لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں 2 بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت، منی پور میں اغوا اور اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون انتقال کر گئی

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمان نے رشتہ دکھانے کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو ہوٹل لے جا کر زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے مرکزی ملزمان کے ساتھ ہوٹل مالک اور منیجر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملزمان کو 20 سال قید کی سزا

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کی عزت و حرمت پر حملہ ناقابل برداشت ہے اور ملزمان کو عبرتناک سزا دلائی جائے گی۔ انہوں نے متاثرہ بہنوں کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کیس کی شفاف اور تیز رفتار تفتیش یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا اور حکومت زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

2 بہنوں سے اجتماعی زیادتی اجتماعی زیادتی چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ حنا پرویز بٹ لاہور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 2 بہنوں سے اجتماعی زیادتی اجتماعی زیادتی چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ حنا پرویز بٹ لاہور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اجتماعی زیادتی حنا پرویز بٹ

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا