2025-10-08@23:26:47 GMT
تلاش کی گنتی: 5632

«مسئلہ کشمیر کو حل»:

(نئی خبر)
    تہران: ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) سے تعاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ اعلان ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی جانب سے کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیوں کو ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔  ایران کا مؤقف ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے نئی پابندیوں کے باعث اب آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔ اگرچہ ایران نے تعاون ختم کرنے کا باضابطہ وقت نہیں بتایا، تاہم ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں نئی کشیدگی کو جنم دے سکتا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ...
    اسلام آ باد: اسلام آبادہائی کورٹ نے پمز اسپتال شعبہ ایمرجنسی کے ریگولر ڈاکٹرزکے دوبارہ ٹیسٹ اور انٹرویوز کے معاملے پر وفاقی وزارت صحت کو مزید کسی اقدام سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے ڈاکٹر شرجیل ظہیر اور ڈاکٹر سعدیہ نثار کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ان کو 2012 میں ریگولر کر دیا گیا تھا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاران کے مطابق ریگولرائزیشن کے 13 سال بعد کہا گیا کہ بھرتی درست نہیں لہٰذا ٹیسٹ اور انٹرویو دیاجائے، وکیل کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ1973کی دفعہB-11 کے مطابق ریگولرملازمین سے ٹیسٹ وغیرہ...
    مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کے ساتھ کسی قسم کے باہمی تعلقات یا بات چیت کا کوئی امکان نہیں ہو سکتا۔ لندن میں اوورسیز کنونشن سے خطاب میں انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے بغیر پاک-بھارت تعلقات استوار ہو سکتے ہیں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کو آپریشن بنیان مرصوص میں حاصل ہونے والی فتح نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی عزت میں اضافہ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن ادارے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد نے ملاقات کی- ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کے وفد کی سربراہی جرمن پیڈریاٹرک آنکالوجسٹ اور نیوروآنکالوجسٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے کی۔ ڈاکٹر سٹفن مائیکل نے پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب کوابلیشن کینسر ٹریٹمنٹ متعارف کرانے والاریجن کا پہلا صوبہ ہے۔ لاہورمیں پنجاب کا سب سے بڑا اورجدید ترین نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں کینسر کے علاج کیلئے ہوپ چلڈرن کینسر سینٹر کی معاونت کو سراہا جائے گا۔ پیڈریاٹرک آنکالوجی کیلئے جرمنی کی جدید ٹیکنالوجی کا خیرمقدم کریں گے۔ کینسر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک(آن لائن)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روا سلامتی کونسل میں ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (اے پی پی) دہلی ہائی کورٹ کے دو ٹربیونلز نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں عوامی ایکشن کمیٹی اور سینئر حریت رہنما مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر پابندی کے بی جے پی حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین آزادی پسند تنظیمیں ہیں جو کل جماعتی حریت کانفرنس کا حصہ ہیں اوریہ تنظیمیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے لئے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہی ہیں۔جسٹس سچن دتا کی زیر صدارت دونوں ٹربیونلز نے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون ”یو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے اپنی بیٹی کو میڈیا کیمروں کے سامنے سروائیکل ویکسین لگوا نے کے بعد کہا ہے کہ ویکسین سے متعلق بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ۔تیس سالہ سیاسی کیرئیر میں میں کبھی اپنی فیملی کو منظر عام پر نہیں لایا لیکن آج قوم کی ہر بیٹی کی جان کو محفوظ بنانے کیلئے میں نے اکلوتی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ویکسین مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام ٹائمز: انصاراللہ کی کارروائیاں صیہونی رجیم کی سپلائی چین میں خلل ڈالنے پر مرکوز ہین، جو ایک کامباب حکمت عملی کی علامت ہے، جس سے اسرائیل کی اقتصادی اور لاجسٹک کمزوریوں کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ مقامی ہتھیاروں اور بحری گوریلا حکمت عملی پر انحصار کرتے ہوئے، ان کارروائیوں کے ذریعے نہ صرف اہم بندرگاہوں جیسے ایلات، حیفہ اور اشدود کو بند کر دیا گیا ہے بلکہ اسرائیل کی انشورنس اور شپنگ کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقتصادی رپورٹوں کے مطابق بحیرہ احمر کے ذریعے عالمی تجارت میں 12 فیصد تک رکاوٹ پیدا ہونے کی وجہ سے اسرائیلی معیشت پر غیر معمولی دباؤ ہے، جس سے صیہونی حکومت کو اپنے بحری جہازوں کو چلانے کے...
    اسلام ٹائمز: امریکی تجزیہ کار نے کہا کہ اسرائیل کا پہلا مقصد ایران کو کمزور کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسری چیز جو اسرائیلی چاہتے ہیں وہ فلسطینیوں کو عظیم تر اسرائیل سے نکالنا ہے، وہ فلسطینیوں کو غزہ اور مغربی کنارے سے نکالنا چاہتے ہیں۔ یہ ان کا دوسرا ہدف ہے۔ تیسرا ہدف یہ یقینی بنانا ہے کہ ان کے تمام پڑوسی کمزور ہوں۔ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لبنان اور شام دوبارہ کبھی متحد ملک نہ بنیں، اس طرح اسرائیل کے لئے پڑوس میں کبھی کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے مؤقف کے بارے میں کہا کہ انھوں نے ایران کے ساتھ جو کچھ کیا یا کرنے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی 20ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں گروپ بی کے سپر فور مرحلےکے دبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ داسن شناکا 63 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوشل مینڈس نے 34 ، نسانکا نے 22 اور آسالنکا نے 21 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحما ن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش نے 169 رنز کا ہدف دلچسپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 169 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے، داسن شناکا نے 64 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس 34، پتھم نسانکا 22، کپتان چریتھ اسالانکا 21، کوشل پریرا 16، کامل مشرا 5، ونندو ہسارنگا 2 اور کمنڈو مینڈس 1 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کے مستفیض الرحمٰن نے 3، مہدی حسن نے 2 اور تسکین احمد نے 1 سری لنکن کھلاڑی کو پویلین بھیجا جبکہ 1 کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔یہ میچ...
    نیویارک:۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سلامتی کونسل میں ایران پر 2015ءکے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔  پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار رہیں گی۔ مبصرین...
    سیاسی تجزیہ کار وائل امین نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے عملی طور پر جنوبی شام پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور احمد الشعراء (جولانی) کا اس علاقے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کی جارحیت اور قبضے کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے مقامی نیوز نیٹ ورک نے خبر دی ہے کہ گولان کی پہاڑیوں کو صیہونی حکومت کے حوالے کرنے سے شامی شہری غیر مطمئن اور ناراض ہیں۔ العہد نیوز نیٹ ورک نے اپنی ایک رپورٹ میں شامی سرزمین پر اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور قبضے میں توسیع کے بارے شامی عوام میں تشویش کا ذکر کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے اپنی...
    اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کو حوالات دکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ایسے افراد کی گاڑی بھی بند ہوگی اور انہیں ضمانت بھی نہیں ملے گی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات اور گرفتاریاں ہونگی، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیوٹ ہو یا سرکاری بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضع احکامات جاری کردئیے گئے ہیں...
    کراچی جنوبی کی کنزیومر کورٹ میں مقامی ہوٹل میں قمیض شلوار پہن کر آنے والوں پر پابندی کے کیس میں درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے۔عدالت کے مطابق درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ 2 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں اپنے مؤقف اپنایا کہ ہوٹل مالک کے وکیل کے اعتراضات بے بنیاد ہیں، جب ٹرائل شروع ہو گا تو تمام شواہد پیش کریں گے، سروس دینے سے انکار کی شکایت کنزیومر ایکٹ کے تحت سنی جاسکتی ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ ہم قمیص شلوار والے گاہک کو سروس نہیں دے سکتے۔درخواست گزار کے وکیل نے...
    پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار میں اگلے 12 سے 18 ماہ میں تیزی آنے کی توقع ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی کہ پاکستان آئندہ 12 سے 18 ماہ میں تین نئی سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔ وزارت کے حکام کے مطابق نئی سب میرین کیبلز پاکستان کو براہ راست یورپ سے جوڑ دیں گی جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہوگا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے سیکرٹری ضرار ہاشم خان نے کہا کہ یہ منصوبے بینڈوڈتھ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کریں گے اور صارفین...
     وفاقی حکومت نے گیس کنیکشنز کے حصول کے لیے ڈیمانڈ نوٹس کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لیے اہم فیصلہ کر لیا۔وزارت پیٹرولیم نے اس حوالے سے گیس کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ جن صارفین نے پہلے سے ڈیمانڈ نوٹ کی ادائیگی کر رکھی ہے، ان کیلئے ایک بڑی سہولت کے طور پر فیصلہ کیا گیا کہ وہ اب فرق کی رقم اور سکیورٹی فیس جمع کرا کر اس نئی پہل کے تحت آر ایل این جی کنکشن کے اہل ہو سکیں گے۔اس حوالے سے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں گھریلو صارفین کو ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی)...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء احتجاج کے دوران وکیل انتظار حسین پنجوتھہ اور صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ ہاتھا پائی کی بھی کوشش کی گئی۔ صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر وکلا نے واجد گیلانی کے خلاف کچھ کیا ہوتا تو میں انہیں معاف کر دیتا، چونکہ یہ حملہ بار کے صدر اور سیکرٹری پر تھا اس لیے کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر نے انکے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ واجد گیلانی نے کہا کہ ہم کسی جج کی پراکسی نہیں ہیں،...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 حاضر سروس ججز نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ اس بار معاملہ عجیب ہے۔ ججز خود انصاف مانگنے جا پہنچے ہیں۔ پٹیشن پڑھ کر لگتا ہے جیسے معزز ججز نے اپنی ہی عدالت پر مقدمہ کر دیا ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیف جسٹس بنچ بناتا ہے، روسٹر جاری کرتا ہے، کیسز ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیج دیتا ہے۔ یہ سب کچھ ان قواعد کے تحت ہونا چاہیے جن پر تمام ججز نے متفقہ طور پر دستخط کیے ہوں، نہ کہ صرف چیف جسٹس کے ذاتی صوابدید پر۔ پٹیشن کا آغاز ہی ایک تلخ اعتراف سے ہوتا ہے: ‘judges are not meant to be litigants… but these are...
    اسلام آباد میں وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان اہم ملاقات میں گندم کی پیداوار بڑھانے اور کسی بھی صورت گندم درآمد نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ ملاقات وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی رانا تنویر کے درمیان ہوئی جس میں چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ اور معاون خصوصی برائے خوراک جبار خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ درآمد پر انحصار کرنے کے بجائے مقامی کاشتکاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور معاونت کی جائے گی تاکہ ملک میں گندم کی پیداوار میں اضافہ ہو۔ ساتھ ہی اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ گندم کے حوالے سے ایک نیشنل پالیسی صوبوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-08-2 کوہاٹ (آن لائن) کوہاٹ کے ٹرائبل سب  ڈویژن درہ آدم خیل میں ریسکیو آپریشن کے دوران کوئلہ کان میں دبنے والے ریسکیو 1122 کے دو اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کان میں پھنسے مزدور کو بچانے کے لیے ریسکیو اہلکار کان میں اترے تھے کہ اچانک بارش کا پانی کان میں بھر گیا، جس کے باعث دونوں اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ بعدازاں مزید ٹیموں کی مدد سے دو اہلکاروں اور ایک مزدور کی لاشیں کان سے نکالی گئیں۔شہید اہلکاروں روح الامین اور صلاح الدین کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی، جہاں ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈائریکٹر جنرل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے شہر پیٹروپاولوسک کامچاتسکی اور گرد و نواح میں شدت کا 7.8 کا زلزلہ آیا جس نے پورے علاقے میں سونامی کا خطرہ پیدا کر دیا۔ زلزلہ زمین کی سطح سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جو کہ اسے انتہائی خطرناک بناتا ہے۔ زلزلے کے بعد پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کی جانب سے الاسکا کے الیوٹین جزائر کے لیے سونامی ایڈوائزری جاری کی گئی جو بعد میں خطرے کے ختم ہونے پر واپس لے لی گئی۔ تاہم روس کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی لہریں کسی بھی وقت ٹکرا سکتی ہیں، جس کے باعث مقامی حکام نے ساحلی آبادی کو بلند مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع ابلاغ کے...
    نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعہ کو سلامتی کونسل میں ایران پر 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت اقتصادی پابندیوں میں نرمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی، تاہم یہ قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں 4 ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی۔ اس کے علاوہ 2 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، پاکستان، چین، روس اور الجزائر نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ سلامتی کونسل کے فیصلے کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیاں بدستور برقرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) چیئرمین یوسی 4 کریم بخش نے بلدیہ کے تفریحی پارک میں غیر قانونی تعمیرات کی آڑ میں قبضے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا عدالتی فیصلہ آنے کے باوجود مافیا کی طرف ملیر میں موجود سعودیہ فیملی پارک پر قبضے کی مزید کوششوں کو جماعت اسلامی برادشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا عوام ہمارے ساتھ ہے۔اور ہم پْرامن و قانونی جدوجہد سے مافیا کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر دم لیں گے۔اس موقع پر چیئرمین محلہ کمیٹی نسیم ھادی نے عوام کے تفریحی پارک کو بچانے کی کامیاب جدوجہد پر جماعت اسلامی کے ماڈل ٹاؤن چیئرمین ظفر خان۔یوسی چیئرمین کریم بخش۔وائس چیئرمین بلیغ الدین۔وارڈ کونسلر محمد آصف کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر...
    کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس برانچ اور ٹریننگ یونس چانڈیو نے اندرون سندھ قائم تمام ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے ڈی ایس پیز کو بذریعہ خط آگاہ کیا ہے کہ ستمبر 2024 سے آن لائن لرننگ لائسنس کے جاری کیے جانے کے بعد اندرون سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس برانچوں کی مزید ضرورت نہیں رہی جو صرف لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کر رہی ہیں تاہم آن لائن سروس کے آغاز کے بعد ان مراکز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی یونس چانڈیو نے اس ضمن میں حیدرآباد، میرپور خاص، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر کے ڈرائیونگ لائسنس برانچز کے ڈی ایس پیز کو ہدایت دی ہے کہ رواں سال 31 دسمبر 2025 تک...
    دنیا بھر سے آئے ہوئے گورکنوں نے حال ہی میں ہنگری میں منعقدہ 8ویں بین الاقوامی قبر کھدائی چیمپئن شپ میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا جس کا مقصد نہ صرف گورکنوں کی محنت کو سراہنا ہے بلکہ اس پیشے کو نوجوانوں کے لیے پرکشش بنانا بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصر کے شہر اسوان میں قدیم چٹانی قبریں دریافت یہ منفرد مقابلہ 6 ستمبر کو منعقد ہوا جس میں 2،2 افراد پر مشتمل ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ ان کا چیلنج یہ ہوتا ہے کہ وہ 2 میٹر لمبی، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 1.6 میٹر گہری قبر 2 گھنٹوں کے اندر کھودیں اور پھر تقریباً 2.5 ٹن مٹی واپس ڈال کر خوبصورت طریقے سے قبر کا مٹی کا ڈھیر بنائیں۔...
    وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ میں وکلا احتجاج کے دوران ہاتھا پائی کا معاملہ،صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار سید واجد گیلانی کی مدعیت میں مقدمہ درج ،احتجاج کرنے والے وکلا کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا،انتظار پنجوتہ، نعیم پنجوتہ، ایمان مزاری سمیت 150افراد نامزد،متن کے مطابق ملزمان نے چیف جسٹس ھائی کورٹ اور پاک فوج کے خلاف نعرے لگائے۔وکلا کو منع کرنے پر آہنی مکوں سے حملہ کیا گیا۔تمام افراد وکلا کے یونیفارم میں ملبوس تھے۔انتظار پنچوتہ اور نعیم پنچوتہ چاقو اور چھری سے مسلح...
    بابر شہزاد تُرک : وفاقی دارالحکومت میں خدمات سرانجام دینے والے ڈینگی ورکرز کیلئے خوشخبری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے ڈیلی ویجز ڈینگی ورکرز کو مستقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے منظوری کیلئے وفاقی وزارت صحت کو پی سی فور ارسال کر دیا۔  ڈی ایچ او آفس کے تحت 500 ڈینگی ورکرز ڈیلی ویجز پر بھرتی ہیں۔ڈی ایچ او آفس پراجیکٹ کے بھی 80 غیر مستقل ملازمین ڈینگی مہم کا حصہ ہیں۔  مستقل ہونے کی صورت میں مجموعی طور پر 580 ملازمین مستفید ہوں گے۔ پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news آئی ایس پی آر اڈیالہ جیل عمران خان ملک دشمن وارننگ
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام ہائیکورٹ کا مبینہ جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے جج نے درخواست میں موقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے نہیں روکا جا سکتا، متنازع حکم نے درخواست گزار کے آرٹیکل 10-اے کے حقوق کی خلاف ورزی کی، عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں.(جاری ہے) درخواست گزار کے مطابق متنازع حکم نے جج کی بے داغ شہرت کو متاثر کیا، عدالتی خدمات کے ضائع ہونے والے وقت کی تلافی ممکن نہیں، اگر حکم معطل نہ ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا جسٹس طارق جہانگیری نے استدعا کی کہ اسلام آباد...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون 2025اب مکمل ختم ہوچکا ، آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تمام دریاﺅ ں میں اب صورتحال نارمل ہوگئی ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان کاٹھیا نے بتایا کہ سیلابی کیفیت میں جو بھی صورتحال ہوئی، اس کے بارے آگاہ کریں گے، تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ستلج میں پانی کا بہا ﺅتھوڑا سا زیادہ ہے.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ ایم فائیو موٹروے سیلابی پانی کی وجہ سے متاثر ہوئی، ایم فائیو موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جاچکا ہے، گزشتہ 48گھنٹے سے پانی...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 ستمبر ۔2025 )جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کےلئے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا گیا جبکہ سابق وزیراعظم کو عدالت پیش کرنے کے لئے درخواست بھی دائر کر دی گئی عمران خان کے وکلا نے انسداد دہشت گردی عدالت میں نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا، انسداد دہشت گردی عدالت نے چیلنج درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی، وکلائے صفائی فیصل ملک اور بیرسٹر علی بخاری دلائل پیش کریں گے.(جاری ہے) وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس دیا گیا ہے، فیصلے تک عمران خان کے ویڈیو لنک پر نہ آنے کا امکان ہے، فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ویڈیو لنک...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا ایک دوسرے سے اُلجھ پڑے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کی صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد گیلانی سے تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وکلا نے مظاہرے کے دوران شدید نعرے بازی بھی کی ہے۔واقعہ رونما ہونے پر سیکرٹری بار منظور احمد اور دیگر وکلا موقع پر پہنچ گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کا آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کچھ دیر میں نیوز کانفرنس کریں گے۔ دوسری جانب...
    طاہر جمیل:انتظامیہ کی نااہلی یا ملی بھگت؟ شہر میں درختوں کی کٹائی کے واقعات نہ رک سکے۔ ایک ہفتے کے دوران درخت کاٹنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ کینال روڈ پر گارڈن ٹاؤن کے قریب دفاتر کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر گرین بیلٹ پر لگے تنا آور درخت کاٹ دیے گئے۔ حالانکہ عدالت اور پنجاب حکومت کی جانب سے درخت کاٹنے پر پابندی عائد ہے۔ پی ایچ اے کی کمزور نگرانی کے باعث شہریوں نے درختوں کی کٹائی کو معمول بنا لیا ہے۔ گزشتہ روز بھی گارڈن ٹاؤن کے مقام پر ایک شہری نے درخت کاٹا، جبکہ چند روز قبل مغلپورہ میں بھی درختوں کی کٹائی کی گئی تھی۔ فیصل آباد ؛ گٹر میں کام کرنیوالے 3...
    پنجاب حکومت نے 27 اضلاع اور 64 تحصیلوں میں متاثرہ 3775 مواضعات میں فوری طور پر فلڈ ریلیف اور بحالی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں سیلاب متاثرین کے نقصانات کے ازالے اور بحالی آپریشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے 63 ہزار سے زائد پکے اور 3 لاکھ سے زائد کچے مکانات متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے بچاؤ: مریم نواز نے آبی ذخائر کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت کردی صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کے تعین کے لیے سروے ٹیمیں تشکیل دی جائیں...
    ویب ڈیسک : وفاقی حکومت نے مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس میں مسافر ٹرینوں کی آؤٹ سورسنگ اوپن آکشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کا اطلاق حالیہ آؤٹ سورسنگ پر بھی ہوگا۔  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سالانہ آمدن کے بینچ مارک پر نظر ثانی کی جائے گی جبکہ ریویژن کیلیے ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے، محفوظ ٹرین آپریشن یقینی بنانے کیلیے سیفٹی ڈپارٹمنٹ کو بااختیار ڈائریکٹوریٹ بنایا جائے گا جس کیلیے عملے اور افسران کی ٹرانسفر بھی کر دی گئی۔ پنجاب میں انٹرنیشنل ٹیچرز ڈے پر قابل اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دینے کا اعلان ...
    سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے متنازعہ حکم نامے کو چیلنج کرتے ہوئے اسے فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ یہ بھی پرھیں:کیسے طے کرلیا گیا کہ جسٹس طارق محمود کی ڈگری جعلی ہے؟ ڈاکٹر ریاض نے سوالات اٹھا دیے درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بیٹھے ہوئے جج کو فرائض کی انجام دہی سے روکا نہیں جا سکتا۔ متنازعہ حکم نے ان کے آرٹیکل 10-اے کے تحت منصفانہ ٹرائل کے حق کی خلاف ورزی کی اور عدلیہ کی آزادی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مزید کہا کہ متنازعہ حکم نے ان کی بے داغ شہرت کو نقصان پہنچایا ہے اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا،جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دیگر ججز بھی ساتھ آئے۔ اس موقع پر صحافی مطیع اللہ جان نے ججز صاحبان سے سوال کیا کہ آپ لوگ دو  پیٹشنر ہیں ؟اس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاہم انڈیپنڈنٹ پیٹشنربھی ہیں،سارے انڈیپنڈنٹ پیٹشنر ہیں۔ مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ اپیل آپ سب نے چیلنج کی ہے،جس پر  ججز جواب دیئے بغیر آگے چل دیئے۔ جسٹس افتخار چوہدری کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹنے کی ایک تصویر جنرل مشرف کے مارشل لاء پر بھاری پڑ گئی تھینتائج جو بھی ہوں ججز کاخود آکر اپنے کیس لڑنا ایک...
    وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ 12 سے 18 ماہ کے دوران پاکستان کو تین نئے سب میرین کیبلز کے ذریعے عالمی نیٹ ورک سے منسلک کیا جائے گا۔وزارت کے حکام کے مطابق نئے سب میرین کیبلز پاکستان کو براہِ راست یورپ سے جوڑیں گی، جس سے موجودہ محدود راستوں پر انحصار کم ہو گا اور ملک کا انٹرنیٹ انفراسٹرکچر مضبوط ہوگا، اس اقدام سے نہ صرف بین الاقوامی کنیکٹیویٹی بہتر ہوگی بلکہ آن لائن خدمات میں رفتار اور معیار میں بھی اضافہ متوقع ہے۔یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت سید امین الحق نے کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ تینوں کیبلز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جوڈیشل ورک سے روکنے کے معاملے میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس جہانگیری نے وکیل مقرر کرنے کے بجائے خود دلائل دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ جسٹس طارق محمود سپریم کورٹ پہنچے اور سائلین کے گیٹ سے کارڈ لے کر عدالت میں داخل ہوئے، ان کے ہمراہ دیگر ججز بھی موجود تھے۔ ۔‏جسٹس طارق سے اظہار یکجہتی کیلئے جسٹس بابر ستار، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس سمن رفعت امتیاز سپریم کورٹ پہنچے۔ جسٹس طارق محمود سپریم کورٹ پہنچے اور سائلین کے گیٹ سے کارڈ لے کر عدالت میں...
    پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں اور سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اس موقع پر ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے 63 ہزار 200 پکے اور 3 لاکھ...
    میری بات/روہیل اکبر مہنگائی کے اس دور میں عام شہری بری طرح متاثر ہے۔ آٹا، گھی، چینی اور بجلی کے نرخ آسمان کو چھو رہے ہیں۔ وہی پر پنجاب حکومت نے ایک اور ظالمانہ فیصلہ کرتے ہوئے اپنے سرکاری ملازمین کی پنشن اور گریجویٹی میں کٹوتیاں کر دی ہیں ۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب ایک عام سرکاری ملازم کا بجٹ پہلے ہی بری طرح ڈگمگا چکا ہے ۔اس طرح پنجاب کے چند ایک محکموں کے علاوہ کہیں بھی کسی ملازم کو وقت پر ترقی مل رہی ہے اور نہ ہی کوئی مراعات بلکہ اس بگڑی قوم کو سلجھی ہوئی قوم بنانے والے معماروں کو بھی رولا جارہا ہے ۔ہاں اس حکومت نے اپنے پیاروں کو نوازنے کے...
    راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے لیے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفیکیشن چیلنج کر دیا گیا جبکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کر دی گئی۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء نے انسداد دہشت گردی عدالت میں نوٹیفکیشن چیلنج کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے چیلنج درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ وکلائے صفائی فیصل ملک اور بیرسٹر علی بخاری دلائل پیش کریں گے۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سرکاری پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس دیا گیا ہے، فیصلے تک بانی چیئرمین کے ویڈیو لنک پر نا آنے کا امکان ہے۔ فیصل ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے ویڈیو...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے  عمران خان  کی بذریعہ ویڈیولنک پیشی کے معاملے پر   ایس اوپیز جاری کردیئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ویڈیو لنک کےذریعے حاضری سےمتعلق  ایس او پیز لاہورہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جاری کئے ہیں جس  کی کاپی اے ٹی سی کورٹ کےاندراور باہر آویزاں کردی گئی ہے۔  ایس او پیز کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی اور سماعت کے دوران کوئی بھی شخص ریکارڈنگ نہیں کر سکے گا۔ بہاولپور: ساس سے جھگڑا، خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 بچوں کو قتل کے بعد خودکشی کرلی ایس او پیر کے تحت عدالت کے اندر...
     پاکستان نے عرب دنیا کے علاقائی ادائیگی پلیٹ فارم ’بُنا‘ (Buna) سے اپنے ڈیجیٹل ادائیگی نظام کو جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس انضمام کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم (Remittances) تیز، محفوظ اور جدید طریقے سے ملک میں منتقل ہو سکیں گی۔ تاہم، فی الحال اس نظام کے ذریعے پاکستان سے رقم باہر بھیجنے (Outflows) کی اجازت نہیں ہوگی۔ انگریزی اخبار سے وابستہ رپورٹر مہتاب حیدر کے مطابق یہ فیصلہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں سامنے آیا، جس کی صدارت سید نوید قمر نے کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک، جمیل احمد، نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کا مقامی ڈیجیٹل نظام ’راست‘ (Raast) بہت تیزی سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری) حکومت سندھ نے گاڑیوں کی نئی نمبر پلیٹس کے حوالے سے اکتوبر تک دی جانے والی توسیع میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت سندھ کے اس فیصلے سے شہریوں کی تشویش میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا ہے ،کیونکہ کئی ماہ گذر جانے کے باوجود محکمہ ایکسائز شہریوں کو نئی نمبر پلیٹس دینے سے قاصر ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انہوںنے کئی کئی ماہ سے اجرک والی نمبر پلیٹس کے لیے اپلائی کیا ہوا ہے تاہم اب تک ان کو یہ نمبر پلیٹس نہیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے صوبے میں گاڑیوں کے لیے نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے اجراء کا فیصلہ کیا تھا۔اس فیصلے سے کراچی...
    ایشیا کپ 2025 کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان مقابلوں کا شیڈول جاری ہوگیا ہے۔ تاہم ابھی پہلے مرحلے کا ایک میچ (بھارت بمقابلہ عمان) باقی ہے، جو کل کھیلا جائے گا اور اس کے نتیجے کا ٹورنامنٹ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ Sri Lanka make it three wins on the trot in the Asia Cup with a comfortable win against Afghanistan ????#SLvAFG ????: https://t.co/KfSt5cJDJk pic.twitter.com/VOwlGYsx5E — ICC (@ICC) September 18, 2025 سُپر 4 میچز کا شیڈول: 20 ستمبر (ہفتہ) — دبئی بنگلہ دیش بمقابلہ سری لنکا 21 ستمبر (اتوار) — دبئی بھارت بمقابلہ پاکستان 23 ستمبر (منگل) — ابوظہبی پاکستان بمقابلہ سری لنکا 24 ستمبر...
    ابراہم بورگ نے نیتن یاہو کی حکومت پر غزہ اور مغربی کنارے کے معاملے میں غلطی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے ہم خیال لوگ نہیں چاہتے کہ کوئی مضبوط فلسطینی ادارہ ان علاقوں میں موجود ہو۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست کی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر نے الجزیرہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں غزہ میں 7 اکتوبر کے بعد سے صیہونی حکومت کی کارروائیوں کو "مجرمانہ سیاست" کا نام دیتے ہوئے زمینی فوجی آپریشن کو شکست سے تعبیر کیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انھوں نے ان میں سے بعض اقدامات کو شرمناک قرار دیا۔ ابراہم بورگ نے نیتن یاہو کی حکومت پر غزہ اور مغربی کنارے کے معاملے میں غلطی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نیتن...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جلالپور پیر والا کو بچانے کے لیے موٹر وے توڑنا آسان فیصلہ نہیں، شہریوں کی جان و مال زیادہ اہم ہے، ہر قیمت پر جلال پور پیر والا شہر کو بچانا ترجیح ہے۔ملتان میں عبدالعلیم خان نے جلالپور پیر والا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے موٹروے ایم 5 کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 3 ہفتوں سے جلالپور پیر والا شہر کو بچانے کی کوشش جاری ہے، موٹروے کے ساتھ دونوں طرف پانی 20 کلو میٹر تک ہے۔ —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
    پنجاب حکومت نے صوبے میں صحت کے شعبے میں عملے کی کمی پورا کرنے کے لیے عارضی بنیادوں پر طبی ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب لوکم ہائیرنگ ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کو حالیہ اجلاس میں ایوان کے سامنے رکھا گیا جسے مزید غور کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی دو ماہ میں اپنی رپورٹ اسمبلی میں پیش کرے گی۔ بل کے متن کے مطابق اس مقصد کے لیے ایک لوکم پالیسی کمیٹی قائم کی جائے گی جس کی چئیرپرسن صوبائی وزیر اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ہوں گے، جبکہ سیکریٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر وائس چئیرپرسن ہوں گے۔ اس کمیٹی میں تین فیلڈ ماہرین اور...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا۔جمعرات کوچیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جو استدعا بھی نہیں...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی افراد کےلیے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی ہدایت پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب میں خصوصی افراد کو ڈرائیونگ لائسنس دینے کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اسی سلسلے میں آج NOWPDP ٹیم نے ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو کے دفتر کلفٹن کا دورہ کیا، جہاں ٹیم کی ڈی ایس پی ڈرائیونگ لائسنس فہیم اور دیگر افسران سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی افراد کے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تربیت اور ریٹروفٹڈ رکشوں کے ذریعے خصوصی افراد کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس یونس چانڈیو نے کہا کہ وزیراعلیٰ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت  راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قراردیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  دوران سماعت پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہاکہ ملزمان سزایافتہ اور قانون سے بھاگے ہوئے ہیں،ملزمان نے خود کو قانون کے سامنے سرنڈر نہیں کیا، ملزمان کی حاضری معافی قانون کے مطاق نہیں ہو سکتی،ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے قانونی تقاضے پورے ہو چکے ۔ عدالت نے مسلسل غیرحاضر18ملزمان کو مفرور قراردیدیا،غیرحاضر18پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی،عدالت نے 18ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کوٹ مومن کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سکولز کی تعطیلات میں مزید3روز کی توسیع ملزمان میں عمر...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئےکہا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےاپنے پیغام میں کہاکہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی  ہے۔  پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے  
    اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کو تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا فائنل مقابلہ آج ہوگا۔ فائنل میں ارشد ندیم کا مقابلہ صرف بھارت کے نیرج چوپڑا ہی سے نہیں بلکہ دنیا کے پانچ اور بڑے ایتھلیٹس سے بھی ہے۔ ارشد ندیم کے خصوصی معالج ڈاکٹر اسد عباس کا کہنا ہے کہ اگر وہ جوش کے ساتھ ہوش کا بھی مظاہرہ کریں تو 100 میٹر تک نیزہ پھینکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ارشد ندیم نے گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ میں 85.28 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ Alhamdulilah! Qualified for the FINAL of the World Athletics...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا۔چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جو استدعا بھی نہیں کی گئی وہ ریلیف بھی دے دیا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 ستمبر 2025ء ) چیئرمین پی ٹی اے کو میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت پیش ہونے والوں میں شامل تھے۔ دوران سماعت وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ’اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنا ضروری تھا، پٹیشن میں جو مانگا نہ گیا ہو اس کو...
    سٹی42: شہر  لاہور میں قائم پرائیویٹ پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کیا جائے گا۔  پرائیویٹ پلاٹوں کے اندر پارکنگ سٹینڈز کو لائسنس کا اجراء کیا جائے گا اور پارکنگ لائسنس کی ہر سال تجدید کروانا ہوگی۔ ابتدائی طور پر شہر کے 242 پارکنگ سٹینڈز کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید پارکنگ سٹینڈز کو ریگولرائز کیا جائے گا۔ پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے    نجی سٹینڈز پر پارکنگ فیس سرکاری نرخ کی نسبت زیادہ ہوگی جہاں موٹرسائیکل کے لیے 30 اور گاڑی کے لیے 50 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ سرکاری نرخ موٹرسائیکل کے 10 اور گاڑی کے 30 روپے ہیں۔ اس...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر 20 سالہ شہری جگو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی جس پر ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔ پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی شہری اور دونوں ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو کی شناخت خرم جبکہ زخمی کی فیاض کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کر لی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2025ء) معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی، اگست میں ملکی ایکسپورٹس میں بڑی کمی، صرف 1 ماہ میں تقریباً 3 ارب ڈالرز کا تجارتی خسارہ ہونے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد جبکہ درآمدات میں 14.5 فیصد اضافہ ہوا ہے،مالی سال کے پہلے دوماہ میں تجارتی خسارہ میں سالانہ بنیادوں پر 29.6 فیصد کی نمو ریکا رڈ کی گئی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جو لائی تا اگست 2025کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 5.102 ارب ڈالر ریکا رڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.069 ارب ڈالر کے مقابلہ میں...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل سے اے ٹی سی منتقل کرنے کے معاملے کی سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کرنے کی درخواست منظور کر لی۔دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ بانیٔ تحریکِ انصاف کو ویڈیو لنک کے بجائے عدالت میں پیش کیا جائے۔ پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاذرائع کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک+صباح نیوز)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک نے قطر پر حملہ کرنے پر اسرائیل کے کڑے احتساب کا مطالبہ کردیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ فولکر ترک نے انسانی حقوق کونسل میں اس حملے پر ہونے والی ہنگامی بحث کے دوران کہا کہ یہ بین الاقوامی قانون کی ایک چونکا دینے والی خلاف ورزی تھی۔انہوں نے اس حملے کو علاقائی امن اور استحکام پر حملہ قرار دیتے ہوئے غیر قانونی اموات پر احتساب کا مطالبہ کیا۔قطر اور درجنوں ممالک کے نمائندوں نے تین گھنٹے طویل بحث میں فولکر ترک کے مؤقف کی تائید کی۔قطری وزیر برائے بین الاقوامی تعاون مریم بنت علی بن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250917-01-11 دوحا(مانیٹرنگ ڈیسک ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کرینگے،چاہے کوئی بھی ملک ہو۔قطری دارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ کانفرنس کے موقع پر عرب ٹی وی الجزیرہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک بے قابو ریاست بن چکی ہے جو ایک کے بعد دوسرے مسلم ملک کی خودمختاری کو چیلنج کر رہی ہے، آپ نے لبنان، شام، ایران اور اب قطر پر حملہ دیکھا، یہ روش ناقابلِ قبول ہے، جوہری پاکستان امن کے رکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم دنیا نے...
    یوکرینی جنگ: ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ سے روس کو مزید حوصلہ ملے گا، جرمن چانسلر میرس یوکرینی جنگ: ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ سے روس کو مزید حوصلہ ملے گا، جرمن چانسلر میرس جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ ماسکو کی یوکرین میں فوجی مداخلت کے ساتھ شرو ع ہونے والی جنگ میں ’آزادی کے بغیر جبری امن‘ کے قیام سے روس کا حوصلہ آئندہ مزید بڑھے گا اور صدر پوٹن اپنے اگلے ہدف کی تلاش شروع کر دیں گے۔ وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق چانسلر میرس نے بدھ 17 ستمبر کے روز کہا کہ روسی یوکرینی جنگ میں ’’کوئی ایسا امن، جس کی شرائط کییف کو لکھائی گئی ہوں اور جس میں...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 )پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا.(جاری ہے) ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا ذرائع نے بتایا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا. 
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھ پر انڈوں سے حملہ کرنے کا واقعہ اسکرپٹڈ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والوں کا مقصد واقعے کو پی ٹی آئی کے کارکنان سے جوڑنا تھا، جن دو خواتین نے مجھ پر اںڈا پھینکا انہیں پولیس نے بچایا۔ علیمہ خان نے کہا کہ پولیس نے پہلے دونوں خواتین کو حراست میں لینے کا بتایا لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ بدتمیزی کرنے کے لیے آپ کے پیچھے 4 بندے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: علیمہ خان پر انڈے پھینکنے والی خواتین حراست میں لیے جانے پر اڈیالہ چوکی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے 5 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ سے متعلق تنازع مزید سنگین ہوگیا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس انہیں ہٹانے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو دوبارہ خط لکھ کر واضح کیا کہ میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ نہ ماننے کی صورت میں وہ سخت مؤقف اپنائے گا۔ جواب میں بھی پی سی بی نے اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں میچ کھیلنے سے انکار کرے...
    پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملے کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9 مئی مقدمات کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہی ہو گا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی میں پیش ہوں گے۔ انسداد دہشتگردی عدالت...
    جنوبی امریکا کے ملک پیرو نے ورلڈ کپ آف بریک فاسٹ کا دلچسپ مقابلہ جیت لیا، یہ ایک وائرل آن لائن مقابلہ تھا جسے ہسپانوی اسٹریمر (انٹرنیٹ سلیبریٹی) ایبائی لانوس نے منعقد کیا تھا۔ اس مقابلے میں پیرو کے مشہور ناشتہ پَن کون چچّرون (ایک مخصوص جانور کے نمکین گوشت سے تیار کیا جانے والا برگر سے مماثل) نے وینزویلا کی رینا پیپیادا آریپا (وینز ویلا انداز کا چکن، ایواکاڈو اور مایونیز سے تیار ہونے والا برگر) کو معمولی فرق سے شکست دی۔ انفو بیس کے مطابق ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور یوٹیوب شارٹس پر مداحوں کی جانب سے حتمی ووٹنگ میں پیرو کو تقریباً 12.8 ملین لائکس ملے جبکہ وینزویلا کی ڈش کو 12.6 ملین افراد نے پسند کیا۔...
    ترجمان پی سی بی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ مشاورت جاری ہے اور آج حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا، فیصلہ پاکستان کےمفاد کو مدنظررکھ کر کیا جائے گا، پی سی بی کی قومی ٹیم اور مینجمنٹ کو میچ کی مکمل تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کردیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کا معاملہ حل ہوگیا ہے، پاکستان آج شیڈول کے مطابق یو اے ای کیخلاف اپنا میچ کھیلے گا۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت...
    سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیکل رپورٹ اور گواہ کے بیانات میں واضح تضاد موجود ہے۔ ان کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدعی کی موت 3 فٹ کے فاصلے سے چلنے والی گولی سے ہوئی، جبکہ عینی گواہ کے بیان اور وقوعہ کے نقشے کے مطابق فائرنگ کا فاصلہ 40 فٹ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار...
    دبئی (سپورٹس ڈیسک )ایشیا کپ میں میچ ریفری تنازع اینڈی پائی کرافٹ کا نتازع شدت اختیار کر گیا ہے اور پاکستان کے سخت مؤقف کے بعد آئی سی سی کے پاس متنازع میچ ریفری کو ہٹانے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو میچ ریفری تبدیل کرنے کا مطالبہ تسلیم نہ کرنے پر دوبارہ خط لکھا، جوابی خط میں بھی پی سی بی نے سخت مؤقف اختیار کیا اور میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف ایکشن نہ لیننے کے فیصلے کو مسترد کیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جوابی خط میں پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کرائے جانے والے میچ میں کھیلنے سے انکار...
    برسلز: یورپی کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں اسرائیل پر پابندیاں عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ یورپی یونین نے غزہ میں اسرائیل کی زمینی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پہلے سے تباہ حال صورتحال کو مزید بگاڑ دے گا، جس سے مزید ہلاکتیں اور تباہی ہوگی۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ اجلاس میں ایسے اقدامات پیش کیے جائیں گے جن کے ذریعے اسرائیلی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ ان اقدامات میں تجارتی مراعات معطل کرنا، انتہاپسند اسرائیلی وزیروں اور پرتشدد آبادکاروں پر پابندیاں شامل ہیں۔ کایا کالاس کے مطابق یہ اقدامات واضح پیغام دیں گے کہ یورپی یونین غزہ میں فوری جنگ بندی کا...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ قطر پر اسرائیل کے حملے کے بعد ایسا تأثر سامنے آ رہا ہے کہ کچھ لوگ نادانستہ اور کچھ لوگ شعوری طور پر مسئلہ فلسطین کو دفن کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے حوالے سے ’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ کے معاملے پر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا جو اجلاس ہوا اُس میں کہا گیا کہ غزہ کی گورننس میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ اگر فلسطین کے ملٹری ونگ حماس کو آپ ختم کر دیں گے تو فلسطین کی کوئی دفاعی قوّت نہیں رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عرب...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے  درخواست منظور  کرتے ہوئے  ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ہوئی لہٰذا چیئرمین پی ٹی اے کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ پی ٹی اے میں سینیئر ممبر کو چیئرمین پی ٹی اے عارضی طور پر تعینات کیا جائے۔ جسٹس بابر ستار نے  99 صفحات پر  تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ دریں اثناء چیئرمین پی ٹی اے  نے  عہدے سے ہٹائے جانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو چلینج کردیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن(انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن عدالت نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی کے دوران چاقو سے حملہ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 5 افراد کو زخمی کرنے والے ایک افغان شخص کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب جرمنی میں امیگریشن اور سیکورٹی کے بارے میں شدید بحث جاری ہے اور ملک کی دائیں بازو کی جماعت الٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کی حمایت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ ملزم کی رازداری کے تحفظ کے لیے اسے سلیمان اے کا نام دیا گیا۔ سلیمان اے کو عدالت نے 2024 کے آخر میں اسلام مخالف گروپ پیکس یورپا کی کے مظاہرے کے دوران چاقو سے حملہ کرنے کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)صدر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (نکاٹی)فیصل معیز خان نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ کو 11فیصد پربرقرار رکھنے کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کاروباری ماحول کو سخت متاثر کرے گا، اس فیصلے سے سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوگی اور معیشت کے استحکام کیلئے جو کوششیں حکومت اور فیلڈ مارشل جنرل سیدعاصم منیر کی جانب سے کی جارہی ہیں،وہ متاثر ہوسکتی ہیں۔ فیصل معیزنے کہا کہ بزنس کمیونٹی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے اورایکسپورٹرز ملک کو قیمتی زرمبادلہ کما کر دیتے ہیں اورجب انکی راہ میں ہی روڑے اٹکائے جائیں گے تو ایکسپورٹ بھی متاثر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے اور کل تک حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ فیصلہ پاکستان کے مفاد کو مدنظر رکھ کے کیا جائے گا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آستانہ: قازقستان میں نیا قانون نافذ ہوگیا ہے جس کے تحت ملک میں جبری شادیوں اور دلہنوں کے اغوا پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اب اگر کوئی بھی شخص کسی خاتون یا لڑکی کو زبردستی شادی پر مجبور کرے گا تو اسے 10 سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے، اس قانون کا مقصد جبری شادیوں کی حوصلہ شکنی کرنا اور کمزور طبقات خصوصاً خواتین اور نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ دلہنوں کے اغوا پر بھی سختی سے پابندی لگا دی گئی ہے،  اس سے قبل اگر کوئی اغوا کار متاثرہ خاتون کو اپنی مرضی سے چھوڑ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم دنیا کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، مسلمان ممالک کو سمجھنا چاہیے کہ دوست کون ہے اور دشمن کون، قطر پر اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا۔ نجی ٹی وی سے گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس کی قیادت بھی امریکا کی مرضی سے قطر میں موجود تھی جب وہاں پر حملہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات میں مسلم امہ کا اتحاد اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، اسحاق ڈار وزیر دفاع نے واضح کیا کہ یہ ایک بڑا واقعہ ہے اور اس کے اثرات ظاہر ہونے میں کچھ وقت لگے گا، لیکن یقینی طور پر کوئی نہ کوئی ردعمل سامنے آئے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہاکہ...