2025-09-19@03:26:19 GMT
تلاش کی گنتی: 306

«دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا جس میں سابق حکمراں جماعت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی اجلاس میں شریک ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں شامل اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجا اور صاحبزادہ حامد رضا بھی اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق...
    لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں سیاستدانوں کو جیل میں نہیں ہونا چاہئے، ملک کو دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سب سے پہلی ترجیح عوام کا اعتماد بحال کرنا ہے، سایسی آدمی ہوں اس لیے ہمیشہ مذاکرات کا حامی ہوں، مجھے پی ٹی آئی کے مطالبات کا نہیں معلوم، میری خواہش ہے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہوں۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سیاستدانوں کے غلط رویوں کی وجہ سے آج پارلیمان بے معنی ہوگئی ہے، ملک میں دھاندلی سے پاک انتخابات کی ضرورت ہے، ادارے اپنی مرضی کی حکومت بنانا چاہتے...
    اسلام ٹائمز: حالیہ برسوں میں بھارت بھر میں کئی مسجدوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جہاں یہ دعوے کئے گئے کہ یہ مسجدیں دراصل مندروں کی جگہ پر بنائی گئی تھیں۔ خواجہ غریب نواز حضرت معین الدین چشتی کی درگاہ کے پہلے شیو مندر ہونے کے دعوے، بدایوں کی 850 سال قدیم تاریخی جامع مسجد پر تنازع، سنبھل کی جامع مسجد تنازعہ، علیگڑھ کی جامع مسجد کی جگہ مندر ہونے کا شوشہ، نیل کنٹھ مہادیو مندر ہونے کا دعویٰ، بس وہی کہانی، وہی دلائل، وہی لوگ اور وہی ذہنیت۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی بھارت میں مساجد میں مندروں کی تلاش کا معاملہ حالیہ دہائیوں میں شدّت سے سامنے آیا ہے۔ مسجدوں میں مندروں کی تلاش کے پیچھے ایک اہم...
    ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ اور پھر بارڈ-گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود بھارتی کپتان روہت شرما ڈھٹائی کیساتھ کپتانی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو منعقدہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام کیساتھ چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور ہیڈکوچ گوتم گمبھیر کی میٹنگ ہوئی، جس میں ٹیم مینجمنٹ نے بتایا کہ مسلسل شکستوں کے باوجود انڈین ٹیم کی قیادت کے خواہشمند ہیں اور مزید چند ماہ کپتانی کرنا چاہتے ہیں۔ ادھر روہت شرما کا مستقبل ٹیسٹ ٹیم میں سوالات پیدا کررہا ہے جبکہ ناقص پرفارمنس کے بعد انکی ٹیم میں جگہ بنانا تک مشکل ہے البتہ پانچویں ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے انہوں نے خود کو آرام...
    بھارت کے مشہور سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اہلِ خانہ نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکو تلسانیا کو کو دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ برین اسٹروک (دماغ پر فالج کا حملہ) ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ ٹیکو تلسانیا کو جمعے کو برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد سے وہ ممبئی کے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ اداکار کی حالت کے بارے میں پہلے یہ بتایا جا رہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے تاہم ان کی اہلیہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہوا ہے۔ انہوں...
    بھارتی اداکارہ ومیکا گابی نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار اکشے کمار کی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کے لیے شوٹنگ شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں جے پور میں اپنی آنے والی فلم ’بھوت بنگلہ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اب ومیکا گابی نے بھی فلمی سیٹ پر انہیں جوائن کر لیا ہے۔ اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنا چہرا چھپا رکھا ہے۔ اس سے قبل رواں ہفتے فلم کی کاسٹ میں شامل سینئر اداکار پریش راول نے بھی فلم کے سیٹس سے اپنی اور اکشے کمار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ گزشتہ ماہ اکشے...