2025-10-26@03:26:53 GMT
تلاش کی گنتی: 423
«پیچھے کر»:
(نئی خبر)
نیویارک (صباح نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلم عوام فلسطینی عوام کے اپنے حق خود ارادیت اور ریاست کی جدوجہد کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مشرق وسطیٰ کے چہرے کو بدل کر رکھ دینے کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل نے مشرق وسطیٰ کی روح کو تبدیل نہیں کیا ہے اور نہ ہی کر سکتا ہے۔
اور جنہوں نے فسق اختیار کیا ہے اْن کا ٹھکانا دوزخ ہے جب کبھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے اسی میں دھکیل دیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو اب اْسی آگ کے عذاب کا مزا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ اْس بڑے عذاب سے پہلے ہم اِسی دنیا میں (کسی نہ کسی چھوٹے) عذاب کا مزا اِنہیں چکھاتے رہیں گے، شاید کہ یہ (اپنی باغیانہ روش سے) باز آ جائیں۔ اور اْس سے بڑا ظالم کون ہو گا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور پھر وہ ان سے منہ پھیر لے ایسے مجرموں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے۔ (سورۃ السجدۃ:20تا22) ابوبرزہ اسلمی راوی...
تل ابیب: اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار ہے، وزیر اعظم نیتن یاہو غزہ جنگ بندی معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد سے روک دیا ہے، اور جنگ بندی کے نفاذ کو یرغمالیوں کے ناموں کی فہرست سے مشروط کر دی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ جنگ بندی اس وقت تک شروع نہیں ہوگی جب تک حماس ان قیدیوں کے نام جاری نہیں کرتی، جنھیں یرغمالیوں اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے پہلے مرحلے میں رہا کیا جائے گا۔ دوسری طرف حماس نے تاخیر کی ذمہ داری ’تکنیکی‘ وجوہ پر ڈالی، تنظیم نے ایک...
سردی کے موسم میں مچھلی کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور لاہور میں ایک ایسی دکان ہے جہاں ایک تعلیم یافتہ خاتون نے مچھلی فروحت کرنے میں مردوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ مچھلی بنانےمیں مصروف بنی سنوری خاتون کا نام طیبہ ہے، جن کی تعلیم ایم اے ہے اور نوکری نہ ملنے پر انہوں نے دل برداشتہ ہوکر مچھلی کا کاروبار شروع کیا ہے۔ کاروبار کو کامیاب بنانے کے لیے طیبہ کا عزم اور حوصلہ دونوں ہی بلند ہیں۔ شروع میں طیبہ کواس کاروبار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مچھلی فروحت کرنے والی مشہور دکانوں کے جھرمٹ میں اپنی جگہ بنانے کوئی آسان کام نہیں ہے، مگر تین اقسام کی مچھلیاں مناسب ریٹ پر فروحت کرنا...
پاکستان نیوی نے جدید ٹیکنالوجی سے آبدوزوں کے معاملے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان نیوی نے ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ اس برتری میں مزید اضافے کا امکان بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی نے جدید ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن (AIP) ٹیکنالوجی میں بھارتی نیوی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ چینی ساختہ ہنگور کلاس آبدوزیں طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی نیوی نے حال ہی میں P-75 اسکورپین پروجیکٹ کے تحت چھٹی اور آخری آبدوز کے ساتھ ایک اسٹیلتھ فریگیٹ اور گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر آبدوز کو بیڑے میں...
رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ اس ملک میں سیاسی آزادی نہیں ہے۔ یہ مذاکرات کا کہہ رہے تھے اب مذاکرات شروع کیے تو یہ بھاگ رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے پہلے ہی کہا تھا کہ ان کے پاس مذاکرات کا مینڈیٹ نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی این آر او نہیں لیں گے، اب حکومت این آر او مانگ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پہلے سے پتا تھا کہ (عمران خان کو) سزا ہوگی، یہ سب صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہرجانے کا کیس ہے جس میں مسلسل حاضری دے رہا ہوں، جب...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا۔ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد اور آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد اور آئندہ مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔ رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد اور آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آؤٹ لک رپورٹ کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد اور آئندہ مالی سال چین کی معاشی...
ملٹری ٹرائل کا خوف ، کیا عمران خان نے ہتھیار ڈال دیے؟ علی امین کا پی ٹی آئی مخالف بیان، 28 لاکھ تولہ سونے کے پیچھے کیا حقیقت ہے؟
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام ٹائمز: حکومت فوری حل طلب مسائل کی بجائے طالبان نواز فریق کے مطالبات کو زبردستی منوانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ یوں کہ وہ معاہدہ کوہاٹ کی پہلی 11 شقوں کو چھوڑ کر بارہویں شق کو عملی کروانے پر تلی ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 12ہویں شق بنکرز کی مسماری پر مشتمل ہے۔ حکومت گذشتہ دو روز سے اسی شق کو عملی کروانے پر مصر تھی، بالآخر مشران کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں پیر 13 جنوری کو بالش خیل میں دونوں جانب سے ایک ایک بنکر کو مسمار کرنے پر اتفاق ہوگیا، چنانچہ شام 4 بجے ان بنکروں کو بم سے اڑا کر مسمار کر دیا گیا۔ رپورٹ: استاد ایس این حسینی ضلع کرم کے شیعہ سنی...
پاکستان خطے میں تعلیم اور صحت پر سب سے کم خرچ کرنے والا ملک ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت، فلپائن، ترکی، سری لنکا، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں تعلیم اور صحت پر سب سے کم خرچ کرنے والا ملک ہے۔ پاکستان نے ایک سال میں تعلیم پر جی ڈی پی کا 1.9 فیصد اور صحت پر جی ڈی پی کا 0.48 فیصد خرچ کیا۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ہفتے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں اسٹیٹ بینک کے گورنر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان دنیا کے بیشتر ممالک کے مقابلے میں تعلیم اور صحت...
2024 میں ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے تمام کمپنیوں کو فون شپمنٹ میں پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ برس کے آخری سہ ماہی میں اندازاً 33 کروڑ اسمارٹ فون شپ کیے گئے جس میں ایپل نے 23 فی صد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دیگر برانڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے تیسرے سہ ماہی کے مقابلے میں آخر سہ ماہی میں اسمارٹ فون مارکیٹ میں 3 فی صد اضافہ دیکھا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 7 فی صد کا تھا اور اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں اندازاً 1 ارب 22 کروڑ اسمارٹ فون شپ کیے گئے۔ ایپل نے جنوب مشرقی ایشیا ء اور بھارت میں ابھرتی مارکیٹ کی بدولت فہرست میں پہلا نمبر حاصل...
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ عوام اور فوج کے درمیان ایک خاص رشتہ ہے، اس رشتے میں کسی خلیج کا جھوٹا بیانیہ بنیادی طور پر بیرون ملک سے ایک مخصوص ایجنڈے کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیاسی قائدین سے پشاور میں بات چیت کی اور کہا کہ ہماری پالیسی صرف اور صرف پاکستان ہے۔ افغانستان ہمارا برادر پڑوسی اسلامی ملک ہے اور پاکستان افغانستان سے ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی افغانستان میں موجودگی اور...
کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سیاسی خواب دیکھنے اور اپنی سیاسی پیش گوئیوں کے حوالے سے میڈیا کی زینت بننے والے منظور وسان نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی پارٹی کے مستقبل سے متعلق اہم پیش گوئی کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ عمران خان آہستہ آہستہ اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹیں گے اور اپنی سیاسی بقا کے لیے ریلیف لینے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مطالبات کسی صورت تسلیم نہیں کیے جائیں گے اور وہ ان سے خود دستبردار ہو جائیں گے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کی سیاسی حیثیت پہلے جیسی نہیں رہی...
فائل فوٹو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ نے 15 سال پہلے بہت سے اقدامات کیے۔ فخر سے کہتا ہوں پبلک پرائیوٹ پارٹرشپ میں سندھ وفاق کو پیچھے چھوڑ رہا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا آج میں نے سول اسپتال میں موجود کنٹرول روم کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ارجنٹ کیئر سینٹرز کا نیٹ ورک قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے، انھوں نے لاڑکانہ اور سول اسپتال کے ایمرجنسی رومز کی تازہ اور پرانی تصویریں دکھادیں۔ بلاول بھٹو نے کہا پبلک پرائیوٹ پارٹر شپ محترمہ بےنظیر بھٹو نے متعارف کرائی تھی، فخر سے کہتا ہوں کہ پبلک پرائیوٹ پارٹرشپ میں سندھ وفاق کو پیچھتے چھوڑ رہا ہے۔
سندھ کو وسائل کی کمی کا سامنا، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کو ہمیشہ وفاق سے وسائل کی کمی کا سامنا رہا ہے، تاہم پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ میں صوبے نے وفاق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اپنے عوام کو صحت کی مفت اور معیاری سہولیات فراہم کررہی ہے، جسے عالم سطح پر تسلیم کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں وسائل کی تقسیم میں سندھ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، بلاول بھٹو کا شکوہ انہوں نے کہاکہ سندھ میں بچوں کی شرح اموات کے حوالے سے بات کی جاتی ہے اور تھر میں ہونے والی اموات کو خبروں میں زیادہ...
جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)گرل فرینڈ کے پیچھے بھارت چھوڑ کر جانے والے سابق انڈین کھلاڑی پر بڑی پابندی لگ گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کھلاڑی مہلنگم وینکٹیشن نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کے لیے اپنا پورا کیریئر خطرے میں ڈال دیا۔ مہلنگم وینکٹیشن سن 1970 اور 1980 کی دہائی کے دوران بھارتی ڈومیسٹک ٹیم میں ایک مشہور کرکٹر تھے۔ تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ جانے والی گرل فرینڈ سے شادی کرنے کیلئے اپنے کیرئیر کی پرواہ نہ کی۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی گرل فرینڈ کے پیچھے جنوبی افریقہ پہنچ تو گئے مگر وہاں کی انتظامیہ نے ان پر پابندی عائد کردی۔ تاہم ایسا قدم اٹھانے پر ان پر جنوبی...
لاہور : پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر 17 ملین فالوورز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، اور وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں جنہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔ ہانیہ کی اس بڑی فین فالوونگ نے انہیں پاکستان کی مشہور شخصیات میں شامل کر دیا ہے جو دنیا بھر میں اتنی مقبولیت رکھتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی محنت اور عوامی پسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر تنقید پر مبنی ویڈیو شیئر کردی ہے ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری سیکس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ سابق امریکی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اسرائیلی وزیر اعظم پر بھی تنقید کررے ہیں. ویڈیو میں جیفری سیکس نے کہا کہ روس کے شام میں مداخلت کرنے سے 4 سال قبل اوباما حکومت نے سی آئی اے کو بشار الاسد کا تختہ الٹنے کا حکم دیا تھا جیفری سیکس نے کہا کہ امریکا کی عراق جنگ کے پیچھے دراصل موجودہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا ہاتھ...
فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تعلیم اور روزگار کے معاملے میں ابھی ہم بہت پیچھے ہیں، وفاقی حکومت کے اسکولوں میں تکنیکی تعلیم کا آغاز کرنا چاہیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چاروں صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں شرکت کریں گے، تعلیمی کانفرنس میں وزرائے اعلیٰ بھی شرکت کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے، انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم افغان معاشرے کی روایات کی...
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئی ہیں۔ ہانیہ نے 14 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا۔ ہانیہ کی توانائی، دلکش انداز اور متاثر کن مواد انہیں نوجوان نسل میں خاص طور پر مقبول بناتے ہیں۔ ہانیہ اپنی روایتی اور جدید فیشن کے امتزاج کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ چاہے وہ اپنی شاندار لباس کی تصاویر شیئر کریں یا اسکن کیئر کے ٹپس، ان کا ہر پوسٹ فالوورز کو متوجہ رکھتا ہے۔...