چین کے جشنِ بہار کی شاندار تقریب کا انعقاد،پاک۔چین دوستی کا بھرپور اظہار،چینی اور پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2026 سب نیوز

ایسے تہوار مشترکہ ترقی کے عزم کو نئی تقویت دیتے ہیں، وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ
اسلام آباد :چین کے قمری نئے سال کے موقع پر قدیم روایتی تہوار جشنِ بہار دنیا بھر میں نئی اُمید، خوشحالی اور باہمی یکجہتی کے پیغام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔منگل کے روز اسی سلسلے میں اسلام آباد میں چائنا میڈیا گروپ اور ادارہ فروغِ قومی زبان کے باہمی اشتراک سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کا حسین مظہر ثابت ہوئی بلکہ پاک۔چین دوستی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ایک مؤثر اور بامقصد کاوش بھی قرار پائی۔
چینی قمری کیلنڈر کے مطابق سالِ نو گھوڑے سے منسوب ہے، جو عزم، استقامت، جدوجہد اور رفتار کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ وزیراعظم پاکستان کی معاونِ خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم مہمانِ اعزاز تھیں۔ چینی اور پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت نے اس تقریب کو دوستی، احترام اور باہمی اعتماد کی حقیقی تصویر بنا دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے چینی قوم کو جشنِ بہار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تہوار ثقافتی ہم آہنگی، دوستی اور مشترکہ ترقی کے عزم کو نئی تقویت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی اسٹریٹجک شراکت داری محض اقتصادی تعاون تک محدود نہیں بلکہ یہ عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں اور مشترکہ خوشحالی کے وژن پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کی عالمی سطح پر ترقی اور کھلے پن کی پالیسی، خصوصاً پائیدار سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ کے اقدامات، پاکستان کے لیے بھی نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دے رہے ہیں۔
اس موقع پر رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ اپنی تہذیب اور ثقافت سے محبت چین کی ترقی کا ایک اہم راز ہے اور یہی جذبہ قوموں کو مضبوط اور متحد بناتا ہے۔ انہوں نے چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام عالمی سطح پر پائیدار ترقی، ماحولیاتی تحفظ اور باہمی شراکت داری کو فروغ دینے کی ایک مثبت مثال ہے، جس سے ترقی پذیر ممالک کو نئے امکانات میسر آ رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

ادارہ فروغ قومی زبان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے چین کی مسلسل ترقی کے مختلف ادوار کا حوالہ دیتے ہوئے پاک۔چین شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا اور چینی صدر شی جن پھنگ کے ثقافتی ہم آہنگی کے وژن کو موجودہ عالمی تناظر میں نہایت اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ زبان، ثقافت اور علم کے تبادلے دونوں اقوام کو مزید قریب لا رہے ہیں۔

اس موقع پر سی ایم جی کے بین الاقوامی سطح پر مقبول پروگرام “اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی دلکش جھلکیاں بھی پیش کی گئیں، جنہوں نے شرکاء کو چینی ثقافت، جدت طرازی اور فنی مہارت سے روشناس کرایا۔

تقریب میں چین کی ثقافت، روایتی موسیقی، رقص اور فنونِ لطیفہ کے دلکش مظاہرے پیش کیے گئے، جبکہ بچوں نے مارشل آرٹس میں اپنی مہارت کے شاندار نمونے دکھا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

تقریب کا اختتام پاک۔چین لازوال دوستی، ثقافتی یگانگت اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کی تجدید کے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ گھوڑے کا سال دونوں ممالک کے لیے نئی کامیابیوں، پائیدار ترقی اور استحکام کا مظہر ثابت ہوگا اور باہمی تعاون کا سفر مزید مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین میں مجموعی فلم باکس آفس آمدنی 1.

1 بلین یوآن سے تجاوز کر گئی بینک میں موجود کتنی رقم پر زکوٰۃ کٹے گی؟ رواں سال کا نصاب جاری چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے نئے چینی سال کی مبارکباد موٹرویز اور سڑکوں کی بندش کے خلاف مسلم لیگ (ق) کی پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر پی این ایس خیبر کا جدہ اسلامک پورٹ میں تاریخی خیرسگالی دورہ شانگلہ میں آپریشن کے درمیان مقابلہ، پولیس کے تین جوان شہید، تین دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کی آسٹرین چانسلر سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دیدی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: تقریب کا پاک چین چین کے

پڑھیں:

حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی