Jasarat News:
2026-07-24@01:01:20 GMT

صنعتی شعبے کو بڑا ریلیف، بجلی 4 روپے 4 پیسے فی یونٹ سستی

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی کے مطابق صنعتی یونٹس کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 4 پیسے سستی کر دی گئی ہے، جس کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا۔ اس فیصلے کو ملکی صنعت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس سے پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق نرخوں میں کمی کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 33 روپے 58 پیسے سے کم ہو کر 29 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہو گیا ہے۔

نئی قیمت کے تحت صنعتوں کے لیے بجلی کا ٹیرف تقریباً ساڑھے 11 سینٹ فی یونٹ کے برابر بنتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے صنعتوں پر عائد 101 ارب روپے کی کراس سبسڈی کا بوجھ مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، جو طویل عرصے سے کاروباری حلقوں کا اہم مطالبہ تھا۔

ذرائع کے مطابق صنعتی نمائندوں نے بجلی کی بلند قیمتوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد پاور ڈویژن نے معاملہ ریگولیٹری اتھارٹی کے سامنے اٹھایا۔ نیپرا نے 11 فروری کو سماعت مکمل کر کے اپنی سفارشات حکومت کو بھجوائیں، جن کی روشنی میں اب باضابطہ عمل درآمد کیا گیا ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ توانائی لاگت میں کمی سے نہ صرف مقامی صنعت کو سہارا ملے گا بلکہ بیرونی منڈیوں میں مسابقتی صلاحیت بھی بہتر ہوگی۔ کاروباری برادری نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ توانائی شعبے میں مزید اصلاحات سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق فی یونٹ کے لیے

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف