Daily Mumtaz:
2026-06-02@20:40:06 GMT

رمضان عالم اسلام میں خیر و برکت، سلامتی لائے: مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

رمضان عالم اسلام میں خیر و برکت، سلامتی لائے: مریم نواز

لاہور:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے۔

صوبائی دارالحکومت میں جاری اپنے بیان میں مریم نواز کا ماہِ صیام کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُمتِ مسلمہ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اہل وطن سحر،افطار اور تراویح میں ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں ہے کہ جو کوئی ذرہ برابر بھی نیکی کرے گا وہ اجر پائے گا، ماہ صیام اللہ تعالیٰ کی رضا، خوشنودی اور رحمتیں سمیٹنے کا نادر موقع فراہم کرتا ہے، دعا ہے رمضان اسلامی دنیا میں خیر و برکت، سلامتی اور استحکام لے کر آئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطاری میں دسترخوان ضرورت مند افراد کے لئے کھلے رکھیں، رمضان المبارک رحم دلی، تشکر اور فراغ دلی کے بنیادی اقدار کا احساس دلاتا ہے، رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کی سعادت نصیب ہونے پر اللہ کریم کے شکر گزار ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ دُعا ہے کہ رمضان المبارک پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے، ماہ مقدس صرف عبادات نہیں بلکہ ضرورت مندوں کا احساس کرنے اور سہارا بننے کا مہینہ بھی ہے، صاحبِ استطاعت افراد اپنے اردگرد نادار لوگوں کی ضروریات کا خیال رکھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ رمضان نگہبان کارڈ کے تحت40 لاکھ خاندانوں کو10-10 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں، صوبہ بھر میں راشن کے لیے قطاروں کا خاتمہ کیا، ریاست خود مدد نادار افراد کی دہلیز پر پہنچائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ 147اضلاع میں 300 سے زائد دسترخوان میں سحری اور افطاری کا اہتمام کیا گیا جب کہ پنجاب بھر کے سہولت بازاروں کو رمضان بازاروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: رمضان المبارک مریم نواز

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • شانگلہ: مکان کی چھت گرگئی، 6بچے جاں بحق
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ برائے امور خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گی
  • پنجاب میں عید پر صفائی آپریشن مثالی رہا، ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، مریم اورنگزیب