صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے نئے چینی سال کی آمد پر عوامِ چین، حکومت اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھوڑے کا سال توانائی، ترقی اور استقامت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2026 میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی جائے گی اور دونوں ممالک کی دوستی ہر موسم کی آزمودہ اور فولادی ہے۔

مزید پڑھیں:صدر آصف زرداری کو شیخ عیسیٰ ایوارڈ سے نواز دیا گیا، شاہ بحرین سے ون آن ون ملاقات

صدر مملکت نے ون چائنا پالیسی کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر چین کی اصولی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور چیئرمین ماؤ کی تاریخی ملاقات کو پاک چین تعلقات کی علامت قرار دیا۔

President Asif Ali Zardari extends warm greetings to the people & government of ???????? on the Chinese New Year & the Year of the Horse, reaffirming the enduring ???????????????? All-Weather Strategic Cooperative Partnership & wishing peace, prosperity & shared progress ahead.


Gong xi fa cai ???????? pic.twitter.com/rBCDgl1an3

— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 16, 2026

صدر زرداری نے کہا کہ چینی صدر کی قیادت میں چین عالمی امن و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم میں چین کے کردار اور پاک چین دفاعی و سلامتی تعاون کو علاقائی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

مزید پڑھیں: سندھی ثقافت کا دن: صدر آصف زرداری کا رواداری اور قومی ہم آہنگی پر زور

صدر مملکت نے سی پیک کو بیلٹ اینڈ روڈ کا انقلابی منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگلے مرحلے میں پاکستان مشترکہ خوشحالی کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے چینی عوام کے لیے’گونگ شی فا ثائے، شن نیان کوائیلا‘ کے الفاظ میں نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

صدر آصف زرداری گھوڑے کا سال نئے چینی سال پر پیغام،

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: نئے چینی سال پر پیغام انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان