ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف علی کے خلاف تحفظ فراہمی کے الزامات ، حکام خاموش
اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی پلاٹ R536پر منصوبہ بند لاقانونیت ، مسلسل خلاف ورزیاں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف علی کے خلاف سنگین الزامات سامنے آئے ہیں کہ وہ نہ صرف غیرقانونی تعمیرات کو روکنے میں ناکام ہیں بلکہ خود تعمیراتی مافیا کو مکمل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ کورنگی کے علاقے میں کئی برسوں سے غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، اور ذرائع کے مطابق ان دونوں افسران کی سرپرستی میں یہ ناجائز کام ہو رہا ہے ۔مقامی شہریوں کا الزام ہے کہ ڈائریکٹر سمیع جلبانی اور انسپکٹر کاشف علی نے مل کر ایک ایسا نظام تشکیل دیا ہے جس میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کو کلی تحفظ حاصل ہے ۔ رزاق نامی رہائشی کا کہنا ہے ، "ہم نے متعدد بار انسپکٹر کاشف علی کو غیرقانونی تعمیرات کی اطلاع دی، لیکن انہوں نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ جب ہم ڈائریکٹر سمیع جلبانی کے پاس پہنچے تو ان کے دفتر میں ہماری درخواستوں کو یکسر نظرانداز کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، ڈائریکٹر سمیع جلبانی نے اپنے ماتحت انسپکٹر کاشف علی کو مکمل تحفظ دے رکھا ہے ۔ دونوں افسران کے درمیان مبینہ طور پر ایسی ہم آہنگی پائی جاتی ہے کہ کوئی بھی داخلی تفتیش آگے نہیں بڑھ پاتی۔ ایک سابق محکمانہ افسر کا کہنا ہے ، "یہ کوئی انفرادی معاملہ نہیں ہے ۔ جب تک جلبانی صاحب جیسے اعلیٰ افسران کاشف جیسے فیلڈ عملے کو تحفظ فراہم کرتے رہیں گے ، غیرقانونی تعمیرات کا یہ سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔ یہ دونوں ایک دوسرے کی آمدنی کا ذریعہ ہیں۔”اللہ والا ٹاؤن سیکٹر 31B میں واقع رہائشی پلاٹ R536 پر کمرشل پورشن یونٹ کی منصوبہ بند خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ جرأت سروے ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مقامی رہائشی کا کہنا ہے کہ "انسپکٹر کاشف علی کو مطلع کیا گیا تو ان کا جواب تھا کہ نقشہ منظور شدہ ہے ۔ جب ڈائریکٹر جلبانی کے دفتر گئے تو وہاں ملاقات کرنے والا کوئی نہیں تھا۔’’یہ انتہائی تشویشناک ہے کہ تحفظ فراہم کرنے والے خود تحفظ کے طلبگاروں کے محافظ بن گئے ہیں۔ جلبانی اور کاشف کا معاملہ بالکل واضح ہے ۔ اگر یہ دونوں افسران اپنے فرائض سے پہلو تہی کر رہے ہیں، تو انہیں فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیے ‘‘۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایسے افسران موجود رہیں گے جو مافیا کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، اس وقت تک کورنگی جیسے علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: ڈائریکٹر سمیع جلبانی غیرقانونی تعمیرات انسپکٹر کاشف علی تحفظ فراہم کر جلبانی اور کا کہنا ہے

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن