2025-09-27@00:06:04 GMT
تلاش کی گنتی: 33350
«نجکاری کی»:
(نئی خبر)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اہم حکام اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سری لنکن اسپنر دنیتھ ویلالاگے سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: افغانستان کے خلاف میچ کے دوران سری لنکن کرکٹر کے والد انتقال کر گئے سلمان علی آغا کے ہمراہ وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیف آپریٹنگ مینیجر سمیر احمد سید، پی سی بی کے مشیر سلمان نصیر اور ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ بھی موجود تھے جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں نوجوان کھلاڑی کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ دنیتھ ویلالاگے کو ان کے والد کی وفات کی افسوسناک خبر سری لنکا کے افغانستان کے...
ندیم افضل چن—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام استعمال کرنے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پاس ڈیٹا بینک ہے، بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کریں۔ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا: خاتون اولخاتونِ اول، ایم این اے آصفہ بھٹوز رداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا۔ ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ آپ جس...
وزیر تجارت جام کمال خان نے بدھ کو پاکستان میں تعینات پولینڈ کے سفیر ماسیج پسارسکی سے ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران ہائیڈروکاربن، کان کنی اور زراعت کے شعبوں پر روشنی ڈالی گئی۔ جام کمال نے پاکستان میں پولینڈ کی سرکاری توانائی کمپنی اورلین (اوآرایل ای این) کی سرمایہ کاری کو سراہا، جو گزشتہ 26 برسوں کے دوران تیل و گیس کے شعبے میں تقریباً 50 کروڑ ڈالر لگا چکی ہے اور آئندہ دہائی میں اپنی سرمایہ کاری کو دگنا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ سفیر پسارسکی نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں نئی ایکسپلوریشن لائسنسز سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتے ہیں،...
سارہ فرگوسن نے پیڈوفائل فنانسر جیفری ایپ سٹین کو بھیجے گئے ایک معذرتی ای میل کے بعد حیران کن دعوے کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں، شہزادی بیٹریس اور یوجینی کی حفاظت کے لیے یہ ای میل بھیجی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کے امریکا میں سفیر پیٹر مینڈلسن برطرف، وجہ کیا بنی؟ ڈچس آف یارک کو فٹبال کی معروف شخصیت لیزی کنڈی نے سپورٹ دی ہے جنہوں نے بتایا کہ وہ ای میل اسکینڈل کے دوران سارہ فرگوسن سے بات کر چکی ہیں۔ ٹی وی میزبان جرمی وائن سے بات کرتے ہوئے کنڈی نے کہا کہ وہ پچھتا رہی ہیں ار چاہتی ہیں کہ کبھی جیفری ایپ سٹین سے ملاقات نہ ہوتی لیکن وہ اس ای میل کو...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔...
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بدھ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ویمنز ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا، قومی ٹیم گزشتہ رول کولمبو پہنچی جہاں وہ اپنے تمام میچز سری لنکا کے میدانوں میں کھیلے گی۔ آئی سی سی کے طے کردہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت سیاسی کشیدگی کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم بھارت نہیں جائے گی بلکہ کولمبو میں اپنے تمام میچز کھیلے گی۔ ورلڈ کپ کا آغاز 30 ستمبر کو بھارت کے شہر گوہاٹی میں ہوگا جبکہ ٹورنامنٹ 2 نومبر تک جاری رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ’جیسے کو تیسا‘ پاکستان کے ویمنز ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل رانی سنگھے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے تربیتی...
ایشیا کپ کے سپر4 مرحلے کے 16ویں میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہیں۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ Bangladesh’s Playing XI, Bangladesh ???????? ???? India ???????? | Match 16 | Super Four | Asia Cup 2025 24 September 2025 | 8:30 PM | Dubai International Cricket Stadium#Bangladesh #TheTigers #BCB #Cricket #AsiaCup #Cricket #TigersForever #AsiaCup2025 pic.twitter.com/RzGLViXUSs — Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 24, 2025 پوائنٹس ٹیبل کے مطابق سپر4 میں بھارت اور بنگلہ دیش دونوں ایک ایک میچ جیت چکے ہیں، تاہم بھارت بہتر نیٹ رن ریٹ کی وجہ سے سرفہرست ہے۔ گروپ اسٹیج میں بھارت...
سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیئر مسلم لیگی رہنما، رانا ثنا اللہ خاں کا بطور سینیٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنی جماعت اور قیادت سے پختہ وابستگی قائم رکھتے ہوئے باوقار دلیرانہ سیاست کی شاندار مثالیں قائم کیں جن پر ہر سیاسی کارکن کو فخر ہونا چاہیے۔ نو منتخب سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاں نے سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے رانا ثنا اللہ کو ایوان بالا کا رکن منتخب ہونے...
بھارت کی ایک عدالت نے ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی “ایکس” (سابق ٹوئٹر) کی وہ درخواست مسترد کر دی ہے جس میں مودی حکومت کی سخت کنٹینٹ مانیٹرنگ پالیسی کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ماہرین اس فیصلے کو بھارت جیسی بڑی اور حساس مارکیٹ میں کمپنی کے لیے ایک “بڑا قانونی دھچکا” قرار دے رہے ہیں۔ یہ مقدمہ رواں سال مارچ 2025 میں کرناٹک ہائی کورٹ میں دائر کیا گیا تھا، جس میں بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت سنسر شپ اور مواد ہٹانے کے احکامات کو قانونی طور پر چیلنج کیا گیا تھا۔ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس ایم ناگا پرسنا نے کہا کہ سوشل میڈیا پر موجود مواد کو ریگولیٹ کرنا ضروری ہے اور...
غزہ میں حماس کیساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز یروشلم(سب نیوز )غزہ میں اسرائیلی فوج کو جارحانہ کارروائیوں کے دوران حماس کی سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کے علاقے میں حماس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا ایک میجر مارا گیا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی کہ مارے گئے میجر کی شناخت نیتنیل بوزگلو کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ 7 ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 77 ویں بٹالین میں کمپنی کمانڈر تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے مزید بتایا کہ کمپنی کمانڈر ٹیم میں ٹینک افسر کے طور خدمات انجام دیتے ہوئے حماس کے حملے میں مارا...
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج‘ کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 25 ستمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ڈرابن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ علاقے میں بھارتی پراکسی ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 13 خارجیوں کو جہنم...
سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، فتن الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتن الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13...
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدہ خوارج...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس سے متعلق وفاقی حکومت کے وکیل کی فوری سماعت کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ حکومت کے وکیل کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کے کیس میں حکم امتناع کی وجہ سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ساکھ متاثر ہورہی ہے اس وجہ سے درخواست کی فوری سماعت کی جائے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 21 نومبر 2024 کو آئینی بینچ نمبر ون کے جج جسٹس عدنان الکریم نے درخواست کی سماعت سے معذرت کرلی تھی اور کہہ چکے ہیں کہ فاروق ایچ نائیک...
سپریم کورٹ نے سابق ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کمیٹی ممبران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی غیر پائیدار ہے۔ فیصلہ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے دیا، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ریگولر بینچ کے 21 اور 27 جنوری...

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، یورپی ممالک اور کینیڈا کا طبی راہداری کھولنے کا مطالبہ
غزہ ایک بار پھر اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن گیا، جہاں آج کے روز مزید 59 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج جان بوجھ کر عام شہریوں پر دہشت مسلط کر رہی ہے، اور ہزاروں افراد کو اپنے گھربار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ قطری نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق صرف آج صبح کے وقت 51 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 36 غزہ شہر میں جان کی بازی ہار گئے۔ جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک امدادی مرکز کے باہر 8 شہریوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ کھانے کے انتظار میں قطار میں کھڑے تھے۔ غزہ شہر اس وقت مکمل محاصرے میں ہے،...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یورپی یونین کے سفیر رائموندس کاروبلس سے ملاقات کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر رائموندس کاروبلس کا خیرمقدم کیا، اس موقع پر ’حقوقِ پاکستان فیز ٹو‘ پروگرام میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرِ قانون نے پاکستان میں انسانی حقوق کے فروغ پر یورپی یونین کی حمایت کو سراہا۔یورپی یونین کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ یورپی یونین کے سفیر نے انسانی حقوق کے فروغ میں شراکت داری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ملاقات میں نومبر میں جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے دورے پر بات چیت ہوئی اور مثبت نتائج کے حصول کے...
—فائل فوٹو پنجاب یونیورسٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 37 طالب علموں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ترجمان جامعہ پنجاب کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی پر 21 طالب علموں پر 20، 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ڈسپلن کی خلاف ورزی میں ملوث دیگر 15 طلبہ کو 3 ماہ تک آزمائشی مدت میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جامعہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انتظامیہ نے شعبۂ سوشل ورک کے ایک طالب علم کا رزلٹ روک لیا جبکہ شعبۂ فلسفہ کے ایک طالب علم پر یونیورسٹی احاطے میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی ڈسپلنری کمیٹی نے 5 طالب علموں کی معافی قبول کر لی...

پی پی نے سندھ کی ایسی حالت بنادی وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کاش مریم نواز جیسی وزیراعلی ہوتی، عظمی بخاری
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ کی پیپلز پارٹی نے ایسی حالت بنادی ہے کہ وہاں بھی لوگ چاہتے ہیں کہ کاش ان کے پاس بھی مریم نواز جیسی وزیراعلیٰ ہوتی۔ عظمی بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ پنجاب میں رہ کر پنجاب کا مقدمہ کب لڑیں گے؟ آپ چاہتے پنجاب میں لوگوں کو گندم، آٹا اور روٹی نہ ملے؟ ایک طرف آپ کہہ رہے گندم کا نقصان ہوا دوسری طرف کہہ رہے جو گندم ہے وہ بھی باہر بھیج دیں، ڈبویا ہے یا ڈوبا ہے اس کو سیلابی سیاست ہی کہتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بار بار سندھ میں سیلاب آتا ہے تو آپ بار...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ ناجائز قبضے سے متعلق کیسز کا فیصلہ 90 روز کے اندر ہوگا اور اس مقصد کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں۔ لاہور میں پیرا فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ غریب، یتیموں اور بیواؤں کی زمینوں پر قبضہ اب ناقابلِ برداشت ہوگا، مجوزہ قانون کے تحت ناجائز قبضہ کرنے والوں کو 10 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین کی شمولیت باعثِ فخر ہے، یہ فورس پنجاب میں گڈ گورننس...
اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے خلاف دی جانے والی سزائیں اور عدالتی فیصلے پہلے سے طے شدہ ہیں۔ ان کاکہناہے کہ وہ جانتے ہیں کہ اس تمام عمل کے پیچھے ایک تیار شدہ اسکرپٹ ہے۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بھائی کو پہلے دن سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ دیں، مگر عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں جواب دیا کہ وہ تمام مقدمات کا سامنا کریں گے اور کہیں نہیں جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ جیل ٹرائل کے دوران ایک گواہ جھوٹا ثابت ہو...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایران سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں صیہونی ماہرین نے برملاء اعتراف کیا ہے کہ سربراہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) نے ہی ایران کیخلاف امریکی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے ایران کی کمزوریوں کی نشاندہی میں امریکہ کو خصوصی مدد پہنچائی ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے قریب آنے پر، دنیا کی سب سے بڑی صیہونی لابی فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (FDD) نے واشنگٹن میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے کہ جس کا مقصد اُن طریقوں کا جائزہ لینا تھا کہ جن کے...
سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ کا کوئی جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کے خلاف نہ تو رٹ جاری کر سکتا ہے اور نہ ہی توہینِ عدالت کی کارروائی کرسکتا ہے۔ یہ اصول آئین اور عدالتی نظائر کے مطابق طے شدہ ہے۔ نذر عباس توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی انٹراکورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے جو 11 صفحات پر مشتمل ہے اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ بنیادی سوال یہ ہے کہ آیا آئینی اور ریگولر کمیٹی میں شامل ججز کے خلاف توہینِ عدالت کارروائی ممکن ہے یا نہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے وفاقی کابینہ کو توہینِ...
—فائل فوٹو کراچی کے 3 اضلاع کی 5 بلدیاتی نشستوں پر ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد تمام پولنگ اسٹیشنز کے دروازے بند کر دیے گئے۔کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔سکھر، خیرپور، گھوٹکی، حیدر آباد، مٹیاری، جامشورو میں ضمنی بلدیاتی الیکشن میں ووٹ ڈالے گئے۔دادو، بدین، ٹھٹہ، میرپور خاص میں بھی ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ہوئی۔پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہا۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے اپنے 243ویں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے ہیں۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ کونسل کے معزز اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں دیت کے قانون میں مجوزہ ترمیمی بل سے اتفاق نہیں کیا گیا۔ کونسل نے قرار دیا کہ دیت کی شرعی مقداریں یعنی سونا، چاندی اور اونٹ قانون میں شامل رہیں۔ بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا تھا جسے کونسل نے مسترد کردیا۔ شوگر کے مریضوں کے لیے خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین کے استعمال پر گفتگو کرتے ہوئے کونسل نے کہا کہ جب حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے تو خنزیر کے اجزا پر مشتمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور ہنڈریڈ انڈیکس دوبارہ 1 لاکھ 58 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان رہا اور ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 158 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ مارکیٹ 858 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 158804 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی اتار چڑھاؤ کا امکان ہے، گزشتہ روز کاروباری سیشن 390 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 157945 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جبکہ مارکیٹ میں 58 ارب 68 کروڑ روپے مالیت کے ایک ارب 52 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی۔دوسری جانب گزشتہ...
کراچی: سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں، بیلچوں اور کلہاڑی کے وار سے 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں 4 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن عبدالرحیم گوٹھ کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران ڈنڈوں، بیلچوں اورکلہاڑی کے وارسے 12 افراد شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کرایا جہاں سے چار زخمیوں کو تشویشناک حالت کے باعث جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں حیدرعلی ولد میرل، 25 سالہ شاہد ولد میرل، 18 سالہ شہباز ولد میرل، 60 سالہ محمد خان ولد محمد صالح، 30 سالہ محمد وزیرخان ولد محمد خان، 32 سالہ نزیر خان ولد...
---فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے محکمۂ برائے جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مارخور کے شکار کے 39 پرمٹ جاری کردیے۔کے پی کے محکمۂ جنگلی حیات کے مطابق ایک مارخور کے شکار کے پرمٹ کے لیے 2 لاکھ 46 ہزار ڈالرز کی بولی لگائی گئی ہے۔محکمۂ جنگلی حیات کے حکام کے مطابق ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے 54 کروڑ 27 لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔
ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے تحفظ کو ترجیح دینی ہوگی تاکہ ہم زمین کا تحفظ کر سکیں۔ گلوبل نیبرہُڈ فار میڈیا انوویشن (GNMI) نے کراچی میں منعقدہ تقریب میں اپنے نئے منصوبے ’’تحفّظِ ماحولیاتی صحافت: Empowering Environmental Reporters for Climate Action‘‘ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر سینیئر صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور ماحولیاتی رپورٹرز نے پاکستان میں ماحولیاتی صحافت کو درپیش خطرات اور اس کے تحفظ کی فوری ضرورت پر گفتگو کی۔ تقریب کے نمایاں شرکاء میں سینیئر صحافی ناجیہ اشعر، عافیہ سلام، سید مسعود رضا، حسن بلال زیدی، نعمت خان، سول سوسائٹی نمائندگان احمد شبّر اور یاسر دریا سمیت ماحولیاتی رپورٹرز شامل تھے۔ جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر نے اپنے ابتدائی...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 ستمبر ۔2025 )دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا جس کے بعد اب پانی کا بہا ﺅ 3 لاکھ 98 ہزار کیوسک ہو گیا، کوٹری بیراج کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جب کہ گڈو بیراج پر بہا ﺅکم ہو کر معمول پر آگیا. فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا پر پانی کی آمد میں کمی جاری ہے جو مزید کم ہوکر 54 ہزار کیوسک پر آ گیا جب کہ دریا میں اب نچلے درجے کا سیلاب ہے فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہیڈ اسلام اور ہیڈ سلیمانکی پر بھی بہا میں کمی آنے لگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کیلئے مسافر بردار اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے مسافر اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، جو 5 سال کے لیے مؤثر ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے آئندہ ماہ براہ راست پروازوں کا آغاز مانچسٹر سے کرے گا، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی فضائی نیٹ ورک میں شامل کیے جائیں گے۔ اس اجازت نامے کے...
مقررین نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرت تمام مسلمانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اور دنیا و آخرت کی کامیابی صرف اور صرف آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے کی فلاح و بہبود اور اتحاد و یکجہتی کے لیے ہمیں سیرت النبی ﷺ کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنانا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، نعت خواں حضرات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں نعت خوانی اور ذکرِ رسول ﷺ کی پرکیف محافل سجیں جبکہ علمائے کرام نے سیرتِ...
پیرا فورس خواب کی تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاس آٹ ہونے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں، اللہ نے آپ کو اپنے وطن اورعوام کی خدمت کیلئے موقع دیا، آپ کے کندھوں پر پنجاب کے کروڑوں عوام کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وعدہ کرو...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، حملوں میں ہمارے شہری،فوجی شہید ہورہےہیں، افغانستان ہمارےخلاف استعمال ہو تو دوست ملک کیسے کہا جاسکتاہے۔ آپ کے گھرسے حملے ہوں اور ہم بھائی کہیں یہ منافقت ہوگی، افغان طالبان ہمارےبھائی ہیں نہ دوست، اگر طالبان حکومت نے رویہ نہ بدلا تو پاکستان کو سخت اقدامات اٹھانا پڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، کہا کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کو سنگین مسائل کا سامنا ہے، افغان باشندے پاکستان کے پرچم کو سلام نہیں کرتے اور نہ ہی "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگاتے ہیں، ایسے میں انہیں بھائی کہنا...
کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں واقع کلی لنڈی کی تنگ و تاریک گلیوں میں ایک گھریلو جھگڑا خوفناک سانحے میں بدل گیا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے اس وقت بیوی پر فائرنگ کر دی جب اس نے اسے دوسری شادی کی اجازت دینے سے انکار کیا، گولی لگتے ہی خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: اغواکاروں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت کو بیٹے سمیت قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق شوہر کافی عرصے سے بیوی پردوسری شادی کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا مگر وہ مسلسل انکار کرتی رہی۔ اسی انکار نے پیر کی شام اچانک ایک تلخ بحث کو جان لیوا انجام تک پہنچا دیا، قتل کے اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی...
جدہ :کازا دیورا ہوٹلز میں سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کی شاندار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز جدہ( خالد نواز چیمہ )سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کے موقع پر کازا دیورا ہوٹلز حی نسیم اور حی روضہ میں ایک پُروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ہوٹل انتظامیہ، عملے اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سبز جھنڈوں اور روشنیوں سے سجاوٹ نے تقریب کے ماحول کو مزید دلکش بنا دیا۔اس موقع پر ہوٹل کے مالک چوہدری شہزاد اور پارٹنر ناصر سنگرہ نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا وطن ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی میں حصہ دار بننا ہمارے لیے باعثِ فخر...
خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع کے سنگلاخ پہاڑوں کی بلندیوں پر آزاد گھومنے والے قومی جانور مارخور اور آئی بیکس کے شکار کی مہنگی ترین بولی پشاور میں لگی، جو مجموعی طور پر 19 لاکھ 13 ہزار امریکی ڈالر سے زائد میں فروخت ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:مارخور کا غیر قانونی شکار کرنے پر 3 افراد گرفتار رواں سال مارخور اور آئی بیکس کے شکار کے 39 پرمٹ خریدے گئے جن میں 4 مارخور جبکہ باقی آئی بیکس کے تھے۔ ان سے حکومت کو مجموعی طور پر 542 کروڑ 70 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔ شکار کے لیے پرمٹ لینے والوں میں غیر ملکیوں کے ساتھ مقامی شکاری بھی شامل ہیں جو ایڈونچر شکار کے لیے بے تاب دکھائی دے...
ملک بھر میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ متاثرین کی امداد کے معاملے پر پنجاب حکومت اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی قیادت کے درمیان نیا تناؤ پیدا ہو گیا ہے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری نے بھی اس معاملے پر اپنا بیان دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت ہوگی، آصفہ بھٹو پنجاب حکومت کی ترجمان اور وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب زدگان کی فوری اور باعزت مدد کے لیے وزیرِ اعلیٰ ریلیف کارڈ متعارف کرائیں گے تاکہ کسی متاثرہ شخص کو لائنوں میں کھڑا نہ ہونا پڑے۔...
راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کے ویڈیو لنک پر ٹرائل سے متعلق نوٹیفکیشن باقاعدہ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کر دیا گیا۔ سلمان اکرم راجا اور فیصل محمود ملک ایڈووکیٹس نے نوٹیفکیشن چیلنج کیا، آئینی پٹیشن کو ڈائری نمبر لگ گیا اور کل جمعرات 25 ستمبر کو سماعت کا امکان ہے۔ درخواست مین موقف اپنایا کہ آئین پاکستان آرٹیکل 10 اے کے تحت فیئر ٹرائل کا قانونی حق دیتا ہے۔ استدعا کی گئی کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کا جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کالعدم قرار دیا جائے، عمران خان کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور جب تک پٹیشن کا فیصلہ نہیں ہوتا حکم امتناع...
کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں پولیس نے سوفٹ ویئر ہاؤس پر کارروائی کرکے مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھی گئی ملازمہ کو بازیاب کرالیا۔پولیس حکام کے مطابق سوفٹ ویئر ہاؤس میں ملازمہ کو مبینہ طور پر حبس بیجا میں رکھا گیا تھا، لڑکی کے گھر والے پہنچے تو سوفٹ ویئر ہاؤس کے گارڈ نے فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق گارڈ کی فائرنگ کے جواب میں لڑکی کے گھر والوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔پولیس نیکارروائی کرتے ہوئے سوفٹ ویئر ہاؤس کے منتظمین اور گارڈ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) دبئی کے علاوہ البرشہ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ پر قابو پانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی سول ڈیفنس نے مال آف ایمریٹس کے قریب البرشہ کے علاقے میں ایک 14 منزلہ رہائشی عمارت میں منگل کی سہ پہر لگنے والی آگ پر قابو پالیا ہے، آگ جو مبینہ طور پر 2 بجے کے قریب شروع ہوئی اس نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا اشارہ کیا اور فائر فائٹنگ ٹیمیں الرٹ موصول ہونے کے چھ منٹ کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، حکام نے تصدیق کی کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، رہائشیوں کو...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2025ء)میئر کراچی بیرسٹرمرتضی وہاب نے کہاہے کہ گرین لائن منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا برا حال ہو گیا، 2017 کی این او سی پر 2025 میں وہ دوبارہ کام شروع کرتے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے لیے 2017 میں این او سی جاری کی تھی، 8 سال بعد بھی کہہ رہے ہیں ہم صحیح اور میئر صاحب غلط ہیں۔مرتضی وہاب نے کہاکہ گرین لائن دوبارہ شروع کرنے کے لیے 7 جولائی 2025 کو ہمیں خط لکھا گیا، 9 جولائی کو جواب دیا اور کہا کہ نیا کام شروع کرنے سے پہلے پرانے کام کو ختم کریں، ہم نے...
سٹی 42 : صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ خواتین کوسرویکل کینسرسےبچانےکیلئےباقاعدہ پروگرام شروع کیا گیا ، صوبہ بھر کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤکی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔ صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرویکل کینسر کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کا عزم کیا تھا، مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے ابھی اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس مہم کو مستقل ای پی آئی کا حصہ بنایا جا رہا ہے، عمر کی حد 9 سے 15 سال ہے، آئندہ کیلئے اس مہم کیلئے ایج بریکٹ صرف 9 سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز میں تیز رفتار اضافہ ہورہا ہے، جس نے شہریوں کو ایک بار پھر تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 31 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جن میں 22 دیہی اور 9 شہری علاقوں سے سامنے آئے۔ ڈینگی وائرس کے نئے کیسز کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارہ کہو سے 6، روات سے 4 اور ترائی سے 3 مریض سامنے آئے۔ اس کے علاوہ علی پور، سوہان، سہالہ، ترنول اور بی-17 سے دو دو، جی-8، جی-7، جی-14، ایف-7، ای-11، ایف-11، آئی-14 اور کورال سے ایک ایک مریض میں ڈینگی وائرس کی تشخیص کی گئی ہے ۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ...
جیکب آباد میں درسی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پوری دنیا کی ہر محفل میں ان اولیاء خدا کا تذکرہ ہو رہا ہے جنہوں نے عصر حاضر کی ظالم استکباری قوتوں، امریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے پاکیزہ لہو کا نذرانہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ کے شہداء کا مقدس لہو عالم انسانیت کی بیداری کا سبب بن رہا ہے۔ اقوام عالم خواب غفلت سے بیدار ہو رہی ہیں اور وقت کے فرعون اور یزید کے خلاف عوامی نفرت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپی ممالک میں لاکھوں کروڑوں لوگوں کا غزہ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یہ گرین لائن ٹاور تک نہیں بنا رہے، گرین لائن جامع کلاتھ مارکیٹ تک بنا رہے ہیں، وفاقی حکومت کو شرم نہیں کہ 9 سال سے این او سی پڑی ہوئی ہے، کیا وفاقی حکومت کے ادارے کے پاس حق ہے کہ وہ مقامی حکومت کو بائی پاس کرے، جب روڈ کا برا حال ہوتا ہے تو کیا آپ وزیراعظم سے سوال پوچھتے ہیں یا میئر سے؟ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گرین لائن منصوبے کی وجہ سے ایم اے جناح روڈ کا برا حال ہوگیا، 2017ء کی این او سی پر 2025 میں وہ دوبارہ کام شروع کرتے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے...
برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان کی قومی ایئرلائن کو ایک ہی روز میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو آپریشن کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دے دی۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو TCO (Third Country Operator) کا فائنل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کو برطانیہ سے باقاعدہ طور پر فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کا آغاز پہلے مرحلے میں مانچسٹر ایئرپورٹ سے کیا جائے گا، اس...
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس کے دوران او آئی سی نے حالیہ جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور ثالثی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد کے واقعات سے واضح ہے کہ مسئلہ کشمیرحل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں، بھارتی راہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات علاقائی امن کیلئے خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال...
پاکستان کی فارما انڈسٹری عالمی سطح پر شناخت حاصل کر رہی ہے، جس کی بڑی وجہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی معاونت ہے۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر صارفین کی صحت کی دیکھ بھال میں نمایاں کمپنی ”ہیلیون“ (Haleon) نے پاکستان میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا مقصد ملک میں اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور پیناڈو کی تیاری کو وسیع پیمانے پر بڑھانا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی ملکی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فارماسیوٹیکل برآمدات میں بھی حالیہ برسوں کے دوران اضافہ دیکھا گیا ہے اور موجودہ مالی سال میں یہ برآمدات 457 ملین امریکی ڈالر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 ستمبر 2025ء) جنوبی ایشیا میں سیلاب، شمالی امریکہ میں جنگلوں کی آگ اور یورپ میں ریکارڈ توڑ گرمی نے سائنس دانوں کے اس انتباہ کو درست ثابت کر دیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی رفتار اس پر قابو کرنے کے سیاسی عزم و اقدامات سے کہیں زیادہ تیز ہو چکی ہے۔اس تشویشناک پس منظر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں 24 ستمبر کو ایک موسمیاتی سربراہی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ اس میں رکن ممالک پر زور دیا جائے گا کہ وہ نومبر میں برازیل کے شہر بیلیم میں ہونے والی اقوام متحدہ کی سالانہ موسمیاتی کانفرنس (کاپ 30) سے قبل موسمیاتی تبدیلی...
جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا الزام، یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے یوٹیوبر رجب بٹ کے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کا مقدمہ درج کرلیا۔رجب بٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کرکے عوام کو سرمایہ کاری پر اکسایا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو جوا اور سٹے بازی والی ایپس میں سرمایہ کاری پر اکسایا اور ان کی محنت کی کمائی کو ضائع کیا۔این سی سی آئی اے کی جانب...
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین شامل ہیں، عوام کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، پنجاب کے بہت سے اضلاع میں اس وقت جرائم کی شرح صفر ہے، عوام کی خدمت کے لیے ہم سب ایک پیج پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا، اب قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ پاس آؤٹ ہونے والے نوجوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں،...
— فائل فوٹو پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار ہوگئی۔ قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی ہے۔اس بارے میں برطانیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹ نے قومی ایئر لائن کے سی ای او کے نام اجازت نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق قومی ایئر لائن کو پانچ سال بعد کارگو فلائٹس چلانے کی مستقل اجازت مل گئی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو کارگو فلائٹس کے بعد برطانیہ کے لیے مسافر بردار پروازیں چلانے کی اجازت بھی مل گئی ہے۔ برطانوی ادارے کی جانب سے 23 ستمبر کو جاری ہونے والے خط کے مطابق قومی ایئر لائن کو کارگو پروازوں کی اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر...
برطانیہ کے لیے پاکستان سے کارگو فلائٹس کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کارگو فلائٹس کے لیے برطانیہ نے مستقل اجازت دے دی ہے جبکہ برطانیہ کےمحکمہ ٹرانسپورٹ نےسی ای او قومی ایئرلائن کے نام سے اجازت نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی باضابطہ منظوری مل گئی برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے خط کے مطابق قومی ایئرلائن کو کارگو پروازوں کی اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے برطانیہ کے لیے دی گئی ہے، اجازت نامہ 18 اگست 2030 تک کے لیے ہے، اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ جانے والے سامان کی چیکنگ کے لیے ای ڈی سی مشین کا...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2024ء میں 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ...
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار کی تقریب ’میٹ دی لائر‘سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے حالات بار کے سامنے رکھنا ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ بلوچستان کے حوالے سے ان کیمرہ گفتگو کی جاتی کیونکہ کچھ باتیں کیمروں کے سامنے بیان کرنا مشکل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اسمبلی میں مائینز اینڈ منرل ایکٹ دوبارہ پیش کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں گزشتہ 30 سے 40 برس سے جو کچھ بتایا جاتا رہا ہے وہ بلوچستان کی حقیقت نہیں بلکہ تاثر ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیشہ حقیقت کو پرسپشن میں بدل دیا جاتا...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو متاثرہ بچیوں نے زیر دفعہ 164 کے بیان میں ملزم شبیر تنولی کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا۔ قیوم آباد میں شربت فروش کی جانب سے بچوں سے زیادتی کرنے کے مقدمے میں بچیوں کے بیانات کا متن سامنے آگیا۔ متن کے مطابق متاثرہ بچیوں نے اپنے بیانات کے دوران ملزم شبیر تنولی کو شناخت بھی کیا۔ بیان میں بچیوں نے کہا کہ ہم اس ملزم کو جانتی ہیں۔ اس ملزم کا نام شبیر تنولی ہے۔ یہ ملزم ہمیں پیسوں کا لالچ دیکر اپنے کمرے میں لیکر جاتا تھا۔ کمرے میں لیجاکر ہماری مخصوص جگہوں پر ہاتھ لگاتا تھا۔ ہم سے کئی بار زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ انہپوں نے...
اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 9 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 720 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 20 مریض فی الحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ گھروں اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول اسپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، 2,000 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ اس ماہ 16,332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا جا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم سے عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد...
شاہ رخ خان اور رانی مکھرجی کو دہلی میں منعقدہ 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں پہلی بار نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ تقریب 23 ستمبر کو ہوئی۔ اس تقریب کے دوران کئی دلچسپ لمحات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے۔ ایک ایسی ہی وائرل ویڈیو میں رانی مکھرجی کو شاہ رخ خان کی مدد کرتے دیکھا گیا جب وہ اپنا میڈل پہننے کی کوشش کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان کو میڈل کے دھاگے کو سلجھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس پر ساتھ بیٹھی رانی مکھرجی اُنہیں میڈل پہننے میں مدد دیتی ہیں اس کے بعد فون کا سیلفی کیمرا آن کر کے شاہ رخ کو دکھاتی ہیں کہ آیا میڈل ٹھیک طرح...
نیو یارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقوام متحدہ آمد پر پہلے ایسکیلیٹر اچانک بند ہوا اور اس کے بعد ان کی تقریر کے دوران ٹیلی پرامپٹر نے بھی کام چھوڑدیا۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی آمد کے دوران ایسکیلیٹر اچانک رک گیا، اس حوالے سے زیر گردش وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر اور خاتونِ اول نے جیسے ہی ایسکیلیٹر پر قدم رکھا تو وہ چلتے چلتے اچانک رک گیا، تاہم خاتونِ اول نے بنا کسی ناگواری کے اظہار کے نہایت پُرسکون انداز میں سیڑھیاں چڑھنا شروع کردیا۔ وائٹ ہاؤس نے اس...
بھارت میں معروف مصنفہ ارون دھتی رائے کی کتاب "مدر میری کمز ٹو می” کے سرورق پر ایک تنازع پیدا ہو گیا ہے۔ کیرالہ ہائی کورٹ نے ارندھتی رائے کے خلاف ان کی نئی کتاب کے سرورق پر سگریٹ نوشی کی تصویر کشی پر دائر کی گئی پی آئی ایل پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔ درخواست گزار کا استدلال ہے کہ یہ سی او ٹی پی اے قانون کی خلاف ورزی ہے اور تمباکو نوشی کا بالواسطہ اشتہار ہے۔ تاہم، کتاب کے بیک کورپر سگریٹ نوشی سے متعلق ڈسکلیمر موجود ہے۔ نئی دہلی: کیرالہ ہائی کورٹ نے جمعرات کو مرکزی حکومت سے ایک مفاد عامہ کی عرضی (پی آئی ایل) پر جواب طلب کیا ہے، جس میں...

ٹک ٹاک کا کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرنے، اسے آن لائن مارکیٹنگ و کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کرنے کا انکشاف
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2025ء) کینیڈا میں ایک تحقیقاتی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹک ٹاک‘‘نے بڑی تعداد میں کینیڈین بچوں کا حساس ذاتی ڈیٹا اکٹھا کیا اور اسے آن لائن مارکیٹنگ اور کانٹینٹ ٹارگٹنگ کے لیے استعمال کیا تاہم ٹک ٹاک نے کینیڈین بچوں کو اپنے پلیٹ فارم سے دور رکھنے اور پرائیویسی کے تحفظ کے اقدامات کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے ۔ رائٹرز کے مطابق کینیڈا کے پرائیویسی کمشنر فلیپ ڈوفرین اور صوبوں کیوبیک، برٹش کولمبیا اور البرٹا کے پرائیویسی حکام کی مشترکہ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ہر سال لاکھوں کینیڈین بچے ٹک ٹاک استعمال کرتے ہیں حالانکہ کمپنی کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر ای الیون میں شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواستگزارصادقہ عارف کی درخواست پر سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ممبر بورڈ کو بتائیں اگر عدالتی حکم پرعملدرآمدنہ ہوا تو چھٹی کے باوجود عدالت آجائیں،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کئی سال گزر گئے سی ڈی اے اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا، عدالت نے آئندہ سماعت تک متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ دینے کی ہدایت کردی،کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی...
نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی سطح پر تنہائی اور کمزوری کا شکار ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق مودی کی سفارتکاری ذاتی تعلقات، تصویری نمائش اور دکھاوے تک محدود رہی ہے، جس کا نقصان براہِ راست عوام اور ملک کے اسٹریٹجک مفادات کو ہو رہا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی نے سوال اٹھایا کہ "ہاؤڈی مودی اور نمستے ٹرمپ جیسی مہمات سے بھارت نے کیا حاصل کیا؟" انہوں نے کہا کہ ایچ ون بی ویزا پر پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکا کو بھارت کی کوئی پرواہ نہیں۔ کانگریس رہنما اروند کیجریوال نے مودی کو...
پاکستان میں کرپٹو ایکسچینجز کی لائسنسنگ سے عالمی ریگولیشن اور سرمایہ کاری کے مواقع متوقع ہیں جب کہ پاکستان میں عالمی کرپٹو ایکسچینجز کے لیے لائسنسنگ کا عمل شروع ہونا مستقبل کے لیے اہم قدم ہے۔ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے عالمی سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے، کرپٹو مارکیٹ میں 40 ملین صارفین، 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم ہے اور یہ دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شامل ہیں۔ اتھارٹی کے قیام کا مقصد کرپٹو مارکیٹ کی عالمی معیار کے مطابق ریگولیشن اور مالیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے، پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے درخواست دینے والی کمپنیوں کے لیے عالمی ریگولیٹرز سے لائسنس حاصل کرنا ضروری قرار...
انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 26اور 4نومبر حتجاج کے مختلف مقدمات کی سماعتیں بغیر کارروائی ملتوی کردی گئیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2کے جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہو سکی، تھانہ کھنہ کے مقدمہ نمبر 242کی سماعت 13اکتوبر تک، تھانہ انڈسٹریل ایریا کے مقدمہ کی سماعت 8اکتوبر اور تھانہ سیکرٹریٹ کے مقدمہ نمبر 544 کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔اسی طرح تھانہ مارگلہ کے مقدمہ نمبر 236کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے جبکہ رینجر اہلکاروں کو مبینہ طور پر کچلنے کا کیس بھی بغیر کارروائی ملتوی ہو گیا، ہاشم عباسی کے خلاف جاری ٹرائل کی سماعت بھی یکم...
سٹی42: پنجاب حکومت نے کان کنوں کی فلاح و بہبود کے لیے مائنز ویلفیئر بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سٹینڈنگ کمیٹی نے اس حوالے سے سفارشات تیار کرکے پنجاب کابینہ کو ارسال کر دی ہیں۔ مائنز ویلفیئر بورڈ کان کنوں اور ان کے اہلخانہ کو تعلیمی و طبی سہولیات فراہم کرے گا۔ بورڈ کان کنوں کے بچوں کو وظائف اور سکالرشپس بھی دے گا تاکہ ان کی تعلیم میں معاونت کی جا سکے۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز کان کنوں کے رہائشی مسائل کے حل کے لیے مائنز لیبر ہاؤسنگ بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا جو...
نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، بعد ازاں 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور 1.4 بلین ڈالر کے ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ (RSF) کے بروقت انتظام پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے...
اسلام آباد: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم الدوبیع کی زیر صدارت اجلاس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکی، نائجر اور آذربائیجان نے شرکت کی، جبکہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل وفد بھی...
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل 87 برس کی عمر میں فرانس میں انتقال کر گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل کا فلمی کیریئر چھ دہائیوں پر محیط تھا، جس دوران انہوں نے یورپی سینما اور ہالی ووڈ کی کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔ کلاڈیا کارڈینیل 1938 میں تیونس میں پیدا ہوئیں۔ صرف 16 سال کی عمر میں انہوں نے ایک مقامی مقابلہ حسن جیتا، جس کے بعد انہیں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کا موقع ملا۔ وہاں سے ان کے فلمی سفر کا آغاز ہوا اور جلد ہی وہ اٹلی کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں شامل ہو گئیں۔ 2002 میں انہیں برلن فلم فیسٹیول میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جو ان کے فنی خدمات...
بھارت میں جوہری امور میں لاپرواہی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ مودی حکومت جوہری مواد کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے میں مصروف ہے، جس کے باعث یورینیم چوری، اسمگلنگ اور ایٹمی مواد کی بدانتظامی بھارت کی تاریخ کی سنگین مثال بن چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ تمام صورتحال بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی اور مودی کی نااہلی و غفلت کو بے نقاب کرتی ہے، بین الاقوامی میڈیا مشرقی جھارکھنڈ ریاست میں تین سرکاری کانوں سے نکلنے والے تابکاری فضلے کو صحت کے لیے سنگین خطرہ قرار دے چکا ہے۔ انتہا پسند مودی کا جوہری جنون عوام کی صحت اور زندگیوں کو تابکاری کے سنگین خطرات سے دوچار کر رہا ہے، جھارکھنڈ کے یورینیم ذخائر کو جوہری ہتھیاروں سے جوڑنا...
پاکستان فائنل کی دوڑ میں شامل ، ایشیا کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا، ۔پاکستان نے 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ شاہین آفریدی کی 3 وکٹیں، طلعت حسین اور حار ث رؤف نے 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا حسین طلعت 32 جبکہ محمد نواز 38 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ واضح رہے کہ پاکستان 2017 کے بعد سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے ، اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان سری لنکا سے مسلسل پانچ میچ ہارا تھا۔ پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت کے 2، 2 پوائنٹس ۔ جمعرات کو پاکستا ن اور بنگلہ دیش کا مقابلہ ہو گا۔...
نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں آمد پر اسکیلیٹر بند ہونے کے معاملے پر یو این ترجمان نے وضاحت پیش کردی۔ گزشتہ روز صدر ٹرمپ خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے ہمراہ جب اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر پہنچے اور بالائی منزل پر جانے کے لیے اپنے عملے کے ہمرے اسکیلیٹر پر چڑھے تو اچانک اسکیلیٹر رک گیا اور صدر ٹرمپ کو میلانیا کے ساتھ سیڑھیاں چڑھنی پڑیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی نے اس حوالے سے کہا کہ اقوام متحدہ کا خیال ہے کہ اس نے اس معمہ کو حل کر دیا ہے اور ممکنہ طور پر صدر ٹرمپ کے ویڈیو گرافر نے غلطی سے حفاظتی طریقہ کار کو متحرک کر دیاجس کے باعث اسکیلیٹر...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے خاص طور پر کوویڈ 19 اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ موثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا جس میں وسائل...
اختیارات کی جنگ کے دوران خیبر پختونخوا کے بلدیاتی نمائندوں نے احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلدیاتی نمائندوں نے 30 ستمبر کا احتجاج ملتوی کردیا اور اے پی سی طلب کرلی۔ میئر مردان حمایت اللہ مایار نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں دعوت دی جائے گی۔ چیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے کہا کہ 30 ستمبر کو احتجاج کے بجائے آل پارٹیزن کانفرنس ہوگی۔ چیئرمین لوکل کونسل نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں توسیع کا معاملہ عدالت میں زیر اہتمام ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک اہم خطاب میں واضح کیا ہے کہ ایران کا جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم یورینیم کی افزودگی کا عمل کسی صورت نہیں روکا جائے گا۔ ایرانی ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی اس تقریر میں رہبرِ اعلیٰ نے تین بنیادی نکات پر زور دیا: ایرانی قوم کا اتحاد، یورینیم کی افزودگی کا تسلسل اور امریکا کے ساتھ تعلقات کا مستقبل۔ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ یہ نقصان دہ ہوں گے۔ کوئی بھی ملک دھمکی اور خطرے کے سائے میں مذاکرات نہیں کرتا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ...
دورِ نایاب :ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے پنجاب حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار اور مؤثر تکمیل کے لیے "اسمارٹ ایگزیکیوشن پلان" تشکیل دے دیا گیا ہے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا ہےپلان کےتحت تمام اضلاع کےسیوریج نظام کےتعمیراتی پراجیکٹس میں درجہ بندی کی گئی،ترقیاتی کاموں کوموسٹ کریٹیکل،کریٹیکل اورلیس کریٹیکل کیٹیگریوں میں تقسیم کیاگیا۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز ترجمان کے مطابق مختلف اضلاع کی واساایجنسیوں کےایم ڈیزکی ویڈیولنک کےذریعےاجلاس میں شرکت کی،ایم ڈیزنےاپنےاضلاع کےمجوزہ سیوریج نظام کی تعمیروبحالی بارےپلان پیش کیے،سب سےپہلےموسٹ...
پاکستانی اداکارہ صائمہ قریشی نے ایک بار پھر اس رائے کا اعادہ کیا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی، تاہم اُن کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی خاتون کو کام یا کاروبار سے منع نہیں کرتیں۔ صائمہ قریشی حال ہی میں دوبارہ ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں اُن سے اس حوالے سے سوال کیا گیا۔ اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ اُن کا ذاتی خیال ہے اور وہ آج بھی اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا،’میں یہ نہیں کہتی کہ عورت کو کام نہیں کرنا چاہیے۔ میں خود بھی کام کرتی ہوں اور کاروبار بھی کرتی ہوں، لیکن میرا ماننا ہے کہ عورت کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی۔‘ اس...
اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر نیویارک میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم یعنی او آئی سی کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے اجلاس کی صدارت او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کی جبکہ پاکستان، آذربائیجان، ترکیہ، سعودی عرب اور نائجر کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں او آئی سی سیکریٹریٹ، انسانی حقوق کمیشن اور کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کی بریفنگ کے بعد، گروپ کے وزرائے خارجہ نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کی بھرپور تائید کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کی گونج، او آئی سی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی...

غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ
غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز غزہ کی جانب رواں گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔ برازیلی کارکن تھییاگو ایویلا کے مطابق فلیٹ کے قریب دسواں دھماکہ بھی ریکارڈ کیا جا چکا ہے جبکہ ڈرونز مسلسل فضا میں منڈلا رہے ہیں اور کمیونیکیشن سسٹم کو جام کیا جا رہا ہے۔ تھییاگو ایویلا نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے ابھی ابھی دسویں دھماکے کی آواز سنی، وہ اب بھی ہمارے امن مشن پر حملے کر رہے ہیں۔ وہ چھوٹی کشتیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، ان کی سیلز تباہ کرنے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اپنے دل کو محبت کےلیے کھولتے ہیں، تو زندگی نرم پڑنے لگتی ہے، آسانی سے باہر نکلتی ہے اور بہت سے طریقوں سے بہتی ہے۔ یہ آپ کا وقت ہے کہ آپ کائنات کی توانائیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیں، اپنے ذہن کے دائرے میں تخلیقی حل کو ابھرنے دیں۔ پچھلے نئے چاند اور اگلے کے درمیان، آپ محسوس کریں گے جیسے آپ نے متوازی جہانوں اور حقائق میں دخل کیا ہے، نئے راستے آپ کی زندگی میں ابھر رہے ہیں اور ہلکے دل والے، کھیلنے والے مواقع آپ کے راستے میں چل رہے ہیں۔ جو کچھ آپ کرتے ہیں اس کے ہر حصے سے پیار کریں، یا اسے بالکل...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بلاسود قرضہ سکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق گریڈ ایک سے 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کو 8 ہزار روپے سے لے کر ڈھائی لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق قرضہ سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑی کی خریداری کے لیے فراہم کیا جائے گا جبکہ قرضہ لینے والے ملازمین سے ماہانہ کٹوتی کے ذریعے رقم واپس وصول کی جائے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے اس سکیم کے لیے 350 ملین روپے مختص کر دیئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ملازمین اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے رابطہ گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال سمیت انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی حالت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ کشمیری عوام کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد بھی موجود تھا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے...
کراچی: یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس(ای سی اے سی)کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کےمطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے(پاکستان)کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کےریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سےہم آہنگ کرنا ہے۔ سی اے اےحکام نے بتایا کہ پاکستان میں واحد حفاظتی ریگولیٹری اتھارٹی کےطور پر اپنےقیام کے بعد سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ڈومینز...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بتدریج کم کرنے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان فنانسنگ کے معاہدے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے لیے کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لینے کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور اب بینکوں کے ساتھ فنانسنگ کے معاملات طے پانے پر معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن ہیڈ، عالمی...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے وزیر اعلی کا ریلیف کارڈ بنے گا تاکہ کسی کو لائن پر نہ لگنا پڑے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک قانون کے تحت بنا تھا ہر چیز پر سیاست اچھی نہیں ہوتی۔ ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور ان کی ٹیم ہر وقت سیلاب میں عوام کی خدمت کرتی نظر آتی ہیں، پہلے آپ نے کبھی ایسا نہیں دیکھا ہوگا، پنجاب کا کوئی ایسا علاقہ ہوگا جہاں سیلاب آیا اور وزیراعلیٰ پنجاب نہ گئی ہوں، وزیر اعلیٰ اور ان کی ٹیم نے مزدوروں کی طرح سیلاب میں کام کیا، ہمارے پی ڈی ایم اے افسر عبدالرحمان کو...

او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس، مقبوضہ علاقے میں بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر غور
—فائل فوٹو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اجلاس ہوا، جس میں مقبوضہ علاقے میں بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اجلاس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا، شفقت علی خان نے کہا کہ اجلاس کی صدارت او آئی سی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم نے کی، جس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک شریک ہوئے، رکن ممالک میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، نائجر اور آذربائیجان شامل تھے۔ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں کا ایک وفد بھی اجلاس میں تھا۔ روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے...
یو این نے جنگیں رکوانیکیلئے کچھ نہیں کیا، کئی ممالک نے تو اس کے فون تک نہیں اٹھائے،اگر میں صدر ہوتا تو نہ غزہ میں جنگ ہوتی اور نہ روس یوکرین آمنے سامنے آتے،غزہ جنگ فوری طور پر بند ہونی چاہیے،امریکی صدر حماس ایک یا دو نہیں، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ساتھ اور فوری رہا کرے، اسرائیل کے ساتھ قریبی فوجی اور سیاسی تعلقات کا اعتراف، ہمیں امن کیلئے مذاکرات کرنا ہوں گے، خطاب کے دوران جو بائیڈن کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے اپنی پرانی سیاسی تقریر کے نکات دہرا دیے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
عمران خان واٹس ایپ لنک پر پیش ، آواز ڈراپ ہونے، شکل واضح نظر نہ آنے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ، 19 ستمبرکی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی فراہم کی جائے، ہائی کورٹ کے آرڈرز تک عدالتی کارروائی روکی جائے، وکیل فیصل ملک، سلمان اکرم راجا لاہور ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق کوئی فوٹیج، ٹرانسکرپٹ کسی کو فراہم نہیں کیا جاسکتا،وکلا صفائی کو باہر جاکر میڈیا پر مظلوم بننے کا بہانہ چاہئے ، عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرکے دوبارہ درخواست دینا یوٹرن ہے،پراسیکیوٹر ظہیر شاہ کے ریمارکس انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے نو مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دائر فوٹیج دینے،...
خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا، تاحال آزاد جموں کشمیر الیکشن کمیشن کے ممبرز اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جا سکی۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی فوری تعیناتی کا حکم اور وزیراعظم کو چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے چئیرمین کشمیر کونسل کو ناموں کا پینل بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی رٹ پر وزیراعظم آزاد کشمیر کو آئینی ذمہ داری پورا کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس سردار اعجاز خان نے کیس کی سماعت کی۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں 10 ماہ سے بھی کم عرصہ رہ گیا، تاحال...
جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہی نہیں انہیں امداد کیسے دی جائے؟ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کیا اُن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟پریس کانفرنس پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا اُن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟ حکومت پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کے باوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب...