اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 2,900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، جہاں 100 انڈیکس میں ابتدائی اوقات کے دوران 2,900 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کئی روز سے جاری فروخت کے دباؤ کے بعد آج صبح 10 بج کر 40 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای انڈیکس 2,934.45 پوائنٹس یعنی 1.69 فیصد اضافے کے بعد 176,084.
یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟
اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔
حبکو، پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، او جی ڈی سی، ماری انرجیز، میزان بینک، مسلم کمرشل بینک، حبیب بینک اور پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت انڈیکس میں زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز سبز رنگ میں ٹریڈ ہوتے رہے۔
PSX Opened Positive ????
☀️ KSE 100 opened positive by +1715.81 points this morning. Current index is at 174,866.23 points (9:45 AM) pic.twitter.com/ZQtOfhZOw5
— Investify Pakistan (@investifypk) February 18, 2026
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ جنوری 2026 میں دوبارہ سرپلس میں آ گیا، جس کی بنیادی وجہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں کی جانب سے ترسیلات زر میں اضافہ تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جنوری 2026 میں کرنٹ اکاؤنٹ 121 ملین ڈالر سرپلس رہا، جبکہ دسمبر 2025 میں 265 ملین ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟
سال بہ سال بنیاد پر بھی بیرونی کھاتوں میں بہتری دیکھنے میں آئی کیونکہ جنوری 2025 میں 393 ملین ڈالر کا خسارہ تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز یعنی منگل کو اسٹاک ایکسچینج دباؤ کا شکار رہی تھی، جہاں غیر ملکی اور مقامی سرمایہ کاروں کی مسلسل فروخت کے باعث مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔
بینکاری، توانائی، بجلی اور ٹیلی کام شعبوں میں کمزوری کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس 1,303.52 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد کمی کے بعد 173,150.42 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
بین الاقوامی سطح پر بدھ کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی دیکھی گئی، حالانکہ عالمی منڈیوں میں مصنوعی ذہانت سے متعلق خدشات برقرار رہے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 183,000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا
تیل کی قیمتوں پر بھی دباؤ رہا کیونکہ ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ کیا۔
جاپان کا بینچ مارک نکی 225 انڈیکس 0.93 فیصد اضافے کے بعد 57,090.14 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جبکہ آسٹریلیا کا انڈیکس 0.5 فیصد اوپر رہا۔
چین، ہانگ کانگ، سنگاپور، تائیوان اور جنوبی کوریا کی مارکیٹیں قمری سالِ نو کی تعطیلات کے باعث بند رہیں۔
ایشیا میں مثبت آغاز سے قبل منگل کو وال اسٹریٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا تھا، جہاں سرمایہ کار مصنوعی ذہانت کے شعبے کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال سے دوچار رہے۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس 188 ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا
امریکا میں رات گئے کاروبار کے دوران ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.07 فیصد اضافے کے بعد 49,533.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ایس اینڈ پی 500 میں 0.10 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نیسڈیک کمپوزٹ 0.14 فیصد بڑھا، ایس اینڈ پی 500 ابتدائی طور پر 0.88 فیصد نیچے آیا تھا تاہم بعد میں سنبھل کر مثبت زون میں بند ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا اسٹاک ایکسچینج انڈیکس بجلی بینکاری پاکستان توانائی ٹیلی کام جاپان مصنوعی ذہانت وال اسٹریٹ
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا اسٹاک ایکسچینج انڈیکس بجلی بینکاری پاکستان توانائی ٹیلی کام جاپان مصنوعی ذہانت وال اسٹریٹ
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔