2025-07-26@00:59:14 GMT
تلاش کی گنتی: 2080

«کی سلامتی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ترجمان دفتر خارجہ نے خطے کی ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے زائرین سے کہا ہے کہ وہ ایران اور عراق کے اپنے سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بات جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ابوظہبی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ 12 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے جمعہ کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈپٹی پرائم منسٹر آفس، وفاقی سیکرٹریز برائے اقتصادی امور، تجارت، میری ٹائم افیئرز، داخلہ، بین الصوبائی رابطہ، قومی ورثہ اور صحت کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے اعلیٰ حکام بشمول وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی، خزانہ، ریلوے، دفاع اور وزارت تجارت نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم دو طرفہ اقدامات...
    سٹی 42 : سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ایران پر اسرائیل کے حملے کیخلاف مذمتی قرار داد منظورکرلی گئی۔ سینٹ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف قرارداد پیش کی جسے ایوان نے منظور کرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایران پراسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی کنونشن کی خلاف ورزی کی، اسرائیل کا اقدام جنگی جرم ہے اور اس نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت میں تعمیر کیے گئے تھانے فعال نہ ہو سکے دوسری جانب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کے ایران پر حملے کیخلاف مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملے پر سینیٹ میں قرارداد وزیر خارجہ اسحاق  ڈار نے پیش کی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایران پر اسرائیل کے حملے پر ایک قرارداد پیش ہونی ہے،قرارداد کے پیش ہونے کے وقت وزیر خارجہ کو ایوان میں بلایا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی کنونشن کی خلاف ورزی کی،سرائیل کا اقدام جنگی جرم ہے، خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے،اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں بچوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔ اگر...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو فوجی نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی ضبط، تدبر، اور کشیدگی کے پھیلاؤ سے گریز نہایت ضروری ہے۔(جاری ہے) بیان میں متحدہ عرب امارات کے اس مؤقف کو دہرایا گیا کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، ریاستوں کی خودمختاری کا احترام، اور مکالمے کا فروغ ایسے بنیادی اصول ہیں جن کے ذریعے موجودہ بحرانوں کا پُرامن حل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔امارات نے زور دیا کہ تنازعات...
    تھائی لینڈ کے جزیرے پھوکیٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز  اے آئی 379 کو اس وقت ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی جب دورانِ پرواز بم کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ طیارے نے ہفتے کی صبح 9:30 بجے تھائی لینڈ کے معروف سیاحتی مقام پھوکیٹ کے ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی، تاہم انڈمان سمندر کے اوپر ایک طویل چکر لگانے کے بعد اُسے دوبارہ پھوکیٹ میں ہی ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔ BIG BREAKING NEWS ???? Air India flight AI 379 makes emergency landing in Thailand after bomb threat. Thailand Official said "Passengers being escorted from the plane, flight AI 379, in line with emergency plans" There were 156 passengers on the flight, and the bomb threat...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔ سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے وکلا کے طرزِ عمل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ جان بوجھ کر بیل لمبی کر رہے ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہوتے، اگر کورٹ میں آنا پسند نہیں تو پولیس کے سامنے کیسے جائیں گے؟ جج ارشد جاوید نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں بھی یہی کچھ کیا گیا، آٹھ ماہ بیل چلائی گئی اور آخرکار عدم پیروی پر خارج کرنی پڑی۔ عدالت نے وکیل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ سنگین اور ناقابل قبول کارروائیاں ہیں، اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری پر لازم ہے کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
    لاہور: پنجاب حکومت نے حافظ آباد میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کی قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے حافظ آباد کا دورہ کرکے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سے ملاقات کی۔ حنا پرویز بٹ نے اغواء، اجتماعی زیادتی اور بلیک میلنگ کا نشانہ بننے والی خاتون کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حنا پرویز بٹ نے بتایا کہ مقدمہ میں نامزد تین ملزمان پولیس مقابلے میں مارے جاچکے ہیں جبکہ ایک مرکزی ملزم تاحال مفرور ہے، انہوں نے پولیس کو مفرور ملزم کی فوری گرفتاری کی بھی ہدایت کردی۔ بعد ازاں حنا پرویز بٹ نے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے دو...
    سعودی عرب نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں برادر اسلامی ملک ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب، برادر اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جو ایک آزاد ریاست کی خودمختاری کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہیں، جوہری مذاکرات کے ثالث عمان کا ردعمل سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے...
    انسدادِ دہشتگردی کی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے دونوں خواتین کی ضمانتیں ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔ مزید پڑھیں: عمران خان نے خود کو پی ٹی آئی کا پیٹرن انچیف کیوں بنایا؟ علیمہ خان نے بتادیا سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ دس، دس ماہ تک عبوری ضمانتیں چلاتے رہے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات ووسائل منتقل کیے بغیر عوامی مسائل حل نہیں ہوسکتے، کراچی میں بجلی وپانی ،سڑکوں کی خستہ حالی ،ٹرانسپورٹ اور تعلیم سمیت بے شمار مسائل ہیں جنہیں حل کرنا وفاقی وصوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں کی ذمے داری ہے ۔عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد اور مزاحمت جاری رکھیں گے، اہل غزہ وفلسطین کی حمایت وعوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ حکمرانوں نے ہر شعبے میں ظلم اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے،حقوق کراچی مہم کو از سر نو منظم اورتیز کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع غربی کے تحت مہم چرم قربانی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے سابق قومی سلامتی مشیر شیو شنکر مینن نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران نریندر مودی حکومت کی سفارتی و عسکری حکمت عملی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے بھارت کی عالمی سطح پر اسٹریٹیجک ناکامی قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بھارت کی پالیسیوں میں سنجیدگی، توازن، اور مؤثر سفارتی لچک کی کمی کو شدید خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت عالمی بیانیہ قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ انہوں نے پہلگام واقعے اور آپریشن سندور کے تناظر میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے...
    اسلام آباد(نیٹ نیوز)  اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے  بتایا  نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکہ کیساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا دونوں جانب سے پاکستان اور امریکہ کے دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کو علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔
    اسلام ٹائمز: شیخ حسین نجفی کی پوری زندگی دینِ مبین کی خدمت مکتبِ اہلِبیت (ع) کی تبلیغ اور ملتِ تشیع کی رہنمائی میں گزری۔ انکا مزاج نرم اور عمل متقیانہ تھا۔ علمائے کرام نے انکی علمی، دینی اور ملی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انکی سادگی، اخلاص اور دین سے محبت نے انہیں لوگوں کے دلوں میں زندہ کر دیا۔ ایسا لگ رہا تھا جیسے کچورا کی فضا میں خاموشی کی چادر تان دی گئی ہو، لیکن اس خاموشی میں بھی ایک پیغام گونج رہا تھا، وہ چراغ جو بجھا ہے، اسکی لو اب سینکڑوں دلوں میں جلتی رہے گی۔ اللہ تعالیٰ شیخ حسین نجفی مرحوم کو جوارِ معصومین علیہم السلام میں بلند مقام عطا فرمائے اور انکے اہلِخانہ...
    اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کی دھمکی کے ایک روز بعد ہی امریکا نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنے غیر سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے، یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر ایک اور بڑی محاذ آرائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ عراق میں حالات خطرناک ہو سکتے ہیں، اسی لیے ہم نے لوگوں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ایک بات بالکل واضح ہے: ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکا نے بغداد میں اپنے سفارت خانے سے عملے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بجٹ 2025-26 میں سولر پینلز پر 18 فیصد درآمدی ٹیکس عاید کرنے کی منظوری کے فوراً بعد سے ہی مارکیٹ میں موجود سولر پنیلز کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوگیا، دکانداروں نے مارکیٹ میں پہلے سے درآمد شدہ پینلز کی قیمت میں کئی روپے کا اضافہ کردیا۔کراچی کی سولر مارکیٹ میں اس وقت سولر پینل کی پر واٹ قیمت میں کم از کم 5 روپے سے 7 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد 7000 روپے سے 29500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی عوام سے ہرچیز پر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اس پر مزید ظلم ڈھاتے ہوئے سولر پر مزید بھاری ٹیکس عاید کرکے غریب...
    لندن (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی پارلیمانی وفد نے یورپی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی تجارتی کمیٹی (INTA) کے چیئرمین برنڈ لانجے سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت، علاقائی امن و استحکام اور بھارت کی حالیہ جارحانہ پالیسیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفد نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے، سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے جیسے اقدامات کو نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ اخلاقی و معاہداتی اصولوں کی بھی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات میں زور دیا کہ یورپی یونین کو، بطور قانون کی حکمرانی کے علمبردار، بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیے...
    تھانہ کوہسار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے مسروقہ نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد  محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں...
    امریکا نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دیدی۔ خبر ایجنسی کے مطابق بحرین اور عراق سے غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، عراق میں امریکی سفارتخانہ خالی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بحرین میں سفارتکاروں کی فیملیز کو امریکا واپس بھیجنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ سینٹرل کمانڈ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ امریکی حکام کی طرف سے سیکیورٹی صورتحال سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا، تجارتی جہازون کو آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملے کی صورت میں مشرق...
    واشنگٹن: امریکا نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دے دی ہے۔  ایک امریکی عہدیدار کے مطابق وزیر دفاع نے اس فیصلے کی منظوری دی ہے تاکہ فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں موجودہ سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) خطے میں موجود اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مزید یہ کہ امریکا نے بحرین اور عراق سے بھی اپنے غیر سفارتی عملے کو انخلا کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ تاہم امریکی حکام نے سکیورٹی خدشات کی مخصوص وجوہات ظاہر نہیں کیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور برطانیہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔دونوں رہنمائوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اسحاق ڈار نے پاکستان کے قومی مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔
    ایس یو سی کے سربراہ کا بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا البتہ جو کچھ کسی مد میں میسر تھا وہ بھی لے لیا گیا، نصف کے قریب آبادی غربت/فقر کی لکیر سے نیچے، اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ بجٹ کھوکھلے الفاظ کی داستان کے سوا کچھ نہیں، عام آدمی کیلئے کچھ بھی نہیں رکھا گیا البتہ جو کچھ کسی مد میں میسر تھا وہ بھی لے لیا گیا، نصف کے قریب آبادی غربت/فقر کی لکیر سے نیچے، اڑھائی کروڑ بچے تعلیم سے محروم جبکہ بجٹ میں 500 ارب کے اضافی ٹیکس یہ اسی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین-افریقہ تعاون فورم کے نتائج کے نفاذ کے لئے کو آڈینیٹرز کے  وزارتی اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ  چینی  صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کو  مبارکباد کا پیغام بھیجا اور اعلان کیا کہ  چین افریقہ میں سفارتی تعلقات رکھنے والے 53 ممالک کی مصنوعات پر صفر ٹیرف نافذ کرے گا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے اجلاس کی افتاحی  تقریب میں شرکت کی اور چین کی طرف سے چین-افریقہ تعاون کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے پانچ نکاتی تجویز پیش کی۔  فریقین نے  گلوبل ساؤتھ کے  اتحاد اور تعاون کے تحفظ کے لئے چھانگ شا اعلامیہ جاری کیا  اور چین-افریقہ تعاون فورم...
    ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے تھنہ منڈی کے گائوں درہ برچارہ میں تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے ضلع کے علاقے تھنہ منڈی کے گائوں درہ برچارہ میں تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> نئی دہلی (آن لائن) جعلی خبروں کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر شدید متاثر ہو ئی ہے ۔ عرب ٹائمز آن لائن کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا پر اعتماد کا بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے اور صحافتی معیار میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے۔ بھارت میں بڑھتے ہوئے قوم پرستی کے رجحان نے میڈیا کو جھوٹ اور سنسنی خیزی کی جانب دھکیل دیا ہے، جس کے باعث اس کی ساکھ عالمی سطح پر داؤ پر لگ گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی ٹی وی چینلز نے جعلی فوٹیج اور ویڈیو گیمز کی ویڈیوز استعمال کرتے ہوئے فوجی فتوحات کی جھوٹی خبریں نشر کیں، جس سے عوام میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جموں (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت اپنے جنگی جنون کے تحت پونچھ، راجوری، سانبہ، کٹھوعہ اور جموں کے اضلاع میں مزید بنکر تعمیر کررہی ہے۔
    سعودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے خاتمے کے لیے اسلامی اور دوست ممالک کو یکجا کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف خصوصی سفیر کی تقرری، پاکستان کا خیر مقدم یہ کوششیں خصوصاً کچھ مغربی ممالک میں قران نذر آتش جانے اور مسلمانوں کو بار بار اشتعال دلائے جانے کے واقعات سامنے آنے کے بعد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد اسلاموفوبیا کی مہمات کا مقابلہ کرنا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد ’اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن‘ کا اعلان کروانا ہے۔ اس کمیٹی میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا، قطر اور ملائیشیا شامل ہیں جبکہ دیگر اسلامی ممالک بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنشن اسکیم میں اصلاحات کرتے ہوئے شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے پنشن اسکیم میں بھی اصلاحات کی جارہی ہیں اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پنشن اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے منسلک کر دیا گیا ہے اور شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی ہے۔جبکہ ایک سے زائد پنشن کا خاتمہ ہوگا، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ان...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کردی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔(جاری ہے) نیب کی استدعا پر عدالت نے کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دے تھی، 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کاروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی، 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری ہوا تھا۔پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور...
    اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ  کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔ زرائع  نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع  نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں...
    پاکستانی وفد کی سپیکر ہا ئوس آف کامنز سے ملاقات، بھارتی جارحیت بارے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس ) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ایک اعلی سطح کے پاکستانی پارلیمانی وفد نے لندن میں ہا ئو س آف کامنز کے سپیکر سر لنزے ہوئل سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری نے سپیکر کو پہلگام واقعے کے بعد خطے میں بگڑتی ہوئی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیااورہندوستان کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد اور من گھڑت الزامات پر پاکستان کے شدید تحفظات کا اظہار کیا جو کسی مستند تحقیقات کے بغیر عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے بعد...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسرائیلی نیول فورسز کیجانب سے پرامن امدادی کاروان کو روکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے خلاف عالمی ضمیر بیدار ہو چکا ہے، سویڈن کی امدادی کشتی انسانیت کا روشن استعارہ ہے۔ امدادی کشتی کو روکنے کا اسرائیلی اقدام عالمی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ، عالمی عدالت انصاف اور دیگر بین الاقوامی ادارے اسرائیلی وزیر اعظم اور اس کی دہشت گرد کابینہ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کریں۔ اپنے ایک جاری کردہ بیان میں انہوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کازلسٹ جاری کردی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے،نیب کی استدعا  پر عدالت نے کل تک سپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دی تھی،5جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیرکارروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی۔ ائیر فرانس نے بھی پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا یاد رہے کہ 15مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کیلئے نوٹس...
    لاس اینجلس میں ٹرمپ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری ہیں، نیویارک میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ لاس اینجلس میں گارڈز کی تعیناتی ریاست کیلیفورنیا نےٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا،موقف اپنایا کہ صدرٹرمپ کے اقدام سے بدامنی میں اضافہ ہوا۔ صدر ٹرمپ نےکہا گورنر نیو زوم نااہل ہیں،ضرورت پڑنے پر کیلیفورنیا میں مزید نیشنل گارڈ بھیج سکتے ہیں۔ اعتراضات کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ مظاہروں کی کوریج کے دوران پولیس نے ایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو ربڑ کی گولی سے نشانہ بنادیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو رواں ماہ البرٹا میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس کے لیے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، مارک کارنی نے کہا ہے کہ اُن کی دعوت بھارت کے لیے تھی، کسی خاص فرد کو نہیں بلایا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور 15 تا 17 جون کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے معاملات کے لیے اس کی موجودگی ضروری ہے۔ اوٹاوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مارک کارنی نے ایک سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ ’کیا وہ سمجھتے ہیں کہ بھارتی وزیرِاعظم کا سکھ کارکن ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاست کیلیفورنیا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل، روب بونٹا کے مطابق، یہ فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کو وفاق کے ماتحت لا کر لاس اینجلس میں تعینات کرنے کے اقدام کے خلاف کیا گیا ہے، جسے ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا، خصوصاً لاس اینجلس میں شدید احتجاج جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران بعض مقامات پر گاڑیوں کو نذرِ آتش بھی کیا گیا، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو امن و امان قائم کرنے کے لیے تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے خبردار کیا...
    کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے لاجسٹکس شعبے میں 2 کمپنیوں کو مسابقتی قوانین سے استشنی کی مشروط منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق مسابقتی قوانین کی شرائط سے استشنی جائنٹ وینچر منصوبوں کے لئے دیا گیا،  معاہدوں کا قانونی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔ لاجسٹکس میں بین لاقوامی سرمایہ کاری اور لاجسٹکس میں جدت آئے گی، کمیشن نے بعض شرائط کے ساتھ شیئر ہولڈر معاہدوں کی اجازت دی۔ منظور شدہ شرائط پر مکمل عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے۔
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی زیرصدارت آبی ذخائرکی تعمیر سے متعلق اجلاس میں پاکستان بھرمیں بڑے آبی ذخائر کی تعمیرمیں تیزی لانے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب، سندھ، کےپی، گلگت بلتستان کے وزرائےاعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی۔ ڈپٹی وزیراعظم نے آبی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سطح پر مربوط اقدامات کی ضرورت پر زورد یا۔ Post Views: 3
    لاہور: بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا ہے، جنہوں نے 9 جون کو گرو ارجن دیوجی شہیدی کی رسومات میں شرکت کے لیے پاکستان آنا تھا۔ترجمان متروکہ وقف املاک بورڈ کےترجمان نے بتایا کہ سکھ یاتریوں کی عدم آمد پر بھی پاکستان نے اپنی روایت کے مطابق خیر سگالی اور مذہبی احترام کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  اس سلسلے میں واہگہ بارڈر پر یاتریوں کے علامتی استقبال کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ اسٹیج قائم کر دیا گیا ہے جہاں پر سکھ یاتریوں کے استقبال کے لیے پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے اراکین اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے نمائندے موجود ہوں گے۔ترجمان کے مطابق یہ علامتی تقریب اس بات کی...
    لاہور: بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت اور مذہبی...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں ایک نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات کی گئی جس کے دوران  ملزمان لاکھوں روپے نقد، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا کہ نقب زنی کی واردات ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انجام دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کٹر کی مدد سے بینک کے متعدد لاکرز کے تالے کاٹے اور لاکھوں روپے، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سیکیورٹی گارڈ امان اللہ کو حراست میں لے لیا، پولیس حکام کے مطابق گارڈ نے اپنے دیگر10 سے 12 ساتھیوں کو گزشتہ رات دفتر کے اندر گیٹ کھول کر داخل کروایا۔...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سیاسی اور جمہوری اختلاف رائے اور جائز سیاسی آوازوں کو دبانے کے لیے عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کو استعمال کرنے کی بھارت کی ایک طویل تاریخ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ...
    پریس ریلیز کے مطابق کیتھی گینن نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعتماد کی بحالی کی اہمیت پر زور دیا، انہوں نے دونوں پڑوسیوں کے درمیان تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت کوبھی سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صحافی اور ایسوسی ایٹڈ پریس کی افغانستان اور پاکستان کے لیے نیوز ڈائریکٹر کیتھی گینن نے کہا ہے کہ افغان سر زمین پر عسکریت پسند گروپوں کی موجودگی علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ انسٹیٹوٹ آف ریجنل اسٹیڈیز (آئی آر ایس) کے زیر انتظام اسلام آباد میں منعقدہ ’جیوپولیٹیکل شفٹس اینڈ سیکیورٹی چینلجز‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیتھی گینن کا کہنا تھا کہ شاید افغانستان یہ نہ چاہتا ہو کہ عسکریت پسند گروپس افغانستان کی سرزمین استعمال کریں، لیکن...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی اعداد وشمار کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابوپانے کے حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں، مصنوعی بنیادوں پر اعداد و شمار سے معیشت کبھی بہتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھے گا اور جاگیرداروں کو چھوٹ ملے گی، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس...
    سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان کرنل طلال بن شلہوب نے بتایا کہ مناسکِ حج کے دوران حجاج کرام کی مقدس مقامات کے سفر کی تکمیل اور طوافِ افاضہ و رمیِ جمرہ عقبہ کے بعد منیٰ واپسی بحفاظت اور پُرسکون ماحول میں کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔ یہ بات انہوں نے حج میڈیا آپریشن سینٹر میں منعقدہ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کہی، جس میں وزارت داخلہ، حج وعمرہ، صحت، اور ٹرانسپورٹ ولاجسٹک سروسز کے ترجمانوں نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کرنل طلال بن شلہوب نے کہا کہ حج سیکیورٹی فورسز ضیوفِ الرحمن کے تحفظ اور مناسک کی ادائیگی کے دوران اُن کی سلامتی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) پارلیمانی سفارتی کمیٹی کے سربراہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکہ کے چیئرمین سینیٹ سلیکٹ کمیٹی برائے انٹیلی جنس سینیٹر ٹام کاٹن (ریپبلکن-آرکنساس)، سے کیپیٹل ہِل میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے امریکی دورے کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی۔ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے اشتعال انگیز بیانات اور حالیہ جھڑپوں کے دوران عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی۔جمعہ کو پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان اقدامات کو علاقائی امن اور سلامتی کے لیے خطرناک قرار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔پاکستان قرارداد 1988 کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا، پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مقرر ہوا ہے۔پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کو چیئرشپ بھی سنبھالے گا۔(جاری ہے) پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق تقرریاں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہیں، پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کے طور پر یہ کامیابی ان کے نام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ایک نمائندے نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے ذریعے صنعتی اور سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے، نیز عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی حفاظت، استحکام اور فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کے روز چینی وزارت تجارت کے نائب وزیر یان ڈونگ نے کہا کہ اسٹرکچرل انتظامات کے حوالے سے، چین خواہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ نئے “دو طرفہ سرمایہ کاری کی ترغیب اور تحفظ کے معاہدے” پر دستخط کرنے یا موجودہ معاہدوں کو اپ گریڈ کرنے، نیز تجارت کی ہمواری، صنعتی و سپلائی چین اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تعاون کے یادداشتوں پر مذاکرات کرنے کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) قدرتی حسن سے مالا مال اس پارک میں 48 غیر قانونی ہوٹل اور دکانیں قائم ہو چکی ہیں۔ جو روزانہ 576 کلوگرام سے زائد ٹھوس کچرا پیدا کر رہی ہیں اور ان میں سے 27 جگہوں پر نکاسی اب کا بھی کوئی نظام موجود نہیں یعنی یہ گندہ پانی اور فضلہ نا صرف قدرتی ماحول کو متاثر کر رہا ہے بلکہ راول جھیل کو بھی آلودہ کر رہا ہے۔ کبھی سر سبز کہلانے والا شہر اقتدار آج تیزی سے بلند عمارتوں، کمرشل پلازوں اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز میں بدل رہا ہے۔ 1960 کی دہائی میں پاکستان کا واحد شہر جسے منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا گیا تھا اور...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل اکانومی کے شعبہ میں قیادت کیلئےتیار ہے ، ملک کی نوجوان آبادی ، وسیع فری لانس معیشت کی بنیاد پرمستقبل میں شفافیت ، آسان رسائی اور طویل المدتی، جدت پرمبنی کردارادا کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے متعدد امریکی حکام اور قانون سازوں سے ملاقات کے موقع پر ڈیجیٹل اثاثہ جات ،بلاک چین قوانین اور مالیاتی جدت کے حوالے سے تبادلہ خیال کے دوران کیا ۔ اس موقع پر قریبی بین االاقوامی شراکتداری اور پاکستان جیسی ایمرجنگ مارکیٹس کے ڈیجیٹل اکانومی میں...
    سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ایم ایم اے دورِ حکومت میں 75 کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے بلامبٹ ایریگیشن چینل کا کثیر المقاصد منصوبہ منظور کروایا تھا، جس کے تحت 76 کلومیٹر طویل نہر تعمیر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سے بلامبٹ ایریگیشن اسکیم کی بندش کے باعث نہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، نہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جو کہ نہایت افسوسناک اور پی ٹی آئی حکومت کے لیے باعثِ شرم ہے۔ بلامبٹ نہر کی بندش کے نتیجے میں فصلیں اور باغات تباہ ہو چکے ہیں، چشمے اور کنویں خشک ہو گئے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے نظام  کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی معاشی  اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو  پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز پر جدید انفارمیشن ڈیسکس بنائے جا رہے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے ریلوے اسٹیشنز پر صفائی...
    اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل کے عام علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے 14 فتنتہ الخوارج ہلاک کر دیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے بھارتی اسپانسر شدہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملک...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت کی دھمکیوں میں کمی نہیں آئی۔ روایتی جنگ کی طرح آبی معاملے پر بھی بھارتی گھمنڈ خاک میں ملائیں گے۔ آبی ذخائر کے حوالے سے اہم اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حالیہ جنگ میں فتح دی، تاریخی فتح پر اللہ کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جنگ میں شکست کے بعد بھارت پاکستان کاپانی بندکرنےکی دھمکیاں دے رہا ہے۔ پوری دنیا نے ہندوستان کی دھمکیوں کومسترد کردیا۔ اقوام عالم میں کسی نےبھارتی بیانیہ تسلیم نہیں کیا۔ شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف اقدامات اٹھانے...
    ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی میدان کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ گیا۔ بلاول بھٹو کے وفد کی کارکردگی کی دنیا بھی معترف ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سیاستدان سنجے جاہ نے ملائیشیا جانے والے بھارتی وفد کے ناکام لوٹنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کوالالمپور نے پریس ریلیز جاری کی۔ رکن بھارتی پارلیمانی وفد سنجے جاہ کا کہنا تھا کہ ایسا کسی اور ملک میں نہیں ہوا، ہر ملک نے مسئلہ کشمیر اٹھایا۔ سنجے جاہ نے بتایا کہ ہم نے بھارتی نقطہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پندرہ میں سے 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ لیکن امریکہ نے ویٹو کا اپنا حق استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کی امداد اور جنگ بندی سے متعلق اہم قرارداد مسترد کر دی۔ مذکورہ قرارداد میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ساتھ ہی غزہ میں شدید غذائی قلت کے شکار لاکھوں فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کی اجازت دینے پر زور دیا گیا تھا۔ یہ قرارداد دس غیر مستقل اراکین نے مشترکہ طور پر پیش کی تھی۔ سلامتی کونسل: غزہ میں مستقل فائر بندی قرارداد پرامریکی ویٹو کا امکان قرارداد میں غزہ کے...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کی قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے باقی 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا امریکی ناظم الامور ڈوروتھی شیا نے سلامتی کونسل میں کہا کہ یہ قرارداد حماس کی مذمت یا اس کے ہتھیار ڈالنے کی بات نہیں کرتی اس لیے امریکہ اس کی حمایت نہیں کر سکتا انہوں نے کہا کہ اس قرارداد سے امریکہ کی قیادت میں جاری جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا.(جاری ہے) ادھر اسرائیل نے جنگ بندی کی کسی بھی غیر مشروط تجویز...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور محصور علاقے میں انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی کی اپیل پر مبنی قرارداد کو ویٹو کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دیگر ارکان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکہ نے اپنے اقدام کو اس دلیل کے ساتھ درست قرار دیا کہ یہ متن اس تنازع کے حل کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے.(جاری ہے) عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس اور برطانیہ کے سفیروں نے ووٹنگ کے نتائج پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ چینی سفیر فو کونگ نے براہ راست امریکہ کو اس صورت حال کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اسے سیاسی...
    پاکستان کی مشہور کونٹینٹ کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عریقہ حق نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل کئی لڑکیاں شہرت کی خاطر اپنی ویڈیو خود لیک کر دیتی ہیں۔عریقہ حق کا شمار پاکستان کے مشہور ڈیجیٹل کو نٹینٹ کریئیٹرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں کیا جاتا ہے،  ٹک ٹاک پر ان کے 12 ملین فالوورز ہیں جبکہ عریقہ حق، عاصم اظہر کے گانے 'تم تم' سمیت کئی گانوں میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران عریقہ حق نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سمیت دلچسپ موضوعات پر گفتگو کی۔ ویڈیو لیک سے متعلق کیے گئے سوال عریقہ حق نے بتایا کہ آج کل لڑکیاں اپنی ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں، اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) پاکستان کو منگل کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب سربراہ مقرر کیا گیا۔ پاکستان 1988 کی طالبان پر پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہی بھی کرے گا۔ جو افغانستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے خطرہ بننے والے افراد، گروہوں، اداروں اور طالبان سے وابستہ افراد پر اثاثے منجمد، سفری پابندی اور ہتھیاروں پر پابندی عائد کرتی ہے۔ گیانا اور روس طالبان پر پابندیوں کی کمیٹی کے نائب سربراہ ہوں گے۔ آئی ایس آئی اور را میں باہمی تعاون سے دہشت گردی کم ہو سکتی ہے، بلاول بھٹو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام 15 ارکان پر...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد مسترد کر دی گئی۔ غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، امریکا نے مؤقف اختیار کیا کہ اسرائیل کی سکیورٹی کو نقصان پہنچانے والی کوئی بھی چیز قبول نہیں، حماس کو شکست دینا اور دوبارہ خطرہ نہ بننے دینا اسرائیل کا حق ہے۔ دیگر14اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، جنگ بندی کے حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔ Post Views: 3
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 جون 2025ء) غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والی قرارداد امریکہ نے ویٹو کر دی ہے۔ پندرہ رکنی سلامتی کونسل میں چودہ ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔15 رکنی کونسل کے 10 غیرمستقل ارکان کی پیش کردہ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم مستقل رکن امریکہ کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے باعث اسے منظوری نہ مل سکی۔سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان میں الجزائر، ڈنمارک، یونان، گنی، پاکستان، پانامہ، جنوبی کوریا، سیرالیون، سلوانیہ اور صومالیہ شامل ہیں۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ غزہ میں بلاتاخیر غیرمشروط اور مستقل جنگ بندی عمل میں لائی جائے...
    سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکا نے ویٹو کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کے مطالبے پر مبنی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ قرارداد کے حق میں 15 رکنی کونسل کے 14 ارکان نے ووٹ دیا، تاہم امریکا کے ویٹو نے اسے منظور ہونے سے روک دیا۔ یہ قرارداد 10 ممالک کی جانب سے پیش کی گئی تھی جس میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے فوری خاتمے اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ووٹنگ سے...
    واشنگٹن: چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں  مصروف ترین دن گزارا، جہاں چیئرمین پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد نے متعدد امریکی کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں۔ وفد کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بھارتی جارحیت ،  امریکی قیادت کی  کاوشوں سے عمل میں آنے والی جنگ بندی، بھارتی قیادت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیانات اور اس  کے علاقائی امن پر اثرات ، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بین...
    اسلام آباد(اے بی این نیوز)‌ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، وسطی/جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ قرارداد ویٹو ہونے سے خطرناک پیغام جائیگا، کرہ ارض میں غزہ کے حالات جہنم سے بھی بدتر ہیں، وہاں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں، ہم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، غزہ میں امداد کی بلا روکاوٹ تقسیم کیلئے آواز بھی اٹھاتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطرناک پیغام جائیگا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر الجزائر نے پیش کی۔ قرارداد میں غزہ میں مستقل جنگ بندی...
    سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد پیش کرنیوالے ممالک اور حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ مستقل جنگ بندی اور امداد کی بلارکاوٹ فراہمی کی قرارداد مسترد، قرارداد امریکا نے ویٹو کر دی۔ سلامتی کونسل کے 15 اراکین میں سے 14 نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ قرارداد پیش کرنے والے ممالک اور حق میں ووٹ دینے والوں میں پاکستان بھی شامل تھا۔
    اپنے ایک جاری بیان میں جہاد اسلامی کا کہنا تھا کہ یہ وہی حکومت ہے جو عربوں کے ذخائر کو بلا تفریق لوٹتی ہے، مجرم صیہونی رژیم کو ہتھیار و گولہ و بارود فراہم کرتی ہے اور اپنے جرائم کو جاری رکھنے کیلئے سیاسی پردہ ڈالتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" نے ایک جاری بیان میں اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف جاری وحشیانہ جارحیت کو روکنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی جسے امریکہ نے ویٹو کر دیا۔ واشنگٹن کا یہ امر اس بات کی غمازی ہے کہ امریکی حکومت، نتین یاہو کے جنگی جرائم کی مکمل طور پر ذمے دار ہے۔ نیز...
    سٹی 42: پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مختلف ذیلی اداروں کا رکن مقر ر ہوگیا ،  پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر  ہوگیا  ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت قائم کی گئی تھی,یہ کمیٹی طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے,اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی قرارداد 1373 (2001) کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے, پاکستان کو سلامتی کونسل کے غیر رسمی...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد علاقے اس وقت کالعدم تنظیموں کے رحم و کرم پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کشمور، شکارپور اور بلوچستان میں بدترین بدامنی،  جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت اور ریاستی ادارے قیام امن میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع کشمور میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مسلح ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور ریاستی اداروں کی مسلسل ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد...
    پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا بھی نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی قرارداد 1373 کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے جو سن 2001 میں منظور کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات اور سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے خطے کی امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔قومی اقتصادی کونسل اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے شرکاء کو معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کی بدولت اللہ نے پاکستان کو فتح سے نوازا، بھارت کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کی پاکستان کو آبی وسائل سے محروم کرنے کی دھمکیاں نا قابل قبول ہیں، معرکہ حق کے بعد آبی وسائل کے تحفظ کی جدوجہد میں بھی بھارت کو شکست دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانیے سے خطے میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ریاستہائے متحدہ امریکہ کے 249ویں یومِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، نائب وزیر اعظم، وفاقی وزراء، سفارتی برادری کے نمائندگان، ممتاز مہمانان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوستی، اعتماد، باہمی ترقی اور تعاون پر مبنی تعلقات کو سراہا۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں اسلام آباد میں ایک بار پھر سفارتی خدمات...
    اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی۔ بھارت کو دنیا بھر میں منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔ گزشتہ ماہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگی جارحیت پر جہاں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دنیا بھر میں رسوا کیا، وہیں اپنے انتہا پسندانہ موقف کی وجہ سے دنیا بھر میں ہندوستان کی تنہائی بڑھتی جا رہی ہے۔ ایک اور سفارتی میدان میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے اور بھارٹ کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔ اس کے تمام تر منفی ہتھکنڈوں اور پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان...
    سفارتی میدان میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی کرے گا۔ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد، سفری پابندیاں، ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے کرے گی۔ اعلیٰ سفارت کار کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی چیلنجز کے حل میں فعال کردارادا کرے گا، پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کو سفارتی میدان میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی (CTC) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس اہم...
    اسلام آباد: پاکستان کو 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی نگرانی اور رہنمائی کی ذمہ دار ہے۔ پاکستان نے اقوام مثحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی 1988 کی پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہی بھی سنبھال لی ہے، جو طالبان کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے۔ یہ کمیٹی طالبان سے منسلک افراد اور اداروں پر اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی پابندی جیسے اقدامات کا نفاذ کرتی ہے جو افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ پاکستان اس...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی...
    روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی اور پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے شریک چیئرمین سرگئی تسیولیف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خط بھی پہنچایا دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے مستقبل میں تعاون کے لیے تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی، نئی اسٹیل ملز، سائبر سیکیورٹی وغیرہ کے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا ایک جامع جائزہ لیا۔ طارق فاطمی نے پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تسیویلوف کو جنوبی ایشیا میں...
    سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی کی صورت میں اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کی نائب صدارت پاکستان کو مل گئی، جس کے بعد بھارت کا پاکستان کے خلاف بیانیہ دفن ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کی یہ کمیٹی عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف اقدامات کی نگرانی کرتی ہے۔ جبکہ طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی پاکستان کرےگا۔ طالبان کے اثاثے منجمند کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق فیصلے بھی یہی کمیٹی کرےگی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران اور اس کے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی ائیر لائنز پر پاکستان کی فضا ئی حدود کی بندش کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ فضا ئی حدود کی بندش سے صرف ائیر انڈیا کو, 8 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔ائیر انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کیمبل ولسن نے نقصان پر بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا۔ائیر انڈیا کو روزانہ بیس کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ ائیرانڈیا کے چیف ایگزیکٹوآفیسر کیمبل ولسن نے خط میں کہا ہے کہ پابندی ایسی طرح لگی رہی تو ائیر لائنز کو آپریشن جاری رکھنا مشکل ہو جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کے علاوہ دیگر بھارتی ائیر لائن کو بھی...
     ویب ڈیسک : پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا  وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ملے گی۔ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی کے لیے ہم نے کثیر الجہتی کے ذریعے عالمی امن کا فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل موضوع چنا ہے۔ اس میں ہم اپنا پرامن کردار ادا کریں گے۔  مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے واضح رہے کہ پاکستان یکم جنوری 2025 سے آٹھویں بار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے ذمے...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا ہے۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 10 مئی کو کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب اور بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہے، ناکامی پر ایک دوسرے پر الزم تراشی کی جا رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا 23 اپریل سے 10 مئی تک کا سچ پر مبنی جو مؤقف دنیا نے...
    پاکستان 22 جولائی کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 22 جولائی کو پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی صدارت ملے گی۔ ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جولائی کے لیے ہم نے کثیر الجہتی کے ذریعے عالمی امن کا فروغ اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل موضوع چنا ہے۔ اس میں ہم اپنا پرامن کردار ادا کریں گے۔ مزید پڑھیں: سالِ نو کا خوشگوار آغاز؛ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بن گیا واضح رہے کہ پاکستان یکم جنوری 2025...
    وزیراعظم کی گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے...
    نیو یارک: پاکستان کے اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر فِیلیمون یانگ سے ملاقات کی، جس میں بھارت کی جانب سے کیے گئے حالیہ جارحانہ اقدامات اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کی۔ ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے صدر جنرل اسمبلی کو پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی، بھارت کی طرف سے بغیر کسی تحقیق پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور ان کے نتیجے میں کیے گئے عسکری اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی طرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانا، اور...