2026-07-24@16:24:18 GMT
تلاش کی گنتی: 33125

«اس بستی»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیر برائے توانائی نے کہا ہے کہ حکومت نے نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی کے ذریعے ساڑھے تین کروڑ غریبوں کو بچایا ہے اور صرف چار لاکھ 66 ہزار کے قریب صارفین نیٹ میٹرنگ سے فائدہ اٹھا رہے تھے اور پرانے نرخوں پر نیٹ میٹرنگ کے باعث باقی غریب صارفین پر سالانہ دو سو ارب سے زیادہ کا بوجھ پڑ رہا تھا۔ نئی نیٹ میٹرنگ کا مقصد غریب عوام کو تحفظ دینا ہے۔ اس بیان سے لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کے عوام پرکس قدر مہربان ہے اور اس نے نئی نیٹ میٹرنگ پالیسی سے عوام کو حکومتی احسانوں تلے دبا دیا ہے۔ موجودہ ہی نہیں ماضی کی بھی تمام حکومتیں عوام کی اتنی ہی خیر...
    پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے حکومتی فیصلے کے بعد نیا نوٹم جاری کردیا جس کے مطابق بھارت کی تمام پروازوں پر 23 مارچ تک پاکستانی فضائی حدود بند رہے گی۔ مزید پڑھیں بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی میں توسیع پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی اس سے قبل فضائی حدود کی بندش 18 فروری تک تھی۔ واضح رہے کہ بھارتی طیاروں کیلیے پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند ہے۔
    پاکستان کسٹمز کی جناح انٹرنیشنل ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کرکے چاندی اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق چاندی اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور دبئی سے آنے والے مسافر کی مشکوک چال اور غیرمعمولی بڑے سائز کے جوتوں پر تلاشی لی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ تلاشی پر جوتوں میں چھپائی گئی ایک کلو چاندی اور دو عدد آئی فونز برآمد ہوئے، برآمد ہونے والی اشیا کی مالیت 35لاکھ روپے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ حکام نے مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والی اشیا کو ضبط کرلیا ہے۔
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے صدیق آباد میں مسلح افراد نے پولیس چیکٹ پوسٹ پر ناکام حملے کی کوشش کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدیق آباد پھاٹک میں پولیس کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم پھٹنے کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ مسلح افراد فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان میں دہشت گردی جاری رہی تو افغانستان میں فضائی کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے پاس یہ آپشن ہمیشہ سے موجود ہے اور ہم اس آپشن کا استعمال کرسکتے ہیں اورہم ایسا کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے، اگر کابل امن کی ضمانت دے سکتا ہے تو پھر کوئی لڑائی نہیں لیکن وہ سرپرستی کریں گے اور سازش میں شریک ہوں گے۔یہ بات انہوں نے فرانسیسی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر حملے طالبان اور بھارت کی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔ دہلی، کابل اور دہشت گرد گروہ پاکستان پر حملوں میں ملوث...
    بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ جب آپ جیتتے ہیں تب بھی آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں اور آج ٹیم نے سیکھا ہے۔ احمد آباد میں کھیلے گئے گروپ اے کے آخری میچ نیدرلینڈز کو 17 رنز سے شکست دینے کے بعد پوسٹ میچ تقریب میں بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بیٹنگ کر کے 190 تک اسکور کرنا چاہتے تھے۔ میدان میں کچھ اوس تھی جو بولرز کے لیے مشکل کر رہی تھی لیکن مجموعی طور پر وہ نتیجے سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم ایسی صورتحال میں شاید پھر ہو سکتی ہے (یعنی جلدی وکٹیں کھو دینا) لیکن بیٹرز کے لیے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے کے دوران علاقہ میدان سے مجموعی طور پر 30 ہزار 945 خاندانوں نے نقل مکانی کی، اس مرحلے میں متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی اور انہیں گاڑی کے کرائے کی مد میں ادائیگیاں کی گئیں تاکہ محفوظ نقل مکانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے میدان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرہ خاندانوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے پہلے مرحلے کی تکمیل اور دوسرے مرحلے کے باقاعدہ آغاز کی تصدیق کردی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے مرحلے کے دوران علاقہ میدان سے مجموعی طور پر 30 ہزار 945 خاندانوں نے نقل مکانی کی، اس مرحلے میں متاثرہ خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی...
    راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا  کے علاقے باہتر روڈ پر برہما انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ،2 سے 5 سالہ تین بیٹیوں سمیت والدہ جاں بحق، ماموں زخمی ہوگیا جاں بحق و زخمی افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے کہ رانگ سائیڈ سے آتے تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر دے ماری ریسکیو 1122 نے زخمی و جان بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کے مطابق  تحصیل ٹیکسلا کے علاقے جنگ باہتر روڈ پر برہما انٹرچینج کے قریب ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی  ریسکیو 1122کی دو ایمرجنسی گاڑیاں اور 6 سے زائد  ریسکیو و پیرامیڈیکس اہلکار  موقع پر پہنچے اور حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان...
    رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے اور کل پہلے روزے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاور میں ہوا۔ اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں، جہاں سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو بھیجی گئیں۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے طول و عرض سے رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی کئی شہادتیں موصول ہوئیں، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں کل...
    ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ سی ڈی ٹی بلوچستان کی عسکریت پسندوں کے خلاف جنگ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بیرونی سرپرستی سے ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے یہ بیان بدھ کو بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں 14 جنگجوؤں کو مارے جانے کے تناظر میں دیا۔ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ اور بارکھان میں بدھ کو محکمہ انسداد دہشت گردی سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کیں جس میں پولیس کے مطابق 14 دہشتگرد...
    ویب ڈیسک : سانحہ سمجھوتا ایکسپریس کو 19 سال گزر گئے،سمجھوتا ایکسپریس کو پانی پت کے مقام پر آئی ای ڈی بلاسٹ کے بعد آگ لگائی گئی، بھارتی تفتیشی ایجنسی نے تمام مجرموں کو بری کیا۔  بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سمجھوتا ایکسپریس حملے میں 43 پاکستانی اور  10بھارتی شہریوں سمیت 68 افراد جان سے گئے۔   رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے رکن کمل چوہان کی گرفتاری نے بھارتی سازش بےنقاب کی۔ اس نے ساتھیوں کی مدد سے دلی سے چلنے والی ٹرین میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔   بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی کرنل پروہت نے بھی سمجھوتا ایکسپریس سانحہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، حملہ کی ماسٹر مائنڈ ابھینو بھارت...
    مذاکرات کے اختتام کے اعلان سے کچھ دیر پہلے زیلنسیکی نے روس پر الزام عائد کیا کہ وہ مذاکرات کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے جو پہلے ہی آخری مرحلے تک پہنچ سکتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ روس، یوکرین اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے ہونے والے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہو گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جنیوا میں یہ مذاکرات منگل کو رات دیر تک جاری رہے لیکن بدھ کو بات چیت صرف دو گھنٹے جاری رہی۔ اگرچہ امریکی نمائندے سٹیو ویٹکوف اس بات چیت کے حوالے سے کافی پرامید تھے تاہم روس اور یوکرین دونوں نے یہ اشارہ دیا کہ یہ مذاکرات مشکل رہے۔ روس اور یوکرین چار سال سے جاری اس...
    لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے۔ صوبائی دارالحکومت میں جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا ماہِ صیام کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمتِ مسلمہ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اہل وطن سحر،افطار اور تراویح میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اجر پائے گا، ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی رضا، خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے، دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی...
    فرانسیسی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائی کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریگا۔ فرانسیسی چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ ملک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کابل میں طالبان حکومت اور انڈیا کی ملی بھگت سے چھیڑی جانے والی پراکسی جنگ کا نتیجہ ہیں۔ وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا جب تک کہ کابل سے کوئی امن کی ضمانت نہیں دے دیتا۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا...
    سپریم کورٹ نے بعد میں بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف خصوصی اسپیشل لیو پٹیشن (SLP) کا فیصلہ کرتے ہوئے ریزرویشن کو منسوخ کر دیا، جس سے اس شق کو مؤثر طریقے سے باطل قرار دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مہاراشٹر حکومت کے سماجی انصاف کے محکمے نے آج ایک سرکاری قرارداد "جی آر" جاری کیا اور مسلمانوں کو تعلیمی اداروں اور سرکاری اور نیم سرکاری ملازمتوں کے لیے پانچ فیصد ریزرویشن دینے کی اپنی سابقہ ​​قرارداد کو منسوخ کر دیا۔ حالانکہ اس ریزرویشن کو ایک دہائی قبل قانونی طور پر کالعدم قرار دیا گیا تھا۔ جولائی 2014ء میں ایک آرڈیننس کے ذریعے ریزرویشن کو متعارف کرایا گیا تھا، مسلمانوں کو اسپیشل بیک ورڈ کلاس-اے (SBC-A) زمرہ کے تحت درجہ...
    گڑھی نوئیڈا میں قائم گلگوتیاس یونیورسٹی نے اے آئی سمٹ میں چینی ساختہ ربوٹک ڈاگ کو اپنی ایجاد کے طور پر پیش کرنے کے تنازع کے بعد معافی مانگ لی ہے۔ رواں ہفتے اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران یونیورسٹی کی پروفیسر نیہا سنگھ نے ریاستی نشریاتی ادارے کو بتایا تھا کہ نمائش میں رکھا گیا روبوٹک ڈاگ ‘اورین’ گلگوتیاس یونیورسٹی کے سینٹر آف ایکسیلنس میں تیار کیا گیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے فوری طور پر اسے چینی کمپنی یونٹری روبوٹکس کی تیار کردہ یونٹری گو 2 پہچان لیا۔ یہ بھی پڑھیں: چینی روبوٹ کو اپنی ایجاد ظاہر کرنے پر بھارتی کمپنی کی عالمی سطح پر سُبکی ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سمٹ کے منتظمین نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان میں رمضان المبارک1447 ھ کا چاند نظر آگیا ہے، جس کے بعد کل بروز جمعرات 19فروری 2026کو ملک میں پہلا روزہ ہوگا۔ماہ رمضان کے چاند کی رویت کا اعلان چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کیا۔اس سے قبل رمضان المبارک کے چانددیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت پشاورمیں شروع ہوا ۔ جبکہ دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صوبوں میں منعقد کئے گئے۔مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے ممبران، ڈی جی وزارت مذہبی امور حافظ عبدالقدوس، سپارکو کے نمائندے شوکت اللہ، محکمہ موسمیات کے نمائندے ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین...
    لاہور(نیوزڈیسک)حکومت پنجاب نے تمام متعلقہ حکام کو صوبہ بھر میں ڈیجیٹل پیمنٹ پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی۔ مراسلے کے مطابق پنجاب میں اب پیمنٹ کیش نہیں ڈیجٹل ہوگی، کاروباری لین دین کیو آر کوڈ اور راست کے ذریعہ کیا جائے، پنجاب بھر کے تمام کاروباری مراکز اور پرچون کی دکانتوں پر کیو آر کوڈ آویزاں کیے جائیں۔ ڈیجیٹل پیمنٹ کے ذریعہ کیش لیس سسٹم نافذالعمل ہوگا، کیش لیس سسٹم سے عوام کی سہولت، شفافیت اور اکاؤنٹبلیٹی میں معاون ثابت ہوگی۔ صوبہ بھر کے پیٹرول پمپس پر فوری طور ڈیجیٹل پیمنٹس کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا گیا، حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ پرنہ صرف کیو آر کوڈ بلکہ موبائل کے ذریعہ بھی ادائیگی کویقینی بنایاجائے، پیٹرول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبہ سندھ میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر کردی۔صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹی فکیشن کے مطابق گاڑی مالکان جو پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ منظور شدہ رقم دے کر حاصل کرسکتے ہیں جس کی حد 20 لاکھ روپے تک ہے۔جو رقم وصول کرنا طے پایا ہے اس کے مطابق 786 اور 110 رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے والے کو 20 لاکھ ادا کرنے ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق تین ہندسوں والے 111 سے 999 نو رجسٹریشن نمبروں کی پلیٹس فیس 10 لاکھ روپےفی نمبر مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح تین عدسوں والے 100 سے 900 کی نو نمبر پلیٹس حاصل کرنے...
    بھارت میں منعقد ہونے والی قومی مصنوعی ذہانت کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے ایک روبوٹک کتے کے مظاہرے نے شدید تنازع کھڑا کر دیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ویب سمٹ میں چینی روبوٹ نے دھوم مچا دی دہلی میں منعقد ہونے والے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران گالگوتیاس یونیورسٹی کے نمائندوں نے چار ٹانگوں والے روبوٹک کتے کو اپنے مصنوعی ذہانت ماحولیاتی نظام کا حصہ قرار دیتے ہوئے پیش کیا۔ اس موقع پر پروفیسر نیہا سنگھ نے روبوٹ کی ممکنہ افادیت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسے نگرانی اور کیمپس سے متعلق مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔   View this post...
    کراچی: ضلع ملیر پولیس نے ایسٹ زون میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل مل سے قیمتی دھات نکالنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا۔ دورانِ کارروائی ملزمان کے قبضے سے مشینری سے نکالے گئے 542 گرام چاندی اور تانبے کے قیمتی آلات برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان مشینری سے قیمتی کنڈکٹر اور چاندی و تانبے کے آلات نکال کر فروخت کرتے تھے۔ ملزمان کی شناخت ارشد اور سدھیر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے سابقہ کرمنل ریکارڈ کی بھی...
    اپنے تہنیتی بیان میں چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ نے کہا کہ رمضان المبارک نہ صرف خالقِ حقیقی سے قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے بلکہ انسانیت کی خدمت باہمی ہمدردی اور سماجی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا عملی درس بھی دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں امتِ مسلمہ بالخصوص پاکستانی قوم کو رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں کے آغاز پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس صبر و برداشت ایثار اخوت اور معاشرتی انصاف کا جامع پیغام لے کر آتا ہے، یہ مقدس مہینہ ہمیں اس بات کی یاد دہانی کراتا ہے کہ ہم...
    2 روز کی شدید مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہوگیا۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 3800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 23 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1303 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 73 ہزار 150 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں استحکام رہا، ڈالر...
    نئی دہلی میں منعقدہ اے آئی امپیکٹ سمٹ کے دوران ایک نجی یونیورسٹی کی پروفیسر کی جانب سے چینی ساختہ روبوٹ ڈاگ کو اپنی یونیورسٹی کی ایجاد قرار دینے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمٹ میں نمائش کے لیے رکھا گیا چاندی رنگ کا روبوٹ ڈاگ دراصل چینی اسٹارٹ اپ کمپنی یونی ٹری کا تیار کردہ ماڈل تھا۔ یہ روبوٹ گیلگوٹیاس یونیورسٹی کے اسٹال پر رکھا گیا تھا۔ ٹی وی انٹرویو کے دوران پروفیسر نے روبوٹ کا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ اسے یونیورسٹی کے سینٹرز آف ایکسیلینس نے تیار کیا ہے۔ روبوٹ نے کیمرے کے سامنے مختلف حرکات کیں، جن میں ہاتھ ہلانا اور دو ٹانگوں پر کھڑا ہونا شامل تھا۔ ویڈیو سوشل...
    شہریوں نے کہا کہ رمضان میں کم آمدن والے طبقے کے لیے پھل کھانا ممکن نہیں رہتا، شہریوں کے پاس پھلوں کے بائیکاٹ کے علاہ کوئی راستہ نہیں بچتا۔ ادھر پھل فروشوں نے بتایا کہ گاہک اور انتظامیہ کا سارا زور ٹھیلے والوں پر چلتا ہے، سبزی منڈی میں پھلوں کی قیمت کو کوئی پوچھنے والا نہیں جو مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں رمضان کی آمد سے پھلوں کی قیمت آسمان کو پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکاری نرخ سے زائد پھلوں کی فروخت جاری شہریوں کے لیے رمضان میں غذائیت کا حصول مشکل ہوگیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے...
    لاہور (پروموشنل ریلیز) ‎معروف عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو اور پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن‎ (PTDC) ‎نے ایک اہم  شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستان کی سیاحت کو دنیا بھر میں ‏اجاگر کرنا اور عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو مضبوط بنانا ہے۔اس شراکت داری کا عنوان پاکستان میں سیاحت کے روشن مستقبل کا فروغ‎ ‎رکھا گیا ہے۔ اس کے تحت ڈیجیٹل کہانی کاری، ‏تکنیکی مہارتوں میں اضافے اور تربیتی پروگراموں پر توجہ دی جائے گی تاکہ سیاحتی شعبے کی ترقی میں مدد مل سکے۔ ویوو کی ‏جدید ٹیکنالوجی اور‎ PTDC ‎کی سیاحتی مہارت کے اشتراک سے پاکستان کی متنوع ثقافت، حسین مناظر اور تاریخی ورثے کو ‏تخلیقی ڈیجیٹل مواد...
    پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر کردی گئی ہے۔ صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ وہ گاڑی مالکان جو اس وقت اپنے پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ منظور شدہ رقم دے کر حاصل کر سکتے ہیں جس کی حد 20 لاکھ روپے تک ہے۔  جو رقم وصول کرنا طے پایا ہے اس کے مطابق 786 اور 110 رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے والے کو 20 لاکھ ادا کرنے ہوں گے۔  تین ہندسوں والے 111 سے999 نو رجسٹریشن نمبروں کی پلیٹس فیس 10 لاکھ روپےفی نمبر مقرر کی گئی ہے۔  اسی طرح تین عدسوں والے 100 سے 900 کی نو نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں سے پانچ لاکھ روپے...
    افغان حکام نے تین پاکستانی فوجیوں کو رہا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2026 سب نیوز کا بل: افغان حکومت کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا کہ افغان حکام نے تین پاکستانی فوجیوں کو رہا کر دیا جو چار ماہ سے زیادہ عرصے سے قید میں تھے۔ مجاہد نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ افغانستان اپنی پالیسی کے تحت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، آئندہ رمضان کے احترام کے پیش نظر، اور 16 تاریخ کو کابل پہنچنے والے سعودی وفد کی درخواست پر مثبت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تین پاکستانی فوجیوں کو رہا کیا گیا جو 12 اکتوبر 2025 کو افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر پیش آنے والے...
    کراچی: پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر کر دی گئی ۔صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ وہ گاڑی مالکان جو اس وقت اپنے پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ منظور شدہ رقم دے کر حاصل کر سکتے ہیں جس کی حد 20 لاکھ روپے تک ہے۔ جو رقم وصول کرنا طے پایا ہے اس کے مطابق 786 اور 110 رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے والے کو 20 لاکھ ادا کرنے ہوں گے۔ تین ہندسوں والے 111 سے999 نو رجسٹریشن نمبروں کی پلیٹس فیس 10 لاکھ روپےفی نمبر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح تین عدسوں والے 100 سے 900 کی نو نمبر پلیٹس حاصل کرنے والوں سے پانچ لاکھ...
    ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف علی کے خلاف تحفظ فراہمی کے الزامات ، حکام خاموش اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی پلاٹ R536پر منصوبہ بند لاقانونیت ، مسلسل خلاف ورزیاں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف علی کے خلاف سنگین الزامات سامنے آئے ہیں کہ وہ نہ صرف غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں ناکام ہیں بلکہ خود تعمیراتی مافیا کو مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ کورنگی کے علاقے میں کئی برسوں سے غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، اور ذرائع کے مطابق ان دونوں افسران کی سرپرستی میں یہ ناجائز کام ہو رہا ہے ۔مقامی شہریوں کا الزام ہے کہ ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف علی نے مل کر ایک ایسا نظام...
    ایس ایچ او شہباز یوسف، بیٹر پولیس کانسٹیبل ممتاز علی نے علاقہ جرائم پیشہ افراد سے ہاتھ ملا لیا یاسین درانی، ثاقب، احسان ذیشان، روشو، کاشف اور ہیرا کو کانسٹیبل ممتاز علی نے مؤکل فراہم کردیں (رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع ویسٹ’ اورنگی ٹاؤن تھانہ اقبال مارکیٹ کی سرپرستی میں منشیات و گٹکا ماوا کی فروخت جاری، ایس ایچ او شہباز یوسف اور بیٹر پولیس کانسٹیبل ممتاز علی نے علاقہ جرائم پیشہ افراد سے ہاتھ ملا لیا، یاسین پٹھان عرف یاسین درانی، احسان ذیشان، ثاقب، روشو، کاشف اور ہیرا کو پولیس کانسٹیبل ممتاز علی نے مؤکل فراہم کر دیں۔ علاقہ ذرائع کے مطابق منشیات و گٹکا ماوا فروشی سمیت متعدد جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نظر انداز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں رمضان کی آمد سے قبل پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔شہریوں کے مطابق سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت پر فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے رمضان میں غذائیت کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ پھلوں کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کیلے نایاب ہو گئے، خربوزہ اور تربوز نے دوگنا قیمت سے آغاز کیا، جبکہ سیب کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ رمضان سے قبل 100 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا اب 200 روپے درجن میں فروخت ہو رہا ہے، خربوزہ اور تربوز 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔اسی طرح امرود 250 روپے، چیکو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کے 3مقدمات میں درخواستیں واپس لے لیں۔عدالت نے ضمانت منسوخی کی درخواستیں واپس لینے پر نمٹا دیں۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی اور بشریٰ بی بی کیخلاف لاہور، اوکاڑہ اور ڈی جی خان میں مقدمات درج کئے گئے تھے،کیس زمین کے حصول میں اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق تھا۔ پنجاب حکومت نے بانی کیخلاف9مئی مقدمات میں ضمانت منسوخی کیخلاف اپیلیں بھی واپس لے لیں،عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دیں۔ سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ مزید :
    بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے مطابق ملک میں طالب علموں کی خودکشی میں اضافہ ہو رہا ہے اور سالانہ 10,000 سے زیادہ واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں طالب علموں میں خودکشی کا رحجان روز بروز بڑھ رہا ہے جہاں سالانہ خودکشی کے 10ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تازہ ترین واقعے میں بی جے پی کے زیر اقتدار ریاست ہریانہ میں کمپیوٹر انجینئرنگ کے ایک 19 سالہ طالب علم نے اپنی جان لے لی۔ بھارتی پولیس نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے طالب علم کی شناخت انگود شیوا کے نام سے ہوئی ہے جو ضلع کروکشیتر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) میں...
    ویب ڈیسک : پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر فیس 20 لاکھ روپے تک مقرر کردی گئی ہے۔ صوبائی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ وہ گاڑی مالکان جو اس وقت اپنے پسندیدہ موٹر رجسٹریشن نمبر حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ منظور شدہ رقم دے کر حاصل کر سکتے ہیں جس کی حد 20 لاکھ روپے تک ہے۔  جو رقم وصول کرنا طے پایا ہے اس کے مطابق 786 اور 110 رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے والے کو 20 لاکھ ادا کرنے ہوں گے۔ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی موت،تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل  تین ہندسوں والے 111 سے999 نو رجسٹریشن نمبروں کی پلیٹس فیس 10 لاکھ روپےفی نمبر مقرر کی گئی ہے۔  اسی طرح تین...
    لاہور: گلبرگ پولیس نے نجی ہوٹل میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے ملزم کو ایف سی کچی آبادی سے ٹریس کیا۔ متاثرہ لڑکی والدین کے ساتھ نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ متاثرہ لڑکی کی اپنی سہلی کے ذریعے لڑکے سے دوستی ہوئی جس نے بہانے سے باہر ملنے بلایا، ملزم 14 سالہ لڑکی کو ورغلا پھسلا کر کھانے کے بہانے نجی ہوٹل لے گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے بتایا کہ ملزم نے ہوٹل میں لڑکی سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیوز بنائی جبکہ ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرنے کے...
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سپر ایٹ مرحلہ آغاز کے قریب ہے۔ سپر ایٹ مرحلے کی آٹھ میں سے سات ٹیمیں فائنل ہوچکی ہیں جبکہ آٹھویں ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اور نمیبیا کے میچ پر منحصر ہے۔ بارش کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ اور میچ ہونے کی صورت میں پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔ پاکستان کی شکست امریکی ٹیم کو سپر ایٹ کا پروانہ تھما دے گی۔ حیرت انگیز طور پر فیورٹس میں شامل آسٹریلوی ٹیم پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جب جب آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی میگا ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں باہر ہوئی تب تب پاکستان ٹیم ایونٹ کی فاتح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ سخت ڈائیٹ پلان پر عمل کر رہے ہیں، روزانہ ورزش بھی کرتے ہیں مگر وزن میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھ رہے ہیں تو مسئلہ شاید آپ کی نیند کا معمول ہو۔ماہرین صحت کے مطابق رات دیر تک جاگنے کی عادت وزن گھٹانے کی کوششوں کو بری طرح متاثر کر سکتی ہے، چاہے خوراک کتنی ہی متوازن کیوں نہ ہو۔تازہ تحقیقی رپورٹس بتاتی ہیں کہ وزن میں کمی کا عمل صرف کیلوریز کم کرنے یا جسمانی سرگرمی بڑھانے تک محدود نہیں بلکہ نیند کا وقت اور دورانیہ بھی بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔انسانی جسم ایک قدرتی حیاتیاتی گھڑی کے تحت کام کرتا ہے جو دن اور رات کے مخصوص اوقات سے ہم آہنگ ہوتی ہے۔ جب...
    بالی ووڈ اداکارہ پراوینہ دیش پانڈے 60 سال کی عمر میں خون کے کینسر کے باعث چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پراوینہ دیشپانڈے نے بالی ووڈ فلم ’ریڈی‘ میں سلمان خان کے ساتھ بھی کام کیا تھا جبکہ وہ ایک اور کامیاب فلم ’ایک ولن‘ کا بھی حصہ تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی موت 17 فروری کو ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پراوینہ دیش پانڈے نے ہندی اور مراٹھی فلموں کے علاوہ ٹی وی انڈسٹری میں بھی کام کیا تھا۔
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں ابتدائی اوقات کے دوران 2,900 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کئی روز سے جاری فروخت کے دباؤ کے بعد آج صبح 10 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 2,934.45 پوائنٹس یعنی 1.69 فیصد اضافے کے بعد 176,084.86 پوائنٹس کی سطح پر موجود تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔...
    صدر مسلم کانفرنس نے کہا کہ اورسیز کانفرنس کی کامیابی فیلڈ مارشل کی جاندار پالیسیوں کا مظہر ہے، کشمیر پالیسی اور دفاعی پالیسی پر اعتماد کا مظہر ہے، وہ جہاں بھی گئے خیر کی خبر لائے۔ اسلام ٹائمز۔  آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں کامیاب اورسیز کانفرنس انعقاد فیلڈمارشل جنرل سید عاصم منیر کی واضح پالیسیوں کا مظہر ہے، کانفرنس کی کامیابی اور انعقاد میں جملہ کردار مبارکباد کے مستحق ہیں، 5 فروری کو جنرل عاصم منیر نے خطاب کے دوران کہا کشمیر کی آزادی کے لئے 3 جنگیں لڑی ہیں مذید 13 لڑ سکتے ہیں اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کشمیر کا ایک انچ ٹکڑا ہم کسی کو نہیں دے سکتے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ پر وار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی عائد کر دی ہے، جس سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔اس اقدام کا مقصد پاور سیکٹر میں مالی توازن بہتر بنانا اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔وفاقی حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر ایک ہزار 247 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو لیوی مقرر کی ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی رقم بجلی کے تمام صارفین کے لیے ٹیرف کم کرنے پر استعمال کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے گھریلو اور صنعتی صارفین کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔حکومت نے منصوبہ بنایا ہے کہ کیپٹو پاور...
    ماسکو (نیوز ڈیسک) خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی موجودگی کے بعد روس اور چین نے بھی اپنے بحری بیڑے اتار لیے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں روسی صدارتی معاون کا کہنا تھا کہ روس اور چین ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز میں مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔ روسی صدارتی معاون نے بتایا کہ ان بحری مشقوں کا مقصد دوست ممالک کا ایک دوسرے کی بحری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے مطابق صنعتی یونٹس کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا۔ اس فیصلے کو ملکی صنعت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق نرخوں میں کمی کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم ہو کر 29 روپے 54 پیسے فی...
    نئی دہلی میں منعقد ہونے والی بھارتی اے آئی سمٹ مبینہ بدانتظامی اور ناقص انتظامات کے باعث تنقید کی زد میں آگئی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز اور ایک برطانوی جریدے کی رپورٹس کے مطابق کانفرنس کے دوران شدید انتظامی بحران دیکھنے میں آیا جس سے شرکاء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس کے مطابق شرکاء کو سیشن کے اوقات کی تصدیق کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا جبکہ طویل قطاریں، غیر معمولی رش اور بدنظمی کی شکایات سامنے آئیں۔ بعض شرکاء نے اسٹالز سے مصنوعات چوری ہونے کے واقعات کی بھی نشاندہی کی۔ برطانوی جریدے کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کے مؤثر نظام کی عدم دستیابی کے باعث غیر ملکی وفود کو خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی اے آئی سمٹ میں مکمل بدانتظامی اور ناکامی بھارت کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئی۔ شرکاء نے سمٹ کے دوران حکام کی نااہلی کے باعث پیدا ہونے والے شدید انتظامی بحران کا پردہ فاش کر دیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ناقص انتظامات کے باعث شرکاء کو سیشنز کے درست اوقات کی تصدیق کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔ متعدد افراد بغیر کسی واضح رہنمائی کے مختلف ہالوں کے باہر دربدر رہے جبکہ اندر جانے کے لیے طویل قطاریں لگیں رہیں۔ برطانوی جریدے کے مطابق سمٹ کے دوران بے ہنگم بھیڑ، بدنظمی اور انتشار دیکھنے میں آیا۔ شرکاء نے شکایت کی کہ بعض اسٹالز سے نمائش کی گئی مصنوعات چوری ہونے کے واقعات بھی...
    بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیرِ اعظم طارق رحمان نے تیرہویں قومی پارلیمانی انتخابات کے بعد عہدہ سنبھال لیا ہے اور 49 رکنی کابینہ تشکیل دے دی ہے، جبکہ حکومت کی 5 اہم وزارتیں اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم دفاع، عوامی انتظامیہ، ڈاک و ٹیلی مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس و ٹیکنالوجی اور نوجوانان و کھیل کی وزارتوں کی براہِ راست نگرانی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان سے احسن اقبال کی ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت نئی کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس بدھ سہ پہر 3 بجے سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اہم تقرریاں بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام عالمگیر کو بلدیات، دیہی ترقی اور کوآپریٹوز کی...
    رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے بچانے کے لیے ریلیف پیکجز کا اعلان کر دیا ہے۔ ان پیکجز کے تحت کروڑوں مستحق افراد کو نقد امداد، سبسڈی شدہ اشیائے خورونوش، راشن کارڈز اور مفت افطار کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کیے گئے رمضان ریلیف پیکج کے مطابق رواں برس رمضان پیکج کا حجم 38 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے وفاقی حکومت کے اس پیکج کے تحت چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں مستحق خاندانوں کو فی خاندان 13 ہزار...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آبادسید علی ناصر رضو ی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آبادمیں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، تجارتی مراکز، رمضان بازاروں اور اہم عوامی مقامات پر سکیورٹی اقدامات مزید مو ثر بنائے جائیں۔...
    ننکانہ صاحب‘ فیصل آباد‘ قصور‘ فیروزوالہ، شیخوپورہ (نمائندگان) ننکانہ صاحب تھانہ مانگٹانوالہ کی حدود گاؤں ٹوری قاسم میں7 اوباشوں نے 18سالہ نوجوان کو مبینہ اجتماعی زیادتی بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور مقدمہ قتل درج کر کے ملزموں کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے قصبہ شاہ پور صدر کے علاقہ مہریہ ٹاؤن میں 51 سالہ خاتون شمیم بی بی کو غیرت کے نام پر گھر میں سوتیلے بیٹے نے کزن کے ساتھ مل کر تیز دھار چھری سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس اہلکار آصف اقبال کی مدعیت میں تین ملزموں عمران، مسعود اور نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
    سیالکوٹ (نامہ نگار) ریسکیو 1122 کے جوانوں نے دریائے چناب سے 23 سالہ بھارتی کی لاش نکال کر پولیس کے حوالے کر دی۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملی کی دریائے چناب میں ایک لاش تیرتی ہوئی آرہی تھی۔ جس پر ریسکیو اہلکاروںنے موقع پر پہنچ کر لاش کو نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ لاش اکھنور جموں کے رہائی 23 سالہ ابیشک ولد بابو رام کی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا(انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے تجربہ کار سفارت کار جینس شاریٹ کو امریکا کے لیے ملک کی نئی چیف تجارتی مذاکرات کار مقرر کر دیا ۔ وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا کہ جینس شاریٹ امریکا میں کینیڈین سفیر مارک وائزمن کے ساتھ مل کر کینیڈا-امریکا-میکسیکو معاہدے کے آئندہ جائزے کے عمل کی نگرانی کریں گی۔یہ معاہدہ یکم جولائی 2020 ء کو 16 سالہ مدت کے لیے نافذ ہوا تھا۔ معاہدے کی شرائط کے تحت تینوں ممالک کو اس کے نفاذ کی چھٹی سالگرہ پر مشترکہ جائزہ شروع کرنا ہوتا ہے، جو یکم جولائی 2026 ء کو ہوگی۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صنعتی علاقے سائٹ اے تھانے کی حدود صنعتی ایریا ولیکا چورنگی میٹروویل کے قریب واقع پلاٹ ڈی 86 الفتح کیمیکل فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے فیکٹری کی عمارت میں شدید تباہی آئی۔ آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت اس کی لپیٹ میں آ گئی۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی طور پر 6 فائر ٹینڈر روانہ کیے گئے، تاہم آگ کی شدت بڑھنے پر مزید 8 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں شامل کر لیے گئے۔آتشزدگی کی وجہ کیمیکل تھا جو ڈٹرجنٹ بنانے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی زیر صدارت رمضان المبارک کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد کیا گیا۔تمام اضلاع کے انچارجز نے بریفنگ میں بتایا کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں انتظامات مکمل ہیں، سینیٹری ورکرز تین شفٹو ں میں تعینات کئے جائیں گے، مساجد، امام بارگاہ، افطار، تراویح، سحری پوائنٹس اور بچت بازارکے اطراف اضافی عملہ لگانے کے لئے ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔پہلی شفٹ صبح 6 بجے سے شروع ہوگی اور تیسری شفٹ اگلے دن صبح 5 بجے تک اپنے فرائض انجام دیں گی۔ اجلاس میں سیکریٹری نوروز عباسی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن احسن رضا، ایگزیکٹو ڈائریکٹر غلام عباس میمن کے علاوہ تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر اور ایڈووکیٹ سچل بھٹی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے سندھ کو مکمل طور پر لا قانونیت کے حوالے کر دیا ہے۔ پیرونمل میں بے دردی سے قتل کیے گئے ویرسی کولہی کے ورثا لاش سڑک پر رکھ کر قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں مگر پولیس قاتلوں کو گرفتار نہیں کر رہی۔نواب ولی محمد کے قریب گاؤں اسماعیل بھنڈ میں امداد بھنڈ، اس کی معصوم بیٹی صدف اور بھتیجی زرقون بھنڈ کو قتل کیا گیا جبکہ فائرنگ سے دیگر عورتیں اور بچے شدید زخمی ہوئے۔ ورثا قاتلوں کی گرفتاری کے لیے احتجاج کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے سابق امیرسراج الحق نے کہاہے کہکفر کی طاقتیں مسلمانوں کی تہذیب اور اسلامی شعائرختم کرنا چاہتی ہیں۔ ایک منظم سازش کے تحت وطن عزیز کو لادینیت کی طرف دھکیلا جارہاہے ،اس کے آگے بند نہ باندھا گیا تو یہ آگ ہمارے گھروں کو راکھ کر دے گی ۔ لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر پاکستان اس لیے حاصل نہیں کیا تھاکہ یہاں االلہ اور رسول ؐ کے احکامات کا مذاق اڑایا جائے، شیطانی تہذیب کو پنپنے کا موقع دینا خود کو تاریکیوں کے سپردکرنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے مقامی ہوٹل میںمخیرحضرات کے خصوصی اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرضلعی امیرمحبوب الزماںبٹ،نائب امیرشیخ محمدمشتاق،یاسراقبال کھارا و دیگرمقامی راہنمابھی موجودتھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)صنعتی یونٹس کے لئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ صنعتی صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی سے صنعتوں پر 101 ارب روپے کراس سبسڈی کا بوجھ صفر ہوگیا۔ بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 29 روپے 54 پیسے مقرر کردیا گیا۔ کمی کے بعد صنعتوں کا ٹیرف اب ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ ہوگیا۔انڈسٹری کے تحفظات پر پاور ڈویژن نے نیپرا میں درخواست دائر کی تھی، گیارہ فروری کو نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ حکومت کو ارسال کیا تھا جس پر عملدرآمد کر دیا گیا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260218-01-7 ویانا (آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پا ئیدار ترقی عالمی امن اور خوشحالی کی راہیں ہموار کرتی ہے۔ پاکستان کا اقوام متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی نظام سے غیر متزلزل عزم قائم ہے۔ ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی عالمی امن اور خوشحالی کی راہیں ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور ترقی کے درمیان تعلق ناگزیر ہے اور پاکستان کا اقوام متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی نظام سے غیر متزلزل عزم قائم ہے۔تقریب میں ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں کے سربراہان، سفارتی نمائندے، تھنک ٹینکس...
    بھارت کے بیٹنگ کوچ ستانشو کوٹک کا کہنا ہے کہ ٹیم انڈیا غیر ضروری تجزیہ نہیں کرتی۔ابھیشیک بیماری سے پہلے رنز کر رہے تھے۔ ابھیشیک شرما کے آؤٹ ہونے کے طریقے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات بطور پر بیٹر آپ مخالف ٹیموں سے زیادہ سوچنے لگ جاتے ہیں۔ ان کے پاس اپنے پلان ہیں، وہ ان پر ویسے چلتے ہیں جیسے وہ چلنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم مخالف ٹیموں سے متعلق، ان کی بولنگ، ان کے مضبوط پہلو اور وہ کیا تیاری کر رہے ہیں کے حوالے سے بات کرتے ہیں اور یہ تمام بلے بازوں کے ساتھ کیا جاتا ہے صرف ابھیشیک کے ساتھ نہیں۔ ان کا مزید...
    لاہور: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل کی تیسری منزل سے ایم بی بی ایس کی ایک طالبہ مبینہ طور پر گر گئی، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گئی۔  پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق طالبہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ دم توڑ گئی، جاں بحق طالبہ آزاد کشمیر سے تعلق رکھتی تھی اور یونیورسٹی میں فائنل ایئر کی تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ وہ ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی اور حادثے کے وقت تیسری منزل پر چہل قدمی کر رہی تھی، طالبہ کا سر چکرایا اور وہ اچانک نیچے گر گئی، اصل وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے کہا ہے کہ...
    کراچی: سندھ میں اب گاڑی مالکان اپنے قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ گاڑی کی نمبر پلیٹ کے مالک ہوں گے۔ محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق پراونشل موٹر وہیکل کے ترمیمی ایکٹ 2024 نافذ کر دیا۔ ترجمان کے مطابق قومی شناختی کارڈ پر مشتمل گاڑیوں کی دو نئی نمبر سیریز بھی جاری کر دی گئیں۔ محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے توثیق کر دی۔ ایکٹ کے تحت گاڑی مالکان قومی شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ پرانی نمبر پلیٹ کو دوسری خریدی گئی گاڑی پر بھی...
    راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ابوظہبی میں نائب حکمران اور متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً اقتصادی تعاون، سرمایہ کاری اور سیکیورٹی کے شعبوں پر توجہ دی گئی۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے مسلسل رابطہ اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی معیشت اور سیکیورٹی کیلئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ کئی...
    کراچی میں رمضان کی آمد سے قبل پھلوں کی قیمت آسمان کو پہنچ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سرکاری نرخ سے زائد پھلوں کی فروخت جاری شہریوں کے لیے رمضان میں غذائیت کا حصول مشکل ہوگیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے ساتھ پھلوں کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ۔ کیلے نایاب ہوگئے، خربوزہ تربوز نے ڈبل سینچری سے آغاز کیا سیب کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ رمضان کی آمد سے قبل 100 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا 200 روپے درجن فروخت ہونے لگا، خربوزہ اور تربوز 200 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔ مزید پڑھیں پنجاب میں رمضان کے...
    ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ فوجیوں کو 12 اکتوبر کو جنوبی افغانستان میں ڈیورنڈ لائن پر طالبان کی سرکاری افواج کے حملوں کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان کی طالبان حکومت نے سعودی عرب کی ثالثی میں تین پاکستانی فوجیوں کو رہا کر دیا۔ طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ سعودی عرب کی ثالثی کے ذریعے تین پاکستانی فوجیوں کو رمضان المبارک کے موقع پر جیل سے رہا کیا گیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا کہ فوجیوں کو 12 اکتوبر کو جنوبی افغانستان میں ڈیورنڈ لائن پر طالبان کی سرکاری افواج کے حملوں کے دوران حراست میں لیا گیا تھا۔ طالبان حکومت کے مرکزی ترجمان...
    فوٹو: اسکرین گریب۔ جیو نیوز فاطمہ جناح میڈیکل کالج لاہور کی تیسری منزل سے ایک طالبہ نے مبینہ طور پر چھلانگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق امدادی ٹیم نے متاثرہ طالبہ کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا۔ متاثرہ طالبہ میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔ کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طالبہ تیسری منزل پر چہل قدمی کر رہی تھی، اس کا سر چکرایا اور نیچے آ گری۔ انتظامیہ نے مزید کہا کہ طالبہ کا تعلق آزاد کشمیر ہے اور وہ ایم بی بی ایس فائنل ایئر کی طالبہ ہیں۔ پولیس کے مطابق طالبہ خود گری، اسے دھکا دیا گیا یا خودکشی کی کوشش ہے، تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی۔
    کراچی: 8 سال پرانے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے خاتون کے اغوا، جبری شادی اور زیادتی کے مقدمے میں سابق شوہر سمیت 8 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔  ایڈیشنل سیشن عدالت شرقی نے خاتون کے اغوا، جبری شادی اور زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے سابق شوہر سمیت 8 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، گواہوں کے بیانات مشکوک ہیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق 2018 میں خاتون کو گھر کے قریب سے اغوا کیا گیا اور بے ہوش کر کے زیادتی کی گئی، ملزمان نے بھائی کو قتل کرنے کی دھمکی دیکر خاتون...
    لندن :(ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آج قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے آغاز کی دلی مبارکباد پیش کی اور امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور سکون کی دعائیں کیں۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیرِ اعظم نے مشرقِ وسطیٰ اور دنیا کے دیگر خطوں میں امن اور مفاہمت کے فروغ کے لیے عزت مآب شیخ تمیم بن حمد الثانی کی سرپرستی میں قطر کی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال...
    رمضان المبارک کی آمد سے قبل جدہ کی کھجور مارکیٹوں میں تجارتی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں شہریوں اور مقیم افراد کی جانب سے خریداری میں تیزی آ گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کھجور کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات بنانیوالی والی پاکستانی کمپنی فروخت کنندگان نے پیشگی تیاری کرتے ہوئے مملکت کے مختلف علاقوں اور گورنریٹس سے اعلیٰ معیار کی کھجوروں کی وسیع اقسام فراہم کی ہیں، کیونکہ رمضان کے افطار دسترخوان میں کھجور کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے مختلف مارکیٹوں اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کے دورے کے دوران خریداروں کی بھرپور آمد اور کھجوروں کی متعدد اقسام کی دستیابی کا مشاہدہ کیا گیا۔ دکانداروں نے صارفین کی مختلف ضروریات کو مدنظر...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے صنعتی یونٹس کے لیے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ کمی کردی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ وزارت توانائی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے بجلی سستی کی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا اور بجلی کے نرخوں میں کمی سے صنعتوں پر 101 ارب روپے کراس سبسڈی کا بوجھ صفر ہوگیا ہے۔ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کے بعد بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم کر کے 29 روپے 54 پیسے مقرر کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد صنعتوں کا ٹیرف اب ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ ہوگیا۔ واضح رہے کہ انڈسٹری...
    نئی دہلی: بھارتی عدالت نے ایک نہایت سنگین اور بین الاقوامی توجہ حاصل کرنے والے مقدمے میں غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ تشدد، اجتماعی زیادتی اور قتل کے جرم میں تین نوجوان ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں سیاحتی مقامات کی سیکیورٹی اور غیر ملکی سیاحوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سزا پانے والے ملزمان میں 27 سالہ شرن نپا، 22 سالہ ملیش اور 21 سالہ سائی شامل ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے 6 مارچ 2025 کی شب موٹر سائیکل پر سنابپور جھیل پہنچ کر رات کے وقت ستارے دیکھنے آئے پانچ سیاحوں پر حملہ کیا۔ واقعے کی تفصیلات...
    امریکا میں فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے رکن کانگریس Randy Fine کی سوشل میڈیا پوسٹ پر شدید ردعمل سامنے آیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق  انہوں نے ایک سوشل میڈیا  پیغام میں مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے جسے صارفین نے نفرت انگیز اور غیر انسانی قرار دیا۔ یہ بیان منظر عام پر آتے ہی مختلف ریاستوں میں مسلم کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے احتجاج شروع ہوگیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متعدد شہری حقوق گروپوں نے نہ صرف اس بیان کی مذمت کی بلکہ فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔ واشنگٹن میں قائم تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایوان نمائندگان کی قیادت سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کا نوٹس...
    شرکاء نے اسے انسانیت سوز اور اسلام دشمن کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا دراصل ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش ہے۔ شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو عمائدین اہلسنت کا مرکز انجمن امامیہ گلگت کا دورہ عمائدین اہلسنت کا مرکز انجمن امامیہ گلگت کا دورہ عمائدین اہلسنت کا مرکز انجمن امامیہ گلگت کا دورہ عمائدین اہلسنت کا مرکز انجمن امامیہ گلگت کا دورہ عمائدین اہلسنت کا مرکز انجمن امامیہ گلگت کا دورہ عمائدین اہلسنت کا مرکز انجمن امامیہ گلگت...
      لاہور(نیوزڈیسک) فاطمہ جناح میڈیکل کالج کی ایک طالبہ نے کالج کی تیسری منزل کی چھت سے چھلانگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس اور امدادی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کا طبی معائنہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی اور اس کی جانب سے خودکشی کی کوشش کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
    دہلی میں ہوئے کار بم دھماکے کے بعد این آئی اے نے وادی کشمیر میں کئی مقامات پر چھاپے مارے جن میں رہائشی مکانات، باغات حتیٰ کہ جنگلی علاقے میں بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے 2024ء میں درج ایک کیس کے سلسلے میں سرینگر کے ایک رہائشی کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کارروائی بھی انجام دی۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ "این آئی اے" کی ایک ٹیم نے نیم فوجی دستے اور جموں کشمیر پولیس کے ہمراہ سرینگر کے مہجور نگر کے گلشن آباد علاقے میں چھاپے مارے اور تلاشی کارروائی انجام دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے ایف آئی آر نمبر 18/2024 سے منسلک تھے۔ تحقیقاتی ایجنسی نے ابھی...
    سوشل میڈیا پر گردش کرتی کچھ خفیہ ای میلز نے ایک بار پھر یہ بحث چھیڑ دی ہے کہ جیفری ایپسٹین بِٹ کوائن کے گمنام بانی ستوشی ناکاموٹو کے پیچھے خفیہ طور پر موجود تھے۔ گردش کرتی تصاویر جیفری ایپسٹین کی بِٹ کوائن سے متعلقہ تحقیق کے لیے کی گئی فنڈنگ کو واضح کرتی ہیں اور اس کو جیفری ایپسٹین کی بطور ملکیت کے ثبوت پیش کیا گیا ہے۔ یہ الزامات امریکی محکمہ انصاف اور اوور سائٹ و گورنمنٹ ریفارم پر بنائی گئی ہاؤس کمیٹی کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں جاری ہونے والے دستاویزات میں سامنے آئے۔ ان ریکارڈز کو طویل مدت سے پوشیدہ بِٹ کوائن کے اصل سے متعلق شواہد کے طور پر پیش کیا جا رہا...
    انسپکٹر جنرل آف(آئی جی) پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید اور ریجنل پولیس آفیسر ناصر محمود ستی کی ہدایت پر ایبٹ آباد پولیس اور ایبٹ آباد ٹریفک پولیس نے عملدرآمد کرتے ہوئے ہزارہ موٹر وے اور کوہالہ روڈ  ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے،عوام اب موٹر وے اور کوہالہ روڈ  پر سفر کرسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں دھرنا، کہاں کہاں سڑکیں بند ہیں؟ اس حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے کہا کہ ہزارہ پولیس عوام کو ہر ممکنہ محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے لیے تیار، مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ماضی کے تجربات سے محتاط رہنے...
    راولپنڈی میں گھریلو جھگڑے پر دو کم سن بیٹیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے مقدمے میں ہائی کورٹ نے ملزم والد کو سنائی گئی دو بار سزائے موت کالعدم قرار دے دی۔ عدالت نے ملزم والد عثمان انور کو تمام سزائیں کالعدم قرار دے کر بری کر دیا، اہلیہ عائشہ کو شدید زخمی کرنے پر سنائی گئی 10 سال قید اور مجموعی 30 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی گئی۔ ملزم والد پر 13 سالہ آنوش اور 5 سالہ لاریب بیٹیوں کو گردن کاٹ کر قتل کرنے کا الزام تھا، ٹنچ بھاٹہ کے رہائشی ملزم کے خلاف تھانہ آر اے بازار میں جولائی 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کیس کی سماعت...
    چین کے جشنِ بہار کی شاندار تقریب کا انعقاد،پاک۔چین دوستی کا بھرپور اظہار،چینی اور پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز ایسے تہوار مشترکہ ترقی کے عزم کو نئی تقویت دیتے ہیں، وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹاسلام آباد :چین کے قمری نئے سال کے موقع پر قدیم روایتی تہوار جشنِ بہار دنیا بھر میں نئی اُمید، خوشحالی اور باہمی یکجہتی کے پیغام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔منگل کے روز اسی سلسلے میں اسلام آباد میں چائنا میڈیا گروپ اور ادارہ فروغِ قومی زبان کے باہمی اشتراک سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کا حسین مظہر ثابت ہوئی بلکہ پاک۔چین دوستی اور عوامی روابط کو...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری 2026 کو فلسطین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اعلیٰ سطحی بریفنگ میں شرکت کے لیے نیویارک کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اجلاس برطانیہ کی وزیر خارجہ کی زیرِ صدارت ہوگا، جو اس وقت سلامتی کونسل کی صدر بھی ہیں۔ مزید پڑھیں: سلامتی کونسل غزہ میں جاری مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستان بریفنگ کے دوران نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے فلسطین سے متعلق اصولی اور مستقل مؤقف کا اعادہ کریں گے۔ وہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر اپنے کنٹرول کے حالیہ غیرقانونی فیصلوں کی سخت مخالفت کا اظہار کریں گے، اور غزہ میں مستقل...
    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور انتظامیہ تو موجود ہیں لیکن ذخیرہ اندوز اور ناجائز منافع خوروں کے سامنے یہ فعال نظر نہیں آتی، وفاقی صوبائی اور شہری انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے مؤثر حکمت عملی اختیار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفی پارٹی کے چیئرمین سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے رمضان المبارک کی آمد سے چند دن قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو افسوسناک قرار دیا، پیٹرول 5 روپے اور ڈیزل 7 روپے اضافہ سے اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ کے کرایوں، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافے کا سبب...
    معروف بھارتی اسکرین رائٹر سلیم خان کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وہ اس وقت اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔ تاہم ان کی علالت کی نوعیت اور صحت سے متعلق مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ سلیم خان کے اسپتال میں داخلے کی خبر سامنے آتے ہی ان کے صاحبزادے اور بالی ووڈ اداکار سلمان خان سمیت اہلِ خانہ اسپتال پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے والد کی عیادت کی اور کچھ دیر بعد بغیر کسی گفتگو کے اسپتال سے روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی اہلکار ان کے ہمراہ موجود تھے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں موسم کی تبدیلی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور کئی حصوں میں بارش اور ژالہ باری نے موسم کو خوشگوار اور سرد کر دیا ہے۔ شہر کے شمالی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے دوران مقامی شہریوں نے موسم کی تازگی کا لطف اٹھایا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ فیدرل بی ایریا اور اس کے اطراف میں بھی بارش ہوئی ہے۔ گلستان جوہر، اسکیم 33، ملحہ اور گلشن جمال کے علاقوں میں ژالہ باری کے مناظر دیکھنے کو ملے، جس سے سردی میں اضافہ ہوا۔موسم کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری جس کے باعث متعدد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا۔ بارش کے بعد یونیورسٹی روڈ پر سمامہ شاپنگ مال کے سامنے سڑک پر پانی کھڑا ہو گیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ اسی طرح یونیورسٹی روڈ سے گلستانِ جوہر جانے والی سڑک پر گڑھوں کے باعث پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملیر کینٹ اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور گلستانِ جوہر کے اطراف بھی ژالہ باری ہوئی۔
     کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، تیز ہوائیں بھی چلیں جب کہ ملیر کینٹ میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔اس کے علاوہ فیدڑل بی ایریا اوراطراف میں بارش ہوئی، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوئی۔دوسری جانب اسکیم 33 اورملحہ علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہوئی۔گلشن جمال اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔
    حال ہی میں پاکستان کے نئے ابھرتے ہوئے اسپنر عثمان طارق کے چرچے ان دنوں زبان زد عام ہیں۔ دنیا بھر کے موجودہ و سابق کرکٹرز ہوں یا شائقین سب ہی عثمان طارق کے منفرد بولنگ ایکشن اور بہترین ویری ایشنز پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔ بالخصوص ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم بھی ان کے خوف میں مبتلا نظر آئی۔ وہ کرکٹ کھیلنے سے قبل کیا کام کرتے تھے اور کرکٹ کی طرف کیسے راغب ہوئے یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کردیا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ مرحلے میں نمیبیا کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس میں عثمان طارق کا کہنا تھا کہ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی میرے...
    محمد صادق خان کی روسی سفیر البرٹ خوریف سے ملاقات، افغانستان اور علاقائی سلامتی پر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) محمد صادق خان، افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ اور سابق سفیر، نے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، سرحد پار دہشت گردی، اور افغانستان میں قائم گروہوں سے لاحق خطرات شامل تھے۔ علاقائی سلامتی سے متعلق مشترکہ خدشات سے نمٹنے کے لیے مربوط سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    —فائل فوٹو باجوڑ ضلع میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے دہشت گردانہ حملہ کیا، حملہ آور چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے خود ساختہ دھماکا خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی، دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کر لیا: آئی ایس پی آر بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا، قیادت...
    لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں 2 بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر حکومت پنجاب نے فوری نوٹس لے لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سابق کھلاڑی عبدالقادر کے بیٹے پر گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے رشتہ دکھانے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو ہوٹل لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کے...
    لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں 2 بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مزید پڑھیں:بھارت، منی پور میں اغوا اور اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون انتقال کر گئی ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے رشتہ دکھانے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو ہوٹل لے جا کر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے مرکزی ملزمان کے ساتھ ہوٹل مالک اور منیجر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ مزید پڑھیں:اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزمان کو 20...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، بھارتی پراکسی خوارج نے 16 فروری 2026 کو ایک چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز کے مستعد اور فوری ردعمل نے ناکام بنا دیا۔ بہادر جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت سے فرار ہونے والے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا اور 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان: گزشتہ 12 ماہ میں 700 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے، وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی حملے کے دوران دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر شدید نقصان پہنچا اور 11 بہادر جوان شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، ایک کمسن بچی...
    معروف امریکی چینل نے دعوی کیا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان منعقدہ ماضی کے مذاکرات میں ایران کے قدرتی وسائل بشمول معدنی عناصر تک رسائی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا لہذا اب آئندہ مذاکراتی نشست میں بھی اس پر گفتگو کا امکان ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی و ایرانی وفود کے درمیان عمان کی ثالثی سے آج جنیوا میں منعقدہ مذاکرات کے مواد کے بارے اپنی ایک رپورٹ میں، معروف امریکی چینل سی این این (CNN) نے، جوہری مسائل کے ساتھ ساتھ اقتصادی مراعات کو بھی "امریکہ کو ایران پر حملہ کرنے سے روکنے کے دوسرے طریقے" قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے سی این این نے اپنے ذرائع کا نام ذکر کئے بغیر، ان سے نقل کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں فتح کے باوجود بھارتی ٹیم کے کھلاڑی آپس میں تلخ کلامی کرتے اور ناراض دکھائی دیے۔میچ کے دوران، ہارک پانڈیا کی گیند پر کلدیپ یاوید نے شاہین آفریدی کا کیچ ڈراپ کیا، جس پر پانڈیا نے شدید غصے کا اظہار کیا۔ اننگز کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، اور بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو بھی کلدیپ یادیو سے ناراض نظر آئے۔یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو 61 رنز سے شکست دی، اور پاکستان کا اگلا گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کے خلاف ہوگا۔ یہ میچ پاکستان کے لیے اہم ہے کیونکہ...
    چیف آف ڈیفنس فورسز کی اماراتی مشیر سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات دونوں رہنماؤںکا خطے کی صورتحال، امن و سلامتی کے فروغ کیلئیمسلسل رابطوں پر زور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سلامتی اور استحکام پاکستان کی سلامتی کا لازمی جزو ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے یو اے ای کے نائب حکمران اور مشیر قومی سلامتی شیخ طحنون بن زاید النہیان کی ابو ظبی میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی تعاون خصوصاً معیشت، سرمایہ کاری اور سلامتی امور پر گفتگو کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال، امن و...
    ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف علی کے خلاف تعمیراتی لاقانونیت کے سنگین الزامات اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی پلاٹ R743پر خلاف ورزیاں، شہریوں کی شکایتیں نظرانداز سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف علی پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں کہ وہ نہ صرف غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں ناکام ہیں بلکہ خود مافیا کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ کورنگی کے علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے غیرقانونی تعمیرات کا بازار گرم ہے ،اور ذرائع کے مطابق ان دونوں افسران کی سرپرستی میں یہ کام ہو رہا ہے ۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف علی نے مل کر ایک ایسا نظام بنایا ہے جس میں غیرقانونی تعمیرات کرنے...