Jasarat News:
2026-07-23@23:47:57 GMT

نوجوانوں کو مثبت سرگرمیو ں کی طرف راغب کرنے میں مصروف ہیں

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوٹری(جسارت نیوز)سندھ حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلئے مختلف پروگرامز کرارہی ہیں محکمہ کھیل سندھ اسپورٹس سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔کھیل کے میدان آباد ہونے سے معاشرہ میں مثبت تبدیلی آتی ہے۔معاشرہ سے سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے مثبت سرگرمیوں کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو نے معرکہ حق اسپورٹس گالا کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرائم اسپورٹس کے زیر اہتمام اسپورٹس گالا کے اختتامی تقریب میں کونسلر لالہ صمد خان۔سابق کونسلر شازیہ سلطانہ۔ایڈوکیٹ ارشد حسین سہتو۔ ممتاز راہجو۔ارسلان شورو۔لیاقت خاصخیلی اور آصف شورو بھی موجود تھے۔ایم پی اے سکندر شورو نے اسپورٹس گالا کے کامیاب انعقاد پر چیف آرگنائزر آرگنائزر محمد سلیم آرگنائزر کمیٹی کے رکن ایاز راجڑ۔کاشف لودھی۔راجہ ذوالفقار۔رمیز قریشی۔شاہنواز چنا اور ارباب ڈاھڑی کو مبارکباد دی۔اسپورٹس گالا کے فائنل میں ایان اسپورٹس کلب نے باغی کرکٹ کلب کو شکست دیکر ٹرافی اور کیش انعام جیت لیا۔100میٹر ریس میں نومان اور اسد 200میٹر ریس میں ارسلان اور سلمان نے بلترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فٹبال کا فائنل سچل فٹبال کلب نے جیت لیا۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپورٹس گالا کے

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ