ڈرامے کی شدت اور اندرا گاندھی اور ان کے خاندان کی زندگی میں ہونے والے المناک رجحان کو دکھایا گیا ہے۔ لیکن اگر پاکستانی بھٹو خاندان جیسے خاندان کی سوانح عمری کو سینما اسکرین پر پیش کیا جائے تو اندرا گاندھی کی زندگی پر  بنائی جانے والی  فلم کتنی سادہ اور جوش سے خالی نظر آئے گی اس کو وہی لوگ جانتے ہیں جو بھٹو خاندان کی زندگیوں سے واقف ہیں۔ اشرافیہ کے پس منظر سے آنے والے اس...
    کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن سے رابطے کی اپیل کی ہے۔ Post Views: 5
    پشاور: ضلعی انتظامیہ نے پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت لگائی۔ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ملزم راجا ماجد پر فرد جرم عائد کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے صحت جرم سے انکار کر دیا گیا۔ فیصل جاوید خان اور واثق قیوم، کی جانب سے حاضری سے استنا کی درخواستیں دائر کی گئیں جبکہ عامر محمود کیانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت فیصل جاوید خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم گزشتہ سماعت پر عائد کر چکی ہے۔ ملزمان کی جانب سے وکیل سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار عدالت میں...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان کے پاکستان کے حق میں بولنے کی پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سلمان خان کی یہ پرانی ویڈیو ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جب بھارت پاکستان پر پہلگام واقعے کا الزام عائد کرتے ہوئے پاکستان پر بزدلانہ حملے کر رہا ہے بھارت کے پاک سرزمین کیخلاف آپریشن سندور کا پاک آرمی نے آپریشن بنیان المرصوص سے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک میں سیز فائر معاہدہ ہوگیا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان دہشتگردی کے الزامات پر پاکستان کے حق میں بات کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سلمان خان کہتے ہیں کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور وہاں کی صورتحال ان...
    نیو دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا جس سے ان کے 14 سالہ شاندار کیریئر کا اختتام ہوگیا۔ ویرات کوہلی نے 123 ٹیسٹ میچز میں 9,230 رنز بنائے جس میں 30 سنچریاں شامل ہیں۔ کوہلی نے 2014 سے 2022 تک بھارت کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی، اس دوران 68 میچز میں سے 40 میں فتح حاصل کی جس سے وہ بھارت کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان ثابت ہوئے۔  انسٹاگرام پر جاری بیان میں کوہلی نے کہا کہ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ کو اپنا سب کچھ دیا اور اب وہ شکرگزاری کے ساتھ اس فارمیٹ سے رخصت ہو رہے ہیں۔ ویرات کوہلی نے اپنی پوسٹ میں...
    پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات جاری ہے  جس کے دوران سیز فائر کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کی ملاقات ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے پاک فوج کی عسکری صلاحیت کو تسلیم کرتے ہوئے اہم بیان دیا ہے ایک بھارتی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑی اور طاقتور فوج رکھنے والا ملک ہے اور ان کے پاس جدید ترین ہتھیار موجود ہیں ششی تھرور کا کہنا تھا کہ کچھ دوستوں سے سننے میں آیا ہے کہ پاکستان کی عسکری تیاری جدید خطوط پر استوار ہے اور وہ کسی بھی حملے کا موثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے مودی حکومت کو کسی نئی مہم جوئی سے گریز کرنا چاہیے انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلقات کی بحالی میں...
     امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہ راست مذاکرات کے حامی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے بھارتی نیوز ایجنسی کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امن کا راستہ منتخب کرنے پر پاک بھارت وزرائے اعظم کی دانشمندی کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مکمل جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور دیتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت پر براہ راست بات چیت کرنے پر زور دیتے ہیں۔ اور امریکہ تعمیری بات چیت کو فروغ دینے کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران جہاں ایک طرف عالمی سطح پر تشویش پائی جا رہی ہے وہیں دوسری طرف ایک غیر ملکی امریکی وی لاگر نے پاکستان میں قیام کے دوران اپنی ذاتی مشاہدات اور تجربات دنیا کے سامنے لا کر ایک مختلف،مثبت اور حقیقت پر مبنی تصویر پیش کی ہے ڈریو بنسکی، جو دنیا کے درجنوں ممالک کا سفر کر چکا ہے ان دنوں شمالی پاکستان کے خوبصورت پہاڑی علاقوں میں موجود تھا جب بھارت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کے تحت مبینہ حملے کیے گئے اور فضا میں کشیدگی عروج پر پہنچی اپنی ایک تازہ ویڈیو میں بنسکی نے نہ صرف اپنی موجودگی کی تصدیق کی بلکہ پاکستان میں لوگوں کی مہمان نوازی امن پسندی اور حوصلہ افزائی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روس کی صدر ولادی میر پیوٹن کی مذاکرات کی تجویز فوری طور پر مان لے ۔ تاس نے ٹروتھ سوشل پر جاری امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے یوکرین پر زور دیا ہے کہ وہ روسی صدر کی جانب سے اتوار کو پیش کی گئی براہ راست غیر مشروط بات چیت کی تجویز پر فوری رضامند ہو جائے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ مجوزہ براہ راست مذاکرات کم از کم تنازعے کے فریقوں کی پوزیشن واضح کرنے میں مدد کریں گے اور یہ واضح ہو گا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈیل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو...