2025-11-19@18:53:42 GMT
تلاش کی گنتی: 62651
«نئی تاریخ رقم کر»:
(نئی خبر)
لاہور(نیوزڈیسک)عاطف اسلم، فرحان سعید اور گوہر نے مشہور پوپ جل بینڈ کی بنیاد رکھی، جس کو دنیا بھر میں عادت گانے کی وجہ سے شہرت ملی۔مشہور پاکستانی گلوکار فرحان سعید نے کیریئر کے دوران مشکلات کھڑی کرنے کے حوالے سے انکشافات کیے ہیں۔ ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فرحان سعید نے انکشاف کیا کہ دس سال کا ایسا وقت گزارا جس کے دوران میرے کنسرٹ، پروگرامز کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے باقاعدہ لوگ بھیجے جاتے تھے تاکہ پروگرام خراب ہو اور پھر آرگنائزر میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتا تھا۔ فرحان سعید نے اس کا الزام کسی فرد واحد پر عائد نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
افریقی ملک کانگو میں تانبے کی ایک کان بیٹھنے سے 30 سے زیادہ افراد جان سے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہفتے کے روز کانگو میں تانبے کی کان پر بنا عارضی راستہ ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں کان دھنس گئی اور کم از کم 32 کان کن ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ صوبہ لوالابا میں پیش آیا۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اب تک 32 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ شدید بارشوں اور زمین کھسکنے کے خدشے کے باعث اس علاقے میں جانے پر پابندی تھی، مگر غیر قانونی کان کن پھر بھی اندر داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔ ان کے مطابق...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال ہے، ملکی بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا اہم کردار ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے مئی کی جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد سفارتی سطح پر بھی کامیابیاں سمیٹیں۔ مزید پڑھیں: سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ انہوں نے کہاکہ ہم نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے جھوٹ کو بھی سامنے لایا، پاکستان کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ سعودی...
اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں: وزارت آئی ٹی پاکستان کی ماہانہ آئی ٹی برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ اسلام آباد سے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے مطابق اکتوبر میں پاکستان کی آئی ٹی کی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہیں۔ پاکستان کا آئی ٹی سسٹم مومینٹم پکڑ رہا ہے: شزا فاطمہشزا فاطمہ کا کہنا ہے کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کی پذیرائی ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں وزارت آئی ٹی کے مطابق اکتوبر میں آئی ٹی کی برآمدات سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق ستمبر 2025 میں آئی ٹی کی برآمدات سب سے زیادہ 36 کروڑ...
ملک میںدہشت گردی کی ایک نئی لہر آئی ہے جس میں وانا میں کیڈٹ کالج اور اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پر حملے شامل ہیں۔ وانا کیڈٹ کالج میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام بچوں کو تحفظ مقام پر منتقل اور دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا ۔دوسری طرف اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس پر حملے میں 12 افراد شہید اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے بڑے اقدامات کر رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ضلع بنوں اور لکی مروت میں 7 خوارج کو ہلاک کیا جبکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز بھی جاری ہیں۔ ان تمام واقعات کے پیش نظر ’’ملک میں...
بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات میں سزائے موت سنا دی۔ جس سے تاریخ کا فیصلہ سامنے آگیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق شیخ حسینہ واجد کی سزا سے 1971 سے آج تک معصوموں کے خون کا انصاف بالآخر ہوگیا، اور بنگلہ دیش بھارتی جبر اور اثرورسوخ سے حقیقی آزادی کی طرف بڑھ گیا۔ مزید پڑھیں: انسانیت کیخلاف جرائم: بنگلہ دیشی عدالت نے حسینہ واجد کو سزائے موت سنا دی 2024 میں میں طلبہ کی شروع کی گئی قانونی جدوجہد کا فیصلہ اب عدالت کے تاریخی فیصلے کی صورت میں سامنے آگیا ہے۔ یہ سزائے موت شیخ حسینہ واجد کو نہیں بلکہ بھارت کی بالادستی کو سنائی گئی ہے۔ بھارت بنگلہ...
سعودی عرب(ویب ڈیسک) سعودی حکام نے ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی پر مزید 22 ہزار 156 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لے لیا ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’6 سے 12 نومبر کے درمیان مجموعی طور پر 14 ہزار 27 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 781 کو غیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 3 ہزار 348 کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش پر ایک ہزار 924 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ان میں سے 62 فیصد ایتھوپین، 37 فیصد یمنی اور ایک فیصد دیگر ملکوں...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر کی ملاقات،انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے اسلام آباد کچہری کے قریب ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کی اور اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ۔چین کے سفیر نے کہا کہ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس افسوسناک واقعہ کی مذمت کی ہے۔ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)معیشت کیلئے بری خبر،پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا۔اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے اعدادوشمار جاری کردیے،اکتوبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالرخسارے میں چلاگیا،ستمبرمیں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 8 کروڑ 30 لاکھ ڈالرسرپلس رہا تھا۔ رواں مالی سال کے4ماہ میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ میں 73 کروڑ ڈالر کا خسارہ ہوا،گزشتہ مالی سال کے چار ماہ کی نسبت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 256 فیصد اضافہ ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ نرم درآمدی پالیسی سے تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا،آئی ایم ایف نے پاکستان پر درآمدات پر سختی ختم کرنے کا کہہ رکھا ہے۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پاپولیشن کونسل نے ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی فہرست جاری کی ہے، جن میں سے 17 بلوچستان اور 2 خیبرپختونخوا سے تعلق رکھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور سندھ بے روزگاری اور بلا معاوضہ مزدوری کے لحاظ سے سب سے آگے ہیں۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق فہرست میں شامل کمزور اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب اور خیبرپختونخوا کا کوہستان بھی شامل ہے۔ رپورٹ کہتی ہے کہ صحت کی سہولیات تک رسائی کے معاملے میں بلوچستان اور کے پی سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔ کراچی میں تعلیمی اداروں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، جبکہ بلوچستان اس حوالے سے بھی سب سے پیچھے ہے۔...
سٹی42: مظفر آباد میں آزاد کشمری کی قانون ساز اسمبلی میں انوار الحق پر عدم اعتماد کی تحریک ووٹنگ سے کامیاب ہو گئی اور فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خاص اجلاس میں 44 ارکان شریک ہوئے۔ سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ کروائی تو ہووٹنگ میں 38 لوگ موجود تھے، تحریک عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں 36 ووٹ پڑے۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق Waseem Azmet
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی ہے، اور پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی راجا فیصل ممتاز راٹھور نئے قائد ایوان منتخب ہو گئے ہیں۔ اسپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کی گئی، جس پر 36 ارکان نے فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ مخالفت میں 2 ووٹ آئے۔ مزید پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما فیصل ممتاز راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کے ایک بااثر اور تاریخی سیاسی خاندان سے ہے۔ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم ممتاز حسین...
آزاد کشمیر اسمبلی میں انورالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز مظفر آباد(سب نیوز) تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 44 اراکین جبکہ ووٹنگ میں 38 لوگ موجود تھے، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 36 ووٹ پڑے۔پیپلزپارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے سولہویں جبکہ موجودہ اسمبلی کے چوتھے وزیراعظم کے طور پر منتخب ہوئے۔واضح رہے کہ چودھری انوارالحق کو استعفی دینے کا پیغام بھجوایا گیا تھا تاہم انہوں نے مستعفی ہونے سے انکار کیا، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ...
کوئٹہ :(نیوزڈیسک) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی ڈھائی ماہ کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا، تعطیلات کا آغاز 16 دسمبر سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبے کے سرد علاقوں میں قائم تمام سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات 2025 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ صوبائی محکمہ تعلیم نے بتایا کہ دو ماہ اور پندرہ دن پر مشتمل تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ چمن سمیت سرد اضلاع میں کلاس 1 سے 7 تک سالانہ امتحانات 16 نومبر سے شروع ہوچکے ہیں جو 24 نومبر تک جاری رہیں گے۔ . اس کے علاوہ بلوچستان بورڈ کے تحت جماعت 8 کے امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع...
سٹی42: آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے حلف نہیں لیں گے۔ ’’جنگ ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ہوگی۔آئین اور روایات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر لیتے ہیں، تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد پہنچنے سے معذرت کرلی ہے۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق صدر کی غیر موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔ Waseem Azmet
اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ نے خواتین کے حق وراثت سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کر دیاہے ، 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ سے قبل تحریر کیا۔ تفصیلات کے مطابق ورثاء کو تاخیر سے حق وراثت سے دینے پر درخواستگزار عابد حسین پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیاہے ، سپریم کورٹ نےعابد حسین کی اپیل خارج کرنےکے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا گیاہے ، جرمانے کی رقم 7 دن کے اندر رجسٹرار سپریم کورٹ کے پاس جمع کرائی جائے، جرمانے کی رقم ورثاء میں تقسیم ہوگی۔ تحریری فیصلے کے مطابق عابد حسین کا جائیداد تحفہ ہونے کا دعویٰ ثابت نہ ہو سکا، وراثت کا حق خدائی حکم ہے،...
آئینی ترمیم کیخلاف آزاد عدلیہ کے حامیوں سے مل کر احتجاج کرینگے، تحریک تحفظ آئین پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ بند کمروں کی پالیسی منظور نہیں، آئینی ترمیم کے خلاف سب مل کر احتجاج کریں، آزاد عدلیہ پر یقین رکھنے والوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے معاملے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی کچہری آمد ہوئی۔ وفد میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر وفد شامل تھے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے وکلا کے ساتھ اظہار افسوس...
اٹھائیسویں آئینی ترمیم میں بلدیاتی نظام سے متعلق ترامیم شامل کی جائیں گی، مصطفی کمال WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ میں ایک اور آئینی ترمیم متوقع ہے جس میں بلدیاتی حکومتوں سے متعلق تبدیلیاں آئینی ترمیم میں شامل کی جائیں گی جس کا مطالبہ ایم کیو ایم پاکستان کرتی آئی ہے۔27ویں آئینی ترمیم کے نافذ ہونے کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مصطفی کمال نے آئین کے آرٹیکل 140 اے کا ذکر کیا، جو مقامی حکومتوں سے متعلق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے اس آرٹیکل میں مجوزہ ترامیم کا معاملہ ابھی ختم نہیں...
پہلے سیکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں غیر معینہ مدت کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا، ذرائع کے مطابق دوطرفہ کشیدگی میں اضافے کی وجہ طالبان حکام کی افغان تاجروں کو وارننگ ہے کہ وہ پاکستان پر انحصار ختم کرکے دیگر ملکوں کیساتھ تجارت کریں۔حکام نے بتایا کہ حکومت نے اس فیصلے سے کابل کو واضح پیغام دیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ودیگر دہشتگرد تنظیموں کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات تک تجارت و دیگر سرگرمیوں کیلئے سرحدیں نہیں کھلیں گی۔حکام نے کہا کہ سرحدی بندش معمول کا انتظامی اقدام نہیں بلکہ پالیسی میں...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے۔ نئی شالیمار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی روشنوں کا شہر ہے، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے۔ نئی شاہی مارا ایکسپریس، کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، جدید مسافر خانوں اور لوڈنگ کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ، جدید لوڈج اور مسافر خانوں کا معائنہ کیا گیا۔ pic.twitter.com/71EsFXY7l4 — WE News (@WENewsPk) November 17, 2025 مزید پڑھیں: 19ویں صدی میں رحیم یار خان میں بننے والا...
زیادہ آبادی غربت کا باعث بنتی ہے، ترقی کی رفتار بڑھانے کیلئے آبادی پر کنٹرول ناگزیر ہے، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹراورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان استحکام کی منزل کے حصول کے بعداب پائیدار اقتصادی نموکی راہ پرگامزن ہے، آبادی کے لحاظ سے وسائل کاانتظام کرنا ہوگا، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اورموسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کیلئے دوبنیادی وجودی خطرات ہیں۔پاپولیشن کونسل کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ولنرایبلیٹی انڈیکس آف پاکستان کے اجرا کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان استحکام کی منزل کے حصول کے بعداب پائیداراقتصادی نموکی راہ پرگامزن ہے اوراہم معاشی اشاریوں میں بہتری سے اسے کی عکاسی ہورہی ہے۔وزیرخزانہ نے...
جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی نے ہیڈ کوچ گوتھم گمبھیر کو اہم مشورے دیے ہیں۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ٹرننگ پچ پر بھارتی ٹیم 124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 93 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد سابق کپتان اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر سورو گنگولی نے ہیڈ کوچ گوتھم گمبھیر کو اہم مشورے دیے ہیں۔ گنگولی نے بھارت ٹوڈے سے گفتگو میں کہا کہ پچ بہترین نہیں تھی، مگر اس کے باوجود بھارت کو یہ چھوٹا ہدف حاصل کرنا چاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گمبھیر نے خود ایسی پچ تیار کرنے کی ہدایت دی تھی، لیکن ٹیم کی...
کراچی: پاکستان کے وسیم کھتری نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ورلڈ اسکریبل چیمپیئن شپ میں برانز میڈل جیت لیا۔ گھانا کے دارالحکومت اکرا میں منعقدہ میگا ایونٹ میں وسیم کھتری نے 32 میں سے 22 میچز جیتے لیکن معمولی فرق کے سبب وہ فائنل میں جگہ نہ بنا سکے، تاہم عمدہ کارکردگی ان کی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوئی۔ دوسری جانب پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ وسیم کھتری، حسان ہادی، اہزم صدیقی، محمد عنایت اللہ اور طارق پرویز پر مشتمل قومی ٹیم مجموعی طور پر چوتھے نمبر پر رہی۔ چیمپیئن شپ میں 28 ممالک کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کینیڈا کے ایڈم لیگن نے نیوزی لینڈ کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آبادی میں 2.55 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ پائیدار ترقی ممکن نہیں۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کو آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے دو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے،آبادی میں دو اعشاریہ پانچ فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ ترقی کی پائیدار شرح حاصل کرنا ممکن نہیں،آبادی اور کلائمیٹ چینج دونوں کو کنٹرول کرنا ناگزیر ہو چکا۔ مزید کہاکہ ہم کہتےہیں کہ پاکستان بڑےپیمانے پر کاربن کا اخراج نہیں کرتا،لیکن حقیقت یہ ہےکہ آبادی میں مخصوص شرح کی کمی پاکستان میں کاربن اخراج میں بھی اسی تناسب کی کمی کا باعث بنتی ہے۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 17 فیصد اضافہ ہوا،اکتوبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ مشیر وزیر خزانہ خرم شہزادکا کہنا ہےکہ گزشتہ سال اکتوبر 2024میں آئی ٹی برآمدات 33 کروڑ ڈالر تھیں، آئی ٹی برآمدات میں ماہانہ سب سےزیادہ اضافہ ہے،جولائی تا اکتوبر آئی ٹی ایکسپورٹس 1 ارب 44 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئیں،گزشتہ سال اسی مدت میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی آئی ٹی سروسز دی گئیں۔ دستاویز کےمطابق ٹیلی کمیونیکیشن،کمپیوٹراور انفارمیشن سروسزکی برآمدات میں اضافہ ہوا،جولائی تا اکتوبرسروسزسیکٹرکی مجموعی برآمدات 3 ارب ڈالر سےتجاوزکرگئی، مینوفیکچرنگ، ٹرانسپورٹ، ٹریول، تعمیرات، انشورنس شامل ہیں،فنانشل سروسز،بزنس سروسز اور لاجسٹکس وغیرہ بھی شامل ہیں۔
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو روانہ ہو گئے۔ دفتر خارجہ کے مطابق انہیں اس دورے کی دعوت روس کے وزیرِاعظم میخائل میشوستن نے دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 17 تا 18 نومبر 2025 کو روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ اجلاس میں بیلاروس، چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہانِ حکومت، ایران کے نائب صدر، اور پاکستان و بھارت کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ، منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت اور ترکمانستان کے...
اسلام آباد میں”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ نامور گلوکار عاطف اسلم، فرحان سعید سمیت دیگر کی پرفارمنس
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایف نائن پارک میں ”اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول“ کا کامیاب انعقاد کیاگیا۔فیسٹیول کی کامیابی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی رہنمائی اور حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کے حوصلے بلند کئے اور اسی جذبے نے فیسٹیول کے ماحول کو مزید ولولہ انگیز بنا دیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی کا فیسٹیول کے کامیابی سے انعقاد میں بھرپور تعاون رہا. وزارت داخلہ نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے۔ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کا بھی فیسٹیول کے انعقاد میں تعاون رہا جس کے باعث فیسٹیول بحفاظت اور پْراطمینان انداز میں مکمل ہوا۔ اتوار کو ہونے والے فیسٹیول میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگ بڑی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام کے لیے صحت مند تفریحی مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور ایسے پروگرام سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے ایف نائن پارک میں ’اڑان پاکستان فیملی فیسٹیول‘ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ابھرتا پاکستان ،نکھرتا پاکستان ،اڑان پاکستان.. pic.twitter.com/mLFwWLbz2u — Jabbar Chaudhary (@ajtabassum) November 17, 2025 فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے عطااللہ تارڑ نے کہاکہ دہشتگردی کے باوجود عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ شہری مثبت سرگرمیوں کی بحالی اور ملک میں معمولاتِ زندگی کی روانی کے لیے پُرعزم ہیں۔ وزارت اطلاعات کے مطابق فیسٹیول کی کامیابی وزیراعظم شہباز شریف کی...
پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔ پاکستان...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بند کمروں کی پالیسی منظور نہیں، آئینی ترمیم کے خلاف سب مل کر احتجاج کریں، آزاد عدلیہ پر یقین رکھنے والوں کے ساتھ مل کر تحریک چلائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلعی کچہری کے باہر خودکش دھماکے کے معاملے میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی کچہری آمد ہوئی۔ وفد میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، مصطفی نواز کھوکھر وفد شامل تھے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے وکلاء کے ساتھ اظہار افسوس کیا، دھماکے کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کچہری شہدا کیلئے کسی بھی پیکیج کا اعلان نہیں کیا گیا، زخمی...
( ویب ڈیسک )پاکستان اور افغانستان کے بارڈرز کی بندش کے سبب دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں بڑی کمی آگئی۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق اکتوبرمیں سالانہ بنیادوں پرپاک افغان دوطرفہ تجارت میں54 فیصدکمی آئی جو ماہانہ بنیادوں پراکتوبرمیں 36 فیصد کم ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبرکے مقابلے اکتوبر میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں28 فیصدکمی ہوئی ہے اور سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 55 فیصد کمی ہوئی ہے۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ذرائع نے بتایا کہ ستمبرکے مقابلے میں اکتوبر میں افغانستان سےدرآمدات 42 فیصد کم ہوئیں جس میں سالانہ بنیاد پر 53 فیصد کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اکتوبر...
پاکستان میں انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ذیابیطس کے شکار تقریباً 68% ملازمین کو کام کی جگہ پر منفی رویوں اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے۔مزید یہ کہ 58% ملازمین نے اس منفی سلوک کے خوف سے ملازمت چھوڑنے پر غور کیا۔ 52% ذیابیطس کے مریض ملازمین کو دورانِ ملازمت علاج یا وقفے کی اجازت نہیں ملی۔ 37% افراد کو ذیابیطس کی وجہ سے ترقی اور تربیت کے مواقع سے محروم ہونا پڑا۔ ٹائپ 1 ذیابیطس والے 72% اور ٹائپ 2 کے 41% افراد کو امتیاز کا سامنا ہوا۔ بہت سے ملازمین بیماری کو چھپاتے ہیں کیونکہ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ کیریئر متاثر ہوگا۔ انسولین لگانے یا شوگر چیک کرنے میں بھی 22% کو...
اسلام آباد: پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور...
پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ جب لوگ مظاہرے کر رہے تھے ہم نے پاکستان کے لوگوں کا مقدمہ ایوان میں پہنچایا، 70 سالوں سے ہم اپنی فوج کو اپنے لوگوں کے خلاف ہی لڑوا رہے ہیں، یہ پاکستان کی نیشنل سیکیورٹی کا مسئلہ ہے، وفاق کو بلوچستان کے لوگوں کی محرومیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے، آپ این ایف سی ایوارڈ لیتے ہیں لیکن پی ایف سی کوئی ہے ہی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ آنے والے مہینوں میں ایم کیو ایم کی بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیم آئے گی اور اسمبلی میں منظور بھی ہوگی، 27ویں ترمیم کے موقع پر بارگیننگ نہیں کی۔ بہادرآباد ایم...
پاکستان نے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے ہرا دیا، پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان ڈبل ہیٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کے ساتھ 6 گول، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ محمد سفیان خان مین آف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اور سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدہ نہ لیا تو سنگین صورتحال ہوگی، آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے بچوں کی افزائش میں پلاننگ کی ضرورت ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی آبادی مسائل کو جنم دیتی ہے، زیادہ آبادی مسائل اور غربت کا باعث بنتی ہے، آبادی کے حساب سے وسائل کا انتظام کرنا ہوتا ہے، آبادی اور معیشت ایک دوسرے سے جڑے چیلنج ہیں، پائیدار معاشی ترقی کیلئے متوازن آبادی ناگزیر ہے۔ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے...
لیوٹالسٹائی کہتے ہیں کہ ’’اگر آپ فن میں سچی محبت اور حقیقت دیکھنا اور محسوس کرنا چاہتے ہو، تو جائیں اور دیہاتوں کے کچے مکانات میں رہنے والوں کے فن و آرٹ کو دیکھیں۔ اس میں آپ کو نظر بھی آئے گااور محسوس بھی کرسکو گے‘‘۔ ٹالسٹائی کی بات کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ فطرت کی گود میں پیدا ہوتے ہیں، وہاں پرورش پاتے ہیں، نہ صرف ان کی معاشرتی زندگی سادہ اور خلوص پر مبنی ہوتی ہے۔ بلکہ ان کے فن و آرٹ، ادب، شاعری اور دیگر روحانی سرگرمیوں میں بھی یہی چیزیں کارفرما ہوتی ہیں۔ مٹی کے یہ کچے گھرہمارے دیہاتی حسن اور ثقافت کے امین ہیں۔ فطرت سے قریب تر ان کچے مکانوں نے آج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251117-2-22 سیف اللہ
فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزے سلطان کی ایک پوسٹ کے بعد نیا تنازع شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق علیزے سلطان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے بچوں کے سردی کے کپڑوں اور اسکول یونیفارم کے حوالے سے ایک پوسٹ کی۔ اس کے بعد فیروز خان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب میدان میں کودیں اور انہوں نے علیزے سلطان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اب اداکار فیروز خان کی بہن تابندہ ملک نے اس تنازع کے دوران نیا پینڈورا باکس کھولا اور اخراجات کے حساب سے سارا کھاتہ عوام کے سامنے پیش کردیا ہے۔ تابندہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر انکشاف کیا کہ سلطان اور فاطمہ کی کفالت کیلیے علیزے کو ہر ماہ دو لاکھ روپے ادا...
فائل فوٹوز آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے صدرِ ریاست بیرسٹر سلطان محمود حلف نہیں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب آج مظفرآباد میں ہوگی۔ آزاد کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟سابق وزیراعظم آزاد کشمیر ممتاز حسین راٹھور مرحوم کے فرزند فیصل ممتاز راٹھور 11 اپریل 1978ء کو راولپنڈی میں پیدا ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئین اور روایات کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے حلف صدر ریاست لیتے ہیں، تاہم صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے علالت کے باعث مظفرآباد پہنچنے سے معذرت کرلی ہے۔صدر کی غیر موجودگی میں اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نومنتخب وزیراعظم سے حلف لیں گے۔
پاکستان نے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے ہرا دیا، پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان ڈبل ہیٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کے ساتھ 6 گول، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ محمد سفیان خان مین آف دی...
وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹراورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان استحکام کی منزل کے حصول کے بعداب پائیداراقتصادی نموکی راہ پرگامزن ہے، آبادی کے لحاظ سے وسائل کاانتظام کرنا ہوگا، تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اورموسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کیلئے دوبنیادی وجودی خطرات ہیں۔ پاپولیشن کونسل کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ولنرایبلیٹی انڈیکس آف پاکستان کے اجراء کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان استحکام کی منزل کے حصول کے بعداب پائیداراقتصادی نموکی راہ پرگامزن ہے اوراہم معاشی اشاریوں میں بہتری سے اسے کی عکاسی ہورہی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اورموسمیاتی تبدیلیاں پاکستان کیلئے دوبنیادی وجودی خطرات ہیں،پاکستان میں آبادی میں اضافہ کی شرح 2.5فیصدکے قریب ہے یہ شرح بہت زیادہ ہے، آبادی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے پہلا فیصلہ جاری کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر کے حکم امتناع دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر سماعت کی جس میں پشاور ہائیکورٹ کا آجر اور اجیر کے متعلق فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیئے کہ غریب مزدور کے پاس سیکورٹی ڈیپازٹ کی مد میں اتنا پیسہ کہاں سے آئے گا، اس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل نے کہا کہ مائی لارڈ یہ کیس غریب مزدوروں...
رائزنگ اسٹارز ٹی20 ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس شاندار فتح میں 20 سالہ معاذ صداقت بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کا ہیرو بن کر ابھرے۔ معاذ صداقت کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ 15 مئی 2005 کو پیدا ہوئے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور بائیں بازو کے اسپن بولر ہیں، اور بطور بیٹنگ آل راؤنڈر پاکستان کرکٹ میں ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ مزید پڑھیں:رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا معاذ نے چھوٹے عمری سے ہی پلاسٹک بال کے ساتھ گلیوں میں...
مشہور پاکستانی ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کو بنگلہ دیش میں’ایٹا امادری گولپو‘ کے عنوان سے ری میک کیا گیا ہے۔ یہ ڈرامہ پاکستان میں بے حد مقبول ہوا، جہاں پہلے قسط کو تقریباً 82 ملین اور آخری قسط کو 57 ملین بار دیکھا گیا۔ اس کی مقبولیت بھارت، بنگلہ دیش، نیپال، مشرق وسطیٰ، ترکی اور انڈونیشیا تک پھیلی ہوئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Pakistan Republic (@pakistanrepublicc) پاکستانی ڈرامے کے بنگلہ دیشی ری میک ’ایٹا امادری گولپو‘ کی اب تک 4 اقساط نشر ہو چکی ہیں اور ہر قسط کو تقریباً 2 ملین بار دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بنگلہ دیشی صارفین اصل ڈرامے کے مناظر کا موازنہ...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کا وہ بااعتماد دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے، چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام پر مبنی ہیں۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انسدادِ دہشت گردی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔چین کے سفیر نے ملاقات کے دوران محسن نقوی سے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک ہے۔چینی سفیر...
افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70فراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان میں لینڈ سلائیڈنگ سے ستر افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کےمطابق بلاسٹنگ کے دوران مٹی کا تودہ درجنوں افراد کے اوپر آگرا،واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔وزیرداخلہ نےبتایاکہ شدید بارش اورلینڈ سلائیڈنگ کےخطرے کےباعث اس مقام تک رسائی پر پابندی تھی، لیکن غیرقانونی کان کنوں نے زبردستی کان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔کانگوکی مائننگ ایجنسی نے بتایا ہےکہ حادثہ ہفتے کوجنوب مشرقی کانگو کی نیم صنعتی تانبے کی کان میں پل ٹوٹ کر گرنے کے سبب پیش آیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
پاکستان کے مقبول ترین اداکار اور گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل میں جج کے طور پر اپنی شمولیت پر ہونے والی تنقید کا ایک بار پھر دلچسپ جواب دے دیا۔ فواد خان پاکستان، بھارت، بنگلادیش سمیت دنیا بھر میں بےحد مقبول ہیں، فواد خان نے بالی ووڈ میں بھی کامیاب انٹری دے کر اپنی کامیابی کا لوہا منوایا اور فلم ’خوبصورت‘، ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل‘ جیسی فلموں میں شاندار اداکاری کی۔ ان دنوں فواد خان پاکستان آئیڈل میں بطور جج شریک ہیں، جس پر مختلف سوشل میڈیا صارفین اور گلوکاروں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ فواد خان گلوکاری کے مقابلے کے جج بننے کے اہل...
سری لنکن ٹیم کے بیٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا ہے کہ مایوسی ہوئی کہ بار بار ہماری ٹیم ایک ہی طرح کی غلطی کررہی ہے۔ جولین ووڈ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ سری لنکن بیٹرز نے پاور پلے میں اچھی بیٹنگ کی، ورلڈ کپ 2027 کی تیاری ابھی سے شروع کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حال ہی میں کافی کرکٹ کھیلی ہے، میں پاکستان میں کئی بار آیا، پاکستان میں کرکٹ سے محظوظ ہوتا ہوں۔ سری لنکن بیٹنگ کوچ نے کہا کہ پاکستانی فینز کا سری لنکا کو سپورٹ کرنا خوشی کی بات تھی۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو پہلا میچ جیتنا چاہیے تھا، دوسرے میچ میں...
بھارت کی قومی اور اے کرکٹ ٹیموں کو گزشتہ روز اپنے اہم میچز میں ایک کے بعد ایک شکست ہوئی جس کے بعد پاکستان میں سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ ’واٹ آ سنڈے What a Sunday‘ ٹرینڈ کرتا رہا۔ پاکستانی صارفین نے بھارت کی شکست کے بعد ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر میمز، دلچسپ تبصرے اور اپنے ردِعمل کی بھرمار کر دی۔ اتوار کے روز ایک ہی دن پاکستان کی کامیابیاں اور بھارت کی شکست پاکستانی شائقین کے لیے دلچسپ لمحہ بن گیا اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر طرف بس ایک ہی جملہ گونجتا رہا ’واٹ آ سنڈے What a Sunday‘ اتوار کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی...
پاکستان شاہینز (پاکستان اے) کے آل راؤنڈر معاذ صداقت نے کہا ہے کہ الحمداللّٰہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میں نے پاکستان کےلیے بہترین پرفارم کیا ہے اور میچ جیتا ہے۔ معاذ صداقت نے بھارتی ٹیم سے تاریخی جیت کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ میں ہر آنے والے میچ کے لیے بہت پُرامید ہوں، میرا مستقبل میں بھی ایسی ہی پرفارمنسز دینے کا منصوبہ ہے۔ معاذ صداقت کا کہنا تھا کہ میرے سامنے بھارتی ہو یا کوئی بھی اور ٹیم، میں سب کو ایک ہی نظر سے دیکھتا ہوں، سب کے خلاف ایک جیسا میچ کھیلتا ہوں اور اپنے کھیل کو انجوائے کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سمیت سب کھلاڑیوں کا یہی منصوبہ...
میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیے۔ دوران سماعت، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اُسے کچھ نہیں ہوتا۔ ہائیکورٹ کے جج میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔...
جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے،ضمانت کے مقدمے میں جسٹس محسن کے دلچسپ ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے میں جسٹس محسن اختر کیانی نے دلچسپ ریمارکس دیئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ جو بندہ زیادہ دیر جیل میں رہ جائے وہ پھر میڈیکل گراؤنڈ پر ہی باہر آتا ہے اور میڈیکل گراؤنڈ پر باہر آ کر پھر وہ بالکل ٹھیک ہو جاتا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ وہ دوسرے ممالک میں گھومتا پھرتا ہے اور اُسے کچھ نہیں ہوتا۔ ہائیکورٹ کے جج میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد رفیق نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کے حالیہ استعفے پاکستان کے عدالتی توازن کے لیے تشویش ناک علامت قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے تفصیلی بیان میں سابق وفاقی وزیرکا مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ استعفوں کو سیاسی دھڑے بندی کے زاویے سے دیکھنا غلط ہوگا۔ سعد رفیق نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس منصور علی شاہ کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی ہو گئے ہیں، جو عدلیہ کے اندر ایک نئے اور پریشان کن رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ ججز بحالی تحریک کے دوران ان...
پاکستان ایک آزاد ملک، قرضوں میں نہیں پھنسنا چاہیے: امریکی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نٹیلی اے بیکر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور اسے کسی ملک کے قرضوں کے چنگل میں نہیں پھنسنا چاہیے، پاکستان کو اپنے نجکاری پروگرام پر بھرپورعمل کرنا چاہیے۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے ایوانِ صدر میں اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے اصلاحاتی پروگرام پر مکمل عملدرآمد سے ہی پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی کامیاب ہوگی، آئی ایم ایف پاکستان میں ایسی معاشی اصلاحات چاہتا ہے جو اسے بہتر اور پائیدار معیشت بنانے کا باعث...
آزاد کشمیر کے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔ فیصل ممتاز راٹھور نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم چوہدری انورالحق کو بھجوا دیا۔ راجہ فیصل ممتاز راٹھور کو پیپلز پارٹی نے متبادل وزیراعظم کے طور پر نامزد کیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں فیصل راٹھور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اسلامی تحریک کے محمد علی قائد کے نام پر اعتراض کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان قائد کو ہی نگران وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے 8 امیدوار میدان میں سامنے آ گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی ایک نام پر بھی حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے نہ ہو سکا۔ تفصیلات کے مطابق ابھی تک جن امیدواروں میں نام سامنے آگئے ہیں ان میں اسلامی تحریک کے محمد علی قائد، سابق نگران وزیر جوہر علی راکی، بریگیڈئر (ر) بشارت، راجہ ناظم الامین، وقار عباس منڈوق، محمد حسن حسرت، شیر بہادر انجم، شیر جہاں میر شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان محمد علی قائد...
وفاقی وزیر اطلاعات کا سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا ، طارق محمود سمیر کے کزن کے جواں سال بیٹے کی موت پر اظہار افسوس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے سینئر صحافی حاجی محمد نواز رضا اور سینئر صحافی طارق محمود سمیر کے کزن نوید مرحوم کے جواں سال بیٹے کی ٹریفک حادثے میں وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ کم عمری میں زندگی کا چراغ بجھ جانا خاندان کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور ان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل...
ججز کے استعفوں پر خوشی کے ڈھول پیٹنے کے بجائے فالٹ لائنز پُر کرنا مناسب ہوگا، سعد رفیق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والے ہر فرد کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہوگئے، اب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی استعفیٰ دیکر اس صف میں شامل ہوگئے ہیں۔ جناب اطہر من اللّٰہ ججز...
پشاور ہائی کورٹ میں پشاور سے لاپتا روسی شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ نے مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلیا، حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 14 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں، وفاقی اور صوبائی اپنے ماتحت ایجنسیوں کی طرف سے اداروں دیں۔ پشاور: پانچ اگست تک مزید سماعت ملتوی کی جاتی ہے، وفاق اور صوبے دونوں لاء افسران اگلی سماعت پر خود عدالت میں پیش ہو جائے۔ درخواست گزار وکیل نے کہا کہ روس چیچنیا کا شہری محمود گلیگوف Mukhmod Gelogaev) پاکستان آیا ہے ، روسی شہری ای ویزہ پر پاکستان آیا ہے اور پشاور سے لاپتہ ہوگیا ہے۔
سپریم کورٹ میں منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل منشیات سپلائی نہ روکنے پر سرکاری اداروں پر برس پڑے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر پر منشیات کو کیوں نہیں روکا جاتا؟۔ بارڈر سے ایک ایک ہزار کلومیٹر تک منشیات اندر کیسے آ جاتی ہے؟۔ پانچ دس کلو کا مسئلہ نہیں لیکن ٹنوں کے حساب سے منشیات آتی ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے یہ بھی کہا کہ طالبان نے افغانستان میں منشیات کی فیکٹریاں بند کردیں تو یہاں...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں کینسر کی تشخیص سے قبل کسی قسم کی علامات محسوس نہیں ہوئیں اور یہ بیماری ابتدائی مرحلے میں صرف باقاعدہ طبی معائنے سے ہی سامنے آ سکتی ہے۔ وہ ینگ ویمن بریسٹ کینسر کانفرنس 2025 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں، جہاں انہیں اپنی صحتیابی کے سفر کی داستان شیئر کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ ماہیما چوہدری نے بتایا کہ 2022 میں ہونے والی تشخیص ایک معمول کے سالانہ چیک اپ کے دوران سامنے آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ’مجھے کسی قسم کی علامات محسوس نہیں ہوئیں۔ میں بریسٹ کینسر اسکریننگ کے لیے نہیں گئی تھی بلکہ صرف اپنے سالانہ چیک اپ کے...
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے استعفی سے متعلق جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے استعفی سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبر وائرل ہوگئی جب کہ انہوں نے آج مقدمات کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اسردار اعجاز اسحاق خان آج بینچ میں موجود تھے اور انہوں نے جسٹس بابر ستار کے ہمراہ کیسز کی سماعت کی۔ اسپیشل ڈویژن بینچ نے ٹیکس کیسز کی سماعت کی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سے متعلق دو روز قبل استعفے کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی تھیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
کراچی ( نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی نے 30 نومبر کو ضلعی سطح پر یوم تاسیس منانے کا اعلان کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے تمام اضلاع میں یوم تاسیس کے حوالے سے پروگرام کرے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پارٹی کے تمام ضلعی عہدیداران اپنے اپنے اضلاع میں یوم تاسیس کے انتظامات کریں۔ ہمایوں خان نے کہا کہ یوم تاسیس کے موقع پر پانچ دہائیوں سے زائد عرصے پر مشتمل پاکستان پیپلزپارٹی کی جدوجہد کو اجاگر کیا جائے۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ججز کے استعفے پاکستان میں آئین، انصاف، قانون اور جمہوریت کی بالادستی کا خواب دیکھنے والے ہر فرد کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہوگئے، اب لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا بھی استعفیٰ دے کر اس صف میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب اطہر من اللہ ججز بحالی تحریک کے دور جدوجہد کے دوران فرنٹ لائن کے ساتھی رہے، جج بننے کے بعد کبھی ان سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں عوام شدید معاشی دباو?، بے روزگاری، مہنگائی، بدامنی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار ہیں۔ ایسے میں جماعت اسلامی کا اجتماع عام عوام کو مایوسی سے نکال کر اجتماعی جدوجہد کے جذبے کو دوبارہ بیدار کرے گا۔ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے عوام میں درست قیادت، واضح سمت اور متحد جدوجہد کا جذبہ پیدا کرنا ناگزیر ہے، اور اجتماع عام اسی جدوجہد کا عملی مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع میں لاکھوں مرد و خواتین،...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاک چین تعلقات باہمی اعتماد و احترام...
وفاقی وزیر خزانہ، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی طویل المدتی اقتصادی ترقی کا انحصار ملک کے 2 بڑے قومی چیلنجز یعنی تیز رفتار آبادی بڑھوتری اور موسمی خطرات کا مؤثر مقابلہ کرنے پر ہے۔ یہ بات انہوں نے آج اسلام آباد میں پاپولیشن کونسل کی جانب سے منعقدہ ڈسٹرکٹ وُلنیربلٹی انڈیکس (DVIP) کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک اگرچہ میکرو اکنامک استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مگر آبادی کے دباؤ اور بڑھتے ہوئے موسمی خطرات کے بغیر پاکستان اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار نہیں لا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ آبادی کی وجہ سے انسانی ترقی کے مسائل جیسے بچوں میں سٹَنٹنگ،...
وفاقی آئینی عدالت نے پہلا بڑا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وائس چانسلر کی تقرری کے خلاف فیصلہ دیا تھا، تاہم یہ کیس گزشتہ آٹھ سالوں سے سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکا تھا۔ آخر کار وفاقی آئینی عدالت نے اس معاملے کی سماعت کی اور ہائی کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے...
دنیا میں غیر قانونی تارکین وطن کی وجہ سے سلامتی کے خطرات اور معاشی دباؤ پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی جانے لگی۔ پاکستان میں غیر قانونی افغان مہاجرین کی طرح برطانیہ میں بھی پناہ گزین شدید چیلنج بن گئے۔ برطانوی جریدے دی گارڈین کے مطابق پناہ گزینوں کا نظام قابو سے باہر ہے اور ملک کو تقسیم کر رہا ہے، اگر تارکین کے آبائی ممالک محفوظ ہو جائیں تو انہیں واپس جانا پڑے گا، چاہے ان کے پاس جائیداد ہی کیوں نہ ہو۔ دی گارڈین کے مطابق پناہ گزینوں کو مستقل کے بجائے عارضی حیثیت دی جائے گی اور ہر 2 یا ڈھائی سال بعد درخواست دینی ہوگی، غیر قانونی طریقے سے آنے والوں کو مستقل رہائش کے...
پاکستان شاہینز کے کپتان محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ پریشر میں کھیلنا آنا چاہیے، پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا اسٹار بنتا ہے اور بہترین اننگز کھیلتا ہے۔ جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اے ٹیم کے کپتان محمد عرفان خان نے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف پریشر میں کھیلنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا، ’ہم نے بہت محنت کی اور جیتے، ٹیم کو سمجھایا ہوا تھا کہ پریشر کے بغیر کھیلنا ہے جیسے عام میچز کھیلے جاتے ہیں، بھارتی ٹیم کی ٹینشن نہیں لینی۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پُراعتماد تھے، پلان بنایا ہوا تھا کہ ہدف کس طرح سے حاصل کرنا ہے،...
—فائل فوٹو پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز کر دیا۔وفاقی آئینی عدالت کے بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔ چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے گئےدوسری جانب سے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بینچ تشکیل دے دیے۔بینچ ون میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شامل ہین جبکہ بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور...
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی فتح کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا۔ محسن نقوی نے رائزنگ سٹار ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح پر کہا کہ ٹورنامنٹ میں دبنگ، نڈر اور ناقابل فراموش پرفارمنس قابل تعریف ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ پر بھی مبارکباد دی۔ انہو ں نے کہا کہ بیک ٹوبیک شاندارپرفارمنسز پرکھلاڑیوں،کوچز اور انتظامیہ کے جذبے پر فخر ہے, ان لڑکوں پربھروسہ اوریقین رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ دے رہے ہیں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اس کے علاوہ گورنر سندھ...
مسقط میں کھیلے جارہے آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ کپ میں پاکستان کے محمد آصف نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ محمد آصف نے گروپ کے دوسرے میچ میں عمان کے قاسم البلوشی کو شکست دی، محمد آصف نےعمانی پلیئر کےخلاف تین۔صفر سے کامیابی حاصل کی۔ محمد آصف نے اپنے پہلے میچ میں انڈونیشیا کے گیبی پترا کو شکست دی تھی جبکہ محمد حسنین اختر کو مسلسل دو میچز جیتنے کے بعد تیسرے میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ حسنین کو تیسرے گروپ میچ میں ایران کے علی گراگوزلو نے تین۔ایک سے شکست دی۔ ایونٹ میں شریک پاکستان کے تیسرے پلیئر اسجد اقبال نے بھی دونوں میچ جیت لیے۔
پہلے سکیورٹی پھر تجارت، پاکستان نے افغان سرحد غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سرحدیں غیر معینہ مدت کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دوطرفہ کشیدگی میں اضافے کی وجہ طالبان حکام کی افغان تاجروں کو وارننگ ہے کہ وہ پاکستان پر انحصار ختم کرکے دیگر ملکوں کیساتھ تجارت کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس فیصلے سے کابل کو واضح پیغام دیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ودیگر دہشتگرد تنظیموں کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات تک تجارت و دیگر سرگرمیوں کیلئے سرحدیں نہیں کھلیں گی۔ حکام نے کہا کہ سرحدی بندش معمول کا انتظامی اقدام نہیں...
پیپلز پارٹی رہنما ممتاز چانگ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام اب بدنام زمانہ مجرم ایپسٹین کی فہرست میں بھی آگیا ہے، ایپسٹین نے بھی بانی پی ٹی آئی کو امن کے لیے خطرناک قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو شدت پسندی کی راہ پر گامزن کررہے تھے۔ ممتاز چانگ نے اپنے بیان میں کہا کہ بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹن کے انکشاف سے واضح ہو گیا کہ بانی پی ٹی آئی صرف ملک کے لیے نہیں عالمی امن کیلئے بھی خطرناک تھے۔ انہوں نے کہا کہ شدت پسند عمران خان نے نوجوانوں کو ورغلایہ اور مذہبی کارڈ استعمال کرتا رہا، بانی پی ٹی آئی نوجوانوں کو شدت پسندی کی راہ پر...
( ویب ڈیسک )پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے سفیر جیان زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں پاک چین دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چین کے سفیر نے اسلام آباد میں خودکش حملے کی مذمت کی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے۔ ڈھاکا میں کشیدگی، مختلف مقامات پر دستی بم حملے ملاقات کے دوران انسدادِ دہشت گردی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا...
پاکستان کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں پہلی باقاعدہ سماعت کا آغاز کر دیا۔وفاقی آئینی عدالت کے بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کمرہ عدالت نمبر دو میں سماعت کا آغاز کیا، چیف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کی پہلی سماعت کرنے والا بنچ چیف جسٹس امین الدین، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل ہے۔قبل ازیں چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے تین بنچ تشکیل دیئے، بنچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔وفاقی آئینی عدالت کے بنچ 2 میں جسٹس حسن رضوی...
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں موبائل فون انٹرنیٹ 3جی اور 4جی سروس ساتویں روز بھی معطل ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقت کے مطابق موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش میں 2 روز کا اضافہ کرتے ہوئے 18 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلسل بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی اداروں کی سفارش پر مزید توسیع کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل موبائل فون انٹرنیٹ سروس 10 نومبر سے 16 نومبر تک معطل رہی، تاہم ممکنہ خطرات کے باعث اب اسے مزید بڑھا دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی کامیابی کو پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں نوجوان کھلاڑیوں نے دبنگ، نڈر اور یادگار کارکردگی دکھا کر سب کے دل جیت لیے۔محسن نقوی نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ پر بھی پوری ٹیم اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل شاندار پرفارمنسز کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی محنت کا نتیجہ ہیں، اور پوری قوم کو ان پر اعتماد رکھنا چاہیے۔چیئرمین پی سی بی نے زور دیا کہ یہ نوجوان کھلاڑی ملک کے لیے پوری لگن اور جذبے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ادھر...
(احسن عباسی)کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثرہونے کے نتیجے میں6پروازیں منسوخ ہوگئیں۔منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانےو الی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 اور کراچی سے مسقط جانے والی عمان ا یئر کی پرواز ڈبلیووائی 324 شامل ہیں۔کراچی سے بنکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے لاہورجانے والی ا یئرسیال کی پرواز پی ایف 143اور145بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ دبئی : شور مچانے والی گاڑیاں پکڑنے کے لیے اے آئی ریڈار سسٹم نصب کراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے اصل آئینی اختیارات کو کم کر کے ایک نئی وفاقی آئینی عدالت کو ان سے بالا تر بنا دیا گیا ہے۔ درخواستگزاروں کے مطابق اس اقدام سے سپریم کورٹ کی حیثیت شدید طور پر کمزور ہوئی ہے اور عدلیہ کی آزادی براہِ راست متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ میں ستائیسویں آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر جسٹس چوہدری محمد اقبال نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کرلی اور کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ شہری منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 457 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1277 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 61 ہزار 935 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 2 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 280.72 روپے سے کم ہو کر 280.70 روپے پر آگیا۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے دوران راولپنڈی پولیس نے بہترین سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے میچ کی سیکیورٹی کے فرائض بخوبی انجام دیے۔ راولپنڈی پولیس کے موثر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی بدولت میچ کے دوران شائقین کرکٹ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر اور دیگر افسران نے انتظامات کی مسلسل نگرانی کی۔ پولیس کے 350 سے زائد ٹریفک افسران نے ٹریفک کی روانی...
عائشہ کی عمر صرف چودہ برس ہے مگر اس کی آنکھوں نے اتنا سیلاب اور اب آلودگی دیکھی ہے کہ زندگی کے رنگ ماند پڑ چکے ہیں۔ وہ لاہور کے علاقہ تھیم پارک میں اپنے گھر کی چھت پر کھڑی آسمان کی طرف دیکھتی ہے تو اسے سورج نہیں، صرف زرد دھند دکھائی دیتی ہے۔ سانس لینا مشکل ہے۔ عائشہ اُن لاکھوں پاکستانی بچوں میں سے ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اولین اور سب سے کمزور متاثرین ہیں۔ عائشہ کے گھر کی طرح سکول بھی حالیہ سیلاب میں تباہ ہو چکا ہے۔ اب وہ ایک عارضی عمارت میں پڑھتی ہے مگر اسے ڈر ہے کہ سموگ کے موسم میں کلاسیں پھر بند نہ ہو جائیں۔ عائشہ کہتی ہے میں پڑھنا...
’طلحہ انجم کو گرفتار کیا جائے‘ کانسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرانے پر پاکستانی گلوکار تنقید کی زد میں
پاکستانی ریپرز طلحہٰ انجم اور طلحہٰ یونس نیپال میں ہونے والے اپنے حالیہ کنسرٹ کے بعد سوشل میڈیا پر شدید بحث کا مرکز بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران طلحہٰ انجم بھارتی پرچم ہاتھ میں اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ ان کے ساتھ اسٹیج پر موجود طلحہٰ یونس نے نیپالی پرچم تھام رکھا ہے۔ Talha Anjum, the famous Pakistani rapper from Karachi whose Spotify and YouTube are blocked in India, waves the Indian flag at his Nepal concert. pic.twitter.com/sJi6GEsu1b — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 16, 2025 ویڈیو سامنے آتے ہی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے اس اقدام پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا اور طلحہٰ انجم...
سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل خالصتان کار ریلی اوٹاوا میں بھارتی ہائی کمشنر دنیش پٹ نائک کی رہائشگاہ کے باہر پہنچی۔ جہاں شرکا نے سکھوں کے خلاف بھارت کی جاری کریک ڈاؤن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے متوقع خالصتان ریفرنڈم کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریلی سکھس فار جسٹس کی جانب سے منظم کی گئی تھی۔ تنظیم کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اسے ’پُرامن، بیلٹ پر مبنی جمہوریت‘ کا مظاہرہ قرار دیا۔ Ahead of the Khalistan Referendum voting, Sikhs gathered to show support in joining the KHALISTAN REFERENDUM CAR RALLY in Ottawa. With over 300+ cars rallying...