2025-07-27@08:02:21 GMT
تلاش کی گنتی: 1652
«تعاون حاصل ہوگا»:
(نئی خبر)
دنیا بھر میں آج چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن مناتے ہوئے بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر چائے کے کپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب بات چائے کی ہو تو ہمیشہ ’ایک کپ اور ہو جائے‘۔ When it's about chai, it's alwaysEk aur cup ho jaye! ❤️#InternationalTeaDay ☕️ pic.twitter.com/90u4eJAvKf — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) May 21, 2025 سابق کرکٹر کی اس پوسٹ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ فنٹاسٹک چائے کے لیے آپ کو پاکستان آنا ہو گا۔ For Fantastic Chai,...

امریکی اقدامات پر عمل درآمد یا اس میں مدد کرنے والی کسی بھی تنظیم یا فرد کو متعلقہ قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا ہوگا ،چینی وزارت تجارت
بیجنگ : امریکی محکمہ تجارت نے حال ہی میں امریکی برآمدی کنٹرول کی نام نہاد مبینہ خلاف ورزیوں کے بہانے عالمی سطح پر چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول مخصوص ہواوے اسسینڈ چپس پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیےہیں ۔ بدھ کے روز چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ یہ امریکی اقدامات یکطرفہ پسندی ، غنڈہ گردی اور تحفظ پسندی کی مثال ہیں، جو چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات اور چین کے ترقیاتی حقوق کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اقدامات چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی پابندیاں عائد کرتے ہیں، لہذا کوئی بھی تنظیم یا فرد جو امریکی اقدامات پر...
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست سب کرسکتی ہے اور اب خاموش تماشائی کا کردار نہیں بلکہ فیصلہ کرنا ہوگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج بزدل دہشتگردوں نے خضدار میں سکول بس پر کار بم حملہ کیا، دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لئے بلوچستان کو چن سکتا ہے لیکن دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا اس کا اندازہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، خضدار حملے میں ملوث دہشتگردوں کو چن چن کر جہنم واصل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ ہم...
تحریک انصاف مخصوص نشستوں اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کر رہی ہے۔ مارچ کا آغاز اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہوگا جو کے الیکشن کمیشن کے دفتر پر اختتام پذیر ہوگا۔ احتجاجی مارچ میں تحریک انصاف کے ارکانِ اسمبلی، سابق امیدواران اور ٹکٹ ہولڈرز کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ تحریک انصاف کی قیادت نے الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مخصوص نشستوں پر پارٹی کو اس کا آئینی و قانونی حق دیا جائے اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری شفاف اور مشاورت کے تحت کی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آئین...
گزشتہ روز آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحٹ ملنے والی تیسری قسط کے حصول کے لیے طویل مذاکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے 11 شرائط رکھی گئی ہیں اور ان میں سے ایک شرط گاڑیوں کی امپورٹ پر لگی پابندی اٹھانے سے متعلق بھی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو کہا گیا ہے کہ وہ استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارتی درآمد پر تمام پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے مطلوبہ قانون سازی پارلیمنٹ میں جمع کرائے کیونکہ فی الحال صرف 3 سال تک پرانی گاڑیوں کو درآمد کیا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا آئی ایم ایف کی 11 نئی شرائط سے عوام کی مالی مشکلات...

12اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کی منظوری ، محکموں کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے جامع کریک ڈائون کرنا ہوگا : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت چھ گھنٹے طویل خصوصی اجلاس میں ضلعی سالانہ ترقیاتی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ مریم نواز نے12 اضلاع کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کی خود منظوری دی۔ باقی ماندہ اضلاع کے ترقیاتی پروگرام، انسداد تجاوزات اور بیوٹی فیکیشن سے متعلق اجلاس آج دوبارہ ہو گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور صفائی کا معیار برقرار رکھنا بہت بڑا چیلنج ہے۔ کمشنر اور ڈی سی کو پرفارمنس کیلئے مکمل آزادی دی، کسی کو فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں۔ ارکان اسمبلی بھی اپنے اضلاع میں بہتر ی کی تعریف کرتے ہیں۔ پرفارمنس میں ہمارا مقابلہ کسی سابقہ حکومت سے نہیں، خود سے ہے۔ مجموعی...
(بھارت اسرائیل ہے نہ پاکستان فلسطین) پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جنوری 2024 سے اب تک ملک میں 3700 سے زائد دہشتگردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر دہشتگردی کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی بھارت کر رہا ہے، کشمیر میں یا بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھارتی جبر کی وجہ سے ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری ترکیہکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل ہے اور نہ پاکستان فلسطین، اگر اب بھارت نے حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ...
پاکستان ایک جمہوری ریاست ہے اور اس کا مستقبل بھی جمہوری،آئینی اورقانونی معاملات سے جڑا ہوا ہے۔ دنیا میں ہم ایک کمزور جمہوری ریاست ہیں اور ایک ارتقائی جمہوری عمل سے گزر رہے ہیں۔ جمہوری ریاستوں کی عالمی درجہ بندی میں ہم کافی پیچھے کھڑے ہیں۔اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ(ای آئی یو( 2025کے مطابق دنیا کے جمہوری ملکوں میں پاکستان124ویں نمبر پر ہے۔اس رپورٹ کے بقول پاکستان کی عالمی درجہ بندی 2.84فیصد ہے۔یہ درجہ بندی دنیا کے دس جمہوری ملکوں میں خراب جمہوریت کی نشاندہی کرتی ہے۔ جمہوریت محض عام انتخابات اور اس کے نتیجے میں منتخب حکومت کی تشکیل کا نظام ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک مکمل سیاسی پیکیج ہے جس میں سیاسی قیادت، اہل علم اور اہل تجارت...
سابق سربراہ ،شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد بھارت کی طرف سے فوراً پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا الزام لگا دیا گیا۔ جس کے جواب میں پاکستانی حکومت کی تردید اور اس واقعے کی کسی غیر جانب دار فورم پر تحقیقات کرانے کی پیشکش کو بھارت نے مسترد کردیا ۔ تصدیق کی زحمت کئے بغیر، سرکاری سطح پر بھارتی میڈیا کے ذریعہ جنگی جنون کی کیفیت پیدا کردی گئی۔ پاکستان کی جانب سے تناؤ کو کم کرنے اور متوقع جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی سطح پر کوششیں جاری رہیں، لیکن بھارت کی طرف سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بہاول پور ، مریدکے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت پاکستان پر 11 نئی شرائط عائد کی ہیں جن میں بجلی کے بلوں پر عائد ڈیٹ سروسنگ سرچارج میں اضافے، 3 سال سے زیادہ پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیاں ختم کرنے اور پارلیمنٹ سے آئی ایم ایف کے معاہدے کے مطابق بجٹ پاس کرانے سمیت دیگر شرائط شامل ہیں۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے معاشی تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ آئی ایم ایف کی 11 نئی شرائط سے کیا عوام کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوگا؟ماہر معیشت ڈاکٹر خاقان نجیب نے ’وی نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے...
قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ 8 ملکی نیشنز کپ حصہ لے گی، جس کاتربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔ منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کوالالمپور 8 ملکی نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے...
راولپنڈی: ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیگ مرحلے کا آخری میچ آج راولپنڈی میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا مقابلہ یونائیٹڈ نے 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔ آج کے میچ کا نتیجہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل کی پوزیشنز کا فیصلہ کرے گا بلکہ کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدِمقابل آنے والی ٹیم کا بھی تعین کرے گا۔ اگر اسلام آباد یونائیٹڈ فتح حاصل کر لیتی ہے تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن یقینی بنالے گی جبکہ دوسری پوزیشن کے لیے رن ریٹ فیصلہ کرے گا۔ دوسری جانب اگر کراچی کنگز جیت جاتے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ مائیکروفنانس بینکوں کے لیے کم از کم سرمایہ کی شرط کو مرحلہ وار بڑھا کر جون 2027 تک 2 ارب روپے کر دیا جائے گا رپورٹ کے مطابق کاروباری ماحول میں مسلسل تبدیلیوں اور ترقی کے تناظر میں اسٹیٹ بینک نے مائیکروفنانس بینکوں کے لیے نئی پروڈینشل ریگولیشنز جاری کی ہیں تاکہ یہ بینک نئے چیلنجز کا بہتر طور پر سامنا کر سکیں.(جاری ہے) نظر ثانی شدہ ریگولیشنز کے مطابق تمام صوبائی اور قومی سطح کے مائیکروفنانس بینکوں پر لازم ہوگا کہ وہ جون 2027 تک خسارے سے پاک کم از کم 2 ارب روپے کا ادا شدہ سرمایہ برقرار رکھیں تمام...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 19 مئی ۔2025 ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نئی شرائط عائد کرنے سے عام شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا سٹاف لیول معاہدے کی جائزہ رپورٹ میں پروگرام میں پرانی شرائط اور ان پر عمل درآمد پر جائزے کے ساتھ معیشت اور گورننس کے شعبوں میں 11 نئی شرائط عائد کرتے ہوئے ان کے لیے ٹائم فریم دیا گیا ہے آئی ایم ایف نے ان 11 شرائط کو نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کرتے ہوئے پارلیمان سے منظور کروانے کا مطالبہ ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئی ایم ایف شرائط کے مطابق بجٹ کی پارلیمانی منظوری آئی ایم ایف سے طے شدہ اہداف جون 2025 کے...
---فائل فوٹو پاکستان میں نئے مالی سال 26-2025 کا بجٹ 2 جون کو پیش کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کے آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات آج شروع ہوں گے، آئی ایم ایف غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کے لیے سخت کنٹرول چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی مجموعی آمدن 20 کھرب روپے تک لے جانے کا مطالبہ کیا ہے، رواں مالی سال پاکستان کی مجموعی آمدن تقریباً 17.8 کھرب روپے ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تعمیراتی، صنعتی شعبوں کےلیے خام مال پر اور پراپرٹی کے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنا چاہتا ہے، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایف ای ڈی اور سپر...
اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔ ڈی جی ایم اوز کے درمیان پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔ جمعرات کو ڈی جی ایم اوز کے درمیان گفتگو میں جنگ بندی میں اتوار تک توسیع پر اتفاق ہوا تھا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 مئی کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا پہلا رابطہ 12 مئی کو ہوا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ڈی جی ایم اوز کے مذاکرات کے کئی راؤنڈز ہوچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان پاک بھارت جنگ بندی کے بعد آج چوتھی مرتبہ رابطہ ہوگا...
احمد منصور: ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، پاکستان بھارتی تسلط کے سامنے نہیں جھکے گا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ترکیہ کی انادولو ایجنسی کو حالیہ صورتحال پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے‘‘ وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے پاکستان میں جنوری 2024 سے اب تک 3700 سے زیادہ دہشت گردی کے واقعات ہو چکے ہیں، ان 17 ماہ سے بھی کم عرصے میں 3896 افراد جاں...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں، اگر بھارت نے حملہ کیا تو ہمارا ردعمل تیز اور وحشیانہ ہوگا۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”انادولو“ کو پاک بھارت صورتحال پر خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ملک ہے، جنوری 2024 سے اب تک ملک میں 3700 سے زائد دہشتگردی کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں 3896 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے 1314...
قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ 8 ملکی نیشنز کپ حصہ لے گی، جس کیلئے کاتربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔ منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کوالالمپور 8 ملکی نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔ پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔ پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔ سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔...
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کا گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں فسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں:ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، آصف علی زرداری صدر مملکت نے کہا کہ شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا اللہ نے آپ کو کامیابی دی، آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچھاور کرنے کے لیے...
پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کے ہمراہ گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے، شہید سرخرو ہیں، یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں، بھارت کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کے مطابق صدر مملکت نے آرمی چیف کے ہمراہ گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلام اور...
ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں آج دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان دوبارہ رابطہ ہوگا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں اور اگلا مرحلہ باضابطہ مذاکرات کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دیا جا چکا ہے۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پانی سے متعلق حکومتی پلان کو فی الحال میڈیا پر لانا مناسب نہیں، تاہم پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے مکمل حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔...
نیٹ فلکس کے مشہور سپرنیچرل سیریز "ویڈنزڈے" کا دوسرا سیزن مداحوں کے لیے خوشخبری لے کر آ رہا ہے۔ نیٹ فلکس نے تصدیق کی ہے کہ "ویڈنزڈے" سیزن 2 کو دو حصوں میں ریلیز کیا جائے گا۔ پہلا حصہ 6 اگست جبکہ دوسرا حصہ 3 ستمبر 2025 کو پلیٹ فارم پر دستیاب ہوگا۔ اس طرح ناظرین کو مکمل کہانی جاننے کے لیے تقریباً ایک ماہ انتظار کرنا ہوگا جو ان کے تجسس کو مزید بڑھادے گا۔ اداکارہ جینا اورٹیگا نہ صرف ایک بار پھر مرکزی کردار ویڈنزڈے ایڈمز میں نظر آئیں گی بلکہ وہ اس سیزن میں پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کر رہی ہیں۔ ان کے ساتھ واپس آنے والے دیگر اداکاروں میں ایما مائرز (اینڈ)، ہنٹر ڈوہن (ٹائلر)،...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کے مسلح افواج کے لیے موسیقی کی سلامی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میدان میں لائیو پرفارمنسز میں ساحر علی بگہ اور عذر شاہ اپنی آواز...
اسلام آباد+ کراچی (نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر) پاکستان نے مالیاتی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے پہلا ملکی گرین سکوک بانڈ لانچ کر دیا، جس کا مقصد ماحولیاتی فلاح، پائیدار ترقی اور شریعہ کمپلائنس سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) کو اس کامیابی پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے اور حالیہ دنوں واشنگٹن و لندن میں سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں اسی اعتماد کا ثبوت ہیں۔ بجٹ پر کام جاری ہے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جا رہی ہے، جبکہ بجٹ تجاویز بھی موصول ہو رہی...
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان کی عدالت نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے درخواست میں ترمیم کی استدعا منظور کرتے ہوئے وکیل عمران شفیق کو ایک ہفتہ میں ترمیم شدہ پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کردی۔گزشتہ روز سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار عمران شفیق اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے علاوہ عدالتی معاون زینب جنجوعہ عدالت بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیاکہ حکومت کیوں اس درخواست کو نمٹانا چاہتی ہے‘ اس میں حکومت کا کیا فائدہ ہے؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہم اس کیس میں جس حد جو کچھ کر سکتے تھے کر...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام پرافٹ ٹیکنگ سے منفی زون سے ہوا، انڈیکس 312 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1لاکھ 20 ہزار 5 سو اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 19 ہزار 541 پوائنٹس رہی۔ اسٹاک ایکسچینج میں 52 کروڑ 64 لاکھ سے زائد مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 26 ارب روپے سے زائد رہا۔ سوال یہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے آنے والے دن کیسے ہوں گے؟ یہ بھی پڑھیے پاک فوج نے بھارت کے خلاف شاندار آپریشن، حملوں کی تفصیلات جاری کردیں سینئر صحافی محمد حمزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے کاروبارے ہفتے میں پاکستان اسٹاک...
---فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ 19 مئی سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے، ملک بھر میں مارکیٹ سرویلنس، خفیہ شکایات پر چھاپے مارے جائیں گے۔وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت صوبائی وزرائے صحت کا اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور وزیر صحت سندھ عذرا افضل پیچوہوا شریک ہوئیں۔اجلاس میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کےلیے جاری اقدامات اور کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ وفاقی وزیر صحت کی قیادت میں کارروائیوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ وزارتِ صحت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پہلا اجلاسوفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ...
بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 20 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بجٹ کا مجموعی حجم 10 کھرب روپے سے زائد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی قمیت میں کمی کیوں ہو رہی ہے؟ ذرائع کا بتانا ہے کہ آئندہ مالی سال کا غیر ترقیاتی بجٹ 800 ارب اور صوبائی پی ایس ڈی پی کے 250 ارب تک ہونے کا امکان ہے۔ تعلیم، صحت اور امن و امان محکمہ تعلیم کے لیے 170 ارب جب کہ صحت اور امن وامان کے لیے 100 ارب روپے رکھے جائیں گے۔ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سامنے بھارت کی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اندھیروں میں ڈوبنے لگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں نامور غیر ملکی کرکٹرز 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کھیلنے پر رضامند ہوگئے ہیں تاہم دنیا کی امیر ترین کرکٹ لیگ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز سیکیورٹی کو لیکر تشویش میں مبتلا ہیں۔ پی ایس ایل میں شریک کونسی فرنچائز نے کتنے غیر ملکی کرکٹرز کی خدمات حاصل کیں، جانیے۔۔ کراچی کنگز کو کپتان ڈیوڈ وارنر کے علاوہ 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوگا، جن میں ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، بین مکڈرمٹ اور جارج منسی شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیمز...
جنگی جنون میں مبتلا بھارت ’باہمی تباہی کا نسخہ‘ تیار کر رہا ہے ، اب دنیا جوہری خطرے کو تسلیم کر رہی ہے جو کوئی بھی ہماری علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا، تو ہمارا جواب منہ توڑ ہوگا ’یقینی باہمی تباہی ‘ کے تصور کے تحت بھارت اور پاکستان کے درمیان سنگین کشیدگی دونوں ممالک کو تباہ کر دے گی، ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پاکستان کی طرف سے ’فوری اور یقینی جواب‘ دیا جائے گا، اُنہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت کی خلاف ورزی...
چئیرمین ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ الاقصیٰ کی آزاد فضا میں اذان کی صدائیں گونجیں گی، بچوں کی مسکراہٹیں خوف پر غالب آئیں گی، اور دنیا دیکھے گی کہ جو قوم صبر، قربانی اور ایمان کے راستے پر قائم رہتی ہے، اسے خدا کی مدد ضرور نصیب ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ ایک دن وہ لمحہ ضرور آئے گا جب دنیا ظلم کے اندھیروں سے نکل کر انصاف کی روشنی میں نہائے گی، ہم ظالم صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے اور مظلوم فلسطین کو فتح و آزادی کی...
سیمینار کے میزبان شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی سینیئر نائب صدر مبشر حسن بھٹہ کے مطابق سیمینار کا مقصدر پاک فوج سے اظہار یکجہتی ، شہداء کو خراج تحسین اور پوری دنیا کو پیغام دینا ہے کہ پاکستانی قوم وطن کے دفاع کے لیے متحد ہے، پوری قوم اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر مبشر حسن بھٹہ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور کامیاب آپریشن کی مناسبت سے ''بنیان مرصوص سیمینار'' 20مئی کو کبیروالا پریس کلب میں منعقد ہوگا، سیمینار کی صدارت صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب علامہ سید عامر عباس ہمدانی کریں گے، جبکہ سیمینار سے تمام مکاتب فکر کے جید علمائے...
خیبرپختونخوا حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں سات نئے بڑے منصوبے شامل کرنے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں وفاق کے فیصلے کے مطابق بڑھانے، سیکورٹی، تعلیم، اور صحت کا بجٹ بڑھانے، اور کوئی غیرضروری قرضہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق حکومت کی ترجیحات بیان کیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال سو ارب کا اضافی بجٹ پیش کیا تھا اس سال 180 ارب روپے تک اضافی بجٹ پیشن کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، انوہں نے پشاور میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب انھیں مشیر خزانہ کا عہدہ ملا تو اس وقت 650 ارب روپے کا قرضہ...

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام شہید ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی یاد میں سیمینار 18مئی کو ہوگا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے، سیمینار کے مقررین کے حوالے سے ابھی کنفرم نہیں کیا گیا، سیمینار بعدنماز مغربین جامع مسجد جعفریہ شیعہ میانی ملتان میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام ایرانی صدر شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور اُن کے رفقاء کی برسی کی مناسبت سے ''تجدید عہد وفا در راہ شہیدان سیمینار'' 18مئی کو شیعہ میانی ملتان میں منعقد ہوگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کی پہلی برسی کی مناسبت سے سیمینار کا اہتمام کیا جارہا ہے، سیمینار کے...
پاک فوج نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی پر تیز اور یقینی جواب کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی، افواج پاکستان نے جو کہا کر دکھایا ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین، سالمیت اور خودمختاری کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف ہمارا جواب بے رحمانہ ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف جنگ کا محاذ کھڑا کر سکتا ہے تو یہ خطے میں تباہی کا باعث ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
جب زمین پر ظلم و ستم چھا جائے گا، مسلمان باہم متفرق، کمزور اور بے بس ہوں گے، ایسے وقت میں اللہ تعالیٰ اپنے برگزیدہ بندے امام مہدی علیہ السلام کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسلِ پاک سے بھیجے گا۔ وہ امت مسلمہ کو متحد کریں گے، اس کی قیادت کریں گے، اور دنیا میں عدل و انصاف کا نظام قائم کریں گے۔ امام مہدی کا ظہور قیامت کی بڑی علامات میں سے ہے، جس کا ذکر اہل سنت و اہل تشیع کی معتبر احادیث میں تفصیل سے آیا ہے۔ ان کے ظہور کے بعد ایک سخت آزمائش سامنے آئے گی سفیانی کی صورت میں، جو شام(سیریا) سے ابھرنے والا ایک ظالم حکمران ہوگا اور جسے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک بھارت جنگی ماحول کے دوران راولپنڈی میں منسوخ کیے گئے پیپرز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ایجوکیشن بورڈ نے ایف اے کے 2 پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل ملتوی کیے تھے۔ ایف اے کا 7مئی کو ملتوی ہونے والا پرچہ 16 جون کو ہوگا، 7مئی کو اسلامک اسٹڈیز اور اکاؤنٹنٹ پیپرز ملتوی ہوئے تھے جبکہ 9 مئی کو ملتوی ہونے والے ترجمتہ القرآن کے پرچے 31 مئی کو ہوں گے۔ میٹرک کے 7 مئی کو ملتوی کیا گیا پریکٹیکل 27 مئی کو ہوگا، 7 مئی کو کیمسٹری اور فوڈ نیوٹریشن ٹیلرنگ پریکٹیکل ملتوی ہوئے۔ اسی طرح، 9 مئی کا ملتوی میٹرک پریکٹیکل 29 مئی کو ہوگا۔ ایجوکیشن بورڈ نے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا ہے، امتحانی...
مسٹر مودی بی ایل اے ، ٹی ٹی پی کے تانے بانے آپ سے ملتے ہیں، مسٹر مودی اپنے بھاشن آپ اپنے پاس رکھیں، پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے ، اس خواہش کو کمزوری مت سمجھنا مودی سندھ طاس معاہدے پر کبھی سوچنا بھی نہیں، آپ سمجھتے تھے کہ اس علاقے کے تھانیدار ہے یہ جھوٹا تاثر ختم ہوگیا، مربوط ڈائیلاگ ہوگا، وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تاریخ گواہ رہے گی کیسے چند گھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی بلاجواز جارحیت کو خاک میں ملایا، بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ...
کرد عسکریت پسند تنظیم ’ پی کے کے‘ کی تحلیل کے بعد ترکیے نے قانونی اور تکنیکی اقدامات پر نظریں مرکوز کرلی ہیں تاکہ 4 دہائیوں سے جاری شورش کو مکمل ختم کیا جاسکے۔ کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) نے مسلح جہدوجہد 1984 میں شروع کی تھی، جس سے ترکیے میں ایک تنازعہ شروع ہوا، اس تنازعے میں 40 ہزار سے زیادہ انسانی جانیں ضائع ہوئیں، اس تنظیم نے پیر کے روز اپنی مسلح جہدوجہد ترک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تنظیم کی تحلیل کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ترک انٹیلیجنس چیف کا 13 سال بعد شام کا دورہ، تاریخی مسجد میں نوافل ادا کیے بدھ کے روز ترکیے کے صدر صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ ’جو...
سام سنگ کے خریداروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایس 25 ایج کی پری بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ جدید ڈیوائس 13 مئی 2025 کو عالمی سطح پر متعارف کرائی گئی ہے جو ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ کئی ممالک میں اس ڈیوائس کی پری بکنگ شروع ہو گئی ہے اور متحدہ عرب امارات میں خریدنے کے خواہشمند افراد 29 مئی تک اس کی پری بکنگ کروا سکتے ہیں۔ یواےای میں 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4,299 درہم اور 512 جی بی ویرینٹ 4,799 درہم سے ہے۔ پری آرڈر پروموشن کے حصے کے طور پر، خریدار جو 512GB ماڈل ابھی اور 29 مئی کے درمیان بک کریں...
اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور اسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدرِ پاکستان نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا: “ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ پوری قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستانی قوم نے دشمن کی جارحیت کا...
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے 19 مئی کو شیڈول اجلاس کا ایجنڈا تبدیل کردیا گیا ہے، اجلاس میں صرف بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا معاملہ زیر غور ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کی نامزدگیوں کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ، پشاور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے نام جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کے 19 مئی کو بلائے گئے اجلاس میں چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ مؤخر کردیا گیا ہے، اجلاس میں چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر غور نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس علی باقر نجفی سپریم کورٹ کے جج اور شوکت صدیقی جوڈیشل کمیشن کے رکن بن گئے اب19 مئی کو...

بھارت کی تھانیداری ختم کردی، دوبارہ جارحیت کی تو ایسا جواب دیں گے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت نے دوبارہ جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان ایسا جواب دے گا، جس کا اس نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔ پسرور کینٹ کے دورے کے موقع پر افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارت سے جو جنگ لڑی اور جیتی اس پر کتابیں لکھی جائیں گی، میں تینوں مسلح افواج کی قیادت اور جوانوں کو مادر وطن کی حفاظت پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے دشمنوں کے ہوش ٹھکانے لگا دیے ہیں، بھارت کی جانب سے اگر دوبارہ مہم جوئی کی گئی تو ہمیں پھر بھی تیار پائےگا، ہم امن اور جنگ دونوں کے لیے...
مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستانی سفیر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر پر عمل درآمد اہم ہے، لیکن اصل مسئلے...
دبئی : آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔ جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ انہیں اس بات اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی کہ آئی ایل...
لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھر میں ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو اور موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہیں۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، ہیلتھ، ٹرانسپورٹ، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا۔ 15 مئی سے 19 مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں درجہ حرارت بڑھنے اور ہیٹ ویو کے خدشات ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے...
حال ہی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جب برطانیہ کے شہر ڈیون سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ انجینئر اور اسکائی ڈائیونگ کے شوقین کیسی فلے نے 14,000 فٹ (تقریباً 4,267 میٹر) کی بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت اپنا iPhone 13 Pro Max حادثاتی طور پر گرا دیا۔ یہ فون ان کی ونگ سوٹ کی فرنٹ جیب سے اس وقت نکل گیا جب وہ طیارے سے چھلانگ لگا رہے تھے۔ اس واقعے کی ویڈیو ان کے ہیلمٹ پر نصب GoPro کیمرے نے ریکارڈ کی۔ شروع شروع میں فلے کو لگا تھا کہ انہوں نے فون طیارے میں ہی چھوڑ دیا ہے۔ بعد میں جب فون طیارے میں نہیں ملا تو انہوں نے "Find My iPhone" ایپ کے ذریعے اس کا...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی نازک ہے، امریکی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی کم ہوئی پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے،مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے امریکا اور عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا. ان خیالات کااظہار انہوں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے سفارتخانے میں ملاقات کے موقع پر کہی سینیئر سویلین اور فوجی افسران پر مشتمل وفد کے ساتھ امریکا کے نیئر ایسٹ ساتھ ایشیا سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سینیئر افسران بھی موجود تھے.(جاری ہے) رضوان...
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی نازک ہے، امریکی مداخلت سے پاک بھارت کشیدگی کم ہوئی۔انہوں نے یہ بات نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد سے سفارتخانے میں ملاقات کے موقع پر کہی۔سینئر سویلین اور فوجی افسران پر مشتمل وفد کے ساتھ امریکہ کے نیئر ایسٹ ساو¿تھ ایشیا سینٹر فار سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کیلئے رضوان سعید شیخ نے امریکی مداخلت کو سراہا اور کہا کہ موجودہ جنگ بندی نازک ہے۔جموں و کشمیر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لئے امریکہ سمیت، عالمی برادری کو مسلسل کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بھارت پر واضح کیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک-بھارت تعلقات پر اپنی ’ثالثی پالیسی‘ کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی قائم رہے گی اور ساتھ ہی حریف ممالک پاکستان اور بھارت کو ساتھ ڈنر کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے امریکا دونوں ممالک کے رہنماؤں کو عشائیہ پر اکٹھا کرلے، جہاں وہ باہر جا کر ایک ساتھ اچھا کھانا کھائیں، کیا یہ اچھا نہیں ہوگا؟ امریکی صدر کے اس بیان کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔ نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ جو کچھ مودی کے ساتھ ہوا ہے اس کے بعد لگتا نہیں ہے کہ مودی شہباز شریف کا سامنا کرپائے گا؟...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ مودی اس وقت شدید غصے میں ہے ،وہ انتقام کے چکر میں پھر حماقت کریگا اسلئے فورسز اور قوم کو الرٹ رہنا ہوگا اور اپنے اندر اتحاد قائم رکھیں۔ اڈیالہ جیل میں اپنی بہن علیمہ خان سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فورسز کو الرٹ رہنا ہوگا، مودی پاکستان سے سخت نفرت کرتا ہے وہ اس وقت سخت غصے میں ہے جسکی وجہ سے انتقام کیلئے وہ دوبارہ کوئی حماقت کریگا۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے موجودہ حالات پر گفتگو کی، بانی کو ہم نے بتایا پاکستانی قوم بہت خوش ہے۔ Post Views: 2
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کو جوائنٹ وینچر پر چلانے پر غور کر رہی ہے۔ یہ تاریخی ہوٹل بہترین مقام پر واقع ہے اور نیویارک میں ایسی منفرد عمارت کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ خواجہ آصف نے واضح کیا کہ 19 منزلہ عمارت کے 2 داخلی راستے ہیں اور اسے مرکزی حیثیت حاصل ہے، لہٰذا اسے بیچنے کے بجائے شراکت داری کے ماڈل پر چلانا زیادہ مفید ہوگا، تاکہ اس سے طویل المدتی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔ ہوٹل کی فروخت سے وقتی مالی فائدہ یا کسی قرض کی ادائیگی ممکن ہے، لیکن حکومتی ترجیح اس اثاثے سے مستقل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ پر بھارت کو خبردار کردیا۔ میڈیا انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان واضح کر چکا سندھ طاس معاہدے سے چھیڑ چھاڑ، پاکستان کے پانی کا رخ موڑنا یا اسے روکنے کی کوشش اقدامِ جنگ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی برابری اور دفاعی توازن ثابت کردیا، اب مثبت اندار میں آگے دیکھنا چاہیے، جامع مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوموں کو زندگی میں سنجیدہ فیصلے کرنا پڑتے ہیں، جیسے ہم نے 9 مئی کی رات کیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے ہی بھارت سے جامع...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا۔روز نامہ امت کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائےگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد تعطل کا شکار ہونے والی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز 17 مئی سے ہو رہا ہے۔ کراچی کنگز اس دن اپنی مہم کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی سے مقابلے سے کرے گی۔ کراچی کنگز اپنا اگلا اور پہلے راؤنڈ کا دسواں و آخری میچ اسی مقام پر 19 مئی کو دفاعی چیمپین اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔ پلے آف کا شیڈول کے تحت کوالیفائر 21 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں طے ہے۔ ایلیمینیٹر ون 22 مئی اور ایلیمینیٹر ٹو اگلے روز 23 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم 25 مئی کو ہونے والے فائنل کا بھی میزبان ہوگا۔

سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں مزید اضافہ ہوگا ، چیئرمین سی ڈی اے
سی ڈی اے ہسپتال میں بھرتیاں مکمل میرٹ پر کیں، جسکی وجہ سے مریضوں کے علاج و معالجہ اور دیکھ بھال کے معیار میں مزید اضافہ ہوگا ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد نے دوسرے او بیسٹی اور روبوٹک سرجری ویک کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا۔ جسکے مہمان خصوصی چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا تھے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے ڈاکٹرز کی بھرتیاں خالصتا میرٹ کے بنیاد پر کی ہیں، جو نہ صرف سی ڈی اے کیلئے فخر کی بات ہے بلکہ اس سے مریضوں کی دیکھ بھال...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب---فائل فوٹو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کے ہر شعبے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، غیر ضروری تحفظ کے دور کا خاتمہ ضروری ہے۔وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس کی قیادت پاکستان بزنس کونسل کے سابق چیئرمین شبیر دیوان نے کی۔ ملاقات میں حکومت کے ٹیرف میں اصلاحات کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔ بھارت سے کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا مالی اثر نہیں پڑیگا، وزیر خزانہ لندنوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ... اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ برآمدات پر مبنی ترقی ترجیح ہے، یہی معاشی استحکام کےلیے واحد قابل عمل راستہ ہے، پیداوار...
بجٹ کی تیاریاں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا۔ پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائےگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی...
آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کا چیلنج، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل بروز بدھ کوہوگا۔پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 23 مئی تک ہوں گے، آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات چیت ہوگی، پاکستان کی طرف سے ٹیکس آمدنی اور نان ٹیکس آمدنی پر بریفنگ دی جائیگی، آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا۔بجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے، تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی گئیں۔ صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، شعبہ صحافت اور اکیڈیمیا کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ عظمیٰ بخاری (صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب) پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔ ہمارے میڈیا نے جس بہترین اور ذمہ دارانہ انداز میں رپورٹنگ کی اس سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ بہتر ہوئی ہے۔ ہماری ملکی تاریخ میں صحافیوں نے اہم کردار ادا کیا ہے جو خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ میں آزادی صحافت کے لیے قربانیاں دینے والے صحافیوں کے بلند درجات کیلئے دعا گو ہوں۔ پنجاب ایک پرامن صوبہ ہے، یہاں صحافیوں کی...
آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آئندہ مالی سال کا بجٹ 2 جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہے ،اس حوالے سے 850سی سی تک کی چھوٹی اور 1801سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5سے 30 فیصد تک...
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ چینی صدر شی جن پھنگ نےروس کا گیارہواں کامیاب دورہ کیا ہے ۔ صدر شی نے تقریباً 20 دو طرفہ اور کثیر الجہتی سرگرمیوں میں شرکت کی، جس نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ چین-روس تعلقات مضبوط ہیں، دوسری جنگ عظیم کی فتح کی کامیابیوں کو چیلنج نہیں کیا سکتا اور دنیا کو انصاف کی ضرورت ہے۔اتوار کے روز صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے وانگ ای کا کہنا تھا کہ اس دورے کی سب سے اہم سیاسی کامیابی دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان جدید دور میں چین روس جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لئے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط ہیں ، جس نے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کیا ہزاروں سال سے جاری مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ نہ صرف سفارتی سطح پر تعاون بڑھایا جائے گا بلکہ دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی بہتر کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو ختم کرنے میں امریکا نے کلیدی کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کو ایک میز پر لا کر جنگ بندی پر آمادہ کیا۔ اس حوالے سے ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام...
پاکستان نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے پرامن حل کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری اس کی اہم جنگ سے توجہ ہٹانا نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ وسیع عالمی استحکام کے لیے بھی خطرناک ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے اعلان کے بعد جاری کردہ وزارت خارجہ کے بیان میں متنبہ کیا گیا کہ 2 جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان خطرناک تصادم بین الاقوامی برادری کی طرف سے ایک جامع تشخیص کا متقاضی ہے۔ پاکستان کے وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کو موثر جواب دے کر اس کے چاروں شانے چت کر دیے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے شدید ردعمل پر بھارت شدید دباؤ میں اگیا تھا،اسے بالکل یقین ہی نہیں تھا کہ پاکستان ایسا جواب دے سکتا ہے مگر ہمارے شاہینوں نے مودی سرکار کے تمام خواب چکنا چور کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے تین دن کی کاروائیوں کے جواب میں صرف ایک گھنٹے میں ان کے ملٹری انسٹالیشن کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سیز...
اسلام آباد:سابق مشیرقومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر قومی سلامتی امور لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ نے کہا کہ جنگ بندی کے نتیجے میں بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر اپنا یکطرفہ فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی کارروائیاں بھی بند کرنی ہوں گی۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ پاک افواج نے آج دشمن کو سبق سکھا دیا کہ ہر دفعہ منہ اٹھاکر پاکستان کی طرف نہیں آنا۔ پاکستان کا جواب خطے کی صورتحال اور مودی کے مستقبل کو بدل کر رکھ دے گا۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم کا کہنا...
ابو ظہبی / لاس اینجلس : معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی نے ابو ظہبی میں اپنے پہلے تھیم پارک "ڈزنی لینڈ ابو ظہبی" کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، جو مشرق وسطیٰ، افریقہ، بھارت اور ایشیا سے آنے والے سیاحوں کے لیے تفریح کا نیا مرکز ہوگا۔ یہ نیا ریزورٹ یاس آئی لینڈ پر مقامی کمپنی میرال کے اشتراک سے تعمیر کیا جائے گا، جہاں پہلے ہی فراری ورلڈ، سی ورلڈ اور وارنر برادرز ورلڈ جیسے مشہور تفریحی مقامات موجود ہیں۔ ڈزنی کے سی ای او رابرٹ ایگر نے کہا: "ڈزنی لینڈ ابو ظہبی ایک ایسا مقام ہوگا جہاں ڈزنی کی جادوئی دنیا اور اماراتی ثقافت کا حسین امتزاج پیش کیا جائے گا۔" یہ پارک دنیا میں ڈزنی کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہاہے کہ بھارت نے ہی پہل کی تھی اور اب کشیدگی کم کرنی ہے تو اسے ہی پیچھے ہٹنا ہوگا ۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے ، بھارت نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ، بھارت نے خود ہی امرتسر کو نشانہ بنایا ۔ پہلگام واقعہ سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے ، ہم نے مشترکہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی ، پہلگام پاکستان سے 200 کلومیٹر دور ہے ۔ پاکستان اگلے لیول کیلئے بھی تیار لیکن کیا واقعی نیوکلیئر باڈی کی میٹنگ بھی طلب...
سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہیے، اعظم نذیر تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، سیاسی ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہئے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم ملک کی سرحدوں اورعوام کا دفاع کرنا جانتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں قوم کو یک زبان ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بطور اپوزیشن لیڈر بھی کہا تھا آئیں مل کر ملک کو ٹھیک کریں، وزیراعظم نے فلور آف ہاوس کہا میثاق معیشت کریں اور ملکی معیشت کا پہیہ تیز کریں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاست ایک دوسرے...
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوے وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ادارے مضبوط ہوتے ہیں تو ملک بھی مضبوط ہوتا ہے، جنگ ہمیشہ جوش اور جذبے کے ساتھ ساتھ حکمت سے بھی لڑی جاتی ہے، افواج پاکستان نے جرات کے ساتھ دانشمندی کا بھی مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سیاست میں سے تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، سیاسی ہم آہنگی کی بھی بات ہونی چاہئے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم ملک کی سرحدوں اور عوام کا دفاع کرنا جانتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں قوم کو یک زبان ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بطور اپوزیشن لیڈر بھی کہا تھا آئیں مل کر ملک کو ٹھیک کریں،...
لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے سربراہ کا کہنا تھاکہ اللہ کے نزدیک بڑائی کا معیار تقوی ہے، انسان کا رابطہ جتنا اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ہی اس کا معیار بلند ہوگا، آپ میں سے ہر کوئی اپنی رعیت کا مسئول ہے، اسلام کے نام پر بننے والے پاکستان نے ہمیشہ قائم رہنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اللہ کے نزدیک بڑائی کا معیار تقوی ہے۔ انسان کا رابطہ جتنا اللہ سے مضبوط ہوگا اتنا ہی اس کا معیار بلند ہوگا۔ آپ میں سے ہر کوئی اپنی رعیت کا مسئول ہے جتنے لوگوں کی مسئولیت آپ کے ذمہ ہے۔...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی ذرائع کے مطابق اس رقم میں ایک ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسیلیٹی جبکہ 1.3 ارب ڈالر ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلیٹی کے تحت دیئے جائیں گے منظوری کے بعد ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جائے گی جبکہ باقی رقم آر ایس ایف پروگرام کے تحت مختلف اقساط میں پاکستان کو ملے گی ای ایف ایف پروگرام کی مدت 37 ماہ جبکہ آر ایس ایف کی مدت 28 ماہ مقرر کی گئی ہے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں موجودہ قرض پروگرام کا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ ایک ’’تاریخی‘‘ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جو ان کی جانب سے دنیا بھر میں عائد کردہ نئے ٹیرف کے بعد کسی ملک سے پہلا معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی گوشت، اسٹیل، ایلومینیم اور زرعی مصنوعات کو برطانیہ کی منڈیوں تک وسیع تر رسائی حاصل ہو گی، جبکہ برطانوی کاروں پر کچھ امریکی ٹیرف کم کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران اس معاہدے کا اعلان کیا۔ اسٹارمر نے بھی اسے “تاریخی دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اتحادی افواج کی نازی جرمنی پر فتح کے 80 ویں دن کی مناسبت سے ایک یادگار موقع پر ہوا۔...
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔ بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مریم نواز نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور دیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت...
مشہور اداکار اور پروڈیوسر نبیل ظفر نے جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل ظفر نے بھارتی جنگی جنونیوں اور انتہا پسندوں کو آئینہ دکھایا اور خطے میں امن کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ جب ہوتی ہے، انسانیت ہارتی ہے، سرحد کے دونوں جانب معصوم لوگ جان سے جائیں گے اگر یہ معاملہ بگڑ گیا۔ اداکار نے مزید کہا کہ یورپ نے سیکڑوں سال لڑنے کے بعد سمجھا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت کو بھی یہ بات سمجھنے کی ضرورت ہے، ہر بار جب الیکشن آتا ہے تو اپنے ہی...
ایسا سوچنا بھی نہیں چاہیے تھا کہ پاکستان حملے پر جوابی ردعمل نہیں دے گا، سفیر رضوان سعید WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا کہنا ہے کہ ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے تھی کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، اب تک ہم نے جو کارروائی کی ہے وہ اپنے حق دفاع میں کی ہے۔ سی این این کے معروف اینکر جیک ٹیپر کو انٹرویو کے دوران سفیر پاکستان نے بھارتی الزامات اور جارحیت کے جواب میں پاکستانی نکتہ نظر اور قوم کے جذبات کی بھرپور اور دوٹوک نمائندگی کی۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پہلگام کے واقعے اور دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان حالیہ لڑائی کے بعد پاکستان بھارت کے مقابلے میں مضبوط، فاتح اور عملی حکمت عملی کے لحاظ سے بہتر ثابت ہوا ہے۔ بھارتی لڑاکا طیاروں بالخصوص دو رافیل طیاروں کو کامیابی سے مار گرائے جانے کے واقعے نے بھارت کی سیاسی اور دفاعی اسٹیبلشمنٹ کو زبردست دھچکا پہنچایا ہے۔ بظاہر بھارت اس وقت بے چینی کے عالم میں ہے اور عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کر رہا ہے اور سفارتی محاذ پر ایک بند گلی میں پھنس چکا ہے، اور اب وہ جواباً پاکستان کو پریشان کرنا چاہ رہا ہے۔ لیکن ہمیں اس جال میں پھنسنا نہیں چاہئے۔ جیسے جیسے بھارت کی طرف سے ڈرون...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کو ایسا سوچنا ہی نہیں چاہیے کہ حملہ ہوگا اور پاکستان خاموش رہے گا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت جارحیت کا مظاہرہ قابلِ مذمت ہے، کیا دنیا ایک ایسی مثال قائم کرنا چاہتی ہے کہ بغیر کسی ثبوت ایک خودمختار ملک کے خلاف کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی امن کے تناظر میں ایسی مثالیں قائم کرنا پر خطر ہوگا، گزشتہ تین راتوں سے بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، پاکستان نے صبر...

کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا،خمیازہ بھگتنا ہوگا‘ مریم نواز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اورلاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی...

بٹھنڈہ میں طیارہ گرا تو عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ آپ کو بھی اپنے شاہینوں پر فخر ہوگا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی شمالی ریاست پنجاب کے ضلع بٹھنڈہ میں بدھ کی رات ایک نامعلوم طیارہ گرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ عینی شاہدین اور ایک مقامی سرکاری اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ یہ واقعہ اکلائن کلاں گاؤں میں پیش آیا، جو اسی وقت کے آس پاس ہوا جب پاکستان نے پانچ بھارتی لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔بھارتی حکومت نے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ ایک کسان نے سی این این کو بتایا "رات تقریباً 1:15 بجے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی۔ باہر نکلے تو ایک نامعلوم طیارہ زمین پر گرا پڑا تھا، اور اس سے چنگاریاں نکل رہی تھیں۔ اس...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا، اسے حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی، متعلقہ علاقوں میں انتظامی...
کل رات ہمارے شاہینوں نے فضاؤں میں طوفان برپا کردیا، جو طیارے بھارت کا غرور تھے ، وہ اب راکھ اور نشان عبرت بن چکے ہیں، پاکستانی پائلٹس نے شجاعت سے دشمن کے جہازوں کے پرخچے اڑا دیے پاکستان نے دشمن پر اپنی برتری ایک بار پھر ثابت کردی ہے ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور ہر سپاہی کو سلام پیش کرتا ہوں، 24 کروڑ پاکستانیوں کو اپنی افواج پر فخر اور ناز ہے ،شہباز شریف کا قوم سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت نے گزشتہ رات جارحیت کر کے فاش غلطی کی ہے ، اسے اس کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا۔قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل رات...
پاکستان کے فنڈنگ جائزے پر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا۔ ترجمان آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان آئی ایم ایف نے پاکستان بھارت کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان پُرامن حل اور کشیدگی میں کمی کی امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ذریعے پاکستان کے معاشی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔ Post Views: 2
آزاد جموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور نے انٹر کے 7 سے 10 مئی تک کے امتحانات ملتوی کردیے، نیا شیڈول 9 مئی کو جاری کیا جائے گا۔ لاہورمیں بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری بورڈ کے امتحانات اور پریکٹیکل آج سے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ 7 مئی کو ملتوی پرچے اور میٹرک کے پریکٹیکلز کے شیڈول کا اعلان بعد میں ہوگا۔ Post Views: 3
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے قرضوں کا ازسر نو جائزہ لینے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو طلب کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں اصلاحاتی ایجنڈے کو مؤثر طور پر نافذ کیا جائے تو یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو سکتا ہے، محمد اورنگزیب آئی ایم ایف کی جانب سے جاری بیان کےمطابق ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 9 مئی کو معمول کے مطابق ہوگا۔ جس میں پاکستان کے قرض پروگرام کا جائزہ لیا جائےگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم پُرامید ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہو جائےگی، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری تنازعے کا پُرامن حل نکلے۔ دوسری جانب وزارت خزانہ...