2025-07-27@00:59:56 GMT
تلاش کی گنتی: 401
«بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی»:
(نئی خبر)
راولپنڈی: راولپنڈی : جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مزید 8 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہوگئی جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ اڈیالہ جیل پہنچے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت میں شرکت کے لیے نامزد ملزمان شیخ رشید، زرتاج گل و دیگر اڈیالہ جیل پہنچے، پراسیکیوٹر ظہیر شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، ملزمان کے وکیل فیصل ملک اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے، عدالت کی جانب سے طلب کردہ استغاثہ کے چشم دید...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فیلیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
کراچی: پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سیڈ 5 جاپان کو 1-2 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ پہلے میچ میں انس علی شاہ نے اپنے حریف کو 0-3 سے مات دے کر پاکستان کو 0-1 کی سبقت دلائی، دوسرے میچ میں جاپانی کھلاڑی نے سخی اللہ ترین کو 1-3 سے زیر کرکے مقابلہ 1-1 کر دیا جبکہ تیسرے میچ میں عبداللہ نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل کو محض 30 منٹ...
ہانگ کانگ: پاکستان نے مکاؤ کو 0-3 سے شکست دے کر 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکوائس چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے، یہ پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چیمپیئن شپ ہانگ کانگ میں جاری ہے اور پاکستان نے پول ڈی میں اپنے تیسرے میچ میں مکاؤ کو باآسانی شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے پول میچ میں چین اور دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دی تھی۔ کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان کا مقابلہ سیڈ 5 جاپان سے ہوگا۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں ٹاپ سیڈ...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) مصنوعی ذہانت کے میدان میں انقلاب برپا کرنے والی چیٹ جی پی ٹی کے بانی سیم آلٹیمن نے اپنے حریف ایلون مسک کی جانب سے 97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرادیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پیرس اے آئی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ٹیک بزنس ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سیم آلٹمین نے کہا کہ اوپن اے آئی کا ایک مشن ہے کہ اے جی آئی کو تمام انسانیت کے لیے فائدہ مند بنایا جائے۔ انہوں نے ایلون مسک کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم براہ فروخت نہیں ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اوپن اے آئی کے حصص میں شریک ایلون مسک نے کمپنی کے بورڈ کو 97.4...
پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر کو تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے رہا کر دیا، سیمابیہ طاہر کو پشاور ہائیکورٹ سے حاصل کی گئی ضمانت کی تصدیق کے لیے اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا تھا۔ پولیس نے سیمابیہ طاہر کی ضمانت کی تصدیق ہونے پر انہیں ریلیز کیا، سیمابیہ طاہر نے پشاور ہائیکورٹ سے 26 فروری تک ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس کی تصدیق کے لیے انہیں اڈیالہ جیل سے تحویل میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا۔ سیمابیہ طاہر 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں درج مقدمہ میں مطلوب تھی، سیمابیہ طاہر جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں پیش ہونے کے لیے بدھ کے روز اڈیالہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی کرکٹ ٹیم پر اعتماد ہے، ایک آدھ میچ کی ہار پر ناراض نہیں ہونا چاہیے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تزئین و آرائش میں شامل ورکرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے کے اصل ہیرو ہمارے مزدور ہیں۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل اسٹیڈیم کا یونیورسٹی روڈ اینڈ پویلین آج کھول دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ بورڈ کو کپتان محمد رضوان اور سلیکشن کمیٹی پر اعتماد ہے، ہمیں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہاکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے، ٹیم نے پہلے بھی اچھے نتائج دیے اور آئندہ بھی...
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے وفاق اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب، ارباب عامر ایوب، فضل محمد خان، یوسف خان، خاتون رہنما فلک ناز اورحمیدہ شاہ کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کے بعد ان کی درخواستیں نمٹادی جب کہ ان کی ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں شبلی فراز، فیصل جاوید، فلک ناز، صوبائی صدر اور ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور ممبر قومی اسمبلی عاطف خان، ایم این اے محبوب شاہ کی...
شہر میں لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں، ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر وکلاء کی ہڑتال کی کال کے پیش نظر اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہر میں لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند ہیں۔ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 10 فروری کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند رہیں گے۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ ریڈزون کے داخلی اور خارجی راستے سرینا، نادرا، میریٹ،...

پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وف
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ واقع واہ کینٹ میں جاکر دعائے مغفرت اور تعزیت کا اظہار کیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کوئی ڈیل کی اور نہ ہی کریں گے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی قانونی طریقے سے عدالتوں سے ریلیف حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے بشمول امریکا ہم کسی ملک کے طلب گار نہیں، بانی نے کوئی ڈیل کی ہے اور نہ ہی کریں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ ڈیل کے لئے نہیں پاکستان اور جمہوریت کیلئے مذاکرات کررہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج ملک بھرمیں پی ٹی آئی کے...
فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے اگلے ہفتے اُن ملازمین کی چھانٹی کی تیاری کرلی ہے جن کی کارکردگی کمتر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایک انٹرنل میمو بھی جاری کردیا گیا ہے۔ یہ میمو میٹا میں ہیڈ آف پیپل جینیل گیل نے جاری کیا ہے۔ میٹا کے انٹرنل میمو میں کہا گیا ہے کہ پیر کو یورپ، ایشیا اور افریقا کے بارہ ممالک سے تعلق رکھنے والے اُن تمام ملازمین کو خصوصی ای میل کے ذریعے چھانٹی کے فیصلے سے مطلع کردیا جائے گا جن کے نام شارٹ لسٹ کیے جاچکے ہیں۔ میٹا میں تین سال کے دوران متعدد بار بڑے پیمانے پر چھانٹیاں کی گئی ہیں۔ اِن چھانٹیوں کا بنیادی مقصد ادارے کی کارکردگی بہتر بنانا...
سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔08 فروری 2025)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آج یوم تعمیر و ترقی منایا جارہا ہے اور پی ٹی آئی آج بھی فساد اور احتجاج کی سیاست کررہی ہے، چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز پر ہی احتجاج کا پروگرام بنایا گیا،انہیں دوبارہ 9 مئی اور 26 نومبر برپا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے احتجاج کو عالمی سطح کے اسپورٹس ایونٹ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے تاکہ پاکستان کا امیج پھر خراب ہو۔ ہم تو کہتے ہیں کاش قذافی اسٹیڈیم جیسی رونقیں پشاور میں بھی لگیں۔ جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا...
ملتان: ملتان میں احتجاج کرنے پر شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت ہرقسم کے جلسے، جلوس احتجاج اور ریلی پر پابندی عائد ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے دی گئی آج احتجاج کی کال کے پیش نظر چوک گھنٹہ گھر، چونگی نمبر 9، نواں شہر چوک اور چوک کچہری سمیت مختلف چوک پر پولیس کی نفری تعینات رہی، مختلف چوراہوں پر قیدی وینز بھی موجود رہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو اور زاہد بہار ہاشمی کو احتجاج کرنے پر متعدد کارکنوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ مہربانو اور زاہد بہار ھاشمی احتجاجی ریلی کی...
— فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔بانیٔ پی ٹی آئی نے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 28 جنوری کو جیل سہولیات سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹائی، عدالت کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ بشریٰ بی بی کی شاملِ تفتیش ہونے کیلئے عمران سے ملاقات کی شرط مان لی گئیبشریٰ بی بی نے 31 مقدمات میں شاملِ تفتیش ہونے سے پہلے بانیٔ پی...
لاہور/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔سردار...

آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر عائد اعتراضات کالعدم قرار دے دیئے،آئینی بنچ نے کہاکہ جو کیس دل کیا سن لیا ورنہ کہہ دیا پہلے ہائیکورٹ جائیں،براہ راست درخواستیں سنتے رہے تو آرٹیکل 199 غیرموثر ہو جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ میں ترامیم کیخلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے کہاکہ ترامیم کیخلاف پہلے ہائیکورٹ سے رجوع کیوں نہیں کیاگیا؟وکیل نے کہاکہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے لوگوں کے حقوق...
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت سے متعلق درخواست پر آج ہی فیصلہ دینے کا حکم دے دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کی 8 فروری کو پارٹی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ، لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو آج ہی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا، لاہور ہائیکورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور پی ٹی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا۔جمعرات کے روزبرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نے خط لکھ کر تحریری کھلا این آر او مانگا ہے،ایک ٹولہ محمد نواز شریف اور وزیر اعلی مریم نواز کے بغض میں جل کر راکھ ہوتا رہے گا۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہا کہ جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ منتیں ترلے کر رہا ہے ، لوگوں کو حقیقی آزادی کے مارکے سنانے والا ذہنی دبا ئو کا شکار ہو چکا...
لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آرٹیکل 10 اے کی روشنی میں دو فیصلے ہو سکتے ہیں، یا تو پی ٹی آئی کی درخواست منظور ہو گی یا مسترد کر دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی آئی کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے تو ان لوگوں کے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو پی ٹی آئی کی آٹھ فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر شام پانچ بجے تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی آٹھ فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کیلئے...
پشاور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، صوبائی وزراء سید قاسم علی شاہ، ملک لیاقت اور مشیر خزانہ مزمل اسلم سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، جبکہ شرکاء نے "کشمیر بنے گا پاکستان" کے نعرے بلند کیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی عدم شرکت کے باعث ریلی کی قیادت مشیر صحت نے کی۔ ریلی میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سکول کے بچوں، سول سوسائٹی اور تاجروں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے...
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر ڈی سی لاہور کو 6فروری کو رپورٹ سمیت عدالت طلب کر لیا،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست موقف اختیارکیا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 29 جنوری کو درخواست دی، لیکن اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن وامان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، بلکہ درخواستگزار عالیہ حمزہ کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان گراونڈ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 6 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست...
درخواست موقف اختیارکیا گیا ہے کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 29 جنوری کو درخواست دی، لیکن اس پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ درخواست میں یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن وامان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے، بلکہ درخواستگزار عالیہ حمزہ کو ہراساں بھی کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8 فروری کو مینار پاکستان گراونڈ میں جلسے کی اجازت کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو 6 فروری کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو لاہور مینار پاکستان میں جلسے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب پی ٹی آئی عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اپنایا گیا کہ 8 فروری کو مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے ڈی سی لاہور کو درخواست دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 29 جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس میں کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی، پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ کو ہراساں کیا جا...
چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ میں آج جلسے کی اجازت کیلئے پیٹیشن دائر کریں گی۔ پی ٹی آئی نے جلسہ کی اجازت کے ڈپٹی کمشنر کو بھی درخواست دے رکھی ہے۔ پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے ڈی سی آفس میں درخواست جمع کرائی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی اجازت دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ لاہور ہائیکورٹ میں آج جلسے کی اجازت کیلئے پیٹیشن دائر کریں گی۔ پی ٹی آئی نے جلسہ کی اجازت کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا تھا۔ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود رشید، سرفراز چیمہ کا نام لیا۔ ان کے نام لے کر بولا کہ ان کو رہا ہونا چاہیے اور یہ ان کی ڈیمانڈز کے اندر بھی کہیں نہ کہیں شامل ہے۔ انہوں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ...
نجی ٹی وی سے گفتگو میں حکومتی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں کمیٹیاں اسپیکر قومی اسمبلی نے نہیں بنائی، حکومتی کمیٹی وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن کمیٹی بانی چیئرمین عمران خان نے بنائی، وہ ایک سہولت کار کا کردار ضرور ادا کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مذاکرات کرنے کا مقصد دراصل عمران خان کی رہائی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران اپنے اسیر رہنماؤں کا نام لے کر ان کی رہائی کے لیے حکومت کو سہولت کاری کرنے کا کہا ہے۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی پرگفتگو کے دوران کہی ۔ ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، محمود رشید، سرفراز چیمہ کا نام لیا، ان کے نام لے کر بولا کہ ان کو رہا ہونا چاہیے،...
راولپنڈی:پاک بحریہ کے نئے جنگی بحری جہاز پی این ایس یمامہ کی کراچی آمد،جہاز کی کراچی بندرگاہ آمد پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی پی آر) کے مطابق کمانڈر پاکستان فلِیٹ ریئر ایڈمرل عبد المنیب تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے پر پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا ، آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کو ڈیمن شپ یارڈ رومانیہ میں تیار اور دسمبر 2024 میں کمیشن کیا گیا، پی این ایس یمامہ؛ کثیرالمقاصد، سبک رفتار، ٹرمینل ڈیفنس سسٹم، الیکٹرانک وارفیئر، اینٹی شپ اور اینٹی ایئر وارفیئر کی خصوصیات سے لیس ہے، جہاز ملٹی رول ہیلی کاپٹر کے ساتھ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا عمل شروع ہونے کا کوئی مثبت اشارہ سامنے نہ آسکا۔ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان شرکت کیلئے نہ پہنچے اور جمعہ کے روز پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی سرگرمی سامنے نہ آئی جس سے مذاکراتی عمل کے شروع ہونے کا عندیہ ملتا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کئے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا ہے۔ حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کی کہ پی...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 اور 10 مئی 2023 کے احتجاج پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 کارکنوں کی سزا معطل کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو ہونے والی گرفتاری کے بعد 10 مئی 2023 کے احتجاج پر درج مقدمے کے 5 افغان شہریوں سمیت پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر میں ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور پولیس چوکی جلانے کا الزام...
ہاؤس کمیٹی بنانا کوئی طریقہ نہیں ، وزیر اعظم کا اصل موقف دیگر پارٹیوں سے ان کا رویہ ہے ،شبلی فراز جوڈیشل کمیشن پر لوگوں کا اعتماد ہوتا ہے ، معاملات پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لیے نیک نیتی ہونی چاہیے ۔۔۔ (جرأت انیوز )وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی مذاکرات کی پیش کش پر پاکستان تحریک انصاف نے جواب دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے وزیراعظم کی پیش کش پر جواب دیا کہ ہاؤس کمیٹی بنانا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے ، وزیر اعظم کا اصل موقف دیگر پارٹیوں سے انکا رویہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ اس لیے کررہے ہیں کہ لوگوں کا اس پر اعتماد ہوتا ہے...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کرا دی ۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے نے نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں،پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کرائیں،ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن...

مذاکرات کی دوسری نشست میں پی ٹی آئی نے عمران خان‘ شاہ محمودقریشی کی رہائی کا مطالبہ کیا. عرفان صدیقی کا دعوی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی دوسری نشست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی رہائی کا مطالبہ کیا تھاایک انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کمیٹی سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی دعوت دی ہمارا پہلے موقف تھا حکومتی کمیٹی تحلیل کر دیں لیکن 31جنوری تک برقرار رکھاہم آج بھی میٹنگ کیلئے تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تحلیل کر دی، سیاسی اور جمہوری پارلیمانی رویہ ہے جس میں سخت مزاجی نہیں لانا چاہتے، ہم بچوں والا کھیل...
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) و صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہم پارٹی کی تنظیم نو کرنے جارہے ہیں، ہومیو پیتھک قیادت کو سائیڈ پر کیا جائےگا، عمران خان 2025 میں ہی رہا ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 8 فروری کے احتجاج کے حوالے سے ایم این ایز سے مشاورت کی جائےگی، ہمارے پاس مختلف آپشنز ہیں۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان مطمئن ہوں گے تو علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ رہیں گے، جنید خان انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوں لیکن ایسا نظر نہیں آرہا، ہمارے پاس یہ آپشن بھی ہے کہ خیبرپختونخوا کی تمام شاہراہیں بند کردیں۔...
اسلام آباد: پی ٹی آئی قیادت کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہوگئی، اپوزیشن گرینڈ الائنس مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق وفد میں اسد قیصر، عمر ایوب، حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس اور دیگر رہنما شریک ہوں گے، اپوزیشن گرینڈ الائنس کا وفد 3:30 بجے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد مولانا فضل الرحمان کو اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شرکت کی دعوت دے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کرانے سے متعلق درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق عدالت عالیہ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا بیان سننے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹائی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کو جیل میں سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے درخواست کی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ غفور انجم پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے استفسار کیاکہ یہ درخواست سہولتوں سے متعلق ہے، آپ نے درخواست گزار کو کیا سہولتیں فراہم کی ہیں؟۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا پانی پی ٹی ائی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔(جاری ہے) ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی...
چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل ڈیپ سیک لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز بیجنگ: چین نے چیٹ جی پی ٹی کا متبادل لا کر مصنوعی ذہانت کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا ہے، چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے چیٹ جی پی ٹی کو مات دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی اے آئی پلیٹ فارم ڈیپ سیک کی مقبولیت سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تاریخی کمی ہو گئی۔اینویڈیا کے اسٹاکس میں ریکارڈ 17 فیصد کی کمی ہو گئی، اینویڈیا کو 593 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔ چین کی تیار کردہ مصنوعی...
بیجنگ : چین کی ایک نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمپنی، ڈیپ سیک، نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس ایپ کی مقبولیت نے جہاں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کو بھاری نقصان پہنچایا، وہیں یہ ایپ ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت ایپ بن چکی ہے۔ ڈیپ سیک کی لانچ کے بعد اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ امریکہ، برطانیہ اور چین میں چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے۔ اس ایپ نے خاص طور پر ریاضی کے سوالات حل کرنے میں بہتر نتائج دِکھا کر چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑا ہے۔ ڈیپ سیک کی...
بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پختونخوا میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا؟ بانی پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے اقدامات پر زور دیا اور کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آرہی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن اور خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو۔ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کو حکومتی امور میں عاطف خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہدایت کی۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار) ایوان بالا (سینٹ) کے اجلاس کے دوران سینیٹر علی ظفر کو بات کرنے سے روکنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ سینٹ اجلاس کا آغاز ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی صدارت میں ہوا۔ کارروائی کے آغاز پر سینیٹر دنیش کمار، سینیٹر کامران مرتضی اور رانا محمود الحسن کی جانب سے نیپون ادارہ برائے جدید علوم کے قیام کا بل ایوان میں پیش کیا گیا، بل کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کی جانب سے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کی کوشش کی گئی۔ ڈپٹی چئیرمین سینٹ نے سینیٹر علی ظفر کو بات کرنے سے روک دیا۔...
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے مصنوعی ذہانت کے میدان میں چیٹ جی پی ٹی کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی، چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اسسٹنٹ اپنے سب سے بڑے حریف چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امریکا میں ایپل کے ایپ اسٹور پر دستیاب ٹاپ ریٹڈ مفت ایپلی کیشن بن گئی ہے، جس سے امریکی ٹیک مارکیٹ میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق 10 جنوری کو ریلیز کیے جانے والے ڈیپ سیک کے وی 3 ماڈل کے حوالے سے اس کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ وہ اوپن سورس ماڈلز میں سرفہرست ہے اور عالمی سطح پر جدید ترین ’کلوزڈ...
بیجنگ: چین کی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کر کے میٹا اور چیٹ جی پی ٹی جیسی بڑی فرموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایک طاقتور چینی AI کمپنی نے معروف امریکی فرموں کی طرف عائد کیے جانے والے الزامات کو گھبراہٹ قرار دیا اور سب کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ DeepSeek نے پچھلے ہفتے اپنے اوپن سورس AI کا تازہ ترین ورژن جاری کیا، جو Meta اور ChatGPT تخلیق کار OpenAI جیسے ٹیک جنات کے بہترین ماڈلز کا مقابلہ کرتا ہے۔ فیس کے اعتبار سے بھی ڈیپ فیک اپنے صارفین سے کم پیسے لے رہا ہے جبکہ انہیں جدید سہولیات پیش کررہا ہے۔ ان صلاحیتوں کی وجہ سے...
وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تھوڑی عجلت سے کام لیا ہے، تھوڑی جلد بازی کی ہے، ایسا جائز بہانہ ہی ڈھونڈ لیتے کہ لگتا ان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کے مطالبات کے جواب میں ہمارا جواب آنا تھا، پی ٹی آئی کے مطالبات کے جواب کیلئے سیر حاصل گفتگو کی گئی تھی۔عطا تارڑ نے کہا کہ ضروری نہیں کمیشن بنے، غور ہو رہا تھا کہ کوئی درمیانی راستہ نکل آئے، درمیانی راستے پر غور ہو رہا تھا کہ کمیشن کے بجائے کمیٹی...
پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر کہا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد سول کورٹ اور اہلکاروں کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی بیٹوں سے فون پربات کروانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی کو جیل میں ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال سے متعلق سہولیات کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی اہلیہ اور سیاسی رہنماؤں کو جیل رولز کے تحت ملاقات کروانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ڈویژن بینچ کے حکم کے مطابق بیٹوں سے فون پر بات اورذاتی معالج سے چیک کی بھی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشری بی بی اب سزا یافتہ ہیں ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کیا طریقہ...

اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2 کیس میں بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 جنوری تک جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجا انعام امین منہاس نے سماعت کی۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ کریمنل کارروائی کو اس موقع پر حکمِ امتناع دینے کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ جسٹس راجا انعام امین منہاس نے...
پنجاب اسمبلی میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کےلیے اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا اور اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے بازی کی۔صوبائی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزیر اور صوبائی سیکریٹری نہ ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔اپوزیشن رکن رانا شہباز نے اس دوران کہا کہ حکومت اسمبلی اجلاس چلانے میں سنجیدہ نہیں، ایک بھی صوبائی وزیر اس وقت ایوان میں موجود نہیں۔ نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مخاطب کرلیاپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری پر اسپیکر ملک محمد احمد خان کو مخاطب کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں کوئی وزیر نہیں جس سے سوالات کیے جائیں۔ڈپٹی اسپیکر نے استفسار کیا...
سٹی 42 : خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز کہتے رہے آج رات عمران خان کی رہائی کا اعلان ہونا ہے مگر نہیں ہوا ۔ خواجہ آصف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی ناکام ہوئی کسی نے بھی اپنے گھر پیسے بھیجنا بند نہیں کیے، لوگوں نے گرم پانی سے نہانا ہوتا ہے وہ بجلی اور گیس کے بل بھرنا کیوں بند کرے گے ؟ ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا امریکہ کے ساتھ ایک تعلق ہے ہمیں اس کی مناسبت سے اپنا تعلق دیکھنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بار بار کہا ہے ہمیں اعتراض جوڈیشل کمیشن پر نہیں بلکہ...
لاہور: ہائی کورٹ کے جج نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری مہدی حسن کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے معذرت کر لی ہے۔ جسٹس فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر درخواست پر سماعت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بجھوا دی اور درخواست کو کسی دوسرے بینچ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کر دی ۔ جسٹس فاروق حیدر کے روبرو پی ٹی آئی رہنما چوہدری مہدی حسن کی درخواست پر سماعت کے دوران وکیل شہرام ساقی...
اراکین پارلیمنٹ کی عیاشیوں کا ہمیشہ سے چرچا رہتا ہے، تصور یہ کیا جاتا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو ہر ہوٹل، ایئر ٹکٹ سمیت دیگر سہولیات میں خاصی رعایت دی جاتی ہے۔ وی نیوز نے پارلیمنٹ کے کیفے ٹیریا کا دورہ کیا اور معلوم کرنے کی کوشش کی کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں اراکین پارلیمنٹ کو کون سی اشیا کن نرخوں پر دستیاب ہیں، اور کیا اراکین پارلیمنٹ اور عام آدمی کو ایک ہی نرخ پر کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جاتی ہیں؟۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا نام کیا ہو گا؟ وی نیوز کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینیئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کیفے ٹیریا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کے خلاف آج ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہاکہ یہ کیس سیاسی محرکات پر مبنی تھا، پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، سرکاری گواہ نے بھی تسلیم کیاکہ اس سے سرکار کا نقصان نہیں ہوا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ القادر کیس میں اصل سوال تو حسن نواز سے پوچھا جانا چاہئے کہ وہ رقم برطانیہ لے کر کیسے گئے جس سے پراپرٹی خریدی اور بعد میں بیچی گئی۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہاکہ منگل کو...
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے 7 روز میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر عدالتی کمیشن قائم نہ کیے جانے پر مذاکرات کے اگلے دور کی بائیکاٹ کی دھمکی کام کرگئی، حکومت نے7 روز کے اندر سنجیدہ جواب دینے کی یقین دہانی کرادی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے پی ٹی آئی کے مطالبات حکمران اتحاد میں شامل اپنے تمام اتحادیوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں اور ان کو پورا کرنے کے حوالے سے ان سے تجاویز طلب کی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم 7 دن کے اندر پی ٹی...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی جیل میں اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نمائندہ اڈیالہ جیل کو بھی ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار وکیل فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئے اور کہاکہ متفرق درخواست فائل کی کہ دس جنوری کا آرڈر ہے جسے چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے یہ ہدایت بھی کی کہ نمائندہ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو، عدالت نے سماعت جمعرات 23 جنوری تک...

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کریگا، خواجہ آصف
پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی کہ انکے اسٹیبلشمنٹ کیساتھ رابطے بحال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہوگئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شرکاء نے مذاکرات پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے پر زور دیا ہے اور ممبران نے کور کمیٹی اجلاس ہفتے میں ایک بار ضرور بلانے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجہ اور برگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق نے القادر ٹرسٹ کیس پر بریفنگ دی۔ اس دوران سزا کے خلاف مظاہرہ نہ کرنے پر کور کمیٹی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ نے کہا کہ بانی کو 14 سال کی سزا ہوگئی ہم نے کوئی احتجاج کیوں نہیں کیا؟ بریفنگ کی بجائے بتایا جائے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شرکاء نے مذاکرات پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لینے پر زور دیا ہے اور ممبران نے کور کمیٹی اجلاس ہفتے میں ایک بار ضرور بلانے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق کور کمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجہ اور برگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق نے القادر ٹرسٹ کیس پر بریفنگ دی۔ اس دوران سزا کے خلاف مظاہرہ نہ کرنے پر کور کمیٹی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ نے کہا کہ بانی کو 14 سال کی سزا ہوگئی ہم نے کوئی احتجاج کیوں نہیں کیا؟ بریفنگ کی بجائے بتایا جائے...
کراچی(این این آئی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کیلئے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر پی ٹی آئی کے سہولت کار سرگرم ہیں، فرد واحد نے ریاست کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ...
ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوشش ہے کوئی ٹرمپ کارڈ کام آجائے مگر پاکستانی عدالتیں کسی ٹرمپ کارڈ پر نہیں چلیں گی۔ ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ عوام کو بے وقوف بنانے والا بہروپیا اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے، دوسروں کے لیے گڑھے کھودنے والا خود رسوا ہو رہا ہے۔ انہوں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا ٹرمپ کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالنے کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سربراہ عوام پاکستان پارٹی اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمود اچکزئی آج تشریف لائے اور ان کیساتھ پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنما تھے، ملاقات میں آئین کے تحفظ کیلئے مل کر چلنے پر گفتگو کی گئی۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا کوئی الیکٹورل الائنس نہیں،سنگل پوائنٹ ایجنڈاتھا، ایجنڈایہ تھاکہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو، آئین کی بالادستی کیلئے مل کرجدوجہد کریں گے اور آئین کی خلاف ورزی ہوگی...
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں: طارق فضل چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے کے رہنما طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ غیر مبہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور کرپشن پر سزا ہوئی ہے، یہ کیس اختیارات کے ناجائز استعمال کا کیس ہے۔طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے بھی کہا تھا عدالتی معاملات مذاکرات سے منسلک نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بانیٔ پی ٹی...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا سنائے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف کو قیدی قرار دیکر قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بالترتیب 14 سال اور 7 سال کی سزائیں سنائی ہیں، بانی پر 10 لاکھ اور اہلیہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔(جاری ہے) بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ وکلائے صفائی استغاثہ...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جنوری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج انصاف ہوا تو بانی پی ٹی آئی کیس سے بری ہوکر رہا ہوں گے، 2سال سے جس طرح کی ہمارے ساتھ زیادتیاں ہوئی ہیں، اس کا آپ اندازہ کر سکتے ہیں، راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاونڈز کیس کا فیصلہ آج ملتوی نہیں ہوگا، ہم تیار ہو کر آئے ہیں۔ فیصلہ سننے کیلئے ہم آئے ہیں۔ جو بھی فیصلہ آئے۔انصاف کا فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل سے بری ہوکر رہا ہوں گے۔اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190...
پشاور‘ لاہور‘ اسلام آباد (بیورو رپورٹ + خبر نگار + این این آئی+وقائع نگار) پشاور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ماہ‘ پاکستان تحریک انصاف کے 17 ارکان اسمبلی اور رہنمائوں کو 3 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ عدالت عالیہ میں رکن قومی اسمبلی عاطف خان، شاندانہ گلزار، جنید اکبر، شیر علی ارباب، یوسف خان، ارباب عامر ایوب، صوبائی وزیر ظاہر شاہ طورو، رکن قومی اسمبلی سلطان محمد خان، ساجد خان، صبغت اللہ،سہیل سلطان، سلیم الرحمن، احد علی شاہ، عبداللطیف، معان خصوصی اینٹی کرپشن محمد مصدق، پی ٹی آئی رہنما علی زمان اورحمیدہ شاہ کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل 2 رکنی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےکہا ہےکہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں مگر حکومت نے مذاکرات کو بھی دیوانی مقدمہ بنا دیا ہے، تمام مسائل کے حل کے لیے جادو کی ایک کنجی ہے اور وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نےکہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے ہیں، ہمارے مطالبات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی، 26 نومبر اور نو مئی واقعات کی انوسٹیگیشن شامل ہے۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نو مئی کا جس پہ الزام ہے وہ خود کہہ رہا ہےکہ میرا دامن...
مذاکرات کا تیسرا دور جاری، پی ٹی آئی نے تحریری مطالبات سامنے رکھ دیے، عمران خان کی رہائی بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات آئین قانون اور روایات کی بنیاد پر ہوں گے۔ نتائج پہلے سے ہرگز طے شدہ نہیں ہیں۔ حکومت کی کمیٹی میں 7 جماعتیں ہیں۔ تحریری مطالبات آنے پر تحریری جواب دیں گے، مطالبات آنے پر فوری جواب دینا ممکن نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں شرکت سے قبل عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ مذاکرات راستہ نکالنے کے لیے ہوتے ہیں اسی لیے کوشاں ہیں۔ اپوزیشن کو 31 جنوری سے پہلے جواب دے دیں...
فائل فوٹو توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب درخواست پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر اعتراضات عائد کیے ہیں۔دونوں ملزمان کی بریت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت ہوگی۔
لاہور ہائی کورٹ نے قوانین نظر انداز کرنے پر سوشل میڈیا ایپس کی بندش کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کردیا۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے قوانین کی خلاف ورزی پرسوشل میڈیا ایپس کی بندش سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام، یوٹیوب اوردیگر سوشل میڈیا ایپس پر آن لائن فراڈ عام ہو چکا ہے۔ سادہ لوح شہریوں کو ان ایپس پر خوشنما اشتہارات اور جعلی معلومات سے لوٹا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا ایپس شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے...
سٹی42:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیاٹاک, کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں، دو نکات پر مذاکرات ہوں گے، چار ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی فیصلہ اعلان کرنے میں تاخیر ہوجاتی ہے،گزشتہ روز بتایاگیاتھا کہ فیصلہ سنایاجائےگا،عدالت نے فیصلہ دیناہی تھا تو کچھ انتظار کرلیتے۔فیصلے کا تعلق مذاکرات کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے،بانی پی ٹی آئی نے کہا کوئی ڈیل نہیں، دو نکات پر مذاکرات ہوں گے،مذاکرات ملک میں سیاسی نظام کرنے کے لیے بہتر ہے،مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں، درخواستیں التواء پر ہیں۔چار ماہ کے اندر مینڈیٹ...
پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کےلیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کےلیے کام ہو رہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا، 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیروں کی رہائی کےلیے کوششیں کی جا رہی...

پی ٹی آئی کی جانب سے ہمیں بلیک میل کیا جارہا ہے، مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے خود مذاکرات کے خلاف ہیں، اس ماحول میں کیسے بات چیت ہوسکتی ہے، چھوڑیں مذاکرات مذاکرات کے ڈرامے کو رہنے دیں۔ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کہتے ہیں حکومت کے پاس اختیارات ہی نہیں، اگر ایسا ہے تو پھر یہ جائیں جن کے پاس اختیارات ہیں انہی سے مذاکرات کریں۔ یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی: پاکستان تحریک انصاف کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ خواجہ آصف نے کہاکہ پہلے تو پی ٹی آئی ہمارے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہی نہیں تھی، بتائیں نا کہ مذاکرات کے لیے کیسے تیار ہوئے۔...
فوٹوفائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کے بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیا ہے؟پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ آج صبح 11 بجے سنایا جائے گا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ...
کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل قبول کرنے پر پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پی سی بی نے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان آکر چئمپئینز ٹرافی میں شرکت نہ کرنے کے موقف کی مخالفت اور پھر بھارت کے میچز نیو ٹرل مقام پر کرانے کے فیصلے کو قبول کرلیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کے ایچ پی سی اوول گراونڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ابتدا میں اپنائے جانے والے اصولی موقف پر پی سی بی قائم نہیں رہا، 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پاکستان نہ آںا ایک کمی...
سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے اور حکومت کی جانب سے ان کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پی ٹی آئی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو نظر بند کرنے یا کسی اور مقام پر منتقل کرنے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ حکومت کا مقصد سیاسی استحکام پیدا کرنا ہے اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پی ٹی آئی کا ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ ناکام ہوا، معاشی اشاریے آج بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ڈان نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے، میں عدلیہ سے تعلق رکھتا ہوں نہ جوتشی ہوں کہ کوئی پیشگوئی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کے لیے کوئی دباؤ نہیں، پی ٹی آئی کا ملک کو نقصان پہنچانے کا ہر حربہ ناکام ہوا، معاشی اشاریے آج بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی جانب سے عمران خان کو جیل سے بنی گالہ یا کہیں اور منتقل کرنے کی کوئی پیشکش نہیں کی گئی، اس حوالے سے پی ٹی آئی کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے، میں عدلیہ سے تعلق رکھتا ہوں نہ جوتشی ہوں کہ کوئی...
وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی وعوامی امور رانا ثنا نے کہا ہے کہ کسی بات پرسمجھوتہ ہو یا نہ ہو لیکن مذاکرات تو ہونے چاہئیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام میں ایک جماعت اقتدار میں اور ایک حزب اختلاف ہوتی ہے، پارلیمانی جمہوری نظام ڈائیلاگ سے ہی چل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہو تو لسٹ فراہم کرے دیکھیں گے کون سیاسی قیدی ہے کون نہیں؟
وزیر زراعت پنجاب کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرے بازی کی۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی عمران خان کی رہائی کے بینرز اٹھا کر شریک ہوئے اور بانی چیئرمین کے حق میں نعرے لگائے۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر نے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کو نعرے بازی سے روکتے ہوئے نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی تو حزب اختلاف نے واک آؤٹ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف نے ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی اراکین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر احمد چنڑ کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں...
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے عمران خان کی رہائی کے بینرز اٹھا کر شرکت کی ہے، اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے نعرہ بازی کی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر احمد چنڑ کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع وزیر زراعت پنجاب کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے نعرہ بازی کی۔ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی عمران خان کی رہائی کے بینرز اٹھا کر شریک ہوئے اور بانی چیئرمین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے پی ٹی آئی ارکان...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف ریفرنس خارج کرتے ہوئے انہیں ٹیکنو کریٹ نشست کیلیے اہل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ای سی پی نے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس خارج کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنایا۔ سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود نے سینیٹر سیف اللہ ابڑوکے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔
ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے قید رہنما کو اپنی پارٹی میں تقسیم کا سامنا ہے۔ بڑے اسٹیک ہولڈرز بشمول خاندان، وکلاء، سیاسی قیادت اور مختلف جرائم میں قید افراد ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہیں۔ علیمہ خان اور بشریٰ بی بی دونوں پارٹی کی قیادت سنبھالنے کی الگ الگ کوشش کر رہی ہیں اور متضاد بیانات جاری کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ وکلاء برادری بھی دو دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے، ایک کی سربراہی پارٹی کے سینئر رہنما حامد خان اور دوسرے کی قیادت بیرسٹر گوہر خان کر رہے ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور پر...
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کشمکش جاری رہی اور ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پارٹی یا اہل خانہ کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے ملنے نہ آیا، عمران خان سے ملاقات کا دن ہونے کے باوجود کوئی رہنما، وکیل اور فیملی ممبر اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے نہ پہنچا جبکہ مذاکراتی کمیٹی کا کوئی رکن...
ملاقات کے معاملے پر پی ٹی آئی، جیل حکام کی کشمکش، عمران خان نے پورا دن تنہائی میں گزارا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ئو ں اور اڈیالہ جیل حکام کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر کشمکش جاری رہی اور ملاقات کا دن ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے پورا دن تنہائی میں گزارا، ڈیڑھ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا ہوا کہ پارٹی یا اہل خانہ کا کوئی فرد ان سے ملنے نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کا دن تھا تاہم کوئی بھی ان سے...
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...