بھارتی اے آئی سمٹ میں بدنظمی کا طوفان، عالمی سطح پر سوالات اٹھ گئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
نئی دہلی میں منعقد ہونے والی بھارتی اے آئی سمٹ مبینہ بدانتظامی اور ناقص انتظامات کے باعث تنقید کی زد میں آگئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز اور ایک برطانوی جریدے کی رپورٹس کے مطابق کانفرنس کے دوران شدید انتظامی بحران دیکھنے میں آیا جس سے شرکاء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق شرکاء کو سیشن کے اوقات کی تصدیق کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑا جبکہ طویل قطاریں، غیر معمولی رش اور بدنظمی کی شکایات سامنے آئیں۔ بعض شرکاء نے اسٹالز سے مصنوعات چوری ہونے کے واقعات کی بھی نشاندہی کی۔
برطانوی جریدے کے مطابق ڈیجیٹل ادائیگی کے مؤثر نظام کی عدم دستیابی کے باعث غیر ملکی وفود کو خاصی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی مندوبین نے انتظامی امور کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔
مزید پڑھیںمحمد یونس نے الوداعی تقریر میں بھارت کی دھجیاں اُڑا دیں؛ مودی کو آئینہ دکھا دیا
بھارت کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مبینہ بدانتظامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انتظامات میں خامیاں رہ گئیں جنہیں آئندہ دور کیا جائے گا۔
کچھ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ اس واقعے نے حکومت کی منصوبہ بندی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
ناقدین کے مطابق وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بڑے ترقیاتی دعوے عملی میدان میں مؤثر انداز میں نظر نہیں آئے، تاہم حکومتی حلقے ان الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔