2025-07-03@07:08:02 GMT
تلاش کی گنتی: 60216
«راحت کاظمی»:
(نئی خبر)
پشاور: خیبر پختونخوا میں محکمہ صحت کے پبلک ڈیلنگ دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہونے والے محکمانہ جائزہ اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے عوامی ڈیلنگ سے متعلق تمام دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عملے کی نگرانی کو مؤثر بنانا اور دفتری امور میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔ مشیر صحت خیبرپختونخوا احتشام علی نے اجلاس کے بعد بتایا کہ ابتدائی مرحلے میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) کے دفاتر میں کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت...
بھارتی اداکارہ شیفالی زری والا کی موت سے متعلق بھارت کے معروف ڈرماٹولجسٹ ایرک بورجز کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل شیفالی زری والا 42 برس کی عمر میں اچانک انتقال کرگئیں، جس پر ان کے مداحوں اور شوبز حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق انہیں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد ان کے شوہر پراگ تیاگی نے انہیں فوری طور پر ممبئی کے اندھیری علاقے میں واقع بیلیو ملٹی اسپیشلٹی اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ بھارتی میڈیا کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اداکارہ کی موت کا تعلق اینٹی ایجنگ انجیکشن کے استعمال سے جوڑا جارہا ہے، جو انہوں نے ورت (فاسٹنگ)...
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی ان کی ثالثی سے ممکن ہوئی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق، واشنگٹن میں کوآڈ اجلاس میں شرکت کے لیے موجود بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو کھلے عام چیلنج کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی۔ نیوز ویک کو دیے گئے ایک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) دلائی لامہ نے اپنی 90 ویں سالگرہ سے کچھ دن پہلے بدھ کے روز اس بات کی تصدیق کی کہ ان کا جانشین ہو گا۔ وہ بھارت کے شہر دھرم شالہ میں، جہاں وہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں، روحانی پیشواؤں کے ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے بدھ کو کہا کہ بدھ مت کا 'لامہ‘ یعنی روحانی پیشوا کا ادارہ ان کی موت کے بعد بھی جاری رہے گا۔ ’بدھ مت کا تبتی نظریہ میرے بعد بھی برقرار رہے گا‘، دلائی لامہ بھارت کے پہاڑی قصبے دھرم شالہ سے تبتی زبان میں نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں انہوں نے...
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تمام یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو سرپلس پول میں شامل کر دیا گیا ہے، جبکہ رضاکارانہ علیحدگی پیکج دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی کی زیرصدارت اجلاس میں اس حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق آج سے ملک بھر کے تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کا آپریشن بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسٹورز پر موجود تمام سامان کو مرحلہ وار ویئر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا، جہاں...
مودی سرکار کی پالیسیوں کے تحت بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ممبئی میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں پر پابندی کے بعد اب اذان پر بھی عملاً پابندی عائد کر دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مسلمان ’آن لائن اذان‘ ایپ کے ذریعے اذان سننے اور نماز کے اوقات جاننے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ممبئی کی متعدد مساجد نے اس پابندی کے بعد ’آن لائن اذان‘ ایپ پر رجسٹریشن کروا لی ہے تاکہ نمازی بروقت نماز کی اطلاع حاصل کر سکیں۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کا کہنا ہے کہ پورا شہر اب لاؤڈ اسپیکرز سے پاک ہو چکا ہے، جو کہ بظاہر ایک انتظامی اقدام ہے...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے اندھے قتل و ہائی پروفائل کیسز کو حل کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے کئی ہائی پرو فائل کیسز انتہائی قلیل مدت میں حل کیے ہیں،سردار فہیم قتل کیس کو حل کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سرویلنس کا استعمال قابل تحسین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو اسلام آباد پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ اسلام آباد پولیس نے بڑی کامیابی کرتے ہوئے ثنا یوسف، تجزیہ نگار سردار فہیم قتل کیسز سمیت 15 ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ مدت میں ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے...
پاکستان کا چار رکنی اسنوکر اسکواڈ 13 سے 24 جولائی 2025 تک بحرین کے شہر منامہ میں ہونے والی IBSF ورلڈ انڈر 17، انڈر 21، ماسٹرز اور سکس ریڈ مینز اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گا۔ اس ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی شامل ہیں، جو عالمی مقابلوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ اسکواڈ کی قیادت محمد آصف کر رہے ہیں، جو اس سے قبل 2012 میں بلغاریہ، 2019 میں ترکی اور 2022 میں قطر میں آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایشیائی اور قومی سطح پر بھی کئی ٹائٹلز حاصل کرچکے ہیں۔ محمد آصف ماسٹرز اور سکس ریڈ ایونٹس میں...
اسلام آباد: سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے اپنے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے 24 جون کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان...
محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون الرٹ جاری کردیا جاری بیان کے مطابق مون سون کے درمیانے درجے کے ہوائیں صوبے کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع زیادہ تر ابرآلود،مرطوب جبکہ رات و صبح میں ہلکی بارش بونداباندی ہونے کا امکان ہے۔ آج سے 04 جولائی تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ کے اضلاع میں ہلکی بارش/بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
سعودی عرب کا خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم سے اظہارِ تشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سعودی عرب کی جانب سے خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ اہم ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان...

صدر پیوٹن اور صدر میکرون کا دو گھنٹے طویل ٹیلیفونک رابطہ، ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام پر گفتگو
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے درمیان دو گھنٹے طویل ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام اور میزائل ٹیکنالوجی کے خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون نے گفتگو کے دوران خدشہ ظاہر کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل نظام خطے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ایران بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے ساتھ مکمل تعاون کرے اور جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے۔ روسی صدر پیوٹن نے ایرانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، اور بین...
— فائل فوٹو کراچی میں 8 سے 11جولائی کے دوران معتدل شدت کی بارش ہو سکتی ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا کہ آج شہر میں مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ کراچی: آج بھی موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکانشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ مون سون ہوائیں جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں اس دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان رہے گا۔اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ تھرپارکر، مٹھی اور ملحقہ علاقوں میں آج سے 5 جولائی تک بارش ہو...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو امریکا کے دورے پر موجود ہیں۔ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے امریکا میں اہم سول اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق ایئر چیف کی امریکی حکام سے ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور عالمی اسٹریٹیجک امور پر گفتگو ہوئی۔ ظہیر بابر سدھو گزشتہ دس سال میں امریکا کا سرکاری دورہ کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے سربراہ ہیں۔ ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی امریکی ایئر فورس کی سیکریٹری کیلی ایل سیبلٹ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔
—فائل فوٹو گلگت بلتستان میں کار گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق روندو میں شاہراہ بلتستان پر شوت نالے کے قریب کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، کار میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔ مانسہرہ: کار گہری کھائی میں جا گری، میاں بیوی جاں بحق ریسکیو کے مطابق سیاحوں کی کار کار کاغان کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کھائی سے نکال لیا ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع کھرمنگ سے بتایا گیا ہے جبکہ کار میں سوار افراد اسکردو سے گلگت جا رہے تھے۔
بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور فنکاروں پر عائد کی گئی پابندی اچانک ختم کردی گئی ہے جس کے بعد بھارتی شائقین ایک بار پھر پاکستانی مواد تک رسائی حاصل کرسکے ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے جہاں پاکستانی یوٹیوب چینلز اور اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندیاں لگائی تھیں، وہیں فواد خان اور ہانیہ عامر سمیت پاکستانی فنکاروں کی فلموں کی ریلیز بھی روک دی گئی تھی۔ اس کے باوجود ہانیہ عامر کی فلم دنیا بھر میں کامیاب ریلیز ہوئی، تاہم بھارت میں ریلیز نہ ہوسکی۔ اب بھارتی حکومت نے اچانک یہ پابندیاں ختم کرتے ہوئے پاکستانی یوٹیوب چینلز کو دوبارہ کھول دیا ہے، جس پر بھارتی شائقین خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔ اگرچہ پابندی کے...
نیویارک:پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔ بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ ا عجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ۔ یہ ایک کلاسیکی مثال ہے جس میں مظلوم بننے کا دعویٰ اصل میں مظالم ڈھانے والا کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ریاستی نظام، جس نے نفرت کو بطور ہتھیار استعمال کیا، ہجوم کے تشدد کو معمول بنایا اور امتیازی سلوک کو اپنے ہی شہریوں اور مقبوضہ علاقوں کے لوگوں کے خلاف قانون کا...
جاویدمیانداد کے چھکے سے عامر خان کی شادی کیسے خراب ہوئی؟ بھارتی سپر اسٹار کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس) بالی ووڈ کے معروف اداکار اور “مسٹر پرفیکشنسٹ” کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے چھکے سے جڑی مایوسی کا انکشاف کیا ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عام خان نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی شادی کے دن کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔ جاوید میانداد کے چھکے نے میری شادی برباد کردی، عامر خان کا انکشاف#Amirkhan @JavedMiandadpk pic.twitter.com/UdSNdAk8zo— Apnawatan (@Apnawatan249671) July 1, 2025 عامر خان نے بتایا کہ...
کراچی:سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل اظہر محمود کے ٹیسٹ کوچ بننے پر حیران ہیں، انہوں نے اس فیصلے پر کرکٹ حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران نے کہا کہ یہ پی سی بی کی غیر پیشہ ورانہ سوچ کا عکاس ہے، مجھے اس فیصلے کی منطق بالکل سمجھ نہیں آتی، یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسے مکی آرتھر کو ڈائریکٹر بنایا گیا لیکن کاؤنٹی کرکٹ میں بھی ذمہ داری نبھانے کی اجازت دی گئی، وہ فیصلہ غلط تھا اور یہ بھی غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی عارضی تقرریاں پاکستان کرکٹ میں عدم استحکام لا رہی ہیں، یہی غیر یقینی صورتحال ٹیم کی کارکردگی کو مسلسل متاثر کرتی ہے۔...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی کاظمی نے اپنے والد و سینئر اداکار راحت کاظمی کی 81ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔ علی کاظمی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی اس میں وہ والد کے ہمراہ ہیں۔ شیئر کی گئی تصویر میں راحت کاظمی کو نیکر اور ٹی شرٹ پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے دونوں بچے علی کاظمی اور ندا کاظمی بھی ساتھ بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے علی کاظمی نے لکھا کہ،ابا کو 81ویں سالگرہ مبارک ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ وہ انسان ہیں جو سب سے زیادہ...
اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 51ویں اجلاس نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی بھرپور تائید کرتے ہوئے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ اجلاس 21 تا 22 جون 2025 کو استنبول میں منعقد ہوا، جس کا موضوع تھا: “ایک تبدیل ہوتی دنیا میں OIC کا کردار”۔ اجلاس میں منظور ہونے والا استنبول اعلامیہ اور کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا اجلاس پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، جس نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ استنبول اعلامیہ میں اہم نکات پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جب کہ ساتھ ہی ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور اور گردونواح میں صبح سویرے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس دوران شہر میں ہوائیں چلتی رہیں، جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مزید گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دیر بالا، دیر زیریں، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، بٹگرام، شانگلہ اور کوہستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ تورغر، مانسہرہ،...
یورپ شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جس نے کئی ممالک میں معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ فرانس نے تقریباً 1,900 اسکول بند کر دیے ہیں، اٹلی میں دوپہر کے اوقات میں باہر کام کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ ترکی میں جاری جنگلاتی آگ کے باعث ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی۔ فرانس میں درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے، جبکہ اسپین نے جون کا سب سے گرم مہینہ ریکارڈ کیا ہے۔ یورپی یونین کے موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یورپ دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم بن چکا ہے، جہاں درجہ حرارت دنیا کے اوسط سے دو...
لاہور: رواں ماہ شیڈول دورہ بنگلا دیش سے قبل پاکستانی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئی، نائب کپتان شاداب خان سیریز سے باہر ہوگئے جبکہ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور محمد وسیم جونیئر بھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں، دونوں فاسٹ بولرز کی شمولیت غیر یقینی کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان رواں ماہ تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز ہونا ہے، البتہ تیاریاں فٹنس مسائل کی زد میں آگئی ہیں، کئی اہم کھلاڑی باہر ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تربیتی کیمپ کا آغاز 8 جولائی سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا، کندھے کی تکلیف میں مبتلا نائب کپتان شاداب خان کو ڈاکٹرز نے سرجری کا مشورہ دیا ہے،...
ترجمان ترجمان پاور ڈویژن نے شیخوپورہ میں لیسکو گارڈ کی طرف سے معمر خاتون کی بے توقیری پر سخت ردعمل دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاور ڈویژن کا 30جون کو لیسکو کے گارڈ کی شیخوپورہ سرکل میں معمر خاتون سے بدتمیزی اور ناروا سلوک پر سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈ کو فورا معطل کردیا گی، سیکورٹی گارڈ کے خلاف ایف آئی آر درج ہوچکی ہے، سیکورٹی گارڈ اس وقت پولیس کی تحویل میں ہے۔ پاور ڈیژن نے کہا کہ قانون شکنی اور عوام کی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تمام ڈسکوز کو فوری اقدامات اور ہدایات تمام دفاتر کو جاری کرنے کے احکامات جاری ہیں، سیکیورٹی گارڈ کو نوکری سے برخاست کرنے کیلیئے محکمانہ...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کیے ہیں۔ پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے ہیں۔ مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کر لی تھی۔ذرائع کے مطابق اگرچہ ایران نے آبنائے ہرمز میں سرنگیں نصب نہیں کیں، تاہم اس نے خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں۔ انٹیلی جنس رپورٹ میں یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ آیا ایران نے بعد میں یہ سرنگیں جہازوں سے ہٹائی تھیں یا نہیں۔ذرائع کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے سیٹلائٹ اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کیں۔دوسری جانب خلیجی کشیدگی کے باوجود عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 10 فیصد کم ہوئی ہیں۔آبنائے ہرمز سے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز بنے کا سلسلہ جاری، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی رواں مالی سال کے دوسرے روز بھی اونچی اڑان ،آج انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 704 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 904 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے سبب زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس کی بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے تھے، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار،...
لاہور(نیوز ڈیسک)شادی ہال کے ویٹرز نے شادی ہال ہی میں بڑی واردات ڈال دی اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے۔ پولیس کے مطابق یہ نقب زنی کی بڑی واردات تھی، جس کے بعد کاہنہ پولیس کے انچارج چوکی ہلوکی قاسم علی نے ٹیم کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت و نقب زن گروپ کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے چند روز قبل ڈیفنس روڈ پر واقع شادی ہال میں گن پوائنٹ پر واردات کی تھی اور شادی ہال سے 5 اے سی چلر و 2 ڈیپ فریزرز لے اُڑے تھے۔ ملزمان شادی ہال میں ویٹرز کا کام کرتے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کیا...
کراچی(نیوز ڈیسک) ٹریفک کے نظام کو منظم بنانے کے لئے جامع اقدامات اپنائے جارہے ہیں مگر کچھ ایسے ڈرائیور جو مسلسل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جاتے اُن کو سبق سیکھانے کے لئے سخت قوانین نافذ کئے گئے ہیں، ان قوانین کے تحت شناختی کارڈ بلاک اور لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔ حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے کے لئے سندھ حکومت نے نئے قوانین نافذ کئے ہیں، سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کورٹس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے. سندھ کے انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے نئے قوانین کی منظوری دے دی ہے، جن کے تحت کراچی میں ٹریفک کورٹس قائم کی جائیں...
لاہور(اوصاف نیوز)شیخوپورہ میں لیسکو آفس میں سکیورٹی گارڈ کا بل درست کرانے آئی خاتون پرتشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے پر ایس ای واپڈا نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر واقع مین لیسکو آفس میں آئی بزرگ خاتون سے سیکیورٹی گارڈز نے ناروا سلوک روا رکھتے ہوئے گھسیٹ کر گیٹ سے باہر پھینک دیا۔ خاتون بجلی کا بل درست کروانے آئی تھی، جس نے سیکیورٹی گارڈ کی منت سماجت بھی کی مگر اس نے ایک نہ سنی اور پہلے معمر خاتون سے اس کی چھڑی چھین کر باہر پھینکی اور پھر زمین پر گری خاتون کو بھی گھسیٹ کرگیٹ...
ویب ڈیسک: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سندھ فنانس بل کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی منظوری کے بعد سندھ فنانس بل یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگیاہے۔ فنانس بل میں موٹر سائیکل کو لازمی انشورنس کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیم، صحت، آئی ٹی، پیشہ ورانہ ٹیکسیشن، انفرا اسٹرکچر اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں عوام کو ریلیف دیا گیا ہے ۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور Ansa Awais Content Writer
ویب ڈیسک: پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا۔ ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے،بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے نرخ جاری کیے گیے ہیں۔ پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا ہے،ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور Ansa Awais Content Writer
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی شناختی خدمات مقامی یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔ نادرا کی اس نئی اسکیم کے تحت شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں جا کر درج ذیل خدمات حاصل کر سکتے ہیں، قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا اجرا اور تجدید کرواسکتے ہیں، بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (بے فارم)، خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، ازدواجی حیثیت میں تبدیلی، شناختی کارڈ کی منسوخی اور دیگر متعلقہ خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ خدمات اسلام آباد کی یونین کونسلز سید پور، سہالہ، ماڈل ٹاؤن، کورال...
سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، سرینڈر کرنا پاکستان کی ڈکشنری میں شامل نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹیٹوٹ میں’دنیا کے امن کے لیے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ دنیا کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ دہشتگردی ایک عالمی مسئلہ ہے، دہشتگردوں کے خلاف پاکستان پورے عزم کے ساتھ برسرپیکار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری...
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں چلنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز 10 جولائی 2025 سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین کو ادارے کی بندش پر رضاکارانہ علیحدگی اسکیم (VSS) کے تحت پیکج دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں فیصلے کے مطابق، ملک بھر میں تمام فعال اسٹورز 2 جولائی سے اپنے آپریشنز مرحلہ وار بند کرنا شروع کر دیں گے۔ اسٹورز میں موجود تمام سامان کو مرکزی گوداموں (وئیر ہاؤسز) میں منتقل کیا جائے گا، جہاں سے یہ سامان حکام کی نگرانی میں واپس دکانداروں کو سپرد کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: حکومت...
رواں سال ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کم از کم 2 بار ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے، اس صورت میں گروپ مرحلے کا پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جبکہ سپر فور کا میچ 14 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا جس کے لیے متحدہ عرب امارات کو وینیو کے طور پر رکھے جانے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ...
مظفرگڑھ کے علاقے شاہ جمال سے تعلق رکھنے والے استاد نیاز احمد دل کا دورہ پڑنے کے باعث دورانِ لیکچر جان کی بازی ہار گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نیاز احمد لاہور کے ایک معروف اسکول میں ایک تربیتی سیشن کے دوران لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک اُنہیں شدید سینے میں درد محسوس ہوا، چند لمحوں میں وہ زمین پر گر گئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ لاہور کے ایک جامعہ میں جب لیکچر جاری تھا، سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ بچے سن رہے تھے، ٹیچر پڑھا رہے تھے۔ لیکن اچانک — سب کچھ تھم گیا! ایک عزت دار، مہربان، اور فرض شناس استاد… جو صرف پڑھانے نہیں بلکہ نسلیں سنوارنے آیا تھا، وہ کلاس...
پاکستان میں پولیو وائرس پھر بے قابو ہونے لگا، شمالی وزیرستان سے پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 14 ہو گئی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق رواں سال کا 14 واں پولیو کیس شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوا ہے ، پولیو ریفرنس لیبارٹری کے مطابق متاثرہ بچے کی عمر 19 ماہ ہے۔ این ای او سی کے مطابق رواں سال خیبر پختونخوا سے 8، سندھ 4، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔این ای او سی نے کہا کہ شمالی وزیرستان کی 11 یونین کونسلز میں جلد خصوصی ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی، والدین بچوں کو پولیو کی ہر مہم میں قطرے...
شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے شیخوپورہ سرکل میں لیسکو کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے ایک معمر خاتون سے بدتمیزی اور ناروا سلوک پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق یہ واقعہ 30 جون کو پیش آیا، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ گارڈ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق سیکیورٹی گارڈ کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اُسے پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے، اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اسے نوکری سے برخاست کیا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، تمام ڈسکوز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) جرمن استغاثہ نے منگل کو بتایا کہ ڈنمارک کے ایک شہری کو ایران کے لیے جاسوسی کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق اس شخص کا مشتبہ مقصد برلن میںیہودی مقامات اور افراد کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا تھا۔ ہم مبینہ جاسوسی کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ استغاثہ کے مطابق، اس شخص نے جون 2025 میں مبینہ طور پر تین یہودی اداروں کی جاسوسی کی، اور اس کے ساتھ ہی ممکنہ طور پر یہودی اہداف پر دہشت گردانہ حملوں کی تیاری کر رہا تھا، جس کے لیے مزید انٹیلیجنس سرگرمیوں میں ملوث تھا۔ کیا جرمنی کو ’مذہبی شدت پسندی‘ سے خطرہ ہے؟ بیان میں ان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے پانی کو ہتھیار بنانے کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کے دورے کے دوران وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے، کہا کہ ایک بین الاقوامی عدالت (ثالثی کی مستقل عدالت) نے ایک ضمنی حکم کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، "لیکن دشمن کے پاکستان کے خلاف کچھ ناپاک عزائم ہیں اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کی شرائط کو حتمی شکل دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے عسکریت پسند گروپ حماس سے بھی کہا ہے کہ وہ قطری اور مصری ثالثوں کی مدد سے تیار کی گئی جنگ بندی کی تجاویز کو تسلیم کر لے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا، "اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے ضروری شرائط سے اتفاق کیا ہے، اس دوران ہم جنگ کے خاتمے کے لیے تمام فریق کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔" غزہ میں جنگ بندی...

عمران خان کے بیانئے سے اختلاف، جیل میں قید چار PTI سینئر رہنماؤں نے بحران سے نکلنے کا راستہ ’’مذاکرات‘‘ کو قرار دیدیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جیل میں قید چار سینئر رہنمائوں نے ملک کو درپیش سنگین سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ’’سیاسی مذاکرات‘‘ کو قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سیاسی اور ادارہ جاتی سطح پر فوری مذاکرات کا آغاز کیا جائے۔ یہ موقف پارٹی کے بانی عمران خان کے اس بیانیے سے مختلف ہے جس میں وہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کرتے رہے ہیں۔سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے دستخط شدہ ایک خط میں زور دیا گیا ہے کہ ادارہ جاتی اور سیاسی سطح پر مذاکرات ضروری...
نیویارک(نیوز ڈیسک) پاکستان جولائی کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر منتخب ہوگیا، پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان یو این چارٹر کے مطابق تنازعات کا پرامن حل چاہتا ہے، دنیا میں تیزی سے بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان دنیا بھر میں تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل کا حامی ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ سفارتکاری اور ثالثی کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان ڈائیلاگ کے فروغ کی حمایت کرتا ہے، پاکستان اپنی صدارت کے دوران فلسطین کے مسائل پر بات کرے گا۔ اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان...
مردان( نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف حکومتی وفد کے ہمراہ سانحہ سوات سیلاب میں شہید ہونے والے مردان کے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کے لواحقین کے گھر پہنچے، وفد نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پوری صوبائی حکومت لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے، سانحہ سوات پر پوری قوم غمزدہ ہے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، حکومت کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہےکہ ٹیکس وصولی کا رواں مالی سال کا ٹارگٹ آسان نہیں مگر ممکن ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راشد لنگڑیال نے کہا کہ ہمارے بہت سارے لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں اور جو لوگ ٹیکس نیٹ میں ہیں وہ بھی بڑے پیمانے پر انڈر رپورٹنگ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فائلر اور نان فائلر کے بجائے اب ہم اہلیت اور نااہلیت کا پیمانہ لے آئے ہیں، پوری حکومت میں اتفاق تھا کہ ریسرچرز اور اساتذہ کو ٹیکس ریبیٹ ملنا چاہیے، ریسرچرز اور اساتذہ کو ٹیکس ریبیٹ دینے پر آئی ایم ایف کو اعتراض تھا۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے نئے ریکارڈز آج مسلسل دوسرے دن قائم ہو رہے ہیں، اس دوران انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بدھ کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 704 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 28 ہزار 904 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے سبب زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس کی بلندی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے تھے، جس میں کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار، ایک لاکھ 28 ہزار اور...
فرانسیسی صدر نے روسی صدر کو بتایا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ایران آئی اے ای اے سے تعاون کرے اور این پی ٹی معاہدے پر عمل کرے، ایرانی ایٹمی پروگرام اور میزائل سسٹم کے سفارتی حل کیلئے پر عزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر اور فرانسیسی صدر کے درمیان 2 گھنٹے طویل ٹیلی فونک رابطہ ہوا، ایران کے ایٹمی پروگرام پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بتایا کہ ایران کا جوہری پروگرام اور میزائل خطے کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، ایران آئی اے ای اے سے تعاون کرے اور این پی ٹی معاہدے پر عمل کرے، ایرانی ایٹمی پروگرام اور میزائل سسٹم کے سفارتی حل...
استنبول (اوصاف نیوز)جمہوریہ ترکیہ میں ایک ہفت روزہ میگزین میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت موسٰی علیہ السلام کا گستاخانہ خاکہ شائع کرنے پرکارٹونسٹ اور ایڈیٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔ مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ترک ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ گستاخانہ خاکہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ سے منسوب تھا، خاکے کی اشاعت پرمذہبی حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 جون 2025 کے شمارے میں شائع ہونے والے ایسے کارٹون کے حوالے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جو کھلے عام مذہبی اقدار کی توہین کرتا ہے، خاکے کی...
بھارت میں نریندر مودی کی زیرِ قیادت بی جے پی حکومت نے ایک اور متنازع اقدام کے تحت ممبئی کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر عملاً پابندی عائد کر دی ہے، جسے مسلمان حلقے اپنی مذہبی آزادی پر سنگین حملہ قرار دے رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممبئی شہر کو مکمل طور پر ’لاؤڈ اسپیکرز سے پاک‘ کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنر دیوین بھارتی کے مطابق، شہر کے تمام مذہبی مقامات سے پبلک ایڈریس سسٹمز ہٹانے کی کارروائی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، ممبئی اب شور سے پاک ہو چکا ہے۔ لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے بعد ممبئی کی کئی مساجد اور نمازیوں نے ’آن لائن اذان‘...
ریسکیو 1122 روندو کے اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تھوار ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری طرف جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق کھرمنگ اور گلتری سے بتایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو اور روندو کے درمیان جے ایس آر روڈ پر شوت پل کے قریب ایک کار کھائی میں جا گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق شوت پل کے قریب ایک کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری اور دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 روندو کے اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو تھوار ہسپتال منتقل کر دیا۔ دوسری طرف جان بحق ہونے والے افراد کا تعلق کھرمنگ اور...
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 29 ہزار 645 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے...
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ چہرے دیکھ کر قانون نہیں بنائے جا سکتے ہیں، ہر چیز کا ایک طریقہ ہائے کار واضح ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت آزاد جموں و کشمیر کے میڈیکل کالجز کی گورننگ باڈی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر صحت نثار انصر ابدالی، وزیر کمیونیکشن اینڈ ورکس چوہدری اظہر صادق، چیف سیکرٹری آزادکشمیر خوشحال خان، سیکرٹری مالیات اسلام زیب اور آزاد کشمیر کے تینوں میڈیکل کالجز کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو آزاد کشمیر کے میڈیکل کالجز...
ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کو اپنی ’’قانون کی حکمرانی‘‘ اور ’’صدارتی اختیارات کے تحفظ‘‘ کی فتح قرار دیا ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک مٹھی بھر ’’انتہاء پسند بائیں بازو کے جج‘‘ یونیورسل انجکشنز کا استعمال کرکے انتظامیہ کی پالیسیوں کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے، مگر سپریم کورٹ نے انکی راہ روک دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس متنازع ایگزیکٹو آرڈر کے خلاف جاری قومی سطح کی پابندی ختم کر دی ہے، جس کے تحت غیر قانونی یا عارضی ویزے پر مقیم والدین کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں کو امریکی شہریت دینے کا عمل روکا جانا تھا۔ عدالتِ عظمیٰ کے...
ربیعہ اعجاز کا کہنا تھا کہ ’’بی جے پی، آر ایس ایس کے تحت بھارت ایک اکثریتی آمریت میں تبدیل ہو چکا ہے، جہاں تمام اقلیتیں مسلمان، عیسائی اور دلت مسلسل خوف و جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کا بھیانک چہرہ اور ناپاک عزائم دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ بھارتی بیان کے جواب میں سیکنڈ سیکرٹری ربیعہ اعجاز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں جوابی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’’مجھے بھارتی مندوب کے ریمارکس کا جواب دینے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ یہ ایک کلاسیکی مثال ہے جس میں مظلوم بننے کا دعویٰ اصل میں مظالم ڈھانے والا کرتا ہے۔‘‘ انہوں...
اسرائیلی فوج نے غزہ سے 2 راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یمن سے بھی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ اور یمن سے داغے گئے میزائل کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں اسرائیلی فوج نے خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج بھرپور قوت سے کارروائی کر رہی ہے، راکٹ لانچ کرکے کسی بھی مقام کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے غزہ سے 2 راکٹ اسرائیل پر داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ یمن سے بھی اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ اور یمن...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے ، یہ تو نہیں بتاسکتے لیکن امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت اچھی بات ہوگی ،البتہ پیپلز پارٹی سے حکومت کے رابطوں کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں۔ دورہ بنگلہ دیش، شاداب سمیت 3قومی کرکٹر فٹنس مسائل کا شکار ہو گئے...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ جاوید میانداد نے ان کی شادی برباد کردی تھی۔ عامر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے مختلف معاملات پر بات کی، انہوں نے اپنی شادی اور رینا دتہ سے پہلی ملاقات اور شادی کے حوالے سے بھی کھل کر بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ ان کی اپنی سابقہ بیوی رینا دتہ ان کے سامنے والی بلڈنگ میں رہتی تھیں اور جب بھی وہ انہیں دیکھتے تھے تو وہ انہیں بہت اچھی لگتی تھیں۔ عامر خان نے بتایا کہ اسی دوران انہیں شک ہوا کہ رینا بھی کھڑکی کے سامنے کھڑی رہتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اداکار عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ...
ویب ڈیسک: پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں لیسکو آفس کے باہر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں سکیورٹی گارڈ کی جانب سے ایک بزرگ خاتون پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق بزرگ خاتون پر تشدد کرنے والے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں، خاص طور پر بزرگوں کے ساتھ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اور "مسٹر پرفیکشنسٹ" کہلائے جانے والے عامر خان نے اپنی شادی کے دن جاوید میانداد کے چھکے سے جڑی مایوسی کا انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنی جوانی کی یادیں تازہ کرتے ہوئے عام خان نے انکشاف کیا کہ جاوید میانداد کے تاریخی چھکے نے ان کی شادی کے دن کی خوشی کو مایوسی میں بدل دیا تھا۔ عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے اور رینا دتہ نے 21 سال کی عمر میں خاندان کی مخالفت کے باوجود خفیہ شادی کر لی تھی۔ جب وہ شادی کے بعد گھر واپس آئے تو دونوں کے خاندان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کرکٹ میچ میں مصروف تھے، اس لیے کسی کو...
نیویارک: پاکستان نے جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی مکل توجہ اب کثیرالجہتی تعاون، تنازعات کے پُرامن حل اور علاقائی شراکت داری پر مرکوز ہے۔ اقوام متحدہ کے نامہ نگاروں کی تنظیم (UNCA) سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے سلامتی کونسل کے صدر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ یہ پاکستان کا سلامتی کونسل میں آٹھواں دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صدارت کی ذمے داری ایک گہرے احساسِ فرض اور پختہ عزم کے ساتھ سنبھال رہے ہیں۔ ہماری حکمتِ عملی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد و اصولوں، تنازعات...
رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی کا وجود خطرے میں نظر آ رہا ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی مردہ گھوڑا تھی، آج پھر پارٹی اسی پوزیشن پر آ کھڑی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی کا کوئی ایسا لیڈر نہیں ہے جس کو سوشل میڈیا پر غدار نہ کہا گیا ہو، یہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ کر رہے ہیں، یہ لوگ 9 مئی کے بعد غاروں میں چھپ گئے تھے، کیا یہ آج عمران خان کو جیل سے نکالیں گے؟ یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں دھاندلی کے خلاف عمران خان اور شیرافضل مروت کی درخواستیں قابل سماعت...
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر ایئرکارگو کے چارجز میں نمایاں اضافہ کردیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نئے نرخ یکم جولائی 2025 سے فوری طور پر نافذ العمل ہو گئے ہیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پان کے پتوں، پالتو پرندوں، بلی، کتے اور دیگر جنرل کارگو کے نرخوں میں 25 فیصد سے لے کر 100 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پالتو پرندے مہنگے، چارجز میں 50 فیصد اضافہ نوٹیفکیشن کے مطابق پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے کے چارجز 200 روپے فی کلو سے بڑھا کر 300 روپے فی کلو کر دیے گئے ہیں، یعنی 50 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اسی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹورز کے ملازمین کو ادارے کی بندش پر رضاکارانہ علیحدگی (وی ایس ایس) پیکج دینے کی ہدایت کی ہے۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اور حکام کے مطابق تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز 2 جولائی سے ملک بھر میں اپنے آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے۔ اسٹورز میں موجود سامان کو وئیر ہاؤسز میں منتقل کیا جائے گا جہاں سے اسے حکام کی نگرانی میں دکانداروں کو واپس کیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹورز اور دیگر دفاتر میں موجود آئی...
نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اپنی شناختی خدمات مقامی یونین کونسلز میں فراہم کرنا شروع کر دی ہیں، جس سے شہریوں کو نادرا دفاتر کے بار بار چکر لگانے سے نجات ملے گی۔ نادرا کی کون سی خدمات یونین کونسل میں فراہم کی جائیں گی؟ نادرا کی اس نئی اسکیم کے تحت شہری اب اپنی متعلقہ یونین کونسلز میں جا کر درج ذیل خدمات حاصل کر سکتے ہیں: قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا اجرا اور تجدید بچوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (بے فارم) خاندانی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ازدواجی حیثیت میں تبدیلی شناختی کارڈ کی منسوخی اور دیگر متعلقہ خدمات نادرا کی خدمات کہاں کہاں دستیاب ہیں؟ ابتدائی طور پر یہ خدمات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف کے زیر حراست سینئر رہنماؤں نے حکومت اور پارٹی قیادت کو ملک کو سنگین بحران سے نکالنے کے لیے مذاکرات کی راہ اپنانے کا مشورہ دے دیا ہے۔شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے جیل سے ایک کھلا خط تحریر کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ “مذاکرات” کو قرار دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ہم پانچوں رہنما حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ نہ صرف سیاسی سطح پر بلکہ مقتدر حلقوں سے بھی بات چیت ناگزیر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذاکراتی عمل میں گرفتار رہنماؤں کو بھی...
ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سےہی دی جائیں گی، حکومتِ پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کے لیے واضح ہدایت جاری کردی ۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ خزانہ پنجاب چیک ، اور کیش کی صورت میں تنخواہ ادائیگی بند کردی ، صرف بینک اکاؤنٹ میں تنخواہ ادا کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ نوٹی فکیشن کے ذریعے ملازمین کو آگاہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں سرکاری ملازمین کو 1 ستمبر 2025 تنخواہ بینک میں ملے گی، شفافیت کے لیے نقد اور چیک کی ادائیگی بند ہوگی۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور تنخواہ کی ادائیگی ڈیجیٹل والٹس یا بینک آف پنجاب جیسے بائیومیٹرک پلیٹ فارمز...
حکومت نے عوام کو بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف دینے کے لیے 3 اہم اقدامات کیے ہیں۔ بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 50 پیسے فی یونٹ کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی کا مکمل خاتمہ اور پی ٹی وی لائسنس فیس کی منسوخی۔ تاہم ماہرین معاشیات کے مطابق ان اقدامات کا براہِ راست اور خاطر خواہ فائدہ صارفین کو فوری طور پر پہنچنا ممکن نہیں۔ کیا واقعی عوام کو ریلیف ملے گا؟ وی نیوز نے مختلف معاشی ماہرین سے رابطہ کرکے جاننے کی کوشش کی کہ یہ تبدیلیاں بجلی کے ماہانہ بلوں پر کتنا اثر ڈالیں گی۔ معاشی ماہر شہباز رانا کے مطابق، فی الوقت یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا، کیونکہ ابھی اقتصادی رابطہ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: خود پر اعتماد کریں۔ اپنی کامیابی کے راستے پر اعتماد کریں۔ جب آپ اپنے شوق، اپنی حکمت، اپنے جذبات اور اپنے ذہن کو اپنے تخلیقی مواصلاتی مہارتوں کے ساتھ ملا دیتے ہیں، تو ایک جادو ہوتا ہے۔ اور جبکہ ہر چیز کو محض انعام حاصل کرنےکے لیے کرنے کا مطلب نہیں ہے، اکثر، جب آپ بے لوث ہو کر کچھ کرتے ہیں تو یہ آپ کی زندگی میں مختلف طریقوں سے برکتوں کے طور پر ظاہر ہوتا ہے۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ اپنے ماضی کو جانے دیں۔ اپنے آپ سے اتنا پیار کریں کہ لوگوں کی توقعات کو جانے دیں۔ منفی: بہت زیادہ حساس ہونے کی وجہ سے دباؤ میں...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے 9 اور دس محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، 5 اور 6 جولائی کو تمام تر سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق 9 اور 10 محرم کو بلدیاتی کائونسل اور باختیار اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی ، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشنن وکو آرڈی نیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش،موسم خوشگوار ہوگیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو تنگ کرنے یا پھر نگرانی اور اصلاحات کے نام پر شہریوں کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے ایف بی آر افسران کو اس نظام میں معافی نہیں ملی گی۔اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا کرنے والا ہر شہری ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے، گزشتہ برسوں کے دوران ایف بی آر میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ہیں، جس کا مقصد جوابدہی ، بنیادی ڈھانچے اور آرگنائزیشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی میڈیا نے ایک ایسا ’بلیک آؤٹ بم‘ متعارف کرایا ہے جو دشمن کے پاور پلانٹس کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی جس میں ایک جدید گرافائٹ بم کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ یہ بم دشمن کے بجلی گھروں کو نشانہ بنا کر انہیں عارضی طور پر غیر فعال کر سکتا ہے۔ویڈیو کو سی سی ٹی وی کے ذیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کیا گیا، جس میں دکھایا گیا کہ یہ ہتھیار زمین سے فائر ہوتا ہے اور فضا میں جا کر 90 سلینڈر نما ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے۔ یہ کیپسول زمین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایران کے ساتھ پاکستان کی ہمدردی اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والوں کے لیے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے منگل کو اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور ایرانی سفارتخانے کی جانب سے ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے ایرانیوں کی یاد میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان اور بھارت نے سفارتی ذرائع سے ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت سے تمام پاکستانی قیدیوں کے لیے خصوصی قونصلر رسائی کے ساتھ ان کی رہائی اور وطن واپسی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ فہرستوں کا تبادلہ قونصلر رسائی کے معاہدے 2008ء کی تعمیل میں کیا گیا ہے، معاہدے کے تحت ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستیں شیئر کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے 246بھارتی قیدیوں کی فہرست ہائی کمیشن اسلام آباد کے نمائندے کے حوالے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری سطح پر ارود زبان کو نافذ نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر پنجاب حکومت کے وکیل کو جواب جمع کروانے کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ آئندہ جواب جمع کروانے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ڈاکٹر شریف نظامی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے احکامات دئیے ہیں کہ ہر محکمے میں ارود زبان کو نافذ کیا جائے، عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔ دوران سماعت پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف نااہلی ریفرنس پر پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع الیکشن کمیشن میں پیش کردیا گیا۔ دوران سماعت اپوزیشن لیڈر کے وکیل نے اسپیکر کے ریفرنس پر عدالتی حکم امتناع پیش کر دیا۔ قائد حزب اختلاف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ رکن سندھ نثار درانی کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پشاور ہائیکورٹ کا حکم امتناع وکیل نے پڑھ کر سنایا تو رکن خیبر پختونخوا نے نشاندہی کی، پشاور ہائیکورٹ نے اسٹے آرڈر میں نئی تاریخ نہیں دی۔ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
کراچی کے ایک اور تاجر کو ڈاکوؤں نے کچے کے علاقے سے اغوا کرلیا۔ یہ واقعہ ایک بار پھر اس سوال کو جنم دیتا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے سنگم پر واقع خطرناک ‘کچے’ کے علاقے میں تاجر کیسے جا پہنچتے ہیں، اور انہیں وہاں اغوا کرنا اتنا آسان کیوں ہے؟ اغوا ہونے والے تاجر کی شناخت معین الدین کے نام سے ہوئی ہے، جو اسکریپ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ وہ 21 جون کو لانڈھی ریلوے اسٹیشن سے صادق آباد روانہ ہوئے تھے، تاہم چند روز بعد، 24 جون کو ان کے اغوا کی خبر منظرِ عام پر آئی، اور 27 جون کو ایک دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں برہنہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اسپیکر آفس نے محکمہ قانون پنجاب سے مشاورت شروع کر دی ہے اور معطل ارکان کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے آئینی و قانونی نکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) حکومت پنجاب نے تنخواہ کی ادائیگی کیلئے واضح ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے تحت چیک اور کیش کی صورت میں تنخواہ کی ادائیگی بند کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ صرف ڈیجیٹل طریقے سے دی جائے گی ۔ حکومت نے تنخواہ صرف بینک اکائونٹ میں جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت حیدرآبادکے شہریوں کے لیے بھی ایمبولینس سروس کا آغاز کردیاگیا، الخدمت ایمبولینسز حیدرآبادسول اسپتال سے ملک بھرکے لیے دستیاب ہوں گی۔اس سلسلے میں ایک پروقارتقریب منعقدکی گئی جس میں ایس ایس پی حیدرآباد عدیل چانڈیو نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سندھ محمد شاہد،ضلعی صدرنعیم عباسی اورامیرضلع حافظ طاہر مجیداور سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگرافسران اورمختلف سماجی شخصیات موجود تھیں۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے محمدشاہد کاکہناتھاکہ الخدمت فاؤنڈیشن ایک جانب معاشرے کے مستحق اور نادار افراد کی خدمت میں پیش پیش ہے دوسری جانب صحت کے میدان میں بھی عوامی خدمت کے لیے سرگرم ہے۔ ایمبولینس سروس کامقصد حیدرآباد کے شہریوں کو بہتر طبی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے ، یہ اضافہ قابل قبول نہیں ہے ،حکومت نے ایک ماہ کے اندر پیٹرول کی قیمت 14 میں روپے اور ڈیزل کی قیمت 17 روپے اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے جس سے ملک میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا اور عوام کی قوت خرید مزید کم ہونے سے کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ جائیں گی جبکہ معیشت شدید مشکلات کا شکار ہو گی ، حکومت کے اس اقدام سے بجلی مزید مہنگی ہو گی جس سے...
صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جو بجٹ ہم نے منظور کیا ہے، یہ حتمی نہیں ہے۔ جس دن عمران خان سے ملاقات ہوئی، انہوں نے بجٹ میں تبدیلیاں کروائیں تو اگلے 24 گھنٹوں میں وہ تبدیلیاں اسمبلی میں پیش ہوتی نظر آئیں گی۔ جیو نیوز کے پروگرام’ کیپیٹل ٹاک‘ میں اس سوال کے جواب میں کہ عمران خان کی مرضی کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ کیسے پیش اور منظور ہوا؟ مزمل اسلم نے کہا کہ عمران خان 15 مئی سے مسلسل یہ پیغام دے رہے تھے کہ ان کے پاس آکر بجٹ کو ڈسکس کریں تاکہ وہ اس حوالے سے ڈائریکشن دیں۔ انہوں نے بتایا کہ 22 مئی کی ملاقات میں عمران خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان حکومت نے گوادر سے خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت بحری امور نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پورٹ قاسم پر برآمدی تجارتی سامان پر پورٹ چارجز میں 50فیصد کمی کردی ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اسٹیبلشمنٹ کا اہم کردار ہوتا ہے، جو اب باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال تو امریکا خود ہے، اندرونی حالات، معیشت سمیت تمام شعبوں میں انکا کردار ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 5لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، سیکریٹریز فوڈ سیکیورٹی و انڈسٹریز اور دیگر وفاقی و صوبائی اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں قبل ازیں ہونے والی مشاورت کے تناظر میں یہ فیصلہ برقرار رکھا گیا کہ پاکستان ٹریڈنگ کارپوریشن اور نجی شعبے کے ذریعے مجموعی طور پر 5لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔ ڈپٹی وزیراعظم نے اس موقع پر حکومت کی جانب سے عوام کو بنیادی اشیائے ضروریہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں سینیٹرز کی جانب سے اسلحہ لائسنس مانگنے پر اعلان کیا ہے کہ ہر پارلیمنٹیرین کو ممنوعہ بور کا ایک لائسنس دیا جائے گا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سینیٹر فیصل سلیم کی زیر صدارت ہوا ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) گورنر پنجاب نے پنجاب ایڈمنسٹریٹیو سروس (پی اے ایس) گریڈ 20کے افسر اور سابق سیکرٹری فوڈ معظم اقبال سپرا کی برخاستگی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔ گورنر کی جانب سے جاری فیصلے میں کہا کہ خاتون محتسب پنجاب کا فیصلہ بددیانتی پر مبنی تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک )سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آئندہ سہ ماہی میں 4,400 نئے اساتذہ کی بھرتی، 4 نئے آئی بی اے کمیونٹی کالجز کا قیام اور 34 ہزار اسکولوں کو مالی خودمختار بنانے کا عمل شروع ہوجائے گا، سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے مزید ہزاروں مستحق طلبہ کو وظائف بھی دیے جائیں گے۔اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں 326.5 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز جاری کیے جارہے ہیں، ایس آئی یو ٹی، پی پی ایچ آئی، این آئی سی وی ڈی اور چانڈکا میڈیکل کالج اسپتال کی توسیع اور ایمبولینس سروسز کو اپ گریڈ کرنا حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شہادت سیدنا حسین ؓ ایک اہم موقع ہے جو مسلمانوں کے لیے شہادت اور قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری کی ناظمہ صفیہ شعیب بھٹو نے نیو سعیدآباد کے گا¶ں قاسم ہالا گوٹھ میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے مزید کہاکہ محرم الحرام قربانی کا مہینہ ہے وہ قربانی جو اسلام کے تحفظ کے لیے نواسہ رسول سیدناحسینؓ نے دی ۔صبر واستقامت کی لازوال مثال سیدنا حسینؓ اور انکے خاندان کے لوگوں نے میدان کربلا میں پیش کی ۔سیدناحسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت نے قیامت تک کے لیے اسلام کو ہر طرح کی سازش اور...