رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کے دوران کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے، تعلیم، ہنر اور کاروباری معاونت کے ذریعے نوجوانوں کو قومی دھارے میں مؤثر انداز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے مؤثر مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ انہوں نے زور دیا کہ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں کے ذریعے نوجوانوں کے لیے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، انہیں ہنر مند بنانے اور روزگار کے مواقع میں اضافے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ نے نوجوانوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے جاری حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم، ہنر اور کاروباری معاونت کے ذریعے نوجوانوں کو قومی دھارے میں مؤثر انداز میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ گورنر سندھ کے اقدامات نوجوانوں کے لیے قابلِ تحسین اور حوصلہ افزا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اسکالرشپس، روزگار کے وسائل اور کاروباری معاونت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے ذریعے نوجوانوں نوجوانوں کو گورنر سندھ کی ترقی کے لیے

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن