پا ئیدار ترقی عالمی امن اور خوشحالی کی راہیں ہموار کرتی ہے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260218-01-7
ویانا (آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پا ئیدار ترقی عالمی امن اور خوشحالی کی راہیں ہموار کرتی ہے۔ پاکستان کا اقوام متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی نظام سے غیر متزلزل عزم قائم ہے۔ ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں منعقدہ اعلیٰ سطحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی عالمی امن اور خوشحالی کی راہیں ہموار کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امن اور ترقی کے درمیان تعلق ناگزیر ہے اور پاکستان کا اقوام متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی نظام سے غیر متزلزل عزم قائم ہے۔تقریب میں ویانا میں قائم بین الاقوامی اداروں کے سربراہان، سفارتی نمائندے، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندے شریک ہوئے۔ اسحاق ڈار نے آئی اے ای اے، یونیڈو، یو این او ڈی سی اور یو این او اوسا کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ امن اور ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امن اور
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔