Jasarat News:
2026-06-02@20:40:00 GMT

منشیات بلا خوف و خطر فروخت ہو رہی ہیں،عبدالرحیم خان

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص میں منشیات کی کھلے عام فروخت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک سنگین سوالیہ نشان بنتی جا رہی ہے۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ میرپور خاص مقام عبدالرحیم خان اپنے ایک بیان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیلنے والی منشیات آج شہر کے مختلف علاقوں میں بلا خوف و خطر فروخت ہو رہی ہیں، جو نہ صرف قانون کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے بلکہ معاشرتی بگاڑ کا بھی سبب بن رہی ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی، جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے عبدالرحیم خان نے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں کے خلاف فوری اور بلا امتیاز کارروائی کی جائے اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ریاست اور اداروں کی اولین ذمہ داری ہے، اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ناقابلِ قبول ہے تاہم انہوں نے شہریوں، والدین اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ وہ منشیات کے خلاف اجتماعی جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

 کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر

اسلام آباد،اوورسیز چیمبر آف کامرس سروے (overseas chamer commerce)میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور ہوگیا، 70 سے 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر ہوئے۔

سروے میں بتایا گیا کہ مجموعی کاروباری اعتماد 9 فیصد پوائنٹس کمی سے مثبت 13 فیصد رہ گیا، خدمات کے شعبے میں اعتماد 20 پوائنٹس گر کر مثبت 14 فیصد رہ گیا۔

اوورسیز چیمبر سروے کے مطابق مینوفیکچرنگ کے شعبے میں کاروباری اعتماد 7 پوائنٹس کم ہوگیا، صرف ریٹیل سیکٹر میں کاروباری اعتماد 3 پوائنٹس اضافے سے مثبت 20 فیصد ہوگیا۔

مزید پڑھیں:سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع

سروے میں یہ بھی بتایا گیا کہ نئی سرمایہ کاری انڈیکس 10 پوائنٹس کمی سے صرف مثبت 2 فیصد رہ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • حکومت نے 11 ماہ میں عوام اور کاروباری اداروں کی جیبوں سے سوا 11 ہزار ارب روپے کا ٹیکس نکال لیا
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا