data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں رمضان کی آمد سے قبل پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔

شہریوں کے مطابق سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت پر فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے رمضان میں غذائیت کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ پھلوں کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کیلے نایاب ہو گئے، خربوزہ اور تربوز نے دوگنا قیمت سے آغاز کیا، جبکہ سیب کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ رمضان سے قبل 100 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا اب 200 روپے درجن میں فروخت ہو رہا ہے، خربوزہ اور تربوز 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔

اسی طرح امرود 250 روپے، چیکو 150 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو، گولڈن سیب 300 روپے اور ایرانی سیب 400 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ شہر میں پپیتا 300 روپے، کیوی 600 روپے اور اسٹرابیری 250 روپے فی کلو کی قیمت پر دستیاب ہے۔ کینو 200 روپے درجن سے بڑھ کر 300 روپے، اور موسمی 150 روپے سے بڑھ کر 200 روپے درجن میں فروخت ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان میں کم آمدن والے طبقے کے لیے پھل خریدنا ممکن نہیں رہتا، اور شہریوں کے پاس پھلوں کا بائیکاٹ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں بچتا۔

دوسری طرف، پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ گاہک اور انتظامیہ کا زیادہ زور چھوٹے ٹھیلوں پر ہے، جبکہ سبزی منڈی میں پھلوں کی قیمتوں پر کوئی قابو نہیں، جو مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پھلوں کی قیمت روپے فی کلو روپے درجن فروخت ہو

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ