Islam Times:
2026-07-23@22:12:48 GMT

کراچی میں رمضان کی آمد، پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

کراچی میں رمضان کی آمد، پھلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

شہریوں نے کہا کہ رمضان میں کم آمدن والے طبقے کے لیے پھل کھانا ممکن نہیں رہتا، شہریوں کے پاس پھلوں کے بائیکاٹ کے علاہ کوئی راستہ نہیں بچتا۔ ادھر پھل فروشوں نے بتایا کہ گاہک اور انتظامیہ کا سارا زور ٹھیلے والوں پر چلتا ہے، سبزی منڈی میں پھلوں کی قیمت کو کوئی پوچھنے والا نہیں جو مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں رمضان کی آمد سے پھلوں کی قیمت آسمان کو پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرکاری نرخ سے زائد پھلوں کی فروخت جاری شہریوں کے لیے رمضان میں غذائیت کا حصول مشکل ہوگیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان کی آمد کے ساتھ ہی کھانے پینے کی دیگر اشیاء کے ساتھ پھلوں کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ کیلے نایاب ہوگئے، خربوزہ تربوز نے ڈبل سنچری سے آغاز کیا سیب کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ رمضان کی آمد سے قبل 100 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا 200 روپے درجن فروخت ہونے لگا، خربوزہ اور تربوز 200 روپے کلو فروخت ہونے لگے۔ اسی طرح امرود 250 روپے، 150 روپے کلو فروخت ہونے والا چیکو بھی 200 روپے سے زائد فروخت ہوگیا جبکہ گولڈن سیب 300 ایرانی سیب 400 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

شہر میں پپیتا 300 روپے کلو کیوء 600 روپے اسٹرابیری 250 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے، 200 روپے درجن عام فروخت ہونے والا کینو اب 300 روپے درجن، موسمی 150 سے بڑھ کر 200 روپے درجن فروخت کی جارہی ہے۔ شہریوں نے کہا کہ رمضان میں کم آمدن والے طبقے کے لیے پھل کھانا ممکن نہیں رہتا، شہریوں کے پاس پھلوں کے بائیکاٹ کے علاہ کوئی راستہ نہیں بچتا۔ ادھر پھل فروشوں نے بتایا کہ گاہک اور انتظامیہ کا سارا زور ٹھیلے والوں پر چلتا ہے، سبزی منڈی میں پھلوں کی قیمت کو کوئی پوچھنے والا نہیں جو مہنگائی کی بنیادی وجہ ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: روپے کلو فروخت پھلوں کی قیمت رمضان کی آمد فروخت ہونے روپے درجن

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا