ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا کا پہلے راؤنڈ میں باہر ہونا پاکستان کیلیے خوش بختی کی علامت؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا سپر ایٹ مرحلہ آغاز کے قریب ہے۔
سپر ایٹ مرحلے کی آٹھ میں سے سات ٹیمیں فائنل ہوچکی ہیں جبکہ آٹھویں ٹیم کا فیصلہ آج پاکستان اور نمیبیا کے میچ پر منحصر ہے۔
بارش کی صورت میں ایک ایک پوائنٹ اور میچ ہونے کی صورت میں پاکستان کو لازمی فتح درکار ہے۔ پاکستان کی شکست امریکی ٹیم کو سپر ایٹ کا پروانہ تھما دے گی۔
حیرت انگیز طور پر فیورٹس میں شامل آسٹریلوی ٹیم پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئی ہے۔
جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ جب جب آسٹریلوی ٹیم آئی سی سی میگا ایونٹ کے ابتدائی راؤنڈ میں باہر ہوئی تب تب پاکستان ٹیم ایونٹ کی فاتح رہی۔
کیا واقعی ایسا ہے یا پھر یہ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خوش فہمی ہے؟ آیئے ذرا تاریخ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
پاکستان ٹیم نے اپنا واحد آئی سی سی ورلڈکپ 1992 میں جیتا جس میں آسٹریلوی ٹیم راؤنڈ روبن میں ہی باہر ہوگئی تھی۔
پاکستان ٹیم نے اپنا واحد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2009 میں جیتا جس میں آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں بغیر کوئی کامیابی حاصل کیے ہی باہر ہوگئی تھی۔
پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کا واحد ٹائٹل 2017 میں جیتا اور حیرت انگیز طور پر آسٹریلوی ٹیم اس ایونٹ میں بھی گروپ مرحلے سے آگے نہیں جاسکی تھی۔
ایسے میں پاکستانی شائقین کرکٹ نے یہ خوش فہمی پال لی ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے گروپ مرحلے میں باہر ہونے کے بعد اب یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان جیتے گا۔
یہ ایک اتفاق ضرور ہے کہ جب پاکستان نے میگا ایونٹ جیتا تب آسٹریلوی ٹیم گروپ مرحلے میں باہر ہوگئی تاہم حیقیقت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اگر پاکستان کی جیت آسٹریلیا کے ابتدائی مرحلے میں باہر ہونے سے جڑی ہوتی تو آسٹریلوی ٹیم 1979 اور 1983 کے ورلڈکپ میں بھی گروپ مرحلے سے آگے نہیں جاسکی تھی تاہم دونوں ایونٹس میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست ہوگئی تھی۔
اس سے بھی دلچسپ بات یہ ہے کہ 2013 کی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کے ساتھ ساتھ خود پاکستان بھی گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلوی ٹیم باہر ہوگئی گروپ مرحلے مرحلے میں میں باہر
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم