لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں 2 بہنوں کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر حکومت پنجاب نے فوری نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سابق کھلاڑی عبدالقادر کے بیٹے پر گھریلو ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام، پولیس نے گرفتار کرلیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے رشتہ دکھانے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو ہوٹل لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کے ساتھ ہوٹل کے مالک اور منیجر کو بھی گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کی عزت و حرمت پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا اور ملزمان کو قرار واقعی اور عبرتناک سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ بہنوں کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں خاتون کا اغوا اور اجتماعی زیادتی، ویڈیو بیان بھی آگیا

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے درندہ صفت عناصر معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کیس کی شفاف اور تیز رفتار تفتیش کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور حکومت زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

چیئرپرسن نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے اور محفوظ معاشرہ ہی حکومت کا مشن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اجتماعی زیادتی پنجاب خواتین ریپ لاہور.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اجتماعی زیادتی خواتین ریپ لاہور اجتماعی زیادتی زیادتی کا

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار